Baaghi TV

Author: +9251

  • پروٹیز اور بھارتی سورماؤں کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی

    پروٹیز اور بھارتی سورماؤں کے درمیان آج پہلا ٹی ٹوئنٹی

    دھرم شالا: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم آج بھارت کیخلاف سیریز کا آغاز ٹی ٹوئنٹی سے کرے گی ، دونوں ٹیموں کے درمیان گھمسان کا رن پڑنے کی توقع ہے ، بھارتی ٹیم جارخانہ مزاج کپتان ویرات کوہلی کی کپتانی میں جھنڈے گاڑتی چلی آ رہی ہے ، بھارتی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کیخلاف کیریبین میں کھیلی جانے والی سیریز میں ویسٹ انڈیز کو چاروں شانے چت کیا ہے ، اور جنوبی افریقی ٹیم وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کی کپتانی میں پہلی بار میدان میں اترے گی ،جنوبی افریقہ اور بھارت کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی کے بعد 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی ،

  • اب ڈولفن پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی شروع کردی ، کاغذات نہ ہونے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

    اب ڈولفن پولیس اہلکاروں نے دہشت گردی شروع کردی ، کاغذات نہ ہونے پر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنا دیا

    لاہور : کبھی پنجاب پولیس تو کبھی وارڈن ہروردی والے اپنے ہی ہم وطنوں پر غصہ نکالنے لگے ، ابھی پولیس تشدد سے متاثرہ خاندانوں کے گھروں میں صف ماتم بچھی ہے تو دوسری طرف اب ڈولفن پولیس نے بھی وہی طریقہ اختیار کرلیا ہے ، اطلاعات کے مطابق کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے کاغذات نہ ہونے پر موٹرسائیکل سوار نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، آجی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق کیولری پل پر ڈولفن اہلکاروں نے موٹرسائیکل کے کاغذات نہ ہونے پر دو نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی جس میں ڈولفن اہلکاروں کو موٹرسائیکل سوار نوجوانوں پر تشدد کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے تشدد کرنے والے ڈولفن اہلکاروں کو معطل کردیا، معطل ہونے والوں میں محمد وقاص، احسن، وقاص، احمد شامل ہیں،دوسری جانب ایس پی ڈولفن بلال ظفر نے انکوائری شروع کردی۔

  • قومی یکجہتی ایٹم بم سے زیادہ اہم چیز

    کوئٹہ:- امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ قومی یکجہتی اور اتحاد ایٹم بم سے زیادہ اہم چیز ہے کوئٹہ میں قبائلی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ قومی یکجہتی قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، مظفر اباد کے جلسے میں ساری جماعتوں کو شرکت کی دعوت دی جاتی تو ساری سیاسی قیادت ایک صف میں نظر آتی مگر افسوس کہ وزیراعظم نے ابھی تک اپنی ذمہ داری کو محسوس نہیں کیا۔
    سراج الحق نے کہا کہ جب بات کشمیر کی ہو تو ساری سیاست ایک طرف رہ جاتی ہے، صدر مملکت کے پارلیمنٹ کے خطاب کے موقع پر قوم کو سیسہ پلائی دیوار کی طرح نظر آنا اور کشمیریوں کو واضح پیغام جانا چاہیے تھا مگر صدر کے خطاب میں حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ایسا نظر نہیں آیا۔
    انہوں نے کہا کہ 13 ماہ سے ملک کے معاشی حالات ابتری کا شکار ہیں، آئی ایم ایف اور ولڈ بینک نے کہہ دیا ہے کہ اگلے سال اور مشکل ہوں گے، حکومت ضد چھوڑ کر ملک کی معیشت کو بہتر کرے۔
    ان کا کہنا تھا کہ رونا دھونا مسائل کاحل نہیں ہمیں مل کر بیٹھنا اور مسائل کو حل کرنا ہو گا۔
    امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیر اعلی، بلوچستان کوئٹہ کو 20 سال کے لیے ٹیکس فری قرار دیں تو کراچی کے سارے تاجر اپنے سرمائے سمیت کوئٹہ آ جائیں گے

  • Untitled post 73767

    جہانیاں (نمائندہ باغی ٹی وی) میں آج خصوصی بچوں نے یکجہتی کشمیر ریلی نکالی،تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں آج ڈیف فاونڈیشن کے سپیشل بچوں نے یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا۔سپیشل بچوں نے ریلی میں آرٹیکل 370 اور 35 اے کے خاتمے کو نامنظور قراردیا۔سپیشل بچوں نے کشمیر میں پیلٹ گن کے استمعال ،کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے خلاف اور وزیر اعظم عمران خان اور جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں کشمیر کی آزادی کے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔سپیشل بچوں کی ریلی میں رہنما تحریک انصاف چوہدری خالد جاوید آرائیں نے بھی خصوصی شرکت کی اور سپشل بچوں کے ساتھ مل کر اظہار یکجہتی کیا۔

  • بورے والا : پنجاب پولیس کا رویہ تبدیل نہ ہو سکا

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس کی وردی بدلی لیکن رویہ نہ بدلا
    تحصیل ہسپتال بورے والا میں لیڈی ڈاکٹر آمنہ خالد سے ڈی پی او آفس میں تعینات کانسٹیبل کی شدید بدتمیزی ، مبینہ طور پر کھلے عام گالم گلوچ کا نشانہ بناتا رہا ، فائلیں بھی اٹھا کر دے ماریں ، فوٹیج منظر عام پر آگئی ۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز رات کو 12بجے سفیع اللہ نامی کانسٹیبل جو کہ ڈی پی او وہاڑی کے پاس تعینات ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کچھ فائلیں لے کر مریض کا چیک اپ کروانے کے لیے گیا تو لیڈی ڈاکٹر آمنہ خالد جن کی ایمرجنسی میں ڈیوٹی تھی حادثہ میں زخمی شخص کو چیک کر رہی تھیں تو سفیع اللہ نے لیڈی ڈاکٹر پر رعب ڈالنا شروع کر دیا اور مبینہ غلیظ گالم گلوچ نکالتے ہوئے دھمکیاں دیں اور فائلیں بھی اٹھا کر دے ماریں ، پولیس کانسٹیبل سفیع اللہ اس دوران لیڈی ڈاکٹر کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا اور کہتا تھا کہ تم کو کسی جھوٹے کیس میں اٹھا لوں گا، سیکورٹی گارڈ نے سفیع اللہ کانسٹیبل کی منت سماجت کر کے وہاں سے لے گیا

    جو بعد میں دوبارہ آگیا اور پھر غلیظ گالم گلوچ بھی نکالتا رہا۔ جس پر ہسپتال کے عملہ نے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان محمود کوشنوائی کے لیے درخواست تو دائر کر دی لیکن ڈی پی او وہاڑی اپنے چہیتے شیر دل ملازم جو کہ عورتوں پر تشدد کرتے ہیں کے خلاف ٹس سے مس تک نہ ہوئے ہیں ۔

    جس پر لیڈی ڈاکٹر آمنہ کا کہنا ہے کہ ڈی پی او وہاڑی نا اہل ہیں میری تبدیلی سرکار اور وزیر اعلیٰ عثمان بزدار ، آئی جی پنجاب اور آر پی او ملتان وسیم احمد خان سے اپیل ہے کہ ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان کو فی الفور معطل کیا جائے ۔ ان کے ہوتے ہوئے وہاڑی میں عورتیں محفوظ نہیں ہیں

  • کس ملک کے اہلکار نے ایران پر چڑھائی کی بات کردی

    کس ملک کے اہلکار نے ایران پر چڑھائی کی بات کردی

    امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم ایرن پر برس پڑے امریکنوں سے مطالبہ کیا کر دیا کہ وہ سعودی آئل ریفائنریز پر حملوں کے جواب میں ایرانی تیل کی تنصیبات پرحملے کردے

    تفصیلات کے مطابق گراہم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کیا ‘اب وقت آگیا ہے کہ امریکا ان حملوں کا نوٹس لے. اگر ایران اشتعال انگیزی جاری رکھتا یا جوہری افزودگی میں اضافہ کرتا ہے تو ایرانی تیل کی تنصیبات پر حملوں کا منصوبہ غور کے لیے میز پرلایا جائے’۔گراہم نے ایران پر سیدھی چڑھائی کردی ہے.،

    واضح رہے کہ ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔

    اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارمکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک ہوٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

  • لودہراں : انتہائی سفاکیت پر مبنی واقعہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) انتہائی افسوس واقعہ قتل کے بعد لاش جلا دی گئی

    تفصیلات کے مطابق لودہراں کے نواحی علاقے چک ہمتہ کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا اڈا شاہنال کے قریب حسن ماتم کے گھر لکڑی کا کام کرنے والے درکھان غلام فرید کو بےدرری سے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد آگ لگا دی گئی

    ابھی تک واقعہ کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا اور اقدام قتل کی رپورٹ درج کر لی گئی

  • جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ کوئٹہ میں جاری۔ سراج الحق کریں گے خطاب

    جماعت اسلامی کا کشمیر مارچ کوئٹہ میں جاری۔ سراج الحق کریں گے خطاب

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں آج جماعت اسلامی کشمیر مارچ کر رہی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کوئٹہ میں آج عظیم الشان کشمیر مارچ ہو گا جس کے اختتام پر امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے

    جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ میں شرکت کے لیے کوئٹہ بھر سے قافلے سریاب روڈ پہنچ گئے ہیں مارچ کا آغاز ہو چکا ہے ۔کشمیر مارچ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا میزان چوک پہنچے گا جہاں جلسہ عام ہو گا۔

    اختتام پر بڑے عوامی جلسے سے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق خطاب کریں گے۔ سراج الحق کوئٹہ پہنچ چکے ہیں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی کشمیریوں کے ساتھ کھڑی ہے کوئٹہ کے بعد سرگودھا اور پھر لاہور میں کشمیر مارچ کریں گے

    سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ پر حکمران ٹویٹ سے آگے بڑھیں ۔کرفیو کو 42 روز گزر چکے کشمیری کرب میں مبتلا ہیں اسوقت قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی کشمیر پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد بھی کرے گی

  • حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کس نے پاکستان کو کتنا مقروض بنایا، اہم انکشافات سامنے  آگئے

    حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کس نے پاکستان کو کتنا مقروض بنایا، اہم انکشافات سامنے آگئے

    قرض کی دلدل میں دھنسے ہوئے ملک کے حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کس نے پاکستان کو مقروض بنایا اور کس نے ٹیکس کے پیسوں پر کتنی عیاشی کی .چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اعداد و شمار جاری کردیے

    تفصیلات کے مطابق : چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے بتایا کہ قرض کی دلدل میں دھنسے ہوئے ملک کے حکمرانوں کی شاہ خرچیاں کس نے پاکستان کو مقروض بنایا اور کس نے ٹیکس کے پیسوں پر کتنی عیاشی کی .چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی نے اعداد و شمار جاری کردیے زرداری اور نواز شریف کے دوروں کے اخراجات کا وزیراعظم عمران خان کے دوروں پر خرچ سے موازنہ .واشنگٹن اور نیویارک کے دوروں کی الگ الگ تفصیلات جاری کردیں .زرداری 2009 میں واشنگٹن گئے تو 7 لاکھ 52 ہزار 6 سو 68 ڈالرز کا خرچہ آیا، سیف اللہ خان نیازی
    نواز شریف نے 2013 میں واشنگٹن کا قصد کیا تو 5 لاکھ 49 ہزار 8 سو 53 ڈالرز خرچ ہوئے، سیف اللہ خان نیازی .عمران خان 2019 میں بطور وزیر اعظم واشنگٹن گئے تو محض 67 ہزار 1 سو 80 ڈالرز میں دورہ مکمل ہوگیا،اسی طرح نیویارک کے سرکاری دوروں پر اٹھنے والے اخراجات میں بھی واضح فرق دکھائی دیتا ہے،

    زرداری صاحب 2012 میں نیویارک یاترہ کیلئے گئے تو غریب قوم کے 13 لاکھ 96 ہزار 2 سو 1 ڈالرز خرچ کرآئے، نواز کو 2016 میں نیویارک جانا ہوا تو مقروض قوم کو11 لاکھ 13 ہزار 1 سو 42 ڈالرز کے خطیر اخراجات کا بوجھ برداشت کرنا پڑا، نون لیگ کے نام نہاد درویش وزیراعظم شاہد خاقان عباسی 2017 میں گئے اور 7 لاکھ 5 ہزار 19 ڈالرز خرچ کرآئے،

    وزیر اعظم عمران خان چند دنوں میں نیویارک تشریف لے جائیں گے تو اندازاً صرف 1 لاکھ 62 ہزار 5 سو 78 ڈالرز کے اخراجات اٹھیں گے،
    زرداری و نواز حکومتیں مسلسل قوم کی پشت پر قرضوں کا بوجھ بڑھاتی رہیں،

    دوسری جانب دونوں جماعتوں کی قیادت نہایت بے شرمی سے ٹیکس گزاروں کا پیسہ اپنی عیاشیوں پر لٹاتی رہی،

  • سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے ، سلمان اور ٹرمپ نے کیا بات کی، جانیے تفصیل

    سعودی عرب میں تیل تنصیبات پر حملے ، سلمان اور ٹرمپ نے کیا بات کی، جانیے تفصیل

    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب میں تیل کی دو تنصیبات پر ڈرون حملوں کے بعد ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے ان حملوں کا الزام ایران پر لگایا ہے۔
    صدر ٹرمپ نے فون پر گفتگو میں کہا کہ امریکا سعودی عرب کی سلامتی اور استحکام میں مد دینے کو تیار ہے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر کی پیش کش کے جواب میں کہا کہ مملکت اس طرح کی دہشت گردانہ جارحیت سے نمٹنے کی صلاحیت اور عزم رکھتی ہے۔ہم دہشت گردوں کے سامنے جھکیں گے نہیں.

    غیر ملکی خبررساں ادارے نے سعودی عرب کی وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا کہ ہفتہ کی علی الصبح چار بجے کے قریب ڈرون حملوں کے نتیجے میں دو تنصیبات میں آگ لگ گئی تھی جن پر قابو پا لیا گیا۔

    عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جن دو تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا ان میں سے ایک ملک کے مشرقی علاقے الدمام شہر کے قریب بقیق میں واقع ہے جب کہ دوسرے ہجرہ خریص آئل فیلڈ میں ہے۔
    ہفتے کو صبح کے وقت دو مقامات پر تیل کی تنصیبات پر دہشت گردانہ حملوں کے نتیجے میں وہاں پر تیل کی پیداوار جزوی طورپر متاثر ہوئی تھی تاہم اسے بحال کردیا گیا ہے۔

    اس بارے سعودیہ کے وزیر توانائی کے شہزادہ عبد العزیز بن سلمان نے بتایا کہ ہفتے کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح 3:30اور 3:42 پرخریص اور بعقیق کے مقامات پر ارمکو کمپی کی تیل دو آئل فیلڈ پر دہشت گردوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد دھماکے ہوئے اور آگ بھڑک ہوٹھی تھی تاہم حکام نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔