فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازی خان میں پائپ لائن میں دم گھٹنے سے جاں بحق ہونے والے چک نمبر92ر ب تحصیل جڑانوالہ کے تین نوجوانوں کے ورثاء کو مجموعی طور پر 15لاکھ روپے مالی امداد دی گئی ہے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے اسسٹنٹ کمشنر آفس جڑانوالہ میں شوکت علی کے دو بیٹوں رمضان اورحیدر علی کی وفات پرورثاء کو10لاکھ روپے جبکہ سلیم علی کو اس کے بیٹے ندیم کی وفات پر 5لاکھ روپے مالی امداد کا چیک پیش کیا۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ عمردرازگوندل،ایس پی طارق سکھیرا،چوہدری تیمور علی خاں اور دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر پبلک پراسیکیوشن نے حادثہ میں جان کی بازی ہارنے والے تینوں نوجوانوں کے لئے دعائے مغفرت کرتے ہوئے والدین کو تسلی دی اور کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ان کی مالی امداد اورانہوں نے خاندان کے لئے تعزیتی پیغام بھجوایا ہے۔انہوں نے کہا کہ انسانی جان کا کوئی نعم البدل نہیں لیکن سوگوار خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی کی بھی دعا کی۔
Author: +9251
-
لودہراں : اجتماعی نماز جنازہ ، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کل زہریلے کیمیکل سے وفات پانے والے تینوں نوجوانوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی
تفصیلات کے مطابق لودہراں کے نواحی علاقے موضع پرمٹ میں ایک سال دوسرا قیامت خیز لمحہ – کل رات زہلی سپرے کرتے وقت سپرے میں زہریلے کمیکل ہونے کی وجہ سے تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے –
تینوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی .سینکڑوں لوگوں کی نے شرکت، ہرآنکھ اشکبار، لواحقین دھاڑیں مار کر روتے رہے –
-
لودہراں : ریسکیو 1122 سے گہرے کنویں سے کتا نکال دیا
لودھراں( نمائندہ باغی ٹی وی) کی انسان کے ساتھ ساتھ جانوروں سے بھی ھمدردی کی اعلیٰ مثال حویلی نصیر خان روڈ پر پانچ دن پہلے 50 فٹ گہرے کنویں میں گرے ھوئے کتے کی اطلاع ریسکیو 1122 لودھراں کو دی گئی
اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد کتے کو زندہ نکال لیا۔ اہل علاقہ کی ریسکیو اھلکاروں کو داد۔ریسکیو ذرائع
-

بی جے پی رہنما امیت شاہ مسلمان،عیسائی اور دلتوں کے جانی دشمن ، کوئی پوچھنے والا نہیں ، یواین انسانی حقوق کونسل کی رپورٹ
بی جے پی رہنما امیت شاہ اقلیتوں سے سخت نفرت کرتے ہیں، وہ کوئی ایسا موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے جہاں وہ مسلمانوں اور ہندووں کے ایک کمزور ترین طبقے دلتوں کے خلاف زہر نہیں اگلتے ،بی جے پی رہنماکی اصلیت ظاہر کرتے ہوئے اقوام متحدہ انسانی حقوق کےایک سنیئر رکن کہا کہ وہ عدم برداشت کے رویے کے مالک ہیں
انڈیا ٹوڈے نے مودی کے کارخاص بی جے پی رہنما امیت شاہ کی اصلیت ظاہر کرتے ہوئے بتایا ہے امیت شاہ میں نسل پرستی ، نسلی امتیازی سلوک ، زینو فوبیا اور اس سے متعلق عدم رواداری جیسی قبیح عادات سرایت کرگئی ہیں،
ذرائع کےمطابق اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کونسل کے اہم رکن ،ماہر تجزیہ نگار اور تحقیق کار کے اپنی رپورٹ میں کہا ہےکہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف جو رویہ بی جے پی نے اپنایا ہے اس کی مثال دنیا میں کہیں نہیںملتی ، مسلمان، عیسائی ، دلت غرض تمام اقلیتیں اس وقت امیت شاہ کی پالیسی کی وجہ سے سخت مشکلات میں ہیںاور جان کی امان چاہتے ہیں مگر امیت شاہ کے دورحکومت میں ایسا ممکن نہیں،
-

آصف غفور اور زید حامد کے درمیان ٹویٹر پر نوک جھونک
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے زید حامد کو مشورہ دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج کے بارے میں غلط معلومات پھیلانا بند کرو جب کہ تمہیں حقائق کا بھی کچھ نہیں پتا.
تفصیلات کے مطابق آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر زید حامد کوغلط معلومات پھیلانے سے منع کردیا ہے. انہوں نے زید حامد کے نام اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ملک کی مسلح افواج کے بارے میں غلط معلومات نہ پھیلاؤ. ملکی فیصلے ادارے ملکر کرتے ہیں. انہوں نے زید حامد کو یہ بھی کہہ دیا کہ تمہیں حقائق کے بارے میں کچھ بھی نہیں پتا. آصف غفور نے یہ بات زید حامد کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کی، جس میں زید حامد نے دعویٰ کیا کہ پاکستان ائیرفورس عمران خان کے ابھینندن کو واپس بھیجنے کے فیصلے پر سخت مخالف تھی. ائیر فورس بھارت کو تباہ کردینا چاہتی تھی لیکن عمران خان کی بزدل حکومت نے ابھینندن کو واپس بھیجنے کا حکم دیا.
https://twitter.com/peaceforchange/status/1172929178183843840
آصف غفور کی اس ٹویٹ پر باغی ٹی وی نے زید حامد سے رابطہ کیا، انہوں نے باغی ٹی وی کو ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آصف غفور صاحب ہم دونوں ہی ایک طرف ہیں، اسی لیے آپس میں دوستانہ جنگ نہ چھیڑو. میں آپ کے اس ٹویٹ کو نظر انداز کرتا ہوں. ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ اداروں کا آپس میں ملکر فیصلے کرنے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر کوئی اس سے متفق ہو.
-
لودہراں : روڈ سیفٹی سے آگاہی کیلئے پروگرامز
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سید ماجد احمد کی ہدایت پر ریسکیو 1122 کمیونٹی سیفٹی ونگ کی جانب سے فرسٹ ایڈ کے حوالے سے ضلع بھر کے مختلف سکولوں اور کالجز میں آگاہی پروگراموں کا انعقاد کیا گیا
ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد عامر رشید،کمیونٹی انسٹرکٹر منور خان اور اسرار احمد و دیگر ریسکیو اہلکاروں نے کسی بھی ناگہانی آفات اور ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے طلباء اور اساتذہ کرام کو سکول سیفٹی پروگرام،بیسک لائف سپورٹ،فائر سیفٹی اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ٹریننگ دی،جس میں طلباء و طالبات نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا-
-
لودہراں : قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ کا اظہار
لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر ایم پی اے پی پی 228 خان نزیر خاں بلوچ نے لودھراں کی یونین. کونسل سمرا کے علاقہ عبداللہ پور میں چاول کی فصل میں سپرے کے دوران چار افراد کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے
یاد رہے کہ نزیر خاں بلوچ اس واقعہ کے رونما ہونے پر ضروری میٹنگز کیلئے لاہور تھے جس وجہ سے وہ بروقت نہیں پہنچے سگے کل بروز اتوار کو وہ لواحقین کے ساتھ اظھار تعزیت کرنے کیلئے ان کے گھر پہنچے گے ایم پی اے نزیر خاں بلوچ نے کہا کہ کہا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ ہے۔
مشکل کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ایم پی اے نزیر خاں بلوچ نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی مرحومین کو جنت الفردوس میں جگہ دیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کریں۔
-
شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد وزیراعلیٰ کا ترجمان خاتون کو مقرر کرنے کا فیصلہ
شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد ترجمان وزیراعلیٰ کا قرعہ کس کے نام نکلے گا؟ نام وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیئے گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا، اب وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان خاتون کو بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں پنجاب سے عائشہ چودھری اور عائشہ نذیر جٹ کے ناموں پر غورکیا جا رہا ہے، دونوں نام وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دیئے گئے ہیں تا ہم ایم پی اے عائشہ نذیر جٹ کا نام فائنل کیے جانے کا امکان ہے
نیا ترجمان کون ہو گا ؟حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمرہ سے واپسی پر کیا جائے گا.
پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی ایک بھی میٹنگ نہ ہوسکی۔ ترجمان پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر کوئی بھی رپورٹ عوام کے سامنے مناسب انداز میں نہ لاسکے، طے شدہ امور کے تحت ترجمانوں کی میٹنگ ہر ایک ماہ بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلائی جانی تھی، میٹنگ میں حکومت کے اہداف کو عوام کے سامنے لانا طے کرنا تھا۔
دوسری طرف پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ سیل کی جانب سے ہی جاری کی جارہی ہیں۔ میڈیا پر 4 سے 6 ترجمان حکومت کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ترجمانوں کی کوئی میٹنگ بھی کال نہیں کی گئی۔ پنجاب کے 40 ترجمان تھے، شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد اب ترجمانوں کی تعداد 39 رہ گئی ہے.
-
بستی ملوک : ڈکیتی کی واردات 22 لاکھ لوٹ لیا گیا
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی) کے علاقے اڈا بلی والا بڑی واردات فائرنگ سے 2 افراد زخمی
بستی ملوک کے علاقے اڈا بلی والا نزد آرائیں کاٹن فیکٹری مسمی فہد ولد عبدلغفار جو کہ کراچی کا رہائشی تھا اپنے 5/6 ساتھیوں کے ہمراہ XLI گاڑی پر بکرا منڈی سے واپس آرہے تھے کہ 4 کس مسلح نامعلوم ملزمان باسواری 125 نے انہیں گن پوائنٹ پر روکا اور گن پوائنٹ پر 22 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئےدوران واردات مزمت پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے 2 افراد حبیب اللہ اور محمد ساجد گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا
پولیس تھانہ بستی ملوک اور شاہ شمش نے موقع پر پہنچ کر ناکہ بندی کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے جلد ہی ملزمان قانون کی گرفت میں ہونگے۔
-
وہاڑی : ٹریفک قوانین کی پابندی پر سمینار
وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمودنے کہا کہ ٹریفک قوانین کی پابندی محفوظ سفر کی ضمانت اور مہذب قوم کی پہچان ہے۔
ٹرانسپورٹر اور روڈ یوزر دوران ڈرائیونگ روڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کریں تو نہ صرف بروقت بلکہ محفوظ اپنی منزل مقصود تک پہنچ سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس ٹریننگ سکول پولیس لائنز وہاڑی میں ٹرانسپورٹر سے سمینار سے خطاب کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیر صدات پولیس لائنز وہاڑی میں روڈ سیفٹی سے متعلق سمینار کا انعقاد کیا گیا۔سمینار میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کچھی نے بطور مہمان خصوصی جبکہ اورنگزیب خان کھچی، ارشاد احمد آرائیں، عثمان ڈاہا، عمران ارشاد، کاشف نعیم، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ضلع بھر کے ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔سمینار کے دوران ٹرینر کاشف نعیم نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں دہشت گردی سے زیادہ جانیں ٹریفک حادثات میں ضائع ہوئیں سال2018ء میں 36ہزارافراد ٹریفک حادثات میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ٹریفک حادثات کو روک تھام کے لئے پولیس لائنز وہاڑی میں روڈ سیفٹی اور ڈرائیونگ سے متعلق کورس کروائے جا رہے ہیں تاکہ شرح میں کمی لائی جا سکے۔ٹرانسپورٹر ارشاد احمد آرائیں نے خطاب کے دوران کہا کہ ٹریفک حادثات کی چند وجوہات تیز رفتاری، غلط اوو ٹیکنگ، بغیر لائنس گاڑی چلانا، نیند، عمر رسیدہ ڈرائیورزاور موبائل فون کا استعمال کرنا کے ہیں جبکہ گاڑیوں کی چھتوں پر سواریوں اور طلباء کی اوور لوڈنگ بھی خطرناک حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔
لہذا ہم ٹرانسپورٹر سے اپیل کرتے ہیں وہ ان کمی کوتاہیوں کو دور کریں۔تقریب کے دوران ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ عوام میں ٹریفک وروڈ سیفٹی قوانین کی آگاہی کے حوالے سے ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور کی زیرنگرانی ٹریفک ایجوکیشن ونگ اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے۔ تحمل اور ذمہ داری اور محفوظ اور خوشگوار سفر کی ضمانت ہے۔رزق اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے لہذا ٹرانسپورٹر اور روڈ یوزر ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین پر عمل پیرا کریں
تیز رفتاری، غیر قانونی اسٹینڈز اور ٹریفک کے بہاؤ میں خلل بننے والی رکاوٹوں کے خلاف آگاہی اور خلاف ورزی کرنے پر بلا تفریق کارائی کی جائے گی۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے حوالے سے ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ٹریفک ٹرینر کاشف نعیم کے اقدامات کو سراہا اور کہا کہ اگر روڈ پر آنے والے ٹرانسپورٹر اور روڈ یوزراحساس ذمہ داری محسوس کریں تو کام اور روزی میں بہتری آئے گی۔موٹر سائیکل کے حادثات میں صرف موٹر سائیکل سوار کا نقصان ہوتا جبکہ بڑی گاڑی جیسا کہ بس وغیرہ میں حادثات کے صورت میں کثیر نقصان ہوتا اور اگر حادثہ میں گھر کا کمانے فوت یا معذور ہو جائے تو پورا خاندان مصیبت میں آ جاتا ہے لہذا دوران ڈرائیونگ قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے تاکہ قیمتی جانوں کا ضائع نہ ہو