نورپورتھل (نمائندہ باغی ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوۓ بتایا ہے کہ ممبرقومی اسمبلی وچیرمین قائمہ کمیٹی براۓ امورخارجہ ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ اور ڈپٹی کمشنر خوشاب میڈم مسرت جبیں مورخہ 21 ستمبر کو صبح 9بجے ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل کی عمارت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس منصوبے پر دوکروڑ روپے لاگت آۓ گی۔ یادرہے کہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول نورپورتھل اور ووکیشنل ٹریننگ سنٹر نورپورتھل جیسے اہم ادارے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ نے اپنے ضلع ناظمی کے دور میں اہلیان تھل کے لیے خصوصی طورپر قائم کۓ تھے۔ عوامی سماجی اورتعلیمی حلقوں نے دوکروڑ روپے کی لاگت سے ڈی پی ایس نورپورتھل کی تعمیر کے لیے ایم این اے ملک محمداحسان اللہ خان ٹوانہ کے عملی اقدامات کوان کی علم دوستی کامظہر قرار دیا ہے۔ توقع ہے کہ مورخہ 21 ستمبر کو ڈی پی ایس نورپورتھل کی عمارت کے سنگ بنیاد کی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن خوشاب کے ارباب اختیار کے علاوہ مختلف سرکاری ڈیپارٹمنٹس کے افسران اور نمائندہ سماجی وسیاسی اور تعلیمی شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ دریں اثناء علاقہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈی پی ایس نورپورتھل کی فلاح وبہبود کے لیے اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمدجعفر گجراور سابق اسسٹنٹ کمشنر نورپورتھل چودھری محمداحسان اللہ کی مخلصانہ کوششوں کو بھی شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
Author: +9251
-

صبا فیصل کی بیٹی سعدیہ فیصل باکو پہنچ گئیں ، کیوں گئیں خبر نے سب کو حیران کردیا
اسلام آباد ۔کوئی کینیڈا تو کوئی امریکہ ، ہرکوئ سیروسیاحت کی غرض سے کہیں نہ کہیں ضرور جارہا ہے یہ بات ہورہی ہے پاکستان فلم انڈسٹری کے ستاروں کی، ایسے ہی پاکستان کی معروف اداکارہ صبا فیصل کی بیٹی اداکارہ و گلوکارہ سعدیہ فیصل چھٹیاں گزارنے کے لیے آذربائیجان کے دارلحکومت باکو پہنچ گئیں۔
سعدیہ فیصل ان دنوں انھوں نے چھٹیاں گزارنے کے لیے باکو کا رخ کیا ہے، وہ اب تک ڈرامہ سیریل’’شادی مبارک ہو، سوتیلی، ممکن اور پیوند میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کی باکو میں بنائی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔سنیئر اداکارہ صباء فیصل کی بیٹی سعدیہ فیصل جنہاں نے ماڈلنگ ، اداکاری اور گلوکاری میں نام کمایا ہے،
-

فلسطینی خاتون اسرائیلی سپاہیوں کی فائرنگ سے شہید
فلسطین پر قابض اسرائیلی پولیس نے فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی خاتون کو شہید کر دیا
اپنی کارروائی اور جرم کو جواز بخشتے ہوئے اسرائیلی فورسز نے کہا ہے کہ مذکورہ خاتون نے قلندیا کی فوجی چیک پوسٹ پر چاقو نکالا تھا۔ ہم نے اپنے دفاع میںگولیاں چلا کر اس خاتون کو مارا ہے ، جس کے ہاتھ میں صرف چاقو تھا..
اس نے فورسز کی جانب سے ان اعلانات کو نظر انداز کر دیا جس میں خاتون سے رک جانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ ترجمان نے دعوی کیا کہ خاتون نے اپنے قبضے میں موجود چاقو نکالا تھا جس پر اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے یہ چیک پوسٹ بیت مقدس کو مغربی کنارے سے الگ کرتی ہے. -

پیمرا نے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے، لکس،کوک،جوش کنڈوم،،ویٹ کریم، ایریل سرف،جاز،آلویز،ویزلین،بی پی جیلو بیلو،اوپو فون،زونگ،کیو مابائل،ایگلو،سپرائیٹ اور قمر چائے کمرشلز پر پابندی عائد کردی۔
شہباز اکمل جندران
ّ(باغی انویسٹی گیشن سیل)پاکستان میں قومی اور بین الاقوامی کمپنیاں اپنی پراڈکٹ بیچنے کے لیے غیر اخلاقی اورغیر قانونی اشتہارات اور کمرشلز کا سہارا لینے لگیں۔پیمرا نے 680سے زائد شکایات موصول پر ہونے مختلف ٹی وی چینلز پر چلنے والے، لکس،کوک،جوش کنڈوم،،ویٹ کریم، ایریل سرف،جاز،آلویز،ویزلین،بی پی جیلو بیلو،اوپو فون،زونگ،کیو مابائل،ایگلو،سپرائیٹ اور قمر چائے کمرشلز پر پابندی عائد کردی۔

پاکستان میں بزنس کو بڑھانے اور پراڈکٹس کو عوام میں متعارف کروانے کے لیے مختلف منصوعات تیار کرنے والی نیشنل اور ملٹی نیشنل کمپنیوں نے اخلاق کا دامن ہاتھ سے چھوڑدیا ہے۔نت نئے طریقوں سے عوام کو متوجہ کرنے کی اس دوڑ میں اخلاقیات اور ملکی قوانین کو تو نظر اندازتو کیا ہی جارہا ہے۔لیکن اسی کے ساتھ ساتھ ملکی اقدار، تہذیب اور کلچر بھی نشانے پر ہے۔کھانے پینے اور روزمردہ کے استعمال کی اشیا تیار کرنے والی یہ کمپنیاں اکژ ایسے ایڈز تیار کرتی ہیں اور ان میں ایسے سلوگن و جملے استعمال کیے جاتے ہیں جو فیملیز میں بیٹھ کر دیکھے جاسکتے ہیں نہ ہی سنے جاسکتے ہیں۔

پیمرا کو ایسے غیر اخلاقی اور غیر قانونی اشتہارات سے متعلق 680سے زائد تحریری شکایات موصول ہوچکی ہیں۔جن میں محض لکس صابن، کوکا کولا اور جوش کنڈم کے خلاف 135شکایات ہیں۔
دوسری طرف کم و بیش ملک کے تمام ٹی وی چینلز کی انتظامیہ بھی بزنس کے لالچ میں ایسے اشتہارات اور کمرشلز کو آن ائیر کرنے کی اجازت دیتے ہوئے قطعی طورپر کتراتی ہے نہ ہی کمرشلز لینے سے انکار کرتی ہے۔اور نہ ہی اس سلسلے میں ٹی وی چینل کسی پالیسی یا گائیڈ لائن پر عمل پیرا ہوتی ہے۔

پیمرا کے مطابق لکس صابن اور کوکا کولا کا،ویٹ کریم (VEET)جاز اورآلویز(ALWAYS)کے غیر اخلاقی اور غیر قانونی کمرشلز تمام ٹی وی چینلز پر آن ائیر ہوئے۔جبکہ جوش کنڈوم اور ایریل سرف کے اشتہارات میں سٹریم چینلز سمیت فی کس 10سے زائد ٹی وی چینلز کی سکرینز پر نظر آئے۔
پیمرا کی طرف سے اب تک جو کمرشل اور ایڈز ٹی وی چینلز کی سکرینوں سے ہٹوائے گئے ہیں ان میں ویزلین(VASELINE)کنڑا سیپٹو ایڈز،بی پی جیلو بیلو،ایگلو، جوش، قمر چائے اور کوکا کولا
کے اشتہارات شامل ہیں۔جبکہ اوپو سمارٹ فون، زونگ فورجی اور کیو موبائل ای ون کے کمرشلز کو ایڈیٹنگ کے بعد آن ائیر کرنے کی اجازت دی گئی۔
-
مظفرگڑھ میں ظلم کی انتہا ء !7افراد کی شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی
ضلع مظفرگڑھ میں مختاراں مائی زیادتی کیس کے بعد اجتماعی زیادتی کا ایک اور بڑا واقعہ پیش آیا ہے،7 افراد نے شادی شدہ خاتون کو بچے سمیت اغواء کرنے کے بعد شکار گاہ میں لے جاکر مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا،پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا.مظفرگڑھ کے علاقے میر حاجی میں شادی شدہ خاتون ریحانہ بی بی کو اسکے 2 سالہ بچے کے ہمراہ مبینہ طور پر اغواء کیاگیا،متاثرہ خاتون کیمطابق اسکے بچے کو مارنے کی دھمکی دیکر اسے شکار گاہ لیجایاگیا،جہاں ساتوں افراد نے اسے مبینہ طور پر زبردستی اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا.اہل علاقہ کیمطابق خاتون بیہوشی کی حالت میں انھیں شکارگاہ میں پڑی ملی جبکہ انھوں نے ملزمان کو فرار ہوتے بھی دیکھا ہے.متاثرہ خاتون ریحانہ بی بی نے الزام عائد کیا ہے کہ تھانہ شاہجمال پولیس کے اہلکاروں نے اسے گالیاں نکالیں اور خودکشی کی دھمکی دینے پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔دوسری جانب پولیس ترجمان وسیم خان گوپانگ کیمطابق اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرکے ایک ملزم بلال کو گرفتارکر لیا گیاہے.پولیس ترجمان کیمطابق خاتون کامیڈیکل کرالیا گیا ہے جبکہ مفرورملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
-

دبئی کی جیل میں تنہا بچے کو جب پولیس نے اپنا لیا.
دبئی پولیس نے جیل میں قید ایشیائی میاں بیوی کے تنہا رہ جانے والے چار سالہ بچے کو اپنی کفالت میں لےکر اہم مثال اور روایت پیش کردی
تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس نے جیل میں قید ایشیائی میاں بیوی کے تنہا رہ جانے والے چار سالہ بچے کو اپنی کفالت میں لےکر اہم مثال اور روایت پیش کردی
دبئی میں ایک جوڑ اکسی قانونی پیچیدگی کی وجہ سے جیل میںقید تھا اور ان کا چار سلالہ بچہ بھی ساتھ تھا اس کے چار سالہ بچے کو پولیس نے اپنے ذمے لیتے ہوئے اس کے علاج، رہائش، تعلیم اور دیگر تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی کا ذمہ اٹھا لیا ہے .یہ بچہ اس وقت تک پولیس کی زیرکفالت رہے گا جب تک اس کے والدین رہا نہیں ہو ں گے۔ ایسے اقدام اور کام اگر ہمارے ملک میں بھی کیے جائے تو کتنے ہی ایسے بچوں کو سہار مل سکے جو اپنے والدین کی وجہ سے تعلیم اور دیگر سہولیات سے محروم ہو جاتے ہیں. -

ڈینگی بپھر گیا ، پورا ملک ڈینگی کے حملوں کی زد میں ، دوا ئیں تو اثر دکھانا چھوڑ گئیں اب دعاوں کی ضرورت ہے
لاہور : ڈینگی ناراض یا ڈینگی بپھر گیا ، اطلاعات کے مطابق اس وقت پورے ملک میں بڑی پریشانی کی سی صورت حال ہے اور ہزاروں افراد اسے موذی مچھر کے حملے میںبیمار ہوچکے ہیں، سرکاری حکام اور طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ وہ تمام تر کوششیں بروئے کار لارہے ہیں لیکن اس کے باوجود ڈینگی قابومیں آنے کا نام ہی نہیں لے رہا ،
ڈینگی نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ،اور اس وقت کراچی، اسلام آباد، پشاور، لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور میں ڈینگی کے ہزاروں کیس سامنے آچکے ہیں۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق رواں سال پنجاب میں ساڑھے 4 ہزار افراد ڈینگی کا نشانہ بنے، 5 افراد جان سے چلے گئے، کراچی سمیت سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار سے اوپر چلی گئی، کراچی میں ڈینگی نے 8 افراد کی جان لے لی، صرف ستمبر میں کراچی میں 480 سے زائد افراد ڈینگی کا شکار بنے۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق ڈینگی کے تازہ حملوں کے حوالے سے جو صورت حال سامنے آئی ہے اس کے مطابق کراچی میں انسداد ڈینگی پروگرام کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کی درجہ بندی جاری کی گئی ہے جس کے مطابق ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز ضلع غربی سے رپورٹ ہوئے ہیں۔
کراچی کا کون کون سا علاقہ ڈینگی سے متاثر ہوا ہے اس کے بارے میں تازہ اعدادوشمار سامنے آئے ہیں جن کے مطابق دوسرے نمبر پر ضلع جنوبی ڈینگی کی آماجگاہ بنا ہوا ہے، جبکہ تیسرے نمبر پر ضلع وسطی میں ڈینگی مچھروں نے عوام کو اپنا نشانہ بنایا ہے، ضلع شرقی چوتھے، کورنگی پانچویں اور ضلع ملیر چھٹے نمبر پر ہے۔
راولپنڈی میں اب تک 1600 افراد ڈینگی کا شکار بن چکے ہیں، بہاولپور ریجن میں رواں سال 2 ہزار226 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔راولپنڈی میں 24 گھنٹوں کے دوران 342 مریضوں میں ڈینگی بخار کی تشخیص ہوئی، ڈینگی بخار کے 222 مریضوں کا تعلق راولپنڈی اور 120 کا اسلام آباد سے ہے۔
محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق صوبے میں مزید 125 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 638 تک پہنچ گئی، جبکہ صرف پشاور میں 61 اور مظفرآباد آزاد کشمیر میں 77 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
دوسری طرف محکمہ صحت پنجاب کے ذرائع کے مطابق اس سال ضلع رحیم یار خان میں اس سال ایک ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے، فیصل آباد میں مریضوں کی تعداد 37 تک پہنچ گئی ہے۔
-

امریکی وزیر خارجہ آج پہنچیں گے سعودی عرب
امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو آج بدھ کے روز جدہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات کرنےجا رہے ہیں
شہزادہ محمد بن سلمان سے باہم گفت و شنید کے بعد پومپیو ابوظبی جائیں گے جہاں وہ ولی عہد شیخ محمد بن زاید سے ملاقات کریں گے۔واضح رہے کہ سعودی عرب کی تیل کمپنی پر حملوں کے بعد خطے میں کافی کشیدگی ہے.
سعودی ولی عہد نے آرامکو پر حملوں کو پوری دنیا کے خلاف جارحیت قرار دے دیا
واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.
-

آرمی چیف نے پھر قوم کے جزبات کی ترجمانی کی دلوں کو لوٹ لیا
آرمی چیف نے پھر قوم کے دلوں کی ترجمانی کی دلوں کو لوٹ لیا
باغی ٹی وی رپورٹ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر وہ کام کر دکھایا جس سے پاکستانیوں کے دل باغ باغ ہو گئے ان کے اس رویے نے لوگوں کے دل جیت لیے ، پاکستانی باکسر محمد وسیم جب پاکستان لوٹا تو اس کو کوئی اعلیٰ شخصیت وصول کرنے اور استقبال کےلیے نہ پہچنی جس پر سوشل میڈیا پر کافی شور اورتنقید ہوئی کہ اپنے ہیرو کے ساتھ ایسا رویہ اپنانا افسوسناک امرہے . لیکن جب جنرل باجوہ نے محمد وسیم کے ساتھ ملاقات کر کے اس کو ہر طرح کے تعاون کا کی یقین دھانی کرائی اور آرمی چیف نے محمد وسیم کو حالیہ کامیابی پر مبارکباد دی۔اس سے نہ صرف وسیم کو حوصلہ ملا بلکہ پاکستان عوام بھی خوش ہوئے.
یہ مناظر بہت دیدنی تھے..آرمی چیف نے کہا کہ محمد وسیم جیسا ٹیلنٹ ہمارے فخر کی علامت ہے، محمد وسیم جیسے باصلاحیت نوجوانوں کو ہمیشہ سپورٹ کریں گے۔ -

باپ کا سایہ سر سے اٹھ گیا ، ایسے لگتا ہے کہ دنیا میں اکیلی ہوں ، رحمہ علی پر ابھی بھی باپ کی جدائی کےغم طاری
اسلام آباد ۔ پتہ ان کو ہوتا ہے جس کے ماں باپ کا سایہ سر سے اٹھ جائے ، میرے ابودنیا چھوڑ گئے ایسے لگتا ہے جیسے میں اب اس دنیا میں اکیلی ہوں میرے اوپر اب کوئی سایہ نہیں ہے ، والدین نعمت ہوتے ہیں ،گلوکارہ رحمہ علی پر اپنے باپ اداکار عابد علی کی جدائے کے غم ابھی تک طاری ہیں ، گلوکارہ رحمہ علی نے کہا کہ والد کے چلے جانے کے بعد ان کا مسکرانا مشکل ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مرحوم اداکار عابد علی کی بیٹی اداکارہ رحمہ علی کا انسٹا گرام پر کہا ہے کہ وہ اپنے والد اداکار عابد علی کی وفات کے بعد وہ ڈپریشن کا شکار ہو گئی ہیں اور وہ زندگی کے کسی بھی اچھے موقع سے لطف اندوز نہیں ہو سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی مسکراہٹ ان کے والد کے ساتھ منسلک تھی کو کہ ان کے جانے کے بعد کھوگئی ہے اور ان کا مسکرانا اب بہت مشکل ہے۔رحمہ علی نے مزید کہا کہ والدین کی قدر کیا کریں بعد میں احساس ہوتا ہے کہ کہ ہم اپنے والدین کی خدمت اور قدر نہیں کرسکے
