Baaghi TV

Author: +9251

  • عالمی منڈی میں خام تیل فی بیرل کتنا مہنگا ہو گیا جانیے تفصیل میں

    عالمی منڈی میں خام تیل فی بیرل کتنا مہنگا ہو گیا جانیے تفصیل میں

    سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچی، امریکی خام تیل کی قیمت میں 10.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
    عالمی منڈی میں اس ہفٹے ٹریڈنگ کے آغاز پر ہی خام تیل کی فی بیرل کی قیمت میں 19 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 71.95 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی۔ اس کے علاوہ تیل کی قیمت کا دوسرا اہم پیمانہ ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہوا اور وہ 63.34 ڈالر تک پہنچ گئی۔
    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر ڈرون حملوں کی وجہ سے تیل کی عالمی رسد میں بھی کمی آئی ہے جس کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، سعودی حکام کا کہنا ہے کہ تیل تنصیبات کی مکمل بحالی کے لئے کام جاری ہے اس کے لئے کئی ہفتے لگ سکتے ہیں.اس رسد کو اگرچہ کنٹرول کرنے میں سعودی عرب کافی حد تک کامیاب ہو گیا ہے.

    عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے رواں برس پاکستان میں بھی تیل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے، پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کیا جا سکتا ہے.
    پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپنگ اسٹیشن پرڈرون حملے کی شدید مذمت کی ہے

  • بھارتی گجرات کے وزیر اعلیٰ کی بھی آزاد کشمیر حوالے پاکستان کو گیڈر بھبھکی

    بھارتی گجرات کے وزیر اعلیٰ کی بھی آزاد کشمیر حوالے پاکستان کو گیڈر بھبھکی

    بھارتی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ وجے روپانی نے بھی پاکستان کو گیڈر بھبھکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان آزاد کشمیر کو اپنے ہاتھ سے گنوانے کے لیے تیار رہے.

    وزیر اعلیٰ نے وڈوڈارا میں بھارت ایکتا منچ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 ہٹائی جا چکی ہے. پاکستان والا کشمیر بھی ہمارا ہے. پاکستان کو آزاد کشمیر کو اپنے ہاتھ سے گنوانے کے لیے تیار رہنا چاہیے. اکھنڈ بھارت کے خواب کو پورا کرنے کے لیے ہم پاکستانی آزاد کشمیر کی طرف بڑھنے کے لیے تیار ہیں. پاکستان کو دہشت گردی کی حمایت کرنا ہو گی بھارت اسے برداشت نہیں کرے گا.

    وزیر اعلیٰ نے پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کو 1971 کی جنگ یاد دلاتے ہوئے کہا کہ پاکستان 1971 میں دہلی پر قبضہ کرنے کی شیخی بگھار رہا تھا. لیکن وہ کراچی کو کھونے والا تھا. بنگلہ دیش علیحدہ ہوا. ان کے فوجی ہمارے مہاجر بنے.

    واضح رہے کہ بھارتی پارلیمنٹ نے گزشتہ ماہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی.

  • اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں بارے رد عمل دے دیا.

    اقوام متحدہ نے سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں بارے رد عمل دے دیا.

    اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی طرف سےبھی سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کی مزمت آگئی، دونوں فریقین کو تحمل کی تاکید کی گئی

    سکریٹری جنرل کے ترجمان ڈوگریک نے ایک بیان میں کہا سکریٹری جنرل نے سعودی عرب کے مشرقی علاقے میں سعودی آرامکو کی تیل کی دو تنصیبات پر ہفتے کے روز ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے. اور اس فعل کو برا جانا.. انہوں نے کہا کہ خطے میں ایسے اقدام سے گریز کیا جائے جس سے کشیدگی بڑھے.

    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

    امریکی صدر نے کس ملک کو کہہ دیا کہ اہداف بھی سیٹ کر لیے اور ہتھیاربھی تیار ہیں….؟

  • ترکی کی  S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت

    ترکی کی S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کے سلسلے میں ایک اور پیش رفت

    روس نے S-400 میزائل ڈیفنس سسٹم کی دوسری بیٹری بھی انقرہ کے حوالے کر دی یوں یہ نظام اپریل 2020 میں آپریشنل ہوجائے گا.

    امریکہ کی صخت تنبیہ اور پابندیوں کی دھمکی کے باوجودبھی ترکی نے روس سے دفاعی نظام حاصل کیا تھا جس کا رد عمل بھی سامنے آیا.
    ترکی نے نیٹو ممالک کا رکن ہے اور امریکا کی تمام تر مخالفت کے باوجود اس نظام کو اپنے سامان حرب کا حصہ بنانے میں‌کامیاب رہا اور اس معاملے بارے اس نے کوئی پریشر قبول نہیں‌کیا.

    ترکی روسی ساختہ ایس 400 لے یا امریکی ایف 35 ، دونوں ایک ساتھ نہیں ، امریکی انتباہ


    واضح رہے کہ ترکی کے اس قدام کے بعد روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے دعویٰ‌کیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ‘ایس 400′ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ان میں سے چار ممالک نے ماسکو کے ساتھ اس کے دفاعی نظام کی خریداری کے لیے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں’ جریدہ ‘ایکسپورٹ فورگینی’ کے چیف ایڈیٹر کاکہنا ہے کہ بہت سے ممالک امریکی دبائو کی وجہ سے روس کے ساتھ ‘ایس 400’ نظام کی خریداری کے لیےمعاہدہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے ہیں

    ایس400 میزائل ڈیفنس ترکی پہنچ گیا، طیب اردوان

  • سعودی عرب حملے کی صورت ضائع شدہ  کتنےتیل کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکا، اہم خبر

    سعودی عرب حملے کی صورت ضائع شدہ کتنےتیل کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکا، اہم خبر

    امریکی اخبار’وال اسٹریٹ جرنل’ نےاپنی رپورٹ میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ سعودیہ نے اپنے تیل کے ضائع ہونے والے ایک تہائی تیل کو دوبارہ حاصل کر لیا ہے.
    سعودی آئل انڈسٹری کے اہلکار نے خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کو بتایا کہ سعودی عرب کی خام برآمدات حسب معمول جاری ہرہیں گی کیونکہ سعودیہ نے اپنے ریزرو اور جمع شدہ ذخائر کو زیر استعمال لا کر سپلائی میں تعطل نہیں‌آنے دیاہے.

    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

    امریکی صدر نے کس ملک کو کہہ دیا کہ اہداف بھی سیٹ کر لیے اور ہتھیاربھی تیار ہیں….؟

    اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارامکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا

  • امریکی صدر نے کس ملک کو کہہ دیا کہ اہداف بھی سیٹ کر لیے اور ہتھیاربھی تیار ہیں….؟

    امریکی صدر نے کس ملک کو کہہ دیا کہ اہداف بھی سیٹ کر لیے اور ہتھیاربھی تیار ہیں….؟

    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر حملوں پر رد عمل دیتےہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی تیل حملے کے جواب کے لئے نشانے اور ہتھیار کے ساتھ تیار ہیں ۔تا ہم تصدیق کے منتظر ہیں.


    ٹویٹ کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی تیل تنصیابات پر حملے کیے گئے ا، یقین کرنے میں کوئی چیز حائل نہیں کہ حملے کس نے کیے، تاہم تصدیق کرنے پر منحصر ہے.
    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔اسرائیلی اور امریکی میڈیا ان حملوں کی ذمہ داری ایران پر ڈال رہے ہیں.

    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر کس ملک کی سرزمین اور کس کا اسلحہ استعمال ہوا خبر آگئی

    اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارامکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک اٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

  • سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر کس ملک کی سرزمین اور کس کا اسلحہ استعمال ہوا خبر آگئی

    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر کس ملک کی سرزمین اور کس کا اسلحہ استعمال ہوا خبر آگئی

    سعودی عرب کی تیل تنصیبات پر کس ملک کی سرزمین اور کس کا اسلحہ استعمال ہوا خبر آگئی

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اہم بات کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بعقیق شہر میں تیل تنصیات پر حملے کے لیےعراق کی سرزمین استعمال کی گئی تھی۔ یہ حملہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق عراقی ملیشیا نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کی مدد سے بعقیق کی تنصیب پر حملہ کیا۔ عراق کے ڈرون اڈوں اور بعقیق تنصیبات کے درمیان صرف 800 کلو میٹر کا فاصلہ ہے۔

    اس سلسے میں خلیج کے عرب ممالک یہ الزام لگا رہے ہیں کہ مئی میں ایرانی تیل کی برآمدات پرامریکی پابندیوں کے بعد ایران نے خلیجی ممالک کی تیل تنصیبات حملے شروع کیے تھے۔ اس عرصے میں ایران کا کسی دوسرے ملک کی تیل تنصیبات پر سب سے بڑا حملہ ہے۔

    عراقی سرزمین سے ایران کے ذریعہ سعودی عرب پر اس سے پہلے 15 مئی کو عراق سے آئے دو ایرانی دھماکہ خیز ڈرونوں نے حملہ کرکے وسطی سعودی عرب میں ارامکوکی آئل پائپ لائن کے دو بڑے اسٹیشنوں میں آگ لگا دی تھی۔

    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔

    اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارمکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک ہوٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

    کس ملک کے اہلکار نے ایران پر چڑھائی کی بات کردی

  • لودہراں : قتل کی لرزہ خیز واردات

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا شہنال کے قریب ذہنی معذور شخص نے لکڑی کا کام کرنے والے مزدور کو تیز دھار آلہ سے قتل کرنے بعد پٹرول چھڑک کر آگ سے جلا دیا.اہل علاقہ کے مطابق قاتل مصطفی ایک ذہنی مریض ہے اور اکثر اوقات گھر کے کمرے میں ہی بند رہتا ہے جبکہ مقتول غلام فرید محنت مزدوری کی غرض سے گھر گھر جا کر چارپائیاں مرمت کرتا تھا –

    ملزم نے اپنی والدہ کو بھی مقتول نوجوان کو بچانے کی کوشش میں زخمی کر دیا -قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گیلے وال نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب –

  • وکلاء اتحاد وگریٹر الائنس کی مشترکہ کارنر میٹنگ

    وکلاء اتحاد وگریٹر الائنس کی مشترکہ کارنر میٹنگ

    رحیم یارخان ( )وکلاء اتحاد وگریٹر الائنس کی مشترکہ کارنر میٹنگ
    مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی،جس میں دونوں گروپوں کی سرکردہ شخصیات سابق
    صدربار ملک دوست محمداعوان،ممبر پنجاب بار کونسل وسابق صدر سردار
    عبدالباسط خان بلوچ،سابق صدر میاں عبدالسمیع،سابق صدر رئیس سہیل مصطفی
    چاچڑ،سابق صدر محمد فاروق ورند،سابق جنرل سیکرٹری بار بشارت علی
    ہندل،سابق جنرل سیکرٹری بار چوہدری عامر ندیم،رانا نوید احمد،نائب صدربار
    آغاعامرکورائی،رائے مظہر حسن کھرل، ایڈوکیٹس ودیگر نے شرکت کی۔میٹنگ میں
    متفقہ طور پروکلاء اتحاد وگریٹر الائنس کے صدرو سابق صدرڈسٹرکٹ بار سردار
    ظفر خان ترین ایڈوکیٹ کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے الیکشن سال 2020کے
    لئے چیئرمین الیکشن کمپین مقرر کیا گیا،اورڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کے لئے
    لائحہ عمل ترتیب دیا گیا اس موقع پر سردار ظفر خان ترین ایڈوکیٹ نے خطاب
    کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کی کمپین کا آغاز کردیا گیا ہے
    انشاء اللہ تما م گروپس اورنوجوان وکلاء کے ووٹ کی طاقت سے الیکشن جیت کر
    بار اوربینچ کے تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے،سردار باسط خاب بلوچ،ملک
    دوست محمد اعوان،رئیس سہیل مصطفی چاچڑ،فاروق ورند،عامر ندیم،سابق جنرل
    سیکرٹری فلک شیر گوپانگ،چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ،آغا عامرکورائی،آصف
    سعید ودیگر ان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء اتحاد وگریٹر الائنس نے
    ہمیشہ وکلاء کے حقوق کی آواز بلند کی ہے اوران کے مسائل کے حل کے لئے
    عملی جدوجہد کی ہے انشاء اللہ الیکشن میں تمام گروپس اورممبران بھرپور
    محنت سے ورک کریں گے اورکامیابی حاصل کر کے وکلاء کے مسائل حل کریں
    گے۔میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ 28ستمبر کو چوہدری شہزاد اشرف مہاندرہ
    ایڈوکیٹ کی میزبانی میں ہونے والی میٹنگ میں باقاعدہ طور پر ڈسٹرکٹ بار
    کے الیکشن کے لئے صدر اورجنرل سیکرٹری کے امیدواروں کا اعلان کیا جائے
    گا،میٹنگ میں چوہدری غلام حسین کاہلوں،جام شکیل احمد بوبرہ،چوہدری خالد
    جاوید ندیم،چوہدری طارق بدر،زاہد بنگش،چوہدری عدنان اشرف مہاندرہ،نوید
    انورسومرو،سلال اشرف مزاری،مرزاخرم بیگ ودیگر وکلاء کی کثیر تعدادموجود
    تھی۔

  • سوتیلے باپ کی کمسن بیٹی سے زبردستی شادی ، خبر نے تو سب کو ہلا کررکھ دیا

    سوتیلے باپ کی کمسن بیٹی سے زبردستی شادی ، خبر نے تو سب کو ہلا کررکھ دیا

    راجن پور:ظالم باپ پر وحشت طاری یا ماں ، بہن اور بیٹی کی عزت پیاری ، اطلاعات کے مطابق پنجاب کے ضلع راجن پور کے علاقے بستی بسم اللہ میں بد بخت سوتیلے باپ نے کم سن بیٹی سے زبردستی شادی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق سوتلی بیٹی حنا تحفظ کے لیے تھانہ سٹی پہنچ گئی، پولیس نے سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حنا کی ماں نے اشرف سے دوسری شادی کی تھی، سوتیلی بیٹی سے شادی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔