سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی)سرگودہا کی تحصیل ساہیوال کے علاقے رتھانہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات میں نامعلوم افراد نے 45 سالہ نابینا امام مسجد حافظ ممتاز کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے پولیس تھانہ ساہیوال نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی کا اغاز کردیاہے
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل نواحی گاوں رتھانہ میں جامع مسجد گلزار مدینہ کے 45 سالہ امام مسجد جوکہ دونوں انکھوں سے نابینا تھے اپنے گھر کی بیٹھک میں سورہے تھے کہ نامعلوم افراد نے گھر میں داخل ہوکر ان پر چھریوں کے پے درپے وار کیے جس پر وہ شدید زخمی ہوگئے انہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں پر تشویشناک صورتحال کے پیش نظر انہیں ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہا ریفر کردیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئے، پولیس تھانہ ساہیوال نے مقتول حافظ ممتاز کی نعش ضروری کاروائی کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی ہے جبکہ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے، مقتول حافظ ممتاز ایک شریف النفس انسان تھا اور 4 بچوں کا باپ تھا، مقتول کی پہلی بیوی نے کچھ عرصہ پہلے اس سے خلع لے لی تھی جبکہ پہلی بیوی سے مقتول کی ایک بیٹی تھی جو شادی شدہ ہے جس کے بعد مقتول نے دوسری شادی کی تھی پولیس تمام پہلوؤں پر تفتیش کررہی ہے،
Author: +9251
-

سرگودہا کی تحصیل ساہیوال میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-

ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، امریکا
ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا، امریکا
امریکا نے ایک بار پھر یہ بات دھرائی ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کر سکتا ہے ہم اس کی یہ خواہش پوری نہیں ہونےدیں گے
امریکی وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ گیند اب ایران کی کورٹ میں ہے. امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایسا موقع پالیں گے جس سے کسی نتیجےتک پہنچ سکیں جو امریکا اور ایران کے لیے اچھا ہو. اس کے علاوہ مائک پومپیو کا کہنا تھا کہ امریکا نے چینی کمپنیوں اور ان کے ڈائریکٹرز پر پابندیاں عائد کیں
قبل ازیں ایرانی صدر نے جنرل اسمبلی اجلاس میں امریکہ پر کڑی تنقید کی، حسن روحانی کا کہنا تھا کہ خلیج ایران میں غیرملکی مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی ،امریکی صدرنیا ایٹمی معاہدہ چاہتے ہیں توانہیں زیادہ رقم خرچ کرنا ہوگی، دباؤمیں کسی قیمت پربھی ڈونلڈ ٹرمپ سےملاقات نہیں ہوسکتی، -

دودل اک دوجے کولوں دورہوگئے ،عدالت نے فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی ، ساری زندگی ساتھ نبھانے کے وعدے خاک میں مل گئے
لاہور : دودل اک دوجے کولوں دوہوگئے ،عدالت نے فاطمہ سہیل کو خلع کی ڈگری جاری کردی ، ساری زندگی ساتھ نبھانے کے وعدے خاک میں مل گئے ، بالآخر فاطمہ سہیل کو اپنے بے وفا شوہر سے نجات ملی ہی گئی
ذرائع کےمطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف نوجوان اداکار محسن عباس کو اپنی سابقہ اہلیہ سے بے وفائی اور اس پر تشدد کی سزا مل گئی ہے اورمحسن عباس کی زندگی اب اس حوالے سے داغدارہوگئی ہے کہ وہ متشدد اور بیوی پرظلم و زیادتی کرنےوالا شوہر تھا ، اطلاعات کے مطابق چند ماہ قبل دونوں میاں بیوی کے درمیان لڑائی اور پھر شدید اختلافات کے بعد فاطمہ سہیل نے عدالت سے رجوع کرلیا تھا
باغی ٹی وی کے مطابق لاہور کی ایک فیملی کورٹ نے محسن عباس کی سابقہ اہلیہ کی درخواست منظور کرتے ہوئے خلع کی ڈگری جاری کردی ہے ، یادرہے کہ ڈگری جاری کرنےکا مطلب یہی ہے کہ مذکورہ شخص اپنے اہل خانہ کے ساتھ اچھا برتاونہیں کرتا اور ان کے درمیان اختلافات اس قدر بڑھ چکے ہیں کہ اب ان کا اکٹھا رہنا ممکن نہیں رہا ،
-

پنجاب میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 2ہزار900 تک پہنچ گئی ، مزید 4 افراد جانبحق
اسلام آباد: پنجاب میں رواں سال ڈینگی مریضوں کی تعداد 2ہزار900 تک پہنچ گئی ، دوسری طرف ملک کے مختلف شہروں میں ڈینگی بخار وبائی شکل اختیار کرگیا۔ ہسپتال مریضوں سے بھر گئے، راولپنڈی اور خانپور میں تین مریض دم توڑ گئے،
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کہتے ہیںکہ اس وقت کراچی سے خیبر تک ہزاروں افراد کو مرض نے لپیٹ میں لے لیا۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے 2 مریض دم توڑ گئے، خانپور میں بھی ڈینگی کا شکار 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا، پنجاب میں مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں مرض سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 953 تک جاپہنچی۔
محکمہ صحت کی طرف سے دی جانی والی اطلاعات کےمطابق لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی سینکروں مریض ہسپتالوں میں پہنچ گئے ، صوبے میں متاثرہ افراد کی تعداد 2900 سے تجاوز کرگئی۔محکمہ صحت کی طرف سے مریضوں کو تمام تر سہولیات اور ادویات مفت فراہم کی جارہی ہیں،
-
پول رپورٹ ، ٹرمپ مودی سے کشمیر کا کرفیو ختم کرنے کی بات کر ے گا ؟ باغی کے قارئین نے رائے دے دی
پول رپورٹ ، ٹرمپ مودی سے کشمیر کا کرفیو ختم کرنے کی بات کر ے گا ، باغی کے قارئین نے رائے دے دی
باغی پول میں پوچھیے گئے سوال "ٹرمپ مودی سے کشمیر کا کرفیو ختم کرنے کی بات کر یں گا؟” میں قارئین نے اپنی رائے دیتے ہوئے 5 فیصد نے ہاں میںجواب دیا ہے اور 92.5 فیصد نے نہیںمیںجواب دیا ہے، جبکہ 2.5 فیصد نے کہا ہے کہ پتا نہیں. ہے اسی طرح انگریزی ویب سائٹ میں قارئین نے جنہوں نے ہاں میں جواب دیا ان کا تناسب 11.1 فیصد ہے. ناں والے 77.8 فیصد ہیں اور 11.1 فیصد نے کہاہے کہ ہمیں علم نہیں ہے.
-
باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن!اساتذہ سے واش روم صاف کروانے والا ڈی ای او عہدے سے ہٹادیاگیا
مظفرگڑھ میں سرکاری سکول کے اساتذہ سے واش رومز کی صفائی کرنے والے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو عہدے سے ہٹادیا گیا،اساتذہ سے واش رومز کی صفائی کرانے کی خبر باغی ٹی وی پر منگل کے روز چلی۔تھی.مظفرگڑھ کے گورنمنٹ پرائمری سکول چک روہاڑی میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مردانہ سجاد بھابھہ نے سکول کے اساتذہ سے نہ صرف گندے واش رومز صاف کرائے تھے بلکہ واش رومز صاف کرانے کی فوٹیج بھی بنائی گئی تھی.بعدازاں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔منگل کو باغی ٹی وی پر خبر چلی تو وزیرتعلیم مراد راس کے نوٹس لینے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی بھی حرکت میں آگئی۔ڈپٹی ڈی ای او سجاد بھابھہ کو فوری طور پر عہدے سے ہٹا دیاگیا اور ان کیخلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کی بھی سفارش کی گئی.محکمہ تعلیم کے ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈی ای او سجاد بھابھہ کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا.


-
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کی مذمت
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے مشرقی بائی پاس پر پولیس کی گاڑی کو دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ان کی تمام تر ہمدردیاں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد اور لواحقین کے ساتھ ہیں بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کے طبی امداد میں کوئی کمی نہیں آنی چاہیے صوبائی وزیر داخلہ کی جانب سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی گئی ہے صوبے میں بدامنی پھیلانے کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی مزید سخت کریں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت نہیں دہشتگردی کیخلاف جنگ فیصلہ کن ہے، پاک فوج، سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں کو شکست س دوچار کر رہے ہیں ، صوبائی وزیر داخلہ
-

خیبرپختونخوامیں ڈینگی کےمریضوں کی تعداد3000سےتجاوزکرگئی
پشاور:خیبرپختونخوا میں ڈینگی مچھر کے کاٹنے سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہاہے،صوبے بھرمیں ڈینگی کے180 نئے مریضوں کے ساتھ کل تعداد 3125 ہوگئیصوبہ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید180کیسز سامنے آگئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں مجموعی طورپر3125افراد متاثر ہوئے ہیں،پشاور کے مختلف علاقوں سے ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1793تک پہنچ گئی ہے،جبکہ پشاورمیں 96نئے کیسز میں رپورٹ ہوئے ہیں،395متاثرہ افراد مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔متاثرہ افراد میں سے25مریضو ں کوعلاج کے بعد فارغ کردیاگیا ہے۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق پشاور میں 86نئے کیسیز کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی تعداد3125ہوگئی ہے جبکہ ،مردان سے 29،ہری پور 19،خیبر 15 اورنوشہرہ سے 8 کوہاٹ میں 6،بٹگرام سے7،مانسہرہ سے 9،ڈی آئی خان سے4 اورایبٹ آبادسے 4نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
-

سعودی عرب نے گیس کی پیداواری صلاحیت پھر سے حاصل کر لی
سعودی وزیر توانائی عبدالعزیز بن سلمان نےپریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت نے اپنی گیس کی پیداواری صلاحیت واپس حاصل کر لی ہے۔
اس سلسلےمیں مزید بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سعودی عرب کی قدرتی گیس کی یومیہ پیداوار 8.8 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
سعودی وزیر کے مطابق الشیبہ اللیلہ کی فیلڈ میں مائع قدرتی گیس کے پلانٹ کے کام شروع کرنے کے نتیجے میں رواں ہفتے کے اختتام تک مقامی طلب کو مکمل طور پر پورا کر لیا جائے گا۔ اس دوران مقامی کمپنیوں اور فیکٹریوں کو ایتھین کی رسد میں کوئی کمی واقع نہیں ہو گی۔
آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ
سعودی وزیر برائے تونائی نے آرمکو کمپنی کا شکریہ ادا کیا جس نے توانائی کو واپس لانے کے لیے پیدا واری صلاحیت کو واپس لانے میں دن رات محنت کی اور اہم کردار ادا کیا.
واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اعلان کرتےہوئے کہا تھا کہ تیل کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔
یہ بات انھوں نےکل ایک نیوز کانفرنس میں کہی ، سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کے مطابق جو صارفین سعودی عرب سے تیل کے خریدار نہیں بھی ہیں وہ بھی متاثر ہوئے .اکتوبر میں سعودیہ کی یومیہ پیداوار اٹھانوے لاکھ بیرل ہوجائے گی۔سعودی شہزادے نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈی پر حملہ کرنے والوں خلاف سخت کارروائی کی جائے
آرامکو حملوںکے بعد سعودی عرب نے تیل کی مکمل سپلائی بحال کردی
-

چونیاں اور قصور سے اغواہونے والے بچوں کو قتل کرنے والا مبینہ ملزم گرفتار کرلیا گیا
رحیم یار خان :رحیم یار خان پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چونیاں اور قصور سے اغواء ہونے والے بچوں کو قتل کرنے والے مبینہ ملزم کو مقامی زمیندار کے گھر سے گرفتار کر لیا۔ملزم سجاد احمد کی گرفتاری کو انتہائی خفیہ رکھا جا رہا ہے
تفصیل کے مطابق گزشتہ شب خفیہ اطلاع پر اے ایس پی صدر سرکل سید سلیم شاہ اور اے ایس پی صادق آباد سرکل ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ تھانہ کوٹ سمابہ کی حدود امین آباد کے علاقہ میں مقامی زمیندار محمد حنیف کے گھر پر کامیاب چھاپہ مار کر چونیاں اور قصور سے کمسن بچوں کو اغواء کر کے قتل کرنے والا مرکزی مبینہ ملزم سجاد احمد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا جبکہ مقامی زمیندار محمد حنیف کو حراست میں لیکر تھانہ منتقل کرتے ہوئے مکمل طورپر تھانے کو سیل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مبینہ ملزم سجاد احمد کو پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ قصور منتقل کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لیے لاہور سے بھی ٹیمیں بھیجی گئی تھیں ، پولیس حکام کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ مبینہ ملزم سجاد گھر سے غائب ہے اور امکان ہے کہ یہ اس واقعہ میں ملوث ہو ، بعد ازاں تحقیقات کرنے پر شک یقین میں بدلنے لگا جس پر اس کی گرفتاری عمل میںلائی گئی