Baaghi TV

Author: +9251

  • کس نے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں ہم سعودی عرب کی حفاظت کریں گے ، ٹرمپ نے دل کی بات کہہ دی

    کس نے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں ہم سعودی عرب کی حفاظت کریں گے ، ٹرمپ نے دل کی بات کہہ دی

    واشنگٹن : کس نے کہا ہے کہ امریکہ نے جنگ کی صورت میں سعودی عرب کی حفاظت کاوعدہ کیا ہے ، ایسی کوئی بات نہیں اور نہ ہی امریکہ کو سعودی عرب کی خاطر کسے دوسرے ملک سے جنگ کرنے کی ضرورت ہے ، ٹرمپ نے سعودی توقعات پر پانی پھیر دیا ، امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی تیل تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ جنگ نہ کرنے عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے

    جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں‌کرسکتا، پردے پر وینا ملک نے قران کا پیغام شیئرکیا ، احمقوں کی طرف سے بے جا تنقید جاری

    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یہ محسوس ہورہا ہے کہ ایران ہی سعودی تیل تنصیبات پر حملے میں ملوث ہے تاہم وہ پھر بھی خطے میں جنگ نہیں چاہتے۔ٹرمپ کے بیان سے پہلےامریکا نے الزام عائد کیا تھا کہ ایران خطے میں موجود اپنے حریف سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے میں براہ راست ملوث ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات پر حملے کے بعد امریکا کے صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا تھا کہ وہ سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر ہونے والے حملے کا رد عمل دینے کے لیے تیار ہیں اور اس کے لیے واشنگٹن نے اپنے اہداف بھی لاک کرلیے۔ تاہم تازہ بیان نے امریکی منافقت کی قلعی کھول دی

  • ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت

    ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت

    لاہور: ڈاکٹری پیغمبرانہ پیشہ ، اگرخلوص نیت ، ثواب اور انسانیت کی خدمت کی غرض سے کیا جائے ، ڈاکٹر یاسمین راشد کا ڈاکٹروں کو وعظ و نصیحت صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنےکہا ہےکہ ڈاکٹرکومریضوں کابہترین علاج معالجہ کرکے اپنامسیحائی کا کردار ادا کرنا چاہئیے،مریضوں کاخیال رکھناڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے،ڈاکٹرزکی معمولی غفلت کسی مریض کی موت کاباعث بن سکتی ہے۔

    جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں‌کرسکتا، پردے پر وینا ملک نے قران کا پیغام شیئرکیا ، احمقوں کی طرف سے بے جا تنقید جاری

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈاکٹرزکی غفلت کی وجہ سےمریض کی جان خطرے میں آنے کےکئی واقعات سامنےآتے ہیں،مریض کے علاج معالجہ سے پہلے ہسٹری لیناانتہائی اہم عمل ہوتاہے،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی سے تعلیم مکمل کرناقابل فخرہے،انسان کیلئے ہرآنے والا نیادن سیکھنے کاموقع دیتاہےوہ اس سلسلے میں فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں ورلڈپیشنٹ سیفٹی ڈے کے حوالہ سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہی تھیں،

    ذرائع کےمطابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریضوں کے محفوظ علاج معالجہ کویقینی بنانے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھ کرمریضوں کومحفوظ ماحول مہیاکیاجارہاہے، پنجاب کے تمام ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکومریضوں کے محفوظ علاج معالجہ پرایس اوپی پرسوفیصدعمل درآمدکرنے پرہدایت کی گئی ہے

  • آگیا ہے وقت اپنے خواب کی تعبیر کا ، تحریر محمد ہارون

    آگیا ہے وقت اپنے خواب کی تعبیر کا ، تحریر محمد ہارون

    اسلام کے ابتدائی دور سے ہی مسلمانوں کو کئی اسلام مخالف طاقتوں کا سامنا کرنا پڑا چاہے وہ مکہ کے کفار ہوں یا خیبر کے یہود لیکن اسلام اور مسلمانوں نے اپنا لوہا منوایا اور اللہ رب العزت نے اسلام کو سر بلندی عطا فرمائی. جب ہم اسلامی تاریخ میں درج عظیم قربانیوں اور مختلف جنگوں کے بارے میں پڑھتے ہیں تو جو دو باتیں ہمارے سامنے آتی ہیں وہ یہ کہ اسلامی تاریخ میں دو قسم کی معرکہ آرائی ہوئی ہے ایک اسلام اور کفر کے درمیان اور ایک حق اور باطل کے درمیان ہوئی ہے،

    یہ بات سچ ہے کہ جب کربلا میں حق اور باطل کا آمنا سامنا ہوا تو مسلمان گروہوں میں بٹے نظر آئے لیکن تاریخ اس بات پر بھی گواہ ہے کہ جب جب اسلام اور کفر کے درمیان جنگ ہوئی تو مسلمان متحد تھے، مسلمانوں کے قدم کبھی لڑکھڑائے نہیں، مسلمانوں نے دین کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی. ذرا یاد کریں وہ بدر کا واقعہ جس میں مسلمانوں کی تعداد صرف تین سو تیرہ تھی لیکن ایک ہزار کے لشکر پر حاوی ہو گئے. خندق میں بھوک پیاس برداشت کر کے خندق کھودی اور اپنے دشمنوں کو شکست دی. درِ خیبر کو شیرِ خدا نے ایک ہی لمحے میں اکھاڑ پھینکا. جب بڑے بڑے بادشاہ مسلمانوں کے نام سے کانپتے تھے اور بر صغیر میں یاد کریں 1965 کی جنگ کو جب دشمن فوج کے جرنیل صبح تک لاہور فتح کرنے کے دعوے کر رہے تھے تب اللہ نے ہماری مدد کی ہماری فوج کے جوانوں نے قربانیاں پیش کیں  ہماری عوام ہمارے لوگ دشمن کے خلاف نکلے اور آن کی آن میں جنگ کا نقشہ بدل گیا.

    مانا نہیں ہے ہم نے غلط بندوبست کو
    ہم نے شکست دی ہے ہمیشہ شکست کو

    اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کون سے طاقت تھی جس نے مسلمانوں کا ساتھ دیا وہ کون سی حکمت عملی تھی جس کی وجہ سے مسلمان سب پر حاوی ہوگئے؟ وہ طاقت تھی ایمان کی وہ حکمت عملی تھی جہاد کی. آج ایک بار پھر اسلام کے مد مقابل کفر کھڑا ہے اور مسلمانو‍ں کو نقصان پہنچا رہا ہے تو پھر آج امت مسلمہ میں اتحاد نظر کیوں نہیں آتا؟ کیا ایمان کی وہ رمق باقی نہیں رہی؟ کیا حکمت عملی کمزور پڑ گئی؟ کیا آپ کو جہاد کا راستہ کارگر نظر نہیں آتا؟ اپنے آس پاس نظر دوڑائیے ایک طرف کشمیری ہیں جو 72 سال سے احتجاج کر رہے ہیں لیکن کچھ نہیں ملا اور ایک طرف افغانستان کے لوگ ہیں جنہوں نے جہاد کا راستہ اپنایا اور دنیا کی ایک بڑی طاقت روس کے ٹکڑے کر دیے اور دوسری طاقت جو اس وقت خود کو سپر پاور کہتی ہے وہ بھاگنے کا راستہ ڈھونڈ رہی ہے تو آپ ذرا غور کریں کہ کس عمل سے کس کو کیا ملا؟ احتجاج والے کامیاب ہوئے یا جہاد والے؟

    ہمارے ملک پاکستان میں لوگوں میں آج بھی کفار سے ٹکرا کر ان کو شکست دینے کا عزم، حوصلہ اور ہمت موجود ہے ہم سب اپنے سپہ سالار کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں اور ہمیں اپنی فوج پر پورا بھروسہ ہے کہ اب وہ کشمیر لے کر ہی رہے گی کیونکہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور شیر جب اپنی شہ رگ پر خطرہ محسوس کرے تو اس خطرے کو نیست و نابود کر دیا کرتا ہے اب ساری امت مسلمہ ہمارا ساتھ دے یا نہ دے لیکن ہم سب ایک پیج پر ہیں ہم مسئلہ کشمیر پر اپنی فوج اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں. ہماری حکومت سفارتی سطح پر بھارت کا چہرہ بے نقاب کر رہی ہے، ہماری فوج اور عوام جہاد کے لیے ہر دم تیار ہے اور اب یوں لگتا ہے کہ کشمیر کی آزادی کا وقت آ گیا.

    آ گیا ہے وقت اپنے خواب کی تعبیر کا
    فیصلہ ہونے کو ہے تم دیکھنا کشمیر کا

    تحریر : محمد ہارون

  • ظالم ، یہودی انتہاپسند  نیتن یاہو کے مستقبل کے فیصلے کیلئے ووٹنگ جاری

    ظالم ، یہودی انتہاپسند نیتن یاہو کے مستقبل کے فیصلے کیلئے ووٹنگ جاری

    تل ابیب : اسرائیل میں‌ انتخابات جاری ، کیا اسرائیلی سوچ کے مطابق وزیراعظم جیتےگا، اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی قسمت کے فیصلے کے لیے اسرائیل میں انتخابات جاری ہیں جہاں نیتن یاہو نے انہیں بہت ہی سخت انتخابات قرار دے دیا۔

    تل ابیب سے عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج نیتن یاہو اپنے اہلیہ کے ہمراہ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے اپنے عوام سے درخواست کی کہ وہ بڑی تعداد میں نکلیں اور ووٹ ڈالیں۔نیتن یاہو نے ووٹ ڈالنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان انتخابات میں مقابلہ بہت سخت ہوگا

    جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں‌کرسکتا، پردے پر وینا ملک نے قران کا پیغام شیئرکیا ، احمقوں کی طرف سے بے جا تنقید جاری

    عام انتخابات 5 نومبر 2019 کو منعقد ہونا تھے تاہم اسرائیلی وزیراعظم پر بدعنوانی کے الزامات اور راسخ العقیدہ یہودیوں سے متعلق قومی خدمات کے بل پر حکومتی اراکین میں اختلافات کے باعث الیکشن قبل از وقت کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں برس ہی کرپشن الزامات کے بعد اسرائیلی وزیر کو ان کے عہدے سے ہٹادیا گیا تھا تاہم قبل از وقت انتخابات میں ان کی جماعت نے ایک مرتبہ پھر کامیابی حاصل کی تھی اور وہ آئندہ 6 ماہ کے دوبارہ وزیر اعظم منتخب ہوگئے تھے۔

  • تحریک انصاف زراعت کے شعبے میں بڑی تبدیلی لانے کو تیار

    تحریک انصاف زراعت کے شعبے میں بڑی تبدیلی لانے کو تیار

    وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی صاحبزادہ محبوب سلطان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت پاکستان کی زراعت اور کسان کی خوشحالی کی غرض سے چائنہ کے تعاون کیساتھ 13 بڑے زرعی ترقی کے منصوبے شروع کرنے جا رہی ہے،
    وفاقی وزیر نے چائنہ مشینری انجنئرنگ کارپوریشن کے ایک وفد سے ملاقات کے بعد کہا کہ پاکستان زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کی ترقی نہ ہونے کے باعث اعلیٰ کوالٹی کی فصل پیدا کرنے میں ناکام رہا ہے ، اور اگر ان منصوبوں کو کامیابی کیساتھ لانچ کر دیا گیا تو وہ قت دور نہیں جب پاکستان ایک بار پھر زراعت کے شعبے سے بڑا زرمبادلہ حاصل کرنے والا ملک بن جائے گا ،

  • میڈیا نے ن لیگ کے دور حکومت میں سرکاری اداروں میں ہونے والی 15 ہزار 673 ارب کی بے ضابطگیوں کو پی ٹی ۤئی سے منسوب کردیا۔آڈیٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ سال 18-2017 کی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔

    میڈیا نے ن لیگ کے دور حکومت میں سرکاری اداروں میں ہونے والی 15 ہزار 673 ارب کی بے ضابطگیوں کو پی ٹی ۤئی سے منسوب کردیا۔آڈیٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ سال 18-2017 کی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔

     

    باغی انویسٹی گیشن سیل

     

    میڈیا نے ن لیگ کے دور حکومت میں سرکاری اداروں میں ہونے والی 15 ہزار 673 ارب کی بے ضابطگیوں کو پی ٹی ۤئی سے منسوب کردیا۔آڈیٹر جنرل کی حالیہ رپورٹ سال 18-2017 کی بے ضابطگیوں سے متعلق ہے۔

    ۔آڈیٹر جنرل کی طرف سے مالی سال 2018-19 کی جو آڈٹ رپورٹ تین روز قبل پارلیمنٹ کو بھجو ئی گئی ہے۔یہ رپورٹ پی ٹی آئی حکومت سے متلعق نہ ہے۔رپورٹ میں 51 کیسز میں 14 ہزار 562 ارب کی کمزور مالی انتظامات کی نشاندہی کی گئی۔ اس رپورٹ کے سرورق پر سال 2018-19تحریر ہے۔تاہم یہ رپورٹ سال 2017-18کے ۤآڈٹ پر مشتمل ہے ۔جب ملک میں ن لیگ کی حکومت تھی۔تاہم میڈیا کی طرف سے اس آڈٹ رپورٹ کو پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت سے جوڑ نے کی کوشش کی گئی ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں 292 ارب 97 کروڑ مالیت کے کیسوں میں قوانین کی خلاف ورزی اور بے ضابطگیوں جب کہ 26 ہزار 331 کیسوں میں اکاؤنٹنگ کی غلطیوں کی نشاندہی کی گئی ۔ رپورٹ میں ایک لاکھ 85 ہزار 885 روپے مالیتکے کیسوں میں وصولیوں، زیادہ ادائیگیوں اور بے قاعدگیوں کی نشاندہی بھی کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق آڈٹ کی نشاندہی پر 4 ارب90کروڑکی وصولیاں کی گئیں جب کہ 4 کیسز میں ایک ارب کے استعمال کا ریکارڈ ہی فراہم نہیں کیا گیا۔آڈٹ رپورٹ میں دیگر 11 کیسز میں 86 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی چوری، فراڈ اور بدعنوانیوں کی نشاندہی بھی کی گئی ۔237 کیسوں میں 29کروڑ 1 لاکھ کی خلاف ضابطہ ادائیگیوں کی نشاندہی بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔

  • شہباز شریف کی رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ کو مکمل قانونی و اخلاقی تعاون کی یقین دہانی

    شہباز شریف کی رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ آمد، اہل خانہ کو مکمل قانونی و اخلاقی تعاون کی یقین دہانی

    قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے آج رانا ثناء اللہ کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف رانا ثناء اللہ کی رہائش گاہ پر آئے جہاں مسلم لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ کی اہلیہ و دیگر اہل خانہ سے ان کی ملاقات ہوئی، اس موقع پر شہبازشریف نے رانا ثناءاللہ کے اہل خانہ کو مکمل قانونی و اخلاقی تعاون کی یقین دہانی کروائی، اس موقع پر رانا ثناء اللہ کے داماد بھی موجود تھے،

    ملاقات کے دوران شہباز شریف نے رانا ثناء اللہ اور ان کے اہل خانہ کی سیاسی جدوجہد کی تعریف کی اور کہا کہ رانا ثناء اللہ مسلم لیگ ن کا سرمایہ ہیں اور سیاسی جدوجہد میں ان کی زبردست قربانیاں ہیں،

  • امریکہ، عمارت میں دھماکہ، ایک ہلاک

    امریکہ، عمارت میں دھماکہ، ایک ہلاک

    شمال مشرق امریکہ کے فارمنگٹن ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے میں فائر بریگیڈ کے ایک عملہ کی موت ہو گئی اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

    مغربی افغانستان میں روڈ دھماکہ میں پانچ بچے جاں بحق

    فارمنگٹن محکمہ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح کے وقت اس وقت پیش آیا جب فائر بریگیڈ کا عملہ گیس لیک ہونے کی شکایت کے بعد وہاں پہنچا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ عمارت کے قریب پہنچنے پر وہاں دھماکہ ہوا. دھماکے کے نتیجے میں 30 سالہ فائر فائٹر مائیکل بیل ہلاک ہو گیا. 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. زخمیوں میں فائر بریگیڈ کے عملہ کے 5 ارکان شامل ہیں.

  • بلاول بھٹو نے حکومت کو کب تک کی ڈیڈ لائن دی ہے؟ پی پی سینیٹر نے صاف بتا دیا

    بلاول بھٹو نے حکومت کو کب تک کی ڈیڈ لائن دی ہے؟ پی پی سینیٹر نے صاف بتا دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے حکومت کو دسمبرکی ڈیڈ لائن دی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملکی حالات خراب ہوچکےہیں،حکومت کومزیدرہنےنہیں دیں گے، کل پیپلزپارٹی کا اہم اجلاس ہوگا، حکومت ہرشعبےمیں بُری طرح ناکام ہوچکی ہے،

    یپلز پارٹی کے سنیئر قائدین کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت تین بجے زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں ہوگا، ترجمان بلاول بھٹو سینیٹرمصطفی نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ کل ہونے والے اجلاس میں دسمبر تک عمران خان حکومت کے خاتمے کی ڈیڈ لائن پر مشاورت ہوگی، اجلاس میں چیئرمن پی پی پی کی رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں ملک گیر دورے پر بھی مشاورت کی جائے گی، پیپلز پارٹی ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل طے کرے گی،

  • بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

    بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی تشکیل کیلئے ٹرائلز کا آغاز کر دیا گیا، ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز کا آغاز کل سے ہوگا، ٹرائلز میں شرکت کے لیے 37 کھلاڑیوں کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی طلب کرلیا گیا
    ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز 22 ستمبر تک جاری رہیں گے،چیف سلیکٹر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی سلیم جعفر کہتے ہیں کہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا،
    ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ٹرائلز کے لیے طلب کیا گیا ہے، پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر- 16 ٹیموں کے درمیان سیریز اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جائے گی
    سیریز کی تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا