Baaghi TV

Author: +9251

  • منیب پہلے بہن سمجھتے رہے پھر پیار ہوگیا جس کے نتیجےمیں‌ وہ میرا میاں اور میں اس کی وہ ہوگئی

    منیب پہلے بہن سمجھتے رہے پھر پیار ہوگیا جس کے نتیجےمیں‌ وہ میرا میاں اور میں اس کی وہ ہوگئی

    اسلام آباد :منیب پہلے بہن سمجھتے رہے پھر پیار ہوگیا جس کے نتیجنےمیں‌ وہ میرا میاں اور میں اس کی زوجہ محترمہ ہوگئی ، ہم دونوں ایک دوسرے کو شادی سے پہلے بہن بھائی کے نظریے سے ہی دیکھتے اور ملتے تھے ، میں نے منیب سے پوچھا تو پھر شادی کا فیصلہ کیا

    معروف اداکارہ ایمن خان نے کہا کہ میں نے اپنی فیملی یہاں تک کہ اپنی بہن منال سے بھی منیب کے ساتھ دوستی والی بات چھپائی کیونکہ میں اس رشتے کو سب کے سامنے نہیں لانا چاہتی تھی، شادی کی پیش کش والے سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک دن باتوں باتوں میں انہوں نے منیب کو کہا کہ وہ شادی کرنا چاہتی ہیں اور جب منیب نے پوچھا کہ کس سے تو انہوںنے کہا کہ آپ کر لیں، اور اس بات کو منیب نے اپنے ذہن میں بٹھا لیا اور پھر ہماری شادی ہو گئی۔

  • "عہد وفا ” 22 ستمبر کا دن مختص کرلیا گیا ، کون کس سے وفا کرے گا ، اسی دن ہی پتہ چل جائے گا،

    "عہد وفا ” 22 ستمبر کا دن مختص کرلیا گیا ، کون کس سے وفا کرے گا ، اسی دن ہی پتہ چل جائے گا،

    اسلام آباد:کون کس سے کرے گا وفا کا عہد اس بات کی حقیقت کھلے گی 22 ستمبر کو ، اطلاعات کے مطابق نیا پاکستانی ڈرامہ سیریل’’عہد وفا‘‘22ستمبر کو آن ایئر کیا جائے گا۔اس ڈرامے کے مرکزی کردار ہوں گے احمد رضا میراور ساتھ عہد اور بھی لوگ نبھائیں گے،

    ذرائع کےمطابق جو اطلاعات موصول ہوئی ہیں اس کے مطابق احد رضا میر کا نیا ڈرامہ سیریل ’’عہد وفا‘‘ 22ستمبر کو آن ایئر کیا جائے گا، ڈرامے کی کاسٹ میں احد رضا میر، احمد علی اکبر، عثمان علی اکبر، وہاج علی، علیزے شاہ، زارا نوار عباس، ہاجرہ یامین، ونیزہ احمد اور محمد احمد شامل ہیں۔

  • سعودی تیل تنصیباب پر حملہ خطر ناک جارحیت ہے، متحدہ عرب امارات

    سعودی تیل تنصیباب پر حملہ خطر ناک جارحیت ہے، متحدہ عرب امارات

    متحدہ عرب امارات کے وزیرخارجہ انور قرقاش نے سعودی عرب میں ہفتے کے روز تیل کی دو تنصیبات پر ہونے حملے کو ایک خطر ناک جارحیت قرار دے دیا.

    منگل کے روزں قرقاش نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ "ارامکو کی تنصیبات پر دہشت گرد حملے کا کوئی بھی جواز نہیں ہے اور اور ایسے عمل کو کسی صورت بھی قابل قبول نہیں کیا جا سکتا ہے … انہوں نے ان حملوں‌ کے بعد کہا کہ اس موقع پر ہر عرب ملک اور عالمی برادری کی خظے کی سلامتی کے لیے متحد ہو کر کھڑے ہونا چاہیے.

    اس سلسلے میں امریکی صدر نے وایٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا “قیمتیں بہت زیادہ بلند نہیں ہوئیں اور ہمارے پاس تیل کے بڑے ذخائر ہیں محفوظ ذخائر ہیں۔ ہم ان میں سے ایک خاص حصہ چالو کر کے اور دیگر ممالک بھی اشتراک کریں تو ہم سپلائی کے اس خلا کو پر کر سکتے ہں
    حملوں کی وجہ سے جو نقصان ہوا اس پر پاکستان بھی اپنا رد عمل ہوا ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

  • ’’ دل موم کا دیا‘‘یاسر نواز نے دل کی باتیں کہہ دیں‌ ، اب وہ کیا کریں گے یہ بھی بتا دیا

    ’’ دل موم کا دیا‘‘یاسر نواز نے دل کی باتیں کہہ دیں‌ ، اب وہ کیا کریں گے یہ بھی بتا دیا

    اسلام آباد :ڈرامہ ’’ دل موم کا دیا‘‘کے بارے میں‌اداکار یاسر نوازنے دل کی باتیں کہہ دیں ، نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایک عرصے سے اداکاری چھوڑ چکے تھے اور ان کی تمام تر توجہ ہدایتکاری پر تھی لیکن جب ڈرامہ ’’ دل موم کا دیا‘‘ کا سکرپٹ پڑھا تو ان میں اداکاری کرنے کی خواہش جاگ اٹھی

    یاسر نواز نجی ٹی وی سے بات کرتےہوئے کہا کہ مجھے اس بات کا بالکل علم نہیں تھا کہ لوگ انہیں اس ڈرامے میں اتنا سراہیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اب کچھ عرصہ تک اداکاری کریں گے اور نئے ڈرامے کے لئے وہ اپنا وزن بھی کم کر رہے ہیں اور اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

  • عالمی مارکیٹ میں‌خام تیل کی قیمتوں میں‌30 سالہ ریکارڈ اضافہ، ٹرمپ نے اہم اعلان کردیا

    عالمی مارکیٹ میں‌خام تیل کی قیمتوں میں‌30 سالہ ریکارڈ اضافہ، ٹرمپ نے اہم اعلان کردیا

    سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں‌کے بعد وہی ہوا جس کا دنیا کو خدشہ تھا ، آرمکونے اپنے خام تیل کی قیمتوں میں تاریخ ساز اضافہ کردیا یوں 30سال میں ہونے والا یہ سب سے بڑا اضافہ ہے.عالمی مارکیٹ میں پیر کے دن سے 15 فیصد اضافہ سامنے آیا ہے . اس طرح برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں 30 برس کے دوران ایک دن میں ہونے والا سب سے بڑا اضافہ اور کاروبار میں ریکارڈ حجم دیکھنے میں آیا۔ واضح رہے کہ سعودی ارامکو کی دو تنصیبات پر حملوں کے بعد مملکت کی تیل کی پیداوار کم ہو کر آدھی رہ گئی تھی۔

    امریکی صدر ٹرمپ اس اضافے کو کوئی خاص اضافہ نہیں قرار دے رہے ہیں .

    امریکی صدر نے وایٹ ہاوس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا "قیمتیں بہت زیادہ بلند نہیں ہوئیں اور ہمارے پاس تیل کے بڑے ذخائر ہیں محفوظ ذخائر ہیں۔ ہم ان میں سے ایک خاص حصہ چالو کر کے اور دیگر ممالک بھی اشتراک کریں تو ہم سپلائی کے اس خلا کو پر کر سکتے ہں
    حملوں کی وجہ سے جو نقصان ہوا اس پر پاکستان بھی اپنا رد عمل ہوا ہے.ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے ،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان توقع کرتا ہے اس قسم کے حملے نہیں دہرائے جائیں گے ،پاکستان موجودہ حالات میں سعودی عرب کے ساتھ مکمل ہمدردی اور حمایت کرتا ہے ،اس قسم کے حملے جس سے تجارتی سرگرمیوں میں تعطل اور خوف پیدا ہو معاف نہیں کئے جا سکتے ،پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے

  • لودہراں : کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق لودہراں میں اللہ ورایا والا چوک کہروڑپکا کے قریب ایک مزدور گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے 11 کے وی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا –

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی

  • ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے ، امریکی عہدیدار نے بڑی بات کہہ دی

    ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے ، امریکی عہدیدار نے بڑی بات کہہ دی

    ایران خطے میں عدم استحکام کا ذمہ دار ہے ، امریکی عہدیدار نے بڑی بات کہہ دی

    باغی ٹی وی رپورٹ : امریکہ کے ریپبلکن چیئرمین سینیٹر جم رش نے ‘ایران کی مشرق وسطی میں عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، سعودی تیل کی تنصیبات پر تباہ کن حملوں کے بعدایران کو تنقید کا نشانہ بنا
    جم رش نے مزید کہا کہ امریکی افواج پر کوئی بھی حملہ ممکن ہے۔ہمیں پیش بندی کے طور پر بیرون ملک تعینات امریکی فوجیوں پر کسی بھی حملے کا بھر پور جواب دینا ہوگا۔ اس سلسے میں آپپریشن کی آپشن زیرغور ہیں۔جم رش نے مزید کہا کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر اعلی عہدیداروں کے ساتھ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہاؤس میں ایک اجلاس میں شریک ہوئے تھے۔جہاں اہم فیصلے کیے گئے.
    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی. اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ ان حملوں‌بارے کہہ چکے ہیں کہ اہداف لاک کیے ہوئے ہیں اور ہتھیار بھی تیار ہیں. بس تحقیق جاری ہے. اس کے بعد دنیا بھر میں اس فعل کی مزمت کی جارہی ہے ،پاکستان کے وزیر اعظم نے بھی فون کر کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ان حملوں کی مزمت کی.

  • "باجی ” اداکارہ میرا کوعزت بھی ملی اور شہرت بھی ملی

    "باجی ” اداکارہ میرا کوعزت بھی ملی اور شہرت بھی ملی

    اسلام آباد : اداکارہ میرا ، تنازعات اور پریشانیوں کے باوجود اس بات پر یقین رکھتی ہیں‌کہ فلم ’’باجی‘‘ میں کام کرنے کے بعد لوگوں نے مجھے وہ عزت دی جس کی مجھے خواہش تھی۔ساتھی ہی شادی کی خوشخبری بھی سناتے ہوئے کہا کہ شادی چھپ کر نہیں‌اعلانیہ کروں گی

    فلم ’’باجی ‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ اس فلم میں کام کرنے کی بعد ان کو لوگوں سے وہ عزت ملی جس کی انہیں خواہش تھی۔ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے اداکارہ میرا نے کہا ک فلم کے ہدایتکار اور باقی عملہ فلم کا نام بدلنا چاہتا تھا لیکن وہ اس کے حق میں نہیں تھیں۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنی شادی کبھی بھی چھپ کر نہیں کریں گی

  • ’’ میرے پاس تم ہو‘‘عائزہ خان نے کس کے بارے میں‌ یہ بات کہہ دی

    ’’ میرے پاس تم ہو‘‘عائزہ خان نے کس کے بارے میں‌ یہ بات کہہ دی

    اسلام آباد ۔میرے پاس تم تم ہو کے نام سے نیا ڈرامہ سامنے آگیا ، دوسری طرف معروف اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ وہ ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘کے بارے میں بھی بڑی اہم بات کہہ دی ، اطلاعات کے مطابق عائزہ خان نے کہا کہ ڈرمے کا سکرپٹ پڑھنے کے بعد اس میں کام نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

    بطور بیوی اور ماں یہ کردار ان کی پسند کے بالکل برعکس تھا ان خیالات کااظہار نجی ٹی وی پر بات کرتے ہوئے کیا ، اداکارہ عائزہ خان نے کہا کہ ڈرامہ ’’ میرے پاس تم ہو‘‘ کا سکرپٹ پڑھا تو انہوں نے اس میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ کیونکہ لیکن ڈرامے کے ہدایتکار ندیم بیگ چاہتے تھے کہ میں ہی یہ کردار کروں اور انہوں نے مجھے اس کے لئے راضی کیا۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ہمایوں سعید کے ساتھ کام کرنا ان کے لئے کسی فخر سے کم نہیں ہیں اور بلاشبہ وہ ایک باکمال اداکار ہیں۔

  • رابی پیرزادہ نے مودی کو شیر پیش کردیا …کشمیرکا مقدمہ لڑنے کا انوکھا انداز

    رابی پیرزادہ نے مودی کو شیر پیش کردیا …کشمیرکا مقدمہ لڑنے کا انوکھا انداز

    رابی پیر زادہ اپنے مخصوص انداز سے مودی کو چیلنچ کرہی ہے اور اس کے مظالم پر علامتی طور پر منفرد انداز میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھےہوئے ہے .پہلے شیر پیش کرتےہوئے کہ پہلے سانپ پیش کیا اور اب شیر کے ساتھ تصوریر بناتے ہوئے مودی کو اس کے کشمیر میں مظالم پر طنز کےنشتر چلائے.کچھ اس طرح‌مودی کو مخاطب کیا.
    پیارے مودی اور پاکستان میں آپ کے پوشیدہ دوست ، ان ایکٹوٹک جانوروں کے بعد ، میں یہاں آپ کو شیر پیش کرتی ہوں ، یہ آپ کو جس طرح سے کشمیر پر دعوت دینے کی کوشش کر رہا ہے اسے کھا جائے گا۔ آپ کے جعلی الزامات سے وائلڈ لائف لاہور کے ذریعہ کشمیر کے بارے میں میرے جذبے کو قابو نہیں کیا جاسکتا ، اور میں کسی جیل میں نہیں ہوں ، میں مودی کے لئے مزید تحائف تیار کر رہی ہوں … # مودی ہٹلر،

    واضح رہے اس پہلے بھی رابی نے مودی کو چیلنج کیا تھا .رابی پیر زادہ نے مودی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ مودی یاد رکھے کہ میں بھی کشمیری ہوں اور جو تونے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہیں ان کا تجھ سے بدلہ لوں گی ، رابی پیرزادہ نے مودی کو کہا کہ انسانوں پر ظلم کرنے والے ہندو انتہاپسد تیری منزل جہنم ہے جا جہنم میں ڈوب مر ، رابی پیرزادہ نے کہا کہ تیرے اندر انسانیت ہی نہیں ہے

    یاد رہےکہ مودی کے نام سخت پیغام کے بعد وائلڈ لائف حکام نے سانپوں کی غیر قانونی پرورش کا بہانہ بناکر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی ، جس پر رابی پیر زادہ اور بڑی تعداد میں رابی کے مداحوں کیطرف سے سخت ردعمل آیا ہے