Baaghi TV

Author: +9251

  • زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں‌ 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں،ظفرمرزا

    زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں‌ 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں،ظفرمرزا

    اسلام آباد: زلزلہ زدہ علاقوں میں 3 دن بعد معمولات معمول پر آنے لگے ہیں تاہم بارش کے باعث کئی علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ 9 ڈاکٹروں پر مشتمل پمز کی ٹیم میرپور بھیجوا دی گئی ہے، این ڈی ایم اے کی 3 فیلڈ ٹیمیں بحالی کے کاموں میں مصروف عمل ہیں،

    پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت نے زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور سرجیکل سامان فراہم کردیا ہے جسے انہوں نے میرپور آزاد کشمیر بھیجنے کی ہدایت کر دی۔ ظفرمرزا نے زلزلہ سے متاثرین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں،ظفرمرزا پاکستانی قوم دکھ کی گھڑی میں میر پور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزارت صحت کے ادارے خدمت کےلیےمکمل تیار ہیں، 30لاکھ سے زائد ادویات اور سرجیکل سامان روانہ کررہے ہیں

    واضح رہے کہ 24 ستمبر کو پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے علاوہ بھارت کے مختلف علاقوں میں زلزلہ آیا تھا تاہم سب سے زیادہ نقصان آزاد کشمیر میں ہوا۔دوسری جانب زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں 3 روز بعد معمولات زندگی معمول پر آنا شروع ہو گئے ہیں۔ شہریوں میں خوف کی فضا کسی حد تک ختم ہوگئی ہے اور تجارتی سرگرمیاں بحالی کی جانب گامزن ہے۔

  • آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ

    آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ

    آرامکو حملوں کے بعد خطے میں تنازعے کا خطرہ بڑھ گیا ہے، امریکی وزیر خارجہ

    باغی ٹی وی رپورٹ خلیج میں جنگ کا موسم بنانے کی تیاریاں جاری ،امریکا کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ایران کے سعودی آرامکو پر ڈرون حملوں میں ملوّث ہونے سے تنازع کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس بات کا اظہار امریکی وزیر خارجہ نے ایک تقریب میں‌ کیاجو کہ’جوہری ایران کے خلاف متحد‘ United against nuclear Iranکے عنوان کے ساتھ ہو رہی تھی . امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ہم ایران کے ساتھ انتھک اور مسلسل پابندیوں کے لیے کوشاں‌ہیں.

    دوسری طرف جنرل اسمبلی میں‌خطاب کرتے ہوئے ایرنی صدر نے کہا تھا کہ ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران امریکی دباؤ کے باوجود معاشی ترقی کیلئے سرگرم رہے گا۔ ہم واشنگٹن کیساتھ مذاکرات کی بحالی صرف کیلئے تیار ہیں تاہم ایک ہی صورت میں یہ مذاکرات ہوں گے کہ ٹرمپ سرکار اپنے وعدوں پر قائم رہے۔ کیونکہ یہ لوگ پہلے معاہدے توڑتے ہیں پھر مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جوہری معاہدے سے امریکی انحراف کے بعد ایک سال انتظار کیا۔

  • باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں لڑکے لڑکیوں کے اکٹھےگھومنے پر پابندی عائد

    باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں لڑکے لڑکیوں کے اکٹھےگھومنے پر پابندی عائد

    پشاور : تحریک انصاف کی صوبہ خیبر پختونخواہ میں حکومت کی پالیسیوں میں تبدیلی آنی شروع ہوگئی ہے اور اطلاعت ہیں کہ باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں لڑکے لڑکیوں کے اکٹھےگھومنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ پابندی وائس چانسلر کی طرف سے حکم کے بعد عائد کی گئی

    پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان

    ذرائع کےمطابق کے پی حکومت کی طرف سے صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں اسلامی اقدار کی پاسداری کے حوالے سے انقلابی فیصلے کیے جارہے ہیں ، انہیں فیصلوں میں ایک فیصلہ یہ بھی ہےکہ سکول ، کالج اور یونیورسٹیز میں طلبا وطالبات تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ دیگر شخصی نشستوں اور مجلسوں میں اکٹھے بیٹھنے اور ادھر ادھر گھومنے پھرنے سے پرہیز کریں ،

    یاد رہے کہ چند دن قبل بھی کے پی حکومت کی طرف سے صوبے کے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں‌ طالبات کو حجاب اوڑھنے کی نصیحت کی گئی تھی تاکہ اس دوران منفی ردعمل سے محفوظ رہ سکیں‌

  • عمران خان کی سفارتی میدان میں ” ان سونگ یارکر ” سے مودی منہ کے بل گر پڑا، پاکستانی موقف کی پذیرائی

    عمران خان کی سفارتی میدان میں ” ان سونگ یارکر ” سے مودی منہ کے بل گر پڑا، پاکستانی موقف کی پذیرائی

    عمران خان کی سفارتی میدان میں ” ان سونگ یار کر ” سے مودی منہ کے بل گر پڑا، پاکستانی موقف کی پذیرائی

    باغی ٹی وی رپورٹ : بھارت اپنے تمام تر وسائل اور اثرو رسوخ کے باوجود اقوام عالم میں سفارتی طور پر شکست خوردگی کا سامنہ کر رہا ہے، جب کہ پاکستان کے وزیر اعظم کی سربراہی میں وفد سفارتی سطح پر کشمیر اور اپنے مفادات پر کامیابیاں‌سمیٹ رہا ہے.امریکہ اس وقت ایران اور افغانستان میں اپنے مسائل حل کرنے کی وجہ سے پھنسا ہو ا ہے اسے بھارت کے موقف کو قبول کرنے اور اس کی پذیرائی کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ پاکستان اس کی مجبوری اور ضرورت ہے .اس لیے امریکہ کو پاکستان کے موقف کو طوعا کرھا نہ چاہتےہوئے بھی اپنانا پڑ رہا ہے. مودی بھارتی نژاد امیر امریکی شہریوں کی طرف سے 25 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرا کر بھی وہ کچھ حاصل کرنے میں ناکام رہا جو وہ چاہتا تھا سوائے ہزاروں بھارتیوں کے جمع کرنے کے کہ جس میں ٹرمپ نے تقریر کر کے کہا کہ دنیا کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے بھارت کے ساتھ مل کر نمٹنا ہو گا.

    جب کہ دوسری طرف کشمیر کا تذکرہ ہر جگہ ہو رہا ، مودی ،ٹرمپ ملاقات میں کشمیر کا ذکر رہا ، عمران ،ٹرمپ ملاقات میں کشمیر کا تذکرہ رہا ، وہائٹ ہاؤس کی سٹیٹمنٹ میں‌کشمیر کا تزکرہ ہوا ہے. گو بھارت کی تمام تر کوششوں کے باوجود مسئلہ کشمیر کی ہر فورم پر گونچ ہے. ماہرین کہہ رہے ہیں‌کہ عمران خان نے مودی کو ان سونگ یارکر ماری ہے جس وجہ سے وہ منہ کے بل گر پڑا.بھارت امریکاکے پرانے بھاشن جس بنا پر پاکستان پر الزام لگائے جاتے تھے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی پناہ گاہیں ہیں، ڈور مور کا تقاضا ، سرحد پار دہشت گردی اور دخل اندازی یہ سب باتیں اس دفعہ نہ ہو سکیں.یوں بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ہے

  • آرامکو حملوں کے خلاف ٹھوس اور مضبوط موقف اپنانا ہو گا، شہزادہ محمد بن سلمان

    آرامکو حملوں کے خلاف ٹھوس اور مضبوط موقف اپنانا ہو گا، شہزادہ محمد بن سلمان

    آرامکو حملوں کے خلاف ٹھوس اور مضبوط موقف اپنانا ہو گا، شہزادہ محمد بن سلمان

    باغی ٹی وی رپورٹ : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ٹیلیفون پر گفتگو کے کہا ہے کہ آرامکوپر حملے ایک خطرناک عمل ہے دنیا کو اس کے مقابلے ٹھوس انداز سے جواب دینا ہو گا.دوسری طرف خطے میں امریکی فوجی دستوں کی تعیناتی کے لیے کیے جانے والے انتظامات پربھی تبادلہ خیال کیا۔جس سے ظاہر ہوتا ہےکہ مشرق وسطی میں کچھ ہونے جا رہا ہے

    دوسری طرف سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ارامکو حملے کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ایران کو جواب دینے کے لیے تمام آپشنز پر غور کیا جائے گا، سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ تیل تنصیبات پر ہونے والے میزائل حملوں کا منبع ایران تھا۔

    سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران نے حزب اللہ اور حوثی ملیشیا کو بیلسٹک میزائل فراہم کیے ہیں، خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کے ایرانی اقدامات اور رویے کو روکنے کے لیے تمام ممکنہ ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

  • بھارتی نیتا پاکستان کو بالا کوٹ سے بڑھ کر سبق سکھانے کی باتیں کرنے لگے

    بھارتی نیتا پاکستان کو بالا کوٹ سے بڑھ کر سبق سکھانے کی باتیں کرنے لگے

    بھارتی نیتا پاکستان کو بالا کوٹ سے بڑھ کر سبق سکھانے کی باتیں کرنے لگے

    باغی ٹی وی رپورٹ : بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے بدھ کے روز پاکستان کو ایک دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ بالاکوٹ میں دہشت گردی کے کیمپ پر حملے کرتے ہوئے بھارت نے "بہت احتیاط” کی تھی اور پاکستان یا اس کی فوج پر حملہ نہیں کیا تھا لیکن پڑوسی ملک اس کے طریقوں کو درست نہیں کرتا تو حالات بدل سکتے ہیں۔ .

    بھارتی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ بھارت کے پاکستان کے وجود کو تسلیم کرنے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس نے کشمیر کے کچھ حصوں پر اس کے "قبضے” کو بھی قبول کرلیا ہے۔
    بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ "ہم نے بہت احتیاط برتی تھی اور ہم نے پاکستان یا اس کی فوج پر حملہ نہیں کیا۔ ہم نے بالاکوٹ میں دہشت گردی کے صرف تربیتی کیمپوں کو ہی نشانہ بنایا ،” بھارتی فوج کے چیف بپن راوت نے مزید کہا کہ اگر پاکستان نے کشمیر میں‌ علیحدگی پسندی کو بڑھاوا دینے سے گریز نہ کیا تو ہم بالا کوٹ سے آگے کا بھی سوچ سکتے ہیں.
    بھارت کی ان گیدڑ بھبکیوں پر دفاعی تجزیہ کار زید حامد نے کہا کہ ہم نے بالاکوٹ واقعےکے بعد بہت وقت ضائع کیا ،کیا اب بھی ہم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے تماشا دیکھتے رہیں گے، بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیا ہے. ہم کیسے زمین پر رہ رہے ہیں کہ اب بھی جاگ نہیں‌ رہے .

  • وہاڑی : بددیانتی پر جرمانہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورےوالا اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب کی دبنگ کاروائی۔

    تفصیلات کے مطابق آج بورےوالا کی حدود میں واقع Pso پٹرول پمپ ، Attock پٹرول پمپ اور Hascol پٹرول پمپ کو اوگرا کی مقرر کی گئی قیمتوں سے اضافی قیمت پر پیٹرول سیل کرنے اور فی لیٹر پیمانہ کم ہونے پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب نے 75 ہزار جرمانہ کر دیا۔۔

  • عمران خان  کشمیر کے  لیے بہترین سفیر ، ٹرمپ کے مشیر کا اعتراف

    عمران خان کشمیر کے لیے بہترین سفیر ، ٹرمپ کے مشیر کا اعتراف

    عمران خان نے اقوام متحدہ میں ثابت کردیا ہے کہ وہ کشمیر کے بہترین سفیر ہیں، امریکی صدر کے مشیر کا اعتراف

    باغی ٹی وی رپوررٹ : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں ثابت کردیا ہے کہ وہ کشمیر کے بہترین سفیر ہیں۔ مگر مسئلہ کشمیر پر پاکستان میں سیاسی قیادت شرارتیں کررہی ہے، عمران خان کی اپنی ٹیم بھی نااہل ہے جس کا نقصان کاز کو ہوگا۔

    انہوں نے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پریشر کے باوجود مودی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں، ہیوسٹن ریلی سے ایک دن قبل 25 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری بھارتی کمپنیوں نے کی جبکہ بھارت کی جانب سے 5 ملین ڈالر ان کی مہم میں جمع کرایا گیا اس کے باوجود مودی ناکام ہیں اور وہ کشمیر کو بھارت کا اندرونی معاملہ ثابت کرنے میں ناکام رہے۔ اتنی بڑی سرمایہ کاری کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان مخالف بیان کا نہ آنا پاکستان کی سفارتی کامیابی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں پی جے میر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیسے بھارت متحد ہے ویسے پاکستان اندرونی طور پر متحد نہیں جس کے نتائج بھیانک ہوسکتے ہیں

  • لودہراں : ڈینگی سے محفوظ ضلع کیلئے مربوط جدوجہد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنرراؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ ضلع کو ڈینگی فری رکھنے کیلئے مربوط جدوجہد جاری رکھی جائے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر معاون محکمے بھی انسداد ڈینگی اور لاروا کی نشاندہی کے لئے اپنی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفترکے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

    اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر بشیر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت علی اعجازاور دیگر محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمد نے کہاکہ سکول سے لیکر کالجز تک ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی پریڈ مختص کیا جائے اور طلباء کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا جائے۔

    ڈاکٹر عامر بشیر نے بتایا کہ ضلع کے تمام ہاٹ سپاٹ کی نگرانی کی جار ہی ہے اور محکمہ صحت کے پاس حشرات کشن اور لاروا کش ادویات کی مناسب مقدار بھی موجود ہے۔

  • بجلی کے کئی کلو میٹر لمبے نئے تار چوری

    بجلی کے کئی کلو میٹر لمبے نئے تار چوری

    ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ باغی ٹی وی)کے نواحی گاوں چکنمبر 135 دس آر سے ضلع ملتان کے گاوں چک نمبر 14 ایم آر کو جانے والی سڑک پر میپکو کی طرف سے بجلی کی سپلائی کے لئے بچھائی جانے والی نئی گیارہ ہزار کے وی کی لائن کی تاریں چوری ہوگئیں۔میپکو کا یہ منصوبہ ابھی زیر تکمیل تھا جبکہ نئی سپلائی لائن میں ابھی بجلی بھی نہ تھی جو کہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد ہی آپریشنل ہونا تھی مگر چور اس کے چلنے سے پہلے ہی کروڑوں روپے مالیت کی تاروں پر ہاتھ صاف کرکے چلتے بنے۔