Baaghi TV

Author: +9251

  • ہڈیاں بھی خطرے کو بھانپتے ہوئے خاص ہارمون خارج کرتی ہیں‌، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    ہڈیاں بھی خطرے کو بھانپتے ہوئے خاص ہارمون خارج کرتی ہیں‌، نئی تحقیق نے ہلچل مچا دی

    نیویارک:انسانی سوچ اور پھر علم کے ساتھ ساتھ نئی تحقیقات سے بہت سے چپھے ہوئے راز افشاہونے لگے ، نئی تحقیقات نے انسانیت کو جھنجوڑ کررکھ دیا ، تفصیلات کے مطابق پورے بدن کی ہڈیاں بھی ایک ہارمون خارج کرکے ہمیں اس صورتحال کا سامنا کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

    ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ہڈیوں سے خارج ہونے والا یہ ہارمون ہماری پوری ہڈیوں سے خارج ہوکر لاشعوری طور پر ہمیں چوکنا کرتا ہے کہ آیا یہاں سے بھاگنا ہے یا پھر مقابلہ کرنا ہے۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کی جانے والی تحقیق میں کولمبیا یونیورسٹی کے سائنسداں پروفیسر جیرارڈ کارسینٹی اور ان کے ساتھیوں نے انسانی ہڈیوں سے خارج ہونے والا ایک نیا ہارمون دریافت کیا ہے جسے ’آسٹیو کیلسن‘ کا نام دیا گیا ہے اور وہ ہماری جسمانی حرکات کو منظم کرنے کا کام کرتا ہے۔ اس طرح ہمارا جسم پورے ڈھانچے سمیت مزید منظم اور چوکنا ہوجاتا ہے۔

    دوسری طرف امریکی ماہرین نے نتیجہ اخذ کرکے کہا ہے کہ ہمیں ہڈیوں کے کردار پر نئے سرے سے روشنی ڈالنے کی ضرورت ہے اور وہ محض ہڈیاں نہیں بلکہ ایک ذہانت بھرا نظام بھی ہیں، اس طرح ہمیں مصیبت سے بچانے میں ہڈیوں کا بہت اہم کردار سامنے آیا ہے۔

  • آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی

    آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار، مولانا نے شہباز شریف کو کر لیا راضی

    مولانا فضل الرحمان کا آزادی مارچ مزید تاخیر کا شکار ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے 18 ستمبر کو پارٹی اجلاس میں آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان کرنا تھا وہ متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ اکتوبر میں اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے، گزشتہ روز ملتان میں انہوں نے کہا کہ 18 ستمبر کو مارچ کی تاریخ کا اعلان کریں گے تاہم آج ان کی قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات ہوئی

     

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے 30 ستمبر کو پارٹی کا اجلاس طلب کر رکھا ہے اس میں آزادی مارچ کے حوالہ سے مشاورت کی جائے گی اور تاریخ کا تعین مل کر کریں گے، جے یو آئی کے اکرم درانی نے بھی کہا کہ اب ن لیگ کی جانب سے مارچ میں شرکت نہ کرنے کے شکوک ختم ہو گئے، مارچ دونوں جماعتیں ملکر کریں گی ،اور تاریخ بھی ملکر طے کریں گی

     

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    اب 18 ستمبر کو جے یو آئی کا اجلاس ہو گا لیکن اس میں‌ آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان نہیں ہو پائے گا کیونکہ مسلم لیگ ن نے 30 ستمبر کو اجلاس طلب کر رکھا ہے اس میں مشاورت ہونی ہے، اس اجلاس کے بعد آزادی مارچ کی تاریخ کا اعلان ہو گا.

    قبل ازیں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں‌ رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی، مسلم لیگ ن کی جانب سے ملاقات میں راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، ایاز صادق ،مریم اورنگزیب موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی رہنما اور رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی اور مولانا امجد خان تھے .دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے مابین ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال پر غوروخوض کیا گیا،

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری کے دھرنے میں شامل نہ ہونے کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا اور ن لیگی وفد سے کہا کہ رہبر کمیٹی پیپلز پارٹی کو دھرنے میں شمولیت کے لئے کہے، اگر بلاول خود نہیں آنا چاہتے تو کم از کم افرادی قوت تو دیں.

     

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

     

    اکرم درانی نے لاہور میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم یہاں شہبازشریف کی دعوت پر ملنے آئے ،اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے پاس جائیں گے ، آزادی  مارچ میں ن لیگ کی شرکت کے شکوک شبہات دور ہوگئے ہیں ،بار کونسل نے یقین دلایا ہے ہماری گرفتاریاں ہوئیں تووہ ہمارا ساتھ دینگے .

    اکرم درانی نے مزید کہا کہ مل کرآزادی مارچ کی تاریخ کا تعین کریں گے، مرکزی مجلس عاملہ کےاجلاس میں مشاورت کریں گے آزادی مارچ ہمارا نہیں 22کروڑعوام کا ہے.

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

    قبل ازیں احسن اقبال نے جے یو آئی کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے مکمل یکجہتی کا اتفاق کیا ہے،معاشی میدان میں ایک سال میں 3.4فیصد ترقی گری جو رکارڈ ہے،حکومت ملک کے لیے معاشی خطرہ بن چکی ہے ،مہنگائی کی سطح20 سال میں سب سے زیادہ کی سطح پر ہے ،ہمارے دور میں پولیو ختم ہونے کے قریب آگیا تھا ، حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے کاباعث بنے گا،

     

  • مودی سن ! پاکستان میں بہت پیاراورمحبت دینے والے لوگ بستے ہیں، کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوارکا اعلان

    مودی سن ! پاکستان میں بہت پیاراورمحبت دینے والے لوگ بستے ہیں، کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوارکا اعلان

    دنئی دلی:مودی سن لے پاکستانی نفرت نہیں کرتے بلکہ وہاں کے لوگ تو محبتیں بانٹتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے کہا ہے کہ پاکستانی بہت پیار اورمحبت دینے والے لوگ بستے ہیں اور جب وہ پاکستان کے دورے پر گئے تھے تو ان کا استقبال بہت گرمجوشی سے کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق نیشنل کانگریس پارٹی کے سربراہ شردپوار نے کہا کہ بھارت میں پاکستان کے متعلق جتنا بھی منفی پروپگینڈا کیا جاتا ہے اس کی پسِ پشت سیاسی مقاصد ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پاکستان سے متعلق انتہائی غلط رائے قائم ہے حقیقت میں ایسے بیانات پاکستان کے حقیقی حالت سمجھے بغیر محض سیاسی فوائد کے لیے دئیے جارہے ہیں جب کہ پاکستانی بہت پیار اورمحبت دینے والی قوم ہے۔

  • ہم بھارت کو بم دھماکوں سے دہلا دیں گے، دھمکی کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    ہم بھارت کو بم دھماکوں سے دہلا دیں گے، دھمکی کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی

    بھارتی ریاست ہریانہ میں ریلوے سٹیشن کے انچارج کو ایک خط ملا جس میں ہریانہ کے گیارہ ریلوے سٹیشن اور چھ مندروں‌ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ، خط ملنے کے بعد بھارت میں کھلبلی مچ گئی، سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ کے ایک ریلوے سٹیشن کے سپریڈینٹ کو خط بذریعہ ڈاک موصول ہوا جس میں دھمکی دی گئی کہ ریاست کے ریلوے سٹیشن اور مندروں‌ کو بم سے اڑا دیا جائے گا ، خط میں مندروں کو اڑانے کی تاریخ 8 اکتوبر لکھی گئی ہے، بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ خط مسعود احمد نامی شخص کی طرف سے آیا ہے جس نے خط میں اپنے آپ کو جموں کشمیر جیش محمد کا ایریا کمانڈر بتایا ہے.

    بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان ، گجرات ، تمل ناڈو ، مدھیہ پردیش ، اترپردیش اور ہریانہ کے مندروں کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے، جبکہ گیارہ ریلوے سٹیشنز کو بھی ہدف بنانے کا کہا گیا ہے. خط ملنے کے بعد بھارت میں کھلبلی مچی ہوئی ہے،دہلی ڈویژن اور امبالہ میں واقع ریلوے ایس پی دفتر سمیت تمام ملازمین میں افرا تفری مچی ہوئی ہے۔ حکام نے ریلوے سٹیشن پر سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں.

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیش محمد جموں کشمیر کے ایریا کمانڈر مسعود احمد نے خط میں مزید لکھا کہ ہم اپنے جہادیوں کی موت کا بدلہ ضرور لیں گے،اور اس بار ہم بھارت کو بم دھماکوں سے دہلا دیں گے. خط میں 8 اکتوبر دسہرے کے روز تمام مندروں اور ریلوے سٹیشن کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے ،خط میں مزید کہا گیا کہ ہزاروں کی تعداد میں جہادی بھارت کو تباہ کردیں گے ۔ چاروں طرف 8 اکتوبر کو خون ہی خون ہوگا ۔خط کے آخر میں اللہ حافظ لکھا گیا ہے

    خط کے ملنے کے بعد بھارتی سیکورٹی حکام نے سیکورٹی سخت کرنے کے علاوہ خط کے حوالہ سے تحقیقات کرنا شروع کر دی ہیں.

    واضح رہے کہ دسہرہ ہندوؤں کا ایک تہوار ہے جو عام طور پر بھارت اور نیپال میں منایا جاتا ہے۔ یہ بعض علاقوں میں وجیا دشمی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

  • 1000 کفن پوش، 313 مسلح نوجوان،جماعت اسلامی کا لائن آف کنٹرول عبور کرنے کا پروگرام 27 ستمبر تک مؤخر

    1000 کفن پوش، 313 مسلح نوجوان،جماعت اسلامی کا لائن آف کنٹرول عبور کرنے کا پروگرام 27 ستمبر تک مؤخر

    جماعت اسلامی 27ستمبر کو مظفر آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کرے گی، وزیراعظم کی اپیل اور سراج الحق کی درخواست پر لائن آف کنٹرول عبور کرنے کا پروگرام مؤخر کر دیا گیا ہے

    جماعت اسلامی آزاد جموں کشمیر کے امیر ڈاکٹر خالد محمود نے اعلان کیا ہے کہ جماعت اسلامی 27ستمبر کو مظفرآباد میں پوری قوم کو جمع کر کے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی،حکومت پاکستان سفارتی،سیاسی اور اخلاقی حمایت سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرے،او آئی سی کا سربراہی اجلاس اسلام آباد میں بلا کر کشمیر کی آزادی کا روڈ میپ دیا جائے ،آزادکشمیر کے عوام 1947ءکی طرح اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بے تاب ہیں،

    27ستمبر کو وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان سمیت پوری کشمیری قیادت کو دعوت دیں گے،سینیٹر سراج الحق خصوصی خطاب کریں گے 27 ستمبر کو جب وزیراعظم پاکستان عمران خان جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں عظیم الشان کشمیر ریلی منعقد کی جائےگی جس میں آزاد کشمیر کے وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سمیت آزاد کشمیر کی تمام قیادت اور حریت کانفرنس کو بھی مدعو کیا جائےگا۔مظفر آباد کی ریلی میں مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی عملی مدد کے لیے نئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میںپریس کانفرنسسے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر نائب امراءنورالباری،ارشد ندیم ،راجہ جہانگیر خان،سیکرٹری جنرل راجہ فاضل تبسم،جے آئی یوتھ کے صدر نثار احمد شائق سمیت دیگر قائدین ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کی درخواست پرجماعت اسلامی یوتھ نے 21 ستمبر کا پروگرام موخر کر دیا ہے۔جماعت اسلامی یوتھ کے تحت بڑی تعداد میں نوجوان لائن آف کنٹرول کی جانب سے جانا چاہتے ہیں ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے حکومت پاکستان کو ہی کوئی اقدام کرنا ہوگا۔

    ڈاکٹر خالد محمود نے بتایا کہ وزیراعظم پاکستا ن کو دورہ مظفر آباد کے موقع پر اس صورتحال کا ادراک ہوا۔وزیراعظم نے 27 ستمبر تک روکنے کو کہا ہے چنانچہ وزیراعظم کے اعلان اور سراج الحق کی ہدایت پر جماعت اسلامی یوتھ نے اپنا پروگرام موخر کیا ہے 27 ستمبر کو کوئی اقدام نہ ہوا تو سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں نیا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    جماعت اسلامی یوتھ آزاد کشمیر کے سربراہ نثار احمد شائق نے اس موقع پر کہا کہ آزاد کشمیر کے ہزاروں نوجوانوں نے 21 ستمبر کو لائن آف کنٹرول کی طرف بڑھنے کا فیصلہ کیا تھا جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی ہدایت پر اس پروگرام کو فی الحال موخر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ تقریباً پچاس ہزار نوجوان تیار تھے ایک ہزار کفن پوش اور 313 مسلح نوجوان 21 ستمبر کے پروگرام کے لیے تیار تھے۔انجمن تاجران ،ٹرانسپورٹرزہمارے ساتھ تھے۔ہمارا اندازہ تھا کہ نوجوان اس قدر جذباتی ہیں کہ یہ تعداد ایک لاکھ سے بڑھ جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں کے فیصلے کا انتظار کریںگے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں مودی کے زوال کا آغاز ہو چکا ہے ، آصف غفور

    مقبوضہ کشمیر میں مودی کے زوال کا آغاز ہو چکا ہے ، آصف غفور

    افواج پاکستان کے ادارہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل آصف غفور نے ایک بھارتی صحافی کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ہندوتوا کا پرچار کرنے والے بھارتی عوام کو احساس ہو گا کہ انہوں نے کس حکومت کا انتحاب کیا ہے ،
    بھارتی صحافی اشوک سوائن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فضائیہ کی ایک تقریب کی فوٹیج شئر کی جس میں بھارتی میڈیا کے جھوٹ کا پردہ چاک کیا گیا تھا اور اشوک نے ساتھ لکھا کہ اگر افواج پاکستان کو اس چیز کا علم پہلے سے تھا کہ نریندر مودی الیکشن جیتنے کیلئے پاکستان کارڈ استعمال کر رہا ہے اور پاکستان کے ایف سولہ کو گرانے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے تو بھارتی الیکشن سے پہلے کیوں نہیں بتایا گیا ،
    https://twitter.com/ashoswai/status/1173149984633565184
    جس کے جواب میں میجر جنرل آصف غفور نے 5 اپریل 2019 کی اپنی ٹویٹ شیر کی اور کہا کہ ہم نے کئی مواقع پر اس بات کو بھارتی عوام تک پہنچانے کی کوشش کی کہ مودی پاکستان کارڈ کھیل رہا ہے لیکن بھارتی سائڈ پر آپ جیسے سمجھدار لوگ بہت کم تھے جو حالات کو بھانپ لیتے ، بہرحال وقت بتائے گا کہ ہندوتوا کے پیروکاروں نے اپنے ملک کیلئے کن لوگوں کا انتحاب کیا ہے ، ہم پہلے بھی سچ اور حق پر تھے اور آئندہ بھی سچ کے ساتھ رہیں گے ، اور مودی مقبوضہ جموں و کشمیر میں جو کچھ کر رہا ہے یہ اس کے زوال کا آغاز ہے ،
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1173281583522025473?s=08

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی حرم نبوی کے امام سے ملاقات، روضہ رسول پر حاضری

    وزیراعلیٰ پنجاب کی حرم نبوی کے امام سے ملاقات، روضہ رسول پر حاضری

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کئے –

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلقات عامہ پنجاب سے جاری ہینڈ آؤٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر حاضری دی اور مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کئے -وزیراعلیٰ پنجاب نے ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے دعا کی-

    وزیراعلیٰ پنجاب نے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانو ں کے لئے بھی خصوصی دعا کی-وزیراعلیٰ نے حرم نبویؐ کے امام سے ملاقات کی اور کلیدبردارمسجد نبویؐ سے بھی ملے-

    وزیراعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے امریکا سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے.

    قبل ازیں رواں ہفتے سعودی عرب کے وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودی عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا

  • آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

    آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں ہوئیں تو لائحہ عمل کیا ہو گا؟ اکرم درانی نے بتا دیا

    جعمیت علماء اسلام ف کے مرکزی رہنما اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ آزادی مارچ سے قبل گرفتاریاں‌ ہوئیں تو بار کونسل نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ ہمارا ساتھ دیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اکرم درانی نے لاہور میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم یہاں شہبازشریف کی دعوت پر ملنے آئے ،اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کے پاس جائیں گے،آزادی مارچ میں ن لیگ کی شرکت کے شکوک شبہات دور ہوگئے ہیں ،بار کونسل نے یقین دلایا ہے ہماری گرفتاریاں ہوئیں تووہ ہمارا ساتھ دینگے .

    اکرم درانی نے مزید کہا کہ مل کرآزادی مارچ کی تاریخ کا تعین کریں گے، مرکزی مجلس عاملہ کےاجلاس میں مشاورت کریں گے آزادی مارچ ہمارا نہیں 22کروڑعوام کا ہے.

    قبل ازیں احسن اقبال نے جے یو آئی کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے مکمل یکجہتی کا اتفاق کیا ہے،معاشی میدان میں ایک سال میں 3.4فیصد ترقی گری جو رکارڈ ہے،حکومت ملک کے لیے معاشی خطرہ بن چکی ہے ،مہنگائی کی سطح20 سال میں سب سے زیادہ کی سطح پر ہے ،ہمارے دور میں پولیو ختم ہونے کے قریب آگیا تھا ، حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے کاباعث بنے گا،

  • بورے والا : موٹرسائیکل چور کی فوٹیج مل گئی

    گگو منڈی (نمائندہ باغی ٹی وی) گرین سٹی گگو منڈی سے دن کے وقت تین موٹر سائیکل سوار CD 125 چوری کرنے میں کامیاب۔
    واردات مورخہ 14-09-2019 بروز ہفتہ کو ہوئی۔
    موٹر سائیکل نمبرVRK 786-17 چوری ہوئی چور سیکورٹی کیمرے میں دیکھے جا سکتے ہیں۔

    کافی عرصے سے علاقے میں موٹرسائیکل چوروں کا گروہ متحرک ہے لوگ آئے روز اپنے موٹرسائیکل سے محروم ہو رہے ہیں

  • عمران خان طاہرالقادری کی طرح سیاست چھوڑنے کا آبرومندانہ فیصلہ کریں، احسن اقبال

    عمران خان طاہرالقادری کی طرح سیاست چھوڑنے کا آبرومندانہ فیصلہ کریں، احسن اقبال

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان طاہرالقادری کی طرح سیاست چھوڑنے کا آبرومندانہ فیصلہ کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال نے جے یو آئی کے وفد کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہ جے یو آئی اور مسلم لیگ ن نے مکمل یکجہتی کا اتفاق کیا ہے،معاشی میدان میں ایک سال میں 3.4فیصد ترقی گری جو رکارڈ ہے،حکومت ملک کے لیے معاشی خطرہ بن چکی ہے ،مہنگائی کی سطح20 سال میں سب سے زیادہ کی سطح پر ہے ،ہمارے دور میں پولیو ختم ہونے کے قریب آگیا تھا ، حکومت کا مزید اقتدار میں رہنا خطرے کاباعث بنے گا،

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان بھی طاہر القادری کی طرح سیاست چھوڑنے کا آبرومندانہ فیصلہ کریں،جے یوآئی اور ن لیگ مشترکہ طورپر آزادی مارچ کااعلان کریں گے،30ستمبر کو مسلم ن لیگ کی سی ای سی کا اجلاس ہوگا جس میں آزادی مارچ میں شرکت کے لئے مشاورت کی جائے گی.

    احسن اقبال نے مزید کہا کہ نوازشریف کی ہدایت پرشہبازشریف نےمولانافضل الرحمان سےملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے آزادی مارچ پرمشاورت کی،موجودہ حکومت کومستعفی ہوجاناچاہیے،