Baaghi TV

Author: +9251

  • سوڈان کے  ننگے پاؤں والے  نوجوان نے جب دنبہ ہیلی کاپٹر میں رکھنے کی کوشش کی…

    سوڈان کے ننگے پاؤں والے نوجوان نے جب دنبہ ہیلی کاپٹر میں رکھنے کی کوشش کی…

    سوڈان کی ریاست نیل ابیض میں واقع ایک گاؤں کے نوجوان کی زندہ دلی اور مہمان نوازی کا واقعہ جس کو جب کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا تو سب کو محظوظ کر دیا .

    ایک ننگے پاؤں سوڈانی جوان اپنے کاندھوں پر ایک دنبہ لے کر ہیلی کاپٹر میں رکھنے جا رہا ہوتا ہے . تاکہ اپنا یہ واحد متاع اور سامان ان لوگو‌بطور تحفہ دے سکے جوا س کے گاؤں کی امداد کو پہنچے تھا یہ گاؤں سیلاب میں غرق ہو گیا تھا اور لوگوں کا مال و متاع سب اس کے اند بہہ گیا تھا. .یہ ہیلی کاپٹر ان کے گاؤں میں امدادی سامان کی فراہمی کےلیے آیا تھا.ہیلی کاپٹر کے عملے کو جوابا کوئی چیز دینے کی غرض سے اس نے وہ دنبہ ہی ان کو تحفہ دینے کی کوشش کی جو اس کے پاس بچا تھا ، اس نوجوان کے اس فراخ دلانا رویے نے وہاں مودجود لوگوں کو کافی متاثر کیا ، جو امدادی کاروائی کے لیے وہاں پہنچا تھا

  • سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم کی ٹیلی فونک بات چیت

    سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیر اعظم کی ٹیلی فونک بات چیت

    برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک بات چیت کی ۔ بات چیت کے دوران آرامکو کی تیل تنصیبات کو ہدف بنانے والے حملے کا معاملے زیربحث آیا۔

    سعودی عرب نے تیل تنصیبات پرحملےکی تحقیقات بارے اہم علان کردیا

    برطانوی وزارتِ عظمی کے دفتر کے مطابق جانسن نے محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات کی ، جس میں بورس جانسن نے سعودی عرب کی پیٹرول کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور سعودی عرب کے شانہ بشانہ ہونے کا اظہار کیا۔

    برطانوی وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کو عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر آگے چلنے کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے کہ سعودی عرب میں ڈرون حملوں کے نتیجے میں دوآئل تنصیبات میںآگ لگ گئی تھی جن پر قابو پا لیا گیا۔جن دو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے ایک ملک کے مشرقی علاقے الدمام شہر کے قریب بقیق میں واقع ہے جب کہ دوسرے ہجرہ خریص آئل فیلڈ میں ہے۔

    دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔

  • میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیاں شدید گولہ باری ، جنگ کی  تیاریاں  ، علی ظفر کو اس جنگ میں 200 کروڑ کا نقصان ہوسکتا ہے

    میشا شفیع اور علی ظفر کے درمیاں شدید گولہ باری ، جنگ کی تیاریاں ، علی ظفر کو اس جنگ میں 200 کروڑ کا نقصان ہوسکتا ہے

    لاہور:گلوکارہ اوراوراداکار ایک ہی فیلڈ کے دوشہسوار مگر اگر مزاج مختلف ہوں تو پھر کوشش کے باوجود بھی یہ مزاج اکھٹے نہیں رہ سکتے جیسے گلوکارہ میشا شفیع اور اداکار علی ظفر نے کر دکھایا ، اطلاعات ہیں کہ گلوکارہ میشا شفیع نے ادکار وگلوکار علی ظفر پر 2 سو کروڑ روپے ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ میشا شفیع اور علی ظفر نے ایک دوسرے کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا ہے

    میشا شفیع کے وکیل کا کہنا ہے کہ انہوں نے قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سیشن کورٹ میں گلوکارعلی ظفر کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ علی ظفر کے جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا

    ذرائع کے مطابق گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا تھا کہ علی ظفر نے میڈیا پر میرے خلاف مختلف جھوٹے الزامات عائد کیے اور علی ظفر نے کہا کہ میشا شفیع نے پیسوں اور لالچ میں آکر جنسی ہراساں کرنے کا جھوٹا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں قانون اور معزز عدالت کا اخترام کرتی ہوں

    اداکارہ حمائمہ ملک کی محبت ، کی محبت بھری داستان ، بن گیا سلطان

    میشا شفیع کی طرح اداکار وگلوکار علی ظفرنے بھی عدالت کو صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک شریف شہری ہوں اور میشا شفیع جھوٹی خاتون ہے، میشا نے کینڈا کی شہریت حاصل کرنے کے لیے مجھ پر جھوٹا الزام عائد کیا جب کہ میں قانون اور عدالت کا احترام کرتا ہوں لیکن میشا شفیع قانون اور عدالت کو نہیں مان رہی۔

  • اسرا ئیل کو مضبوط صہیونی  حکومت کی ضرورت ہے، نیتن یاہو

    اسرا ئیل کو مضبوط صہیونی حکومت کی ضرورت ہے، نیتن یاہو

    اسرائیل کے کٹر وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بدھ کے روز اپنی جماعت لیکوڈ پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے اپنی فتح کا اعلان کیا اور نہ شکستت کا اقرار کیا۔الیکشن میں مقابلہ بہت سخت ہے ابھی تک کسی پارٹی کی فتح کی پیشین گوئی نہیں کی جاسکتی ، ابھی تک 85 فیصد ووٹون کی گنتی ہوئی ہے .

    نیتن یاہو نے تل ابیب میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئےکہ کہ میں نے لیکوڈ پارٹی کے تمام شرکاء کے ساتھ بات چیت کی ہے۔ ایک طاقت ور صہیونی حکومت تشکیل دیں گے ،،، ہم صہیونیت دشمن حکومت نہیں بننے دیں گے”۔
    یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ 17 ستمبر کو ہونےوالے انتخابات کے بعد وادی اردن کو اسرائیل میں ضم کرنے کا اعلان کریں گے۔ نیتن یاھو کے اس بیان پرعرب ممالک ، عالم اسلام اور عالمی برادری کی طرف شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم تمام یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے ان کو قانونی قراردیتا ہے جن کی اس نے منظوری دی تھی۔

  • فاروق عبداللہ پر لگی پی اے سی سے کشمیری حیران، تحریک آزادی بڑھنے کا خدشہ

    فاروق عبداللہ پر لگی پی اے سی سے کشمیری حیران، تحریک آزادی بڑھنے کا خدشہ

    بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ 83 سالہ فاروق عبداللہ پر پی اے سی کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا۔فاروق عبداللہ جموں و کشمیر میں 5 اگست کے بعد سے ہی نظر بند ہیں۔ پی اے سی کے تحت کسی بھی شخص کو 2 سال تک قید رکھا جا سکتا ہے۔ فاروق عبداللہ کے علاوہ ان کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ بھی گرفتار ہیں اور انھیں کسی سے ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے کچھ لیڈروں نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ فاروق عبداللہ پر پی اے سی لگائے جانے سے حیران ہیں۔

    نیشنل کانفرنس کے ایک لیڈر نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ ”فاروق صاحب پہلے سے ہی گھر میں نظر بند ہے، لیکن حکومت اب اس حد پر اتر آئے گی، ایسا تصور میں بھی نہیں تھا۔“

    ایک اور نیشنل کانفرنس رہنما نے کہا کہ ”فاروق عبداللہ پر پی اے سی لگا کر بی جے پی نے بہت بڑی غلطی کی ہے۔“اس لیڈر کے مطابق فاروق عبداللہ بھارتی حکومت کی ’استعمال کرو اور پھینک دو‘والی پالیسی کے شکار بنے ہیں۔ اس لیڈر نے بھی شناخت ظاہر نہ کرنے کی اپیل کی۔

    فاروق عبداللہ کے حوالے سے یونیورسٹی کے ایک طالب علم ذاکر احمد بھٹ کا کہنا تھا کہ ”نیشنل کانفرنس کے ساتھ میری نظریاتی نااتفاقی ہے، لیکن سوال یہ ہے کہ اگر اتنے بڑے قد کے لیڈر کو نہیں چھوڑا جا رہا تو کشمیر کے عام لوگوں کا مستقبل کیا ہوگا؟“۔

    واضح رہے کہ 2019 کے لوک سبھا الیکشن مہم کے دوران عمر عبداللہ نے وعدہ کیا تھا کہ اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آتی ہے تو وہ جموں و کشمیر سے پی اے سی قانون کو ختم کر دیں گے۔

  • اداکارہ حمائمہ ملک کی محبت ، کی محبت بھری داستان ، بن گیا سلطان

    اداکارہ حمائمہ ملک کی محبت ، کی محبت بھری داستان ، بن گیا سلطان

    کراچی:ویسے تو اداکاروں کے بارے میں اور ان کی محبت کے بارے میں نئے نئے قصے اور کہانیاں ہر روز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں ، مگر جس محبت کا بھرم اداکارہ حمائمہ ملک نے رکھا اور ایک فطری محبت کا اظہار کیا یہ خوبی کسی کسی میں ہی ہوتی ہے ، اداکارہ حمائمہ ملک نے بتادیا کہ ان کی زندگی میں سب سے اہم کون ہے اور وہ سب سے زیادہ محبت کس سے کرتی ہیں۔

    https://www.instagram.com/p/B2dO_Pngq2Q/

    فلمی دنیا کے منظر نامے سے کافی دیر سے دور رہنے والی حمائمہ ملک سے حال ہی میں ان کے ایک مداح نے ان سے انسٹاگرام پر”آسک می سیشن” کے دوران سوال پوچھا کہ آپ کس سے محبت کرتی ہیں جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ وہ دنیا میں سب سے زیادہ اپنے بھتیجے اوراداکار فیروز خان کے ننھے بیٹے سلطان سے محبت کرتی ہیں۔

    حقیقت کھل کرسامنے آنے لگی ، خلع مانگنے پر محسن عباس نے فاطمہ سہیل کو ذہنی مریض قرار دیا

    یاد رہے کہ اداکارہ حمائمہ ملک کے چھوٹے بھائی فیروزخان کے گھر رواں سال بیٹے محمد سلطان خان کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع فیروز نے سوشل میڈیا پر دیتے ہوئے اپنی خوشی کا اظہار کیاتھا۔

  • چین نہ ہوتا تو ہماری قرارداد اقوام متحدہ میں پیش ہی نہ ہوتی، چیئرمین کشمیر کمیٹی

    چین نہ ہوتا تو ہماری قرارداد اقوام متحدہ میں پیش ہی نہ ہوتی، چیئرمین کشمیر کمیٹی

    چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام نے کہا ہے کہ چین نہ ہوتا تو ہماری قرارداد اقوام متحدہ میں پیش ہی نہ ہوتی،جو غلطیاں کیں ان کو بہت جلد درست کر سکتے ہیں،
    انہوں نے کہا کہ عمران خان بنیادی طور پر ایک دیانت دارانسان ہیں. اور انہوں نے خود کشمیر کا مقدمہ لڑنے اوران کا سفیر بننے کی بات کی ہے اور وہ یہ ذمہ داری بخوبی نبھا بھی رہے ہیں. مسئلہ کشمیر قوم کےلیے بہت بڑا چیلنج ہے،27ستمبرکو وزیراعظم کشمیریوں کا موقف جنرل اسمبلی میں پیش کریں گے،

    وضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ایک ماہ سے کرفیو،کنٹرول لائن پر بڑھتی ہوئی دہشت گردی پر پاکستانی عوام، تاجروں، سماجی تنظیموں‌ اور دیگر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے حکومت سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ انڈیا کیلئے فوری طور پر پاکستان کی فضائی حدود بند کر دی جائیں تاکہ ان کی ایئر لائنز کو شدید نقصان سے دوچار کیا جاسکے اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر انڈیا کی طرف سے کسی قسم کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی جائے تو 27 فروری جیسا بھرپور جواب دیا جائے.

  • بھارتی وزیرخارجہ نے بھی دی پاکستان کو گیڈر بھبھکی

    بھارتی وزیرخارجہ نے بھی دی پاکستان کو گیڈر بھبھکی

    بھارتی وزیرخارجہ نے پاکستانی آزاد کشمیر کے حوالے سے بیان دے دیا۔
    راجناتھ سنگھ کی نئی گیڈر بھبھکی، آزاد کشمیر کے متعلق بیان دے دیا
    بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ بات چیت کا ایک ہی موضوع ہے وہ ہے سرحد پار سے ہونے والی ”دہشت گردی“۔

    جے شنکر نے پاکستانی آزاد کشمیر کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے کشمیر کے بارے میں ہندوستان کا موقف ہمیشہ ہی واضح رہا ہے اور آگے بھی رہے گا۔ وزیرخارجہ نے کہا ، ”ہم توقع کرتے ہیں کہ ایک دن وہ حصہ (پاکستانی کشمیر) قانونی طور پر ہمارے قبضے میں ہو گا۔“

    کلبھوشن یادیو کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل نہیں کیا ہے۔ ہمارا مقصد یادیو تک رسائی حاصل کرنا اور ان کی خیرت کے بارے میں معلومات حاصل کرنا تھا۔ یہ اقدام دراصل بین الاقوامی عدالت انصاف کے فیصلے کے ذریعے ایک معصوم فرد کو گھر لانے کی سمت میں ایک قدم ہے۔
    قونصلر رسائی، کلبھوشن یادیو نے ایسا کیا کہہ دیا کہ بھارت ہوا پریشان
    واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو بھارت کا جاسوس ہے، جو بلوچستان سے گرفتار ہوا تھا، کل بھوشن یادیو بھارتی نیوی کا حاضر سروس افسر ہے، پاکستان کی عدالت اسے سزائے موقت سنا چکی ہے، بھارت نے کلبھوشن کی رہائی کے لئے عالمی عدالت سے رجوع کیا تھا لیکن عالمی عدالت میں بھی بھارت کو ناکامی ہوئی، عالمی عدالت نے جاسوس تک صرف قونصلر رسائی کا حکم دیا تھا۔

  • طبی ماہرین نے ایک نسخہ کیمیا بتادیا ، پھل کھاو،سبزیاں پکاو، جوڑوں کی درد کو بھگاو

    طبی ماہرین نے ایک نسخہ کیمیا بتادیا ، پھل کھاو،سبزیاں پکاو، جوڑوں کی درد کو بھگاو

    لندن: اللہ کی نعمتوں کاشکرادا کرنا چاہیے ، طبی ماہرین نے قدرت کی طرف سے انسانوں کے لیے جو پھل اور سبزیاں پیدا کی ہیں ان میں‌صحت بھی رکھی اور شفا بھی، اسی حوالے سے ایک نئی تحقیق سامنے آئی ہے جس کے مطابق سبزیاں، پھل اور دالوں پر مبنی خوراک اپناکر جوڑوں کے درد اور گٹھیا کے مرض کی شدت کو بڑی حد تک کم کیا جاسکتا ہے۔ اس بات کا انکشاف ایک طویل تحقیق کے بعد کیا گیا ہے۔

    برطانوی طبی ماہرین نے بڑی تحقیق کے بعد انسانی صحت کے حوالے سے پھلوں اور سبزیوں کی افادیت کا جائزہ لے کر یہ حیقیقت کھول کر بیان کردی ہے کہ ، آرتھرائٹس درحقیقت ایک خودامنیاتی مرض ہے جس میں انسان کے جسم کا اپنا دفاعی نظام ازخود بیدار ہوجاتا ہے اور 100 میں سے ایک فرد کو زندگی بھر تکلیف دو جوڑوں کے مرض کا شکار بنادیتا ہے۔ ایک خیال یہ ہے کہ اگر مناسب خوراک استعمال کی جائے تو اس سے مفید اجزا خون میں جاتے ہیں جو گٹھیا کے مرض کی شدت کم کرتے ہیں۔

    برطانوی طبی ماہرین نے جوڑوں کی درد کے اسباب اور علاج کے حوالےسے 2015 میں تجربہ کیا تھا جس میں جوڑوں کے درد کے مریضوں کو دو ماہ تک سبزیاں اور دالیں کھلائی گئی تھیں۔ دوسرے گروپ میں مریضوں نے مومول کے مطابق گوشت اور چکنائیوں کا استعمال جاری رکھا اور دوماہ بعد سبزیاں کھانے والے گروپ نے ہڈیوں میں درد اور جلن کی شدت میں کمی کا اعتراف کیا تھا۔

    برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں میں چکنائی کم ہوتی ہے اور فائبر(ریشے) کی مقدار زیادہ ہوتی ہے جس کی بنا پر جوڑوں میں درد اور جلن کی شدت کم ہوتی جاتی ہے۔ برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسی بنا پر جوڑوں کے درد کے مریضوں کے لیے سبزیوں اور پھلوں کی خوراک بطور دوا تجویز کی جارہی ہے۔

    برطانوی ماہرین کا کہنا ہےکہ بہت زیادہ تجربات اور تحقیقات کے بعد اس بات کی تائیدوتصدیق ہوگئی ہے کہ سبزی، پھل، پورے اناج اور دالوں وغیرہ کے استعمال سے جوڑوں کے درد اور گٹھیا کے مریضوں کو افاقہ ہوسکتا ہے۔