Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیر، نظر بند بھارت نواز سیاسی رہنماﺅں کی رہائی کب ہو گی؟ اہم بھارتی شخصیت کا بیان آ گیا

    مقبوضہ کشمیر، نظر بند بھارت نواز سیاسی رہنماﺅں کی رہائی کب ہو گی؟ اہم بھارتی شخصیت کا بیان آ گیا

    بھارتی وزیر مملکت جتیندر سنگھ نے کہا کہ جموں و کشمیر میں نظر بند بھارت نواز سیاسی رہنماو¿ں کے بارے میں کہا ہے کہ ان کو 18 ماہ سے بھی کم عرصے میں رہا کیا جائے گا۔
    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار

    واضح رہے کہ یہ بھارتی حکومت کے کسی بھی سینیئر عہدیدار کا پہلا بیان ہے جس میں جموں و کشمیر میں نظربند سیاسی رہنماﺅں کی رہائی کے حوالے سے بات کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ بھارت نے آرٹیکل 370ہٹائے جانے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں 10ہزار سے زائد لوگوں کو گرفتار یا نظر بندکیا ہے۔ جن میں بھارت نواز سیاست دان اور سابق وزرائے اعلیٰ بھی شامل ہیں۔

  • مسئلہ کشمیر پر دنیا بھارت کو مسترد کرکےپاکستان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    مسئلہ کشمیر پر دنیا بھارت کو مسترد کرکےپاکستان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    مسئلہ کشمیر پر دنیا بھارت کو مسترد کرکےپاکستان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے، فردوس عاشق اعوان

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کےذمے دارمیڈیاکوخراج تحسین پیش کرتی ہوں،مسئلہ کشمیر ہمارے لیے مشترکہ کازہے،آج میڈیاکی وجہ سےکشمیرکا مسئلہ یورپین پارلیمنٹ میں زیربحث آیا،
    پاکستان خطے کی طاقت کا محور اور مرکز ہے، دنیا بھارت کو مسترد کرکےپاکستان کے بیانیے کے ساتھ کھڑی ہے،جوش کے ساتھ ساتھ ہوش سے کام لینا ہوگا،

    کشمیر پربھارتی عدالتی فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے، فردوس عاشق اعوان


    معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان ادھورا ہے، بھارت کا نظریہ جبروزیادتی کے ساتھ کشمیریوں کو کچلنا ہے.کشمیر کاز کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے مؤقف پرڈٹ کرکھڑےہیں، کشمیرکےبغیرپاکستان نامکمل ہے، قومی معاملات پر دعوت ناموں کی ضرورت نہیں ہوتی،

  • لوگ کتنی دیر تک نئے گھروں میں‌ رہائش کر سکیں‌ گے ، خبر آگئی

    لوگ کتنی دیر تک نئے گھروں میں‌ رہائش کر سکیں‌ گے ، خبر آگئی

    وزیراعظم نے بتا دیا کے لوگ کتنے مہینوں تک نئے مکانوں میں رہ سکیں گے. نئے ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 4 سے 5 ماہ میں لوگوں کو گھروں میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

    اس سلسلے میں عمران خان نے کہا کہ عوام کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان .ہاوَسنگ منصوبے کے تحت 4سے5ماہ میں لوگوں کو گھروں میں منتقل کیاجاسکتا ہے، انہوں نےکہا کہ چین نے سی پیک اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھی بہت کام کیا ہے اب اس کا یہ قدام بھی پاکستان کے عوام کے لیے مفید ثابت ہو گا.

    واضح رہے تحریک انصاف کا اقتدار میں آکر لوگوں کو 50 لاکھ گھر دینے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کئی ایک منصوبے بھی زیر تعمیر ہیں.

  • پلاسٹک بیگ استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہزاروں روپے جرمانہ!

    گوجرانوالہ : پلاسٹک بیگ استعمال کرنے والے دکانداروں کے خلاف کریک ڈاؤن ہزاروں روپے جرمانہ!

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقر نے ضلع بھر میں پولی تھین بیگ پر پابندی لگا دی ہے جس پر عملدرآمد کے لئے اسپیشل مجسٹریٹ جہانزیب احمد خان ترین نے متعدد مارکیٹوں کا دورہ کیا اور پلاسٹک بیگ میں اشیاء فروخت کرنے پر گورمے بیکرز اور متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک انسانی زندگی اور زمین کی زرخیزی کو تباہ کر رہا ہے شاپر بیگوں سے گٹر بند ہو رہے ہیں نالیاں شاپر بیگوں سے اٹی پڑی ہیں کوڑے کیساتھ انہیں جلانے سے بیماریاں پھیل رہی ہیں کھانے پینے کی اشیاء میں پلاسٹک بیگز کا بڑھتا ہوا استعمال کینسر سمیت دیگر موذی امراض کا باعث بن رہا ہے اس حقیقت کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے پولیتھین بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے-

  • سعودی عرب نے جہاز رانی کے تحفط کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا

    سعودی عرب نے جہاز رانی کے تحفط کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا

    سعودی عرب نے اپنی سیکیورٹی کو مضبوط بناتے ہوئے ایک اہم قدم اٹھا لیا اپنی بحری جہاز رانی کی سیکیورٹی کے لیے بین الاقوامی اتحاد میں شمولیت کا اعلان کر دیا.

    سعودی وزارت دفاع کے ذمہ دار کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کی مملکت نے انٹرنیشنل میری ٹائم مشن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے.جو سمندری گذر گاہوں کی سیکورٹی کو محفوظ اور یقینی بنانے کے لیے کام کر رہا ہے۔

    ان کے اس بین الاقوامی اتحاد کا مقصد تجارتی جہازوں کو تحفظ فراہم کرنا ، واضح رہے کہ ہفتے کے روز سعودی عرب کے دو شہروں پر حملوں کے بعد سعودی عرب اپنی سیکیورٹی بارے کافی محتاط ہے جس میں اس کی آرامکو فیکٹر ی کو بہت بڑا نقصان پہنچا تھا. اور خطے میں کشیدگی بھی بڑھ گئی ہے.

  • وزیر اعظم  نے پری فیبریکیٹنگ ہاؤسنگ منصوبےکاسنگ بنیاد رکھ دیا

    وزیر اعظم نے پری فیبریکیٹنگ ہاؤسنگ منصوبےکاسنگ بنیاد رکھ دیا

    اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان کا پری فیبریکیٹنگ ہاؤسنگ منصوبےکاسنگ بنیادرکھنےکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    پاکستان میں پہلی بارپری فیبریکیٹنگ ہاؤسنگ منصوبے کا آغاز ہورہا ہے ، چینی کمپنی کا یہ معیاری، سستا اور جلد تکمیل ہونے والا منصوبہ ہے- عوام کو سستے گھروں کی فراہمی ہماری ترجیح ہے،وزیر اعظم عمران خان .ہاوَسنگ منصوبے کے تحت 4سے5ماہ میں لوگوں کو گھروں میں منتقل کیاجاسکتا ہے، انہوں نےکہا کہ چین نے سی پیک اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھی بہت کام کیا ہے اب اس کا یہ قدام بھی پاکستان کے عوام کے لیے مفید ثابت ہو گا.

    واضح رہے تحریک انصاف کا اقتدار میں آکر لوگوں کو 50 لاکھ گھر دینے کا اعلان کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں کوئی ایک منصوبے بھی زیر تعمیر ہیں.
    وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ملک میں 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کیلئے ہائوسنگ سکیم اپریل میں شروع کرنے کا اعلان تھا .اور ساتھ ہی اعلان کیا تھا کہ حکومتی زمین سے متعلق معلومات چھپانا جرم قرار دیا جائیگا، قبضہ کرنے والوں کو جیلوں میں ڈالا جائیگا، پاکستان میں غریبوں کے پاس قرضہ لینے کا تصور موجود نہیں ہے، ایک مرتبہ اگر 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا کام شروع ہوگیا تو ہر گزرتے سال کے ساتھ اس میں بہتری آئیگی۔ حکومت کچی آبادیوں کو ریگولرائز کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔

  • ٹیچر نے اسمبلی میں فائرنگ کردی ، پرنسپل نے بڑی مشکل سے جان بچائی ، فائرنگ سے بھگڈرمچ گئی ، بچوں کو چھٹی کروا دی گئی

    ٹیچر نے اسمبلی میں فائرنگ کردی ، پرنسپل نے بڑی مشکل سے جان بچائی ، فائرنگ سے بھگڈرمچ گئی ، بچوں کو چھٹی کروا دی گئی

    کرک،پہلے بھی پرنسپلز اور اساتذہ کے درمیان تنازعات ہوتے رہتے ہیں اور یہ تنازعات اتنی شدت اختیار نہیں کرتے جتنی شدت کرک کے گورنمنٹ سکول کے پرنسپل اور استاد کے درمیان جھگڑے سے پیدا ہوئی، اطلاعات کے مطابق پرنسپل سے جھگڑے پر ٹیچرنے اسمبلی میں فائرنگ کردی،بھگڈرمچ گئی

    حقیقت کھل کرسامنے آنے لگی ، خلع مانگنے پر محسن عباس نے فاطمہ سہیل کو ذہنی مریض قرار دیا

    ذرائع کے مطابق کرک کے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول میں پرنسپل اور ٹیچر کے درمیان کسی بات پرجھگڑاہو گیا ،ٹیچر نے اسمبلی کے دوران فائرنگ کردی جس پر سکول میں بھگڈر مچ گئی ،سکول انتظامیہ نے بچوں کو گھر بھیج دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری سکول پہنچ گئی ،ٹیچر فرارہونے میں کامیاب ہو گیا۔ والدین بھی پریشان ہیں اور بچے بھی پریشان ہیں ، دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنےوالا شخص جلد قانون کی گرفت میں ہوگا،

  • محنت اور کوشش سے اسپیشل بچوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جاسکتا ہے ، رہنما پاکستان تحریک انصاف

    محنت اور کوشش سے اسپیشل بچوں کو معاشرے کا کارآمد فرد بنایا جاسکتا ہے ، رہنما پاکستان تحریک انصاف

    لاہور : محنت اور خلوص نیت سے اسپیشل بچوں کو بھی معاشرے کا مفید اور کارآمد رکن بنایا جاسکتا ہے، اسپیشل بچوں کو کیسے کارآمد بنایا جاسکتا ہے اس حوالے سے وارث روڈ پر واقع دارالمسرت میں اسپیشل بچوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں تحریک انصاف کی سنئیر راہنما اور چیرمین چمن سنٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،

    وارث روڈ پر واقع دارالمسرت میں اسپیشل بچوں کی ذہنی اور جسمانی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تقریب کے موقعہ پر بچوں نے مہمانان گرامی اور شرکا کے سامنے ”تیری زمین تیرا آسمان“ کے نام سے ڈرامہ پیش کیا اسپیشل بچوں کی پرفارمنس دیکھ کی شرکا کی آنکھیں نم ہو گئیں۔اس موقعہ پرپروفیسر شکیل جہانگیر ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ بچے ذہنی معذور نہیں بلکہ ہم سے کچھ مختلف ہیں اور انکی صلاحتیں ہم سے زیادہ ہیں ہم سب کو یہ کوشش کرنی چایئے کہ ان بچوں کو ایک دھارے کے اندر لایا جایا۔

    عروہ حسین ”ٹچ بٹن “ کے ساتھ اور بھی خوبیوں کی مالک نکلیں

    تحریک انصاف کی سنئیر راہنما اور چیرمین چمن سنٹر ڈاکٹر زرقا تیمور سہروردی نے مزید کہا سندھ اور بلوچستان میں اس پر قانون سازی ہو چکی ہے اور اب ہماری کوشش ہے پنجاب اسمبلی سے ان لوگوں کے حقوق کے لیے بل پاس کر وا لیا جائے۔انھوں نے کہاان سب کوہماری توجہ کی ضرورت ہے اور آپ لوگوں کی ذراسی توجہ ان بچو ں کا بہتر مستقبل کی امید ہے ۔یہی وجہ ہے وزیر اعظم عمران خان دو دفعہ اسپیشل بچوں کے سنٹر کا دورہ کر چکے ہیں اس کے علاوہ خاتون اول بشری عمران بھی دوفعہ اسپیشل بچوں کے سنٹر کا دورہ کر چکی ہیں۔

  • چونیاں واقعے پر آئی جی پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہوں، وسائل متحرک ہیں،  وزیراعلیٰ پنجاب

    چونیاں واقعے پر آئی جی پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہوں، وسائل متحرک ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب

    چونیاں واقعے پر آئی جی پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب
    چونیاں میں پچوں سے زیادتی اور پھر قتل کے انسانیت سوز واقعے پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ٹویٹ کرتےہوئےکہا ہےکہ اس معاملے پر مسلسل آئی جی پنجاب کے ساتھ رابطے میں ہوں.ایڈیشنل آئی جی موقع پر موجود ہیں. سپیشل برانچ ، فرانزک لیبارٹری سمیت ایجنسیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں.ہم نے آتے ہی ضلع قصور میں سیف سٹی پراجیکٹ شروع کروایا جس کا ڈیٹا حاصل کرلیاگیاہے.

    واضح رہے کہ ضلع قصور میں بچوں کی مسخ لاشیں ملنےکے واقعے نے سنسنی پھیلا دی ہے، زینب قتل کیس پھر تازہ ہوگیا۔پتوکی میں تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں،جو وقفہ وقفہ سے کچھ دیر قبل گم ہوئے تھے. ایک بچےکی لاش مکمل حالت میں، جب کہ دوبچوں کے سر اور ہڈیاں برآمد ہوئیں.قتل ہونے والا آٹھ سال کا فیضان پیرکو لاپتا ہوا تھا، سلیمان دس اگست اور علی حسنین ایک ماہ سےلاپتا تھے، علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کے لاپتا ہونے کا سلسلہ دو ماہ سے جاری ہے، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلیٰ نے بچوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے- مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
    رپورٹ میں بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،فیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہے. بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں 9 مشکوک افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

  • عروہ حسین ”ٹچ بٹن “  کے ساتھ اور بھی خوبیوں کی مالک نکلیں

    عروہ حسین ”ٹچ بٹن “ کے ساتھ اور بھی خوبیوں کی مالک نکلیں

    اسلام آباد: میاں اور بیوی ایک دوسرے کے آمنے سامنے ، عروہ حسین کے مدقابل ہوں گے شوہر فرحان اختر، اس کے علاوہ اداکارہ عروہ حسین فلم ”ٹچ بٹن “ کی مرکزی اداکارہ کے ساتھ ساتھ اس فلم کی پرڈیوسرکے طور پر بھی کام کررہی ہیں‌،

    حقیقت کھل کرسامنے آنے لگی ، خلع مانگنے پر محسن عباس نے فاطمہ سہیل کو ذہنی مریض قرار دیا

    فلم انڈسٹری کے ذرائع کے مطابق عروہ حسین فلم ”ٹچ بٹن“ مرکزی کردار ادا کریں گی جبکہ ان کے مدمقابل ان کے شوہر فرحان اختر مرکزی کردار ادا کریںگے۔ فلم کی کاسٹ میں فیروزخان اور ایمان علی بھی شامل ہیں۔اداکار فرحان اختر کا ہے کہ وہ اپنے مزکورہ نئے پروجیکٹ کی کامیابی کے لئے پوری کوشش کریں گے تاکہ شائقین کی امیدوں پر پورا اتریں۔