Baaghi TV

Author: +9251

  • مقامی اخبار کا نمائندہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

    مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں تیزرفتار گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔حادثے میں مقامی صحافی جاں بحق اور اسکی بیوی شدید زخمی ہوگئی.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں چوک پرمٹ کے قریب تیزرفتار پیجارو گاڑی الٹ گئی.ریسکیو کیمطابق حادثے میں مقامی اخبار نیااخبار سے تعلق رکھنے والا صحافی صفدر زیدی جاں بحق ہوگیاجبکہ انکی بیوی شدید زخمی ہوئیں.ریسکیو کیمطابق حادثے میں متاثرہ خاندان کے 2 بچے خوش قسمتی سے محفوظ رہے.زخمی خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور منتقل کردیاگیا ہے.ریسکیو کیمطابق حادثہ راستے میں آنےوالے کتے کو بچاتے ہوئے پیش آیا جبکہ متاثرہ خاندان ملتان سے علی پور واپس جارہا تھا.

  • ترکی نے بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

    ترکی نے بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی بند کرنے کا مطالبہ کر دیا

    ترکی نے بھارتی حکومت سے جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو فی الفور بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالت زار، سابق رکن اسمبلی کی آنکھوں میں آگئے آنسو

    ترکی کی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کے انسانی حقوق کے جائزاتی کمیشن کے صدر حقان چاوش اولو نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کی حیثیت سے متعلق آئینی شق کو منسوخ کرنے کے بعد رونما ہونے والی پیش رفت نے کشمیر کو دنیا کے حساس ترین علاقوں میں بدل دیا ہے۔

    چاوش اولو کے مطابق کشمیری عوام پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑنے والی اور انسانوں کو اندھا کر دینے والے اسلحہ اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کرنےوالی فوج کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کی گئی۔

    چاوش کا کہنا تھا کہ "غیر جانبدار حقوق انسانی کی تنظیموں کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں ہے۔”

    چاوش اولو نے مزید کہا کہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی نفری میں خاصا اضافہ کیا گیا ہے اور عوام کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

    انہوں نے آخر میں کہا کہ میں” بھارتی حکومت سے جموں و کشمیر میں حقوق انسانی کی خلاف ورزیوں اور جارحیت کا فی الفور خاتمہ کرنے کی اپیل کرتا ہوں۔”

  • ڈاکٹر نمرتہ کی موت سے متعلق سوال پر وی سی یونیورسٹی نے صحافی کو تھپڑ جڑ دیا

    ڈاکٹر نمرتہ کی موت سے متعلق سوال پر وی سی یونیورسٹی نے صحافی کو تھپڑ جڑ دیا

    سندھ میں لاڑکانہ میڈیکل کالج کی ڈاکٹرنمرتہ کی موت سے متعلق صحافی کے سوال پر وائس چانسلرڈاکٹرانیلا نے مذکورہ صحافی کو سرعام تھپڑ مار دیا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس دوران ڈاکٹر انیلا کی جانب سے کہا گیا کہ ویڈیو ریکارڈنگ بندکرو وگرنہ ایسا حشرکروں گی کہ یاد رکھو گے، ڈاکٹر انیلا کے اس رویہ کے خلاف صحافیوں نے شدید احتجاج کیا ہے، یہ بھی کہا جارہا ہے کہ تعزیت کے بہانے ڈاکٹر نمرتہ کی موت کے معاملہ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے،

    واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل نمبر 3 سے میڈیکل کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، طالبہ کا نام نمرتہ بتایا گیا جو کہ کراچی کی رہائشی ہے، ڈا کٹر نمرتہ بی ڈی ایس کی فائنل ایئر کی طالبہ تھی، ابھی تک اس واقعہ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، ادھر وی سی بینظیر یونیورسٹی ڈاکٹر انیلا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نمرتہ کے گلے پر نشانات موجود ہیں، ڈاکٹر نمرتہ کے والدین کو اطلاع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس بھی اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے،

  • ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ !مظفرگڑھ میں بھی ڈینگی وارڈ قائم

    پنجاب بھر میں ڈینگی کے مریضوں کے اضافے کے پیش نظر ضلع مظفرگڑھ میں ڈینگی سے بچاؤ کے لیے اقدامات شروع کردئیے گئے۔محکمہ صحت کی جانب سے ڈینگی وارڈ بھی قائم کردیاگیا.پنجاب میں ڈینگی وائرس کے مریضوں میں مسلسل اضافہ کے بعد مظفرگڑھ میں بھی محکمہ صحت کو ہوش آگیا۔ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کوٹ ادو میں ضلع کا پہلا ڈینگی وارڈ قائم کردیاگیا.فوکل پرسن محکمہ صحت ڈاکٹر فرحان کیمطابق 4 بیڈز پر مشتمل ڈینگی وارڈ میں عملہ بھی تعینات کردیاگیا ہے.محکمہ صحت کے فوکل پرسن کیمطابق گزشتہ 10 ماہ میں ضلع بھر میں ڈینگی کے 4 مریض منظر عام پر آئے ہیں جن میں سے 2 تاحال نشتر ہسپتال ملتان کے ڈینگی وارڈ میں زیرعلاج ہیں.فوکل پرسن محکمہ صحت کے مطابق ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لیے ضلع بھر میں آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے اور مہم کے تحت مختلف علاقوں میں سپرے بھی کیا جائیگا.

  • سابق ایم پی اے پروین سکندر کو کس نے اور کیوں‌ قتل کیا؟ حقائق سامنے آ گئے

    سابق ایم پی اے پروین سکندر کو کس نے اور کیوں‌ قتل کیا؟ حقائق سامنے آ گئے

    سابق ایم پی اے پروین سکندر گل قتل کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے، قاتل پروین سکندرگل کا سابق ملازم ہے اور ملزم نے پیسوں کے لالچ میں سابق ایم پی اے کو قتل کیا،

    واضح‌ رہے کہ رواں ماہ 5 ستمبر کو مسلم لیگ ق کی رہنما پروین سکندر گل کو گھر میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا، مقتولہ ماضی میں پنجاب اسمبلی کی رکن رہ چکی ہیں، سابق ایم پی اے پروین سکندر 60 سال کی تھیں اور وہ اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئیں، پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے گلے پر رسی کے نشانات ہیں،

  • راولپنڈی و اسلام آباد روزنامہ نوائےوقت قارئین تک نہ پہنچ سکا ،وجہ سامنے آگئی.

    راولپنڈی و اسلام آباد روزنامہ نوائےوقت قارئین تک نہ پہنچ سکا ،وجہ سامنے آگئی.

    اسلام آباد:پاکستان کا سب سے مقبول ترین اخبار روزنامہ نوائے وقت کا آج کا ایڈیشن راولپنڈی و اسلام آباد کے قارئین تک نہ پہنچ سکا.باغی ٹی وی کوموصول اطلاعات کے مطابق آج 17 ستمبر کا روزنامہ نوائے وقت شائع ہوالیکن قارئین تک نا پہنچ سکا کیونکہ نوائے وقت آفس اسلام آباد کے باہر نوائے وقت ورکرز کو تنخواہیں نا ملنے پر صحافتی تنظیموں کا صدرپریس کلب شکیل قرار کی قیادت میں احتجاج جاری تھا ،جس کے نتیجہ میں ورکرز اور احتجاج کرنے والے ورکرز نے نوائے وقت اخبار کو دفتر سے باہر نا نکلنے نا دیا .تفصیلات کے مطابق ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی نے اسلام آباد پولیس سے اس سلسلہ میں رابطہ کیا لیکن صحافیوں کے آگے وہ بھی کچھ نا کرسکی .اسلام آباد پریس کلب کے ممبر نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ جہاں تک مجھے نظر آرہاہے نوائے وقت کے ان ورکرز کو اگر اب بھی تنخواہ نا دی گئی تو یہ اخبار یہاں سے مستقل نکلنا بندہوجائے گا .اس حوالے سے سینئر صحافی جبار مرزا نے کہاکہ اسلام آباد میں آج روزنامہ نوائے وقت شائع نا ہوسکا ،یہ آزادی کشمیر کا علمبردار ،پاکستان کا نظریاتی اخبار ،قائد اعظم کے ہمدم دیرینہ جناب حمیدنظامی صاحب کی شبانہ روز محنت کا ثمر ،سازش کے تحت دیوار سے لگادیا گیاانہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ نوائے وقت سے رہنمائی لی.یادرہے نوائے وقت کا آغاز 23 مارچ 1940 کو ہوا۔ پہلے یہ ہفت روزہ تھا بعد میں روزنامہ میں تبدیل ہو گیا۔ اخبار کی بنیاد حمید نظامی نے رکھی ،ان کی وفات کےبعد ان کےبھائی مجید نظامی مرحوم اس کو سنبھالتے رہے . 26 جولائی، 2014 کو ان کی وفات کے بعد نوائے وقت ان کی لے پالک بیٹی رمیزہ مجید نظامی کے ہاتھوں میں منتقل ہوگیا اور ان کے آنے کے بعد نوائے وقت کے حقیقی ورثاء کو نوائے وقت سے نکال دیا گیا .اس دن سے نوائے وقت زوال کا شکار ہورہا ہے

  • کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، بھاری مشینری کا استعمال

    کراچی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری، بھاری مشینری کا استعمال

    کراچی کے قائد آباد علاقہ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھاری مشینری کی مدد سے تجاوزات مسمارکرنے کا سلسلہ جاری ہے، آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ کےساتھ پولیس بھی موجود ہے، ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ آپریشن عدالتی حکم پر کیا جارہا ہے، واضح‌ رہے کہ کراچی میں پچھلے کئی ماہ سے سپریم کورٹ کے حکم پر تجازات کے خلاف وقفے وقفے سے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے،

    کراچی کے قائد آباد علاقہ میں‌ بھی ضلعی انتظامیہ تجازات کے خلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے،

  • داعش کے  سربراہ ابو بکر البغدادی  کو داعش سےمنسلک عورتوں‌ کی فکر کھانے لگی،

    داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو داعش سےمنسلک عورتوں‌ کی فکر کھانے لگی،

    داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو داعش سےمنسلک عورتوں‌ کی فکر کھانے لگی،

    باغی ٹی وی رپورٹ :داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کو داعش سےمنسلک عورتوں‌ کی فکر کھانے لگی، اپنے ایک آڈیو پیغام میں البغدادی نے عراق اور شام کی جیلوں میں قید ان خواتین کی رہائی پر زور دیا ہے جن کو داعش تنظیم سے تعلق کے سبب جیل میں قید رکھا گیا ہے.

    البغدادی کا یہ پیغام صوتی ہے اس سے پہلے 5 ماہ قبل ایک ویڈیو پیغام منظر آم پر آیا تھا. رواں سال اپریل میں اس کی ایک وڈیو جاری کی گئی۔البغدادی نے اپنے ایک پیغام میں اپنے پیروکاروں اور کارکنا ن پر برہمی کا اظہار کیا ہے ، اور انہیں سستی نہ دکھانے اور ڈٹے رہتے اور صبر کی تلقین کی ہے. مزید کہا کہ وہ جیلوں کو توڑ کر اپنے ساتھیوں کو رہا کر وائیں. اسی طرح ان کےخلاف کاروائی کرنے والے تحقیق کار اور فیصلے سنانے والے ججوں کو نشانہ بنانے کی بھی اپیل کی ہے.

  • تین نوبل انعام یافتگان نے کیا بل اینڈ یلنڈا گیٹس فاونڈیشن سے بڑا مطالبہ

    تین نوبل انعام یافتگان نے کیا بل اینڈ یلنڈا گیٹس فاونڈیشن سے بڑا مطالبہ

    تین نوبل انعام یافتہ شخصیات ، مائیراد مگویری ، توکل عبد السلام اور شیرین عبادی نے واشنگٹن میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاونڈیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، اقلیتوں پر حملوں کے الزام اور گجرات کے ہولناک قتل عام میں مودی کے کردارپر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو اپنے ایوارڈ کو منسوخ کردے۔

    نوبل انعام یافتہ افراد نے اپنے مشترکہ خط میں کہا ،”ہمیں یہ جان کر سخت پریشانی ہوئی کہ بل اور میلنڈا گیٹس فاو¿نڈیشن رواں ماہ کے آخر میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ایوارڈ دے گی۔”

    خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ ”وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ، بھارت نے انسانی حقوق اور جمہوریت کو مسلسل پامال کیا ہے۔ یہ ہمارے لئے خاص طور پر پریشان کن ہے کیونکہ آپ کی فاونڈیشن کا بیان کردہ مشن زندگی کا تحفظ اور عدم مساوات کا مقابلہ کرنا ہے۔ “
    خط میں کہا گیا ہے کہ آسام اور ہندوستان کے زیر قبضہ کشمیر کی صورتحال شدید تشویش کا باعث ہے۔ آسام میں ، 1.9 ملین ہندوستانیوں کو شہریت سے محروم کردیا گیا ہے۔ اگست سے لے کر اب تک ، کشمیر میں آٹھ لاکھ بھارتی مسلح افواج نے آٹھ ملین کشمیریوں کو بغیر کسی فون یا انٹرنیٹ سروس کے رکھا ہوا ہے ۔

    یاد رہے کہ گیٹس فاﺅنڈیشن 24ستمبر کو وزیراعظم مودی کو ایوارڈ دے گی۔

  • ڈاکٹر نمرتہ کا واقعہ خودکشی نہیں لگتا، تحقیقات کروائی جائیں، حلیم عادل شیخ

    ڈاکٹر نمرتہ کا واقعہ خودکشی نہیں لگتا، تحقیقات کروائی جائیں، حلیم عادل شیخ

    تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ لاڑکانہ کے میڈیکل کالج کی ڈاکٹرنمرتہ کا واقعہ خودکشی معلوم نہیں ہوتا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر نمرتہ کے حوالے سے اعلیٰ سطحی پیمانے پر تحقیقات کروائی جائیں اور حقائق سامنے لائیں جائیں، واضح رہے کہ صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے چانڈکا میڈیکل کالج کے ہاسٹل نمبر 3 سے میڈیکل کی طالبہ کی لاش برآمد ہوئی تھی، طالبہ کا نام نمرتہ بتایا گیا جو کہ کراچی کی رہائشی ہے،

    کراچی کی رہائشی ڈا کٹر نمرتہ بی ڈی ایس کی فائنل ایئر کی طالبہ تھی، ان کی لاش کو چانڈکا ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ابھی تک اس واقعہ کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں، ادھر وی سی بینظیر یونیورسٹی ڈاکٹر انیلا کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر نمرتہ کے گلے پر نشانات موجود ہیں، ڈاکٹر نمرتہ کے والدین کو اطلاع کر دی گئی ہے جبکہ پولیس بھی اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے،