Baaghi TV

Author: +9251

  • بریکنگ : نوازشریف نے عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کردیا،

    بریکنگ : نوازشریف نے عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کردیا،

    اسلام آباد: نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے کیوں کہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ اگرعثمان بزدار رہیں گے تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا، جو کام ہم نہیں کر سکتے وہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

    ذرائع کےمطابق مذکورہ انکشاف پاکستان کے ایک سینئر صحافی شاہد مسعود نے اپنے براہ راست پروگرام میں کیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی پارٹی کو حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کی جائے۔

    ذرائع کےمطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق کوٹ لکھ پت جیل میں بیٹھ کر سابق وزیراعظم نے اپنی پارٹی کو حکم دیا ہے کہ عثمان بزدار کوہٹانے والی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے۔

    ڈاکٹر شاہد مسعود نےکہا کہ عمران خان کی جماعت میں متعدد لوگ اور مقتدر حلقے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں کیوں کہ عثمان بزدار کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

  • ہیوسٹن میں ٹرمپ اور مودی کی تقریریں ، مودی نے ٹرمپ کی موجودگی میں کشمیر پر قبضہ کو تسلیم ، ٹرمپ خاموش رہے

    ہیوسٹن میں ٹرمپ اور مودی کی تقریریں ، مودی نے ٹرمپ کی موجودگی میں کشمیر پر قبضہ کو تسلیم ، ٹرمپ خاموش رہے

    ٹیکساس : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور مودی کی تقریروں نے بہت سے شکوک و شبہات پیدا کردیئے ، اطلاعات کے مطابق ہیوسٹن میں ہونے والے ہاؤ ڈی مودی نامی جسلے میں اندازے کے طور پر پچاس ہزار کے لگ بھگ لوگوں نے شرکت کی جس میں مودی اور ٹرمپ نے تقاریر کیں۔۔

    مودی نے پاکستان کا نام لیئے بغیر کہا کہ اس ملک کی پہچان دہشت گردی ہے اور اسکے حکمران اپنا ملک خود نہیں سنبھال سکتےکشمیر کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ ہم نے ستر برس کے اس مسلے کو مستقل طور پر حل کر دیا ہے اور وہاں کے مکینوں کو وہی تمام حقوق ملیں گے جو سب بھارتیوں کو ملے ہوئے ہیں

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں بھارتی وزیر اعظم کی خصوصی تقریب میں خطاب کے دوران کہا کہ وہ امریکہ میں بھارت کی بڑھتی ہوئی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    ٹرمپ نے اعلان کیا کہ امریکہ کی معروف این بی اے باسکٹ بال چیمپین شپ کے دو میچ آئندہ ماہ بھارت کے شہر ممبئی میں کھیلے جائیں گے اور بھارت میں شائقین بھی اس درجے کے باسکٹ بال میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ یہ میچ سیکریمینٹو کنگز اور انڈیانا پیسرز کے درمیان ہوں گے۔ پری سیزن کے یہ دو میچ 4 اور 5 اکتوبر کو ممبئی کے ایس وی پی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار امریکہ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ امریکہ کی معیشت دنیا بھر میں سب سے زیادہ مضبوط ہے اور ہماری افرادی قوت بھی بہترین ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت بھی ماضی کے مقابلے میں اب امریکہ میں اپنی سرمایہ کاری بڑھا رہا ہے اور امریکہ بھی بھارت میں ایسا ہی کر رہا ہے۔

    ٹرمپ نے بھارتی وزیر اعظم مودی اور سٹیڈیم میں موجود بھارتی نژاد امریکیوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اس وقت امریکہ میں ایک ایسا شخص صدر ہے جو ان کا بہترین دوست ہے۔صدر ٹرمپ نے نریندر مودی کو دوبارہ بھارت کا وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

    دوسری طرف مودی اور ٹرمپ کی اس تقریب کے موقع پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں بھارتی حکومت کے حالیہ اقدامات کے خلاف ہیوسٹن میں ہزاروں افراد کا مظاہرہ جاری ہے۔ مظاہرے کے منتظمین نے وائس آف امریکہ کو بتایا ہے کہ امریکہ کے مختلف علاقوں سے پندرہ سے بیس ہزار افراد اس مظاہرے میں شرکت کیلئے ہیوسٹن پہنچ گئے ہیں جن میں پاکستانی نژاد ماریکیوں کے علاوہ امریکہ میں بسنے والے مسلمان اور سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں۔

  • بھارت کو شکست  ، کس نے شکست دی ، خبر نے کھلبلی مچادی

    بھارت کو شکست ، کس نے شکست دی ، خبر نے کھلبلی مچادی

    بنگلور: بھارت کو اپنی ہی سرزمین پر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں 9 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔ بھارتی اوپنر شکھر دھون نے سب سے زیادہ 36 رنز بنائے اور پوری ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 134 رنز ہی بنا سکی۔

    بنگلور میں جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان تیسرے ٹی ٹوینٹی میچ میں میزبان ٹیم بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔جنوبی افریقہ کے باؤلرزربادا نے 3 جبکہ ہینڈرکس اور فورٹو ان نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

    جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ریزا ہینڈرکس 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تاہم ٹیم کے کپتان کوئنٹن ڈی کاک نے 52 گیندوں پر 79 رنز کی بہترین اننگز کھیلی اور ناٹ آؤٹ رہے۔ تیمبا بوما 27 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

    بھارتی باولرز جنوبی افریقہ کی دوسری وکٹ گرانے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ نے بھارتی ٹیم کو ہدف 17 ویں اوورز میں ہی پورا کر لیا۔

    شاندار باؤلنگ کرانے پر جنوبی افریقہ کے کھلاڑی بیورن ہینڈرکس کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • دنیا سن لے !کشمیر دنوں یا ہفتوں کی لڑائی نہیں، شاہ محمود

    دنیا سن لے !کشمیر دنوں یا ہفتوں کی لڑائی نہیں، شاہ محمود

    نیویارک:کشمیر کی جنگ دنوں یا ہفتوں کی نہیں، اطلاعات کےمطابق شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں، کشمیریوں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مل کر کشمیر کی جنگ لڑنی ہوگی۔

    پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وزیراعظم یہاں کشمیر کی صحیح صورتحال دنیا کے سامنے پیش کرنے آئے ہیں اور ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنے اور مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پر ایمنسٹی کے کردار کو سراہا۔شاہ محمود قریشی کے مطابق لنزے گراہم سے درخواست کی گئی ہے کہ مستقبل میں بھی مسئلہ کشمیر اجاگر کیا جائے۔

    وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے بتایا کہ اس وقت ہوسٹن میں لاکھوں پاکستانی، سکھ اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے افراد احتجاج کر رہے ہیں۔

  • پرتگالی سفیر ملاقات کےلیے گورنر ہاوس پہنچ گئے ، گورنر چوہدری سرور سے مسئلہ کشمیر پر کھل بات کی

    پرتگالی سفیر ملاقات کےلیے گورنر ہاوس پہنچ گئے ، گورنر چوہدری سرور سے مسئلہ کشمیر پر کھل بات کی

    لاہور: پرتگالی سفیر کی لاہور گورنرہاوس آمد، گورنر پنجاب چودھری محمد سے ملاقات ، چوہدری سرور کی پرتگالی سفیر سے کھل کر کشمیر پر بات چیت ، عالمی برادری کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں۔

    چوہدری محمد سرور سے پرتگال کے سفیر پالونیویز سے ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دونوں ممالک کے تعلقات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان تمام دوست ممالک کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا چاہتا ہے۔

    پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے حوالہ سے گورنر نے کہا کہ سرمایہ کاری کے لئے ماحول انتہائی ساز گار ہے۔ امید ہے پر تگالی سرمایہ کار بھی پاکستان میں سرمایہ کاری اور کاروبار کے مواقع استفادہ کریں گے۔

  • ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، بدبخت نے کیوں قتل کیا ؟ جان کر ہوگا ہرکوئی حیران

    ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، بدبخت نے کیوں قتل کیا ؟ جان کر ہوگا ہرکوئی حیران

    لاہور:جائیداد کے تنازعات جس طرح معاشرے کو تباہی سے دوچار کررہے ہیں اس سے پہلے شاید کبھی ایسا نہیں ہوا تھا ، اس دنیا کی فانی دولت کو ہتھیانے کے لیے کوئی بھائی کو قتل کررہا ہے تو کوئی باپ ، کوئی بہن کو جان سے مار رہا ہے تو کوئی ماں کو قتل کررہا ہے اور پھر آخر میں جیل جاکر خود بھی ہمیشہ ہمیشہ کے لیےاپنے آپ کے لیے آزمائش بن جاتاہے ،

    پنجاب حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی ، کسی بھی وقت کچھ ہوسکتا ہے

    ذرائع کےمطابق ایسا ہی ایک واقعہ نشترکالونی لاہو ر میں ہوا جہاں گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ایک ہی گھر میں قیامت برپا کرنے والا بدقسمت کوئی بیگانہ نہیں اپنا ہی ہے

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گھریلو جھگڑے فائرنگ کرکے ملزم نے ماں، بھائی اور بھابھی کو قتل کردیا، ملزم محمد علی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

    پولیس کے مطابق ان مقتولین کی شناخت والدہ گلشن، بھائی حماد احمد اور بھابھی لبنیٰ حماد کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق قتل کی وجہ گھریلو جائیداد کا تنازع ہے، پولیس اور فرانزک ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں

  • نشترکالونی،ملزم نے ماں، بھائی اور بھابھی کو کیا قتل

    نشترکالونی،ملزم نے ماں، بھائی اور بھابھی کو کیا قتل

    پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں تین افراد کو قتل کر دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے نواحی علاقے نشتر کالونی میں ملزم نے ماں ، سگے بھائی اور بھابھی کو قتل کر دیا، پولیس کے مطابق گھریلو جھگڑے کے بعد ملزم نے فائرنگ کی اور تین قتل کرنے کے بعد فرار ہو گیا،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کیا

    پولیس کے مطابق اپنے کے ہاتھو‌ں ہی قتل ہونے والوں کی شناخت والدہ گلش، بھائی حماد احمد اور بھابھی لبنیٰ کے طور پر ہوئی، پولیس نے ملزم کو جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا ہے تا ہم اسے گرفتار کرنے کے لئے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، ملزم جلد پولیس کے شکنجے میں ہو گا،

    دوسری جانب ایک ہی گھر کے تین افراد کے قتل ہونے پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا،

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے ہفتے تیزی

    کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج مسلسل تیسرے ہفتے تیزی کے رجحان پر بند ہوئی ، بروز اتوار سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ 32111 پوائنٹس پر بند ہوئی ،ٹاپ لائن سیکیورٹیز کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پچھلے تین ہفتوں میں سٹاک ایکسچینج میں کل 8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے،
    سعودی ائل کمپنی ارمکو کی تنصیبات پر حملے کے بعد دنیا میں تیل کی قیمتوں میں 20 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث انویسٹر تیل و گیس کے سٹاک پر سرمایہ کاری میں زیادہ دلچسپی لے رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ میں اضافے کا باعث بن رہا ہے ،