Baaghi TV

Author: +9251

  • آئی ایم ایف وفد کا دورہ معمول کا، ٹیکس اکٹھا کرنے پر سودے بازی نہیں ہو گی،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    آئی ایم ایف وفد کا دورہ معمول کا، ٹیکس اکٹھا کرنے پر سودے بازی نہیں ہو گی،مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

    وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت کا محور پاکستان کی عوام ہے، معیشت کی بہتری اور اسے دستاویزی بنانے کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں، پرامید ہیں کہ رواں سال بڑھوتری کی شرح 3فیصد سے زیادہ ہو گی ،گزشتہ دو ماہ میں حسابات جاریہ کے خسارے میں مجموعی طور پر 73فیصد کمی آئی ہے،

    اسلام آباد ۔ 15 ستمبر (اے پی پی)وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ واقتصادی امورڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ حکومت کا محور پاکستان کی عوام ہے، معیشت کی بہتری اور اسے دستاویزی بنانے کے لئے ڈٹ کر کھڑے ہیں، پرامید ہیں کہ رواں سال بڑھوتری کی شرح 3فیصد سے زیادہ ہو گی ،گزشتہ دو ماہ میں حسابات جاریہ کے خسارے میں مجموعی طور پر 73فیصد کمی آئی ہے،جولائی اور اگست کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں کی شرح میں گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، ان لینڈ ٹیکس ریونیو کی مد میں 38فیصد اضافہ ہوا ہے، نان ٹیکس ریونیو کی مد میں حکومت کو ایک ہزار ارب روپے ملنے کی توقع ہے،آئی ایم ایف پاکستان کا دوست اور شراکت دار ہے ، آئی ایم ایف وفد کا دورہ معمول کے مطابق ہے، حکومت آسانیاں فراہم کرے گی لیکن جن لوگوں پر ٹیکس دینا لازم ہے انہیں ضرور دینا چاہیے اس پر کوئی سودے بازی نہیں ہو گی، عوام پرامید رہے جو کچھ بھی کیا جارہا ہے یہ ان کے فائدے کے لئے ہیں’ حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔

    اتوار کو یہاں چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی اور سیکرٹری خزانہ نوید کامران بلوچ کے ہمراہ یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ جب حکومت برسراقتدار آئی تو ابتر اقتصادی صورتحال کا سامنا تھا، پاکستان دیوالیہ ہونے کی طرف جا رہا تھا، اقتصادی اعشاریے خراب صورتحال کی نشاندہی کر رہے تھے، بیرونی معیشت کی صورتحال بھی کافی سنجیدہ تھی، اس بحران سے نمٹنے کے لئے دوست ممالک اور ایجنسیوں کو متحرک کیا گیا، ہمارا مقصد زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانا اور معیشت کا استحکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مالی سال کیلئے کفایت شعاری کا بجٹ دیا گیا جس میں حکومتی اخراجات میں کمی لائی گئی، دفاعی بجٹ کو منجمد رکھا گیا، کابینہ کی تنخواہوں میں بھی کمی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ریونیو میں اضافہ کے لئے کافی اقدامات اٹھائے گئے ہیں، رواں سال 5500ارب ریونیو کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ٹیکس جمع کیا جائے تا کہ بیرونی خسارہ کم کیا جائے۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ گزشتہ سال حسابات جاریہ کا خسارہ بہت زیادہ تھا، حکومت نے حسابات جاریہ کا خسارہ 19.5ارب ڈالر سے کم کر کے 13ارب ڈالر کی سطح پر لایا گیا، جولائی میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی آئی ہے۔ گزشتہ دو ماہ میں حسابات جاریہ کے خسارے میں مجموعی طور پر 73فیصد کمی آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جولائی اور اگست کے مہینے میں ٹیکس وصولیوں کی شرح میں گزشتہ سال کے اس عرصے کے مقابلے میں 15فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جولائی اگست 2018ء میں 509ارب روپے کے ٹیکس محصولات حاصل ہوئے، رواں سال جولائی اور اگست میں 580ارب روپے حاصل کیے گئے۔

  • بھارت کشمیر میں مواصلاتی نظام بحال کرے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ

    بھارت کشمیر میں مواصلاتی نظام بحال کرے ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مطالبہ

    نیویارک : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت نظر آنے لگی ، اطلاعات کےمطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام بحال کرنے کے لیے آن لائن پٹیشن کا آغاز کردیا۔

    ہندو ٹیچرنے اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کردیا ، توہین مذہب کرڈالی ، احتجاج اور سزا کامطالبہ

    بھارت نے 5 اگست کو ہی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی اہمیت ختم کرنے کے ساتھ ہی تاحال وادی میں مواصلات کا نظام مکمل طور پر غیرفعال ہے اور کرفیو کے باعث معمولات زندگی تباہ ہوچکی ہے۔ تنظیم نے اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے 80 لاکھ افراد 5 اگست سے مواصلات کے بغیرزندگی گزارنے پر مجبور ہیں‘۔

  • بھارتی فوج کی بربریت، تین کشمیریوں کو شہید کر دیا، کرفیو سخت، کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے

    بھارتی فوج کی بربریت، تین کشمیریوں کو شہید کر دیا، کرفیو سخت، کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے

    بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تین کشمیریوں‌ کو شہید کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کا ظلم و بربریت جاری ہے، کرفیو کو 42 روز ہو گئے ہیں، بھارتی فوج نے کٹھوعہ میں سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کر کے تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے،دو کشمیری جوانوں‌ کو سرچ آپریشن کے دوران شہید کیا گیا جبکہ تیسرے کو گرفتار کر کے تھانے لے جایا گیا اور اس پر اتنا بہیمانہ تشدد کیا کہ وہ شہید ہو گیا..

    تھانے میں شہید ہونے والے کشمیری نوجوان اخلاق کے اہلخانہ کو بھارتی فوج نے فون پر اطلاع دی کی لاش سرکاری ہسپتال سے وصول کر لیں. تین نوجوانوں کی شہادت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقوں میں کہرام مچ گیا، کشمیری گھروں سے باہر نکل آئے اور بھارت سرکار کے خلاف نعرے بازی کی، بھارتی فوج نے کشمیریوں‌ پر پیلٹ برسائے جس سے متعدد کشمیری زخمی ہو گئے

    کرفیو کے 42 روز میں بھارتی فوج دس ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کر چکی ہے، تین کشمیریوں کی شہادت کے بعد کرفیو مزید سخت کر دیا گیا،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے دوران کشمیری خواتین کو بھی ہراساں کیا.

    وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کو 42 دن گزر گئے ،کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ، دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے.مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی، کرفیو کو 42 روز ہو گئے، کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ نہتے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی ہر قیمت دینے کو تیار ہیں۔

    وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں

  • ہندو ٹیچرنے اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کردیا ، توہین مذہب کرڈالی ، احتجاج اور سزا کامطالبہ

    ہندو ٹیچرنے اظہار رائے کی آزادی کا غلط استعمال کردیا ، توہین مذہب کرڈالی ، احتجاج اور سزا کامطالبہ

    گھوٹکی : ہندو استاد نے توہین مذہب کردی اور اسلام کے بارے میں نازیبا الفاظ کہہ کر مسلمانوں کی دل آزاری کردی ، دوسری طرف توہین مذہب کے واقعے کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور مقدمہ بھی درج کرادیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق سندھ پبلک اسکول کے ایک طالب علم کے والد کی شکایت پر اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے اسکول پرنسپل کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرادی۔ پرنسپل کے خلاف ایف آئی آر توہین رسالت سے تعلق آرٹیکل 295 کے تحت درج کرادی گئی ہے، مقدمے کے اندراج کے بعد علاقے میں احتجاج کیا گیا اور حالات خراب ہوگئے۔

  • کشمیر کے حوالہ سے نیشنل پارلیمنٹیرین کانفرنس 18 ستمبر کو ہو گی،چیئرمین سینیٹ

    کشمیر کے حوالہ سے 18 ستمبر کو نیشنل پارلمنٹیرین کانفرنس ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالہ سے نیشنل پارلیمنٹیرین کانفرنس 18 ستمبر کو ہو گی، جس میں مقبوضہ کشمیر کے حوالہ سے متفقہ لائحہ عمل ترتیب دیا جائے گا، کانفرنس میں اراکین پارلیمنٹ شرکت کریں گے

    صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 42 روز ہو گئے ہیں، کشمیری کرب میں مبتلا ہے، عالمی دنیا کشمیریوں کی آواز بنے ،پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں‌کے ساتھ ہے، مسئلہ کشمیر سات دہائیوں سے حل طلب ہے، دنیا مودی کو کشمیریوں پر مظالم کرنے سے روکے.

    وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کو 42 دن گزر گئے ،کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ، دنیا تماشائی بنی ہوئی ہے،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی، کرفیو کو 42 روز ہو گئے، کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ نہتے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی ہر قیمت دینے کو تیار ہیں۔

    وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں

  • سینیٹرسسی پلیجو نے وزیراعظم عمران خان سے ایک خاص بات کہہ دی ، مخالفین پریشان

    سینیٹرسسی پلیجو نے وزیراعظم عمران خان سے ایک خاص بات کہہ دی ، مخالفین پریشان

    اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان سے سسی پلیجو نے ایک ایسی درخواست کردی کہ مخالفین سرپکڑ کر بیٹھ گئے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر سسی پلیجو نے وزیراعظم سے فروغ نسیم کو وزارت سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    سسی پلیجو کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کے ہاتھوں میں کھیلنا بند کرے۔ پی ٹی آئی بتائے کہ اس نے ایم کیو ایم کا منشور کب سے اپنایا ہے؟ جس نے بھی سندھ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا اس کی سندھ کی عوام آنکہیں نکال دے گی۔

    سسی پلیجو نے کہا کہ پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم سندھ کو کالونی سمجھنا بند کرے۔ کراچی کمیٹی اور آرٹیکل (4) 149 کا خیال سندھ کی صوبائی خودمختاری پر مداخلت کے مترادف ہے۔ سندھ کی صوبائی خودمختاری میں مداخلت سندھ کی عوام کو کسی صورت قبول نہیں ہے۔

  • قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان نے خیبر پختونخوا کی پوزیشن مستحکم  کردی

    قائداعظم ٹرافی: محمد رضوان نے خیبر پختونخوا کی پوزیشن مستحکم کردی

    ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوسرے روز خیبرپختوانخوا کے بلے بازوں نے مزید 183 رنز جوڑے۔
    میزبان ٹیم نے 526 رنز پر اننگ ڈکلیئر کردی اور اس کے 9 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے۔کپتان محمد رضوان نے 22 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 176 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ عادل امین نے 73 رنز بنائے۔ ناردرن کرکٹ ٹیم کی جانب سے شاداب خان نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ صدف حسین، موسیٰ خان، عماد وسیم اور محمد نواز نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔ جواب میں ناردرن کرکٹ ٹیم نے دن کے اختتام تک 1 وکٹ کے نقصان پر 109 رنز بنائے۔
    میچ کے تیسرے روز حیدر علی اور عمر امین بالترتیب 56 اور 20 رنز سے خیبرپختوانخوا کی جانب سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ سدرن پنجاب اور خیبرپختوانخوا کی ٹیمیں میچ کی پہلی اننگ میں مقررہ 110 اوورز میں 400 رنز بنانے پر 5,5 اضافی پوائنٹس حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہیں جبکہ سندھ کی ٹیم کو 3 پوائنٹس دئیے گئے۔ سندھ نے مقررہ 110 اوورز میں 301 رنز بنائے تھے۔ پی سی بی نے ڈومیسٹک سیزن 20-2019 میں قائداعظم ٹرافی کے لیے نیا پوائنٹس سسٹم متعارف کروا یا ہے۔

  • اسلامی بینکاری کے شعبے میں 32 ارب روپے کا منافع

    اسلامی بینکاری کے شعبے میں 32 ارب روپے کا منافع

    اسلام آباد: پاکستان میں اسلامی بینکاری ترقی کرنے لگی ، اطلاعات کے مطابق ملک میں اسلامی بینکاری کے شعبے نے 17 ارب روپے کے اضافے کے ساتھ مجموعی طور پر 32 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔

    جاری کردہ اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گذشتہ سال 2018 کے اسی عرصے میں اسلامی بینکاری شعبے کا منافع 15 ارب روپے تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی دوسری سہہ ماہی(اپریل تا جون 2019) کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبے کے اثاثوں کی مالیت 7.3 فیصد اضافے سے 2.992 کھرب روپے تک بڑھ گئی ہے جبکہ گزشتہ سہہ ماہی(جنوری تا مارچ) کے دوران اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات کی مالیت 2.790 کھرب روپے تھی۔

    اعدادوشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ بینکاری کی مجموعی صنعت میں اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کی شرح نمو14.4 فیصد تک پہنچ گئی ہے جبکہ جون 2019 کے اختتام تک اس شعبے میں کی جانے والی سرمایہ کاری کا حجم 606 ارب روپے رہا ہے جبکہ اس سے گزشتہ سہہ ماہی کے دوران اس شعبے میں 617 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی تھی

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ

    ریاض : سعودی عربت تیل کی تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب دنیا میں سب سے زیادہ تیل پیدا کرنے والا ملک ہے لیکن اس حملے کے بعد سے اس کی تیل کی پیداوار میں 57 لاکھ بیرل یومیہ کی کمی واقع ہوگی۔

    آرامکو حکام کے مطابق تیل کی پیداوار میں کمی کی وجہ سے دنیا بھر میں تیل کی فراہمی میں 5 فیصد تک کمی واقع ہوسکتی ہے۔پٹرولیم مصنوعات کی کمی کی وجہ سے طلب اور رسد میں فرق پیدا ہوجائے گا جو مجموعی طور پر تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔

  • قائداعظم ٹرافی: سندھ کے عابد علی نے 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

    قائداعظم ٹرافی: سندھ کے عابد علی نے 249 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں جاری میچ کے دوسرے روز سندھ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 237 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو عابد علی بلوچستان کی باؤلنگ کے سامنے ڈٹ گئے۔ انہوں نے میچ کے دوسرے روز 129رنز کا اضافہ کیا اور 249 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
    ان کی اننگزمیں 26 چوکے شامل تھے۔ میزبان ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے 473 رنز 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 3 جبکہ عمران فرحت اور خرم شہزاد نے 1،1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی جانب سے امام الحق اور عظیم گھمن نے اننگز کا آغاز کیا۔ دن کے اختتام تک مہمان ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 16 رنز بنائے ۔میچ کے تیسرے روز امام الحق 9 اور عظیم گھمن 6 رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کریں گے۔