Author: +9251
-

صحافیوں کی قسمت جاگ اٹھی، حکومت کے حق میں لکھیں اور حاصل کریں نقد 15 ہزار
صحافیوں کی قسمت جاگ اٹھی ،حکومت کے حق میں کالم لکھنے پر پیسے ملیں گے، اخبارات میں اشتہار شائع کروا دیئے گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت ریاست جھاڑ کھنڈ میں بی جے پی حکومت کے انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز ڈپارٹمنٹ نے اخبار میں ایک اشتہار شائع کروایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر آپ صحافی ہیں اور حکومتی منصوبوں کے بارے میں لکھنا چاہتے ہیں تو حکومت لکھنے کے بدلے پیسے دے فی اور کوئی بھی حکومت کی کارکردگی کے حق میں لکھا گیا مضمون جو اخبار میں شائع ہو گا اس کی کاپی انفارمیشن ڈیپارٹ میں جمع کروائیں اور 15 ہزار روپے نقد وصول کریں.
اشتہار میں مزید کہا گیا کہ اس کے لئے صحافی درخواست جمع کروائیں ،حکومت کے حق میں لکھے گئے مضامین کو کتابی شکل بھی دی جائے گی اور جس صحافی کا مضمون کتاب کے لئے منتخب ہو گا اس کو مزید پانچ ہزار روپے دیئے جائیں گے. جھاڑ کھنڈ حکومت نے باقاعدہ اخبار میں اس حوالہ سے اشتہار شائع کروایا ہے.
اشتہار میں مزید کہا گیا کہ صحافیوں کو معاوضہ دینے کے لئے کمیٹی بنائی جائے گی،ٹی وی چینل کے رپورٹر بھی اپنی رپورٹ جمع کروا سکتے ہیں. ان کو بھی فی رپورٹ 15 ہزار کا معاوضہ ملے گا
اخبار میں اشتہار شائع ہونے کے بعد کئی صحافیوں نے درخواستیں جمع کروا دی ہیں.
-

سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو دل کا دورہ پڑ گیا
سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو دل کا دورہ پڑ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیر مملکت برائے خزانہ رانا افضل کو دل کا دورہ پڑ گیا ،جس کے بعد رانا افضل کو ایف آئی سی منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے.
رانا افضل کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں وفاقی وزیر مملکت رہے ہیں،
-
لودہراں : ٹرک کی ٹکر سے بس کو حادثہ
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مسافر بس نے لودھراں خانیوال بائی پاس کے قریب واقع ریلوے پھاٹک کو ٹکر مارنے کے بعد ٹرک کو ٹکر مار دی۔ جسکے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوئے -حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں- حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ، معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع
-
لودہراں : ٹرک کی ٹکر سے بس کو حادثہ
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مسافر بس نے لودھراں خانیوال بائی پاس کے قریب واقع ریلوے پھاٹک کو ٹکر مارنے کے بعد ٹرک کو ٹکر مار دی۔ جسکے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوئے –
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں- حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ، معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع
-

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں زیر تربیت ملکی و غیرملکی افسران کی سپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات
نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں زیر تربیت ملکی اور غیر ملکی سول و عسکری افسران کے گروپ کی این ڈی یو کے سربراہ میجر جنرل عنایت حسین کی سربراہی میں پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی
اسلام آباد ۔ 16 ستمبر (اے پی پی) نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں زیر تربیت ملکی اور غیر ملکی سول و عسکری افسران کے گروپ کی این ڈی یو کے سربراہ میجر جنرل عنایت حسین کی سربراہی میں پیر کو اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسپیکر نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی تعلیمی اور سماجی سرگرمیوں کو سراہا اور کہا کہ مسلح افواج سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ملک میں تعلیم کی فروغ کے لیے بھی گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے، این ڈی یو کا شمار دنیا کی بہترین جامعات میں ہوتا ہے، اپنی اعلیٰ تربیتی اور تعلیمی معیار کی بدولت نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی ہم سب کی ترقی ہے اس کے لیے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ ملکی ترقی کی خاطر ہمیں انفرادی سوچ کے بجائے اجتماعی سوچ کو اپنانا ہو گا۔ سرکاری ملازمین حکومتی ڈھانچے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے سرکاری ملازمین کو دیانتداری اور خلوص نیت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دینا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ زیر تربیت افسران کا این ڈی یو سے تربیت حاصل کرنے کے بعد ان کے اعتماد میں اضافہ ہو گا اور وہ زیادہ بہتر طریقے سے ملک اور قوم کی خدمت کر سکیں گے۔ ملک کی ترقی اور درپیش چیلنجزسے نمٹنے کے لیے سب اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، اپنی صفوں میں اتحاد و یکجہتی قائم کر کے ہم اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے مقبوضہ کشمیر میں 42روز سے جاری کرفیو کی مذمت کی اور کہا کہ کرفیو کے نفاذ سے مقبوضہ وادی میں عوام کے بنیادی حقوق کو سلب کیا گیا ہے۔ کوئی بھی جمہوری معاشرہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حمایت نہیں کر سکتا، بھارت سنگینوں کی چھاو¿ں میں زیادہ دیر کشمیر پر اپنا غاصبانہ جاری نہیں رکھا سکتا، مقبوضہ وادی میں جاری تحریک آزادی کا کامیابی سے ہمکنار ہونے کا وقت انتہائی قریب ہے
-

خیبرپختونخواہ کے سکولوں میں پردے کی پابندی سے ترجمان کی لاعلمی،کہا ایسا کوئی نوٹفکیشن نہیں ہوا
اسکولوں میں برقع پہننے کے معاملے کا وزیر اعلی ٰمحمود خان نے نوٹس لے لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ کے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ سکولوں میں برقع پہننے کی خبروں پر وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا ہے،ترجمان خیبر پختون خوا نے صوبہ بھر کے اسکولوں میں پردے کی پابندی سے لاعلمی ظاہر کردی ،کہا صرف ایک ضلع میں والدین کی مرضی پر اعلامیہ جاری کیا گیا،پردہ مذہب کا حصہ ہے لیکن زبردستی لاگو نہیں کیا جا سکتا،صوبہ میں طالبات کے لیے چادر یاعبایا لازمی قرار دینے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ،متعلقہ اسکولوں کو اعلامیہ واپس لینے کی ہدایت کی گئی ہے،
قبل ازیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر ضیاء بنگش نے کہا تھا کہ ہری پور میں طالبات کے عبایا پہننے کو لازمی قرار دینے کے بعد اب صوبے بھر میں اس فیصلے پر عملدرآمد کرائیں گے۔
کے پی گورنمنٹ نے اسلامی طرز معاشرت اپنانے کی طرف سفر شروع کردیا ہے، اطلاعات کےمطابق سرکاری سکولوں میں طالبات کوعبایا، گاون یا چادر اوڑھ کر سکول آنے کی ہدایات کردی گئیں ہیں،ای ڈی او ہری پورنے کے پی حکومت کے فیصلے پر سب سے پہلے عمل کرکے گڈ گورننس کا ثبوت بھی دے دیا ہے،
ہری پور سے ذرائع کےمطابق اس سلسلے میں ای ڈی او ہر ی پور نے وضاحت پیش کرتے ہوئےکہا ہےکہ طالبات کے پردے کا مقصد ان کا تحفظ کرنا ہے ، ای ڈی او نے کہا کہ اسلام کی اس طرز معاشرت میں بہتری ، خیر اور خاتون کی حفاظت کے راز چھپے ہوئے ہیں،

