Author: +9251
-

میرپور میں زلزلہ سے مواصلاتی نظام درہم برہم، نہر کا بند ٹوٹنے سے کئی دیہاتوں میں پانی داخل
آزاد کشمیر میں زلزلے کے باعث مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے، میرپور ،بھمبرکے درمیان پل منڈا کو زیادہ نقصان پہنچا ہے،
ملک بھر میں زلزلہ، میرپور میں 6 افراد جاں بحق، 100 زخمی، کئی عمارتوں کو نقصان، امدادی کاروائیاں جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلعی انتظامیہ میرپور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلے سے میرپور، بھمبرکےدرمیان 2پلوں کوکافی نقصان پہنچا، میر پور میں تمام اسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کردی گئی، نہر کا بند ٹوٹنے سے کافی مقامات سے پانی دیہاتوں میں داخل ہوا ہے، میرپورآزادکشمیر کے کھاڑک علاقہ میں دیوار گرنےسے10سالہ بچی جاں بحق ہوئی،
واضح رہے کہ میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 6 ہو گئی ہے جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے،
-

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی نئی سازش 50ہزار مندربنانے کے لیے سروے شروع کردیا۔
شہباز اکمل جندران۔
باغی انویسٹی گیشن سیل۔
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی نئی سازش 50ہزار مندربنانے کے لیے سروے شروع کردیا۔

بھارت سرکار غیر آ باد مندروں کے نام پر مقبوضہ وادی میں 50ہزار نئے مندر تعمیر کرنا چاہتی ہے۔
بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ جے کشن ریڈی کے حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ مندر وادی میں پہلے ہی موجود تھے۔تاہم حریت پسندوں کے خوف سے ان مندروں کے پنڈت علاقہ چھوڑ کر چلے گئے تھے۔جس کے باعث یہ مند ر ویران ہوگئے جبکہ بعض کھنڈر بن گئے۔اور کئی مندروں میں بھگوان کی مورتیوں کو بھی توڑا پھوڑا گیا۔
دوسری طرف کشمیر یوں نے اسے بڑی سازش قرارد یتے ہوئے کہا ہے کہ 50ہزار غیر آباد اور ویران مندروں کی مقبوضہ کشمیر میں موجودگی کو جھوٹ اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہندووں کے بہت سے مندر اب بھی موجود ہیں۔اور مسلمان انہیں کسی قسم کا نقصان نہیں پہنچاتے۔

کشمیری عوام اور حریت رہنما سمجھتے ہیں کہ بھارت سرکار،مقبوضہ وادی میں محض ہندو آبادی کی اکژیت ظاہر کرنا اور ہندوآبادکاری چاہتی ہے۔اور اسی لیے مرمت کے نام پر نئے مندروں کی تعمیر کی سازش رچائی جارہی ہے۔جسے کشمیر عوام کبھی بھی قبول نہیں کرینگے۔
-

پنجاب ٹیچرز یونین نے صوبائی وزیرتعلیم کو بہت بڑی دھمکی دے دی ، اس دھمکی میں 36 ہزار لوگوں کا مستقبل بھی وابستہ ہے
لاہور : پنجاب ٹیچرز یونین نے صوبائی وزیرتعلیم کو ایسی دھمکی دے دی کہ جس کے ساتھ 36 ہزار لوگوں کا مستقبل بھی وابستہ ہے، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری نے احتجاج کی دھمکی دیدی۔یاد رہے کہ صوبائی وزیرتعلیم نے پنجاب کے 36 ہزار اور لاہور کے 527 پرائمری سکولوں میں خاکروب بھرتی کرنے کا وعدہ کیا تھا ،
پنجاب بھر کے 36 ہزار پرائمری سکولوں میں خاکروب بھرتی کرنے کے حوالے سے صوبائی وزیرتعلیم نے وعدہ کیا تھا کہ وہ جلد ہی بھرتی کرکے یہ کمی دور کردیں گے ، پورے صوبے میں تو دور کی بات ہے لاہور کے 527 پرائمری سکولوں کیلئے بھی خاکروب بھرتی نہ کیے جا سکے، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد نے صوبائی وزیرتعلیم سے وعدہ پورا کرنے کا مطالبہ کردیا۔
پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری کاشف شہزاد نےکہا کہ سکولوں میں خاکروب نہ ہونے سے طلبا صفائی کرنے پر مجبور ہیں، ناقص صفائی پر اساتذہ کیخلاف انتقامی کارروائی شروع کردی جاتی ہے, انہوں نے دھمکی دی ہے کہ خاکروب بھرتی نہ کیے گئے تو بھرپور احتجاج کریں گے۔سکول ایجوکیشن نے 2018 میں پرائمری سکولوں کیلئے خاکروب بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا تھا،
-

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سرگودہا پہنچ گئے
سرگودھا(نمائندہ باغی ٹی وی )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کمشنر آفس سرگودھا میں آمد۔وزیراعلیٰ کو ڈویژن میں انسداد ڈینگی کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ۔عثمان بزدار نے انتظامیہ سے کہا کہ انسدادڈینگی مہم میں کوتاہی نظر آئی تو کسی کو نہیں چھوڑوں گا۔پورے پنجاب کا دورہ کروں گا،مریضوں کا علاج میری ذمہ داری ہے۔
ڈینگی سے بچاؤ کیلئے 24گھنٹے ویکٹر سرویلنس کااہتمام کیا جائے۔مختلف علاقوں میں انڈوراورآؤٹ ڈورسرویلنس کی جائے۔پیشگی انتظامات کے طورپر نجی ہسپتالوں میں بیڈز کا انتظام کیا جائے۔ڈینگی سے بچاؤ کیلئے کمیونٹی کی شراکت داری کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزراء ڈاکٹر یاسمین راشد،انصر مجید نیازی،ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کمشنر،ڈپٹی کمشنر،آر پی او،ڈی پی او کی وزیر اعلی اجلاس میں شرکت -

میرپور زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس محفوظ رہے
میرپور میں زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس محفوظ رہے،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واپڈا ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ زلزلہ سے منگلا ڈیم اور پاور ہاؤس کو کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں پہنچا اور وہ محفوظ ہیں، زلزلے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر ٹربائنز بند کردی گئی تھیں، ادھر وزیر اطلاعات آزاد کشمیر مشتاق منہاس نے کہا کہ اپر جہلم نہر میں شگاف؛ متعدد علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہے،
واضح رہے کہ میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے، آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی آزادجموں کشمیرمیں پاک فوج کوفوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لینےکی ہدایت کی گئی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے، انہوں نے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ریسکیو آپریشن میں مدد کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز میر پور مدد کے لئے پہنچیں، پاک فوج کے جوان میر پور میں ریسکیو کام کریں،
-

جیش محمد نے اپنا نام بدل لیا، بھارتی اخبار ہندوستان ٹائمز کا پاکستان کے خلاف زہریلا پروپیگنڈا
بھارتی انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز نے پاکستان کے خلاف نیا پروپیگنڈا شروع کرد یا۔ بھارتی اخبار کے مطابق عسکری تنظیم جیش محمد نے اب اپنا نام بدل کر مجلس ورثا شہدا جموں وکشمیر رکھ لیا جس کی قیادت اب مسعود اظہر کی بجائے ان کے چھوٹے بھائی مفتی عبدالرﺅف اصغر کر رہے ہیں۔
بھارتی اخبار نے لکھا ہے کہ مجلس ورثا شہدا جموں و کشمیر کے ایک رہنماعابد مختار نے بھارت، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جہاد اعلان کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار نے دور کی چھوڑتے ہوئے لکھا ہے کہ مذکورہ تنظیم نے 30خود کش حملہ آوروں کا ایک دستہ بھی تیا ر کر لیا ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق لشکر طیبہ افغانستان میں داعش کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے ۔ انہوں نے پاکستان آرمی کے ساتھ منصوبہ بنایا ہے کہ افغانستان میں بھارتی اور امریکی اثاثوں اور مفادات کو کیسے نشانہ بنایا جائے۔
واضح رہے کہ ہندوستان ٹائمز نے اپنی کچھ ماہ پہلے کی رپورٹ میں لکھا تھا کہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق لشکر طیبہ افغانستان میں داعش کے ساتھ مل کرکام کر رہی ہے ۔ انہوں نے پاکستان آرمی کے ساتھ منصوبہ بنایا ہے کہ افغانستان میں بھارتی اور امریکی اثاثوں اور مفادات کو کیسے نشانہ بنایا جائے۔
-

لبنانی ملیشیا”حزب اللہ ” کی مدد کرنے والے کسی گروہ یا فرد کو معافی نہیں ، امریکا
امریکا نے انتباہ جاری کیا ہےکہ واشنگٹن ہر اس فرد یا گروہ کو کوئی معافی نہیں دے گا جس نے حزب اللہ کوکسی بھی نوعیت کی مدد فراہم کی اور اسے سخت سزا دی جائے گی.اس سے پہلےامریکا نے حزب اللہ کی مبینہ طور پر مالی امداد کرنے پر ایک لبنانی بینک کو بلیک لسٹ کیا ہے۔
حزب اللہ پر اسرائیل پر حملے کرنے کا الزام ہے اور ساتھ ہی شام میںاسی فوجوں کی مدد کرنے کا الزام بھی ہے حزب اللہ نے اسرائیل کے شمالی علاقے میں متعدد ٹینک شکن راکٹ داغے جس میں اسرائیلی فوج کو جانی نقصان اٹھانا پڑا تاہم اسرائیل نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ اسرائیل کے فوجی ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کے ایک فوجی اڈے اور فوجی گاڑیوں کی جانب راکٹ داغے گئے ہیں اور سرحدی علاقے میں واقع فوجی اڈے پر دو سے تین ٹینک شکن میزائل گرے ہیں۔دوسری طرف حزب اللہ نے دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں متعدد اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلا ک ہو گئے تھے۔ -

سرگودہا سمیت ملک بھر میں زلزلے کے شدید جھٹکے
سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودہاﺳﻤﯿﺖ ﻣﻠﮏ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ ﺷﮩﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ
ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ۔
رپورٹ کہﻣﻄﺎﺑﻖ 4 ﺑﺞ ﮐﺮ 2 ﻣﻨﭧ ﭘﺮ ﻭﻓﺎﻗﯽ ﺩﺍﺭﺍﻟﺤﮑﻮﻣﺖ
ﺍﺳﻼﻡ ﺍٓﺑﺎﺩ ﺳﻤﯿﺖ ﭘﻨﺠﺎﺏ ﺍﻭﺭ ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ ﮐﮯ ﻣﺨﺘﻠﻒ
ﺷﮩﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﭘﻨﺠﺎﺏ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﺷﺎﺏ، ﺳﺮﮔﻮﺩﮬﺎ، ﻓﯿﺼﻞ ﺁﺑﺎﺩ، ﮔﻮﺟﺮﺍﻧﻮﺍﻟﮧ،
ﻣﯿﺎﻧﻮﺍﻟﯽ، ﻣﻨﮉﯼ ﺑﮩﺎﺅﺍﻟﺪﯾﻦ، ﻣﻠﺘﺎﻥ، ﺍﻭﮐﺎﮌﮦ، ﻗﺼﻮﺭ، ﺧﺎﻧﯿﻮﺍﻝ،
ﮔﺠﺮﺍﺕ، ﮐﺎﻣﻮﻧﮑﯽ، ﻣﺮﯾﺪﮐﮯ، ﺷﯿﺨﻮﭘﻮﺭﮦ، ﻧﻨﮑﺎﻧﮧ ﺻﺎﺣﺐ،
ﺳﺎﮨﯿﻮﺍﻝ، ﭘﺘﻮﮐﯽ، ﭼﻮﻧﯿﺎﮞ، ﭘﺎﮐﭙﺘﻦ، ﺩﯾﭙﺎﻟﭙﻮﺭ، ﺣﺠﺮﮦ ﺷﺎﮦ ﻣﻘﯿﻢ،
ﻧﺎﺭﻧﮓ ﻣﻨﮉﯼ ﺍﻭﺭ ﺳﯿﺎﻟﮑﻮﭦ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ
ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﺐ ﮐﮧ ﻣﯿﺮﭘﻮﺭ ﺁﺯﺍﺩ ﮐﺸﻤﯿﺮ، ﺑﮭﻤﺒﮭﺮ
ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﺍﺱ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺧﯿﺒﺮﭘﺨﺘﻮﻧﺨﻮﺍ ﻣﯿﮟ ﭘﺸﺎﻭﺭ، ﭼﺎﺭﺳﺪﮦ، ﺳﻮﺍﺕ،
ﺧﯿﺒﺮ، ﺍﯾﺒﭧ ﺁﺑﺎﺩ، ﺑﺎﺟﻮﮌ، ﻧﻮﺷﮩﺮﮦ، ﻣﺎﻧﺴﮩﺮﮦ،ﺑﭧ ﮔﺮﺍﻡ، ﺗﻮﺭﻏﺮ،
ﺷﺎﻧﮕﻠﮧ، ﺑﻮﻧﯿﺮ، ﺩﯾﺮ،ﺍﭘﺮ ﺩﯾﺮ، ﻟﻮﺋﺮ،ﭼﺘﺮﺍﻝ، ﻣﺎﻻﮐﻨﮉ ﺍﻭﺭ ﮐﻮﮨﺴﺘﺎﻥ
ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﯽ ﺟﮭﭩﮑﮯ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ۔
ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺟﮩﻠﻢ ﮐﺎ ﺷﻤﺎﻟﯽ ﻋﻼﻗﮧ ﺗﮭﺎ
ﺯﻟﺰﻟﮧ ﭘﯿﻤﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﯽ 5.8 ﺭﯾﮑﺎﺭﮈ ﮐﯽ ﮔﺌﯽ ﺍﻭﺭ
ﺍﺱ ﮐﺎ ﻣﺮﮐﺰ ﺟﮩﻠﻢ ﺳﮯ 5 ﮐﻠﻮ ﻣﯿﭩﺮ ﺷﻤﺎﻝ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﺗﮭﯽ ﺍﻭﺭ
ﺍﺱ ﮐﯽ ﮔﮩﺮﺍﺋﯽ ﺯﯾﺮ ﺯﻣﯿﻦ 9 ﮐﻠﻮ ﻣﯿﭩﺮ ﺗﮭﯽ۔
خبر رساں ایجنسی ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺟﮭﭩﮑﮯ 15 ﺳﮯ 20 ﺳﯿﮑﻨﮉ ﺗﮏ
ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮐﯿﮯ ﮔﺌﮯ ﺗﺎ
ﺫﺭﺍﺋﻊ ﮐﮯ ﻣﻄﺎﺑﻖ ﺯﻟﺰﻟﮯ ﮐﮯ ﺑﺎﻋﺚ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺧﻮﻑ ﻭ ﮨﺮﺍﺱ
ﭘﮭﯿﻞ ﮔﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻟﻮﮒ ﮔﮭﺮﻭﮞ ﺳﮯ ﺑﺎﮨﺮ ﻧﮑﻞ ﺍٓﺋﮯ۔ -

پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ
پاک فوج کی ایوی ایشن، میڈیکل ٹیمیں آزاد کشمیرمیں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں روانہ ہو گئی ہیں،
زلزلے سے 50 افراد زخمی، متعدد مکان تباہ، مسجد کا مینار منہدم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف کی آزادجموں کشمیرمیں پاک فوج کوفوری امدادی کارروائیوں میں حصہ لینےکی ہدایت کی گئی ہے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیوں کی ہدایت کی ہے، انہوں نے سول انتظامیہ کی مدد کے لئے ریسکیو آپریشن میں مدد کی ہدایت کی ہے، آرمی چیف نے کہا کہ آرمی کے ڈاکٹرز میر پور مدد کے لئے پہنچیں، پاک فوج کے جوان میر پور میں ریسکیو کام کریں،
میرپور، زلزلہ میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4 ہو گئی، مزید جانی نقصان کا اندیشہ
واضح رہے کہ میرپورآزادکشمیر میں زلزلے کے دوران مختلف واقعات میں جاں بحق ہونے والے افرادکی تعداد 4 ہو گئی ہے جبکہ مزید جانی نقصان کا اندیشہ ہے،
