Baaghi TV

Author: +9251

  • اب مقدمات نسلوں تک نہیں چلیں گے، اہم قانون سازی سامنے  آگئی

    اب مقدمات نسلوں تک نہیں چلیں گے، اہم قانون سازی سامنے آگئی

    اب مقدمات نسلوں تک نہیں چلیں گے، فردوس عاشق اعوان
    وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق نے اہم عدلتی معاملات پر اہم بات کرتےہوئے کہا کہ اب کوئی مقدمات پر برسوں اور عشرے نہں لگیں گےحکومت سول کورٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک دیوانی مقدمات کا فیصلہ دو سال تک کرنےکی قانونی شرط لگائی جارہی ہے

    یہ بات انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بتاتےہوئے کہا، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حقیقی تبدیلی کی طرف بڑھتے ہوئے کوڈ آف سول پروسیجر میں تبدیلی کا بل موجودہ حکومت کا مثبت قدم ہے جسے اپوزیشن سمیت ہر کسی کو سراہنا چاہیے۔ اس سے پہلے ایک نسل مقدمہ دائر کرتی تھی اور دوسرے کو فیصلہ ملتا تھا.، اب حکموت جو قانون سازی کر رہی ہے ایسا نہیں ہو گا،

  • ‌مودی سانپ ہے ،مودی کے انجام کے لیے سانپ پال رکھے ہیں‌ ،کشمیریوں کے قتل کا بدلہ لینا ہے ، رابی پیرزادہ کا مودی کو پیغام

    ‌مودی سانپ ہے ،مودی کے انجام کے لیے سانپ پال رکھے ہیں‌ ،کشمیریوں کے قتل کا بدلہ لینا ہے ، رابی پیرزادہ کا مودی کو پیغام

    لاہور : پاکستان کی صف اول کی اداکارہ رابی پیر زادہ نے بھارتی وزیراعظم مودی کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی ایک سانپ ہے اور اس زہریلے سانپ کا علاج بھی سانپ سے کیا جائے گا ، رابی پیرزادہ نے کہا کہ میں نے کشمیریوں کے قاتل مودی کے انجام کے لیے 4 خطرناک سانپ اور مگر مچھ پال رکھے ہیں،

    ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ نے بھارتی اخبار "انڈین ٹوڈے ” کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے طعنے دینے والو میں ان جنگلی جانورں کے ساتھ رہ کر بھی خوش ہوں تم اپنا کام کرو، اخبار کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلارہےہوکہ میں جیل میں ہوں ، نہیں میں جیل میں نہیں ہوں بلکہ اپنے گھر میں ہوں ، میں جیل میں‌نہیں مودی جہنم میں گرنے والا ہے

    ذرائع کےمطابق مودی کو پیغام دیتے ہوئے رابی پیر زادہ نے کہا کہ مودی کشمیری مسلمانوں پر مظالم سے باز نہیں آرہا اور ایسے متکبر اور ظالم شخص کے لیے ایسا ہی طریقہ انتقام ہونا چاہیے جو عبرت بن جائے ، رابی پیر زادہ نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اس نے مودی کو للکارتے ہوئے کہاہے کہ مودی تیاررہے یہ سانپ کسی بھی وقت مودی سے کشمیریوں کے قتل کا بدلہ لے لیں‌گے

    رابی پیر زادہ نے مودی کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ مودی یاد رکھے کہ میں بھی کشمیری ہوں اور جو تونے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے ہیں ان کا تجھ سے بدلہ لوں گی ، رابی پیرزادہ نے مودی کو کہا کہ انسانوں پر ظلم کرنے والے ہندو انتہاپسد تیری منزل جہنم ہے جا جہنم میں ڈوب مر ، رابی پیرزادہ نے کہا کہ تیرے اندر انسانیت ہی نہیں ہے

    یاد رہےکہ مودی کے نام سخت پیغام کے بعد وائلڈ لائف حکام نے سانپوں کی غیر قانونی پرورش کا بہانہ بناکر ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی ، جس پر رابی پیر زادہ اور بڑی تعداد میں رابی کے مداحوں کیطرف سے سخت ردعمل آیا ہے

  • پاکستانی پریشان نہ ہوں،  محکمہ موسمیات نے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

    پاکستانی پریشان نہ ہوں، محکمہ موسمیات نے افواہوں کو بے بنیاد قرار دے دیا

    محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں‌کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا ہےکہ ملک میں کہیں ایسے طوفان اور سیلاب یا شیدید بارش کا کوئی خدشہ نہیں ہے گزشتہ روز ایک اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کسی بھی علاقے میں کسی طاقتور ترین طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔گزشتہ روز ایک اخبار میں شدید آندھی ، طوفان اور سیلاب کی پیش گئی کی گئی تھی جس سے شہری بہت پریشان تھے.

    محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80 فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور اس دوران پاکستان کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں۔

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوف رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے.

  • افغانستان میں‌روزانہ کتنے سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو رہے جان کر حیران رہ جائیں،

    افغانستان میں‌روزانہ کتنے سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہو رہے جان کر حیران رہ جائیں،

    افغانستان کے سابق وزیراعظم گل بدین حکمت یار نے افغانستان میں سیکیورٹی کی قلعی کھولتے ہوئے بتایا کہ ملک میں
    سیکیورٹی کی صورتحال بدتر سے بدتر ہے اور افغانستان میں روزانہ 300 سکیورٹی اہلکار مارے جا رہے ہیں۔

    موجودہ حکومت کو کلی طور پر ناکام بتاتے ہوئے کہا کہ اس دور میں ملک میں بے روزگاری اور غربت میں اضافہ ہوا ہے۔
    گل بدین حکمت یار نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت جمہوری استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے قیام امن کی ہر تحریک یا نعرے کو روکنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔
    واضح رہے کہ افغانستان کی صورت حال میں‌بہتری کی کچھ امید ہونے جا رہی تھی لیکن ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کو معطل کرنے سب امیدیں دم توڑ گئیں
    واضح رہے کہ اب تک امریکا اور طالبان کے درمیان افغانستان میں امن عمل کیلئے 9 مذاکرات ہوئے جن کا اہتمام دوحہ میں کیا گیا تھا۔
    قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کابل میں حملے کے بعد افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ امریکہ اور افغان طالبان کے حوالے سے چند ہفتے قبل ہی باغی ٹی وی نے مذاکرات ناکام ہونے کی پشین گوئی کردی تھی اور بالآخر پھر وہی ہوا

    طالبان سے مذاکرات کی منسوخی ذاتی فیصلہ، افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں مگر…..ٹرمپ بول پڑے

  • کشمیریوں کو آزادی دلا کر رہیں گے ، بھارت جلد ٹوٹنے والا ہے ، خوشخبری جلدی ملے گی ، عبداللہ گل

    کشمیریوں کو آزادی دلا کر رہیں گے ، بھارت جلد ٹوٹنے والا ہے ، خوشخبری جلدی ملے گی ، عبداللہ گل

    مظفرآباد: کشمیربنے گا پاکستان ، ہم کشمیری بھائیوں کو بھارت کی غلامی سے نجات دلا کر رہیں گے ، ان خیالات کا اظہار تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے طرف سے کئے جلسوں ، مظاہروں اور ریلیوں میں کیا گیا ، تحریک جوانان پاکستان کی طرف سے یہ جلسے ، کارواں اور پروگرام مظفرآباد، خانیوال ، لاڑکانہ اور لورالائی سمیت کئی مقامات پر ہوئے ہیں

    مظفر آباد میں تحریک جوانان پاکستان کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک جوانان پاکستان و کشمیر کے سربراہ ، سابق سربراہ آئی ایس آئی جنرل حمید گل کے صاحبزادے محمد عبداللہ گل نے کہا کہ کشمیرکی آزادی کے لیے اور پاکستان کے تحفظ کے لیے جنرل حمیدگل کا قافلہ رکا نہیں ، جھکا نہیں یہ قافلہ کشمیریوں کو بھارت سے آزادی دلا کر رہے گا، عبداللہ گل نے کہا کہ جہاد کی برکت سے بھارت بہت جلد ٹکڑے ٹکڑے ہونے والا ہے

    عبداللہ گل نے کہا کہ بھارت نے کشمیرپرقبضہ مستحکم کرنے کی جوکوشش کی ہے وہ اسے تباہ کردے گی ، کشمیر پر بھارت کا قبضہ جلد ختم ہونے والا ہے، جنرل حمید گل کے صاحبزادے عبداللہ گل نے اس موقع پر یہ اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھارت کو وہ سبق سکھائے گا کہ اس کی نسلیں صدیوں یاد رکھیں گی، پاکستان کشمیریوں کو کبھی بھی تنہا نہیں‌چھوڑے گا

    مظفر آباد کی طرح ملک کے دیگر حصوں میں بھی تحریک جوانان پاکستان وکشمیرنے بڑے بڑے جلسے اور مظاہرے کیے اور ان جلسوں میں بھارتی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کمشیریوں کی تحریک آزادی کی کھل کر اعلانیہ مدد کرنے کا عہد کیا ، یہ جلسے اور مظاہرے ، لاڑکانہ ، خانیوال اور لورالائی میں ہوئے جن میں بڑی تعداد میں پاکستانیوں نئے شرکت کی

  • ڈینگی کے خلاف کروڑوں روپے خرچ ، کارروائی کاغذی رہی ، تھرڈ پارٹی ایولیوایشن کا فیصلہ

    ڈینگی کے خلاف کروڑوں روپے خرچ ، کارروائی کاغذی رہی ، تھرڈ پارٹی ایولیوایشن کا فیصلہ

    لاہور: تبدیلی والی سرکار ترجمانوں کو تو بدل رہی ہے لیکن ان سرکاری ملازمین کے رویوں کو نہیں بدل سکی جو ہمیشہ کاغذی کارروائی کے ذریعے ہر کام کی اوکے رپورٹ دیتے ہیں ، ایسے ہی کاغذی کارروائی کا انکشاف اس وقت ہوا جب ڈینگی مہم میں‌ ناکامی کا سامنا کرنا پڑا

    ذرائع کے مطابق حکام کو یہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں‌کہ ڈینگی کے خلاف مزاحمتی کوششیں صرف کاغذوں میں کی گئیں، اسی وجہ سے ڈینگی کی ناکامی کی وجہ کاغذی اور جعلی کارروائیاں، محکمہ پرائمری ہیلتھ نے موبائل فون ایپلی کیشن کے ذریعے تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کا فیصلہ کرلیا۔

    کیپٹن (ر) عثمان سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تھرڈ پارٹی ایویلیوایشن کا آغاز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد سے کیا جائے گا جبکہ غفلت کے مرتکب افسروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

  • عثمان بزدار کابینہ کی تعداد اور بڑھ گئی،،، نئے مشیر کی شمولیت

    عثمان بزدار کابینہ کی تعداد اور بڑھ گئی،،، نئے مشیر کی شمولیت

    پنجاب حکومت کی کابینہ بڑھانے میں پرفارمنس آگے جا رہی .نئے اضافے کے ساتھ. پنجاب میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کابینہ میں اراکین کی تعداد 46 ہو گئی۔

    تفصیلات کے مطابق :نئے رکن کابینہ ملک اسد کھوکھر کے بطور مشیر کا حلف اٹھانے کے بعد وزراء کی تعداد 36 ہوگئی۔ان وزراء کے علاوہ کابینہ میں وزیر اعلیٰ کے پانچ خصوصی مشیر بھی شامل ہیں۔ حالیہ ہٹائے گئے مشیر عون چوہدری کے بعد آصف محمود کو مشیر تعینات کیا گیا جبکہ تاحال وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاسکی۔اگرچہ اس بارے بہت سے نام سامنے آ رہے ہیں لیکن باقاعدہ طور پر کوئی نام سامنے نہیں‌آ یا . پی ٹی آئی کے کابینہ کو مختصر رکھنے کا دعوٰی اب مزاق بن گیا حزب اختلاف نے کابینہ کی تعداد میں اضافے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور ماضی کے دعووں کو لے کر کے شدید طنز کا نشانہ بنایا ہے

    ن لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے دور میں 38 کابینہ اراکین پر اعتراض کیا جاتا تھا اور اب پنجاب میں کابینہ کا حجم جہازی سائز کاہے یعنی جہازی سائز کابینہ اور کارکردگی کچھ بھی نہیں . ہے ،کام کچھ نہیں۔نون لیگ سمیت دیگر سیاستدان اپنی کابینہ کی کارکردگی کو بہتر بتا رہے ہیں. ا

  • باکمال لوگ لاجواب سروس :  پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    باکمال لوگ لاجواب سروس : پی آئی اے کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    لاہور : باکمال لوگ لاجواب سروس کی دعویدار پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز آج پھر ایک حادثے سے بچ گئی ہے، لاہور سے جدہ جانیوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 759 کےٹیک آف کرتے ہی انجن میں آگ لگ گئی، پائلٹ نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جہاز کی فوری ہنگامی لینڈنگ ممکن بنائی جس سے طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا

    یاد رہے کہ چند ہفتوں کے دوران پی آئی اے کی پروازیں‌ کئ بار حادثے سے محفوظ رہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ انجن میں آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سےلگی، پی آئی اے انجینئرنگ کا عملہ بوئنگ 777 کو چیک کر رہا ہے، انجن میں لگی آگ کو بجھا دیا گیا، طیارہ اب رن وے پر موجود ہے۔،ذرائع کے مطابق طیارے میں 200 مسافر سوار تھے۔

  • ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ نے اس ہفتے کیا کھویا کیا پایا ، رپورٹ نے حقیقت کھول دی

    ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ نے اس ہفتے کیا کھویا کیا پایا ، رپورٹ نے حقیقت کھول دی

    لاہور : حسب روایت اس ہفتے بھی ڈولفن سکواڈاور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکار شہر کی اہم شاہراؤں پر موئثر پٹرولنگ یقینی بنائیں

    ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہوربلال ظفرکے مطابق دورانِ پٹرولنگ مشکوک افراد، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کوچیک کیاگیا ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام36کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا ،دوران پٹرولنگ160 گاڑیوں،99 ہزارسے زائد موٹر سائیکلوں اور74 ہزار سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی

    ۔ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہوربلال ظفر نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دورانِ کارروائی01 کار، 41موٹر سائیکلیں،15موبائل فونز، جیولری اور53 ہزار روپے سے زائد نقدی برآمد کی،دوران گشت ملزمان سے12 پسٹلز،04 میگزین اورگولیاں برآمد کیں،منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران 02 کلو گرام چرس اور 03 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کی

  • تحریک لبیک بھی جلسہ کرنے جارہی ، کب اور کہاں ہوگا یہ اجتماع جانیے تفصیل میں

    تحریک لبیک بھی جلسہ کرنے جارہی ، کب اور کہاں ہوگا یہ اجتماع جانیے تفصیل میں

    تحریک لبیک بھی جلسہ کرنے جارہی ، کب اور کہاں ہوگا یہ اجتماع جانیے تفصیل میں ،
    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق: تحریک لبیک یارسول ﷲﷺ پاکستان راولپنڈی ڈویژن کا مشاورتی اجلاس زیر صدارت امیر راولپنڈی ڈویژن میجر(ر) محمد یعقوب سیفی غازی شادی ہال راولپنڈی میں منعقد ہوا جس میں ڈویژنل قیادت سمیت ضلعی قیادت، علماء و مشائخ ونگ اور یوتھ ونگ کے ذمہ داران نے شرکت کی بعد از حمد و ثناء تنظیمی امور و آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ضلعی قیادت، یوتھ ونگ علماء و مشائخ ونگ نے اپنی کارکردگی رپورٹ امیر راولپنڈی ڈویژن کو پیش کی، 2 نومبر مینار پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی آل پاکستان تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس کے حوالہ سے ڈویژنل امیر راولپنڈی کو ضلعی قیادت نے مکمل بریفنگ دی جس پر امیر راولپنڈی

    ڈویژن میجر محمد یعقوب سیفی نے ڈویژنل قیادت سمیت ضلعی قیادت و یوتھ ونگ کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کے 2 نومبر مینار پاکستان کے جلسے کو کامیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش بروکار لائی جائیں گی تحریک لبیک پاکستان راولپنڈی سمیت ملک کے کونے کونے سے کارکنان اس عظیم الشان کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لیے مینار پاکستان لاہور پہنچیں ہمارا مشن حضور کے دین کو تخت پر لا کر شریعت محمدیﷺ کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے اور پاکستان کو عملی طور پر ایک اسلامی شرعی ریاست بنانا ہے جس کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاۓگا.