Author: +9251
-

سپر پاور امریکہ سونے کے ذخائر میں بھی دنیا میں سب سے آگے
واشنگٹن:دنیا میں سونے کے ذخائر کس ملک کے پاس کتنے ہیںاور سب سے زیادہ کس کے پاس ہیں ، اس حوالے سے تازہ خبر نے تہلکہ مچادیا ، اطلاعات کے مطابق امریکا 8133 ٹن سونے کے ساتھ پوری دنیا میں سب سے زیادہ سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک ملک ہے۔
سونے کے ذخائر کے حوالے سے امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر جرمنی کا نمبر ہے جس کے پاس 3367 ٹن سونا ہے، تیسری پوزیشن اٹلی کی ہے جو 2451 ٹن سونے کا مالک ہے۔ سعودی عرب کے پاس 323 ٹن سونے کے محفوظ ذخائر ہیں۔
دنیا بھر میںسونے کے ذخائر کا پتہ لگانے والے ادارے کے مطابق سعودی عرب کے بعد سونے کے محفوظ ذخائر کا مالک لبنان ہے جس کے پاس 268 ٹن سونا ہے اور اس کا عالمی سطح پر 19 واں نمبر ہے، جب کہ پاکستان سونے کے ذخائر کے حوالے سے بہت پیچھے ہے،
-

شیخ زاید ہسپتال کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے
لاہور : صرف حکمران طبقہ ہی نہیںبلکہ ادارے بھی کرپشن کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں، اطلاعات کےمطابق شیخ زاید ہسپتال کے فنڈز میں کروڑوں روپے کے مبینہ گھپلے ، ایف آئی اے نے شیخ زاید ہسپتال کے ڈائریکٹر فنانس کو طلب کر لیا۔
کمال قابلیت ، اپنی ہی طالبات کے ساتھ ڈانس ، نہ شرم نہ حیا ، وائس چانسلر بنوں یونیورسٹی عہدے سے فارغ
ذرائع کے مطابق شیخزید ہسپتال میں کرپشن کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے ہسپتال کے ڈائریکٹر فنانس کو ثمن بھیج کر طلب کر لیا ہے ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر فنانس کو 20 ستمبر کی صبح ساڑھے 11 بجے پیش ہوں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے عدیل عباس کے روبر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔
-

سیف سٹی پراجیکٹ نااہلی کا شکار ہوگیا ، فیس ڈیٹیکشن کا سافٹ ویئر ہی موجود نہیں
لاہور : سیف سٹی کے نام پر لوٹ مار کہیں یا کم علمی یا کم عملی ، جب کیمروں سے مشتبہ افراد کی شناخت نہ ہوسکے ، مجرم ، ملزم کی تمیز نہ ہوسکے کیسے ہو؟؟ فیس ڈیٹیکشن والا سافٹ ویئر ہی موجود نہیں، اربوں روپے کے پراجیکٹ کے کیمرے محض عام سی سی ٹی وی کیمروں سے زیادہ کچھ نہیں۔
ذرائع کے مطابق شہروں کو محفوظ تر بنانے کے لیے سابق حکومت نے سیف سٹی اتھارٹی اور ہواوے کمپنی کے درمیان کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنانے کا معاہدہ کیا تھا جس کے لیے حکومت نے اربوں روپے کی خطیر رقم خرچ بھی کی، ہواوے نے اس پروجیکٹ کو مکمل کرنے کی مدت ختم ہونے کے بعد کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کو اتھارٹی کے حوالے کرنا تھا ۔
ذرائع کے مطابق سیف سٹی پراجیکٹ کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی نے ہواوے کا پردہ چاک کردیا۔ ہواوے کمپنی کے ساتھ معاہدے میں چہرے کی شناخت پر مبنی سوفٹ وئیر بھی شامل تھا، کمیٹی نے ہواوے کمپنی سے سوفٹ وئیر کی مد میں دیے گئے فنڈز واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔
-

عامر خان بھارت میں 100 مقامات پر لال سنگھ چدھا کی شوٹنگ کریں گے ، یہ ہندی فلموں کا ریکارڈ ہے
اداکار عامر خان اپنی آنے والی فلم ، لال سنگھ چڈھا کے لئے، جو 1994 میں ٹام ہینکس اداکار ، فورسٹ گمپ کے ریمیک ہیں ، کے لئے بھارت میں 100 مختلف مقامات پر مبینہ طور پر شوٹنگ کریں گے۔ کہا جاتا ہے کہ اداکار بھی اس کردار کے لئے 20 کلوگرام وزن کم کرنے کے عمل میں ہیں۔
ڈی این اے نے ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ، "اسکرپٹ میں عامر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اپنی زندگی کا سفر پیش کرے اور اس کے لئے اسے ہر بار مختلف مقامات پر رہنے کی ضرورت ہوگی۔ اداکار اسٹوڈیو سیٹ اپ پر یقین نہیں رکھتا ہے ، اور اس نے اپنی ٹیم سے ملک بھر میں 100 مقامات پر اسکاؤٹنگ کرنے کو کہا ہے جہاں وہ شوٹنگ کرسکتے ہیں۔ دہلی ، گجرات ، ممبئی ، کولکاتہ ، بنگلورو اور حیدرآباد کے علاوہ بھی متعدد ریاستیں آئیں گی جہاں عامر پہلی بار شوٹنگ کریں گے۔ اس طرح وہ ملک کی بھی کھوج لگائے گا۔
رابرٹ زیمیکس کی ہدایت کاری میں بننے والی فارسٹ گمپ نے ایک سادہ لوح انسان کی کہانی سنائی جو نادانستہ طور پر پورے امریکہ میں اپنے سفر کے دوران اہم ثقافتی اور سیاسی واقعات کو متاثر کرتا ہے۔
ماخذ نے مزید کہا ، "کسی بھی ہندی فلم کے سو مقامات پہلی بار ہورہے ہیں ، اور عامر اسے بہترین طریقے سے دکھانا چاہتے ہیں۔ یہ عمل پہلے ہی شروع ہوچکا ہے اور اگلے ڈیڑھ ماہ تک وہ مقامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہوگا۔ وہ یکم نومبر سے اس کی شوٹنگ شروع کریں گے۔
عامر اپنے کیریئر کی سب سے بڑی فلاپ ، بگ بجٹ ایکشن ایڈونچر ، ٹھگس آف ہندوستن سے نکل رہے ہیں۔ ان کے بارے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ وہ ممکنہ اوشو بایوپک پر بحث کر رہے ہیں۔ عالیہ بھٹ کے بارے میں افواہ کیا گیا تھا کہ وہ روحانی پیشوا کے متنازعہ ساتھی ، ما آنند شیلا کی حیثیت سے کام کرنے لگے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے فلم کے ہدایت کار سبھاش کپور کے خلاف لگائے گئے جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد اس سے پہلے باہر جانے کا اعلان کرنے کے بعد ، گلشن کمار بائیوپک سے خود کو دوبارہ منسلک کیا ہے۔ لال سنگھ چڈھا کی ہدایتکاری ایڈویت چندن کریں گے ، جس کے ساتھ عامر نے سیکرٹ سپر اسٹار پر کام کیا تھا۔
-
درندگی رکنے کا نام ہی نہیں لے رہی ، ایک اور بچہ انسانی درندگی کا نشانہ بن گیا
لیاقت آباد : درندگی رکنے کا نام ہی نہیںلے رہی ، بربریت تھمنےکا نام ہی نہیںلے رہی ، اطلاعات کےمطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، زیادتی کا شکار بچے کے والد نے انصاف کی اپیل کر دی۔
اطلاعات کےمطابق تھانہ لیاقت آباد کی حدود میں 10 سالہ علی رضا کو شاہ زیب نامی نوجوان نے زیادتی کانشانہ بنایا۔ والدین کو علم ہونے کے بعد والد کی مدعیت میں 20 سالہ ملزم شاہ زیب کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاَ۔
10 سالہ علی رضا کے والد کا کہنا تھا کہ علی رضا ڈھلہ چوک میں درزی کا کام سیکھ رہا ہے جبکہ ملزم نے علی رضا کو دو مرتبہ زیادتی کا نشانہ بنایا، شاہ زیب نے علی رضا کو یہ بات کسی کو بتانے پر جان سے مار دینے کی دھمکی بھی دی۔
یہ بھی اطلاعات ہیںکہ لیاقت آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ کی روشنی میں کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا
-

خورشید شاہ کو اچانک کیا ہوا کہ نیب ٹیم انہیں لیکر ہسپتال پہنچ گئی؟ اہم خبر
نیب کی ٹیم پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو لے کر پولی کلینک ہسپتال پہنچ گئی، خورشید شاہ کو سانس کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا،
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید خورشید شاہ کا معمول کا طبی معائنہ کیا جائے گا، نیب ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ کا بلڈ پریشر معمول سے زیادہ ہے، واضح رہے کہ پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو کل نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا ہے، انہیں کل اسلام آباد سے سکھرمنتقل کیا جائے گا، نیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سکھرکی احتساب عدالت سے سید خورشید شاہ کا جسمانی ریمانڈ لیا جائے گا، خورشیدشاہ کوہفتہ کوسکھرکی احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا، واضح رہے کہ نیب کی ٹیم نے آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور تلاشی کے دوران اہم دستاویزات قبضہ میں لے لی گئی ہیں، نیب ٹیم تین گھنٹے تک ان کی رہائش گاہ پر موجود رہی اور پھر مکمل تلاشی لینے کے بعد واپس روانہ ہو گئی،
نیب کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ خورشید شاہ نے مبینہ طور پر بے نامی جائیدادیں اور اثاثے بنائے، اسی طرح ہوٹل، پٹرول پمپ بنائے جبکہ وہ عالی شان گھروں کے مالک ہیں، میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب کے مطابق خورشید شاہ نے شکار پور روڈ سکھر میں 25 کروڑ لاگت کا تاج محل ہوٹل اعجاز بلوچ کے نام پر جبکہ روہی روڈ پر کروڑوں کی مالیت کا پیٹرول پمپ فرنٹ مین قاسم شاہ کے نام پر بنایا، ایک اور فرنٹ مین پپو مہر کے نام پر سرکاری اراضی پر بنگلہ اور روہڑی میں بے نامی گلگ ہوٹل تعمیر کیا گیا، پروفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوساٹی سکھر میں بھی محل نما گھر بنایا اور اس کے لیے ظاہر شدہ اثاثوں میں سے رقم استعمال نہیں ہوئی، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیپلزپارٹی رہنما نے عمر جان اینڈ کو اور نواب اینڈ کمپنی کو ٹھیکے دے کر بھی مالی فوائد حاصل کیے،
-

حکومت پنجاب نے پنجاب کنزیومرپروٹیکشن عوام کے حقوق ومفادات کے تحفظ کے لئے بنایا ہے
صادق آباد ( )حکومت پنجاب نے پنجاب کنزیومرپروٹیکشن عوام کے حقوق ومفادات کے تحفظ کے لئے بنایا ہے جس کے تحت ڈسڑکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسل رحیم یارخان کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس میں ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان کو مجاز اتھارٹی مقرر کیا گیا ہے مقدمات کی سماعت کے لئے ڈسڑکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یارخان بھی قائم کی گئی ہے ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل کنزیومرپروٹیکشن کونسل محمد وقاص رسول نے پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈسڑکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یارخان میں دعوی دائر کرنے کا طریقہ کار بتاتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صارف عدالت رحیم یارخان میں برخلاف مینوفیکچر ،دکاندار ناقص مصنوعات ،خدمات مہیا کرنے پر نقصان کا ازالہ کے لئے دعوی دائر کرسکتا ہے جس پر کسی قسم کی کوئی کورٹ فیس لاگو نہ ہے ،دعوی دائر کرنے سے پہلے شکایت کندہ ناقص مصنوعات ،خدمات مہیا کرنے والے شخص کو اپنے نقصان کے ازالہ کے لئے 15دن کا وقت بذریعہ لیگل نوٹس مہیا کرنے کا پابند ہے ۔نوٹس پر ازالہ نہ ہونے کی صورت میں صارف کو ڈسڑکٹ کنزیومر کورٹ رحیم یارخان میں دعوی کرنے کا حق میسر ہے ۔دعوی دائر کرنے کے لئے اپنے قومی شناختی کارڈ کی کاپی ،تحریری درخواست بمعہ مکمل کوائف اور ثبوت ،بیان حلفی،لیگل نوٹس کی فوٹو کاپی بمعہ اصل رسید لگانا ضروری ہے۔ انہوںنے بتایا کہ فروخت کردہ مصنوعات پر اگر قیمت درج نہیں ہے تو دکاندار مینوفیکچر اس پر خود قیمت درج کرے یا اس بابت میں ریٹ لسٹ اپنی دکان پر آویزاں کرنے کا مجاذ ہے ۔صارفین خریداری کی رسید ضرور لیںاور رسید پر تاریخ ،خریدکی جانے والی اشیاء کی تفصیل اور دکان کا نام پرنٹ ہونا چاہیے ،ریٹرن اور ری فنڈ پالیسی نمایاں طور پر خرید وفروخت کی جگہ پر آویزاں کریں تاکہ ہر صارف خریداری سے پہلے اسے پڑھ سکے ،صارف کو غلط یا گمراہ کن معلومات مہیا کرنے،مصنوعات کی کوالٹی ،قسم اجرائے ترکیبی ،ساخت ڈیزائن وغیرہ میں گمراہ کرنے والے کے خلاف صارف کنزیومر کورٹ میں رٹ دائر کرسکتا ہے انہوںنے بتایا کہ اگر خریدی گئی چیز سے آپ کا نقصان ہوتا تو آپ کنزیومر کورٹ میں رٹ دائر کر سکتے ہیں اس کام کے لئے آپ کو لیگل ایڈوائزر کی ضرورت نہ ہے لیکن اگر صارف لیگل ایڈوائزر کی خدمات لیتا تو کیس جیتنے کے بعد لیگل ایڈوائزر کی فیس اور نقصان کا ازالہ فروخت کندہ سے کروایا جائے گا اور اگر دائر کی گئی رٹ درست نہ ہوئی تو کورٹ اسے 10ہزار روپے تک جرمانہ عائد کرسکتی ہے انہوںنے بتایا کہ ہر دکاندار کی ذمہ داری ہے کہ وہ تمام اشیاء کی ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کریں یا فروخت کی جانے والی اشیاء پر اوپر ریٹ لکھا ہونا ضروری ہے اگر ایسا نہیں کیا جارہاہے تو آپ اپنے علاقہ کے اسسٹنٹ کمشنر کو تحریری درخواست دے سکتے ہیں جس سے ریٹ آویزاں نہ کرنے والے کو 15ہزار روپے تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے ۔انہوںنے مزید بتایا کہ دائر کردہ مقدمہ کا فیصلہ اندر 6ماہ یقینی ہوگا۔اس موقع صدر آٹو یونین محمود احمد چوہدری ،صدر کریانہ ایسوسی ایشن میاں مسعود احمد ،میاں آصف ستار ،صدر پریس کلب شکیل احمد جتالہ ،جنرل سیکرٹری ملک خوشی محمد وسیم ،سنیئر نائب صدر فرحان اقبال ودیگر بھی موجود تھے
-

میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے ایک دن ، تحریر ساجدہ بٹ
کشمیر میں آج کرفیو لگے چھیالیس روز ہو چکے ظلم و بربریت کی انتہا ہو گئی ۔وہ جس وادی کو ہم جنت نظیر کہتے تھے- وہاں خون کی ندیاں بہتے آج کئی برس بیت گئے۔ہمارے مظلوم کشمیری بھائی اپنی آزادی کی جنگ اکیلے لڑ رہے ہیں۔ حق خوارادیت کے لیے جان دے رہے ہیں۔ہماری مائیں روز اپنے بیٹوں کو قربان کر رہی ہیں۔
بھارت نے ظلم و ستم کی انتہا کردی ۔بھوک پیاس سے بلکتے کشمیری مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔پچھلے 72 سال سے مسلسل آزادی کی جنگ لڑنے والوں کی آزادی کا وقت آ ہی گیا۔
وہ مسلہ کشمیر جو اقوام متحدہ کے ٹیبل کے کسی دراز میں پڑا تھا ۔
وہ جس کو قرار داد کے طور پر فائل سے نکال کے چائے کے ٹیبل پے رکھ کر ایک دفعہ اسپیکر میں پڑھ لیا گیا تھا۔
اس مسلے کو پچھلے چھیالیس روز سے بھارت ہوا دے رہا ہے۔ اب اگر ہوا دے ہی دی گئی تو اب یہ طوفان تھمنے والا نہیں ۔اب تو پوری قوم بلکہ پوری دنیا سے اٹھنے والی ایک ہی آواز ہے کہ
ایک نعرہ ایک آواز۔۔۔۔
کشمیر بنے گا پاکستان۔۔۔
کشمیر سے پنجاب تک ۔۔۔
سب بنے گا پاکستان۔۔۔۔
کشمیر بنے گا پاکستان۔۔۔اب ہم کیوں انتظار کریں کسی اور مسیحا کا؟؟؟
کیوں انتظار کریں بڑی عالمی برادری کا؟؟؟ہم کمزور نہیں ۔۔۔۔
اور جن کے ساتھ اللہ تبارک و تعالیٰ کی مدد و نصرت ساتھ ہو ۔۔۔
وُہ کمزور ہو بھی کیسے سکتا ہے۔ہمیں بھروسہ ہے اپنی طاقت ور فوج پے ۔ہمیں بھروسہ ہے اپنے مجاہدوں پر۔۔۔
وہ فوج جس نے بڑی عالمی طاقتوں کو شکست دی۔
جو نا کسی سے ڈرنے والے نا کسی کے آگے جھکنے والے۔
جن کی اڑان کو آج تک کوئی اور طاقت شکست نا دے پائی۔راستے کٹھن بھی ہوں تو سینہ تان کے چلتے ہیں
ہماری عادت نہیں مشکل راستوں سے منہ موڑنا
پوری دنیا سن لے کہ ہم ایسی بہادر نڈر فوج کے مالک ہیں جو پہلے کئی طوفانوں کا رخ موڑ چکی ہے۔
اب بھارت کی باری ہے ۔بھارت سن لے کے ہم موت سے نہیں ڈرتے ۔۔۔پاک فوج کے جوان ہر پل جام شہادت کے لیے تیار ہیں۔ہمارے مجاہد تیار ہیں اب مرنا ہے یا مار دینا ہے۔اب ہمارے کشمیری مسلمان اکیلے نہیں اُن کے ساتھ پاکستان کی مصلح افواج کھڑی ہے۔
پورا پاکستان کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے۔
اب اگر دنیا کی بڑی طاقتیں انڈیا کو نہیں روک سکتیں ۔تو ہم خود اب اس طوفان کا رُخ موڑیں گے۔
اب وہ ہی طریقہ اپنائیں گے جس کی اجازت ہمارا مذہب ہمیں دیتا ہے
جس کی اجازت ہمارا دین اسلام دیتا ہے۔
جس کا حکم ہماری دو جہاں کی مقدس کتاب قرآن مجید میں ہے ۔
ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ مظلوموں کی مددّ کرو۔۔۔اب ہمیں کسی اور کے حکم کا انتظار کرنے کی ضرورت ہی نہیں۔
اب ہم جائیں گے کشمیر میں ۔۔۔۔جہاں ہماری مائیں بہنیں بیٹیاں اپنے بیٹوں کے لاشے اُٹھا رہی ہیں۔خون سے تر وادی ہمیں بولا رہی ہے کہ کوئی تو آئے ہمیں ان درندوں سے نجات دلائے۔۔اب ہماری حکومت کو چاہیے کہ اپنی فوج اور مجاہدوں کو اِک بار کشمیر کے لیے لڑنے کی اجازت دے۔
پھر ہمیں کسی اور طاقت کی ضرورت نہیں کشمیر ان شاء اللہ آزاد ہو گا۔
یہ خواب جلد پورا ہو گا
ہمارے خواب کی تعبیر ہماری پاک فوج کی صورت میں آئے گی۔اور پھر کشمیر بنے گا پاکستان۔۔
میرے وطن تیری جنت میں آئیں گے اک دن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ -

فراز جھلن رحیم یار خان میں بطور ایس پی انویسٹیگیشن تعینات
فراز جھلن رحیم یار خان میں بطور ایس پی انویسٹیگیشن تعینات ھو گٸے ہیں۔جام فراز ، ربنواز مونس لیکچرارکے بیٹے ہیں ۔غریب فیملی سے تعلق رکھتے ہیں ۔ضلع راجن پور کے علاقہ بنگلہ ہدایت سے تعلق رکھتے ہیں ۔پہلی تعیناتی بلوچستان کے علاقے بارکھان میں ھوی ۔ملتان میں ڈپٹی ڈاٸریکٹر ایف آٸ اے تعینات رہے ۔رحیم یار خان تبادلے سے پہلے لاہور میں بطور ڈپٹی ڈاٸریکٹر ایف آٸ اے تعینات تھے ۔کل سے اپنا چارج سنبھالیں گے ۔
