Baaghi TV

Author: +9251

  • 20 ستمبر کو فیصل آباد بورڈ کے طالب علموں کا حساب کتاب پیش کردیا جائے گا ، طالبعلم ہوشیار ہوجائیں‌،

    20 ستمبر کو فیصل آباد بورڈ کے طالب علموں کا حساب کتاب پیش کردیا جائے گا ، طالبعلم ہوشیار ہوجائیں‌،

    فیصل آباد :دنیا ہے جہاں پر ایک طالب علم نہیں‌چاہتا کہ وہ فیل ہویا اس کے نمبر کم آئیں‌، ایسے ہی دنیا کے طالب علموں ، انسانوں‌ کا بھی نتیجہ بولنے والا ہے ، اطلاعات کے مطابق اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ فیصل آباد سالا نہ امتحانات 2019 ء کے نتائج کا اعلان کل20 ستمبر بروز جمعہ کوصبح 10 بجے کرے گاجس میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو رزلٹ کارڈ ان کے گھروں کے پتہ پر ارسال کردیئے جائیں گے

    اگرحکمران کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لیے میری مدد نہیں کرسکتے تو رکاوٹ تو نہ ڈالیں ، رابی پیرزادہ
    https://login.baaghitv.com/so-do-not-harkes-for-fmegovt-of-pakistan-if-donot-help/

    بورڈ ۱ٓف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل ۱ٓباد کی کنٹرولر امتحانات پروفیسر مسز شہناز علوی نے بتایا کہ رزلٹ انتہائی شفاف انداز میں اغلاط سے پاک تیار کئے گئے ہیں لیکن اگر پھر بھی کسی طالبعلم کو کوئی شک و شبہ ہو تو وہ 5 اکتوبر تک پیپرز کی ری چیکنگ کیلئے درخواست دے سکتا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ بورڈ حکام کی طرف سے یہ بھی اعلان کیا گیا ہے جن امیدواروں کو 25 ستمبر بروز جمعرات تک رزلٹ کارڈ نہ ملیں وہ بورڈ کی انٹر برانچ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

  • سرگودہا،لاہور روڈ پر مانگنی پل کے قریب ٹریفک حادثہ

    سرگودہا،لاہور روڈ پر مانگنی پل کے قریب ٹریفک حادثہ

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )سرگودھا کے علاقہ مانگنی پل پر ٹریفک حادثہ تفصیلات کے مطابق حادثہ میں تیر رفتار ڈمپر کی چنگچی رکشہ کو ٹکرافسوس ناک ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جا نبحق جبکہ 5 افراد شدید زخمی ہو گئے حادثہ کا شکار افراد کو فوری طور پر
    ڈی ایچ کیو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے
    ا لاھور روڈ پر ٹریفک کا رش ھونے کی وجہ سے اور ٹریفک پولیس اور انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے
    آئےروز حادثات پر عوام کا سرگودھا ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس اور سرگودھا انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج

  • مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالت زار، سابق رکن اسمبلی کی آنکھوں میں آگئے آنسو

    مقبوضہ جموں و کشمیر کی حالت زار، سابق رکن اسمبلی کی آنکھوں میں آگئے آنسو

    مقبوضہ جموں و کشمیر سے آرٹیکل 370 ہٹائے جانے کے معاملے پر سی پی آئی ایم لیڈر اور جموں و کشمیر کے سابق رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی اور پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سیتا رام یچوری نے دہلی میں پریس کانفرنس کی۔
    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لاک ڈاؤن کو 44 واں روز ، بھارتی فوج نے چوراہوں میں بنکر بنا لیے
    دونوں رہنماﺅں نے پریس کانفرنس میں مودی حکومت کو زبردست تنقید کا نشانہ بنایا۔

    یچوری نے کہا کہ کشمیر کے حالات معمول پر نہیں ہیں۔ کشمیر ایشو اب عدالت کے پاس ہے اور عدالت کو ہی اس پر فیصلہ سنانے کا حق ہے۔ پریس کانفرنس میں مقبوضہ کشمیرکی حالت زار کو بیان کرتے ہوئے یوسف تاریگامی کی آنکھوں میں آنسو آ گئے۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر دھیرے دھیرے موت کے قریب جا رہا ہے۔

    یاد رہے کہ کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی کا آج 44 واں روز ہے۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ سری نگر کے چوراہوں پر بھارتی فوج نے بلٹ پروف بنکرز بنا لیے۔ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے والے عالمی اداروں کے خلاف بھارت کی سازشیں ناکام ہو گئیں، آج یورپی یونین کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہو گی۔

  • ریت کے بہانے معدنی سونے کے ذخائر کاسودا کرنے والے  افسران کے خلاف مقدمہ

    ریت کے بہانے معدنی سونے کے ذخائر کاسودا کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ

    ریت کے بہانے ملکی خزانے کا سونا بیچنے والے افسران کے خلاف مقد مہ

    محکمہ اینٹی کرپشن پنجاب نےدریائے سندھ سے غیر قانونی سونا نکالنے کی سازش میں ملوث افسران کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ۔ محکمہ معدنیات کے سابق ڈائریکٹر جنرل ظفر جاوید سمیت دیگر افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    حکمہ معدنیات کے افسران پر غیر قانونی طور پر ریت نکالنے کا نیا زون بنانے کا الزام ہے ، افسران نے ملی بھگت سے ایسی جگہ زون بنانے کی اجازت دی جہاں سونے کے ذرات نکلتے تھے، کنٹریکٹر پر ریت نکالنے کے بہانے اربوں روپے کا سونا نکالنے کا الزام ہے، ہے ہانگ سپر پارک پرائیویٹ کمپنی نے محکمہ معدنیات کے افسران کی ملی بھگت سے ٹھیکہ لیا جب کہ کمپنی نے افسران کی ملی بھگت سے ملک کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا۔

    افسران نے 30 کروڑ 30 لاکھ روپے کم ازکم پرائس والا ٹھیکہ صرف 10 کروڑ میں من پسند کمپنی کو دیا ، ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن گوہر نفیس نے مزید چھان بین کے لیے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل کی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ، تحقیقاتی کمیٹی میگا اسکینڈل میں ملوث دیگر افسران و اہلکاران کے کردار کا تعین کرے گی۔

    چینی کمپنی کو ریت نکالنے کا ٹھیکہ دینے کے خلاف مقامی زمینداروں نے درخواست دائرکررکھی ہے جس میں کہا گیاہے کہ چینی کمپنی ہیے ہانگ سپر کو سی پیک کے تحت بننے والی موٹر وے برہان تا حویلیاں کی تعمیر کے لئے دریائے سندھ سے ریت نکالنے کا ٹھیکہ دیا گیا، ریت میں سونے کی آمیزش ہے،یہ کمپنی روزانہ 5کلو تک سونا نکال کر چین منتقل کرتی رہی،فاضل جج نے اس کیس میں حکم امتناعی جاری کررکھاہے،گزشتہ روز چینی کمپنی کی اس کیس میں متفرق درخواست منظور کرتے ہوئے عدالت نے کمپنی کو اپنی مشینری اٹھانے کی اجازت دے دی تاہم کمپنی کو اس سے قبل بینک گارنٹی جمع کراناہوگی۔

  • اراکین اسمبلی نااہلی کیس، سپریم کورٹ‌ کے جج نے خود کو کیس سے الگ کر لیا

    اراکین اسمبلی نااہلی کیس، سپریم کورٹ‌ کے جج نے خود کو کیس سے الگ کر لیا

    بھارت میں کرناٹک اسمبلی کے 17 نااہل اراکین اسمبلی سے متعلق معاملہ میں ہندوستانی سپریم کورٹ کے جج ایم ایم شنتن گودور نے خود کو اس کیس سے علیحدہ کر لیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کرناٹک اسمبلی کے نااہل ممبران اسمبلی کی درخواستیں جسٹس این ڈی رمن اور جسٹس شنتن گودور کی بنچ کے روبرو سماعت کے لئے درج تھی، اس دوران جیسے ہی کیس کی سماعت شروع ہوئی تو جسٹس شنتن گودور نے خود کو اس سے یہ کہتے ہوئے الگ کر لیا کہ وہ ریاست کرناٹک سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے وہ اس کیس کی سماعت کا حصہ نہیں رہنا چاہتے، مذکورہ کیس کے حوالہ اگرچہ دونوں فریقوں نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم انہوں نے خود کو سماعت سے الگ کر لیا،

    بھارتی سپریم کورٹ کے مذکورہ جج کی طرف سے کیس کی سماعت سے معذرت کے بعد اس کی آئندہ سماعت اگلے پیر تک کیلئے ملتوی کر دی گئی ہے، اب اس کیس کے حوالہ سے نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا، واضح‌ رہے کہ کرناٹک اسمبلی کے اس وقت کے اسمبلی اسپیکر نے 17 باغی ممبران اسمبلی کو نااہل قرار دیا تھا، جسے بھارتی سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے اور اس کیس کی سماعت کا آغاز کیا گیا ہے،

  • معروف اداکار یوسف خان کی 10ویں برسی 20 ستمبر کو منائی جائے گی۔

    معروف اداکار یوسف خان کی 10ویں برسی 20 ستمبر کو منائی جائے گی۔

    اسلام آباد: اس فانی دنیا میں کوئی جانے کے لیے آرہا تو کوئی جارہا ہے ، لوگ اپنے پیاروں‌ کو برسوں یاد رکھتے ہیں‌، ایسے ہی پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار یوسف خان کی 10ویں برسی 20 ستمر کو منائی جائے گی۔ یوسف خان نے 1954ء میں فلم ’’پواز‘‘ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔

    اگرحکمران کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لیے میری مدد نہیں کرسکتے تو رکاوٹ تو نہ ڈالیں ، رابی پیرزادہ

    ذرائع کے مطابق فلم اندسٹری کے معروف ادکارکو فوت ہوئے 10 برس ہونے والے ہیں‌ان کے مداح آج بھی ان کو یاد کرتےہیں. یوسف خان نے بھروسہ‘ ناگن‘ بائو جی‘ ٹیکسی ڈرائیور‘ بدلہ‘ ملنگی‘ مکھڑا چن ورگا‘ تیرے عشق نچایا‘ چن ویر اور سوہنی ماہیوال جیسی کامیاب فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    یہ بھی یاد رہنا چاہیے کہ یوسف خان پاکستان فلم انڈسٹری کی تاریخ میں گولڈن جوبلی منانے والے واحد فنکار کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔ انہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں تمغہ حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔ یوسف خان 20 ستمبر 2009ء کو مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملے

  • بھارت، خاتون کانسٹیبل کو گولی مار دی گئی

    بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع باغپت میں نامعلوم حملہ آوروں نے مزاحمت پر خاتون کانسٹیبل کو گولی مار دی اور اس کی اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ایس پی پرتاپ گوپیندر یادو نے بتایا کہ غازی آباد کے وومن تھانے میں تعینات خاتون کانسٹیبل رینو اسکوٹی سے باغپت ضلع کے لہاری گاو¿ں میں واقع اپنی سسرال جا رہی تھی۔ شام کے تقریباً سات بجے انہیں نیتھلا گاوں کے ایک پبلک اسکول کے نزدیک بائیک پر سوار دو نقاب پوشوںنے روک لیا اور لوٹنے کی کوشش کرنے لگے۔ مزاحمت کرنے پر بائیک سواروںنے رینو پر فائرنگ کر دی اور اس کی اسکوٹی لے کر فرار ہوگئے۔اسکوٹی کی ڈگی میں تقریباً 2 لاکھ روپئے رکھے ہوئے تھے۔

    ایس پی پرتاپ کے بقول زخمی رینو کو ابتدائی علاج کے بعد دہلی کے جی ٹی بی اسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔ ایس پی کے مطابق ابتدائی تفتیش میں یہ بھی معلوم چلا ہے کہ رینو کا اپنے شوہر سے تنازعہ چل رہا ہے۔ پرتاپ نے کہا کہ پولس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کر رہی ہے اور معاملے کا جلد ہی پردہ فاش کر دیا جائےگا۔

  • اسد عمر نے  آئی ایم ایف بارے خوش کن خبر دے دی

    اسد عمر نے آئی ایم ایف بارے خوش کن خبر دے دی

    تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد عمر نے اہم انکشاف کرتےہوئے کہاہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ آئی ایم ایف اب تک پاکستان کی معاشی کارکردگی سے مطمئن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق : قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین اسد عمر نے یہ بات آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے میڈیا پرسنز کی موجودگی میں‌کہی ۔سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے صحافیوں کو بتایا کہ آئی ایم ایف کے وفد نے آج قومی اسمبلی کی خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خزانہ کمیٹی کے اجلاس میں مہنگائی اور شرح ترقی کی سستی روی پر بات چیت ہوئی۔

    قبل ازیں مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے آئی ایم ایف کے وفد کی ملاقات ہوئی، مشیر خزانہ نے وفد کو معاشی استحکام کے لیے اقدامات پر بریفنگ دی ،اپنی بریفنگ میں حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی آرہی ہے، رواں سال نان ٹیکس ریونیو کی مد میں ایک ہزار ارب حاصل ہونے کا امکان ہے۔

    آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر مڈل ایسٹ اور سنٹرل ایشیا کی وزیراعظم سے ملاقات

  • حکومتی اقدامات رنگ جمانے لگے ، سرکاری جامعات کو عالمی سطح پر پزیرائی ملنے لگی ہے، راجہ یاسر ہمایوں‌سرفراز

    حکومتی اقدامات رنگ جمانے لگے ، سرکاری جامعات کو عالمی سطح پر پزیرائی ملنے لگی ہے، راجہ یاسر ہمایوں‌سرفراز

    لاہور:حکومتی اقدامات رنگ جمانے لگے ، سرکاری جامعات کو عالمی سطح پر پزیرائی ملنے لگی ہے ، ان خیالات کااظہار وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز نے آج ایک تقریری مقابلوں کی تقریب میں‌کیا ، صوبائی وزیر نے کہا کہ جب وزارت کا قلمدان سنبھالا تو ایک بھی سرکاری یونیورسٹی عالمی رینکنگ میں نمایاں مقام نہیں رکھتی تھی، ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جامعات کو رینکنگ پر توجہ دینے کا کہا اور آج پنجاب کی دو جامعات دنیا کی ایک ہزار بہترین یونیورسٹیز میں شامل ہو گئی ہیں،

    جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں‌کرسکتا، پردے پر وینا ملک نے قران کا پیغام شیئرکیا ، احمقوں کی طرف سے بے جا تنقید جاری

    راجہ یاسر ہمایوں‌ نے اس موقع پر ملک میں فنی تعلیم کی بہتری کے حوالے سےکہا کہ فنی تعلیم کی کمی ہے اسی لئے کمیونیٹی کالجز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جہاں جاب مارکیٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبا ء تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری مکمل کر نے کے بعد طلباء چار سالہ بی ایس پروگرام میں داخلہ لینے کے اہل ہوں گے۔ یہ ابھی آغاز ہے انشا اللہ ہماری جامعات دنیا میں اپنا مقام پیدا کریں گی۔صوبائی وزیرکے ساتھ اس تقریب میں‌اور بھی شخصیات کو دعوت دی گئی تھی،

    یاد رہے کہ پچھلے دنوں‌ دنیا کی جامعات کی درجہ بندی کرنےوالےادارے نے پاکستان کی چند جامعات کو بھی بہترین جامعات میں شامل کرتے ہوئے ان کی صلاحیت اور اہلیت کا اعتراف کیا تھا،

  • افغان صدر کے جلسے میں دھماکہ، درجنوں جاں بحق

    افغانستان کے صوبہ پروان میں ہونے والے دھماکے میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوگئے۔
    افغانستان میں‌ روزانہ کتنے سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو رہے جان کر حیران رہ جائیں،
    دھماکہ صدر اشرف غنی کے انتخابی جلسے کے دوران ہوا۔ اشرف غنی دھماکہ میں محفوظ رہے۔ طالبان نے صوبہ پروان کے صدر مقام ، چاریکار میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    ہسپتال ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے پی نے صدر کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکے کے وقت غنی موجود تھے لیکن وہ محفوظ رہے۔