Baaghi TV

Author: +9251

  • جنوبی لبنان پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی پراوازیں ،حالات کشیدہ ہوگئے.

    جنوبی لبنان پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی پراوازیں ،حالات کشیدہ ہوگئے.

    جنوبی لبنان پر اسرائیلی جنگی جہازوں کی پراوازیں ،حالات کشیدہ ہوگئے.

    باغی ٹی وی رپورٹ : لبنان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازیں جاری ہیں ، خطے میں حالات کشید ہ ہوگئے .، جنوبی لبنان پر اسرائیلی جنگی طیاروں کی پروازیں اسرائیلی فوجوں جاری کردی ہیں جس وجہ سے خطے میں کشیدگی عروج پر ہو گئ ہے.

    .لبنان اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ ہیں، اسرائیل لبنانی ملیشیا حزب اللہ پر الزام لگاتا ہےکہ وہ فلسطین میں حماس مزاحمتی تحریک کو سپورٹ کرتے ہیں اس کے علاوہ عرب اسرائیل جنگ کے دوران لبنان کا علاقہ بھی اسرائیل کے قبضے میں ہے اسرائیل اس کو اپنا حصہ بنانے کے لیے اب قانونی چارہ جوئی بھی کرنے جا رہا ہے جس پر لبنان نے شدید رد عمل کا اظہار کیا تھا.

  • سرگودہا تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں ڈکیتی عام ہو گئی

    سرگودہا تھانہ کوٹ مومن کی حدود میں ڈکیتی عام ہو گئی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) سرگودھا تھانہ کوٹمومن مومن کے ایریا میں چوری ڈکیتی عام ہو گئی تھانہ کوٹ مومن کی پولیس علاقہ میں چوری ڈکیتی روکنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق سرگودھا کے علاقہ مٹیلہ میں چوروں نے ایک گھر کا صفایا کردیا،مٹیلہ کے رہائشی ریاض کے گھر سے طلائی زیورات قیمتی موبائل اور نقدی چور لے اڑے
    تھانہ کوٹمومن کو بروقت اطلاع دی پولیس دو گھنٹے کی تاخیر سےمٹیلا پہنچی پولیس نے اپنی فرضی کارروائی پوری کرتے ہوئے کہا درخواست لے کر تھانے آنے کو کہا اور چلے گئے مٹیلا کے شہریوں کا کہنا ہے ڈی پی او سرگودھا اس واقعہ کا نوٹس لیں اور چوروں کو جلد سے جلد گرفتار کیا جائے

  • کھانے کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں‌ ہوسکتا ، دبئی میں امریکی ریسٹورینٹ بند ، کھانا کھانے سے 15 سے زائد افراد بیمار

    کھانے کے معیار پر کوئی کمپرومائز نہیں‌ ہوسکتا ، دبئی میں امریکی ریسٹورینٹ بند ، کھانا کھانے سے 15 سے زائد افراد بیمار

    دبئی : غیر معیاری کھانے فراہم کرنے سے 15 سے زائد شہری بیمار ، دبئی حکام نے غیر معیاری کھانے کھلانے والے امریکی ریسٹورینٹ کو بند کردیا ، اطلاعات کے مطابق دبئی کے ایک ریسٹورینٹ میں زائد المدت انڈے کھانے میں کھلانے پر 15 سے زائد افراد سخت بیمار ہوگئے تھے

    ذرائع کے مطابق جمیرہ میں ایک امریکی ریسٹورینٹ کا دبئی کی میونسپل کارپوریشن نے جرمانہ کرتے ہوئے اس لیے بند کردیا ہے کہ اس ریسٹورینٹ پر غیر معیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے یہ مضر صحت کھانا کھانے سے بہت سے افراد سخت بیمار ہوگئے تھے ،

    یاد رہے کہ غیر معیاری اور مضر صحت کھانا کھلانے کا یہ واقعہ 14 ستمبر کو پیش آیا تھا جس کی وجہ سے ایک بچے سمیت 15 افراد سخت بیمار ہوگئے تھے جنہیں ہسپتال داخل کرانا پڑا ، دوران علاج اور تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ یہ افراد کھانا کھانے سے بیمار ہوئے تھے

  • سرگودہا میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

    سرگودہا میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) سرگودہا اور گردو نواح میں مرغی کے گوشت کی قیمت آسمان کو چھونے لگی تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ہفتے کے دوران مرغی کے گوشت میں 150روپے فی کلو تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے 15 روز پہلے مرغی کی قیمت 170 روپے فی کلو تھی جو اب 320روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے جبکہ دیہات میں گوشت 350روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے متعلقہ ادارے اشیاء کے نرخ کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام نظر آرہے ہیں اسی طرح دیگر اشیائے خوردونوش میں بھی ہوشربا اضافہ ہے سبزی دالیں اور فروٹ عام آدمی کی پہنچ سے دور نظر آرہے ہیں جبکہ کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے

  • کیا وجہ ہوئی کہ  طیب اردوان نے ٹرمپ کے ساتھ ٹیبل شیئر کرنے سے انکار کر دیا..؟

    کیا وجہ ہوئی کہ طیب اردوان نے ٹرمپ کے ساتھ ٹیبل شیئر کرنے سے انکار کر دیا..؟

    اسے کہتے ہیں حکمران، طیب اردوان نے ،ٹرمپ کے ساتھ ٹیبل شیئر کرنے سے انکار کر دیا، وجہ یہ تھی کہ وہاں مصری صدر سیسی بیٹھے تھے.
    رجب طیب اردوان نے اس کھانے کی اس میز پر جانے سے انکار کردیا جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مصر کے صدر سیسی کو اپنے کھانے میں‌ شریک کر رکھا تھا

    توقع کی جارہی تھی کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے بعد اردوغان ٹرمپ کے ساتھ بھی اسی میز پر ہوں گے ، پھر بھی صدر سیسی کی موجودگی کی وجہ سے ، وہ اور ان کا وفد مبینہ طور پر واپس چلا گیا اور کسی اور دسترخوان پر لنچ کے لئے بیٹھ گیا۔ اس سے قبل ٹرمپ نے السیسی کو اپنا "پسندیدہ ڈکٹیٹر” کہا تھا۔

    اردوغان نے اس سے قبل بھی امریکی حکام سے سرکاری تحقیقات کا آغاز کرنے کی اپیل کی کر چکے ہیں کہ جس میں کہا گیا کہ مصری سابق صدر محمد مرسی کی وفات کی تحقیقات کرائی جائیں. اس بات پر مصر نے سخت رد عمل کا اظہار کیا تھا.واضح ر ہے کہ صدر سیسی نے جمہوریت کے ذریعے منتخب شدہ مرسی کو مبذول کر کے اقتدار پر قبضہ کیا تھا،

  • ٹرمپ  مودی کی تعریف نہیں ، تضحیک کر رہا ہے، آخر بھارتی میڈیا کو بھی پتہ چل ہی گیا

    ٹرمپ مودی کی تعریف نہیں ، تضحیک کر رہا ہے، آخر بھارتی میڈیا کو بھی پتہ چل ہی گیا

    ٹرمپ مودی کی تعریف نہیں ، تضحیک کر رہا ہے، آخر بھارتی میڈیا کو بھی پتہ چل گیا

    نریندر مودی کی تعریف اور توصیف میں بھارتی میڈیا ایسا کردار کر رہا ہوتا ہے جیسے کہ تمام میڈیا بی جے پی کا ترجمان ہے جو اپنے لیڈر کی ہر بات کو بنا سنوار کر مثبت انداز میں بیان کرے ، حالانکہ حکومت کی غلط پالیسیوں پر تنقید اور اصلاح کے لیے تجاویز میڈیا کی اصل ذمہ داری ہے، امریکہ کے دورے پر گئے مودی کی ان دنوں امریکی صدر بہت زیادہ تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں.لیکن مودی کے قلابے آسمان کے ساتھ ملانے والے بھارتی میڈیا کو اب پتہ چلا کہ وہ تعریف نہیں دار اصل مودی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے اور اس بات پر پھر طنز کےتیر برسائےجاتے ہیں.
    بھارتی میڈیا کو اس بات کا احساس تب ہوا جب امریکی صدر نے کہا کہ نریندر مودی اتنے مقبول ہیں جیسے امریکہ کے معروف گلوکار اور اداکار ایلوس ایرون پریسلے تھے۔اور یہ مثال ایک نہیں دو تین دفعہ دی ، مودی کی تشبیہ اگر سابق امریکی صدر ابراہام لنکن یا صدر کینڈی کی دیتے تو مناسب بھی ہوتا ، لیکن تشبیہ امریکی گلوکار سے دی جار ہی ہے.
    اس بات پر بھارتی میڈیا کو بعد میں پتہ چلا کہ جسے ہم مودی کی تعریف سمجھ رہے ہیں وہ در اصل اس کی تنقیص یا طنز ہے .

  • ایسو سی ایٹ انجینئرز کی اپنے مطالبات کے حق میں ریلی

    ایسو سی ایٹ انجینئرز کی اپنے مطالبات کے حق میں ریلی

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)پنجاب بھر کی طرح سرگودھا میں بھی این ٹی سی ایکٹ کی منظوری اور ایسوسی ایٹ انجینیئر کے ٹیکنیکل الاؤنس کے لئے پر امن ریلی نکالی گئی جو ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ سے ہوتے ہوئے سرکٹ ہاؤس کے سامنے سے گزری جہاں عنصر مجید خان نیازی صوبائی وزیر برائے لیبر اور انسانی حقوق کو مطالبات کی یاداشت پیش کی گئی اسکے بعد ریلی نے کمشنر ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا اور کمشنر سرگودھا کو یاداشت پیش کی ریلی میں پنجاب کے 12 انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین یونیورسٹی آف سرگودھا کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس ،جی سی ٹی کے اساتذہ اور سٹوڈنٹس نے بھرپور شرکت کی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ اگر ہمارے مطالبات نہ مانے گئےتو اگلا دھرنا پارلیمنٹ کے سامنے ہوگا

  • بم ڈسپوزل اسکواڈ پر مشتمل پاکستانی فلم گھر میں ایک ایمی لائے گی

    بم ڈسپوزل اسکواڈ پر مشتمل پاکستانی فلم گھر میں ایک ایمی لائے گی

    پاکستان نے کل رات اس وقت کامیابی حاصل کی جب اس نے صوبہ خیبر پختونخوا میں بم ڈسپوزل یونٹ کے ممبروں کی زندگیوں پر مشتمل ایک دستاویزی فلم کے لئے ایک ایمی گھر لایا۔
    شریک ہدایت کار اور سینما گھروں کے ماہر ، اسف فاروقی اور گیتا گاندھیر اپنی ٹیم کے دیگر ممبروں کے ساتھ مل کر "مسلح بہ عقید” کے لئے ایوارڈ قبول کرنے کے لئے موجود تھے۔
    چالھویں سالانہ نیوز اور دستاویزی اعزازات لنکن سینٹر کے ایلس ٹولی ہال میں ، ریاستہائے متحدہ امریکہ کے شہر نیو یارک میں ہوئے ، اور اسے ٹویٹر سمیت متعدد پلیٹ فارمز میں براہ راست نشر کیا گیا۔

    دستاویزی فلم میں خیبر پختون خوا کے بم ڈسپوزل یونٹ میں مردوں کی کہانیاں پیش کی گئیں ہیں کیونکہ وہ پاکستانی سرزمین پر القاعدہ اور طالبان کے خلاف جنگ میں پہلی صفوں کو بہادر بناتے ہیں۔
    قبولیت تقریر میں ، فاروقی نے افغانستان کی جنگ کے بارے میں فلمیں دیکھنے کے اپنے تجربات کے بارے میں بات کی ، لیکن شاذ و نادر ہی پاکستانی نقطہ نظر سے۔

    یہ ہمیشہ ہی رہا تھا کہ میں عینک کے دوسری طرف تھا اور اس کی نمائندگی نہیں کی گئی ، جس کی ایک وجہ یہ ہے کہ ہم باہر چلے گئے اور اس کا حوصلہ بڑھایا اور بمبار ڈسپوزل اسکواڈ کی اس کہانی کو سنانا چاہتے تھے جس کا انسانیت کو بچانے کا عزم بہت متاثر کن تھا اور یہ ایک ایسی کہانی تھی جس کے بارے میں میں نے محسوس کیا کہ اسے شیئر کرنا پڑے گا۔
    فلم کی پروڈیوسر شرمین عبید چنوئے نے اپنے فیس بک پیج پر فاروقی اور ٹیم کے باقی افراد کو ان کی جیت پر مبارکباد پیش کی۔
    چنوئے نے فاروقی کے ہدایت کار بننے کے سفر کے بارے میں بھی بتایا – انہوں نے دی سٹیزنز فاؤنڈیشن کے فوٹوگرافر کی حیثیت سے شروعات کی تھی اور انہوں نے چنائے کے ساتھ ان کی کچھ یادگار فلموں میں بھی کام کیا تھا جن میں ایوارڈ یافتہ "سیونگ فیس” اور "گرل اِن دی ریور” شامل ہیں۔
    یہ فاروقی کی پہلی ایمی جیت ہے۔

  • ہمارے تیل کے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو نتائج خوفناک ہوں‌گے، امریکا

    ہمارے تیل کے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو نتائج خوفناک ہوں‌گے، امریکا

    ہمارے تیل کے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا تو نتائج خوفناک ہوں‌گے، امریکا
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر مشرق وسطیٰ میں اس کے تیل بردار جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنایا گیا تو اس کے سنگین اور خوفناک نتائج سامنے آئیں گے۔انہوں نے نام لیے بغیر ایران کو دھمکی دی ہے.
    امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر مشرق وسطیٰ میں کسی بھی امریکی جہاز کو نشانہ بنایا گیا تو اس کے نتائج سنگین ہوں گے۔اس سے پہلے خلیج فارس میں برطانوی آئل ٹینکر کو ایرانی فورسز نے اپنے قبضے میں لے لیا تھا.

    ایران نے برطانوی بحری آئل ٹینکر چھوڑنے کا امکان ظاہر کر دیا


    اس تیل بردار جہاز کو 19 جولائی کو پکڑ لیا تھا۔ اسے دو ہفتے قبل برطانیہ نے جبل طارق کے ساحلوں کے نزدیک ایک ایرانی تیل بردار جہاز تحویل میں لے لیا تھا۔ بعد ازاں ایرانی جہاز کو 15 اگست کو چھوڑ دیا گیا تھا۔