Baaghi TV

Author: +9251

  • دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیر کاز پر پاکستان متحد ہے،اب تحریک آزادی نیا رخ اختیار کر چکی ہے، وزیرخارجہ شاہ  محمود قریشی

    دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیر کاز پر پاکستان متحد ہے،اب تحریک آزادی نیا رخ اختیار کر چکی ہے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہا ہے کہ دنیا کو پیغام دے دیا کشمیر کاز پر پاکستان متحد ہے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی نیا رخ اختیار کر چکی ہے

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں کشمیر پر پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،دنیا کو پیغام دیا کہ کشمیر کاز پر پاکستان متحد ہے،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی یکطرفہ اقدامات سے مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی نیا رخ اختیار کر چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کی توجہ مسئلہ کشمیر پر مبذول کرانی ہےاور اس مقصد کے لئے پاکستان ہر فورم استعمال کر رہا ہے ۔

    وزیراعظم کشمیریوں کے جذبات کبھی بھی مجروح نہیں ہونے دیں گے،دنیا کشمیر سے نظریں موڑ سکتی ہے لیکن پاکستان نہیں،وزیرخارجہ شاہ نے مزید کہا کہ 1965کے بعد پہلی بارسلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر زیربحث آیا،بھارت نے ہمیشہ پاکستان کی آواز دبانے کی کوشش کی،کشمیر صرف زمین کا ٹکڑا نہیں، ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے،

    لاہور میں کشمیر کانفرنس، وزیرخارجہ لاہور پہنچ گئے


    وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے ،ان کو احتجاج بھی نہیں کرنے دیا جا رہا، آزادکشمیر میں کوئی سیاسی قیدی نہیں، مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ و ٹی وی سروس بند ہے لیکن مظفر آباد میں چل رہے ہیں، سوال یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں موبائل سروس بند کیوں ہے، آزاد کشمیر کے بازروں میں چہل پہل ہے کوئی پولیس کا پہرہ نہیں، مقبوضہ کشمری میں دس لاکھ بھارتی فوج کیوں تعینات کی گئی ؟

  • سعودی ولی عہد نے آرامکو پر حملوں کو پوری دنیا کے خلاف جارحیت قرار دے دیا

    سعودی ولی عہد نے آرامکو پر حملوں کو پوری دنیا کے خلاف جارحیت قرار دے دیا

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودیہ میں آئل کمپنی ارامکو کی دو تنصیبات پر حملے کو پوری دنیا کے خلاف کھلی جارحیت قرار دے دیا ہے

    نیوز ایجنسی ”ایس پی اے” کے مطابق سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان خیلات کا اظہار برطانیہ کے وزیراعظم بوریس جانسن سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا۔ منگل کے روز مسٹر جانسن نےشہزادہ محمد بن سلمان کو ٹیلیفون کیا اور ان سے ارامکو حملوں اور اس کے بعد پیدا ہونےو الی صورت حال تبادلہ خیال کیا۔برطانوی وزیراعظم نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملے کو دہشت گردانہ اور تخریب کاری قراردیا اور اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی .

    واضح رہے کہ حملوں کی وجہ سے جو نقصان ہوا اس پر پاکستان بھی اپنا رد عمل ہوا ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

  • حقیقت کھل کرسامنے آنے لگی ، خلع مانگنے پر محسن عباس نے فاطمہ سہیل کو ذہنی مریض قرار دیا

    حقیقت کھل کرسامنے آنے لگی ، خلع مانگنے پر محسن عباس نے فاطمہ سہیل کو ذہنی مریض قرار دیا

    اسلام آباد :میاں بیوی کی گاڑی اعتماد اور ایمانداری سے چلتی ہے ، اور درمیان میں یہ اعتماد ٹوٹ جائے یا ایک دوسرے پر ایک دوسرے کو دھوکے دہی کا شک ہوتو پھر کہا جاسکتا ہے کہ کسی بھی وقت یہ گاڑی رک سکتی ہے ایسے ہی جیسے فاطمہ سہیل اور محسن عباس کی یہ چلتی ہوئی گاڑی اس وجہ سے چلتے چلتے رک گئی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچا چکے ہیں

    مجھے کینیڈا سے ایک شوق پاکستان لے کر آیا ، آشنا شاہ نے کس شوق کی بات کردی

    اسی بد عہدی کی وجہ سے محسن عباس کی بیوی فاطمہ سہیل نے خلع کا مطالبہ کیا تو محسن عباس کی بھی اب آنکھیں کھلنے لگی ہیں‌اور اب خلع مانگنے پر محسن عباس فاطمہ سہیل کو ذہنی مریضہ قرار دے رہے ہیں ، اطلاعات کےمطابق فیملی کورٹ لاہور نے خلع کی درخواست پر فاطمہ سہیل اور اداکار محسن عباس کو مصالحت کے لئے 26 ستمبر کو طلب کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق فیملی عدالت کے جج بابر ندیم نے گلوکار محسن عباس اور ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر سماعت کی۔گلوکار و اداکار محسن عباس نے فاطمہ سہیل کی طرف سے دائر کئے گئے خلع کے دعویٰ میں اپنا جواب جمع کروایا۔

    خلع کی بات محسن عباس کو اس قدر بری لگی کہ جج کے سامنے محسن عباس نے اپنی اہلیہ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ فاطمہ کی درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔انہوں نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ ایف آئی آر اور خلع کے دعوی کا موقف ایک ہی ہے۔ اداکار کے مطابق خلع کا دعویٰ فاطمہ سہیل کی بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے اور وہ انہیں شوبز میں بدنام کرنا چاہتی ہیں۔عدالت نے فریقین کو 26 ستمر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے

  • ڈالر کی قدر میں صرف 3 پیسے کا اضافہ

    ڈالر کی قدر میں صرف 3 پیسے کا اضافہ

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156.32 سے بڑھ کر 156.35 روپے کا ہوگیا ہے۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کا اضافہ ہو گیا ہے۔

    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا
    البتہ اسٹاک مارکیٹ میں بہتری دیکھی جا سکتی ہے.اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس میں 344 پوائنٹس کا اضافہ
    یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔
    اگست کے مہینے میں روپے نے ڈالر کا خوب مقابلہ کیا اور ڈالر 157.20 روپے تک پہنچ گیا۔لیکن اب پھر یہ سلسلہ جاری ہے

  • مجھے کینیڈا سے ایک شوق پاکستان لے کر آیا ، آشنا شاہ نے کس شوق کی بات کردی

    مجھے کینیڈا سے ایک شوق پاکستان لے کر آیا ، آشنا شاہ نے کس شوق کی بات کردی

    اسلام آباد:عجب معاملہ ہے کہ لوگ پاکستان چھوڑ کر دیارغیر میں جانا چاہتے ہیں اور ایسے بھی لوگ ہیں جو دنیا چھوڑ کر پاکستان آنا چاہتے ہیں ، ایسے ہی ایک معروف اداکارہ اشنا شاہ نے بھی پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ، آشنا شاہ کا کہنا ہے کہ اداکاری کا شوق انہیں پاکستان لے کر آیا ہے۔

    پاکستان فلم انڈسٹری ذرائع کے مطابق اداکارہ آشنا شاہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کینیڈا سے پاکستان صرف اداکاری کا شوق پورا کرنے کے لئے آئی ہیں ، جو صرف پاکستان میں ہی پورا ہوسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو کبھی بھی منفی کردار کرنے سے ڈر نہیں لگا ہے اور وہ ہر طرح کا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں واضح رہے اداکارہ ڈرامہ ”بے وفا“ میں اداکار علی رحمان خان کے ساتھ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں

  • بچوں کے قتل کے خلاف چونیاں شہر میں مظاہرے ، احتجاج اور نعرے بازی ، قاتلوں کو جلد کٹہرے میں‌لانے کا مطالبہ

    بچوں کے قتل کے خلاف چونیاں شہر میں مظاہرے ، احتجاج اور نعرے بازی ، قاتلوں کو جلد کٹہرے میں‌لانے کا مطالبہ

    چونیاں : تین بچے قتل ہوگئے اور دو ابھی تک لاپتہ ہیں‌، یہ ہے حکومت کی امن وامان کے حوالے سے حکمت عملی ، دوسری طرف حکومت کی کوتاہی اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے چونیاں میں قتل ہونے والے بچوں کے لواحقین اور شہریوں نے تھانہ سٹی کے باہر پولیس کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ،

    ذرائع کے مطابق مقتل بچوں کے مظاہرین نے بے بسی کے عالم میں تھانہ سٹی پر پتھراﺅ اور پولیس مخالف نعرے بازی کی ، مظاہرین نے چونیاں روڈ کو ٹائر جلا کر بند کردیا۔زیادتی کے بعد قتل ہونے والے بچوں کے ورثا،اہل علاقہ اور تاجروں نے تھانہ سٹی کے باہر شدید احتجاج کیا ،مظاہرین نے تھانے پر پتھراﺅ کیا اور پولیس کیخلاف نعرے بازی کی، ٹائر جلا کر روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،

    چونیاں شہر کے تاجروں نے بھی احتجاجاً مارکیٹس بند کردی ہیں اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد قاتلوں کو پکر کر قوم کے سامنے لائے ،احتجاج میں لاپتہ بچے حسنین کی والدہ بھی شریک ہیں ،ان کا کہناہے کہ میرابیٹا 17 اگست سے لاپتہ ہے ابھی تک نہیں ،مقدمہ درج ہو ا لیکن پولیس تعاون نہیں کر رہی ۔

  • چونیاں : گمشدہ بچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، لواحقین کا احتجاج، علاقہ میں خوف و ہراس کی  لہر

    چونیاں : گمشدہ بچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، لواحقین کا احتجاج، علاقہ میں خوف و ہراس کی لہر

    چونیاں : گمشدہ بچوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد، لواحقین اور اہل علاقہ کا احتجاج، خوف و ہراس لہر

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چونیاں کی انڈسٹریل اسٹیٹ سے تین بچوں کی لاشیں برآمد ہو گئیں بچوں کے لواحقین اور اہل علاقہ کا احتجاج
    : چونیاں میں شہریوں تاجروں اور کالج کے بچوں کی جانب سے مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل ہونے والے تین بچوں کے حق میں ریلی نکالی جاری. چونیاں شہریوں نے ہاتھوں میں ڈھنڈے سوٹے پکڑ رکھے ہیں اور بعذ مشتعل افراد کی جانب سے پولیس سٹیشن کے گھیٹ پر پتھراؤ بھی کیا جا رہا.چونیاں پولیس اہلکار اپنے آپ کو تھانے میں بند کیے ہوئے اگر مظاہرین باز نہ آئے تو پولیس کی جانب سے شیلنگ کی جا سکتی ہے.مظاہرین نے چونیاں روڈ کو ٹائر جلا کر بند کردیا،مظاہرین کا چونیاں تھانے کا گھیراوَ،پتھراوَ اورنعرے بازی کی گئی .
    واضح رہے کہ ضلع قصور میں بچوں کی مسخ لاشیں ملنےکے واقعے نے سنسنی پھیلا دی ہے، زینب قتل کیس پھر تازہ ہوگیا۔پتوکی میں تین بچوں کی لاشیں ملی ہیں، ایک بچےکی لاش مکمل حالت میں، جب کہ دوبچوں کے سر اور ہڈیاں برآمد ہوئیں.قتل ہونے والا آٹھ سال کا فیضان پیرکو لاپتا ہوا تھا، سلیمان دس اگست اور علی حسنین ایک ماہ سےلاپتا تھے، علاقہ مکینوں کے مطابق بچوں کے لاپتا ہونے کا سلسلہ دو ماہ سے جاری ہے، مگر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
    دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فوری نوٹس لے لیا اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی ہے- وزیراعلیٰ نے بچوں کے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کا جلد سراغ لگا نے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے- مقتول بچوں کے خاندانوں کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے گی۔
    رپورٹ میں بچوں سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی،فیضان کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہے. بچوں کی ہلاکت کے سلسلے میں 9 مشکوک افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا.

  • صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام، ڈی سی سرگودہا حرکت میں آگئیں

    صفائی ستھرائی کا ناقص انتظام، ڈی سی سرگودہا حرکت میں آگئیں

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا آج علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا اچانک دورہ، وارننگ کے باوجود صفائی ستھرائی کے بہتر انتظامات نہ کرنے سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایت۔
    ڈپٹی کمشنر کا آج علی الصبح اندرون شہر کا بھی دورہ صفائی انتظامات کا جائزہ تفصیلات کے مطابق
    عملہ صفائی کی حاضری چیک کی غیر حاضر عمَلہ صفائی اور سپراوئزر کے خلاف بھی محکمانہ کاروائی کی سختی سے ہدایت کی سبزی و فروٹ منڈی میں صفائی کی ابتر صورتحال اور سیوریج کا نقاص نہ ہونےپر آڑھتیوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے
    ماہانہ چالیس لاکھ روپے کا ریونیو اکٹھا کرنا والے ادارہ مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے سبنری و فروٹ منڈی کے تاجروں کو سہولیات فراہم نہ کرنا باعث تشویش ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے سخت برہمی کا اظہار کیا
    ایڈمنسٹریٹر اور سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی کو سبزی وفروٹ منڈی کے تمام ریونیو ریکاڈ سمیت دفتر طلب کر لیا۔
    سبزی وفروٹ منڈی میں حفظان صحت کا کو خیال نہیں رکھا جارہا،
    شہریوں کو تازہ سبزیوں اور فروٹ کی بجائے زہر کھیلایا جا رہا ہے اور ان میں بیماریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔
    ڈپٹی کمنشر کا اندرون شہر کچری بازار ، ریل بازار، فیصل بازار، اردو بازار، عیدگاہ، گول چوک سمیت دیگر علاقوں کا دورہ ، صفائی کی صورتحال پر عدم اطمینان کا اظہار، میونسپل آفسران اور سپروائزر سمیت سینٹری عملے کا موقع پر موجود نہ ہونے پر ڈی سی کا سخت برہمی کا اظہار کیا
    ڈپٹی کمنشر آسیہ گل کا چوبیس گھنٹوں میں سبزی و فروٹ منڈی کا دوسرا دورہ ، مانٹیرنگ جاری رکھنے رکھنےکا عزم۔

  • ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی

    محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ بدھ کو ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہے گا. جبکہ میدانی علاقوں میں حسب معمول گرمی رہے گی.۔تاہم راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے درمیان ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم راولپنڈی ، سرگودھا ڈویژن اور کشمیر میں چند مقامات پر بار ش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجاب: منگلہ11، جہلم 10، سرگودھا 09 ،اسلام آباد (سیدپور 02، بوکرہ ، زیروپوائینٹ 01)، راولپنڈی(چکلالہ 01)، کشمیر: راولاکوٹ 06 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔

  • آرامکو حملوں‌کے بعد سعودی عرب نے تیل کی مکمل سپلائی بحال کردی

    آرامکو حملوں‌کے بعد سعودی عرب نے تیل کی مکمل سپلائی بحال کردی

    سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اعلان کرتےہوئے کہا ہےکہ تیل کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے وزیر توانائی نے اعلان کرتےہوئے کہا ہےکہ تیل کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔
    یہ بات انھوں نےکل ایک نیوز کانفرنس میں‌ کہی ، سعودی وزیر توانائی عبد العزیز بن سلمان کے مطابق جو صارفین سعودی عرب سے تیل کے خریدار نہیں بھی ہیں وہ بھی متاثر ہوئے .

    اکتوبر میں سعودیہ کی یومیہ پیداوار اٹھانوے لاکھ بیرل ہوجائے گی۔سعودی شہزادے نے عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت اور توانائی کی منڈی پر حملہ کرنے والوں خلاف سخت کارروائی کی جائے
    انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اپنے صارفین کو تیل کی مکمل سپلائی مہیا کرے گا اور اسلسلےمیں جو انقطاع آیا ہے اس کو پورا کرنے کےلیے روٹین سے بڑھ کر بھی تیل سپلائی کرے گا.