Baaghi TV

Author: +9251

  • ماہرہ خان نے گلیوں میں کوڑا پھینکنے پر آواز اٹھا دی

    ماہرہ خان نے گلیوں میں کوڑا پھینکنے پر آواز اٹھا دی

    ماہرہ خان نے گلیوں میں کوڑا پھینکنے کے متعلق ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ "شارٹ ڈیسٹینیشنز” ایک مہم چلا رہی ہے جس میں گلیوں اور علاقوں کی صفائی شامل ہے. گلیوں یا سڑکوں پر کوڑا پھینکنا اچھا عمل نہیں ہے.

    ماہرہ خان نے بتایا کہ ہم اکثر گلیوں میں دیکھتے ہیں کہ کوئی چیکنگ کرنے والا نہیں اور جرمانہ نہیں ہوگا تو ہم کوڑا پھینک دیتے ہیں جو کہ بہت ہی برا عمل ہے.

    ہم چاہے جہاز میں ہوں, بس یا کار میں, یہ عمل بہت برا ہے. ہمیں یہی سے شروعات کرنی چاہیے کہ اپنی قریبی علاقوں کو صاف رکھا جائے. یہ ہم سب کا فرض ہے اور اس عمل میں سب کو حصہ لینا چاہیے.

    واضح رہے ماہرہ خان پاکستان کی نامور اداکارہ ہیں اور کئی ہٹ ڈرامے اور فلمیں کر چکی ہیں. حال ہی میں ان کی فلم "سپر سٹار” سینما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے جس میں ان کے ساتھ بلال اشرف نے مرکزی کردار ادا کیا ہے.

  • فلم ہو یا ڈرامہ، کردار معنی رکھتا ہے، ہمایوں سعید

    فلم ہو یا ڈرامہ، کردار معنی رکھتا ہے، ہمایوں سعید

    پاکستان کے نا مور اداکار ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ چھوٹی بڑی اسکرین سے کوئی فرق نہیں پڑتا. میرے لیے اچھا کردار ادا کرنا ضروری ہے.

    ہمایوں سعید کا کہنا تھا کہ بڑی اسکرین پر بھی کامیاب کردار ادا کر چکا ہوں اور چھوٹی اسکرین پر بھی اللہ کے کرم سے کامیاب ہوں. میرے لیے اچھی اداکاری معنی رکھتی ہے اور کوشش اور محنت کرتا ہوں کہ اچھا کردار ادا کر سکوں.

    واضح رہے ہمایوں سعید پاکستان کی ہٹ فلمیں جوانی پھر نہیں آنی، پنجاب نہیں جاؤں گی اورجوانی پھر نہیں آنی 2 میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں. اس کے علاوہ کئی ہٹ ڈرامے بھی کر چکے ہیں. حال میں ان کا ڈرامہ "میری پاس تم ہو” بھی چل رہا ہے جس کو کافی شہرت مل رہی ہے.

  • مفاد عامہ سے متعلق 4 نئے آرڈیننسز ایوان میں پیش ، پنجاب اسمبلی نے منظوری دے دی

    مفاد عامہ سے متعلق 4 نئے آرڈیننسز ایوان میں پیش ، پنجاب اسمبلی نے منظوری دے دی

    لاہور : پنجاب اسمبلی نے دیوانی اور فوجداری تنازعات کے متبادل حل کے لئے متبادل نظام کی منظوری دے دی، اطلاعات کے مطابق قانون تنازعات کا متبادل حل پنجاب 2019 ایوان سے منظور کروالیا گیا

    ایوان میں میانوالی یونیورسٹی آرڈیننس 2019، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ آرڈیننس پنجاب 2019، میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنز پنجاب آرڈیننس 2019 اور پروبیشن اینڈ پیرول سروس پنجاب آرڈیننس 2019 ایوان میں پیش کردیے گئے۔

    چاروں آرڈیننسز متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے سپرد کردئیے گئے۔ سپیکر نے قائمہ کمیٹیوں کو 2 ماہ میں ورکنگ مکمل کرکے رپورٹ ایوان میں پیش کرنے کی ہدایت کردی

    باغی ٹی وی کے مطابق آج کے اجلاس میں اپوزیشن کی تمام ترامیم مسترد کردی گئی، دوسری طرف حکومتی اراکین کا کہنا ہےکہ بل پر گورنر کے دستخط کے بعد دیوانی اور فوجداری تنازعات کے متبادل حل کے لئے نیا نظام قائم ہوگا

    باغی ٹی وی کے مطابق اس نظام سے دیوانی اور فوجداری دونوں تنازعات کو ثالث, مصالحت یا صلح کار کے ذریعہ حل کیا جا ۓ گا،بل کے تحت آلٹرنیٹ ڈسپیوٹ ریزولوشن سینٹرز اے ڈی آر سینٹر قائم کئے جائیں گے

    اے ڈی آر سینٹرز میں فریقین کی باہمی رضامندی سے آے ڈی آر پرسن تعینات کئے جائیں گے،کریمنل یا سول کورٹس فریقین کی رضامندی کے بعد کیسز اے ڈی آر کو بھجوائیں گی،اے ڈی آر پرسن بطور ثالث یا صلح کار مقدمے کی سماعت کرے گا

    پنجاب اسمبلی میں‌پاس ہونے والے اس بل کےمطابق دیوانی اور فوجداری مقدمات کی سماعت عدالت اے ڈی آر کو نوے دن کا وقت دے گی جس میں ترمیم فریقین کی رضامندی سے کی جاسکے گی،اے ڈی آر سینٹرز کو مجموعی طور پر 6 ماہ سے زائد وقت نہیں دیا جاۓ گا

    ذرائع کے مطابق مقدمے کے دوران اے ڈی آر کی کارروائی پر اٹھنے والے اخراجات کیس کے فریقین برداشت کریں گےاے ڈی آر کے اخراجات کا تناسب فریقین کی باہمی رضامندی کیساتھ طے کیا جائے گا

    پنجاب اسمبلی میں‌پاس ہونے والے اس بل کے مطابق اے ڈی آر پرسن مقدمے کی کارروائی مکمل کرکے کیس دوبارہ کورٹ کو بھیجے گا، اطلاعات کے مطابق اے ڈی آر کی کارروائی کی روشنی میں عدالت مقدمے کی سماعت خود کرے گی

    اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے اے ڈی آر کے ذریعے مقدمات کی سماعت کو پرائیویٹائزیشن قرار دے دیا، رکن مسلم لیگ ن وارث کلو نے کہا کہ اب مقدمات کی سماعت بھی پرائیویٹ کردی گئی ہے,رکن مسلم لیگ ن وارث کلو نے کہا کہ اس قانون میں اپیل کا حق بھی نہیں رکھا گیا,

    اپوزیشن کے اعتراضات کا جواب دیتے ہوئے وزیرقانون راجہ بشارت نےکہا کہ یہ قانون فریقین کی رضامندی کی صورت میں لاگو ہوگا, جب فریقین راضی تو اپیل کیسی

  • خودی میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی ، تحریر جواد سعید

    خودی میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی ، تحریر جواد سعید

    زندگی میں آپکا سب سے بڑا حریف آپکی اپنی ذات ہے کہ جس کو جیتنا ۔یا صرف اس پر قابو پالینا بھی آپکو بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے۔ اگر یہ حریف عروج نہ بھی دے پائے۔ تو کم از کم آپکو آپکے حالات پر خوش رکھنے میں ہمہ وقت مددگار رہے گا۔
    ایسا نہیں ہے کہ یہ حریف ہر دفعہ آپکو نقصان ہی پہنچائے۔بلکہ کبھی کبھار اکثر اوقات یہ حریف آپکو اپکے ساتھ آپکے مطابق کھڑا محسوس ہو گا اور یہ آپکو بلندیوں تک بھی پہنچا دے گا۔ مگر ہمیشہ کیلئے ساتھ کبھی نہی دے گا۔
    بڑی بڑی نعمتوں کے بعد بھی چاہے اپ پوری دنیا پر راج ہی کیوں نہ کر رہے ہوں۔ڈپریشن لالچ ناشکری احساس کمتری چڑچڑاپن جیسے ذہنی امراض سے واسطہ رہے گا۔

    اب اس حریفانہ ذات سے مراد کیا ہے۔؟؟؟
    آپکی تمام ذہنی دلی جسمانی خواہشات۔ اور انکے مثبت منفی افعال ۔جسے پوری دنیا میں صرف آپ جانتے ہوں۔اور اسکے معاون خاص مددگار اسکی اصلیت ۔راز نقص خوبیوں کمزوریوں کو بھی صرف آپ جانتے ہوں۔
    اسے عام طور پر انسانی حریف کہا جاتا ہے۔

    اب اس پر کنٹرول کیسے کیا جائے؟؟؟
    قارئین کرام یاد رکھئیے۔
    اگر یہ سب چیزیں خدا نے ہمارے ساتھ جوڑی ہیں تو انکو کنٹرول رکھنے کیلئے مضبوط تر لگام/تالا
    بھی اسلام ایمان کی صورت میں نازل فرمایا۔اور ساتھ ساتھ احکامات فرامین ہدایات بھی بھیج دیں کہ آپ لوگوں نے اپنے آپ کو استعمال کیسے کرنا ہے۔
    جیسے ایک معروف کمپنی اپنی پراڈکٹس پر ہدایت نامہ لکھ کر بھیجتی ہے۔اور انھی ہدایات کے مطابق استعمال کرنے کی شرائط پر ایک مختصر وقت کی گارنٹی دیتی ہے۔
    تو جس خدا نے ہمیں بنایا اسی نے ہمارے لئیے بعینیہ ہمارے مطابق طور طریقہ بنایا تاکہ ہم لوگ ان ہدایات پر عمل پیرا ہو کر اچھی طرح جی سکیں۔اور اگر ہم نہیں عمل کریں گے تو خداوندی گارنٹی ختم۔
    پھر فان معیشۃ ضنکا جیسی پیشنگوئی ہے
    جب تک ہم اسلام ایمان فرامین کو ترویج دیتے سامنے رکھتے ہوئے چلیں گے تو اپکی ذات کیا آپ پوری دنیا پر اپنا قابو دیکھیں گے۔
    نہیں تو وہی حال ہو گا جو اب کی صورتحال ہے۔
    باہر ممالک کو دیکھا جائے تو پورپی موٹیوشنل گروپس ہمارے ہی قواعد کو اپنا پھیلا کر دنیا میں ترقی کر رہے۔اور انکا کوئ بھی ایسا مجرب قاعدہ نہیں جو انسان کو انسان بنائے۔اور اسکا تذکرہ اسلام میں نہ ملتا ہو۔
    ہماری سب سے بڑی کمبختی قوانین خداوندی کو پس پشت ڈالنا ہے۔اگر آپ چاہتے ہیں کہ دنیا میں کامیاب مطمئن زندگی جیئیں۔ شاعر مشرق نے نے اس شعر سے قصہ محتصر کر دیا کہ
    خودی میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
    نکل کر حلقہ شام و سحر سے جاوداں ہو جا

  • وینس فلم فیسٹیول "ہیروکوزو کورے ایڈا” کے ساتھ حقیقت میں کردار ادا

    وینس فلم فیسٹیول "ہیروکوزو کورے ایڈا” کے ساتھ حقیقت میں کردار ادا

    پیرس میں قائم ہونے والی ماں بیٹی کی کہانی، وینس فلم فیسٹیول نے جاپانی فلم ساز کی حقیقت کے ساتھ شروع کی۔

    وینس فلم فیسٹیول کا 76 واں ایڈیشن بدھ کے روز کانس پام پام کی فاتح ہیروکازو کورا ایڈا کی حقیقت میں فرانسیسی زبان میں کھولا گیا۔

    پہلی بار جاپان سے باہر ایک فلم بناتے ہوئے ، کوری ایڈا ، جس کے شاپ لفٹرز نے کینس میں گذشتہ سال پام ڈور جیتا تھا ، نے اپنی تازہ ترین سیر کے ساتھ بیل کی آنکھوں کو خاصا متاثر نہیں کیا۔ درحقیقت ، یہ بات عالمی سطح کے متعدد ڈائریکٹرز کے ساتھ رہی ہے ، جب وہ اپنے گھر اور جاننے والوں سے باہر قدم رکھنے کی ہمت کرتے تھے تو اس قسم کی فسل ہوگئی تھی۔ اگر ستیجیت رے کی ایک فلم ایسی تھی جس کو بہت اچھا نہیں سمجھا جاتا تھا ، تو یہ شترنج کی کھلاری تھی۔

    ایرانی رہنما اصغر فرہادی نے فارسی میں "A Separation” نامی ایک جوہر بنایا تھا ، لیکن جب وہ اپنے کیمرہ کو فرانس لے گیا اور ماضی بنادیا تو ، یہ اس نے اپنے اوپر طے شدہ معیار سے بالکل ہی نیچے تھا۔

    کوری ایڈا ، جو گذشتہ دو دہائیوں سے خوبصورت فلمیں بنارہی ہیں ، پیرس میں سچائی متعین کرتی ہیں اور کیتھرین ڈیینو اور ان کی شادی شدہ بیٹی (جولیٹ بینوچے) کے ذریعہ اداکارہ کی والدہ کے مابین تعلقات کو ظاہر کرتی ہیں۔ پیرس کے دورے پر ، بیٹی اپنی والدہ کے ساتھ جھگڑا میں آجاتی ہے۔ ایک کامیاب اداکارہ جو خاص طور پر اپنی یادوں کی اشاعت کے بعد روشنی میں کام کررہی ہے۔ بیٹی کتاب میں عیبوں کو چنتی ہے۔ جو آدھ سچائیوں پر مشتمل ہے۔

    وینس سے دور ایک خوبصورت جزیرے ، لڈو پر میلے کی شروعات بھی تنازعات کی زد میں آگئی۔ رومن پولنسکی کا ایک افسر اور ایک جاسوس اور نیٹ پارکر کی امریکی جلد شامل کرنے پر اس کو چھیڑا گیا۔ دونوں ہدایت کاروں پر عصمت دری کا الزام لگایا گیا ہے۔ لیکن میلے کے ڈائریکٹر ، البرٹو باربیرا نے یہ واضح کردیا کہ وہ اس طرح کے الزامات کو فنکارانہ فضیلت کی راہ پر آنے نہیں دے سکتے ہیں۔ وہ مردوں کا فیصلہ نہیں کرتا تھا ، بلکہ صرف ان کے کام کا۔

    باربرا پر یہ بھی الزام لگایا گیا تھا کہ مقابلہ بہت کم 21 خواتین میں سے دو خواتین کی تعداد بہت کم ہے۔ انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ فلمیں بنانے کے لئے زیادہ سے زیادہ خواتین کو ضرورت ہے ، اور یہی مسئلہ تھا۔

  • سرفرازاحمد کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں‌، شاہد آفریدی کامشورہ،آفریدی نے کھلبلی مچادی

    سرفرازاحمد کرکٹ کھیلنا چھوڑ دیں‌، شاہد آفریدی کامشورہ،آفریدی نے کھلبلی مچادی

    کراچی : شاہد آفرید ی نے سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دیکر کھلبلی مچادی ، اطلاعات کے مطابق پاکستان کے سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے قومي ٹيم کے کپتان سرفراز احمد کو ٹیسٹ کرکٹ چھوڑنے کا مشورہ دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ،سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ وکٹ کیپر بیٹسمین کو محدود اوورز کی کرکٹ پر توجہ دینی چاہئے۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ سرفراز کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بطور کپتان مقرر کرنا درست فیصلہ ہے ۔ سرفراز کو دورہ جنوبی افریقہ کے بعد ٹیسٹ کپتان کے عہدے سے ہٹادينا چاہئے تھا کیونکہ تین فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کرنا ایک مشکل چیلنج ہے۔

    شاہد آفریدی نے مزید کہا میں نے سرفراز کو مشورہ دیا تھا کہ اس کا نتیجہ قطع نظر جنوبی افریقہ کے دورے کے بعد ٹیسٹ کرکٹ چھوڑ دیں ، لیکن انہوں نے کوئی بات نہیں مانی۔ آفریدی نے کہا میں نے تربیتی کیمپ سے سرفراز کی کچھ تصاویر دیکھی ہیں اور وہ اس ميں فٹ نظر آتے ہیں ایسا لگتا ہے کہ اس نےاپنی فٹنس پر سخت محنت کی ہے ، جس کی وجہ سے وہ محدود اوورز کی کرکٹ میں آگے بڑھنے میں مددگار ثابت ہوگا۔

    شاہد آفرید نے فرسٹ کلاس کرکٹ حکمت عملی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی ٹیموں کا تعارف اور فرسٹ کلاس کرکٹ کو چھ ٹیموں تک محدود رکھنا ایک اچھا اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے وقت دیا جانا چاہئے کیونکہ کم ٹیمیں کرکٹ کے معیار کو بہتر بنائیں گی۔

  • روس نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کا سبب بتا دیا

    روس نے سعودی آئل تنصیبات پر حملے کا سبب بتا دیا

    روس نے سعودی عرب میں آئل تنصیبات پر حملے کا ذمہ دار امریکی ایئر ڈیفنس سسٹم کو قرار دے دیا.

    اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں بارے رد عمل دے دیا.

    روس وزارت دفاع کے سینئر عہدیدار کے مطابق سعودی عرب میں نصب امریکی ائرڈیفنس سسٹم کمزور صلاحیت کا حامل ہے جس کی وجہ سے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملہ روکا نہیں جا سکا۔

    واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے سعودی عرب کے دفاعی ائر ڈیفنس سسٹم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پوری دنیا میں ائر ڈیفنس سسٹم کو 100 فیصد کامیابی نہیں ملتی.

    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

  • میرا مقصد یو این جانے سے قبل سعودی لیڈرشپ کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، عمران خان

    میرا مقصد یو این جانے سے قبل سعودی لیڈرشپ کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، عمران خان

    وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی ملاقات ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ میرا مقصد یو این جانے سے پہلے سعودی لیڈر شپ کو کشمیرکی صورتحال سے آگاہ کرنا تھا، ہم نےمسئلہ کشمیرکوپوری دنیامیں اُجاگرکرناہے، پاکستان اورسعودی عرب کےتعلقات ایک نئی سطح پرپہنچ گئےہیں، سعودی عرب نےہرمشکل وقت میں ہماری مددکی، کشمیرمیں ہمارے بھائی مشکل صورتحال سےگزررہےہیں، کشمیرایک بین الاقوامی مسئلہ بن گیا ہے، پوری دنیا ہمارے بیانیےکو مان گئی ہے، اوآئی سی نےہماری حمایت کی ہے،یواین میں بھی اس مسئلےکواُٹھائیں گے،

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہمیں قرضوں کے بوجھ میں دبی معیشت ورثے میں ملی تھی، ہرشعبےمیں اصلاحات لارہےہیں، سرمایہ کاری کوفروغ دینااولین ترجیح ہے، بیرون ملک پاکستانیوں کےلیےقانونی اصلاحات لارہےہیں، حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیداکررہی ہےتاکہ سرمایہ کاروں کوترغیب ملے،

  • مصنوعي قمقموں ميں بيٹنگ باولنگ کي پريکٹس جاری ، قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر

    مصنوعي قمقموں ميں بيٹنگ باولنگ کي پريکٹس جاری ، قومی ٹیم کی تیاریاں عروج پر

    لاہور : پاکسستان ، سری لنکا سیریز کے امکانات روشن ہوگئے ہیں‌دوسری طرف سري لنکا کے خلاف سيريز کے ليے قومي ٹيم کي تيارياں عروج پر پہنچ گئيں

    باغی ٹی وی کے مطابق مصنوعي قمقموں ميں بيٹنگ باولنگ کي پريکٹس۔قذافي سٹيڈيم ميں جاري تربيتي کيمپ ميں کھلاڑيوں نے ہيڈ کوچ مصباح الحق اور وقار يونس کي زير نگراني پريکٹس سيشن ميں حصہ ليا۔سري لنکن ٹيم کي آمد کا گرين سگنل ملنے کي اطلاع ملتے ہي پريکٹس سيشن ميں تيزي آگئي کھلاڑيوں نے شام کے سيشن کے بعد فلڈ لائيٹس ميں بھي بھر پور پريکٹس کي۔

    سری لنکا کے خلاف سیریز کے پریکٹس میچ کے دوران فاسٹ باولر عثمان شنواري کا کہنا تھا کہ اس وقت دکھ ہوتا ہے جب آپ محنت کررہے ہوں اور اچانک باہر ہوجائیں ۔ ورلڈکپ سے باہر ہونے کا دکھ تھا مگر یہ کھیل کا حصہ ہے ۔ہر کھلاڑی کے کیرئیر میں ہمیشہ اتار چڑھاو آتا ہے میں جتنا کھیلا ہوں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہوں ۔وقار یونس کے باولنگ کوچ بننے سے باولنگ پرفارمنس بہتر ہوگی ۔

    فاسٹ باولر عثمان شنواري کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز میں اچھی کارکردگی دکھانا ہدف ہے ۔ قومي ٹيم کا تربيتي کيمپ کا پہلا مرحلہ اکيس ستمبر کو قومي ٹيم کے اعلان تک جاري رہے گا۔ جبکہ دوسرا مرحلہ تئيس ستمبر سے کراچي ميں شروع ہوگا۔