Baaghi TV

Author: +9251

  • قائداعظم ٹرافی:  سدرن پنجاب کے سمیع اسلم کی ڈبل سینچری

    قائداعظم ٹرافی: سدرن پنجاب کے سمیع اسلم کی ڈبل سینچری

    قائداعظم ٹرافی کے دوسرے روز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں جاری میچ میں سدرن پنجاب نے اپنی اننگز کا دوبارہ آغاز 291 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کیا توسمیع اسلم کی مزاحمت جاری رہی۔
    اوپنرسمیع اسلم نے 410 گیندوں پر 243 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 29 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ سمیع اسلم قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے فرسٹ کلاس کرکٹ میچ میں بیٹ کیری کرنے والے 12ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔دوسری جانب عدنان اکمل 113 اور عامر یامین 64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سدرن پنجاب کی پوری ٹیم 467 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 83 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ حسن علی نے 3، بلال آصف نے 2 اور ظفر گوہر نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سنٹرل پنجاب نے 4 اوورز میں 17 رنز بنائے تھے کہ کم روشنی کے باعث میچ روک دیا گیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں روشنی بہتر ہونے پر سنٹرل پنجاب کے اوپنرز احمد شہزاد اور اظہر علی نے اننگز کا دوبارہ کیا اور دن کے اختتام تک ٹیم کا مجموعی اسکور 47 رنز تک پہنچادیا۔ میچ کے تیسرے روز احمد شہزاد 22 اور اظہر علی 20 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔

  • ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھاگیا ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

    ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھاگیا ، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ

    اسلام آباد ڈینگی آگیا ، ڈینگی چھا گیا ، ملک میں ڈینگی کی صورت میں نئی آزمائش نے پریشان کردیا ، اطلاعات کےمطابق جڑواں شہروں میں ڈینگی کا مرض بے قابو ہوگیا۔ 24گھنٹوں کے دوران مزید 100سے زائد کیسز سامنے آگئے۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے اسپتالوں میں گزشتہ روز سے اب تک ڈینگی کے مزید 33 مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 645 ہوچکی ہے۔

    صرف راولپنڈی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں 75نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 2ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ڈینگی مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اسپتالوں میں آئیسولیشن وارڈز قائم کر دیئے گئے ہیں

  • 24 ویں نیشنل سیونزرگبی چیمپئن شپ2019ء پاکستان آرمی نے جیت لی

    24 ویں نیشنل سیونزرگبی چیمپئن شپ2019ء پاکستان آرمی نے جیت لی

    لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام 24 ویں نیشنل سیونز رگبی چیمپئن شپ2019ء پاکستان آرمی نے جیت لی، فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد پاکستان ایئرفورس کو 5-0 سے جیت لی۔
    تفصیلات کے مطابق پاکستان رگبی اکیڈمی لاہور کینٹ میں دو روزہ ٹورنامنٹ میں 12 ٹیموں نے حصہ لیا۔گزشتہ روز آرمی، ایئرفورس، واپڈا اور ریلوے نے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈائریکٹر سروس ٹائرز چودھری عارف سعید تھے۔ اس موقع پر پاکستان رگبی یونین کے چیئرمین فوزی خواجہ،ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد ملک، رگبی سروسز مینجر سید معظم علی شاہ، عاصم علی، پنجاب رگبی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور سابق کھلاڑیوں سمیت سینکڑوں تماشائی گراؤنڈ میں موجود تھے۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے ریلوے کو 52-0 سے ہرایا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان ایئرفورس نے پاکستان واپڈا کی ٹیم کو 21-5 سے ہرا دیا۔تیسری چوتھی پوزیشن کے میچ میں پاکستان واپڈا نے ریلویز کو 50-0 سے ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔
    اس طرح فائنل دونوں سروسز کے درمیان ہوا جو پاکستان آرمی نے 5-0 سے جیتا۔ پہلے ہاف میں آرمی کے انجم نے خوبصورت ٹرائی سکور کرکے آرمی کو برتری دلا دی جو آخر تک قائم رہی۔ ایئرفورس کی ٹیم نے کچھ اچھے موو بنائے مگر ٹرائی کرنے میں ناکام رہے۔ اس طرح نیشنل گیمز 2019ء پشاور کیلئے چاروں صوبوں کے علاوہ آرمی، ایئرفورس، واپڈا اور ریلویز نے کوالیفائی کرلیا۔ اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان رگبی یونین فوزی خواجہ نے سروس ٹائرز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے دو روزہ چیمپئن شپ کو سپانسر کیا۔ فوزی خواجہ کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان سے اتنی بڑی تعداد میں ٹیموں کی شمولیت رگبی کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

  • پاکستان کا امیر طبقہ ٹیکس نہیں دینا چاہتا ، خفیظ شیخ

    پاکستان کا امیر طبقہ ٹیکس نہیں دینا چاہتا ، خفیظ شیخ

    وزیر اعطم عمران کے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان کا امیر طبقہ ٹیکس دینے میں بہت کمزور ہے لیکن ٹیکس کے معاملے کسی سے کوئی سودے بازی نہیں ہوگی
    مشیر خزانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جب موجودہ حکومت اقتدار میں آئی تو ملکی معشیت کے اشارے مثبت نہ تھے لیکن حکومت نے جلد از جلد اصلاحات ایجنڈا متعارف کروا کروا کر معیشت کو ڈی ریل ہونے سے بچا لیا ، حکومت کے اخراجات کم اور دفاعی بجٹ منجمد کیا ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73 فیصد کمی کی گئی،
    عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ہم عوام کی فلاح کیلئے کام کر رہے ہیں ، عوام کی زندگیوں میں آسانی پیدا کرنا ہمارا اولین فریضہ ہے ، پاکستان کے عوام کیلئے ہم دنیا کی ہر طاقت کے بسامنے کھڑے ہونے کیلئے تیار ہیں ، ملک کے اندر سے ریونیو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاکہ ہمیں عالمی مالیاتی اداروں سے قرضہ نہ لینا پرے، رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں 580 ارب روپے کا ٹیکس اکٹھا کیا گیا ، امپورٹ میں واضع کمی اور ایکسپورٹ میں اضافہ کیا گیا ، ابھی بہتری مزید لانے میں وقت لگے گا لیکن وہ دن دور نہیں جب پاکستان کی معشیت اپنے پیروں پر کھڑی ہو گی،

  • امیر طبقہ ٹیکسز دینے میں بہت کمزور ہے، جس کا اثر غریبوں پر پڑتا ہے ، عبدالحفیظ شیخ نے سچ سچ بتا دیا

    امیر طبقہ ٹیکسز دینے میں بہت کمزور ہے، جس کا اثر غریبوں پر پڑتا ہے ، عبدالحفیظ شیخ نے سچ سچ بتا دیا

    اسلام آبادملک کا امیر طبقہ ٹیکسز دینے میں بہت کمزور ہے لیکن ٹیکسوں کے معاملے پر کسی سے بھی سودے بازی نہیں ہوگی۔ان خیالات کااظہار :مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ، مشیر خزانہ نے کہا اگر امیر لوگ اپنے کاروبار کے حساب سے ٹیکس نہیں دیں تو لامحالہ اس کےاثرات غربیوں پربھی پڑیں گے

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ ملک کا امیر طبقہ ٹیکسز دینے میں بہت کمزور ہے لیکن ٹیکسوں کے معاملے پر کسی سے بھی سودے بازی نہیں ہوگی۔ پاکستان میں ٹیکس فائلرز کی تعداد 25لاکھ ہوگئی ہے، ایف بی آر میں 6 لاکھ ٹیکس دہندگان کو رجسٹر کیا گیا اور اسے مزید بڑھایاجائےگا،

    عبدالحفیظ شیخ نے مزید کہا کہ ایسا پروگرام متعارف کرا رہے ہیں جس میں ایکسپورٹرز کو فوری ری فنڈ ملے گا،آئندہ سے ہر مہینے کی 16 تاریخ کو ٹیکس ریفنڈ ہوجایا کرے گا۔

  • شجاع آباد  ایک ہی تھانہ کی حدود میں بچو ں  سے بدفعلی کے دو مختلف واقعات

    شجاع آباد ایک ہی تھانہ کی حدود میں بچو ں سے بدفعلی کے دو مختلف واقعات

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد میں ایک ہی تھانہ کی حدود میں 2 بچوں سے بدفعلی کے دو مختلف واقعیات۔ تفصیلات کے مطابق
    شجاع آباد میں ایک ہفتہ کے دوران دو کمسن بچوں سے بدفعلی پہلی جماعت کے بچےکو سکول سےواپسی پرنامعلوم افراد نے بدفعلی کا نشانہ بنایا بیہوشی کی حالت میں کھیتوں میں پھینک دیا گیا علاقہ مکین نے اٹھا کر ہسپتال پہنچایا دوسرے واقعہ میں امام مسجد نے پڑھنے آئے بچے کو مسجد میں ہی بدفعلی کا نشانہ بنایا پولیس نے امام مسجد کو گرفتار کر کے دونوں بچوں کے مقدمات درج کر لئے بچوں کے لواحقین کا اعلی حکام سے انصاف کی اپیل اور ملزمان کو سخت سے سخت سزا دینے کا مطالبہ5 سالہ محمد حسین کی ہسپتال میں حالت انتہائی تشویشناک دونوں بچوں کے ڈی این اے کے نمونے فرنزک لیب لاہور بجھوا دیئے گئے ہیں ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سترہ ستمبر کو پاکستان آئیں گے

    آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سترہ ستمبر کو پاکستان آئیں گے

    آسٹریلین کرکٹ بورڈ کے چيف ايگزيکٹو اور سيکورٹي کے سربراہ ايک روزہ دورہ پر سترہ ستمبر کو پاکستان آئيں گے۔
    کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو کیون رابرٹس اور بورڈ کے سیکیورٹی کے سربراہ شان کیرول ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے ۔ ايک روزہ دورے کے دوران انہیں سیکیورٹی کے حوالے سے بریفنگ بھي دی جائے گی۔
    آسٹریلیا کا وفد پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمين احسان مانی اور ايم ڈي وسیم خان سے ملاقات کرے گا ۔ پی سی بی کے ذمہ دارحلقوں کا کہنا ہے کہ پی سی بی 2022 ميں پاک آسٹريليا کرکٹ سيريز کي میزبانی کا خواہش مند ہے ۔ آسٹريلين ٹيم نے آخري مرتبہ اکيس سال قبل 1998 ميں پاکستان کا دورہ کيا تھا ۔ وفد کےارکان اسلام آباد بھي جاہيں گے جہاں ان کی اعلی حکومتی عہدے داروں سے بھي ملاقات متوقع ہے۔

  • ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    ایشین والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے کواٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان ایشین والی بال چیمپئن شپ کے آخری گروپ میچ میں کویت کو شکست دے کر کواٹر فائنل میں پہنچ گیا ، پاکستان نے کویت کو 1-3 کے بڑے مارجن سے شکست دے دی ، اور کواٹر فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ،
    پاکستان نے تہران میں جاری ایشین والی بال چیمپئن شپ میں کویت کو 1 کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے دی ، پاکستان کی جیت کا مارجن 19-25، 25-20 ،22-25، 16-25 رہا ،

  • معیشت سنبھلنے لگی ہے ، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 73 فیصد کمی آگئی

    معیشت سنبھلنے لگی ہے ، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 73 فیصد کمی آگئی

    اسلام آباد: پاکستان کی معاشی صورت حال سنبھلنے لگی اور اطلاعات یہی ہیں کہ پاکستان کے جاری کھاتوں(ڈالر کی آمدن اور خرچ میں فرق) کا خسارہ 73 فیصد کم ہوا ہے۔

    مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو انتہائی مشکل حالات میں ملک ملا اور ہماری ٹیم نے فوری طور پر معاشی اصلاحات کے ذریعے اقتصادی صورت حال کو بہتر کیا۔ رواں سال جولائی اور اگست میں 580ارب ٹیکس جمع کیا گیا جو گزشتہ سال کی نسبت 71 ارب زیادہ ہیں۔

    مشیر خزانہ نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر نے 6لاکھ ٹیکس دہندگان کو رجسٹر کیا جس سے مجموعی تعداد 25لاکھ ہوگئی ہے۔مگر اس کے باوجودبحران سے نکل بہتری کی جانب گامزن ہونا اتنا آسان نہیں لیکن ملک کی معاشی صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

    عبدالحفیظ شیخ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ نان ٹیکس آمدنی کے تحت دو سیلولر کمپنیوں سے 70ارب روپے وصول ہوئے اور ٹیلی نار سے 70ارب روپے اضافی ملنے کی امید ہے۔

  • 2019 : وزیراعظم عمران خان سمیت19 پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں شامل

    2019 : وزیراعظم عمران خان سمیت19 پاکستانی بااثر مسلم شخصیات میں شامل

    اسلام آباد : ہرسال کی طرح مسلم دنیاکی بااثر شخصیات کی درجہ بندی کی طرح سال 2019 کی درجہ بندی بھی کردی گئی ہے جس میں وزیراعظم عمران خان سمیت پاکستان کی 19 مسلم شخصیات بھی اس درجہ بندی میں شامل ہوگئی ہیں،

    ذرائع کےمطابق یہ درجہ بندی کے حوالے سے اردن کے شاہی تعلیمی مرکز کی جانب سے 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست شائع کی گئی ہے جس میں مولاناتقی عثمانی، مولانا طارق جمیل اور جاوید احمد غامدی بھی شامل ہیں۔

    اردن کے شاہی تعلیمی مرکز کی جانب سے 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست کے مطابق مولانا تقی عثمانی چھٹے نمبر پر وزیراعظم عمران خان اس فہرست میں 29ویں اور مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں۔ ڈاکٹر قدیر خان، ڈاکٹر عرفان صدیقی اور ڈاکٹر عطا الرحمان کے نام بھی فہرست میں درج ہیں۔

    اردن کے شاہی تعلیمی مرکز کی جانب سے 500 با اثر مسلم شخصیات کی فہرست میں‌وزیراعظم عمران خان کی ذاتی زندگی اور شوکت خانم ہسپتال کا بھی ذکر کیا گیا وزیراعظم کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد، کرکٹ میں کامیابیوں، شوکت خانم اسپتال اور تعلیم کے لیے بنائی گئی یونیورسٹی کا کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔عمران خان کے متعلق درج ہے کہ انہوں نے اقتدار میں آنے کے بعد بدعنوانی کے خلاف سخت اقدامات کیے اور حکومتی اخراجات میں کفایت شعاری اپنائی۔

    اردن کے اس تحقیقی ادارے کی طرف سے جاری رپورٹ کے مطابق دیگر پاکستانیوں میں سابق وزیراعظم نوازشریف، جمیعت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، ڈاکٹر فرحت ہاشمی، ڈاکٹرطاہر القادری، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، جاوید غامدی، بلقیس ایدھی، منیبہ مزاری، شرمین عبید چنائی، ملالہ یوسفزئی، مولانا الیاس عطاری اورعابدہ پروین شامل ہیں۔