شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) سیول ہسپتال کی انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل ہونے لگی بائیک ایکسیڈنٹ کے مریض کو فوری طور پر طبی امداد نا ملنے پر ڈاکٹر راشد اور انتظامیہ کے خلاف لواحقین سراپا احتجاج ڈیڑھ گھنٹہ کی ذلالت اور لواحقین کے احتجاج کے بعد مریض کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا مریض کے لواحقین نے باغی ٹی وی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹہ گزر چکا ہے لیکن مریض کو کسی بھی قسم کی فوری طور پر طبی امداد نہیں دی گئی بار بار کہنے کے باوجود بھی ڈاکٹر راشد نے مریض کو چیک نہیں کیا ہماری اربا ب اختیار اور اعلی حکام سے اپیل ہے کے ہسپتال کی انتظامیہ کو عوام دوست رویہ اپنانے کی تلقین کی جائےاور ہسپتال کے نظام کو بہتر کیا جائے رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
Author: +9251
-

پاکستان، ترکی، ملائیشیا کا ‘اسلاموفوبیا’ کا مقابلہ کرنے کیلئے انگریزی چینل شروع کرنے کا اعلان
نیویارک : پاکستان ، ملائشیا اور ترکی کا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنے پر اتفاق، مقصد عالمی دنیا کے سامنے اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنا ہے، اطلاعات کےمطابق نیویارک میں تینوں ملکوںکے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران یہ مشترکہ فیصلہ کیاگیا کہ مغرب اور دیگر عالمی دنیا تک اسلام کا واضح اور صحیح تصور پیش کرنے کےلیے اپنا ایک فورم ہونا چاہیے ،
وزیراعظم عمران خان نے مشترکہ اسلامی انگریزی چینل شروع کرنے کے حوالے سےاپنے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ صدر اردوان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے، جو ‘اسلاموفوبیا’ سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب ‘اسلام’ کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔
صدر اردگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے آج ملاقات کی اور فیصلہ کیا کہ ہم تینوں ممالک ملکر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے جو "اسلاموفوبیا" سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب "اسلام" کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے مختص ہوگا۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) September 25, 2019
عمران خان نے اپنی بات جو جاری رکھتے ہوئے مزید لکھا کہ ایسی تمام غلط فہمیاں جو لوگوں کو مسلمانوں کے خلاف یکجا کرتی ہیں، ان کا ازالہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ توہین رسالت کے معاملے کا سیاق و سباق درست کیا جائے گا، اپنے لوگوں کے ساتھ دنیا کی تاریخ اسلام سے آگہی، واقفیت کے لیے سیریز یا فلمیں تیار کی جائیں گی اور میڈیا میں مسلمانوں کے وقف حصے کا اہتمام کیا جائے گا۔
باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے تجویز دی کی ہمیں تینوں برادراسلامی ملکوں کو اپنا مشترکہ انگریزی چینل شروع کرنا چاہیے جس کے ذریعے ہم دنیا تک اپنا پیغام پہنچا سکیںجس پر ملائشیا کے مہاتیر محمد اور ترکی کے صدر طیب اردوان نے اتفاق کرتے ہوئے اس پر جلد از جلد عمل درآمد کرنے پر زور دیا
باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے تینوںملکو کے درمیان مشاورت بہت جلد شروع ہوجائے گی اور اس سلسلے میںپہلا اجلاس بھی پاکستان میں ہونے جارہا ہے، جس میںملائشیا اور ترکی کے ذمہ دار شریک ہوکر اس عالمی انگریزی چینل کے اجرا کے حوالے سے ورکنگ اور نیٹ ورکنگ تشکیل دیںگے
-

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی مظالم جاری ، اسرائیل نے فسلطینی وزیر کو گرفتار کر لیا
مقبوضہ بیت المقدس : ایک طرف مقبوضہ کشمیر میں گائے کے پجار ی کشمیری مسلمانوں پر مظالم جاری رکھے ہوئے ہیںتو دوسری طرف مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی فوجی فلسطینیوں پر مظالم کرنے میںسکون محسوس کرتے ہیں، اطلاعات کےمطابق اسرائیلی پولیس نے یروشلم کے معاملات کے فلسطینی وزیر کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق فادی الھدمی کو مشرقی یروشلم میں سیاسی سرگرمی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہےکہ انہیں مبینہ طور پر ایک نئے قانون کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جس کے تحت یروشلم کے اسرائیلی قبضے میں موجود حصے میں سیاسی سرگرمیوں کی ممانعت ہے۔اسرائیلی پولیس کے مطابق اسی الزام میں فلسطینی انتظامیہ کے نئے مقرر کردہ گورنر عدنان الغیث کی تلاش بھی جاری ہے۔اسرائیلی مظالم کے خلاف فلسطینی مظاہرین نے بھی بھر پور احتجاج کیا اور وزیر کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا
SHAREFacebook Twitter
-

بھٹو کی نگری میں کچرے کے نام پر دلچسپ کھیل ، حکومت عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش اور عوام حکومت سے نالان
کراچی : بھٹوکی نگری میںحکومت کی طرف سے کچرے کے نام پر عجیب مگر دلچسپ کھیل جاری ، حکومت عوام کو بے وقوف بنانےکے چکروں میں اور عوام حکومت سے تنگ ،اطلاعات کےمطابق صوبائی وزیر نے کچرا اٹھوایا ، اٹھانے والوں نے واپس کردیا
ذرائع کےمطابق یہ دلچسپ کھیل گلشن اقبال بلاک-6 ایرو کلب کے پاس کھیلا گیا ، جہاں وزیراعلیٰ سندھ،صوبائی وزیر بلدیات اور سعید غنی کی کلین مائی کراچی مہم کے سلسلے میں آمد پر میڈیا کے سامنے کچرا اٹھوایا گیا، لیکن جیسے ہی پیپلزپارٹی کی قیادت اور میڈیا والے چلے گئے تو 2 ڈمپر کچرا واپس اسی مقام پر پھینک دیا، وہ اس لیے کہ وہ اٹھایا جانے والا کچرہ کہاں پھینکیں، جب جگہ نہ ملی تو ملازمین نے جہاں سے اٹھایا تھا وہیںدوبارہ پھینک کر حکومت کی رٹ پر سوالیہ نشان لگا دیا
-

وزیراعظم کےحکم پر ریاست مدینہ کےحوالے سے ورکنگ گروپ قائم ، جوسفارشات بھی پیش کرے گا عمل درآمد بھی کرائے گا:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے اپنے ویژن ریاست مدینہ کی طرز پر پاکستان کو بنانے کے عزم پر عملی اقدامات اٹھاتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کو ہدایت کردی ہےکہ وہ جلد از جلد اس عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اقدامات کرے ،
باغی ٹی وی کے مطابق انہیںاقدامات کے حوالے سے اسلام نظریاتی کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا ہے کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے ورکنگ گروپ تشکیل دے دیا ہے جبکہ اعلامیے میں حکومتی کمیٹی کی جانب سے کونسل اور وفاقی شرعی عدالت کی حیثیت کی تبدیلی کی سفارش کو غیر آئینی قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل کے 216 ویں اجلاس کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ ریاست مدینہ کے حوالے سے ورکنگ گروپ بنایا گیا ہے اور آئندہ مہینوں میں لائحہ عمل اور ورکشاپس کا انعقاد کریں گے۔
-

حکومت سندھ نے کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کردی
کراچی: سندھ حکومت بے بس ہوگئی ، ایک طرف اقدامات کا اعلان تو دوسری طرف اپنی بے بسی کا اس طرح اظہار کیا کہ کہہ دیا کہ حکومت نے صوبہ بھر میں کھلے مقامات پر کچرا پھینکنے پر پابندی عائد کر دی ہے، پابندی کی خلاف ورزی قابل سزا جرم تصور ہوگا۔
کراچی سے ذرائع کے مطابق سحکومت سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 نوے روز کے لئے عائد کی گئی ہے۔ گھروں کے باہر کچرا پھینکنا ممنوع اور قابل سزا جرم تصور ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے پر پولیس پکڑے گی اور ملزم کو سزا کے طور پر جیل میں بند کیا جائے گا۔
-

مقبوضہ کشمیر میںبھارتی مظالم جاری ، وادی میں بدترین لاک ڈاؤن : کرفیو کا 53 واں روز، کشمیری پرامید ، بھارت پریشان
سری نگر : بھارتی مظالم رکے نہیں ، ابھی تک بھارتی افواج کشمیریوںکی تحریک آزادی کو دبانے میں ناکام رہے ، اور کشمیر ی تمام تر مظالم کے باوجود ابھی بھی پرامید ہیںکہ آزادی کی منزل بہت قریب ہے، بھارت پریشان ہےکہ جبر اور ظلم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے پست نہیںہوئے ، اطلاعات کے مطابق مقبوضہ وادی میں کرفیو کا53 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،
ویسے تو بھارت نے ہمیشہ ہی مقبوضہ کشمیر میں فوجی بالادستی قائم رکھنےکی کوشش کی لیکن جو نیا سلسلہ شروع ہوا ہے وہ بہت ہی درد ناک ہے، ، یاد رہےکہ بھارتی فوج نے 5 اگست سے وادی میں، مارکیٹ، بزنس اور پبلک ٹرانسپورٹ بند کر رکھا ہے، ادویات کی کمی کی وجہ سے مریض جان سے ہاتھ دھونے لگے۔مسلسل کرفیو کی وجہ سے زندگی ابتر ہو چکی ہے،مریض تڑپ رہے ہیں، بچے بلک رہے ہیں، ہسپتالوں میں دوائی موجود نہ بازاراروں سے کھانے پینے کی اشیا دستیاب، ہر طرف بھارتی درندے بندوقیں اٹھائے دندنا رہے ہیں، موبائل انٹرنیٹ ابھی تک بند ہیں۔ کاروبار زندگی معطل ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حالات اس قدر بگڑ چکے ہیںکہ کشمیری اپنے ہی گھروں میں قیدی بن کر رہ گئے، بھارتی فوج نے کپواڑا میں گھر پر دھاوا بول دیا اور سامان کی توڑ پھوڑ کی، پلواما میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ مقبوضہ وادی میں 5 اگست سے کرفیو نافذ ہے، چپے چپے پر بھارتی فوج تعینات ہے۔لوگوں کو گھروں سے نکلنے پر تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، انٹرنیٹ، موبائل سروس بھی بند ہے، تمام حریت اور سیاسی رہنماؤں کو گھر اور جیلوں میں نظر بند کر رکھا ہے۔تمام تر بھارتی مظالم کے باوجود لوگوں کا حوصلہ بلند ہے، مسلسل کرفیو کے باوجود مظاہرے اور جگہ جگہ احتجاج جاری ہے۔
مقبوضہ وادی سے اطلاعات کےمطابق وادی میں تعینات بھارتی فوج نے خوف کا ماحول بنا دیا، کشمیری اپنے گھروں میں قید ہوگئے، لوگ روزمرہ کی ضروری اشیاء خریدنے سے قاصر ہیں، دودھ، بچوں کی خوراک، ادویات سب ختم ہوچکا ہے۔وادی میں مارکیٹ، دکانیں، بزنس اور تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ مسلسل کرفیو کی وجہ سے سیب کی پکی فصلیں خراب ہونے لگیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنی فصلیں مارکیٹوں تک پہنچانے میں ناکام ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ بھی اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوج طاقت کے زور پر کشمیریوں کی آواز دبانے میں مصروف ہے۔ ہر گلی اور سڑک پر بھارتی فوج تعینات ہے، کشمیریوں کو گھروں سے نکلنے نہیں دیا جا رہا، مارکیٹ، دکانیں، ٹرانسپورٹ بند ہیں، کمیونی کیشن سسٹم بند جبکہ ٹی وی چینلز تک رسائی نہیں، مودی سرکار بھارتی سیاسی رہنماؤں کو بھی وادی کا دورہ کرنے کی اجازت نہیں دے رہی۔
-

خلیج میں امریکی فوج کی موجودگی پریشان کن ہے اور اس کے نقصانات ہوسکتے ہیں ، روس نے خبردار کردیا
ماسکو : روس نے خلیچ میں امریکی فوج کی موجودگی پر غم و غصے اور ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ خلیج فارس میں امریکہ کی فوجی موجودگی سے کشیدگی میں اضافہ ہوگا۔
روسی میڈیا کےمطابق روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ورشینین نےبدھ کو کہا کہ مغربی ایشیا میں امریکہ کی فوجی موجودگی خلیج فارس میں کشیدگی کے حل میں کوئی مدد نہیں کرے گی۔روسی نائب وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی آئیل تنصیبات کے بارے میں تمام تفصیلات سامنے آنا چاہیں
یاد رہے کہ امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ واشنگٹن ، سعودی عرب اور امارات کی درخواست پر خلیج فارس کے علاقے میں ایئر ڈیفنس سسٹم اور فوجیوں کی تعداد میں اضافہ کرنا چاہتا ہے۔
-

بین الاقوامی سرمایہ کاری پاکستان لانے کی کوششیں کررہے ہیں ، عبدالحفیظ شیخ کا پیغام
نیویارک: وزیراعظم کے ساتھ جانے والے تمام افراد اپنی مصروفیات کو بامقصد بنارہی ہیں، ان خیالات کا اظہار مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے ایک مجلس میںکیا ، مشیر خزانہ کا کہنا ہے کہ امریکا میں کاروباری گروپس اور شخصیات سے بھی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، امریکا سے بین الاقوامی سرمایے کو پاکستان کی طرف مائل کر رہے ہیں۔
مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ امریکا میں کاروباری سرگرمیوں سے متعلق کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کیپیٹل کی آمد کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔حفیظ شیخ نے کہاکہ ملاقاتوں میں کاروباری شخصیات اور گروپس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لحاظ سے آگاہی دی جا رہی ہے، بالخصوص پاکستان کے برآمدی سیکٹرز میں سرمایہ کاری سے متعلق آگاہ کیا جا رہا ہے۔
-

پاکستان کی شاندانہ گلزار بھارت کی مخالفت کے باجود دولت مشترکہ خواتین پارلیمنٹیرینز کی صدر منتخب ہوگئیں
نیویارک:پاکستان کو سفارتی محاذ پر ایک کامیابی مل گئی ، اطلاعات کےمطابق پارلیمانی سفارت کے میدان میں پاکستان کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ایم این اے شاندانہ گلزار کو دولت مشترکہ کی خواتین پارلیمنٹیرینز کی تنظیم کی صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔
نیویار ک سے ذرائع کےمطابق بھارت نے پاکستان کی اس سلسلے میںبہت زیادہ مخالفت کی مگر اس کے باوجود کیمن آئلینڈ کی مخالف امیدوار کو چودہ ووٹوں سے شکست ہوئی۔ شاندانہ کو 48 ارکان کی حمایت جبکہ مخالف امیدوار تارہ رابرٹس کو صرف 34 ووٹ مل سکے۔
منتخب ہونے کے بعد شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہنمائی میں بین القوامی برادری سے روابط مضبوط کرنے کی پارلیمانی کوششیں رنگ لے آئیں، اپنی کامیابی کو پاکستانی عورت اور پاکستانی جمہوریت کے نام کرتی ہوں۔
