وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان کی زیر صدارت ریجن کے ضلعی پولیس سربراہان سے کرائم میٹنگ۔
تشدد،اختیارات سے تجاوز،دوران حراست موت پر زیرو ٹالرنس پالیسی یقینی بنائی جائے۔ وسیم احمد خان
زیر تفتیش مقدمات بر وقت اور میرٹ پر یکسو کریں تاکہ ملوث عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جا سکے۔
موبائل خدمت مرکز کا دائرہ کا ر ڈویژن، تحصیل لیول پر پھیلایا جائے تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کی جاسکیں۔وسیم احمد خان
Author: +9251
-
وہاڑی : آر پی او ملتان کی پولیس سربراہان سے میٹنگ
-

کشمیریوں سے یکجہتی کا چوتھا جمعہ، تقریبات کا اعلان ہو گیا
جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی ، تقریب کا اعلان ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ اقوام متحدہ اجلاس سے قبل ہر جمعہ کو کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے پروگرام ہوں گے، اس جمعہ کو وزیراعظم عمران خان سعودی عرب میں ہیں تا ہم کشمیر کے لئے پروگراموں کا اعلان کر دیا گیا ہے
وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں جمع کو کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا جائے گا ،اس جمعہ کو تعلیمی اداروں کے طلبا کشمیریوں سے یکجہتی کریں گے اور آدھا گھنٹہ یکجہتی کشمیر کے لئے سکولوں کے باہر کھڑے ہوں گے،طلباوطالبات کشمیریوں کےحق میں بینراورپلے کارڈ اٹھاکران کے مسائل اجاگرکریں گے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کے لئے مرکزی تقریب اسلام آباد کالج فارگرلزایف سکس2میں ہوگی.
کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج
واضح رہے کہ گزشتہ جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے مظفر آباد میں جلسہ سے خطاب کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو وزیراعظم عمران خان نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا تھا، اس سے پچھلے جمعہ کو پاکستانی قوم نے آدھا گھنٹہ کھڑے ہو کرکشمیریوں سے یکجہتی کی تھی،وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں خطاب کیا تھا
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
-
بورے والا : ٹریفک حادثے میں دو افراد جاں بحق
بورےوالا (نمائندہ باغی ٹی وی) چیچہ وطنی روڈ 417 کے قریب بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر.حادثے میں دو افراد جاں بحق.
جانں بحق ہونے والے دونوں بھائی تھے.حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا
جاں بحق ہونے والوں دونوں افراد کی شناخت محمد اکرم اور محمد اشرف کے نام سے ہوئی.
جاں بحق افراد کو تحصیل ہیڈکواٹر ہسپتال بورےوالا منتقل کر دیا.تھانہ شیخ فاضل پولیس نے بس کو اپنے قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی .ڈرائیور موقع سے فرار. -

خبردار ! مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور سفاکیت کی وجہ سے صورت حال بہت خراب ہے، ایڈ مرل ظفر عباسی
کراچی: مقبوضہ کشمیر کے غیر قانونی انضمام کے حالیہ اقدام اور وادی میں بھارتی مسلح افواج کے ظلم اور سفاکیت کے باعث خطے کا سیاسی و جغرافیائی ماحول بگڑ رہا ہے۔ان خیالات کااظہار امیربحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا
ساتویں جنگی مشق شمشیربحر اور دوسری لاجسٹک مشق ترسیل بحر کے اختتامی اجلاس میں نیول چیف نے کہا کہ موجودہ ماحول کے پیش نظر مستقبل قریب میں ہماری قومی سلامتی کو مسلسل چیلنجز کا سامنا رہنے کا امکان ہے ایڈ مرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاک بحریہ حکومتی پالیسیوں اور دیگر افواج کے ساتھ ہم آہنگ اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑ جواب دینے کے لیے ہر طرح سے تیار ہے۔
پاک بحریہ کی طرف سے منعقدہ اس تقریب میں آمد پرڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف(آپریشنز) اور مشق کے انتظامی افسر ریئر ایڈمرل فیصل رسول لودھی نے مہمان خصوصی امیرالبحر ظفر محمود عباسی کا استقبال کیا۔
-

حمزہ علی عباسی کے "الف” ڈرامے کا ٹیزر جاری
حسیب حسن کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامے "الف” کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے.
ڈرامے میں حمزہ علی عباسی قبل مومن، احسن خان طہ عبدللہ اور سجل علی مومنہ سلطان کا کردار ادا کر رہی ہیں. ڈرامے میں کبرا خان بھی اپنا کردار ادا کریں گی. رومانویت سے بھرا ہوا ڈرامہ جلد ہی ٹی وی سکرین پر نشر کیا جائے گا.
"الف” ڈرامے کی کہانی اور اس کی ہٹ کاسٹ کی وجہ سے ٹیزر کو بہت ریٹنگ مل رہی ہے اورمداح جلد ہی ڈرامہ دیکھنے کی خواہش ظاہر کر رہے ہیں.
-

اگلے پانچ برس بھی عمران خان ہوں گے وزیراعظم، پیشنگوئی ہو گئی
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر عمران خان نے پاکستان کی معیشت کو بہتر کر لیا تو گارنٹی دیتا ہوں کہ اگلے پانچ سال بھی وزیراعظم عمران خان ہی ہوں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ عمران خان دو ٹوک اعلان کر چکے ہیں کہ کسی کو این آر او نہیں دیں گے اور نہ ہی کسی کو باہر جانے دیں گے، اگر یہ لوگ پلی بارگین کر لیںتو اس صورت میں باہر جا سکتے ہیں، عمران خان نے ملکی معیشت بہتر کر لی تو اگلے پانچ سال کے لئے عمران خان کے علاوہ کوئی اور وزیراعظم نہیں بن سکتا.
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں اپوزیشن جماعتیں شریک نہیں ہوں گی ، مولانا اکیلے رہ جائیں گے، کشمیر کاز نے کسی کو ہیرو اور کسی کو زیرو بنا دیا ہے.
میرا مقصد یو این جانے سے قبل سعودی لیڈرشپ کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، عمران خان
راولپنڈی19ستمبر(اے پی پی )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ انسداد ڈینگی کے لیے تما م تر وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔راولپنڈی کے تینوں الائیڈ ہاسپیٹلز سمیت 6سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے ، گذشتہ چار سالوں کے دوران ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ڈینگی بچاﺅ کے اقدامات موثر نہ ہونے کی وجہ سے اس سال ڈینگی کا شدید ترین حملہ ہوا ہے،انسداد ڈینگی کے موثر اقدامات نہ کرنے پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ضلع بدر کر دیا گیا ہے، اس صورتحال پر وزیراعلی پنجاب سے خصوصی ملاقات کے لئے لاہور جارہا ہوں، ہر ہسپتال میں ڈینگی وارڈ قائم کیے گئے ہیں، انسداد ڈینگی مہم اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کے ساتھ ملکر نگرانی کی جائے گی،کسی بھی غفلت،لا پرواہی پر سخت کارروائی کی جائے گا، راولپنڈی کے تینوں ہسپتالوں میں اب تک 3ہزار 813مریض داخل ہوئے جن میں سے 2ہزار 862مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی،اب تک 600مریضوں کو علاج مکمل ہونے کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو ہولی فمیلی ہسپتال میں ڈینگی وارڈ کے دورہ کے بعد صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔
-

گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول،خورشید شاہ بھی ہسپتال پہنچ گئے
گرفتاری کے بعد بیماری سیاسی رہنماؤں کا معمول، خورشید شاہ بھی گرفتاری کے بعد بیمار ہو گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما رکن قومی اسمبلی خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہو گئی جس کے بعد انہیں شعبہ امراض قلب لے جایا گیا اور وہاں علاج کی غرض سے داخل کروا دیا گیا. انہیں اسلام آباد کے مقامی ہسپتال پولی کلینک میں طبی معائنے کے لیے نیب حکام لے کر گئے جہاں خورشید شاہ کے مختلف میڈیکل ٹیسٹ کیے گئے، خورشید شاہ کے سینے اور پیٹ میں تکلیف تھی.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیاسی زعماء کو جب جیلوں میں ڈالا جاتا ہے تو انہیں بیماریاں لگ جاتی ہیں، سابق وزیراعظم نواز شریف جیل میں العزیزیہ ریفرنس کیس میں سات برس کی سزا کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں، نواز شریف کی جیل میں طبیعت ناساز ہے، عدالت نے انہیں طبی بنیادوں پر رہا کیا تھا لیکن بعد ازاں ضمانت میں توسیع نہیں کی تھی، نواز شریف کی صحت کو لے کر مریم نواز نے بھی پریس کانفرنس کی تھی ،ن لیگ کے رہنما اب بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ نواز شریف کو جیل سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا جائے، بلکہ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ نواز شریف کو جیل میں ڈاکٹر مہیا نہ کر کے قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے.
سابق صدر آصف زرداری بھی اڈیالہ جیل میں ہیں انہیں نیب نے جعلی اکاؤنٹ کیس میں گرفتار کیا اور اب وہ جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، آصف زرداری کی بھی جیل میں طبیعت خراب ہونے پر میڈیکل بورڈ کے مشورہ پر پمز میں منتقل کیا گیا تھا لیکن ایک روز پمز میں ان کے ٹیسٹ کروانے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا ہے، پمزکے ترجمان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی طبیعت بہتر ہے انہیں مزید ہسپتال میں رہنے کی ضرورت نہیں،ڈاکٹرز کے مطابق آصف زرداری کے تمام ٹیسٹ کلیئر ہیں اور انہیں فزیو تھراپسٹ کی ضرورت ہے
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو نیب نے طلب کیا تو وہ بھی نیب میں گرفتاری کے ڈر کی وجہ سے پیش نہ ہوئے اور کمر درد کا بہانہ کر دیا، شہباز شریف کمر درد کی وجہ سے احتساب عدالت میں بھی پیش نہیں ہوئے.
پیپلز پارٹی کے ہی رہنما ،سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن جب 5 ارب سے زائد کے کرپشن کیس میں جب جیل میں گئے تو ان کی طبیعت ٹھیک نہ رہی اور انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا،
جعلی اکاونٹس کیس میں گرفتار انور مجید عدالت میں بیماری کی وجہ سے پیش نہ ہوئے، عدالت کو بتایا گیا کہ انور مجید کے دل کا والو بند ہے اور انہیں ڈی پولر ڈس آرڈر کی بیماری ہے.رپورٹ پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ انور مجید کو کوئی ایسی بیماری نہیں جس کے باعث وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں، یہ ایسی بیماریاں ہیں جو پاکستان میں ہر چوتھے آدمی کو ہوتی ہیں.
میں ملنے گئی تو زرداری وہیل چیئر سے اٹھے، پولیس نے کہا دفعہ ہو جاؤ، آصفہ بھٹو
آصف زرداری کا طبی معائنہ، کونسی بیماری اور ڈاکٹر نے کیا تجویز کیاِ؟
دوسری جانب سیاسی رہنماؤں کے مقابلے میں مذہبی رہنماوں کو بھی گرفتار کر کے جیل میں رکھا گیا ہے لیکن کبھی بھی کسی مذہبی رہنما کی جانب سے بیماری یا جیل سے باہر جانے کی درخواست نہیں آئی.
جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے خلاف دہشت گردی کے مقدمے درج کر کے انہیں گرفتار کیا گیا، حافظ محمد سعید کو لاہور کی ایک جیل میں رکھا گیا ہے، حافظ محمد سعید دو ماہ سے جیل میں ہیں ان کی عمر بھی نواز شریف، زرداری،و دیگر سیاسی زعماؤں سے زیادہ ہے لیکن ان کی جانب سے کبھی بھی بیماری کی درخواست یا جیل سے باہر جانے کی استدعا نہیں آئی، حافظ محمد سعید کو پہلی بار گرفتار نہیں کیا گیا بلکہ ماضی میں بھی انہیں بھارت اور بیرونی دباؤ کی وجہ سے گرفتار کیا جاتا رہا، حافظ محمد سعید ایک سال کے عرصے تک جیل میں رہے لیکن کبھی بھی ان کی جانب سے بیماری کی بات سامنے نہیں آئی،
جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف
جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما حافظ عبدالرحمان مکی بھی جیل میں ہیں انہیں حافظ محمد سعید کی گرفتاری سے قبل ہی گرفتار کر لیا تھا، وہ دل کے مریض بھی ہیں لیکن تین سے چار ماہ ان کو جیل میں ہو گئے ہیں ان کی جانب سے کبھی بیماری کا نہیں سنا گیا کہ انہوں نے کسی کو کہا ہو کہ میری طبیعت ٹھیک نہیں یا میں ہسپتال جانا چاہتا ہوں. یا میرا طبی معائنہ کروایا جائے.
باغی کی رپورٹ کے مطابق جیلوں میں گرفتار مذہبی رہنماؤں کے حوالہ سے جب جیلر سے پوچھا جاتا ہے تو انکا کہنا ہوتا ہے کہ وہ عبادت کرتے رہتے ہیں، اس لئے اطمینان سے رہتے ہیں، اور اگر انہیں کوئی بیماری ہو بھی سہی تو وہ کسی کو نہیں بتاتے بلکہ جیل میں بھی رب کا شکر ادا کرتے ہیں اور صبر کرتے ہیں.
جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنماؤں مولانا امیر حمزہ ، پروفیسر ظفر اقبال سمیت دیگر قائدین بھی جیلوں میں قید رہے لیکن انہوں نے بھی کبھی بیماری کا بہانہ بنا کر جیل سے نکلنے کا نہیں کہا
-

کون کھلاڑی کیا کھاتا ہے ، اور کون کیا نہیںکھاتا، کرکٹ ٹیم کے شیف کاظم حسین نے سب کچھ بتادیا
لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کا کون کھلاڑی کیا کھانے کو پسند کرتا ہے اور کون کیا پسند نہیںکرتا ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیف کاظم حسین نے پاکستانی کرکٹ کھلاڑیوں کی دسترخوان پر تمام سرگرمیوں کا انکشاف کردیا ،
اطلاعات کے مطابق کھلاڑيوں کو صحت مند غذا کي فراہمي کو يقيني بنانے والے شيف کاظم حسین وہ شخص جو کرکٹرز کي اچھی طرح سے پرورش میں يقين رکھتا ہے۔ امام الحق غذا کے بارے میں سب سے زیادہ محتاط ہيں جبکہ محمد عرفان کھانے سے محبت کرتے ہیں۔ شعيب ملک ، سبز مرچ پاستا کے شيدائي ہيں
شیف کاظم حسین کہتے ہیںکہ یہ دلیل دی جاتی ہے کہ اسپورٹس پرسن کی صحت کا سب سے اہم پہلو کھانا ہے۔ یہ ایندھن ہے ، جو مطلوبہ حرارے فراہم کرتا ہے جو ایتھلیٹ کے ليے ضروري ہوتي ہے۔ لاہور میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ، گزشتہ 13 سالوں سے کاظم حسین اس بات کا یقین کر رہے ہیں کہ ملک کے ایلیٹ کرکٹرز ٹاپ کرکٹ کے چیلنجوں کو برداشت کرنے کے لئے ضروری غذا فراہم کريں۔
باغی ٹی وی کے مطابق 2006 کی بات ہے جب کاظم ، جو اب پی سی بی کے ایگزیکٹو شیف ہیں نے این سی اے کے باورچی خانے کی لگام سنبھالی۔ کاظم کا کہنا تھا کہ اين سي اے کے کھانے ميں ایسی لذت ہے کہ ہمارے کرکٹر بین الاقوامی سیریز کے دوران فائیو اسٹار ہوٹلوں میں رہنے کے باوجود این سی اے میں کھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے شیف کا کہنا تھا کہ اپنی والدہ سے متاثر ہوکر کھانا پکانا شروع کيا۔ اٹھاون سالہ کاظم نے بتایا کہ وہ کالج سے گھر واپسی پر لنچ کی تیاری میں اپنی والدہ کی مدد کرتا تھا۔ اپنی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کے لئے کاظم اين سي اے کي نو شیفوں کی ٹیم کی رہنمائی کرتا ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے شیف کاظم حسین نے 1993 میں اپنے پیشے میں تبدیل ہونے سے پہلے باورچی خانے سے متعلق کورسز لیا۔ کئی سالوں کے دوران کاظم نے بین الاقوامی ممالک میں پاکستاني کھانا پیش کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لمبے تڑنگے تیز باولر محمد عرفان کو بڑی بھوک لگتی ہے۔ تو اس وقت اس کو جو بھی مل جاے وہ خوب کھاتا ہے
شیف کاظم حسین نے کہا شعیب ملک ہری مرچوں سے بنا پاستا شوق سے کھانا پسند کرتے ہیں اور جب بھی وہ این سی اے میں ہوتا ہے اس کو اس کا پسندیدہ پاستا پیش کیا جاتا ہے۔ کاظم کے نزدیک امام الحق کھانے پينے کے معمالے میں سب سے زیادہ سمجھدار ہیں۔
کاظم حسین کا کہنا ہے کہ امام الحق اپنے کھانے پينے پر خصوصي توجہ ديتے ہيں اور کھانے کے وقت صرف پھل اور دہی ان کي مرخوب غذا ہوتي ہے۔ اگرچہ کاظم نے معروف کرکٹرز کو اپنا کھانا پیش کیا ، لیکن ایک شخص باقی ہے جس کے لئے وہ کھانا پکانا چاہتا ہے۔
کاظم حسین کہتے ہیںکہ میں نے بہت سارے عظیم کھلاڑیوں اور کرکٹ ایڈمنسٹریٹر جیسے انتخاب عالم ، راشد لطیف اور وقار یونس کے لئے کھانا پکایا ہے۔ لیکن میری خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو اپنے ہاتھ سے کھانا بنا کر پیش کریں۔
-

دلجیت دوسنجھ کے بعد ، "FWICE” نے اب الکا یاگنک، ادت نارائن، کمار سانو سے پاک نیشنل کے زیر اہتمام امریکی شو منسوخ کرنے کو کہہ دیا
الکا یاگینک، ادیت نارائن، کمار سانو کو US میں ہونے والے ایک شو میں پرفارم کرنا تھا۔
"فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سائن ایمپلائز” نے گلوکاروں الکا یاگنک ، کمار سانو اور ادیت نارائن کو خط لکھ کر ان سے گزارش کی ہے کہ وہ امریکہ کے ڈلاس میں شیڈول شو میں اپنی شرکت منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے یہ کہتے ہوئے کہ اس کا اہتمام ایک پاکستانی شہری نے کیا ہے۔
ایف ڈبلیو آئی ایس جو 32 سے زائد وابستہ افراد کی مادری تنظیم ہے، نے گلوکاروں کو خبردار کیا ہے کہ وہ 17 نومبر کو ہونے والا شیڈول ’’ تھروبیک 90 ‘‘ نامی شو منسوخ کریں۔ خط جس میں کہا گیا ہے کہ تنظیم جموں وکشمیر میں حالیہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنے کے بعد "ہمارے ملک کے وقار کو بہت اہم قرار دے رہی ہے۔”
"ہمارے ہمسایہ ممالک کے ساتھ پائی جانے والی کشیدگی کی طرف ، اس سے زیادہ ، لہذا آرٹیکل 370 کو منسوخ کرنے کے بعد ، ایف ڈبلیو ای ایس جو ہمارے ملک کی وقار کو انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، نے بار بار فلمی برادری کے ممبروں کو پاکستانی شہری کے ساتھ تعلقات سے پرہیز کرنے کے لئے آگاہ کیا ہے۔ پاکستان میں یا دنیا کے کسی بھی حصے میں ثقافتی یا پیشہ ورانہ سرگرمیوں کا کوئی بھی پلیٹ فارم۔
“ابھی حال ہی میں "FWICE” کو معلوم ہوا کہ معروف گلوکار مسٹر دلجیت دوسنجھ کو 21 ستمبر کو امریکہ کے ایک پروگرام میں مسٹر ریحان صدیقی کے پاکستانی شہری کی دعوت پر پرفارم کرنا تھا۔ ایف ڈبلیوائس نے گلوکارہ کو تقریب میں شرکت کو منسوخ کرنے کے لئے فوری طور پر کارروائی کی۔
خط ان کے جاری ہونے کے بعد ، دوسوانج نے ٹویٹ کیا ، تاہم ، ایف ڈبلیو ای سی کے خط کے بدلے میں نے فی الحال اپنا ہیوسٹن شو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں اور ہمیشہ نیشن انڈیا ہمیشہ کے لئے زیادہ سے زیادہ مفاد کے لئے کھڑا رہوں گا۔
یہاں یہ بتانے کی ضرورت نہیں ہے کہ آپ سب ہندوستان کے مشہور گلوکار ہیں اور آپ نے اس ملک کے بہت سارے لوگوں کو حاصل کیا ہے۔ اندازہ لگائیں کہ آپ اپنے شہریوں کے ساتھ بھی انہی جذبات کا ازالہ کریں گے اور مستقبل میں کسی قسم کے منفی حالات سے پیدا ہونے والے عدم استحکام اور ناگواریوں کی کوئی بنیاد نہیں کھینچیں گے۔
-
مظفرگڑھ میں محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی 11 نایاب پرندے برآمد، شکاری فرار ہونے میں کامیاب
مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے قریب نایاب مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکار دھڑلے سے جاری ہے۔محکمہ وائلڈ لائف اور مختلف اداروں نے کاروائی کرتے ہوئے شکار کیے گئے 11 مہمان پرندے زندہ حالت میں قبضے میں لے لئے.مظفرگڑھ کی تحصیل کوٹ ادو میں تونسہ بیراج کے اطراف کے علاقوں میں شکاریوں کی جانب سے مہمان پرندوں کا غیرقانونی شکار دھڑلے سے جاری ہے.محکمہ وائلڈ لائف اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے رضاکاروں نے کاروائی کرتے ہوئے 11 پرندے نیل بلاہی (Grey Heron) کو زندہ حالت میں قبضے میں لے لیا.محکمہ وائلڈ لائف کیمطابق کاروائی کے دوران پرندوں کے غیرقانونی شکار میں ملوث شکاری فرار ہوگئے.قبضے میں لیے گئے پرندوں کو دوبارہ دریائے سندھ کے کنارے جنگل میں چھوڑ دیا گیا.

