Baaghi TV

Author: +9251

  • عرب اتحادیوں کی کاروائی ، یمن میں اہم حوثی کمانڈر ہلاک

    عرب اتحادیوں کی کاروائی ، یمن میں اہم حوثی کمانڈر ہلاک

    اتحادوں کی کاروائی ، یمن میں اہم حوثی کمانڈر ہلاک

    باغی ٹی وی رپورٹ : یمن میں برسرپیکار حوثی باغی گروپ کو ایک بہت بڑا دھچکا پہنچا جب اس کا ایک اہم کمانڈر عبدالکریم خالد ہاشم سفیان اِب صوبے کے ضلع السیانی میں صہبان کے علاقے میں مارا گیا
    یمنی فوج اور اتحادی فورسز نے اس علاقے میں اعلان کیا ہے کہ وہ جرائم میں‌ملوث دیگر اہلکاروں کاروں نشانہ بائیں گے.
    اس سے قبل عرب اتحاد کی افواج نے میڈیا کو بتاتے ہوئے کہا ہےکہ انہوں نے الحدیدہ میں اتحادی فوج کی بمباری میں حوثیوں کے چار مراکز تباہ کر دیے ہیں

    یمن: الحدیدہ میں حوثیوں کے چار مراکز تباہ

  • اسے کہتے ہیں تبدیلی ،  اقراء عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کا اشتہار لینے سے انکارکر دیا

    اسے کہتے ہیں تبدیلی ، اقراء عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کا اشتہار لینے سے انکارکر دیا

    لاہور : اسے کہتے ہیں تبدیلی ، پاکستان میں ایک طرف محکمہ صحت ، طبی ماہرین رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف جدوجہد کرتے نظر آرہے ہیں تو دوسری طرف ایک ایسی شخصیت نے اس کام میں‌ آگے بڑھ کر اپنا حصہ ڈال کر سب کو حیران کردیا ، اطلاعات کے مطابق معروف اداکارہ اقراء عزیز نے رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کریم کا اشتہار کرنے سے انکار کردیا۔

    ذرائع کےمطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ اقرا عزیر کو ایک نجی کمپنی نے گورا رنگ کرنے والی کریم کے اشتہار کے لیے پیشکش کی جس کو اداکارہ نے نامناسب قرار دیتے ہوئے آفر ٹھکرادی، اداکارہ نے اشتہار کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لوگوں کی صحت اس پیسے سے زیادہ عزیز ہے ، میں نہیں چاہتی کہ میری وجہ سے لوگ یہ کریم خرید کر نقصان اٹھانے کا سبب بنیں . اقرا کے اس فیصلے کے بعد ان کے منگیتر یاسرحسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پراقرا کے اس مثبت فیصلے پر انہیں سراہا۔

    اقرا عزیز کے منگیتر یاسرحسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ جرات مندانہ اور صحیح قدم اٹھایا ہے ، آپ نے جس طرح پاکستان کی خواتین کو ان گورا رنگ کرنے والی کریموں کے نقصان سے بچانے کی کوشش کی ہے وہ قابل تعریف ہے ، یاسر کہتے ہیں کہ آپ نے، بے شک کسی گورے کو کسی کالے اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت نہیں، اللہ نے ہمیں جیسا بنایا ہے اسی میں خوش رہیں،

  • ڈینگی اب تک 12 ہزار افراد کو شکارکرچکا ، کراچی اورراولپنڈی بری طرح متاثر ہیں ، یہ وبا چند دن اور پھیل سکتی ہے، معاون خصوصی

    ڈینگی اب تک 12 ہزار افراد کو شکارکرچکا ، کراچی اورراولپنڈی بری طرح متاثر ہیں ، یہ وبا چند دن اور پھیل سکتی ہے، معاون خصوصی

    اسلام آباد: ملک بھر میں اب تک ڈینگی کے 11 ہزار 783 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔اطلاعات کےمطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی نے بتایا کہ سندھ میں رپورٹ ہونے والے 95 فیصد کیسز کا تعلق کراچی جبکہ پنجاب میں 84 فیصد ڈینگی کے کیسز راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے۔

    پریس کانفرس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے انکشاف کیا کہ اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں علاقے ڈینگی کی آماجگاہ بن گئے ہیں اور فیومگیشن کے ذریعے مچھروں اور ان کے انڈوں کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جارہی ہیں۔

    ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق اب تک ڈینگی کے 2 ہزار 827 کیسز پنجاب، 2 ہزار 474 سندھ، 2 ہزار 260 کیسز خیبر پختونخوا، 2 ہزار 46 کیسز اسلام آباد اور ایک ہزار 780 کیسز بلوچستان میں سامنے آئے اس کے علاوہ کچھ کیسز آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی رپورٹ ہوئے۔

  • چھاتی کے سرطان کا مجرب ، اکسیر اور کم خرچ بالانشین نسخہ

    چھاتی کے سرطان کا مجرب ، اکسیر اور کم خرچ بالانشین نسخہ

    نیویارک:قدرت نے کوئی ایسی چیز پیدا نہیں کی جس میں فائدہ نہ رکھا ہو، سبزیاں ہوں یا پھل ، جڑی بوٹیاں ہوں یا اجناس ہر چیز میں‌کوئی نہ کوئی فائدہ ضرور رکھا ہے، ایسے ہی ہمارے روزمرہ کے استعمال کی سبزیوں کی مثال ہے، طبی ماہرین کے مطابق لہسن اور پیاز ان دونوں جادوئی سبزیوں کا بھرپور اور مسلسل استعمال خواتین کو چھاتی کے سرطان (بریسٹ کینسر) سے محفوظ رکھتا ہے۔

    یونیورسٹی آف بفیلو میں پی ایچ ڈی طالبہ گوری ڈیسائی نےتحقیق میں ثابت کیا کہ جہاں خواتین میں بریسٹ کینسر کی شرح بہت کم ہے اور دوم وہاں ایک طرح کی چٹنی ’سوفریٹو‘ بہت کھائی جاتی ہے جس میں لہسن اور پیاز شامل ہوتی ہے۔ پیاز اور لہسن کا جتنا استعمال کیا جائے تو چھاتی کے سرطان کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا جاتا ہے

    یونیورسٹی آف بفیلو میں پی ایچ ڈی طالبہ گوری ڈیسائی نے ہسپتالوں کے ریکارڈ چیک کرکے 314 خواتین کا پتا لگایا جن کی عمریں 30 سے 79 برس تھیں اور وہ 2008ء سے 2014ء کے درمیان چھاتی کے سرطان کی شکار ہوئی تھیں۔ اسی عمر کی دیگر 346 صحت مند خواتین کا جائزہ بھی لیا گیا۔

    یونیورسٹی آف بفیلو میں پی ایچ ڈی طالبہ گوری ڈیسائی کا کہنا ہےکہ جائزے کے بعد معلوم ہوا کہ جن خواتین نے لہسن اور پیاز والی چٹنی کھانے کو معمول بنایا ان میں شماریاتی لحاظ سے بریسٹ کینسر کا خطرہ بہت کم تھا۔ اس طرح اگر لہسن اور پیاز کو باقاعدہ معمول بنالیا جائے تو چھاتی کے سرطان کا خطرہ 67 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

    یہی وجہ ہے پورٹو ریکو کی خواتین میں چھاتی کے سرطان کی شرح بہت کم ہے لیکن لہسن اور پیاز میں ایسا کیا ہے جو کینسر جیسے موذی مرض کو روکتی ہیں؟

    یونیورسٹی آف بفیلو میں پی ایچ ڈی طالبہ گوری ڈیسائی کہتے ہیں کہ لہسن اور پیاز میں آرگینوسلفر اور فلیوونولز بکثرت پائے جاتے ہیں جن میں سرطان کو روکنے کی اچھی خاصی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔ دونوں سبزیوں کو ضدِ سرطان (اینٹی کینسر)غذائیں قرار دیا جاسکتا ہے۔ دونوں سبزیوں میں غیر معمولی کیمیکل پائے جاتے ہیں جنہیں تجربہ گاہوں اور انسانوں پر آزمایا گیا ہے تو اس سے بہت اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں۔

  • آفٹر شاکس سے لوگوں‌میں خوف ہ ہراس، وادی نیلم پھر زلزلے سے ہل گئی

    آفٹر شاکس سے لوگوں‌میں خوف ہ ہراس، وادی نیلم پھر زلزلے سے ہل گئی

    وادی نیلم ، میرپور اور اس کے گرد و نواح میں آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے جس وجہ میں متاثرہ علاقوں میں خوف ہ ہراس کا سلسلہ جاری ہے .وادی نیلم، جہلم، باغ میں پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ کل آنے والے زلزلے سے 20 کے قریب اموات واقع ہوئی ہیں اور سو سے زائد سے زائد زخمی ہیں.ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ایک فوجی جوان سمیت 22 افراد جاں بحق ہوئے،متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے اندازے کیلیے ابتدائی فضائی، فزیکل سروے مکمل کر لیا گیا ہے،سول انتظامیہ کے رکارڈ کےمطابق زلزلے سے 160افرادزخمی ہوئے ہیں،جاتلاں کے قریب تین رابطہ پلوں کو نقصان پہنچا،جاتلاں اورجاری کس میں پرانی اورکمزورعمارتیں زلزلے سے متاثرہوئیں،منگلاڈیم میں کسی قسم کےنقصان کی اطلاع نہیں ملی،

  • انسدادِ ڈینگی کٹس تقسیم کرنیکا فیصلہ ، پہلے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت

    انسدادِ ڈینگی کٹس تقسیم کرنیکا فیصلہ ، پہلے مرحلے کا اعلان کردیا گیا ، وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت

    لاہور : صوبے میں ڈینگی کے خلاف مزاحمت اور اس سے بچاوکےلیے حکومت پنجاب کی طرف سے انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کرنے کی اجازت مل گئی ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انسداد ڈینگی کٹس منظوری دے دی, پہلے مرحلے میں ریڈ زونز گھروں میں کٹس تقسیم کی جائیں گی۔

    ذرائع کےمطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ پہلے مرحلے میں راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے سے ریڈ زونز کے گھروں میں انسداد ڈینگی کٹس تقسیم کی جائیں ، ضرورت پڑنے پر ان کٹس کی تقسیم کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھایا جائے ، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ نے انسداد ڈینگی کٹس تیار کرنے کیلئے کام شروع کر دیا۔

    اے ہمارے پروردگار پاکستان اور پاکستانیوں کی حفاظت فرما ، زلزلہ کے بعد شوبزسے وابستہ شخصیات کی اللہ کے حضوردعائیں‌

    ڈینگی سے نمٹنے کیلئے انتظامی و سیاسی ٹیم کو متحرک کر دیا،یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ڈینگی پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت ہر ممکن وسائل فراہم کرے گی،عثمان بزدار نے کہا ہےکہ ڈینگی کو مسلسل محنت سے شکست دیں گے، بہترین کارکردگی پر ڈاکٹروں، نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو خصوصی الاؤنس بھی دیا جائے گا۔

  • صہیونی فوج نے فلسطینی وزیر کو گرفتار کر لیا

    صہیونی فوج نے فلسطینی وزیر کو گرفتار کر لیا

    صہیونی فوج نے فلسطینی وزیر کو گرفتار کر لیا

    مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی حکام نے فلسطینی حکومت میں بیت المقدس کے امور کے وزیر فادی الہدمی کو گرفتار کر لیا۔ان کو اس سے قبل بھی حرست میں لیا گیا تھا اور بعد میں چھوڑ دیا گیا تھا.قابض صہیونی فوج وقتا فوقتا مسلم قائدین اور وزرا کو گرفتار کرتی رہتی ہے . جب کہ عام شہریوں کی گرفتاری کا سلسلہ تو عام رہتا ہے.، اسرائیلی بے جا حراست میں جیلوں میں 5700 کے قریب فلسطینی قدی موجود ہیں جن میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
    اس اقدام کا مقصد فلسطینی سیاحت کو نقصان پہنچانا ہے.

  • مصر نے دیا ترکی کے  صدر کو ترکی بہ ترکی جواب…

    مصر نے دیا ترکی کے صدر کو ترکی بہ ترکی جواب…

    مصر نے دیا ترکی کے صدر کو ترکی بہ ترکی جواب…

    باغی ٹی وی رپورٹ :مصر کی حکومت نے دیا ترک صدر کو ترکی بہ ترکی جواب ، مصر کے سابق صدر محمد مرسی مرحوم پر ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو جواب دیتے ہوئے ان کا موقف مسترد کردیا ہے
    مصر نے سابق صدر محمد مرسی کی موت سے متعلق ترک صدر رجب طیب اردوآن کے تبصروں کا باضابطہ طور پر جواب دیتے ہوئے ترک صدر کا موقف مسترد کردیا ہے۔مصری وزارت خارجہ نے ترک صدر کے بیانات پر تبصرہ کرتے ہوئے سابق صدر محمد مرسی کی موت سے متعلق الزامات کے کو بے بنیاد اور صریح جھوٹ قرار دیا۔
    ترک صدر اردان نے نیورک یارک میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الزام عاید کیا تھا کہ مصری حکومت نے محمد مرسی کو دانستہ طور پر قتل کیا ہے ان کی موت طبعی نہیں آئی تھی، مصری وزارت خارجہ نے اپنا سخت رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ترک صدر کے اس طرح کے بیان سے انقرہ کی قاہرہ سے نفرت اور دشمنی کی بو آتی ہے.

  • گوالیارمیں بھارتی  فضائیہ کامگ21طیارہ تباہ

    گوالیارمیں بھارتی فضائیہ کامگ21طیارہ تباہ

    گوالیارمیں بھارتی فضائیہ کامگ21طیارہ گرکرتباہ
    تفصیلات کے مطابق گوالیارمیں بھارتی فضائیہ کامگ21طیارہ گرکرتباہ ہوگیا
    بھارتی طیارہ مگ 21تربیتی پرواز پر تھا، بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے،بھارتی میڈیا نے اس کی وجہ فنی خرابی بتائی ہے ،مزید تفصیلات آنے پر اپ ڈیٹ کر دیا جائےگا

  • دریاؤں اور آبی ذخائر میں‌پانی کی تازہ صورت حال پر ترجمان واپڈا کی بریفنگ

    دریاؤں اور آبی ذخائر میں‌پانی کی تازہ صورت حال پر ترجمان واپڈا کی بریفنگ

    دریاؤں اور آبی ذخائر میں‌پانی کی تازہ صورت حال پر ترجمان واپڈا کی بریفنگ

    باغی ٹی وی رپورٹ :دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال پربریفنگ دیتے ہوئے ترجمان واپڈ ا نے کہا ہے کہ چشمہ میں پانی کا ذخیرہ ایک لاکھ5ہزار ایکڑ فٹ ہے، منگلا میں پانی کا ذخیرہ53 لاکھ98 ہزار ایکڑ فٹ ہےتربیلا میں پانی کا ذخیرہ 51لاکھ22ہزار ایکڑ فٹ ہے،ترجمان واپڈا.دریائے کابل میں پانی کی آمد 14 ہزار 900کیوسک اور اخراج14ہزار 900کیوسک پانی ہے
    دریائے چناب میں پانی کی آمد 24 ہزار 600کیوسک اور اخراج 5 ہزار 700 کیوسک.چشمہ میں پانی کی آمد ایک لاکھ 53 ہزار700کیوسک اور اخراج ایک لاکھ55ہزارکیوسک.منگلا میں پانی کی آمد 14 ہزار200کیوسک اور اخراج28 ہزار 300 کیوسک ریکارڈکیا گیاہے .تربیلا میں پانی کی آمد89 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 25 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے