Baaghi TV

Author: +9251

  • لندن: ویڈیو کیس کے اہم کردار ناصر بٹ   فرانزک رپورٹ کے لیے پہنچ گئے، اہم خبر

    لندن: ویڈیو کیس کے اہم کردار ناصر بٹ فرانزک رپورٹ کے لیے پہنچ گئے، اہم خبر

    لندن: جج ارشد ملک ویڈیو کیس کے اہم کردار ناصر بٹ فرانزک رپورٹ کی تصدیق کرانے کیلئے پاکستان ہائی کمیشن پیش ہو گئے. ناصر بٹ کا پاکستان ہائی کمیشن آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا.برطانیہ کی دو ڈیجیٹل فرانزک فرمز نے بھی جج ارشد ملک ویڈیو کے درست ئونےُکی تصدیق کردی ہے، پاکستانی عدالتوں میں برطانیہ سے شواہد بجھوانے کیلئے ہائی کمیشن سے لازمی تصدیق کرانا ہوتی ہے.

    جبکہ ‏پاکستان ہائی کمیشن لندن نے ناصر بٹ کی جانب سے پیش کردہ فرانزک رپورٹ کی تصدیق سے انکار کیا ہے
    ان کا کہنا ہے کہ ‏ پہلے وزارت خارجہ پاکستان کو بھیج کر تصدیق کی اجازت طلب کی جائے گی .پاکستان ہائی کمیشن لندن
    .ناصر بٹ بدستور ہائی کمیشن میں موجود .رپورٹ کی تصدیق پر بضد ہیں

  • خان پورکے شہریار اور امریکی لشیلا کی فیس بک کی دوستی کیسے انجام کو پہنچی،،،دلچسپ خبر

    خان پورکے شہریار اور امریکی لشیلا کی فیس بک کی دوستی کیسے انجام کو پہنچی،،،دلچسپ خبر

    خان پورکے شہریار اور امریکی خاتون کی فیس بک کی دوستی کیسے انجام کو پہنچی،،،دلچسپ خبر

    تفصیلات کے مطابق 24 سالہ شہر یار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خان پور میں اپنے پیار کی کہانی سنائی کہ کیسے ،فیس بک کی دوستی محبت میں تبدیل ہو گئی.41 سالہ امریکن خاتون پاکستانی نوجوان شہر یار کے عشق میں گرفتار ہو کر پاکستان پہنچ گئی .امریکن خاتون شیلا این پرنس نے اسلام قبول کر لیا اسلامی نام عائشہ رکھا گیا لشیلا این پرنس سے ایک سال قبل فیس بک پر دوستی ہوئی تھی ،،نکاح خواں تاج محمود نے بستی بلوچاں میں امریکن دولہن اور پاکستانی دولہے کا نکاح پڑھایا: درجنوں رشتہ داروں اور اہل علاقہ نے نوبیاہتا جوڑے کو مبارک باد دی دولہا شہر یار خان نے بتایا کہ شادی کے بعد امریکہ شفٹ ہونے کا ارادہ ہے ،،،

  • ابھی کلبھوشن یادیو کے کسی بھی کردار کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں ، صبا قمر نے خاموشی توڑ دی

    ابھی کلبھوشن یادیو کے کسی بھی کردار کا حصہ بننے کے لیے تیار نہیں ، صبا قمر نے خاموشی توڑ دی

    کراچی: میں ابھی کلبھوشن یادیوکے سلسلے میں بننے والی کسی بھی فلم کے کسی بھی کردار کا حصہ نہیں‌ بننا چاہتی ،صبا قمر نے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بارے میں‌جو خبریں‌پھیلائی جارہی ہیں‌وہ من گھڑت ہیں‌،

    فلم کلبھوشن یادیومیں کردار کے حوالے سے نفی میں‌جواب دیتے ہوئے صبا قمر نے اپنی ٹویٹ میں ایک ویب سائٹ میں کام کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کا اسکرین شارٹ شیئر کیا اور تردید کرتے ہوئے کہا کہ اکثر میرے پیٹھ پیچھے ہونے والے مزاحیہ واقعات کا مجھے پتا چلتا ہے کہ میں نے ایک اور فلم سائن کرلی ہے جس کا مجھے خود بھی پتا نہیں ہوتا۔

    اگر میں کوئی فلم کروں گی تو خود سب کو بتاؤنگی جس کے لیے میں خود یہاں موجود بھی ہوں۔ اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ میں اس وقت فلم ’کملی‘ کر رہی ہوں اس لیے برائے مہربانی ریٹنگ کی وجہ سے جھوٹ پر مبنی خبریں شائع کرنے سے اجتناب کریں۔

  • مودی کی تقریب سے اہم شخصیات کا بائیکاٹ ، "سٹینڈ ود کشمیر” کا خیر مقدم

    مودی کی تقریب سے اہم شخصیات کا بائیکاٹ ، "سٹینڈ ود کشمیر” کا خیر مقدم

    اہل کشمیر پر بھارتی مظالم پر احتجاج کرتےہوئے مودی کی ایوارڈ تقریب سے اداکار اور اہم شخصیات کا انخلاء .کشمیریوں میں خوشی کی لہر

    تفصیلات کشمیریوں کی جدجہد آزادی کے سرگرم تحریک اسٹینڈ ود کشمیر نے اداکاروں رض احمد اور جمیلہ جمیل کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کے اعلی سطح کے کمشنر اور ایس ڈی جی ایڈووکیٹ اعلیٰ مرابیت کو دی بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے گول کیپرز ایوارڈ تقریب سے دستبرداری کا خیرمقدم کیا ہے جہاں وزیر اعظم نریندر مودی کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

    رواں ماہ کے آخر میں منعقدہ بل اور میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے گول کیپرز ایوارڈ تقریب سے رض احمد ، جمیلہ جمیل ، اور الہ مربیٹ کا انخلا ، کشمیریوں ، ہندوستانیوں اور ضمیر کے لوگوں کے لئے ایک زبردست فتح ہے

    کشمیریوں نے احمد ، جمیل ، اور مربیٹ کے جرات مندانہ مؤقف کی تعریف کی اور دیگر پانچ مقررین سے مطالبہ کیا ، جن میں نیوزی لینڈ کے وزیر اعظم جیکنڈا آرڈرن ، یونیسف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ہنریٹا فور ، ، میوزک ، سونا جوبارٹھیہ ، آمینہ جے محمد ، اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل اور میڈیا کے ایک کاروباری شخصیت ، ٹومیلو میتھوتین ، کشمیری عوام اور نریندر مودی کی دائیں بازو کی ہندو قوم پرست حکومت کے خلاف مزاحمت کرنے والے تمام افراد کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ایوارڈ کی تقریب سے دستبردار ہوں گے۔

    احمد ، جمیل ، اور مربیٹ نوبل امن انعام یافتہ مائراد مگویئر (1976) تواککول عبد السلام سلام کرمین (2011) ، اور شیریں عبادی ، (2003) میں شامل ہوئے جنہوں نے فاؤنڈیشن کو ایوارڈ واپس لینے کے لئے اجتماعی مطالبہ کیا ہے۔ وہ گیٹس فاؤنڈیشن کے ایوارڈ کو منسوخ کرنے کے لئے مخیر حضرات میں جنوبی ایشین امریکیوں اور اتحادیوں کی کال میں بھی شامل ہیں۔

    گیٹس فاؤنڈیشن نے 3 ستمبر کو یہ اعلان کیا تھا کہ وہ ہندوستان میں وزیر اعظم نریندر مودی کو بیت الخلا تعمیر کرنے اور بھارت میں کھلی شوچ ختم کرنے کی کوششوں پر ایوارڈ دے گی۔

    گذشتہ ماہ کے دوران کشمیر اور آسام میں ہونے والے واقعات کے پیش نظر ، بھارت میں آزادی اظہار ، میڈیا اور اختلاف رائے کے خاتمے کے بارے میں ، یہ ناقابل فہم ہے کہ گیٹس فاؤنڈیشن اس لمحے کسی ایسے رہنما کی پوجا کرنے کے لئے انتخاب کرے گی جو ہندوستان کو اپنی راہ پر گامزن کرتا ہے۔ آمریت۔ ایسا کرنا مودی کے جرائم کو وائٹ واش کرتا ہے اور پوری دنیا میں آمرانہ حکمرانوں کو ایک خطرناک پیغام بھیجتا ہے۔

    کشمیر کے ساتھ کھڑے ہو کر اس بات کا اعادہ کیا کہ گیٹس سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ صحیح کام کریں ، اور ایوارڈ واپس کردیں۔

    کشمیر سے جاری خبروں اور معلومات کو دبانے کی کوششوں کے باوجود ، بھارت کے وحشیانہ قبضے کی حقیقت امریکہ کے سیاست دانوں میں غم و غصہ اور تشویش پائی جاتی ہے۔

    برنی سینڈرز ، بیٹو او ’روڑک ، ریپلیمنٹ الہان ​​عمر ، ریپریٹی اینڈی لیون ، ریپٹیڈ ٹیڈ لیئو ، ریپریٹ رشید طلاب اور ریپ ڈان بیئر سمیت امریکی سیاستدانوں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بیانات جاری کیے۔ ایشیاء سے متعلق ہاؤس سب کمیٹی کے چیئرمین ، بریڈ شرمن نے بھی حال ہی میں کانگریس کی ایک آئندہ سماعت کا اعلان کیا ہے جس میں کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا ازالہ کیا جائے گا۔

    45 دن سے زیادہ عرصہ سے کشمیر میں 70 لاکھ سے زیادہ افراد محاصرے میں ہیں۔

    4 اگست 2019 کی شام کو ، ہندوستانی حکومت نے ٹیلیفون اور انٹرنیٹ خدمات منقطع کیں ، مقامی میڈیا کو بند کردیا ، مکینوں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کی ، کم از کم 3،000 افراد کو حراست میں لیا اور حراست میں لیا اور پورے محلوں کو عسکریت پسند بنا دیا۔

    سٹینڈ ود کشمیر کشمیریوں کی رہائش پذیر بین الاقوامی یکجہتی تحریک ہے جو بھارتی قبضے کو ختم کرنے اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کرنے کی کوشش کرتی ہے۔

  • رج کے پیئو : چائے دماغ کے لیے فائدہ مند قرار

    رج کے پیئو : چائے دماغ کے لیے فائدہ مند قرار

    سنگا پور:طبی ماہرین نے چائے پینے والوں کے لیے خوشخبری ، چائے کے اب تک کئی فوائد سامنے آچکے ہیں جبکہ سنگاپور سے چائے پینے والوں کے لیے ایک اور اچھی خبر آئی ہے جو کہ دماغی صحت کے متعلق ہے۔نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور(این یو ایس) کے سائنسدانوں نے یہ تحقیق کی ہے

    سنگا پور کے سائنس دانوں نے کہا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے چائے پیتے ہیں دیگر کے مقابلے میں ان کے دماغی حصے بہتر طور پر مربوط ہوتے ہیں اور ان کے درمیان روابط بہت دیرپا اور مؤثر بنتے ہیں۔

    اس تحقیق میں‌ 60 سال سے زائد عمر کے 36 افراد کے دماغ کا جائزہ نیورو امیجنگ کے ذریعے کیا گیا ہے اور اس ان کا بغور مطالعہ کیا گیا ہے۔سنگاپور یونیورسٹی کے ماہرین نے کہا ہے کہ سبز چائے کا استعمال زیادہ مفید رہتا ہے کیونکہ اس سے نہ صرف دماغ بہتر رہتا ہے بلکہ دل، بلڈ پریشر اور دیگر بیماریوں کی روک تھام بھی ممکن ہوتی ہے۔

    سنگا پور کی نیشنل یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے مطابق چائے نوشی اور دماغی ساخت کی بہتری کے یہ اولین ثبوت ہیں ساتھ ہی یہ بھی پتا چلا ہے کہ چائے پینے سے عمر کے ساتھ ساتھ دماغی انحطاط کی شرح بھی کم ہوجاتی ہے اور دماغی خلیات کی ٹوٹ پھوٹ سست ہوجاتی ہے۔

    سائنس دانوں نے دماغ کی افادیت عین سڑک کے ٹریفک کی طرح بیان کی ہے جس طرح منظم ٹریفک میں مسافر اپنے مقام تک جلدی پہنچتے ہیں عین اسی طرح دماغ کی ساخت منظم ہو تو یادداشت اچھی ہوتی ہے اور دماغ فوری طور پر سوچنے اور ردِ عمل کرنے کے قابل ہوتا ہے۔

  • سعودی عرب نے تیل تنصیبات پرحملےکی تحقیقات بارے اہم علان کردیا

    سعودی عرب نے تیل تنصیبات پرحملےکی تحقیقات بارے اہم علان کردیا

    سعودی عرب نے تیل تنصیبات پرحملےکی تحقیقات بارے اہم علان کردیا
    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے تیل تنصیبات پرحملےکی تحقیقات بارے اہم علان کردیا.سعودی عرب نے حالیہ حملوں بار ے رد عمل پیش کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عوام اورخطےکی حفاظت اورحملےکاجواب دینےکی صلاحیت رکھتاہے، جبکہ دوسرے طرف سعودی عرب نےتیل تنصیبات پرحملوں کےبعدایک تہائی پیداواربحال کردی، سعودی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی اوراقوام متحدہ کےماہرین کوتحقیقات میں شرکت کی دعوت دیں گے،

    ادھر وزیر اعظم کا سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ٹیلی فونک رابطہ ، حملون کی شدید مزمت کی
    تفصیلات کے مطابق : سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد ،وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان حملوں‌کی شدید مزمت کی ہے.
    وزیراعظم نے سعودی ولی عہد کے ساتھ ایسی تخریب کاری اور دہشت گردی پر ہر قسم کے حملوں‌پر مکمل ساتھ دینے کی اظہار کیا ہے.

    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی. اس سے پہلے امریکی صدر ٹرمپ ان حملوں‌بارے کہہ چکے ہیں کہ اہداف لاک کیے ہوئے ہیں اور ہتھیار بھی تیار ہیں. بس تحقیق جاری ہے.

  • ترکی کے بعد اب سعودی عرب بھی  میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا

    ترکی کے بعد اب سعودی عرب بھی میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا

    اب سعودیہ بھی روس سے میزائل ڈیفینس سسٹم خریدنے پر غور کر رہا، روسی صدر ولادی میر پوتین نے سعودی عرب کو پیش کش کردی

    ولاد میر پوتین نے انقرہ میں ایرانی اور ترک صدور کے ساتھ ایک نیوز کانفرنس کی، روسی صدر کا کہنا تھا سعودیہ کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے.
    واضح رہے کہ اس سے پہلے ایران نے ایس300 اور ترکی نے ایس400 میزائل ڈیفنس سسٹم خرید رکھا ہے
    انھوں نے سعودی آرامکو کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے دو روز بعد سعودی عرب کو اپنے دفاع کے لیے یہ جدید میزائل نظام دینے کی پیش کش کی ہے۔ امریکا نے روس کے اتحادی ملک ایران پران ڈروں حملوں کا الزام عاید کیا ہے۔

    ترکی کی S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت


    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں
    واضح رہے کہ ترکی کے اس قدام کے بعد روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں

    ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان

  • دنیاپور: زائد قیمتیں وصول کرنے پر دکانداروں کو جرمانے

    دنیاپور(نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیلدار ملک ندیم سیال کے مختلف دوکانوں پر چھاپے،صفائی سھترائی ریٹ لیسٹ اور وزن چیک کیے۔متعدد ہوٹلز نان شاپس اور رھیڑی مالکان کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیا۔

    دوکاندار صفائی سھترائی کا خیال رکھیں،ریٹس لیسٹ نمایاں جگہ آویزاں کریں اور نان روٹی کا وزن پورا رکھیں۔ملک ندیم سیال کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ دنیاپور تحصیلدار ملک ندیم سیال نے اپنے عملی کے ہمراہ شہر میں مختلف دوکانوں ہوٹلز نان شاپس اورفروٹس شاپس پر چھاپے مارے اس دوراں انہوں نے صفائی سھترائی ریٹ لیسٹیں اور اشیا کا وزن چیک کیا اور متعددہوٹلز نان شاپس اور رھیڑی مالکان کوسخت وارننگ کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا

    اس موقعہ پر تحصیلدار ملک ندیم سیال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن شاہ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی سھترائی اور ریٹس کے ساتھ ساتھ وزن چیک کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کیا کہ دوکاندار صفائی کاخیال رکھیں ریٹ لیسٹیں نمایاں مقام پر آویزاں کریں اور وزن پورا رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

    ادھر عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیلداروں ندیم کے اقدامات کو سراہا ہے اور گراں فروشوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • وہاڑی: سسرالیوں کا بہو پر تشدد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں 228 ای بی کے رہائشی محمد یوسف نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو سال قبل اپنی بیٹی(ع) کا رشتہ مصری خاں میں غلام محمد کے بیٹے کاشف سے کیا.
    جو بعدازاں معلوم ہوا کہ کاشف منشیات کا دھندا کرتاہے اور تاس اور میچوں پر جوا کھیلتا ہے وقوعہ سے ایک دن پہلے کاشف جوا میں بھاری رقم ہار گیا اور بیوی کو کو مزید رقم گھر سے لانے کا کہا انکار کرنے پر پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا دیا.
    کاشف مصری خاں کا مشہور جواری ہے منشیات کے استعمال کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہے علاقے کے بااثر لوگوں اور مقامی پولیس سے گہرے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے مقامی پولیس تھانہ صدر دنیا پور کارروائی کرنے سے گریز ہے شادی کے چند ماہ بعد ہی جب اصل صورتحال سامنے آنے لگی تو لڑکی کو خاموش رکھنے کی غرض سے ڈرایا دھمکایا جانے لگا کچھ عرصہ قبل بھی لڑکی کو بری طرح سے زر و کوب کیا گیا تھا بات علیحدگی تک پہنچ گئی.
    مگر رشتہ دار بیچ میں پڑ گئے اور گارنٹی دیکر دوبارہ بچی کو سسرال لے گئے اس بار بھی پانچ دن سسرال میں نہیں گزرے تھے کہ کاشف نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب ہمیں اطلاع ملی اور ہم بیٹی کے سسرال پہنچے تو ہمیں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور بچی کو حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا.
    مجبوراً پولیس کو 15 پر کال کرکے بلایا گیا جس پر ماں بیٹا اور دیگر ملوث رشتہ دار موقع سے فرار ہوگۓ. 4 دن گزرنے کے بعد اور میڈیکل ہوجانے کے بعد بھی میڈیکل رپورٹ دینے میں ٹال مٹول اور اس بہانے سے ایف آئی آر کے اندراج میں بھی تاخیر برتی جارہی ہے. لڑکی کا والد پراۓ ضلع میں مصری کوٹ، دنیا پور اور لودھراں کے درمیان 4 دن سے خوار ہورہا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی محمد یوسف نے ڈی پی او لودھراں آر پی او ملتان وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے.

  • صلاح الدین کی موت تشدد سے ہوئی رپورٹ

    صلاح الدین کی موت تشدد سے ہوئی رپورٹ

    انتہائی باوثوق زرائع کے مطابق
    صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم فرانزک لیب رپورٹ آ گئی
    صلاح الدین کی موت کی وجہ تشدد قرار
    صلاح الدین کی موت سے پہلے اس پر شدید تشدد کیا گیا
    صلاح الدین کے پھیپھڑوں سے ایسا کیمیکل پایا گیا جس کی وجہ سے اس کے پھیپھڑے سکڑ گئے
    صلاح الدین کی موت جسمانی و ذہنی تشدد کی وجہ سے ہوئی