Baaghi TV

Author: +9251

  • انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ، شیڈیول جاری

    انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ، شیڈیول جاری

    نیا ڈومیسٹک سیزن /انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کے سلسلے میں‌پی سی بی نے انڈر قومی انڈر 19 کرکٹ ٹورنامنٹ کا شیڈول اور ٹیموں کے کوچز کے ناموں کا اعلان کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق : انڈر 19 تھری ڈے ٹورنامنٹ یکم اکتوبر سے شروع ہوگا .تین روزہ میچ کے اختتام پر ایک دن کے وقفے کے بعد انڈر19 ون ڈے میچ ہوا کرے گے.پی سی بی نے چھ صوبائی انڈر 19 ٹیموں کے کوچز کو حتمی شکل دے دی.فرسٹ کلاس اور سیکنڈالیوں ٹیموں کی طرح انڈر19 ٹیموں کا سپورٹ سٹاف بھی پانچ اراکین پر مشتمل ہوگا.سندھ انڈر 19 ٹیم میں محمد مسرور ہیڈکوچ،طاہر محمود اسٹنٹ کوچ،نثارخان فزیو،پرویز نبی ٹرینراورمحمداحسن انالسٹ ہوں گے.سینٹرل پنجاب میں تنویر شوکت ہیڈ کوچ،محمد ارشد معاون کوچ،زوہیب خان فزیو،خواجہ روحیل علی ٹرینر اور منصور علی انالسٹ ہوں گے .ساوتھ پنجاب میں کامران خان ہیڈکوچ،سجادعباسی معاون کوچ،محمد عرفان فزیو،احمر ملک ٹرینراورحافظ علی حمزہ انالسٹ ہوں گے.ناردن ٹیم میں بلال احمد ہیڈ کوچ،فہد اکرم معاون کوچ،ریحان خان فزیو،مجاہد شاہ ٹرینزاور سید افراسیاب انالسٹ ہوں گے .خیبر پختنواہ میں ثاقب فقیر ہیڈ کوچ،رحمت گل اسسٹنٹ کوچ،محمد طاہر فزیو ،فضل وہاب ٹرینر اور زین العابدین انالسٹ ہوں گے .بلوچستان ٹیم میں حسین کھوسہ ہیڈ کوچ ،مظہر دیناری معاون کوچ،اسد احمد فزیو،رمضان سلیچی ٹرینر اور احسان احمد انالسٹ ہوں گے

  • پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے من مانی فیس وصولی کرنے کے خلاف  "اے ایس پی اے” کا ملک گیر احتجاج

    پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے من مانی فیس وصولی کرنے کے خلاف "اے ایس پی اے” کا ملک گیر احتجاج

    آل سکول پیرینٹس ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ سکولوں کی جانب سے من مانی فیس وصول کرنےاور سپریم کورٹ کے حکم کے باجود فیسیں کم نہ کرنے کے خلاف مک گیر احتجاج کی کال دے دی.
    آل سکول پیرینٹس ایسوسی ایشن کی طرف سے پرائیویٹ اسکولوں کی طرف سے من مانی اور بھاری فیسیں لینے کے خلاف ملک گیر احتجاج 21 ستمبر کو کیا جارہا ہے . اس سلسلے میں آل سکول پیرینٹس ایسوسی ایشن نے ملک گیر احتجاج کو ملک کے تین بڑے اور مین شہروں‌میں‌منعقد کرنے کی کال دی ہے .. کراچی ، اسلام آباد اور لاہور میں یہ احتجاج کیا جار ہے ، اسلام آباد پریس کلب ، کراچی پریس کلب اور لاہور میں لبرٹی گول چکر کے مقام پر یہ ملک گیر احتجاج کیا جائے گا. اس احتجاج میں ملک بھر کے والدین سے اپیل کی گئی ہےکہ وہ اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی من مانی فیسوں‌کی وصولی کے خلاف بھرپور احتجاج کریں اور حکومت پر زور دیں کے وہ سپریم کورٹ کے حکم پر عمل درآمد کرائے.
    سکول فیس میں اضافے کے سلسلے میں وزیر اعظم سٹی زن پورٹل میں شکایت کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے بیکن ہاؤس گلبرگ 3 کے مالک اور پرنسپل کو 21 ستمبر کو طلب کیا ہے . جس کے نوٹیفکیشن کی کاپی درج ذیل ہے.

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پرائیویٹ سکولز کی طرف سے زائد فیس وصولیوں کیخلاف کیس کی سماعت پر عدالت نے 21 پرائیویٹ سکولز کو بیس فیصد فیسوں میں کمی کا حکم دے دیا ہے اور 2 ماہ کی چھٹیوں کی فیس کا 50 فیصد والدین کو واپس کرنے کا حکم بھی دیا۔
    لیکن حکومت سندھ سمیت دیگر صوبوں کی حکومتیں سپریم کورٹ کے ان حکام پر عمل درآمد کرانے سے قاصر ہیں.سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر عمل درآمد کےلیے آل سکول پیرینٹس ایسوسی ایشن 21 ستمبر کو بھر پور احتجاج کرنے جارہی ہے جس میں والدین کو شرکت کی بھر دعوت دی گئی ہے.

  • پولیس کو دوران ڈیوٹی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی صلاح الدین افتخار شہید پولیس لائن میں دربار لگایا. دربار میں ڈی ایس پی، سٹی سرکل، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی ٹریفک، ہیڈ آف برانچز ایلیٹ فورس، ٹریفک پولیس، لیڈی پولیس اور دیگر پولیس ملازمان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ڈی پی او شیخوپورہ نے دربار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب کا یہاں اکٹھے ہونے کا مقصد آئی جی پنجاب کے احکامات اور پیغامات کو آپ تک پہنچانا ہے
    آئی جی پنجاب کی واضح پالیسی ہے کہ کوئی بھی پولیس افسران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کرے گا اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت محکمانہ کاروائی کیساتھ قانونی کارروائی کو بھی عمل میں لایا جائے گا جیسا کہ آپ لوگ جانتے ہیں کہ آج کل الیکٹرونک میڈیا کے ذریعے پولیس کو بدنام کرنے کی مہم چلائی جا رہی ہے اس لیے ہم سب کو پُرتشدد کاروائیوں سے گریز کرنا ہوگا اور آئی جی پنجاب کے ویژن کے مطابق عملدرآمد کرنا ہوگا
    ڈپارٹمنٹ میں کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جن کی وجہ سے سارا ڈپارٹمنٹ بدنام ہوتا ہے دوران ڈیوٹی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہوگا
    دوران ڈیوٹی پبلک مقامات پر عوام کے ساتھ اخلاق سے پیش آنا ہوگا

  • بلوچستان غیر ملکی اسمگل شدہ سامان برآمد

    پاکستان کسٹم نے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 3 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چھالیہ اور غیر ملکی اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔
    ترجمان کسٹم کے مطابق درخشاں چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کی چیکنگ کے دوران 10 ہزار کلو سے زائد چھالیہ برآمد کرلی جوکہ سیب کی کریٹوں میں چھپائی گئی تھی۔چھالیہ اندروں ملک اسمگل کی جا رہی تھی جس کی قیمت دو کڑور روپے بنتی ہے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا لکپاس کے مقام پر ایک مشکوک ٹرک کو روک کر اس کی تلاشی لی گئی جس میں سے بڑے پیمانے پر کپڑا، پیرا شوٹ، سائیکلیں، برتن اور ٹائرز برآمد کر لئے گئے۔ غیر ملکی سامان کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے۔

  • ملتان تشدد کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد حساس ادارے کی نشان دہی پر ہمدرد  ویلفیئرسوسائٹی کا مالک گرفتار

    ملتان تشدد کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد حساس ادارے کی نشان دہی پر ہمدرد ویلفیئرسوسائٹی کا مالک گرفتار

    ملتان(نمائندہ باغی ٹی وی ) میں بہیمانہ تشدد کی ایک اورویڈیو سامنے آگئی حساس ادارے کی نشاندھی پر بستی ملوک کا رہائشی ملزم گرفتار

    بستی ملوک کے رہائشی محمد رفیق چوہان عرف بوچہ کو پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے گرفتار کرلیا محمد رفیق نشہ کے عادی افراد کو علاج کے نام پر اپنے ویلفیئر کے ادارے ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کے آفس میں تشدد کا نشانہ بناتا تھا سپشل برانچ ملتان کی مدد سے ملزم کو تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
    تشدد نجی ویلفیئر کے ادارے میں کیا گیا
    نشے کے عادی شخص کو نشہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ذرائع
    ادارہ کے ملازمیں مریض کو باندھ کر تشدد کرتے تھے
    زیڈ ٹاون شاہ رکن عالم کہ علاقے میں نیجی ادارے کا دفتر قائم تھا
    تشدد کے واقع کی فوٹیج وائرل ہونے پر حساس ادارے اور پولیس کی کاروائی
    ہمدرد ویلفئر سوسائٹی نامی ادارے کے مالک محمد رفیق چوہان عرف بوچہ جو کہ بستی ملوک کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • فشریز کے سابق وزیرنے اس وزارت کو تباہ کردیا ہم نئی اصلاحات لا رہے ہیں، علی زید

    فشریز کے سابق وزیرنے اس وزارت کو تباہ کردیا ہم نئی اصلاحات لا رہے ہیں، علی زید

    شپنگ اینڈ فشریز کے سابق وزیرنے اس وزارت کو تباہ کردیا ہم نئ اصلاحات لا رہے ہیں‌جس سے اس صنعت کو ترقی ملے

    وفاقی وزیر برائے ساحلی امور علی زیدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ لوگوں کو سمجھ نہیں آتی کہ شپنگ کتنی بڑی صنعت ہے،چیلنجزبہت ہیں لیکن ہم کوشش کررہے ہیں،واسد عمر اور عارف علوی جیسے اچھے لوگ سیاست میں آئے،شادی ہال اورپیٹرول پمپس کا مالک آج امریکہ میں بیٹھا ہوا ہے،

    فشریز کے سابق وزیرنے اس وزارت کو تباہ کردیا.نئی پالیسی کے تحت پاکستانی پرچم والے جہازوں کو پہلے برتھنگ کا حق دیاجائےگانجی طبقے کو دعوت دیتے ہیں فشنگ انڈسٹری کا حصہ بنیں،18ویں ترمیم کے بعد فشنگ صوبائی اور ڈیپ سی فشنگ وفاق کے ماتحت ہے،ایک زمانے میں پاکستان میں ہرکوئی فشنگ انڈسٹری سے منسلک تھا
    اگلے کابینہ اجلاس میں فشنگ پالیسی پیش کروں گاہم نئی فشنگ پالیسی لے کر آرہےہیں،دنیاآگےبڑھ گئی لیکن پاکستان میں پی ٹی کےایکٹ میں ترمیم نہیں کی گئی،وزارت ملنے کے بعد میرے70فیصدبال سفید ہوگئے،کام زیادہ لیا جارہا ہے لیکن مزہ آرہا ہے،دنیابھرمیں 23ٹریلین ڈالر بلیو اکانومی پر خرچ ہورہا ہےسیاست میں ایسے لوگ آئے جوموروثی سیاست نہیں کرتے،دنیابھرمیں 23ٹریلین ڈالر بلیو اکنامی پر خرچ ہورہا ہے،

  • فیصل قریشی نے وہ بات کہہ دی کہ ہر کوئی خوش ہوگیا ، کیاہے وہ بات مداحوں کے لیے

    فیصل قریشی نے وہ بات کہہ دی کہ ہر کوئی خوش ہوگیا ، کیاہے وہ بات مداحوں کے لیے

    اسلام آباد:اداکاروں کی طبیعت اور عادتیں بھی عام شخص سے مختلف ہوتی ہیں ، پروٹوکول نہ ملنے کی وجہ سے ناراض ہوجاتا ہے تو کوئی بھرپورکوریج نے کرنے پر غصہ کرلیتا ہے ، لیکن اداکار فیصل قریشی کی طبیعت بھی اس سے اور بھی مختلف ہے اداکار فیصل قریشی نے کہا کہ انہیں مداحوں کے ساتھ سیلفیاں بنانے اور آٹوگراف دینے کا بہت شوق ہے۔

    اداکار فیصل قریشی نے اپنی اس عادت کو یوں بیان کیا کہ جب وہ امریکہ یا برطانیہ جاتے ہیں تو چھ سات دنوں تک جب کوئی سیلفی یا آٹوگراف کا نہیں کہتا تو بہت عجیب لگتا اور میں پھر وہاںجانا شروع کر دیتاہوں جاتا جہاں پاکستانی زیادہ رہتے ہیں۔یاد رہے کہ فیصل قریشی اپنے مداحوں کی خوشیوں کا بہت زیادہ خیال رکتھےہیں اور ان کا یہ کہنا ہےکہ جب وہ میری عزت کرتےہیں تو مجھے بھی چاہیے کہ میں ان کو عزت دوں

  • فلم’’جگنو‘‘  جامی ہدایت کاربھی اور پروڈیوسر بھی ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    فلم’’جگنو‘‘ جامی ہدایت کاربھی اور پروڈیوسر بھی ، کیا یہ کھلا تضاد نہیں

    اسلام آباد ۔ پاکستان کی فلم انڈسٹری بھی ترقی کرنے لگی ، ایک وقت ایک شخص ہدایت کار بھی اور پروڈیوسر کے طور پر بھی کام کرسکتا ہے جیسے کہ ہدایت کار جامی چار سال کے بعد فلم’’جگنو‘‘ میں بطور پروڈیوسر فرائض سر انجام دیں گے۔

    مطالعہ کرنے اور پڑھنے سے دماغ کی بصری صلاحیتوں میں بہت اضافہ ہوتا ہے،سائنسدانوں نےخوشخبری دے دی

    علی عباس نقوی کے مطابق معروف ہدایت کار جامی نی2015ء میں فلم ’’مور ‘‘ بنائی اور اب وہ نئی فلم’’جگنو‘‘ میں بطور پروڈیوسر فرائض سر انجام دیں گے، فلم کے ہدایت کار علی عباس نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ فلم آئندہ سال نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق نئ فلم ” جگنو” کی کاسٹ میںبابر زرداری، شاہجہان ناریجو، کلثوم آفتاب، معصوم نقوی اور دیگر شامل ہیں، فلم کی موسیقی صوفی فوک راک بینڈ ’’دی سکیچز‘‘ نے کمپوز کی ہے۔اس فلم کے بارے میں یہی گمان کیا جارہاہے کہ یہ بہت جلد مقبول ہوجائے گی

  • انقرہ میں کشمیریوں کے حق میں شاندار کانفرنس، آزادی کشمیرکی حمایت

    انقرہ میں کشمیریوں کے حق میں شاندار کانفرنس، آزادی کشمیرکی حمایت

    انقرہ میں کشمیریوں کے حق میں شاندار کانفرنس، آزادی کشمیرکی حمایت
    تفصیلات کے مطابق : ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں برسراقتدار طیب اردوان کی جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کےصوبائی مرکز ی دفتر میں مسئلہ کشمیر کے بارے میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا .جس میں کشمیریوں‌سے اظہار یکہجتی کیا گیا ،اس موقع پر جسٹس اینڈ ڈولپمینٹ پارٹی کے غازی انتیپ سے رکن پارلیمنٹ اور پاک ترک پارلیمانی دوستانہ گروپ کے چئیرمین علی شاہین نے شرکا اور حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزدی اور بھارت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں ان کے ساتھ ہیں.ہم کشمیر کاز کی کھل کر حمایت کرتےہیںِ، دنیا کو اس وقت کشمیریوں کی صورت حال پر غور کرے ایکشن لینا چاہییے وہاں اب بہت ساری خلاف ورزیا ں‌ ہو رہی ہیں.

    ترکی بھائیوں نے اس موقع پر کشمیر کی ایک بار پھر مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ صدر ایردوان کشمیریوں پر ہونے والے ظلم و ستم سے پوری طرح آگاہ ہیں اورترک صدرعالمی برادری سے ہمیشہ یہ مطالبہ کرتے آئے ہیں‌کہ اس مسَلے کو جلد حل کیا جائے.وہ اس مسئلے جلد از جلد حل کرنے کے خواہش مند ہیں. ۔ انہوں نے پاکستان کے کشمیر سے متعلق موقف کی ہمیشہ ہی کھل کر حمایت کی ہے اور آئندہ بھی کرتے رہے گے۔
    واضح‌ رہے کہ ترک صدر مسلم دنیا کے وہ واحد حکمران ہیں جو کشمیریوں پر ہونے والے مظالم پر کھل بات کرتے آئے ہیں. انہوں نے ہر مرتبہ پاکستان کے موقف کی حمایت کی ہے.اور دو ٹو ک بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ کشمیر کو ان کا بنیادی حق خود ارادیت دیا جائے.

  • مشرق وسطیٰ میں جنگ کا ماحول  ، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا

    مشرق وسطیٰ میں جنگ کا ماحول ، ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا

    .ایران نے امریکا کو بڑا پیغام دے دیا ایران کے خلاف ہر حملے کا جواب دیا جائے گا:

    تفصیلات کے مطابق: ایران نے سعودی عرب کی آرامکو پر حملے بارے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے نہیں کئے گئے، ہاں اگر ایران پر جارحیت کی گئی تو ایران ہر قسم کا جواب دے گا. ایران پر کی گئ چڑھائی پر ایران خاموش نہیں‌بیٹھے گا،

    سعودی عرب ایران کے متعلق بڑا قدم اٹھانے جا رہا


    ایران نے تہران میں سوٹزر لینڈ کے سفارت خانے کی وساطت سے امریکہ کو بھیجے گئے احتجاجی مراسلے میں سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کے الزامات کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ ایران کے خلاف ہر نوعیت کے حملے کا جواب دیا جائے گا۔ان حملوں کا مرتکب ٹھہرائے جانے پر ایران نے اپنا حتجاجی مراسلہ بھی امریکہ کو بھیجا ہے. مراسلہ میں آرامکو حملوں‌کے بعد دی گئی دھمکیوں کا جواب بھی دیا گیا ہے.

    ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے ، امریکی عہدیدار نے بڑی بات کہہ دی