Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈینگی بمقابلہ عثمان بزدار: مبشر لقمان کے چونکا دینے والے انکشافات

    ڈینگی بمقابلہ عثمان بزدار: مبشر لقمان کے چونکا دینے والے انکشافات

    لاہور: سینئر اینکرپرسن اور تجزیہ نگار مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کافی عرصے سے پتا چل گیا تھا کہ ڈینگی صوبے بھر میں پھیلنے والا ہے، لیکن انہوں نے اس پر کوئی قدم نہیں اٹھایا.

    تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان بزدار کو کافی عرصہ پہلے لوگوں نے بتادیا تھا کہ ڈینگی پنجاب میں حملہ کرسکتا ہے، لیکن انہوں نے اس پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اس سارے دورانیے میں صرف 1 میٹنگ پچھلے ہفتے بلائی گئی ہے، اس سے پہلے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کسی کو ذمہ داری سونپی گئی، یہاں تک کہ وزیر صحت یاسمین راشد (جو ہر وقت غصے میں رہتی ہیں) کو بھی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی.

    پنجاب حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ جس گھر سے ڈینگی کا لاروا ملے گا، اس گھر کے افراد پر مقدمہ کردیا جائے گا، کیا پنجاب حکومت پر مقدمات نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ انہوں نے کسی شہر میں ڈینگی مار اسپرے نہیں کروایا، شہر تو بہت دور کی بات ہے کسی ضلع میں بھی ڈینگی مار اسپرے نہیں ہوا، لاروا کو اسی وقت مار دینا چاہیئے، کیونکہ اگر لاروا مچھر بن جاتا ہے تو پھر آپ اس کو کنٹرول نہیں کرسکتے، پھر اس کے مرنے کا ہی انتطار کیا جاسکتا ہے”

    انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ترجمان ڈینگی بخار کو بھی پچھلی حکومتوں کی غلطی قرار دے رہے ہیں، حالانکہ اس میں پچھلی حکومتوں کا کوئی قصور نہیں ہے. ساتھ ہی ہیپاٹائٹس اے کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ ہیپاٹائٹس اے بھی پنجاب میں کئی ہفتوں سے پھیلا ہوا ہے لیکن پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ سب اچھے کی رپورٹ پیش کی جائے اور اس بات کو تسلیم نہیں کرنا کہ ہیپاٹائٹس اے پنجاب میں پھیل گیا ہے.

  • بھارت نے دو امریکیوں کو دہلی سے کیوں گرفتار کیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

    بھارت نے دو امریکیوں کو دہلی سے کیوں گرفتار کیا؟ وجہ جان کر ہوں حیران

    بھارت نے دو امریکیوں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت نے دو امریکی شہرہوں کو گرفتار کر لیا، بھارتی پولیس کے مطابق دو امریکی شہری بھارت کے دارالحکومت دہلی میں ویڈیوز بنا رہے تھے جس پر ان کو گرفتار کیا گیا ہے، پولیس کے مطابق امریکی شہری ڈرون سے حساس علاقوں کی فوٹیج بنا رہے تھے، پولیس نے امریکی شہریوں‌کا ڈرون بھی قبضے میں لے لیا اور انہیں نا معلوم مقام پر منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

    بھارتی پولیس کے مطابق امریکی شہریوں نے ایوان صدر کے علاقے کی ڈرون کے ذریعے فوٹیج بنائی، بھارتی قوانین کے مطابق ایوان صدر حساس ترین علاقہ میں آتا ہے اور حساس علاقے میں بغیر اجازت فوٹیج بنانا اور ڈرون اڑانا منع ہے.

  • نمرتا کماری کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات  کرائی جائے،پاک سرزمین پارٹی

    نمرتا کماری کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائے،پاک سرزمین پارٹی

    پاک سر زمین پارٹی کے وفد نے لاڑکانہ کے چانڈ کا میڈیکل کالج کے ہاسٹل کی طالبہ نمرتا کماری کے ہلاکت پر مظاہرے میں شرکت کی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین پی ایس پی مصطفی کمال کی جانب سے. دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا گیا،مظاہرے میں شرکت کرنے والوں میں پی ایس پی کے وفد میں کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین، نیشنل کونسل کے اراکین آسیہ اسحاق، شمشاد صدیقی اور ڈاکٹر یاسر، رمیش کمار اور راکیش کمار سمیت دیگر زمہ دران شامل تھے

    پاک سر زمین پارٹی کے وفد کا کہنا تھا کہ نمرتا کماری کی ہلاکت کے واقعے کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائے.حکومت سندھ کی عدم توجہ کے باعث اس طرح واقعات رونما ہورہےہیں جو کہ قابل مذمت ہیں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا حکومت کا فرض ہے، سندھ حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے، سندھ حکومت صرف اخباری بیان تک محدود ہے، جس کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ،دکھ کی اس گھڑی پی ایس پی کے ایک ایک کارکن ہندو برادری کیساتھ کھڑا ہے.

  • محمد عامر اور وہاب ریاض کو چار روزہ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے، عمر گل

    محمد عامر اور وہاب ریاض کو چار روزہ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے، عمر گل

    پاکستان کے ٹیسٹ کرکٹر و فاسٹ بولر عمر گل کا کہنا ہے کہ وہاب ریاض اور محمد عامر کو چارروزہ کرکٹ ضرور کھیلنی چاہیے، اس سے فٹنس و ردھم برقرار رکھنے میں کافی مدد ملتی ہے ، عمرگل کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا یہ نہ کھیلنا ان کا زاتی فیصلہ ہے اور وہ اس فیصلے میں آزاد ہیں ، لیکن ان دونوں کو چار روزہ کرکٹ نہیں چھوڑنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے سینئر کھلاڑی نوجوان کرکڑز کیلئے رول ماڈل ہیں ، اور اگر یہ کھلاڑی نوجوانوں کیساتھ ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے تو اس سے نوجوان کرکٹرز کا فائدہ ہو گا ، انہیں اپنے سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا

  • سعودی عرب پرحملہ عالمی معیشت پر حملہ،او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے، پاکستان یونائیٹڈ کونسل

    سعودی عرب پرحملہ عالمی معیشت پر حملہ،او آئی سی کا اجلاس طلب کیا جائے، پاکستان یونائیٹڈ کونسل

    پاکستان یونائیٹڈ کونسل کے چیرمین ڈاکٹر عبدالغفور راشد کی زیرصدارت پریس کلب میں منعقد ہونے والے "ارض حرمین پر حملے اور ہماری ذمہ داریاں” سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے واضح کیا کہ سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملے عالم اسلام اور عالمی معیشت پر حملہ ہے۔ او آئی سی کا فی الفور اجلاس مکہ مکرمہ میں طلب کیا جائے۔ عسکری اور پارلیمانی قوتیں سعودی عر ب کے دفاع کے لئے غیر مشروط اعلان کریں۔ سعودی عرب کے تحفظ کے لئے ہر کلمہ گو جان کا نذرانہ پیش کرنے کے لئے تیار ہے۔ عالم اسلام مقدس سرزمین کے تحفظ کے لئے متحد ہے۔

    ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی آئل ریفائنری پر حملہ پوری امت اور عالمی معیشت پر حملہ ہے۔ہمارے دل حرمین شریفین کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایک سازش کے تحت حوثیوں کو یمن میں کھڑا کیا گیا۔عالم اسلام مقدس سرزمین کے تحفظ کے لئے متحد ہے۔ سعودی عرب ہمارے ایمانی مراکز حرمین شریفین کی مقدس سرزمین ہے، اس کی حفاظت کو اپنے غیر متزلزل ایمان کا حصہ سمجھتے ہیں ۔سعودی عرب نے پاکستان کے ہر مشکل وقت میں مدد کی ہے سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر بھی ہمیشہ پاکستانی کی حمایت سعودی عرب کرتا رہا ہے۔ یہ مالی امداد اور لاکھوں پاکستانیوں کو روزگار فراہم کرنے والا ملک بھی ہے۔

    نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ یمن میں حوثی باغیوں کی پشتی بانی کو مشرق وسطیٰ میں تباہی کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔حوثی باغیوں کو داعش اور طالبان کی طرح استعمال کیا جارہا ہے ۔ سعودی عرب پر حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے ۔ نوجوان قیادت محمد بن سلمان کے خلاف سازشیں کھڑی کی جارہی ہیں۔ سعودی عرب پر حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کو زیر کرنا عالم اسلام کی تباہی ہوگی۔ خلیج میں نئی جنگ مسلط کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ حرمین کا تحفظ بنیادی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ عالم اسلام کے مسائل کا حل درد مشترک اور قدر مشترک کی بنیاد پر اتحادامت ہے ۔ امریکہ مذاکرات سے فرار اختیار کر کے افغانستان میں جنگ جاری نہیں رکھ سکتا۔

    مختلف قراردادیں منظور کرتے ہوئے عالم اسلام کے اتحاد پر زوردیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ارض حرمین شریفین پر حملوں، کشمیر وفلسطین پر ریاستی مظالم اور اردن کو ہڑپ کرنے کی تیاریوں کے خلاف او آئی سی کا اجلاس مکہ مکرمہ میں فی الفور طلب کیا جائے۔جس میں عالم اسلام کے سلگتے مسائل پر لائحہ عمل تیارکیا جائے ۔سیمینار سے مفتی عاشق بخاری، مفتی انتخاب نوری،مولانا مخدوم عاصم ، ہشام الٰہی ظہیر ٰاور دیگررہنماوں نے بھی خطاب کیا۔ 

  • آزادکشمیراور پاکستان سے متعلق بھارتی بیان کومسترد کرتے ہیں ،دفتر خارجہ

    آزادکشمیراور پاکستان سے متعلق بھارتی بیان کومسترد کرتے ہیں ،دفتر خارجہ

    یتیترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی وزیر خارجہ کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی وزیرخارجہ کے آزادکشمیراورپاکستان سے متعلق بیان کومسترد کرتے ہیں،بھارتی وزیرخارجہ کے بیان کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے ، بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے دنیاکی سب سےبڑی جیل میں 80 لاکھ کشمیری قیدہیں ، 80 لاکھ کشمیریوں کےلیے10لاکھ سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں،

    ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ بھارت اقلیتوں کے خلاف نفرت پھیلانی والی علامت بن گیا ہے ، بھارتی رہنماؤں کےبیانات خطے کے امن کے لیےخطرہ ہیں ، پاکستان امن پسندملک ہے کسی بھی جارحیت کاجواب دینےکیلئے تیارہے، پاکستان بھارتی وزیرخارجہ کا غیر ذمہ دارانہ بیان مسترد کرتاہے،

  • صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم فرانزک رپورٹ: وزیراعظم کے بھانجے نے بڑا مطالبہ کردیا

    صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم فرانزک رپورٹ: وزیراعظم کے بھانجے نے بڑا مطالبہ کردیا

    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان کے بھانجے اور بیرسٹر حسن نیازی نے پولیس حراست میں جاں بحق صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم فرانزک لیب رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آر پی او بہاولپورعمران محمود کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیئے، ہم اس کیس میں ان ظالموں کا آخر تک پیچھا کریں گے.

    تفصیلات کے مطابق بیرسٹر حسن نیازی رحیم یار خان میں پولیس حراست میں جاں بحق صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم فرانزک لیب رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے آر پی او بہاولپورعمران محمود کو فوری طور پر معطل کرنے کا مطالبہ کردیا ہے.
    انہوں نے کہا کہ آر پی او بہاولپورعمران محمود جو کہتا تھا کہ صلاح الدین پر ظلم نہیں ہوا، اس بے شرم انسان کو فوری طور پر استعفیٰ دے دینا چاہیئے. ساتھ ہی شیخ زید ہسپتال کے ایم ڈی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیخ زید ہسپتال کا ایم ڈی جعلی ڈاکٹر ہے جو انسانوں کو ذبح کر رہا ہے، اس رپورٹ نے تمہارے منہ پر زور دار تھپڑ مارا ہے، تم لوگوں پر لعنت ہونی چاہئیے.

    انہوں نے امید ظاہر کی کہ چیف جسٹس اس کیس میں ضرور انصاف دلا پائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کورٹ، چیف جسٹس صاحب اور ہائیکورٹ کا جج ضرور انصاف دلائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آئی جی ذوالفقار ایک ایماندار آفیسر ہے، معاملے کی ایک ہفتے میں انکوائری کروالے گا اور ماڈل کورٹ سے اس کیس کا فیصلہ انصاف کی بنیاد پر ہوگا.

    دوسری جانب فرانزک لیب رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ صلاح الدین کی ہلاکت تشدد کے باعث ہوئی،صلاح الدین کی ہلاکت ذہنی اور جسمانی تشدد کے باعث ہوئی،صلاح الدین کے پھیپھڑوں میں ایسا کیمیکل پایا گیا جس سے پھیپھڑے سکڑ گئے،صلاح الدین کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے،صلاح الدین کی گردن کہنی اور دائیں گھٹنے پر تشدد کے نشانات ہیں،دائیں کندھے ،ہاتھ ، دائیں ٹانگ اورآنکھ کے قریب بھی تشدد کا نشان ہے.

  • تین بچوں کا اغوا کے بعد قتل، آئی جی پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

    تین بچوں کا اغوا کے بعد قتل، آئی جی پنجاب نے تحقیقاتی کمیٹی بنا دی

    آئی جی پنجاب نے چونیاں واقعے پر6رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں ڈی پی او قصور،ایس پی انویسٹی گیشن اورایس پی قدوس شامل ہیں،کمیٹی تین روز میں ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کرے گی

    دوسری جانب چونیاں میں افسوس ناک واقعے پر مرکزی انجمن تاجران نے ہڑتال کااعلان کر دیا،کہا قاتلوں کی گرفتاری تک ہڑتال جاری رہے گی.

    واضح رہے کہ چونیاں کے مختلف مقامات سے اغوا3 بچوں کی لاشیں کھنڈرات سے برآمد ہوئی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تینوں بچوں کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا،پولیس کے مطابق اغواہونے والے3بچوں میں ایک کی لاش اور2کی کھوپڑیاں ملی ہیں،اغوا اورقتل ہونے والوں میں فیضان،علی حسنین اور سلمان شامل ہیں.

    گزشتہ رات اغواء ہونے والے 8 سالہ بچے فیضان کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے، لاش چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کی دیوار سے باہر مٹی کے ٹیلے سے ملی .

    تین بچوں کی لاشیں ملنے پر علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا

    دو ماہ میں تین بچے لا پتہ ہو گئے تھے جسے پولیس تا حال تلاش نہ کر پائی ،ایک بچہ رات کو اغوا ہوا، اب تین کی لاشیں مل گئی ہیں.بچوں کے اغوا کے واقعات کے خلاف اہلیان علاقہ نے احتجاج کیا تھا اور سڑک بھی بند کی تھی لیکن حکام ٹس سے مس نہ ہوئے،

    بچوں کے اغوا کے بڑھتے واقعات سے سکولوں کے طلبا‌ خوف وہراس میں مبتلا ہیں،

  • افغان مہاجرین کی پاکستان آمد سے منشیات کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا،صدر مملکت

    افغان مہاجرین کی پاکستان آمد سے منشیات کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا،صدر مملکت

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ دنیا میں منشیات کی مہلک ترین اقسام بنائی جا رہی ہیں اور اس لعنت کے باعث ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، لہذا اس کے تدارک کے لئے مربوط کاوشیں درکار ہیں۔

    اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ منشیات کے استعمال سے نہ صرف افراد بلکہ خاندان اور معاشرے پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں، لوگوں کو منشیات سے بچانے کا بہترین طریقہ اس کی سمگلنگ روکنا ہے، حکومت منشیات کی روک تھام کے لئے انقلابی اقدام کر رہی ہے۔

    انہوں نے ان خیالات کا اظہار دنیا بھر میں منشیات اور منی لانڈرنگ کے مجرموں کے ڈیٹا بیس سے متعلق مصنوعی ذہانت کے مقامی طور پر تیار کردہ منصوبے ”امان“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    صدر مملکت نے کہا کہ دنیا میں منشیات کی مہلک ترین اقسام بنائی جا رہی ہیں اور اس لعنت کے باعث ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، لہذا اس کے تدارک کے لئے مربوط کاوشیں درکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد دیگر برائیوں میں بھی ملوث ہو جاتے ہیں جن میں چوری سب سے عام برائی ہے لہذا اس سے نہ صرف ایک فرد متاثر ہوتا ہے بلکہ خاندانوں کے خاندان بھی اس سے متاثر ہوتے ہیں جس کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ لوگوں کو منشیات سے بچانے کا بہترین طریقہ منشیات کی سمگلنگ روکنا ہے، یہ امر خوش آئند ہے کہ حکومت منشیات کی روک تھام کے لئے انقلابی اقدام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان جنگ کے بعد بڑے پیمانے پر افغان مہاجرین کی پاکستان آمد سے ملک میں منشیات کی سمگلنگ میں اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات صرف پاکستان کا نہیں بلکہ پوری دنیا کا مسئلہ ہے، مغربی ممالک میں منشیات کاشت نہیں کی جاتیں تاہم سنتھیٹک ڈرگز کی پیداوار کے باعث ان ممالک میں منشیات کا استعمال بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

  • حکومت پاکستان کو اسلامی نظریہ کے اصولوں کی بنیاد پر فلاحی ریاست بنانے کا تصور رکھتی ہے،وزیراعظم

    حکومت پاکستان کو اسلامی نظریہ کے اصولوں کی بنیاد پر فلاحی ریاست بنانے کا تصور رکھتی ہے،وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو اسلامی نظریہ کے اصولوں کی بنیاد پر فلاحی ریاست بنانے کا تصور رکھتی ہے جو حضرت محمد نے مدینہ میں قائم کی

    اسلام آباد ۔ 17 ستمبر (اے پی پی) موجودہ حکومت نے اسلامی فلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانے کے پختہ عزم کے ساتھ عوامی آراء کے حصول کیلئے تاریخی ”احساس“ حکمت عملی دستاویز کا اجراءکرتے ہوئے ملک میں شفافیت کا نیا کلچر متعارف کرایا ہے جو غربت کے خاتمہ اور پسماندہ طبقات کی بہبود کیلئے وزیراعظم کے احساس پروگرام پر عملدرآمدکے سلسلہ میں ایک ٹھوس قدم ہے، کثیر الشعبہ جاتی اور کثیر الجہتی احساس حکمت عملی ایک تاریخی دستاویز ہے جو نہایت فصیح و بلیغ انداز میں حکمت عملی کو پیش کرتا ہے۔

    منگل کو جاری حکمت عملی دستاویز میں وزیراعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں کہا کہ حکومت پاکستان کو اسلامی نظریہ کے اصولوں کی بنیاد پر فلاحی ریاست بنانے کا تصور رکھتی ہے جو حضرت محمد نے مدینہ میں قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی فلاحی ریاست قائم کرنے کا عزم رکھتے ہیں جہاں قانون کی حکمرانی، میرٹ کی بالادستی اور طرز حکمرانی میں شفافیت ہو، جہاں سب کیلئے برابر مواقع دستیاب ہوں اور جہاں ضرورت مند کو سماجی تحفظ حاصل ہو۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ یہ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ ایک سرکاری حکمت عملی دستاویز کو بیک وقت سرکاری اداروں اور عوام کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

    یہ وزیراعظم کے فلاحی ریاست کے وژن کی وضاحت کرتا ہے۔ 57 صفحات پر مشتمل ”احساس حکمت عملی“ پروگرام کی ضرورت اور پس منظر، وژن، مقاصد، اہداف، اصولوں، عملدرآمد کا تفصیلی احاطہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے سماجی تحفظ اور تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اپنے ایک ٹویٹ میں احساس حکمت عملی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس دستاویز کو عوامی مشاورت کیلئے پیش کرنے کا مقصد ایک ایسے نئے شفاف وکشادہ کلچر کو فروغ دینا ہے جس میں حکومت اپنے ملک کے بہترین اور روشن دماغوں کی مشاورت سے کام کرنا چاہتی ہے۔