Baaghi TV

Author: +9251

  • امریکہ، الاسکا میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے

    امریکہ، الاسکا میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے

    امریکی ریاست الاسکا میں زلزلہ کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
    جاپان ، زلزلہ کے شدید جھٹکے
    امریکی جیولوجیکل ڈپارٹمنٹ کے مطابق ریکٹرا سکیل پر زلزلہ کی شدت 5.4 تھی۔

    محکمہ نے بتایا کہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق آج ایک بجکر 10 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز ولو گاوں میں زمین سے 42 کلومیٹر کی گہرائی میں واقع تھا

  • تیل تنصیبات پر حملے ، شہزادہ محمد بن سلمان  نے ایران  بارے بڑی بات کہہ دی…

    تیل تنصیبات پر حملے ، شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران بارے بڑی بات کہہ دی…

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کو پورے خطے کے لئے خطرہ قرار دے دیا

    سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ایران کو پورے خطے کے لئے خطرہ قرار دے دیا ولی وعہد نے کہا کہ ایران صرف سعودی عرب ہی کے لیے نہیں پورے خطے اور ریجن کے لیے خطرہ ہے.سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ”ایس پی اے” کے مطابق ولی عہد نے ان خیالات کا اظہار امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر سے ٹیلیفون پر گفتگو میں کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، تیل تنصیبات پر حملوں کی مذمت


    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی. اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ ان حملوں‌بارے کہہ چکے ہیں کہ اہداف لاک کیے ہوئے ہیں اور ہتھیار بھی تیار ہیں. بس تحقیق جاری ہے. اس کے بعد دنیا بھر میں اس فعل کی مزمت کی جارہی ہے ،پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی فون کر کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ان حملوں کی مزمت کی

  • کھلاڑی اب ایسا کھانا نہیں‌کھا سکیں گے، مصباح‌ نے لگائی پابندی

    کھلاڑی اب ایسا کھانا نہیں‌کھا سکیں گے، مصباح‌ نے لگائی پابندی

    کھلاڑی اب ایسا کھانا نہیں‌کھا سکیں گے، مصباح‌نے لگائی پابندی
    ئئے آنے والے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق نے آتےہیں اہم فیصلے لینا شروع کر دیے ، جس پر کافی چرچا ہے.
    انہوں نے کھلاڑیوں کی صحت اور فٹنس پر کمپرو مائز نہ کرنے کے پروگرام کو جاری کرتےہوئے سخت فیصلے شروع کر دیے ہیں۔
    کوچ نے آنے والے ایونٹ اور قومی اکیڈمی اور قائد اعظم ٹرافی میں مقابلوں کے دوران تلی ہوئی ، چٹ پٹی ، تیز مصالحوں‌ اور مرغن غذاوں پر پابندی لگادی ہے۔
    یہ بھی اطلاعات ہیں کوچ نے کرکٹ اکیڈمی لاہورمیں کھانے کا مینیو تبدیل کرا دیا ہے جس کے بعد کھلاڑیوں کم چکنائی والے کھانے دیئے جا رہے ہیں۔حفظان صحت کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے ایسا اقدام کیا گیا ہے

  • فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم ، وائی فائی مشنری واپس کرنے کا حکم ، کون کون متاثرہوگا اس فیصلے سے پتہ چل گیا

    فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم ، وائی فائی مشنری واپس کرنے کا حکم ، کون کون متاثرہوگا اس فیصلے سے پتہ چل گیا

    لاہور : ان لاہوریوں کے لیے انٹرنیٹ کے حوالے سے بری خبر جو فری میں‌استعمال کرتے ہیں، اطلاعات کے مطابق میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اور بلدیاتی اداروں کا رخ کرنے والے شہریوں کے لیے بری خبر، بلدیاتی اداروں میں بھی فری انٹرنیٹ کی سہولت ختم کردی گئی،

    شہر کے نو زونز اور بلدیاتی اداروں میں آنے والے شہری اب مفت انٹر نیٹ سہولت سے محروم ہوگئے، پنجاب وائی فائی سروس میٹروپولیٹن کارپوریشن اور بلدیاتی اداروں میں بند کردی گئی۔سابقہ دور حکومت میں سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر فری وائی فائی سروس کے لیے مشینری تنصیب کی گئی تھی تاہم اب وائی فائی سروس میسر نہیں ہوگی۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے وائی فائی مشینری واپس لینے کے لیے ایم سی ایل اور بلدیاتی اداروں کو مراسلہ جاری کردیا۔

  • ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا بارے دو ٹوک بات کہہ دی…

    ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا بارے دو ٹوک بات کہہ دی…

    ایران کے سپریم لیڈر نے امریکا بارے دو ٹوک بات کہہ دی…

    تفصیلات کے مطابق : ایران کے روحانی اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا سے کسی بھی سطح پر بات چیت نہیں ہو سکتی
    ایران ٹی وی کے مطابق سپریم لیڈر خامنہ ای نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سے کسی بھی سطح پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔ہمارا یہ اٹل اور دو ٹوک موقف ہے.انہوں نے مزید کہا کہ یہ ملک کی تمام قیادت کا فیصلہ ہے اور اسلامی جمہوریہ کے تمام عہدیداران کا فیصلہ ہے

    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی. اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ ان حملوں‌بارے کہہ چکے ہیں کہ اہداف لاک کیے ہوئے ہیں اور ہتھیار بھی تیار ہیں. بس تحقیق جاری ہے. اس کے بعد دنیا بھر میں اس فعل کی مزمت کی جارہی ہے ،پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی فون کر کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ان حملوں کی مزمت کی

  • ایس پی ٹریفک کوئٹہ نے لیا ایکشن

    بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں ایس پی ٹریفک ملک محمدجاویدصاحب کے زیر نگرانی منسٹرنمبرپلیٹ والے گاڑیوں اورکالے پیپروالے گاڑیوں کے خلاف کارواٸی جاری ہے اس سلسلے میں آج سرینہ چوک اور شہر کے مختلف علاقوں میں کروائی کرتے ہوۓ سرکاری اور غیر سرکاری گاڑیوں سے منسٹر نمبر پلیٹس اور غیر سرکاری گاڑیوں سے بلیک پیپر اور ڈیزائن نمبر پلیٹس ہٹا دی گئیں۔

  • سائل دہلوی صاحب کی وفات

    سائل دہلوی صاحب کی وفات

    ستمبر ١٩٤٥*

    *حضرتِ داغؔ دہلوی کے داماد، شاگرد اردو کلاسیکی غزل کے معروف شاعر” سائلؔ دہلوی صاحب “ کی وفات…*

    *داغؔ* کی بنائی ہوئی لفظ ومعنی کی روایت کو برتنے اور آگے بڑھانے والوں میں *سائلؔ* کا نام بہت اہم ہے ۔ سائل داغ کے شاگرد بھی تھے اور پھر ان کے داماد بھی ہوئے انہوں نے تقریبا تمام کلاسیکی اصناف میں شاعری کی اور اپنے وقت میں برپا ہونے والی شعری محفلوں اور مشاعروں میں بھی بہت مقبول تھے ۔
    *نواب سراج الدین خاں سائلؔ* کی پیدائش *۲۹ مارچ ۱۸۶۴ء* کو دہلی میں ہوئی ۔ وہ *مرزا شہاب الدین احمد خاں ثاقب* کے بیٹے اور *نواب ضیاالدین احمد خاں نیر درخشاں جاگیر دار لوہارو* کے پوتے تھے ۔ بچپن میں ہی ان کے والد کا انتقال ہوگیا لہذا چچا اور داد کے سایۂ عاطفت میں پروان چڑھے ۔ شاگرد *غالب نواب غلام حسین خاں محو* کی شاگردی کا شرف حاصل ہوا ۔
    *داغؔ* کے انتقال کے بعد *سائلؔ* اور *بیخودؔ دہلوی*، *حضرتِ داغ* کی جانشینی کے دعوے دار تھے اس لئے ان دونوں کے حامیوں میں تکرار اور معرکے ہوتے رہے ۔ *شاہد احمد دہلوی* نے ان معرکوں کے بارے میں لکھا ہے ’’ دہلی میں *بیخود* والوں اور *سائلؔ* والوں کے بڑے بڑے پالے ہوتے ۔ اکثر مشاعروں میں مار پیٹ تک نوبت پہنچ جاتی ۔ سائل صاحب ان جھگڑوں سے بہت گھبراتے تھے اور بالآخر انہوں نے دہلی مشاعروں میں شریک ہونا ہی چھوڑ دیا ‘‘۔
    *١٥ ستمبر ۱۹۴۵ء* کو *دہلی* میں *سائلؔ دہلوی* کا انتقال ہوا اور *صندل خانہ بابر مہرولی* میں سپرد خاک کیا گیا ۔

    💐 *ممتاز شاعر سائلؔ دہلوی کے یومِ وفات پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ عقیدت…* 💐

    گماں کس پر کریں صوفی ادھر ہے اس طرف واعظ
    خدا رکھے محلے میں سبھی اللہ والے ہیں

    *آہ کرتا ہوں تو آتے ہیں پسینے ان کو*
    *نالہ کرتا ہوں تو راتوں کو وہ ڈر جاتے ہیں*

    ہمیشہ خونِ دل رویا ہوں میں لیکن سلیقے سے
    نہ قطرہ آستیں پر ہے نہ دھبا جیب و دامن پر

    تم آؤ مرگ شادی ہے نہ آؤ مرگ ناکامی
    نظر میں اب رہ ملک عدم یوں بھی ہے اور یوں بھی

    خط شوق کو پڑھ کے قاصد سے بولے
    یہ ہے کون دیوانہ خط لکھنے والا

    *کھل گئی شمع تری ساری کراماتِ جمال*
    *دیکھ پروانے کدھر کھول کے پر جاتے ہیں*

    گماں کس پر کریں صوفی ادھر ہے اس طرف واعظ
    خدا رکھے محلے میں سبھی اللہ والے ہیں

    محتسب تسبیح کے دانوں پہ یہ گنتا رہا
    کن نے پی کن نے نہ پی کن کن کے آگے جام تھا

    ہمیشہ خونِ دل رویا ہوں میں لیکن سلیقے سے
    نہ قطرہ آستیں پر ہے نہ دھبا جیب و دامن پر

    *حق و ناحق جلانا ہو کسی کو تو جلا دینا*
    *کوئی روئے تمہارے سامنے تم مسکرا دینا*

    شباب کر دیا میرا تباہِ الفت نے
    خزاں کے ہاتھ کی بوئی ہوئی بہار ہوں میں

    *یہ مسجد ہے یہ مے خانہ تعجب اس پر آتا ہے*
    *جناب شیخ کا نقشِ قدم یوں بھی ہے اور یوں بھی*

    *ترنم ریزیاں بزم سخن میں سن کے سائلؔ کی*
    *گماں ہوتا ہے بلبل کے چہکنے کا گلستاں میں*

    ملے غیروں سے مجھ کو رنج و غم یوں بھی ہے اور یوں بھی
    وفا دشمن جفا جو کا ستم یوں بھی ہے اور یوں بھی

    *تماشا دیکھ کر دنیا کا سائلؔ کو ہوئی حیرت*
    *کہ تکتے رہ گئے بد گوہروں کا منہ گہر والے*

    تمنائے دیدار ہے حسرت دل کہ تم جلوہ فرما ہو میں آنکھیں سینکوں
    نہ کہہ دینا موسیٰ سے جیسے کہا تھا مری عرض پر لن ترانی کہو تو

    *امیر کرتے ہیں عزت مری ہوں وہ سائلؔ*
    *گلوں کے پہلو میں رہتا ہوں ایسا خار ہوں میں*

    سائلؔ کو تم نہ چشم حقارت سے دیکھنا
    نواب پانچ پشت سے اس کا خطاب ہے

    🌸 *سائلؔ دہلوی* 🌸

  • فاروق عبداللہ کی گرفتاری کو لے کر کانگریس نے کیا بڑا سوال

    فاروق عبداللہ کی گرفتاری کو لے کر کانگریس نے کیا بڑا سوال

    بھارتی کانگریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کرنے کی خبر آنے کے بعد مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔
    مقبوضہ کشمیر،سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار
    کانگریس نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیر داخلہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا تھا کہ فاروق عبداللہ کو نہ تو حراست میں لیا گیا ہے اور نہ ہی گرفتار کیا گیا ہے۔ لیکن اب کہا جا رہا ہے کہ وہ پی ایس اے کے تحت گرفتار ہیں۔ کانگریس نے سوال کیا کہ کیا وزیر داخلہ نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا؟ کیا یہ خصوصی اختیارات کی خلاف ورزی نہیں ہے؟

    یادرہے کہ فاروق عبداللہ کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ سے حراست میں لیا گیا ،فاروق عبداللہ کو ابتدائی طور پر 12 دن کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،ضرورت پیش آنے پر حراست کی مدت میں 3ماہ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

  • ممتاز عالم، مترجم، ماہر لسانیات و شاعر جنہوں نے آکسفورڈ ڈکشنری کا اردو ترجمہ پیش کیا

    ممتاز عالم، مترجم، ماہر لسانیات و شاعر جنہوں نے آکسفورڈ ڈکشنری کا اردو ترجمہ پیش کیا

    ؍ستمبر ١٩١٧ ؁

    ممتاز عالم، مترجم، ماہر لسانیات و شاعر جنہوں نے آکسفورڈ ڈکشنری کا اردو ترجمہ پیش کیا” شان الحق حقّیؔ صاحب “ کا یومِ ولادت…
    شان الحق نام اور حقّیؔ تخلص تھا۔ ۱۵؍ستمبر ۱۹۱۷ء کو دہلی میں پیدا ہوئے۔ اعلی تعلیم سینٹ اسٹیفنز کالج، دہلی اور علی گڑھ یونیورسٹی سے حاصل کی۔۱۹۵۵ ء میں لندن میں ذرائع ابلاغ کا کورس بھی مکمل کیا۔ ۱۹۵۰ء سے ۱۹۶۸ء کی درمیانی مدت میں آپ مدیر اعلی ’’ماہ نو‘‘ کراچی ونگراں مطبوعات ڈپٹی ڈائرکٹر محکمۂ اشتہارات ومطبوعات وفلم سازی حکومت پاکستان اور رکن سابق انفارمیشن سروس آف پاکستان رہے۔کراچی میں یونائیٹڈ ایڈورٹائزر کے ڈائرکٹر رہے۔پاکستان آرٹس کونسل کی مجلس انتظامیہ کے رکن بھی رہے۔ آپ کی چند تصانیف وتالیفات یہ ہیں:
    ’انتخاب ظفر‘ ، ’انجان راہی‘(ترجمہ امریکی ناول)، ’تار پیراہن‘(منظومات) ’دل کی زبان‘، ’پھول کھلے ہیں رنگ برنگے‘(منظومات) ’نکتۂ راز‘(تنقیدی مقالات)، ’لغات تلفظ‘، ’آپس کی باتیں‘، ’افسانہ در افسانہ(خودنوشت سوانح) ’حرف دل رس‘، ’اوکسفرڈانگریزی اردو لغت‘ ، ’شاخسانے‘۔ شان الحق حقی کو حکومت پاکستان کی جانب سے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں ’’ستارۂ امتیاز‘‘ عطا کیا گیا۔
    وہ ۱۱؍اکتوبر ۲۰۰۵ء کو کینیڈا میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔
    بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:83

    🌸 ممتاز شاعر شان الحق حقیؔ کے یوم ولادت پر منتخب اشعار بطورِ خراجِ تحسین… 🌸

    لوگ تم سے بھی ستم پیشہ کہاں ہوتے ہیں
    جو کہیں کا نہ رکھیں اور پھر اپنا نہ کہیں

    تم سے الفت کے تقاضے نہ نباہے جاتے
    ورنہ ہم کو بھی تمنا تھی کہ چاہے جاتے

    بڑی تلاش سے ملتی ہے زندگی اے دوست
    قضا کی طرح پتا پوچھتی نہیں آتی

    جدائیوں سے شکایت تو ہو بھی جاتی ہے
    رفاقتوں سے وفا میں کمی نہیں آتی

    اے دل اب اور کوئی قصۂ دنیا نہ سنا
    چھیڑ دے ذکرِ وفا ہاں کوئی افسانہ سنا

    کر چکا جشن بہاراں سے میں توبہ حقیؔ
    فصلِ گل آ کے مری جان کو رو جاتی ہے

    نکلے تری دنیا کے ستم اور طرح کے
    درکار مرے دل کو تھے غم اور طرح کے

    وہ مزا رکھتے ہیں کچھ تازہ فسانے اپنے
    بھولتے جاتے ہیں سب درد پرانے اپنے

    شمشیر کی زد پر ہیں کچھ اور ہمیں جیسے
    ہنگامِ تقاضا کیا اے دل وہ جسے چاہیں

    ہیں ابھی اہل ہوس سود و زیاں کے ہی اسیر
    پھیرتے ہیں یوں ہی باتوں سے گماں اور طرف

    اے دل ترے خیال کی دنیا کہاں سے لائیں
    ان وحشتوں کے واسطے صحرا کہاں سے لائیں

    چپ ہے وہ مہر بہ لب میں بھی رہوں اچھا ہے
    ہلکا ہلکا یہ محبت کا فسوں اچھا ہے

    سجا کے لائے تھے کچھ لوگ نامۂ اعمال
    میانِ حشر ہوا احتساب اور ہی کچھ

    اک مہک سی دم تحریر کہاں سے آئی
    نام میں تیرے یہ تاثیر کہاں سے آئی

    ایمائے غزل کرتی ہیں موسم کی ادائیں
    اک موجِ ترنّم کی ہوس میں ہیں فضائیں

    جو ہو ورائے ذات وہ جینا ہی اور ہے
    جینے کا اہلِ دل کے قرینہ ہی اور ہے

    وہی اک فریبِ حسرت کہ تھا بخششِ نگاراں
    سو قدم قدم پہ کھایا بہ طریقِ پختہ کاراں

    بیانِ شوق نہیں قیل و قال کا محتاج
    کبھی فغاں میں ادا کر کبھی نظر سے کہہ

    یہ کس نے کیا یاد کہاں جاتے ہو حقیؔ
    کچھ آج تو پڑتے ہیں قدم اور طرح

    🌹 شان الحق حقیؔ 🌹

  • بھارتی ریاست گجرات سے کشمیریوں کے حق میں بڑی خبر آ گئی

    بھارتی ریاست گجرات سے کشمیریوں کے حق میں بڑی خبر آ گئی

    بھارتی ریاست گجرات کے مختلف مقامات پر ہزاروں لوگوں نے مظلوم کشمیریوں کے حق میں دھرنا دیا اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مجسمے کو نذر آتش دیا۔ احتجاج کے بعد پولیس نے محصور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ان کو چنڈی گڑھ جانے سے روک دیا۔
    بھارت کشمیر میں مواصلاتی نظام بحال کرے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی پولیس نے احتجاجی مارچ کو روکنے کے لئے موہالی میں مختلف کسانوں اور طلباءکی یونینوں سے تعلق رکھنے والی خواتین سمیت درجنوں کارکنوں کو بھی حراست میں لیا۔ ان بائیں بازو کے گروپوں نے پنجاب کے گورنر وی پی سنگھ بدنورکے لئے ایک میمورنڈم تیار کیا جس میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کی بحالی ، کشمیری عوام کے حق خودارادیت اور مسلح افواج کے خصوصی اختیارات ایکٹ کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا۔

    بھارتی حکومت کی جانب سے مظاہرین کو موہالی پہنچنے سے روکا گیا تاہم ، جہاں بھی انہیں روکا گیا وہاں ہزاروں افراد نے دھرنا دیا۔ یہ دھرنے بنیادی طور پر پنجاب کے جنوب میں بٹھنڈا ، مانسہ ، فریدکوٹ ، مکتسار ، سنگرور ، فیروز پور اور برنالہ اضلاع کے علاوہ موہالی اور ترن ترن کے اضلاع میں دیے گئے جہاں مظاہرین نے وزیر اعظم کے مجسمے کو نذر آتش کیا۔