Baaghi TV

Author: +9251

  • انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ جیت کر ایشز سیریز برابر کر دی

    انگلینڈ نے آخری ٹیسٹ جیت کر ایشز سیریز برابر کر دی

    لندن: انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے ایشز سیریز 2019 کے آخری اور فیصلہ کن میچ کو جیت کر ایشز سیریز 2-2 سے برابر کر دی ، 1972 کے بعد پہلی دفع ایسا ہوا ہے ایشز سیریز برابری پر حتم ہوئی ہے،
    پانچویں ٹیسٹ کے آخری روز کھیل کا آغاز انگلینڈ نے کیا اور صرف 20 منٹ میں انگلش کھلاڑی 398 کے مجموعے پر پویلین لوٹ گئے ، اس کے بعد آسٹریلوی بیٹنگ لائن شدید لڑکھٹراتی نظر آئی، آسٹریلیا کے اوپنرز کو انگلش پیسر سٹورٹ براڈ نے چلتا کیا ، اس کے مارنس لابوس شین جیک لیچ کا شکار ہو گئے، اس کے اسٹیو اسمتھ نے کچھ مزاحمت کی لیکن 23 رنز پر وہ بھی ہمت ہار گئے، اس کے بعد میتھیو ویڈ نے 117 رنز کی شاندار اور زمہ دارانہ اننگز کھیلی اور آسٹریلیا کا کل سکور 240 تک پہنچا دیا لیکن کوئی بلے باز ان کے ساتھ زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہ سکا اور 260 کے آسٹریلوی مجموعے پر ویڈ بھی آؤٹ ہو گئے اور یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 263 کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئی،

  • محبت کی شادی کا انجام ، خاوند سے ناراض بیوی نے خودکشی کرلی

    محبت کی شادی کا انجام ، خاوند سے ناراض بیوی نے خودکشی کرلی

    لاہور : پسند کی شادی سے پہلے زندگی بھر ساتھ جینے مرنے کی قسمیں کھانے والی خاتون نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کر لی۔ ورثا کا پوسٹمارٹم کروانے سے انکار کردیا،

    پولیس حکام کے مطابق کوٹ لکھپت کی سونیا نے کچھ عرصہ قبل ارشد نامی شخص سے پسند کی شادی کی مگر گھریلو ناچاکی سے دلبرداشتہ ہو کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کوٹ لکھپت شبنم کالونی کے رہائشی سونیا کے خاوند ارشد کا کہنا تھا کہ اس نے پہلی بیوی کو طلاق دے کر سونیا سے شادی کی تھی۔

    دوسری طرف سونیا کے بھائی کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھی سونیا کے ساتھ اس کے خاوند ارشد کا جھگڑا ہوا جس کی وجہ سے سونیا نے خود کو کمرے میں بند کر لیا۔ جب دروازہ توڑا گیا تو سامنے سونیا کی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

  • پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت روبہ صحت، ہسپتال سے گھر منتقل

    پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت روبہ صحت، ہسپتال سے گھر منتقل

    برلن:پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت پہلے سے کافی بہتر ہوگئی ہے ، ڈاکٹروں کی ہدایت پر طبیعت بہتر ہونے کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں گھر منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق اہل خانہ نے تصدیق کی ہے کہ طبیعت میں بہتری کے بعد چوہدری شجاعت کو گھر منتقل کردیا گیا۔ اہل خانہ نے قوم دعاؤں میں یاد رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر چوہدری شجاعت کے انتقال کی بے بنیاد خبریں چلائی گئیں تھیں جس کے بعد مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما مونس الہیٰ نے ان خبروں کی تردید کی تھی۔

  • ددہوچھہ ڈیم کے تعمیر میں تاخیر ی حر بے‘ سول سوسائٹی آواز بلند کرے—–  از آصف شاہ

    ددہوچھہ ڈیم کے تعمیر میں تاخیر ی حر بے‘ سول سوسائٹی آواز بلند کرے—– از آصف شاہ

      ددہوچھہ ڈیم کے تعمیر میں تاخیر ی حر بے‘ سول سوسائٹی آواز بلند کرے

    پانی اور ہوا انسانی زندگی ہی نہیں بلکہ کائنات کے وجود و بقا کے لئے خالقِ کائنات کی پیدا کردہ نعمتوں میں سے عظیم نعمت ہے۔ انسان کی تخلیق سے لے کر کائنات کی تخلیق تک سبھی چیزوں میں پانی اور ہوا کی جلوہ گری نظر آتی ہے۔ قرآن کریم میں ہے۔ترجمہ: اور ہم نے ہر جاندار چیز پانی سے بنائی تو کیا وہ ایمان نہ لائیں گے،دوسری طرف دنیاءمیں لڑی جانے والی آخری جنگ کو بھی پانی کے نام کیا جا رہا ہے تاریخ دان یہ دعوی کرتے دکھائی دیتے ہیں کہ یہ جنگ پانی کی وجہ سے شروع ہوگی پاکستان شائید دنیاءکے نقشے پر واحد ملک ہوگا جس کی سیاسی پارٹیاں ڈیمز کے بننے اور نہ بننے پر بھی سیاست سے باز نہیں آتی

     

    گزشتہ برسوں میں اگرانڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کی رپورٹ کو دیکھیں تو وہ یہ کہتے ہیں کہ تربیلا ڈیم ’ڈیڈ لیول‘ پر پہنچ گیا جبکہ منگلا ڈیم میں اب صرف آٹھ لاکھ ایکڑ فیٹ پانی کی گنجائش باقی ہے دوسری طرف اگر ملک میں مون سون کی بارشیں نہیں ہوتیں تو پانی کا بحران مزید بڑھ جانے کا خطرہ اپنی جگہ موجود رہتا ہے جبکہ غیر ملکی ادارے جن میں آئی ایم ایف، یو این ڈی پی اور دیگر اداروں کی اسی سال آنے والی مختلف رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پانی کا بحران تیزی سے بڑھتا جا رہا ہے اور 2040 تک پاکستان خطے کا سب سے کم پانی والا ملک بن سکتا ہے پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ پانی استعمال کرنے والے ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے اور پورے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کے صرف دو بڑے ذرائع ہیں جن کی مدد سے محض 30 دن کا پانی جمع کیا جا سکتا ہے ارسا کے مطابق پاکستان میں بارشوں سے ہر سال تقریباً 145 ملین ایکڑ فِٹ پانی آتا ہے لیکن ذخیرہ کرنے کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے صرف 13.7 ملین ایکڑ فِٹ پانی بچایا جا سکتا ہے

     

    راولپنڈی اسلام آباد کی بڑھتی ہوئی آبادی کو مستقل بنیادوں پر پانی فراہمی کیلئے نالہ لنگ پر ددہوچھہ کے مقام پر ڈیم بنانے کا معاملہ گزشتہ دو دہائیوں سے چل رہا ہے اس منصوبہ کی مسلسل تاخیر پر سپریم کورٹ نے ایکشن لیا تو نجی سوسائٹی بحریہ ٹاون نے حکومت پنجاب کو دودوچہ ڈیم بنانے کی پیشکش کی لیکن انہوں نے اپنی سوسائٹی کے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کی اصل ہیت تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی مسترد کردی۔ اس کی وجہ تکنیکی ماہرین نے بحریہ ٹاو¿ن کی پیشکش پر 108سوالات اٹھائے جس پر جسٹس شیخ عظمت سعید نے ریمارکس دیے کہ جتنے سوال اٹھائے گئے ہیں بحریہ ٹاو¿ن پھر نہ ہی سمجھے۔ جس پرسیکرٹری آبپاشی نے کہا دودوچہ ڈیم کو اس کی اصل جگہ پر عدالتی فیصلے کے مطابق ہی تعمیر کیا جائے گا، یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ ڈیم کی تعمیر دسمبر 2021 مکمل ہوجائے گی

     

     

    نومبر 2018 میں پنجاب حکومت نے ڈوڈوچہ ڈیم کی تعمیر اسی ماہ شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے سپریم کورٹ میں پلان جمع کرایا تھا۔ زمین کی خریداری کیلئے پنجاب حکومت نے بجٹ میں 2 ارب 80کروڑ روپے مختص کیے۔ پلان کے تحت ڈیم دو سال کی قلیل مدت میں مکمل ہوگا جبکہ نومبر2020 تک ڈیم میں پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا،لیکن اب یہ معاملہ بھی بیورو کریسی کی نذر ہوتا نظر آرہا ہے سپریم کورٹ کے حکم سے تیار ہونے والا ددہوچھہ ڈیم منصوبہ ملک کی بڑی ہاوسنگ سوسائٹی اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کی مبینہ بڑی ڈیل کی وجہ سے تعطل کا شکار ہوتا نظر آرہا ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے اس کے لیے جاری پہلے چیک کو ٹیکیکل طریقہ سے واپس کروانے کے لیے نجی سوسائٹی کے سینئر عہدیداران کی راولپنڈی انتظامیہ سے خفیہ ملاقات کی خبریں بھی سامنے آرہی ہیں اور اسی وجہ سے شائیدجس ڈیم کا افتتاح جولائی میں ہونا تھا وہ ستمبر کے وسط تک نہ ہو سکا

     

     

    دوسری جانب نجی ہاوسنگ سوسائٹی کو مجوزہ ڈیم کی زمین کے مختلف اطراف پرسینکڑوں کنال زمین میں بھاری مشینری لگا کر پہاڑی ٹیلوں کو کاٹ کر بھرائی کرکے سطح زمین کو ڈیم کے پانی کے لیول سے بلند کرنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے ایک ٹیکنیکل طریقہ سے اس منصوبہ کو مزید تاخیر کی جارہی ہیں،کتنی نے حسی کی بات ہے کہ اس حلقہ کے منتخب نمانئندگان سمیت تمام سیاسی جماعتوںکی قیادت کو اس معاملہ پر سانپ سونگھ گیا ہے ایم پی اے حلف اٹھانے سے انکاری ہے جبکہ ایم این اے موصوف کو ٹی وی شو سے ہی فرصت نہیںملتی جبکہ نجی ہاوسنگ سوسائٹی ملی بھگت سے سینکڑوں ایکڑ زمین پر پچاس سے سو فٹ تک بھرائی کرکے زمین کی سطح بلند کرنے میں دن رات ایک کر کے لگی ہوئی ہے ،کام کرنے والے مزدوروں کا کہنا تھا ان کونو اور دس محرم کو بھی کام کی وجہ سے چھٹی نہیں دی گئی تبدیلی کے نعرے لگا کر حکومت میں آنے والی موجودہ حکومت اور اس کے منتخب نمائندگان تو کٹھ پتلیوں سے بھی گئے گزرے ہیں جن کے سامنے عوام کے وہ کام جن سے ان کا جینا مرنا بنتا ہے

     

     

    اس سے بھی پہلو تہی سمجھ سے بالا تراس پر کون آواز بلند کرے گا سیاسی جماعتوں نے شائید چپ کا روزہ رکھ لیا مذہبی جماعتوں کے مفادات اس سے وابسطہ نہیں اور کچھ صوبہ پوٹھوار کے نام کو نیاءلولی پاپ دینے میں مصروف ہیں جبکہ ضلعی انتظامیہ گھونگلوں سے مٹی جھاڑنے اورخانہ پری کیلئے مجوزہ ڈیم کا دورہ کر کے لگے سائیٹ پر جاری بھرائی کا کام بند کرواتی ہے لیکن اگلے روز دوبارہ کام شروع کردیا جاتا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ جب تک ڈیم کا منصوبہ فائنل ہوتا اس کی ہیت مکمل طور پر تبدیل ہوچکی ہوگی ‘ ذمہ داروں اداروں بلخصوص راولپنڈی اسلام کی سول سوسائٹی اور این جی اوز کو اس اہم مسلہ کیلئے آواز بلند کرنے کیلئے لائحہ اختیار کرنا ہوگا

     

    تحریر :آصف شاہ

     

     

  • گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین موبائل دفتر نہیں لا سکتے، پابندی لگ گئی

    گریڈ ایک سے سولہ کے ملازمین موبائل دفتر نہیں لا سکتے، پابندی لگ گئی

    تھانوں میں موبائل پر پابندی، ہسپتالوں میں موبائل پر پابندی، ایئر پورٹس پر موبائل پر پابندی کے بعد اب لا اینڈ جسٹس ڈویژن میں بھی موبائل پر پابندی لگا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لا اینڈ جسٹس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈویژن کے تمام ملازمین سمارٹ فون دفتر نہیں لائیں گے، دفتر کے اوقات میں مہمانوں کی آمدورفت پر بھی پابندی لگائی گئی ہے اورکہا گیا ہے کہ گریڈ ایک سے سولہ تک کے ملازمین نہ تو سمارٹ فون دفتر لائیں گے اور نہ ہی ڈیوٹی کے دوران دفتر میں مہمانوں کو ملیں گے.

    نوٹفکیشن کے مطابق ملازمین کو کہا گیا ہے کہ اگر کسی کا انتہائی ضروری مہمان ہو تو استقبالیہ پر مہمان سے ملا جا سکتا ہے دفتر نہیں لایا جا سکتا،احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔

    قبل ازیں سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان بھر کے تمام ایئرپورٹس کے لاؤنج میں موبائل فون کے استمال پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس ضمن میں باقاعدہ نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹس پر موبائل فون استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے ، حکام نے پابندی یقینی بنانے اور احکامات پر عملدرآمد کے لئے ایئرپورٹ کے منیجر کو پابند کیا ہے.

     

    پولیس تشدد روکنے کی بجائے آئی جی پنجاب کا انوکھا حکم نامہ، سمارٹ فون پر لگائی پابندی

     

    پولیس تشدد سے صلاح الدین قتل، وزیراعلیٰ کا جوڈیشل کمیشن کے لئے ہائیکوٹ کو خط

    پنجاب پولیس نہ بدل سکی، پولیس حراست میں تین ماہ میں 5 ہلاکتیں، ذمہ دار کون

    اب یہ میرا کیس، ذمہ دار سزا سے نہیں بچ پائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب کی صلاح الدین کے اہلخانہ سے گفتگو

    قبل ازیں تھانوں میں موبائل فون پر پابندی کی خبریں آئیں تو سوشل میڈیا پر شہریوں نے خوب احتجاج کیا جس کے بعد آئی جی پنجاب میدان میں آئے، آئی جی پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ پولیس کی کارکردگی بہتربنانےکےلیےموبائل فون کے استعمال  پرپابندی لگائی، فون کےاستعمال پرپابندی ٹریفک اورڈسٹرکٹ پولیس اہلکاروں پردوران ڈیوٹی ہوگی، عوامی شکایات بڑھ گئی تھیں کہ افسران اوراہلکارفون پرلگےرہتےہیں، اگرپولیس اہلکاراورافسران فون سنیں گےتوڈیوٹی نہیں کرپائیں گے .

    شناختی کارڈز،موبائل سم اوربینک اکاونٹ کیلیے بائیو میٹرک کی شرط ختم

  • افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے دی

    افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے دی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں جاری ٹرائنگولر سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان نے بنگلہ دیش کو 25 رنز سے شکست دے دی ، افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 164 رنز بنائے جن میں محمد نبی کے 54 گیندوں پر 84 اور اصغر افغان کے 37 گیندوں پر 40 رنز نمایاں تھے بنگلہ دیش کے محمد سیف الدین نے 4 اور شکیب الحسن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ،
    165 کے جواب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن 139 پر ڈھیر ہوگئی محمد اللہ نے کچھ مزاحمت دکھاتے ہوئے 44 رنز بنائے ، ان کے علاوہ صابر حسین نے 24 اور شکیب الحسن نے 15 رنز بنائے ، میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ محمد نبی کو دیا گیا

  • شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مولانا کی آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت

    شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مولانا کی آزادی مارچ میں شرکت کی دعوت

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف سے ملاقات کی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دونوں‌ رہنماؤں کے مابین یہ ملاقات ماڈل ٹاؤن لاہور میں ہوئی، مسلم لیگ ن کی جانب سے ملاقات میں راجہ ظفر الحق، احسن اقبال، ایاز صادق ،مریم اورنگزیب موجود تھے جبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ پارٹی رہنما اور رہبر کمیٹی کے چیئرمین اکرم درانی اور مولانا امجد خان تھے

    دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے مابین ملاقات میں ملکی موجودہ صورتحال پر غوروخوض کیا گیا،مولانا فضل الرحمان نے لانگ مارچ کو کامیاب بنانے کے لئے ن لیگ سے شمولیت کی درخواست کی جس پر انہیں کہا گیا کہ مسلم لیگ ن پارٹی اجلاس میں 23 ستمبر کو مشاورت کرے گی.

    ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے بلاول زرداری کے دھرنے میں شامل نہ ہونے کے بیان پر مایوسی کا اظہار کیا اور ن لیگی وفد سے کہا کہ رہبر کمیٹی پیپلز پارٹی کو دھرنے میں شمولیت کے لئے کہے، اگر بلاول خود نہیں آنا چاہتے تو کم از کم افرادی قوت تو دیں.

     

    قبل ازیں گزشتہ روزمولانا فضل الرحمان نے ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 18 ستمبر کو جمعیت کے اجلاس میں اسلام آباد مارچ کی تاریخ کا اعلان کیا جائیگا، ہماری خواہش ہے کہ سیاسی قائدین ہمارے اسٹیج پر موجود ہوں ،ہر پارٹی کا اپنا اختیار اور اس کی اپنی حکمت عملی ہوتی ہے،آج بھی ہم ان کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں،بیانیے میں کوئی اختلاف نہیں،

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد جائیں گے، اگرحکومت نے روکنے کی کوشش کی تو پورا ملک جام کر دیں گے۔موجودہ حکومت ناجائز ہے اور ایک سالا کارکردگی کے مطابق نااہل بھی ہے،

    حکومت کے گھیراؤ کے لئے مولانا فضل الرحمان نے پھیلائی جھولی

    مولانا کا آزادی مارچ، مولانا متحرک، رابطے، ملاقاتیں شروع

    مولانا کا آزادی مارچ،ملک کے بڑے سجادہ نشین نے کی حمایت

    مولانا فضل الرحمان کا لانگ مارچ، ن لیگ اختلافات کا شکار، اراکین اسمبلی کا نواز شریف کی بات ماننے سے انکار

    بلاول نے دیا مولانا فضل الرحمان کو دھوکہ

    مولانا فضل الرحمان سے پہلے دے گی پیپلز پارٹی دھرنا.اعلان کر دیا

    لانگ مارچ، اپوزیش کا جواب، مولانا نے سجادہ نشینوں سے مانگی مدد

    آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان گرفتار ہوئے تو قیادت کون کرے گا؟ اہم خبر

  • کشمیریوں کے قاتل مودی کو بل گیٹس ایوارڈ نہ دے، رحمان ملک نے مطالبہ کر دیا

    کشمیریوں کے قاتل مودی کو بل گیٹس ایوارڈ نہ دے، رحمان ملک نے مطالبہ کر دیا

    پیپلز پارٹی کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے مائیکروسافٹ کے بانی بِل گیٹس سے بھارتی وزیراعظم مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹر رحمان ملک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مودی گجرات اور کشمیر کے مسلمانوں‌کا قاتل ہے وہ کسی ایوارڈ کا مستحق نہیں اس لئے بل گیٹس مودی کو ایوارڈ دینے کا فیصلہ واپس لے، انہوں نے بل گیٹس سے سوال کیا کہ انہوں نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں کشمیریوں‌ پر ہونے والے مظالم کے حوالہ سے نہیں پڑھا، اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر کی صورتحال کے حوالہ سے انسانی حقوق کی پامالی کی رپورٹ نہیں پڑھی؟

    سینیٹر رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان بل گیٹس کو خط لکھیں کہ وہ کشمیریوں کے قاتل کو ایوارڈ نہ دے

  • افسر بننے کی خواہش کرنے والوں نےقبل از وقت اپنی حقیقت کھول دی ، پی سی ایس امتحانی سینٹر  میں بدنظمی اور ہنگامہ کردیا

    افسر بننے کی خواہش کرنے والوں نےقبل از وقت اپنی حقیقت کھول دی ، پی سی ایس امتحانی سینٹر میں بدنظمی اور ہنگامہ کردیا

    لاہور : افسران بننے کی خواہش رکھنے والے امیدواران نے قبل از وقت اپنی بے صبری اور بدانتظامی کی حقیقت کھول کر رکھ دی ، اطلاعات کے مطابق سینٹر میں داخلہ کی اجازت نہ ملنے پر امیدواروں کا احتجاج، ایک امیدوار گاڑی کے آگے لیٹ گیا، امیدوار کا کہنا تھا کہ گیٹ پر موجود عملے نے بدتمیزی کی اور من پسند افراد کو مقررہ وقت کے بعد بھی اندر جانے دیتے رہے۔

    ذرائع کے مطابق پی سی ایس امتحان میں اندر داخل نہ ہونے دینے اور گیٹ پر موجود عملے کی جانب سے بدتمیزی پر نوجوان احتجاجاً گاڑی کے آگے لیٹ گیا۔ نوجوان کا کہنا تھا کہ گیٹ پر موجود عملے کی جانب سے بدتمیزی کی گئی اور احتجاج کرنے پر تشدد کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پی سی ایس امیدواروں کا کہنا تھا کہ رش کی وجہ سے اچانک مقررہ وقت پر اچانک دروازہ بند کر دیا گیا اور صرف من پسند امیدواروں کو ہی اندر داخل ہونے دیا جا تا رہا۔ امیدواروں نے مطالبہ کیا کہ اعلی حکام گیٹ عملے کے ناروا رویئے کا نوٹس لیں

  • میئر اسلام آباد کو ہٹایا جائے، عدالت جا رہے ہیں،مشیر وزیراعظم

    میئر اسلام آباد کو ہٹایا جائے، عدالت جا رہے ہیں،مشیر وزیراعظم

    وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں، عدالت سے ہم استدعا کریں گے کہ وہ بطور میئر اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے

    اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں، تعلیم، صحت اور پانی کے لئے تقریباً 11ارب روپے کے فنڈز منظور کئے گئے ہیں، ان منصوبوں پر جلدکام شروع کر دیا جائے گا، اسلام آباد میں پانی اور پارکوں کی صورتحال کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرائیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں قبرستان کی کمی کی وجہ سے شہری اور دیہی علاقوں کی عوام کو سہولت دینے کے لئے 5نئے قبرستان بنائیں گے۔ میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن دائر کرنے جا رہے ہیں، عدالت سے ہم استدعا کریں گے کہ وہ بطور میئر اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتے تو انہیں عہدے سے ہٹا دیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ میں رکن قومی اسمبلی راجہ خرم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ معاون خصوصی نے کہا کہ حکومت نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ کے تحت اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی کاموں، تعلیم، صحت اور پانی کی بہتری کے لئے تقریباً 11ارب روپے منظور کرائے ہیں جس پر بہت جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 2.45655ارب روپے مختص کیے گئے ہیں، اس پروگرام کے تحت مری روڈ پر بہارہ کہو کے مقام پر چار لین کا فلائی اوور کا قیام عمل میں لایا جائے گا، اسی طرح ترنول پھاٹک پر انٹرپاس بھی بنایا جائے گا،اس منصوبے پر کام رواں سال شروع کر دیا جائے گا۔ جی سیون اور جی ایٹ کے درمیان انٹرپاس بھی اس ترقیاتی پروگرام کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، ہم دیہی علاقوں میں سڑکوں کی مرمت و بحالی کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں کے لئے سیوریج کا نظام بھی بہتر کریں گے۔ علی نواز اعوان نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اڑھائی لاکھ بچے پرائیویٹ سکولوں میں اور سوا لاکھ بچے سرکاری سکولوں میں پڑھتے ہیں، تیس فیصد سکولوں میں ایک ٹیچر ہے، اس لئے اسلام آباد میں تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے لئے 700اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تعلیم کے لئے بھی خاطر خواہ رقم مختص کی ہے جس کے مطابق تعلیم کے لئے 1.866386ارب روپے میں 7نئے سکولوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا، پہلے سے موجود سکولوں کی اپ گریڈیشن کی جائے گی۔