انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے حالیہ مکمل ہونے والی ایشز ٹسیٹ سیریز کے بعد نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں بپہلے نمبر بھارت براجمان ہے ، جبکہ دوسرے ، تیسرے اور چوتھے نمبر پر بالترتیب نیوزی لینڈ، ساؤتھ افریقہ، اور انگلینڈ کا قبضہ ہے ، پاکستان کی ٹیسٹ ٹیم کا ساتواں نمبر ہے ،
اگر ٹیسٹ کے بلے بازوں کی بات کی جائے تو اس میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی ، اسٹیو اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکے ٹاپ ٹین بلے بازوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں ، اور اگر ٹیسٹ باولرز کی بات کی جائے تو آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پاکستانی فاسٹ بولر محمد عباس ٹاپ ٹین میں واپس آگئے ہیں
Author: +9251
-

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی، محمد عباس کی ترقی
-
طورخم گیٹ کی افتتاحی تقریب، وزیراعظم کریں گے افتتاح،افغان وفد بھی ہو گا شریک
وزیراعظم عمران خان کل طورخم کا دورہ کریں گے اور طورخم بارڈر کو چوبیس گھنٹے کھلے رکھنے کا افتتاح کریں گے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمراان خان طور خم بارڈر کو 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے .وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر پر پاک افغان دوستی اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے ،وزیراعلی ٰخیبرپختون خوا محمود خان اوروفاقی وزرابھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے، افغانستان سےگورنرنگرہار،وزیرٹرانسپورٹ اورافغان سفیرتقریب میں شرکت کریں گے ،
وزیراعظم کا ویژن ……سات واش روم کھول دئیے گئے، خبرپڑھ کر ہوں حیران
وزیراعظم نے کرپشن اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف بڑا حکم دے دیا
باب پاکستان جسے پہلےطورخم گیٹ کہا جاتا تھا کے افتتاح کے حوالہ سے انتظامات مکمل ہیں، طورخم بارڈر کا افتتاح تین روز قبل ہونا تھا تا ہم تین روز قبل شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد یہ تقریب ملتوی کر دی گئی تھی. طورخم گیٹ صبح سات بجے سے شام آٹھ بجے تک کھلتا ہے اور رات کو بند رہتا ہے. وزیراعظم عمران خان نے چند ماہ قبل کہاتھا کہ طورخم گیٹ کو چوبیس گھنٹے کھلا رکھا جائے گا ،اسی تقریب میں وزیراعظم شرکت کریں گے.
وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات، ملکی سلامتی صورتحال پر بات چیت
وزیراعظم تین دن میں اثاثوں کی تفصیلات ظاہر کریں، اسمبلی میں قرارداد
واضح رہے کہ تین سال قبل پاکستان نے افغان سرحد سے منسلک علاقے طورخم پر بنانے گئے نئے گیٹ کا نام ‘طورخم گیٹ’ سے تبدیل کرکے بابِ پاکستان رکھ دیا ہے۔ اس گیٹ کی تعمیر کےد وران پاکستان فرنٹیئر کور کے میجر جنرل جواد چنگیزی حملے میں شہید ہو گئے تھے. طورخم گیٹ کی تعمیرات کا کام 2014 سے شروع ہوا تھا لیکن افغان حکام کی جانب سے تحفظات کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا،
-

ہمیں دھرنے میں کسی لیگی خاتون کی ضرورت نہیں، اکرم خان درانی نے واضح کردیا
اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اکرم خان درانی صاحب نے کہا ہے کہ ہمیں دھرنے میں کسی ن لیگی خاتون کی ضرورت نہیں، ہمارے پاس مرد بہت ہیں.
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اکرم خان درانی نے کہا کہ ہمارے پاس مرد بہت ہیں، لہذا مسلم لیگ ن کی خواتین سے گزارش ہے کہ وہ گھر بیٹھ کر ہمارے لیے دعا کریں، ہمیں دھرنے میں کسی خاتون کی ضرورت نہیں ہوگی. انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن اور ہماری سوچ کافی ملتی جلتی ہے، ہمارا دستور بھی ایک جیسا ہی ہے، لیکن میری تمام خواتین سے گزارش ہے کہ آپ گھروں میں بیٹھ کر ہمارے لیے دعا کریں. ہمارے پاس مردوں کی تعداد بہت زیادہ ہے، اسی لیے کسی خاتون کی ضرورت نہیں ہوگی.
سابق وزیراعلیٰ اور مولانا فضل الرحمان کے قریبی ساتھی اکرم خان درانی صاحب سے پوچھا کہ اگر مسلم لیگ ن کی خواتین آپکے اسلام آباد دھرنے میں آ گئیں تو آپکو اعتراض تو نہیں ہو گا تو انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت مرد ہیں خواتین گھروں میں دعا کریں pic.twitter.com/joJCQS7efY
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) September 17, 2019
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے اکتوبر میں حکومت کیخلاف مارچ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جس کیلئے ن لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں. تاہم اب اکرم خان درانی کے اس بیان نے نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے.
-

تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر شمالی وزیرستان میں سنائپر گن سے فائرنگ
شمالی وزیرستان میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پر حملہ کیا گیا ہے تا ہم وہ محفوظ رہے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے اسپین وام میں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اقبال وزیر پر فائرنگ کی گئی ہے، فائرنگ کا واقعہ اسوقت پیش آیا جب وہ سفر میں تھے،اقبال وزیر کی گاڑی کو سنائپر گن کے ذریعے نشانہ بنایا گیا
ذرائع کے مطابق اقبال وزیر محفوظ رہے تا ہم گاڑی کو نقصان پہنچا ہے، اقبال وزیر پر فائرنگ کی اطلاع پر سیکورٹی حکام موقع پر پہنچ گئے اور انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، اقبال وزیر کی گاڑی بلٹ پروف ہونے کی وجہ سے وہ فائرنگ سے محفوظ رہے
پی کے 111 ایم پی اے حاجی محمد اقبال وزیر اسپین وام کے علاقے میں فاتحہ خوانی پر گئے ہوئے تھے واپسی پر ان پر فائرنگ کی گئی،
ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم کی جانب سے اقبال وزیر کو دھمکیاں دی گئی تھیں.
تین روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میں پاک فوج پر فائرنگ کی گئی تھی، اباخیل میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا جوان شہید اور ایک زخمی، جوابی کاروائی کے دوران پی ٹی ایم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں،باغی ٹی وی کے مطابق شمالی وزیرستان میں اباخیل اور سپین وام میں پاک فوج کی پٹرولنگ پارٹی معمول کے گشت پر تھی،پارٹی جب ابا خیل کے قریب پہنچی تو ان پر گھات لگائے پی ٹی ایم کے دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو حملہ آوار ہلاک اور ایک سپاہی اختر شہید ہوگیا، جبکہ ایک سپاہی زخمی بھی ہوا ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل جولائی میں بھی دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے چھ جوان شہید ہو گئے تھے،
ماہ جون میں بھی پاک فوج کی گاڑی کو دہشت گردوں نے نشانہ بنایا تھا جس سے ایک فوجی جوان شہید ہو گیا تھا، جون میں ہی شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے 5 سپاہی شہید 31 زخمی ہو ئے.
ماہ مئی میں شمالی وزیرستان کے علاقے شوال ویلی میں پاک فوج کی چیک پوسٹ مکی گڑھ پر حملہ کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کا ایک جوان شہید ہو گیا .
کشمیر کے لیے آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج
واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں پی ٹی ایم ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے، ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے جوانوں پر ہونے والے حملے میں پی ٹی ایم ملوث ہے ،
پی ٹی ایم نے فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کیوں کیا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ساری حقیقت بیان کر دی
پی ٹی ایم ماضی میں بھی پاک فوج پر حملوں میں ملوث رہی ہے ،وزیرستان میں پی ٹی ایم کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کے حوالہ سے تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ہے، رپورٹ میں پی ٹی ایم کے دوایم این ایزکو واقعے کا مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے.
ڈپٹی کمشنرشمالی وزیرستان نےرپورٹ تیارکرکے خیبرپختونخوا حکومت کو بھیج دی ہے. رپورٹ کے مطابق 25مئی کوعلاقہ بویہ میں 12 عمائدین کے ساتھ مذاکرات کیے گئے مذاکرات میں حکام دھرناختم کرنے کی شرط پر ایک مشتبہ شخص کو رہا کرنے پرآمادہ ہوئے ،ایم این اےعلی وزیر ،محسن داوڑ کے اکسانے پرمظاہرین دوبارہ چیک پوسٹ پرجمع ہوئے،26 مئی کو ایم این ایز 300 حمایتوں کو لے کر چیک پوسٹ پہنچے، سیکیورٹی فورسزنے احتجاجی کیمپ میں شامل ہونے کیلیے پارلیمنٹرنیز کو دوسراراستہ اختیار کرنےکا کہا، رپورٹ کے مطابق ایم این اے علی وزیر نے سیکیورٹی فورسز کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی ،علی وزیرنے مظاہرین کو چیک پوسٹ پرحملے کےلیے اکسایا ،پی ٹی ایم کے دوپارلیمنٹرینز نےخاڑکمر چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والوں کی قیادت کی ،مظاہرین نےچیک پوسٹ پرپتھراؤکیا ،پارلیمنٹیرین کیساتھ مسلح افرادنےچیک پوسٹ پرفائرنگ کی ،رپورٹ کے مطابق چیک پوسٹ پرمختلف اطراف سے فائرنگ کی گئی، ،مظاہرین نے سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی کوشش کی ،شرپسندوں کی گولیاں مظاہرین اور پارلیمنٹرینز کی گاڑیوں کو لگیں .
پی ٹی ایم کا پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ، پاک فوج نے رات کو اہم پیغام جاری کر دیا
واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جا چکا ہے
کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں کو پیغام
بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج
اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر
یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر
-

حکومت نااہل ہے، عوام ہمارا ساتھ دے، مولانا فضل الرحمان
جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت ناجائز اور نا اہل ہے، ہم نے عوام کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے.
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک کی معیشت تباہ کردی گئی عام آدمی کی حالت بُری ہوچکی، ملازمین کو تنخواہ دینے کےپیسے نہیں ملازمین سراپا احتجاج ہیں،پاکستان کی بڑی کمپنیوں نے ہزارہا ملازمین کو فارغ کردیا،پاکستان کے نوجوان کو ایک بہتر مستقبل کا خواب دکھا کر بے روزگار کردیاگیا
مولانا فضل الرحمان نے آج آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنا تھا ،باغی ٹی وی نے تین روز قبل خبر بریک کی تھی کی مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ اب مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، مولانا نے آج تاریخ کا اعلان نہیں کیا.
آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہن اتھا کہ ہم پاکستان کی سیاست اور پارلیمان سےوابستہ ہیں ہم اسکے تقاضوں کو بھی جانتے ہیں،ہمارا تعلق سیاست سے ہے اور ہم سیاست کو انبیا ءکرام کی سنت سمجھتے ہیں،اس ملک میں جمہوری عمل کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں ہمیں عوام کی مکمل تائید حاصل ہے۔
حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی
مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع
مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ جس میدان میں ہم اترے ہے اپنے نوجوانوں اور علماء سے کہنا چاہتا ہوں اس عظیم مقصد کیلئے اولین شرط یہ ہے کہ دل سے خوف نکال دیں، اگر دل میں خوف ہے تو تحریکیں نہیں چلتی، بلاخوف بلا تردد صاف ستھری اور آزاد منش لوگ ہمارے ساتھ چلیں۔
مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت
لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد
آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر
بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ
مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا
آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا
-

آزادی مارچ کے حوالہ سے مسلم لیگ ن تقسیم نہیں، ایاز صادق
مسلم لیگ ن کے رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ پارٹی آزادی مارچ کے حوالے سے تقسیم نہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزادی مارچ کے حوالہ سے تقسیم نہیں، میری خواہش ہے آزادی مارچ میں بھرپور حصہ لیں، نواز شریف نے آزادی مارچ میں شرکت کے حوالہ سے مشاورت کا کہا ہے اسی لئے شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی تھی
ایاز صادق کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں کا راستہ عمران خان نے دکھایا، اب انہی کے راستے پر ہم چلیں گے.حکومت نے عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے اضافہ کر دیا
واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان حکومت کے خلاف اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹئ نے مارچ میں شرکت کرنے سے انکار کر دیا ہے تا ہم مسلم لیگ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم آزادی مارچ میں شریک ہوں گے
-

پاکستان کی خوبصورت اور پرکشش ترین عورت کون سی ہے؟ اپنی رائے کا اظہار کیجئے
پاکستان کی خوبصورت اور پرکشش ترین عورت کون سی ہے؟
اللہ تعالی نے جہاں پاکستان کو فطری اور قدرتی حسن سے مالا مال کررکھا ہے وہیں ہمارا ملک ایسے معتدل خطے میں واقع ہے جو بشری اور جمالیاتی خوبصورتی میں بھی اپنی مثال آپ ہے۔ نسوانی حسن اس قدر ہے کہ شاعروں نے دیوان پہ دیوان لکھ مارے ہیں۔
کہیں کسی کی آنکھیں شعرا کو جھیل سی لگتی ہیں تو کوئی ریشمی زلفوں کے سائے تلے جنت ڈھونڈتا نظر آتا ہے۔ کہیں محبوب کی چال ہرن جیسی ہوتی ہے تو کہیں کسی کاسراپا قیامت ڈھاتا ہے۔ کسی کی مسکراہٹ بجلیاں گراتی ہے تو کسی کی نظر الفت بندے کو خود سے بیگانہ کر دیتی ہے۔
باغی ٹی وی اسی نسوانی حسن کو لیکر ایک عوامی پول کروا رہا ہے اور ذیل میں 20 ایسی خواتین کی تصاویر پیش کی جارہی ہیں جو حسن کی دولت سے مالا مال ہیں۔ان میں کون پہلے اور کون بیسیویں نمبر پر ہے یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے۔اور اگر ان 20 خواتین سے ہٹ کر آپ کو کوئی اور سلیبرٹی خوبصورت لگتی ہو تو آپ نیچے دئے گئے اور کمنٹس میں ان کے نام اور درجہ بندی بیان کر سکتے ہیں۔
1. ماہرہ خان

2. کبرہ خان

3. مہوش حیات

4. سجل علی

5. ثنا جاوید

6. حنا پرویز بٹ

7. کشمالہ طارق

8. حمائمہ ملک

9. مایا علی

10. مومنہ مستحسن

11. سمن سعید

12. آئمہ بیگ

13. مریم نواز

14. سوہا علی آبرو

15. عائزہ خان

16. سادیہ خان

17. آرمینہ رانا خان

18. حنا ربانی کھر

19. اقرا عزیز

20. اشنا شاہ

-

قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ میں بلے بازوں کی شاندار کارکردگی، تمام میچز بے نتيجہ رہے
قائداعظم ٹرافی کے پہلے راؤنڈ کے تمام ميچيزبلے بازوں کي شاندار کھيل کي بدولت بے نتيجہ رہے،
ايبٹ آباد ميں ہونے والے ميچ ميں فالو آن کا شکار ہونے والی ناردرن کرکٹ ٹیم آصف علی اور محمد نواز کی سنچریوں کی بدولت خیبرپختوانخوا کے خلاف میچ ڈرا کرنے میں کامیاب ہوگئی، آصف علی نے 114 رنزاور محمد نواز نے 100، عمر امین نے 80 اور روحیل نذیر نے 46 رنز بنائے، اس سے قبل خیبرپختوانخوا نے 136.4 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 526 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کردی تھی،
سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، میچ کے اختتام تک سدرن پنجاب نے دوسری اننگز میں 30 اوورز میں 107 رنز بنائے اور اس کا ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا تھا، سمیع اسلم 50 اور عمر صدیق 18 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،سدرن پنجاب کی جانب سے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز کپتان شان مسعود تھے جو 32 رنز بنا کر ظفر گوہر کا شکار بنے، اس سے قبل سنٹرل پنجاب نے میچ کے آخری روز 348 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو محمد سعد 41 اور فہیم اشرف 30 رنز بنا کر کریز پر موجود تھے، محمد سعد 70 اور فہیم اشرف 56 رنز بناکر آؤٹ ہوئےتاہم پوری ٹیم 473 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلا گیا میچ بھی بے نیتجہ رہا۔ سندھ کی جانب سے اسکور کیے گئے 473 رنز کے جواب میں بلوچستان کرکٹ ٹیم نے 173 اوورز میں 355 رنز بنائے اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھےکہ میچ کے لیے مقررہ وقت ختم ہوگیا، امام الحق 152 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، سندھ کی جانب سے کاشف بھٹی اور اسد شفیق نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سندھ نے اپني پہلي اننگز473 رنزبنا کر ڈکلیئر کردی،
-

قصور پھر ہوا لہولہان ، اغوا ہونے والے 5 میں سے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ، اگر عمران قاتل تھا تو اب کس نے قتل کیے؟
قصور :ضلع قصور پنجاب ، پاکستان نہیںبلکہ دنیا بھر میں ایک مشہور خطے کے طور پر جانا جاتا ہے، جہاں یہ شہر علم، ثقافت اور تاریخی حوالے سے بہت مشہور ہے وہاں اس شہر پر نحوست کے ایسے سائے امڈ ائے کہ چھٹنے کا نام ہی نہیںلے رہے ، قصور میں ظلم وبربریت کے پھر ایسے اندوہناک کھیل پھر کھیلے جارہے ہیںکہ یہ بھی ایک تاریخ کا حصہ بن کررہ گئے ہیں، ایک مرتبہ پھر بچوں کے لیے غیر محفوظ ہوگیا اور ویڈیو اسکینڈل اور زینب قتل کیس کے بعد ایک بار پھر بچوں کی زندگیوں سے کھیلنے کا انکشاف ہوا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران اغوا کیے گئے تین بچوں تین بچوں کی چونیاں کے علاقے سے برآمد ہوئیں۔قتل کیے گئے دو بچوں کی باقیات اور ایک بچے کی لاش چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کے علاقے سے ملیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے بچوں کو مبینہ طور پر زیادتی کے بعد قتل کر کے ان کی لاشیں پھینک دی گئیں۔
مقامی افراد کے مطابق گزشتہ ایک سے دو ماہ کے دوران پانچ بچے لاپتہ ہوئے ہیں جن میں سے تین کی لاشیں مل گئی ہیں جبکہ دو بچے اب بھی لاپتہ ہیں لیکن پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ عرصے میں تین بچے لاپتہ ہوئے۔
تفصیلات کے مُطابق چونیاں شہر کے مختلف مقامات سے گزشتہ تین ماہ میں چار بچے اغوا ہوئے جنکی تلاش کیلئے مختلف ذرائع استعمال کئے گئے تاحال تھانہ سٹی چونیاں پولیس بلکل ناکام رہی شہر کے مختلف مقامات سے اغواء ہونے والے 3 بچوں کی لاشیں چونیاں انڈسٹریل زون کے قریب واقع کھنڈرات سے برآمد ہوئیں تینوں بچوں کو کپڑے اتار کر زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کیا گیا.
ڈی پی او قصور کے مطابق اغواء ہونے والے چار بچوں میں سے ایک نعش اور دو بچوں کی کھوپڑیاں ملی ہیں اغواء اور قتل ہونے والے بچوں میں فیضان، علی حسنین اور سلمان شامل ہیں عمران تاحال لاپتہ ہے پولیس کی بھاری نفری اور کرائم سین ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش اور دو بچوں کے جسم کی باقیات کا جائزہ لیا چونیاں شہر میں معصوم بچوں کے ساتھ بد فعلی کے بعد بے دردی سے قتل ہونے والے بچوں کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کی وجہ سے پورے شہر سمیت ضلع قصور کی عوام خون کے آنسو رو رہے ہیں ہر طرف کہرام مچا ہوا ہے ہر آنکھ اشکبار ہو گئی ہے
ڈی پی او قصور عبدالغفار قیصرانی نے کہا کہ واقعے کی تفتیش کے لیے تین سے چار ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو اس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہیں۔ موبائل لیب آ گئی ہے جو تمام ثبوت اکٹھے کر رہی ہے اور ہمیں پوری امید ہے کہ ہم ایک سے دو دن کے اندر ہم ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔ڈی پی او قصور نے بتایا کہ جس دن بچے غائب ہوئے تھے اسی دن ایف آئی آر درج کر لی گئی تھی اور واقعے کی تفتیش جاری تھی اور آج ان کی لاشیں ایک سنسان جگہ سے ملی ہیں۔
قصور کی رہائشی 6 سالہ زینب 4 جنوری 2018 کو لاپتہ ہوئی تھی اور 9 جنوری کو ایک کچرا کنڈی سے ان کی لاش ملی جس پر ملک بھر میں شدید احتجاج اور غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا۔
دوسری طرف لوگ پوچھتےہیں کہ اگر آج زینب کا اصل قاتل عمران تھا اور اسے اس جرم میں پھانسی دے دی گئی ، مگر اب کون ہے، عوام الناس کا کہنا ہے کہ اصل میں پچھلی حکومت نے کریڈٹ لینے کی خاطر جلد بازی کرتے ہوئے عمران کو تو پھانسی دے دی مگر وہ کردار اور لمبے ہاتھ جو عمران سے یہ کام لیتے تھے ان کو بچا لیا گیا یہی وجہ ہے کہ وہ لوگ ابھی تک درندگی کرنے میں ہچکچاہت محسوس نہیں کرتے
-

معاذ حفیظ قصوری روڈ حادثے میں شدید زخمی
کنگن پور: دارالاندلس شوروم لاہور کے سابق سیلز مین معاذ حفیظ کنگن پور روڈ حادثے میں شدید زخمی ہوگئے ، سر پرگہری چوٹ کی وجہ سے ناک اور منہ سے خون بھی بہہ نکلا ، اطلاعات کے مطابق معاذ حفیظ گزشتہ شام کنگن پور سے موکل آتے ہوئے بجلی گھرکے قریب چلتے موٹر سائیکل پر سے گرگئے اور اس موقع پر جسم پر شدید چوٹیں آئیں
ذرائع کے مطابق معاذ حفیظ کو طبی امداد کے لیے کنگن پور رورل ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ناک سر پر سخت چوٹیں آنے سے ناک اور منہ سے خون زیادہ بہنے کی وجہ سے لاہور جنرل ہسپتال ٹرانسفر کر دیا ،جہاں سٹی سکین کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا کہ چوٹ شدید تھی جس کی وجہ سے سر میں خون جمنے کے اثار بھی پائے جارہے ہیں،
یاد رہے کہ معاذ حفیظ کئی سالوں سے شوروم پر خدمات سرانجام دے رہے تھے . ان دنوں وہ بے روزگار ہونے کی وجہ سے سخت پریشان تھے اور اسی پریشانی کے عالم میں وہ موٹر سائیکل چلاتے ہوئے اپنے حواس قائم نہ رکھ سکے اور ڈرائیونگ کے دوران ہی گرگئے ، معاذ حفیظ کو گھر ٹرانسفر کردیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کے مطابق چند ہفتے طبعیت کی بحالی میں لگےسکتے ہیں،