Baaghi TV

Author: +9251

  • انگلینڈ کی آسٹریلیا کو شکست، سیریز برابر

    انگلینڈ کی آسٹریلیا کو شکست، سیریز برابر

    اوول : کرکٹ کے میدان سے دو بڑی ٹیموں کے درمیان ہونے والے میچ کی اہم خبر ، اطلاعات کےمطابق انگلینڈ نے ایشز سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں آسٹریلیا کو باآسانی 135 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔

    برطانوی میڈیا نے کرکٹ سیریز کے بارے میں اس وقت بہت زیادہ فوکس کیا ہوا ہے، اوول میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ کا فیصلہ چوتھے روز ہوا جہاں آسٹریلیا کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 399 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 263 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

    دوسری اننگز میں انگلینڈ کی ٹیم 329 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جس کے بعد آسٹریلیا کو جیت کے لیے 399 رنز کا ایک مشکل ہدف مل گیا تھا۔تجربہ کار باؤلر اسٹورٹ براڈ اور جیک لنچ نے 4،4 وکٹیں حاصل کرکے آسٹریلیا کو ہدف کا حصول ناممکن بنادیا۔

  • وسیم اکرم پاکستانی باکسر کیلئے میدان میں آ گئے

    وسیم اکرم پاکستانی باکسر کیلئے میدان میں آ گئے

    پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر کہا کہ کبھی کبھار ہمیں ایک قوم کے طور پر شرم محسوس کرنی چاہیے، جس طرح ہم اپنے ہیروز کی تذلیل کرتے ہیں شاید یہی وجہ ہے کہ ہمیں ہیروز ملتے ہی کم ہیں ،


    وسیم اکرم پاکستانی باکسر محمد وسیم کی ائر پورٹ آمد پر کسی آفیشل کی طرف سے استقبال نہ کرنے پر شدید برہم ہوئے اور کہا کہ میں پوری قوم کی طرف سے معافی مانگتا ہوں کہ آپ کے استقبال کیلئے ایر پورٹ فیڈریشن کے آفیشلز بھی موجود نہ تھے، وسیم اکرم نے مزید کہا کہ اگلی دفعہ میں خود تمھیں ائیر پورٹ پر لینے آؤں گا ،
    یاد رہے پاکستانی باکسر محمد وسیم نے دبئی میں ہونے والی باکسنگ فائٹ میں فلپائنی خریف کو 62 سیکنڈز میں ناک کر کے فائٹ جیتی ہے،

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ، کرفیو کا 43 واں دن ، انسانیت کا قتل جاری ، عالمی برادری پر بے حسی طاری

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری ، کرفیو کا 43 واں دن ، انسانیت کا قتل جاری ، عالمی برادری پر بے حسی طاری

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا جاری و ساری ، کرفیو43 دن میں داخل ہوگیا ، ویسے بھی بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا رکھا ہے، وادی میں قابض بھارتی فوج ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، نہتے کشمیری گھروں میں قید ہیں۔موبائل فون، انٹرنیٹ سروس بند اور ٹی وی نشریات معطل ہیں،

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا فیصلہ بھارتی سپریم کورٹ میں ایک بار پھر چیلنج کردیا گیا، جموں کشمیر پیپلز کانفرنس نے سپریم کورٹ میں آرٹیکل370 کی منسوخی کیخلاف پٹیشن دائر کی۔

    مقبوضہ کشمیر سے تازہ ترین اطلاعات کےمطابق صورت حال بہت کشیدہ ہے ، جنت نظیر وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں۔ وادی میں مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں۔

    بھارتی مظالم کے سسلسہ اس قدر طویل اور بڑی تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

    بازار اور دکانیں بند ہونے سے گھروں میں کھانے پینے کی اشیا کا بحران سنگین ہوگیا، کشمیری پیٹ بھر کر کھانے سے محروم ہوگئے، بچے بھی دودھ کے لیے بلکنے لگے، بھارت نے اپنا مکروہ چہرہ بےنقاب ہونے سے بچنے کیلئے انٹرنیٹ، فون اور موبائل سروس بند کررکھی ہے۔

  • گوجرانوالا : مزدور کا ہاتھ کاٹنے والا مالک گرفتار کرلیا گیا

    گوجرانوالا : مزدور کا ہاتھ کاٹنے والا مالک گرفتار کرلیا گیا

    گوجرانولہ:اجرت کیوں مانگتے ہو! گوجرانوالا میں ایک آرا مشین مالک نے مزدور کا ہاتھ ہی کاٹ دیا ، اطلاعات کےمطابق سی پی او گوجرانوالہ نے اب تک کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے آرا مشین کے مالک کو گرفتار کرلیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق اب تک نے گوجرانوالہ کے نواحی علاقے میں اجرت مانگنے پر پندرہ سالہ احتشام کے ہاتھ کاٹنے کی خبر نشر کی تھی، جس پر سٹی پولیس آفیسر نے معاملے کا نوٹس لیا پولیس نے سی پی او کے حکم پر ملزم حسین کو گرفتار کر کے کارروائی شروع کر دی ہے،پولیس کا کہنا ہے ملزم کے خلاف جلد ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

  • حماس نے غزہ میں ایک اور اسرائیلی ڈرون مارگرایا

    حماس نے غزہ میں ایک اور اسرائیلی ڈرون مارگرایا

    مقبوضہ بیت القدس : اسرائیلی فوج کو ایک بار پھر ندامت اور بہت بڑے نقصان کا سامنا ، اطلاعات کے مطابق فلسطینی مجاہدین نے آج ایک اور اسرائیلی ڈرون مار کر صیہونی فوجیوں پر خوف طاری کردیا

    فسطین سے ذرائع کے مطابق عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کی فوجی شاخ ابوعلی مصطفی بریگیڈ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی جاسوس طیارہ مشرقی غزہ کے علاقے رفح پر پرواز کر رہا تھا، جسے شناخت کرنے کے بعد مار گرایا گیا۔

    العیزریہ ٹاون میں ہوئیں۔ فلسطین کی ہلال احمرسوسائٹی کے مطابق صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں پر فائرنگ کی، آنسوگیس کے شیل پھینکے اور لاٹھیوں سے تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم چھیالیس افراد زخمی ہوگئے

  • باکمال لوگ ، لاجواب سروس ! پی آئی اے نے حج آپریشن 2019 کامیابی سے مکمل کرلیا

    باکمال لوگ ، لاجواب سروس ! پی آئی اے نے حج آپریشن 2019 کامیابی سے مکمل کرلیا

    اسلام آباد:الحمد للہ تمام پاکستانی حاجی وطن واپس پہنچ گئے ہیں ، پی آئی اے اعلامیے کے مطابق پی آئی اے کا حج آپریشن کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ پی آئی اے نے 300حج پروازوں کے ذریعے 83ہزار سے زائد حجاج کرام کو وطن پہنچایا۔

    پاکستانی حاجیوں کی وطن واپسی سے متعلق قومی ائیر لائن کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے نے کراچی،لاہور،اسلام آباد،ملتان،پشاور،سیالکوٹ اور کوئٹہ کیلئے حج پروازیں آپریٹ کیں۔ پی آئی اے نے جدہ اور مدینہ سے حجاج کرام کو بروقت وطن پہنچانے کی شرح90فیصد سے زائد رہی۔

    دوسری طرف اس سلسلے میں سی ای او ائیر مارشل ارشد ملک نے کہاکہ پی آئی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ حج آپریشن اپنے ہی طیاروں سے مکمل کیا۔ حج آپریشن میں بوئنگ777اور ایئربس320طیارے استعمال کیے گئے، یا درہے کہ اس سال پاکستان کی تاریخ میں حاجیوں کی پاکستان سے سعودی عرب اور سعودی عرب سے پاکستان واپسی کا لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کی گئی اور پھر حاجیوں سے انتظامات کے حوالے سے سوال بھی کیے گئے کہ کیا وہ مطمئن ہیں انتظامات سے تو 99 فیصد حاجیوں نے کہا کہ وہ مطمئن ہیں‌

  • بلاول کی سال کے آخر تک حکومت کو ڈیڈ لائن، کہا اسلام آباد آ کر گھر بھیجیں گے

    بلاول کی سال کے آخر تک حکومت کو ڈیڈ لائن، کہا اسلام آباد آ کر گھر بھیجیں گے

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ اسلام آباد میں دھرنے سے انکار کیا لیکن اگر حکومت کے اتحادی اور سیلیکٹرز حکومت کو گھر نہیں بھیجیں گے تو ہم اسلام آباد آکر گھر بھیجیں گے۔ حکومت کو سال کے آخر تک کی ڈیڈ لائن دیتے ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری نے گڑھی خدا بخش میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کٹھ پتلی اتحاد کچرے کا بہانہ بنا کر کراچی پر قبضہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ سندھ حکومت مضبوط ہے، قیادت کو جیلوں میں ڈال کر بھی گرایا نہیں جا سکتا۔ کچھ لوگوں سے اٹھارویں ترمیم برداشت نہیں ہو رہی ہے اور پہلے بھی لوگوں سے 1973 کا آئین برداشت نہیں ہوتا تھا۔ پیپلز پارٹی نے بےنظیر انکم سپورٹ جیسے انقلابی اقدامات کیے اور صوبائی خود مختاری دی جبکہ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا.

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ پی پی قیادت پر جعلی کیسز ڈال کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے، زرداری نے پہلے بھی جیل میں وقت گزارا، اب بھی گزار لیں گے، فریال تالپور کا پروڈکشن آرڈر روک کر ہمیں نہیں دبایا جا سکتا۔ یہ ایک سال سے ہماری حکومت گرانے میں لگے ہیں لیکن اب تک ناکام ہیں، سیاسی مخالفین پر مقدمات بنانا غیر جمہوری قوتوں کی پرانی عادت ہے۔

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ اٹھارہویں ترامیم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے۔ ضیا الحق اور مشرف کا ظلم برداشت کیا، کٹھ پتلی حکومت کا بھی کرنے کے لیے تیار ہیں۔ وفاقی حکومت کی جعلی کیسز کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ پیپلز پارٹی ان کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی رہے گی

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ انڈین ائیرفورس کے پائلٹ کا انٹرویو تو سلیکٹڈ میڈیا پر چل سکتا ہے مگر آصف زرداری کا نہیں، ہر چینل کنٹرولڈ ہے، آئی ایس آئی کو جے آئی ٹی میں کیوں بٹھا دیتے ہو، سندھ کا کیس پنڈی میں کیوں چلاتے ہو؟ بغیر سزا جیل میں کیوں رکھا ہوا ہے ؟ کیا یہ کوئی اتفاق ہے کہ ساری سیاسی قیادت جیل میں ہے اب تو چیف جسٹس بھی بول رہے ہیں کہ یہ احتساب نہیں انتقام ہے۔

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی حکومت نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کرکے نوجوانوں کو بے روزگار کردیا، پچاس لاکھ گھروں کا وعدہ کرکے لاکھوں غریبوں کو بے گھر کردیا۔ ٹیکسز کا طوفان اور تنخواہیں پرانی، سبسڈی چھین کر سفید پوش، تاجر اور کسانوں کا معاشی قتل کردیا۔

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ یہ سمجھتے ہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کو جیل میں ڈال کر سندھ میں کٹھ پتلی حکومت بنا سکتے ہیں، ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔ سندھ کی مضبوط حکومت کو گرانے کے لیے کوئی جمہوری طریقہ نہیں ہے۔

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ میں الیکشن کے وقت سے کہہ رہا ہوں کہ ہمیں وفاق کو بچانا ہوگا، غیر جمہوری قوتوں کی سازش کو ناکام بنانے کے لیے عوام کی ضرورت ہے، ایک سال سے کٹھ پتلی حکومت کے وار جاری ہیں، سندھ کو ایک سو ارب جبکہ پنجاب کو دو سو ارب سے زائد نقصان ہوا ہے، آئین کے مطابق صوبوں سے ناانصافی ہورہی ہے اور کٹھ پتلی سرکار صوبوں کے آئینی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔سندھ کی گیس رائلٹی پر وفاق ناانصافی کر رہاہے صوبوں کے حق کھارہا ہے یہ سندھ کے تین ہسپتال نہ چلاسکے کے فور منصوبے کےلئے کیسے پیسے دیں گے.

    بلاول کا مزید کہنا تھا کہ پی ایس 11 کے لیئے میں نے ایسا امیدوار چُنا ہے جو نہ وڈیرہ ہے نہ سردار ایک عام شہری ہے میرا امیدوار ہے جمیل احمد سومرو،شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے لاڑکانہ میں اپنے آخری خطاب میں اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ انہیں سیٹوں کی سنچری چاہیئے ،لاڑکانہ کی عوام پی ایس 11 کے انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کرکے اس خواب کو شرمندہِ تعبیر کرے گی

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے سَر جھکا کر معاشی خود مختاری کا بھی سودا کیا۔ ذوالفقار بھٹو نے سرزمین بے آئین کو آئین دیا، بے بس عوام کو ووٹ کی طاقت دی، بے نظیر دہشت گرد حملے کے باوجود پیچھے نہیں ہٹیں، آصف زرداری نے 18 ویں ترمیم کر کے 73 کا آئین بحال کیا اور صوبوں کو خود مختاری دلوائی۔

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ میں غیر جمہوری قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے نکلا ہوں مجھے عوام کی مدد کی ضرورت ہے، صوبوں کو معاشی حق نہیں دیا جا رہا وفاق کی ناکامی کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہورہے ہیں، جی ڈی اے، ایم کیو ایم اور دیگر سندھ کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں.

  • پاکستان بھارت کو فضائی حدود سے گزرنے اور استعمال کرنے کی اجازت نہ دے ، میر عتیق الرحمن

    پاکستان بھارت کو فضائی حدود سے گزرنے اور استعمال کرنے کی اجازت نہ دے ، میر عتیق الرحمن

    مظفر آباد : پاکستان اب بھارت کو بار بار نہ آزمائے بلکہ دلیرانہ فیصلے کرے ، پاکستان حکومت کو چاہیے کہ وہ بھارت کے لیے اپنی فضائی حدود بند کردے ، ان خیالات کااظہار مسلم کانفرنس کے رہنما سابق ٹکٹ ہولڈر میر عتیق الرحمن نے ایک پیغام میان کیا

    میر عتیق الرحمن نے کہا کہ حکومت پاکستان کو چاہئیے کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے نہتے اور مظلو م عوام پر ڈھائے جانے والےظلم اور ریاستی دہشت گردی کے خلاف مزید اقدامات کرے جس طرح بھارت کے ساتھ تجارت بند کی اسی طرح فضائ حدود بھی بند کرے۔ آخر وہ کیا مصلحت ہے کہ حکومت پاکستان کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و بربریت کو چالیس دن سے زیادہ عرصہ گزر گیا ہے مگر آج بھی فضائ حدود بند نہیں کی گئ۔

    میر عتیق الرحمن نے حکومت پاکستان کو مخاطب ہوتےہوئے کہا کہ اگر ہم خود یہ اقدام نہی کر سکتے تو کسی اور ملک سے ہم کیا توقع کر سکتے ہیں۔ مزید وقت کا انتظار کئے بغیر بھارت کے ساتھ ہر قسم کا بائکاٹ کیا جائے۔ خاص طور پر فضائ حدود پر پابندی عائد کی جائے۔ حالانکہ بھارتی صدر کے طیارے کو گزرنے کی اجازت نہی دی گئی تو اور طیاروں کے لئے کیوں کھلی اجازت ہے۔

  • ڈی پی او اسد سرفراز نے ضلع بھر کے درجہ چہارم کے ملازمین سے پولیس لائن میں میٹنگ،

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد) ڈی پی او اسد سرفراز نے ضلع بھر کے درجہ چہارم کے ملازمین سے پولیس لائن میں میٹنگ، ملازمین کے مسائل دریافت کئے ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اسد سرفراز نے ضلع بھر کے درجہ چہارم کے ملازمین سے پولیس لائن میں میٹنگ کی دوران میٹنگ ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ آپ اپنی اپنی تعیناتی کی جگہ پر حاضری کو یقینی بنائیں اور جو جو کام آپ کے ذمہ ہے اس کو ایمانداری سے سر انجام دیں آپ تمام لوگ ہمارے محکمہ کا حصہ ہیں آپ کی ویلفیئر SOP کے مطابق کی جائے گی آخر میں ڈی پی او اسد سرفراز نے تمام ملازمین کے مسائل دریافت کئے اور حل طلب مسائل کو فی الفور حل کرنے کا حکم دیا۔

  • وزیر اعلی پنجاب کے آبائی علاقے تونسہ میں مبینہ طور پر کانگو وائرس سے متاثر مریض سامنے آگیا…

    ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) وزیر اعلی پنجاب کے آبائی علاقے تونسہ میں مبینہ طور پر کانگو وائرس سے متاثر مریض سامنے آگیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے تونسہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کی اطلاع کا نوٹس لے لیا اور محکمہ صحت کو ضروری کارروائی اور علاج معالجہ کی ہدایات جاری کردیں اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تونسہ کے المرتضیٰ ٹاؤن کے رہائشی اللہ بخش ولد حامد کے ورثاء نے میڈیا کو بتایا کہ انکا مریض کانگو وائرس سے متاثر ہو کر کا فی روز سے بیمار ہے اسے سخت توجہ اور علاج کی ضرورت ہے جبکہ اسے معمول کی روایتی ادویات دی گئی جس سے کوئی افاقہ نہیں ہوااطلاع ملنے پر کمشنر مدثر ر یاض ملک نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین کو ہدایت کی کہ مریض کا مکمل چیک اپ اور علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائے جس پر مریض کے گھر پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے رابطہ کرنے پر وضاحت کی ہے کہ تونسہ کے علاقے مرتضیٰ ٹاؤن میں ساٹھ سالہ اللہ بخش میں ابتدائی طور پر کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے میڈیکل رپورٹس،ٹیسٹ اور علامات سے کانگو بخار معلوم نہیں ہوتا محکمہ صحت نے اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم مریض کے گھر روانہ کی ضروری علاج معالجہ کے بعد مزید تحقیقات کے لیے مریض کو سرکاری ایمبولینس پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے مزید بتایا کہ مریض پہلے بھی نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج رہا ہے میڈیکل رپورٹس میں بھی کانگو بخار کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات شروع کردئیے ہیں مریض کے اٹنڈنٹس اور گھر کے نزدیک لوگوں کیلئے علاج معالجہ کے بھی اقدامات شروع کردئیے ہیں اور محکمہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔