Baaghi TV

Author: +9251

  • افغان صدر اشرف غنی بال بال بچے گئے، افغانستان پھر دھماکوں سے  لرز اٹھا

    افغان صدر اشرف غنی بال بال بچے گئے، افغانستان پھر دھماکوں سے لرز اٹھا

    افغانستان ایک بار پھر دھماکوں سے لرز اٹھا میں منگل کے روز ہونے والے دو دھماکوں میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔ پہلا دھماکہ دارالحکومت کابل جب کہ دوسرا دھماکہ ملک کے وسطی صوبے پروان میں ہوا۔افغان صدر اشرف غنی بال بال بچے گئے، افغانستان پھر دھماکوں سے لرز اٹھا

    تفصیلات کے مطابق پروان میں صدر اشرف غنی کے انتخابی مجمع کی سمت جانے والے راستے پر ایک چیک پوائنٹ کے نزدیک موٹر سائیکل پر سوار خود کش بم بار نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔افغان صدر انتخابی مہم میں مصروف تھے دھماکہ ہو گیا. کہ اشرف غنی موقع پر موجود تھے تاہم انہیں کوئی ضرر نہیں پہنچا۔ حملے میں 24 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔
    واضح رہے کہ افغانستان کی صورت حال میں‌بہتری کی کچھ امید ہونے جا رہی تھی لیکن ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کو معطل کرنے سب امیدیں دم توڑ گئیں
    واضح رہے کہ اب تک امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن عمل کیلئے 9 مذاکرات ہوئے جن کا اہتمام دوحہ میں کیا گیا تھا۔
    قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ اور افغان طالبان کے حوالے سے چند ہفتے قبل ہی باغی ٹی وی نے مذاکرات ناکام ہونے کی پشین گوئی کردی تھی اور بالآخر پھر وہی ہوا

    افغانستان میں‌روزانہ کتنے سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو رہے جان کر حیران رہ جائیں،

  • اگرحکمران کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لیے میری مدد نہیں کرسکتے تو رکاوٹ تو نہ ڈالیں ، رابی پیرزادہ

    اگرحکمران کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لیے میری مدد نہیں کرسکتے تو رکاوٹ تو نہ ڈالیں ، رابی پیرزادہ

    اسلام آباد: حکمرانوں سن لو میں اپنے کشمیری مسلمانوں کی جنگ لڑرہی ہوں‌، میرے راستے میں‌مشکلات حائل نہ کرو، رابی پیرزادہ نے اپنے پیغام میں‌ایکبارپھر کشمیری مسلمانوں‌ کی حمایت کرکے ساتھی اداکاروں سے سبقت لے گئی‌ہیں، رابی پیرزادہ بار بار کشمیریوں کی مدد کے لیے مختلف انداز سے مہم شروع کیے ہوئے ہیں،

    ذرائع کے مطابق معروف اداکارہ رابی پیرزادہ نے ٹویٹر پیغام کے ذریعے پاکستانی حکمرانوں کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہےکہ وہ اگرخود کشمیریوں کے لیے کچھ نہیں کرسکتے تو میرا راستہ کیوں روکتے ہیں، رابی پیرزادہ نے ٹویٹ پیغام میں‌کہا میں کشمیریوں‌کے لیے لڑ رہی ہوں میرا اس کے علاوہ کوئی مقصد اور کوئی مشن نہیں‌،میرا مشن اس وقت کشمیریوں کو بھارت سے غلامی سے نکالنا ہے، حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ میری مدد نہیں‌کرسکتے تو مہربانی فرماکر میرا راستہ بھی نہ روکیں ، میرے لیے مشکلات پیدا نہ کریں‌

  • اسرئیل میں انتخابات جاری ، ٹرمپ کی نیتن یاہو کے ساتھ تصاویر

    اسرئیل میں انتخابات جاری ، ٹرمپ کی نیتن یاہو کے ساتھ تصاویر

    اسرائیل میں انتخابی دنگل آج سجے گا.،مستقبل میں کون بنےگا اسرائیلی ریاست کا بڑا حکمران فیصلہ ہونے جارہا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو آج انتخابی میدان میں اس وعدے کے ساتھ ایک مرتبہ پھر اترے ہیں. اسرائیل میں رواں سال کے دوران دوسری مرتبہ انتخابات منعقد ہو رہے ہیں جس میں 60 لاکھ رائے دہندگان اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    اگر وہ کامیاب ہو جاتے ہیں تو یہ فلسطین اور عرب ممالک کے لیے ایک اہم اقدام ہوگا.واضح‌ رہے کہ مغربی کنارے کے مقبوضہ علاقے کو فلسطین کا حصہ بنائیں گے اس ایجنڈے پر وہ اپنی انتخابی مہم لڑ چکے ہیں.

    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی کابینہ نے وادی اردن میں واقع میفوت یریکو کے نام سے بستی کو سرکاری اور قانونی بستی قرار دینے سے اتفاق کیا ہے۔

    واضح رہے کہ بین الاقوامی قانون کے تحت اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم تمام یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔ اسرائیل اپنی ہٹ دھرمی سے ان کو قانونی قراردیتا ہے جن کی اس نے منظوری دی تھی۔

  • ملکہ ترنم کی روح تڑپنے لگی ، نواسے اور پوتے ایک دوسرے کے دشمن بن گئے

    ملکہ ترنم کی روح تڑپنے لگی ، نواسے اور پوتے ایک دوسرے کے دشمن بن گئے

    لاہور: ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی آل اولاد ایک دوسرے کی دشمن بن گئی ، اطلاعات کے مطابق سول کورٹ میں نواسے اداکار احمد بٹ اور مصطفی بٹ نے شاہ نورسٹوڈیو کی جگہ میں اپناحصہ مانگ لیا، عدالت نے تمام وارثوں کی تفصیلات فوری طلب کر لیں۔

    منیب پہلے بہن سمجھتے رہے پھر پیار ہوگیا جس کے نتیجےمیں‌ وہ میرا میاں اور میں اس کی وہ ہوگئی

    ملکہ ترنم میڈم نورجہاں مرحومہ کے نواسے اداکار احمد بٹ نے اپنے بھائی مصطفی بٹ کے ہمراہ نانی کی جائیداد شاہ نورسٹوڈیو کی جگہ سے حصہ دلوانے کے لیے سول جج نوید انجم کی عدالت میں دعوی دائر کر دیا، احمد بٹ کے وکیل عرفان تارڑ ایڈووکیٹ کا کہنا تھاکہ شاہ نور سٹوڈیو کی جگہ مشترکہ ہے لیکن اس پر ماموں کا قبضہ ہے۔

     

    ’’ میرے پاس تم ہو‘‘عائزہ خان نے کس کے بارے میں‌ یہ بات کہہ دی

    دوسری طرف اس معاملے کو نبٹانے کے لیے فلمی دنیا کی بڑی شخصیات نے بھی تصفیہ کرانے کی کوششیں کیں‌لیکن وہ ناکام رہے ،احمد بٹ نے ماموں اصغر سے جائیداد میں اپنا حصہ دینے کا مطالبہ کیا ہے، سول جج نوید انجم نے احمد بٹ کے دعوے پر میڈم نور جہاں کے پوتے مظہر امام اور فخر امام کو دو اکتوبر کو جواب کے لیے نوٹس جاری کر دیا ہے۔

  • آزاد کشمیر پر حملے کی باتیں خطے کو جنگ کی طرف لے جارہی ہیں،صدر آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر پر حملے کی باتیں خطے کو جنگ کی طرف لے جارہی ہیں،صدر آزاد کشمیر

    آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ بھارت کے آزاد کشمیر پر حملے کی باتیں خطے کو جنگ کی طرف لے جارہی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ دنیا بھر میں کشمیر میں ہونےوالے مظالم کے خلاف احتجاج کیا گیا ،60ممالک نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی ہے ،ثالثی کا چرچا اور شور ہے اس کے لیے چند شرائط ہونی چاہئیں،ثالثی کے لیے اقوام متحدہ کے اصولوں کو اپنایا جائے،

    صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی دنیا اور سول سوسائٹی نے کشمیر کے معاملے پر آواز اٹھائی ہے،آج یورپین پارلیمنٹ میں بھارتی مظالم پر 12سال بعد بات کی جائے گی.

  • قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے  ٹرائلز کا اعلان ، ٹرائلز22 ستمبر تک جاری رہیں گے

    قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان ، ٹرائلز22 ستمبر تک جاری رہیں گے

    قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کے ٹرائلز کا اعلان

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے قومی انڈر 16 کرکٹ ٹیم کی تشکیل.ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز کا آغاز کل سے ہوگا.ٹرائلز میں شرکت کے لیے 37 کھلاڑیوں کو حنیف محمد ہائی پرفارمنس سنٹر کراچی طلب کرلیا گیا.ٹیم کی تشکیل کے لیے ٹرائلز 22 ستمبر تک جاری رہیں گے

    بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا، چیف سلیکٹر قومی جونیئر سلیکشن کمیٹی ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد انہیں ٹرائلز کے لیے طلب کیا گیا ہے،سیریز اکتوبر کے تیسرے ہفتے میں لاہور میں کھیلی جائے گیسیریز کی تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائے گا

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لاک ڈاؤن کو 44 واں روز ، بھارتی فوج نے چوراہوں میں  بنکر بنا لیے، وادی جیل بن چکی

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لاک ڈاؤن کو 44 واں روز ، بھارتی فوج نے چوراہوں میں بنکر بنا لیے، وادی جیل بن چکی

    کشمیر میں بربریت کو آج 44 واں روز ہے۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کرنے لگی ۔ سری نگر کے چوکوں اور چوراہوں پر بھارتی فوج نے بلٹ پروف بنکرز بنا لیے

    کشمیر میں بھارت کی فوجی دہشت گردی کا آج 44 واں روز ہے۔ مقبوضہ وادی دنیا کی سب سے بڑی جیل بن چکی ہے۔ سری نگر کے چوراہوں پر بھارتی فوج نے بلٹ پروف بنکرز بنا لیے۔ کشمیریوں کے لیے آواز اٹھانے والے عالمی اداروں کے خلاف بھارت کی سازشیں ناکام ہو گئیں، آج یورپی یونین کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر پر بحث ہو گی۔
    کرفیو، لاک ڈاؤن، جگہ جگہ بھارتی فوجی تعینات، قابض بھارتی فورسز نے سری نگر کے جہانگیر چوک، بخشی سٹیڈیم، سبزی منڈی چوک میں بلٹ پروف بنکرز بھی قائم کر لئے۔
    وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو44 روز ہو گئے ہیں،بھارتی حکام نے گذشتہ 44 روز میں دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جن میں سابق وزرا اعلی سمیت 200 سے زائد سیاستدان شامل ہیں .بھارتی فوج نے 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو سنگ بازی کے الزام میں گرفتار کیا، ڈیڑھ سو سے زائد کشمیریوں کو عسکریت پسندوں سے تعلق کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے.
    لاکھوں لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوراک تک رسائی نہیں جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز مسلسل بند ہیں، اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور مقامی کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں. تعلیمی ادارے تا حال بند ہیں، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناتی ہے، کشمیر میں چھ ہفتے گزر گئے کشمیریوں‌کو نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی.

  • پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی نازیہ نذیر کا کرکٹ جنون

    پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی نازیہ نذیر کا کرکٹ جنون

    پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والی نازیہ نذیر کی کرکٹ سے محبت.رشتہ داروں کے ڈر سے چھپ کرکٹ کھیلتی تھی،
    گرین کیپ نہ ملی تو نازیہ نذیر نے امپائرنگ میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق قومی ویمن کرکٹ امپائر نازیہ نذیر کا تعلق اوکاڑہ کے نواحی قصبے حویلی لکھا سے ہے۔ صوبہ پنجاب کے ایک پسماندہ علاقے کی رہائشی نازیہ نذیرکا تعلق ایک زمیندار خاندان سے ہے۔ نازیہ نذیر کا کہنا ہے کہ ہمارے علاقے میں خواتین کو تعلیم کے زیادہ مواقع فراہم نہیں کیے جاتے۔ ایسے میں وہاں کی ایک خاتون کا کھیلوں کی طرف راغب ہونا آسان نہیں تھا۔

    30 سالہ نازیہ نذیر والدین سے چھپ کر کرکٹ کھیلا کرتی تھیں۔ خاتون امپائر کاکہنا ہے کہ انہیں کرکٹ سے پیار ہے۔ کالج کے زمانے میں رشتہ داروں کے ڈر سے خواتین کرکٹ میچ کے بعد دانستہ طور پر میڈیا کوریج کا حصہ نہیں بنتی تھی۔ مجھے خوف تھا کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے کوئی انٹرویو یا تصویر اہلخانہ نے دیکھ لی تو شوق کی تکمیل ایک خواب رہ جائے گا۔ نازیہ نذیر حالات کی سختی کے باعث اپنے کیریئر کا عروج نہ دیکھ سکیں اور گرین کیپ کے حصول میں ناکام رہیں۔

    سابق کرکٹر نے ہمت نہ ہاری اور کرکٹ سے منسلک رہنے کا فیصلہ کیا۔ گورنمنٹ کالج ٹاؤن شپ لاہور کی لیکچرار نازیہ نذیر نے گذشتہ سال بطور ویمن امپائر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔ وہ گذشتہ سیزن میں قومی انٹر ڈیپارٹمنٹل ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا ایک میچ سپروائز کروا چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بطور امپائر میدان میں اترنے سے قبل وہ ساری رات سو نہیں سکیں۔ اگلے روز میچ سپروائز کرنے کی خوشی الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا وہ اس وقت صرف یہ دعا کر رہی تھیں کہ یہ خوشی تادیر سلامت رہے۔

    ایمپائرنگ میں اپنے سفر کا آغاز کرنے والی نازیہ نذیر کا ہدف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایلیٹ پینل میں جگہ بنانا ہے۔ نازیہ نذیر قومی ٹرائنگولر ایک روزہ ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ میں شامل 6 ویمن امپائرز میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح کے مقابلوں میں بطور امپائرز میچز سپروائز کرنے سےان کی کارکردگی میں تسلسل پیدا ہوگا۔

    نازیہ نذیر نے خواتین کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ زندگی میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے تاہم ان کے سامنے ہمت ہار کر بیٹھنا دانشمندی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ویمن کرکٹ کے فروغ کے لیے سب کو آگے آنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کرکٹ ایک بہترین کھیل ہے اور اس کی ترقی معاشرے کی ترقی ہے۔

  • کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں‌ اضافہ ، معیشت کی بہتری کی علامت

    کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں‌ اضافہ ، معیشت کی بہتری کی علامت

    پاکستان میں برآمدات میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ معیشت کےلیے ایک خوش آئند بات ہے .اس سلسلے میں رواں مالی سال کے دوران کھیلوں کی مصنوعات کی برآمدات میں 11.15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    جولائی 2019 میں چار کروڑ 67 لاکھ ڈالر مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گزشتہ سال اسی ماہ چار کروڑ 20 مالیت کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں۔

    اسٹیٹ بینک کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فٹ بالز کی برآمدات میں 15.83 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک کروڑ 72 لاکھ سے بڑھ کر تقریبا دو کروڑ ڈالر ہوگئی ہیں۔صرف اس مد میں‌اضافہ ملکی معیشت کے لیے بہتری کی علامت ہے.

    اس سلسلے میں‌ وزیراعظم کے مشیر برائے کامرس، ٹیکسٹائل، انڈسٹریز، پروڈکشن اور انویسٹمنٹ عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ ویلیوایڈڈ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ خوش آئند ہے، جولائی 2018ء کے مقابلے میں جولائی 2019کے دوران برآمدات میں 14فیصد اضافہ اور درآمدات میں اٹھارہ فیصد کمی یہ ظاہر کرتی ہے کہ معاملات درست سمت میں گامزن ہیں

  • جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں‌کرسکتا، پردے پر وینا ملک نے قران کا پیغام شیئرکیا ، احمقوں کی طرف سے بے جا  تنقید جاری

    جسے اللہ ہدایت دے دے اسے کوئی گمراہ نہیں‌کرسکتا، پردے پر وینا ملک نے قران کا پیغام شیئرکیا ، احمقوں کی طرف سے بے جا تنقید جاری

    کراچی: جسے اللہ ہدایت دے دیں‌اسے کوئی گمراہ نہیں کرسکتا اور جسے اللہ گمراہ کردیں اسے کوئی ہدایت نہیں دے سکتا ، علمابیان فرماتے ہیں‌کہ جو لوگ اپنے دل میں ہدایت کی خواہش رکھتے ہیں‌اور ان کے راستے میں رکاوٹیں‌حائل ہوں تو ایک نہ ایک دن اللہ ان کو ہدایت کی نعمت سے نواز ہی دیتے ہیں ، مگر ہمارے ہاں ایک عجیب ہی معیار ہے ، اگر کوئی گنہگار انسان گناہ کے بعد توبہ کرنا چاہے یا گناہ سے نفرت کرکے ہدایت کی تلاش میں ہو تو اسے اس کی برائیوں کا اعلانیہ اظہار کرکے اسے طعنے دیتے ہیں ، ایسےہی جیسے وینا ملک کے ساتھ ہورہا ہے ،

    منیب پہلے بہن سمجھتے رہے پھر پیار ہوگیا جس کے نتیجےمیں‌ وہ میرا میاں اور میں اس کی وہ ہوگئی

    باغی ٹی وی کے مطابق چند دن قبل خیبرپختونخوا میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کی جانب سے طالبات کے لیے برقعے یا عبائے کو لازمی قرار دیے جانے کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے اور ٹوئٹر پر ’’حجاب اسلامی تہذیب کی پہچان‘‘ کے نام سے ہیش ٹیگ ٹرینڈ کررہا ہے ،کچھ لوگ حق پر اور کچھ مخالف ہیں

    ذرائع کے مطابق اسی حوالے سے پاکستانی اداکارہ و میزبان وینا ملک نے بھی پشاور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے گزشتہ روز ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں وہ ایک ریستوران میں مکمل طور پر برقعے میں ملبوس نظر آرہی ہیں جب کہ انہوں نے چہرے پر نقاب بھی کیا ہوا ہے، اس پوسٹ کے ساتھ وینا ملک نے قرآن کی آیت کا ترجمہ بھی شیئر کیا جو خواتین کے حجاب سے متعلق ہے۔

    اے نبی (صل اللہ علیہ والہ وسلم ) فرما دیجئے؛

    اپنی بیویوں سے اور اپنی بیٹیوں سے اور مومنین کی عورتوں سے کہ جہاں کبھی ضرورت سے باہر نکلنا پڑے تو چادر میں لپٹ کر نکلا کرو(احزاب :59)

    وینا ملک کی طرف سے یہ پوسٹ شیئر کرنے کے بعد بڑی تعداد میں‌لوگوں نے وینا ملک کے اس اقدام کی تعریف کی اور کہا کہ وینا نے تو اللہ کا پیغام شیئر کیا ہے اللہ تعالیٰ‌وینا ملک کو اسلام پر ثابت قدم رکھے اور ہدایت دے ،

    جبکہ کچھ نام نہاد مخالفین نے وینا ملک کے اس اقدام پر تنقید کی کہ وہ پہلے خود تو پردے پرعمل کرے اور دوسروں‌کو بعد میں وعظ ونصیحت کرے

    تیسرا طبقہ وہ ہے جس نے دوسرے طبقے اس تنقیدی عمل پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ہدایت کی طرف آنا چاہتا ہے تو وہ لوگ بجائے دعا کرنے کے اس کے ماضی کو بنیاد بناکر طعنے دیتے ہیں اور یہ عمل اللہ کو بہت ناپسند ہے، اللہ تو یہی چاہتے کہ میرے بندے موت سے پہلے پہلے توبہ کرلیں،پھر لوگ اللہ کی مرضی پر کیوں تنقید کرتے ہیں