Baaghi TV

Author: +9251

  • سری لنکا سے سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے شروع

    سری لنکا سے سیریز: پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کل سے شروع

    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کرے گی ، ٹرینگ کیمپ کیلئے ان ممکنہ 20 کھلاڑیوں کو بلایا گیا ہے ، ٹرینگ کیمپ 18 سے 21 ستمبر تک لاہور میں جاری رہے گا ، 21 ستمبر کو مصباح الحق پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کریں گے،

  • مہنگائی کی ٹرین بے قابو اور حکمران پٹری سے اتر گئے ہیں، سراج الحق

    مہنگائی کی ٹرین بے قابو اور حکمران پٹری سے اتر گئے ہیں، سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم شہری توپاکستان کےہیں مگرحکومت نےآئی ایم ایف کاغلام بنادیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سراج الحق نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کےکہنےپرعوام پرمہنگائی کےکوڑےبرسارہی ہے، معاشی اصلاحات کےنام پرلوگوں کوکنگال کیاجارہاہے،آئےروزایک نیابجٹ آرہاہے، اشیائےضرورت کی قیمتوں میں اضافےنےعوام کی قوت خریدختم کردی ہے، مہنگائی کی ٹرین بےقابواورحکمران پٹری سےاترگئےہیں،

    سراج الحق نے کہاکہ حکومت کومہنگائی اوربےروزگاری کےخلاف ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے،

  • اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والی طالبہ بازیاب

    اسلام آباد سے لاپتہ ہونے والی طالبہ بازیاب

    اسلام آباد: پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے علاقے سیکٹر جی ایٹ سے اغوا ہونے والی 14 طالبہ کو بازیاب کرالیا.باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق طالبہ کو کلاس فیلو کے ساتھ سوات جاتے ہوئے راستے میں پولیس نے پکڑا.طالبہ کو کسی نے اغوا نہیں کیا بلکہ وہ خود گھر سے دوست کے ساتھ گئی تھی۔
    پولیس کی تکنیکی ٹیم نے موبائل جیوفینسنگ سے کمشکا کا پتا لگایا۔ یاد رہے لڑکی والد نے دو روز قبل سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ کمشکا جو آٹھویں کلاس کی طالبہ ہے شام سے گھر نہیں آئی اور واقعہ کی ایف آئی آر درج کرانے کے باوجود تلاش شروع نہیں کی گئی۔والد نے منگل کی صبح شیئر کی گئی پوسٹ میں لکھا تھا کہ وہ پریس کلب کے سامنے احتجاج کریں گے۔

  • جھارکھنڈ ہجومی تشدد: تبریز کی بیوہ نے خودکشی کی دھمکی کیوں دی؟

    جھارکھنڈ ہجومی تشدد: تبریز کی بیوہ نے خودکشی کی دھمکی کیوں دی؟

    جھارکھنڈ ہجومی تشدد معاملے میں شکار ہوئے تبریز انصاری کی بیوہ نے دھمکی دی ہے کہ اگر ملزمان پر قتل کا مقدمہ نہیں درج کیا گیا تو وہ اپنی جان دے دیں گی۔ تبریز کی 24 سالہ بیوی شائستہ پروین نے ا ہل خانہ کے ساتھ ڈی سی اور ایس پی سے ملاقات کی اور تعزیرات ہند کی دفعہ 302 کے تحت کیس چلانے کا مطالبہ کیا۔

    ہجومی تشدد کے شکار تبریز انصاری کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے سب کو حیران کر دیا…. جانیے کیسے

    شائستہ نے انتظامیہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں دفعہ 302 ہٹا کر دفعہ 304 کے تحت افسر نے غلط طریقے سے عدالت میں فرد جرم پیش کی ہے۔

    دریں اثناء شائستہ پروین نے ایک درخواست دے کر کہا کہ تبریز انصاری کی موت گاوں والوں کے تشدد اور پولس و ڈاکٹروں کی لاپروائی کی وجہ سے ہوئی۔ ایسے میں آگے کی کارروائی کے لیے فیملی کو پوسٹ مارٹم، وِسرا اور ایس آئی ٹی رپورٹ کی ضرورت ہے۔ شائستہ کے بقول اس سلسلے میں وہ پہلے بھی درخواست دے کر رپورٹ کا مطالبہ کر چکی ہیں، لیکن وہ ابھی تک فراہم نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ 17 جون کی رات جھارکھنڈ میں تبریز انصاری پر چوری کا الزام لگا کر اسے پول سے باندھ دیا گیا اور رات بھر اس پر تشدد کیا جاتا رہا۔اس دوران اس سے ’جے شری رام‘ اور ’جے ہنومان‘ کے نعرے بھی لگوائے گئے۔ رات بھر تشدد کے بعد اگلے دن صبح اسے پولس کے حوالے کیا گیا تھا۔

  • پاکستان کو درپیش 80 فیصد مسائل کا حل مضبوط بلدیاتی حکومتوں کا قیام ہے، مصطفیٰ کمال

    پاکستان کو درپیش 80 فیصد مسائل کا حل مضبوط بلدیاتی حکومتوں کا قیام ہے، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئین پاکستان ہر شہری کے حقوق کا ضامن ہے اور اسی کے ذریعے عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئین میں بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے کوئی باب موجود نہیں اور اب ملک کو آگے صحیح سمت میں لے کر جانے کے لیے اس وضاحت کی ضرورت ہے کہ بلدیاتی حکومتوں کا دائرہ کار کیا ہوگا اور انکے اختیارات کیا ہونگے جیسے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے حوالے سے مکمل رہنمائی آئین پاکستان میں موجود ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاؤس میں سندھ بار کونسل کے وفد سے ملاقات میں کیا، وفد کے شرکاء میں ایڈوکیٹ عبدالوہاب انصاری، ایڈوکیٹ عرفان احمد صادقی، ایڈوکیٹ وحید اعظم خان تنولی شامل تھے۔ اس موقع پر رکن نیشنل کونسل ایڈوکیٹ حسان صابر بھی سید مصطفیٰ کمال کے ہمراہ موجود تھے۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور بالخصوص کراچی کی عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر سندھ بار کونسل کے وکلاء نے پی ایس پی کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا،

    سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی کی سڑکوں کی تعمیر کے فیصلے لاڑکانہ یا اسلام آباد سے نہیں ہونے چاہیے جیسے اسلام آباد، لاڑکانہ یا کوئٹہ کی سڑکوں اور سیوریج لائنوں کے فیصلے کراچی سے نہیں ہو سکتے، پاکستان کو درپیش 80 فیصد مسائل کا حل مضبوط بلدیاتی حکومتوں کا قیام ہے، ہم صرف کراچی کی بات نہیں کر رہے بلکہ پورے ملک کو اپنا سمجھتے ہیں اور کراچی سے کشمیر تک عوامی مسائل کے حل کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں، بچہ چاہے کراچی میں جاہل بڑا ہو یا کوئٹہ اور پشاور میں نقصان ہمارا ہے،

    انہوں نے کہاکہ اسی طرح علاج کی سہولیات ملک کے کسی بھی حصے میں میسر نہ ہونے کی وجہ سے مرنے والا بچہ بھی اسی قوم کا ہے جو آگے چل کر پاکستان کے لیے اثاثہ ثابت ہو سکتا تھا،

  • حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    حکومت مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرے گی، فردوس عاشق اعوان

    وزیر اعظم عمران خان کی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں 19 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کابینہ اجلاس میں19نکاتی ایجنڈےپرغورکیا گیا، وزیر اعظم کشمیر کے سفیر بن کر امریکہ جارہے ہیں جہاں‌ وہ مختلف اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، وزیر اعظم جنرل اسمبلی میں مسئلہ کشمیر بھرپور طریقے سے اجاگر کریں گے، وزیراعظم میڈیاکی آزادی پر یقین رکھتے ہیں، ذمہ دار میڈیا کا کردار ریاست کیلئے لازم وملزوم ہے، انہوں‌ نے کہاکہ میڈیا کے احتسابی عمل کا آغاز کیا جارہاہے، کابینہ نے فیصلہ کیاہے کہ خصوصی میڈیا ٹربیونل قائم کئے جائیں گے، میڈیا ٹربیونل میں جو بھی جائے گا، اس کا فیصلہ 90 دن میں کیا جائے گا، خصوصی میڈیا ٹربیونل کی سرپرستی اعلیٰ عدلیہ کرے گی، میڈیا کو ریاست کا چوتھا ستون مان لیا گیا ہے اور میڈیا ٹربیونلز کا مقصد میڈیا سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کرنا ہے، انہوں نے کہاکہ میڈیاکےحوالےسےقواعدوضوابط متعارف کرائےجائیں گے، پیمرا کی ری اسٹرکچرنگ کی جائےگی ، پیمراکوئی کارروائی کرتاہےتوالزام حکومت پرآتاہے، میڈیاکارکنان کےمقدمات کےفیصلےسالہاسال نہیں ہوتے،

    فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ حکومت نے مریم نواز سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیاہے، اس فیصلہ میں لکھا گیاہے کہ یہ ایک نان فنکشنل عہدہ ہے ، ہماری رائے میں یہ بات سپریم کورٹ کے اس فیصلے کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت کوئی بھی مجرم شخص کسی عہدے پر فائز نہیں ہوسکتا، انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے دوچیزیں سامنے آئی ہیں ، ایک یہ کہ مریم نواز سزا یافتہ ہیں اوردوسرا وہ جنرل سیکرٹری یا کسی اور عہدے پر فائز نہیں ہوسکتیں، انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے جلد اپیل سامنے آجائیگی ، وزیر اعظم عوامی سہولیات سے متعلق کابینہ کے مختلف افراد سے رائے لیتے ہیں ، اس سلسلے میں وفاقی وزیر صحت نے اپنی آراء بیان کی ہیں، فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کافیصلہ سپریم کورٹ کےفیصلےکی خلاف ورزی ہے، مریم نوازکسی جلسےجلوس اورسیاسی سرگرمی میں حصہ نہیں لےسکتیں،

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی دکانوں کو آگ لگانے لگے

    مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجی دکانوں کو آگ لگانے لگے

    مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی سے خوفزدہ بھارتی فوجی رات کے وقت دکانوں کو آگ لگا رہے ہیں ۔ اس اقدام کا مقصد کشمیریوں کو خوف و ہراس میں مبتلا کرکے تحریک آزادی سے ان کی توجہ ہٹانا ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران ضلع بڈگام کے بیروہ کے علاقے میں کم از کم 15 دکانوں کو نذر آتش کردیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ فوجیوں نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب بیروہ میں بس اسٹینڈ کے قریب بارہ دکانوں کوآگ لگائی۔ اس سے قبل اسی بازار میں غلام محمد رنگروٹ ، پرویز احمد وازہ اور مشتاق احمد بٹ کی دکانوں کو بھی نذر آتش کیا گیا تھا۔

    مقامی لوگوں نے مزید بتایا کہ آتشزدگی کے واقعات سے علاقے میںخوف وہراس پھیل گیا ہے۔مقامی آبادی کے مطابق 05 اگست سے دکانوں اور بازاروں پر ہندوستانی فوجی کنٹرول کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرفیو کی وجہ سے علاقے میں صرف فوجی موجود تھے اور وہ دکانوں کو نذر آتش کررہے تھے۔

  • سچن ٹنڈولکر نےاپنا پہلا میچ پاکستان کی جانب سے کھیلا تھا، خصوصی رپورٹ

    سچن ٹنڈولکر نےاپنا پہلا میچ پاکستان کی جانب سے کھیلا تھا، خصوصی رپورٹ

    بھارت کے سابق کرکٹر اور مایہ ناز بلےباز سچن ٹنڈولکر نے اپنا پہلا میچ پاکستان کی جانب سے کھیلا تھا. یہ بات 1987 کی ہے جب پاکستان کرکٹ‌ ٹیم بھارت کے دورہ پر آئی تھی. عمران خان پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے.

    اسی دورے میں‌ یعنی 1987 میں بمبئی کے بریبورن اسٹیڈیم میں ایک نمائشی میچ کھیلا گیا. پاکستان کی جانب سے جاوید میانداد اور عبدالقادر کو آرام کا موقع دیا گیا اور میچ نہیں کھلایا گیا. اسی نمائشی میچ میں سچن ٹنڈولکر جو کہ اس وقت صرف 13 سال کے تھے، انہیں پاکستان کی جانب سے فیلڈنگ کیلئے بھیجا گیا. لیکن یہ آفیشل طور پر سچن ٹنڈولکر کا ڈیبیو نہیں تھا، تاہم یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ سچن ٹنڈولکر نے پاکستان کی جانب سے اپنے کیرئر کا پہلا میچ کھیلا اور اس کے بعد بھارت کی جانب سے ڈیبیو کیا. لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر کو کرکٹ کی تاریخ کا عظیم بلےباز سمجھا جاتا ہے. وہ پہلے بلےباز ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میں ڈبل سنچری اسکور کی. صرف یہ ہی نہیں ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ اسکور کرنے کا ریکارڈ بھی ٹنڈولکر کے پاس ہی ہے.

    دوسری جانب تاریخ میں صرف 3 کرکٹرز ایسے ہیں جنہوں نے پاکستان اور بھارت دونوں جانب سے کرکٹ کھیلی. ان کھلاڑیوں میں عبدالحفیظ کردار، عامر الہیٰ اور گل محمد شامل ہیں.

  • امریکی شہری وحشی اور درندے ہوگئے ،خواتین کو درندگی کا نشانہ بنانے میں دنیا میں پہلے نمبرپر

    امریکی شہری وحشی اور درندے ہوگئے ،خواتین کو درندگی کا نشانہ بنانے میں دنیا میں پہلے نمبرپر

    واشنگٹن : امریکی مرد وحشی ہوگئے اور اس وحشت میں وہ کسی نوجوان ، بچی اور بوڑھی عورت کی عصمت کا خیال نہ رکھتے ہوئے ان کو درندگی کا نشانہ بناتے ہیں ،خواتین کی جانب سے کم عمری میں جنسی تعلقات استوار کرنے یا کم عمری میں ان کے ’ریپ‘ کیے جانے کی وجہ سے ان میں سامنے آنے والے صحت کے مسائل جاننے کے لیے کی جانے والی ایک تحقیق کے دوران انکشاف ہوا کہ ہر 16 ویں امریکی خاتون کو کم عمری میں ’ریپ‘ کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔

    امریکا کی مختلف یونیورسٹیز اور صحت سے متعلق کام کرنے والی تنظیموں کے ماہرین نے کی اور اس کے نتائج 17 ستمبر کو سائنس جرنل ’جاما نیٹ ورک‘ میں شائع کیے۔تحقیق کے مطابق حیران کن طور پر امریکا کی ہر 16 میں سے ایک خاتون کو انتہائی کم عمری میں ’ریپ‘ کا نشانہ بنا دیا جاتا ہے۔تحقیق کے دوران ماہرین نے امریکا بھر کی 13 ہزار سے زائد خواتین سے مختلف سوالات کیے، ان خواتین میں ہر رنگ، نسل اور مذہب کی خواتین شامل تھیں۔

    ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت

    اس تحقیق کے مطابق امریکا کی 5.6 فیصد خواتین کو زندگی کا پہلا جنسی تجربہ ’ریپ‘ کی صورت میں دیکھنا پڑتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 18 سے 44 برس کی امریکا کی 33 لاکھ خواتین کو ’ریپ‘ کا نشانہ بنایا گیا۔یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ جنسی رجحانات پر گفتگو کرنے کے دوران خود سے زائد العمر مرد ساتھیوں کی جانب سے ’ریپ‘ کا نشانہ بننے والی لڑکیوں کو بڑھتی عمر کے ساتھ صحت کے مسائل ہوتے ہیں اور بعض مرتبہ یہ مسائل انتہائی پیچیدہ بن جاتے ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ وہ شرح ہے جس کے بارے میں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ جن کی مرضی کے خلاف جنسی عمل کیا جاتاہے . لیکن ایک اور تحقیق کے دوران یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ ویسے تو ہر تیسری خاتون جنسی زیادتی کا شکار ہوتی ہے لیکن امریکی حکام اور ائین کے تحت جرم وہ ہو گا جوجنسی عمل کسی کی مرضی اور خواہش کے برعکس کیا جائے گا ، ورنہ جو ایسے جرائم رضامندی سے کیے جاتے ہیں تو ان کو ریپ میں شمار نہیں‌کیا جاتا

  • شہباز شریف کا چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ، چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

    شہباز شریف کا چوہدری سالک حسین سے ٹیلیفونک رابطہ، چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی

    مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے چوہدری شجاعت حسین کے بیٹے چوہدری سالک حسین سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اس دوران انہوں نے چودھری شجاعت حسین کے روبہ صحت ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا، شہباز شریف نے چوہدری سالک حسین سے رابطہ کے دوران چودھری شجاعت حسین کی مکمل صحت یابی کی دعا کی،

    چودھری سالک حسین نے شہباز شریف کو چوہدری شجاعت حسین کی صحت اور علاج سے متعلق آگاہ کیا، واضح رہے کہ چوہدری شجاعت حسین علاج کے سلسلے میں ان دنوں برطانیہ میں ہیں اور علاج کروا رہے ہیں،