Baaghi TV

Author: +9251

  • مقبوضہ کشمیرمیں‌بھارتی مظالم کے خلاف 6 امریکی سینیٹرز کا خط ، حالات سے آگاہ کیا گیا

    مقبوضہ کشمیرمیں‌بھارتی مظالم کے خلاف 6 امریکی سینیٹرز کا خط ، حالات سے آگاہ کیا گیا

    6 امریکی سینیٹرز نے بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو خط لکھا ہے۔جس میں یہ انکشاف کیا گیا ہےکہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، اس خط میں کہا گیا ہےکہ بھارت کو کشمیریوں پر مظالم ڈھانے سے روکا جائے

    بھارت میں امریکی سفیر اور اسلام آباد میں امریکی ناظم الامور کو امریکی سینیٹرز نے خط میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے جموں کشمیر میں مواصلاتی رابطے بند کر رکھے ہیں، جموں کشمیر میں کرفیو، اظہارِ رائے، اجتماعات، نقل و حرکت پر بندش ناقابلِ قبول ہے۔ بڑی تعداد میں جبری گرفتاریوں، عصمت دری، رہنماؤں کی گرفتاریوں کی بھی اطلاعات ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہےکہ جموں کشمیر میں نسل کشی پر جینوسائیڈ واچ کے الرٹ پر گہری تشویش ہے، اس ساری صورتِ حال سے پاک بھارت تعلقات مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے۔خط میں اپنے سفیر اور ناظم الامور کو ہدایت کی ہے کہ وہ جموں کشمیر میں پابندیاں اٹھانے اور صحافیوں کی رسائی کے لیے بھارتی حکومت پر دباؤ ڈالیں۔

  • ڈاکٹر حمزہ صدیقی ایک ایماندار مسیحا ، ملازمت سے استعفے کے ساتھ ہی 3 سال کی تنخواہ واپس کردی

    ڈاکٹر حمزہ صدیقی ایک ایماندار مسیحا ، ملازمت سے استعفے کے ساتھ ہی 3 سال کی تنخواہ واپس کردی

    لاہور: ہمیشہ حسن ظن ہی رکھنا چاہیے ، پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں ، اطلاعات کےمطابق پنجاب کے سابق سرکاری ڈاکٹر نے ایمانداری کی نئی مثال قائم کر دی، ملازمت سے استعفیٰ دینے والے ڈاکٹر نے 3 سال کی تنخواہ صوبائی حکومت کو واپس کر دی۔

    ذرائع کے مطابق اس حوالے سے محکمہ صحت کو لکھے گئے ایک خط میں ڈاکٹر حمزہ صدیقی نے کہا کہ وہ مارچ 2015 میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوراٹر اسپتال شیخوپورہ میں میڈیکل آفیسر کی حیثیت سے تعینات تھے، تاہم انہوں نے دسمبر 2015 میں استعفیٰ دے د یا اور بیرون ملک چلے گئے۔

    ذرائع کےمطابق ڈاکٹر حمزہ صدیقی کے مستعفی ہونے اور ملک سے باہر چلنے جانے کے باوجود بھی تنخواہ باقاعدگی سے ان کے اکاؤنٹ میں آتی رہی۔ڈاکٹر صدیقی کے مطابق 3 سال بعد ملک واپس آنے پر اکاؤنٹ چیک کیا تو اس میں 34 لاکھ روپے موجود تھے، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گئے۔جبکہ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ حمزہ صدیقی کی ایمانداری اپنی جگہ لیکن محکمے نے بھی تو نااہلی دکھائی کہ وہ استعفے کے باوجود تنخواہ بھیجتا رہا

  • عائشہ نذیر جٹ بطور ترجمان ناقابل قبول،فرحان ورک کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید جاری

    عائشہ نذیر جٹ بطور ترجمان ناقابل قبول،فرحان ورک کی ٹویٹ کے بعد سوشل میڈیا پر تنقید جاری

    سوشل میڈیا ایکٹویسٹ فرحان ورک نے کہا کہ ہے کہ ایک ایسی خاتون کا نام ترجمان کے طور پر آ رہا ہے جسکی وجہ سے تین سیٹیں ہارے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے فرحان ورک نے کہا کہ سوشل میڈیا پر ایک ایسی خاتون کا نام ترجمان پنجاب حکومت چل رہا ہے جن کی وجہ سے ہم تین جیتی ہوئی سیٹ ہارے ہیں۔ اگر ایسے لوگ ترجمان مقرر ہوئے تو ورکرز کے لئے بولنے والا کوئی نہیں ہوگا۔ اب ورکرز کو آگے لائیں.

    فرحان ورک کی ٹویٹ کو تحریک انصاف کے کارکنان نے بڑی تعداد میں ریٹویٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ کسی ورکر کو ترجمان کے طور پر لایا جائے

    وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع ترجمان امیر ترین خاتون، دو بار الیکشن ہار چکیں

    ایک‌ صارف شہزاد اکبر نے لکھا کہ پی ٹی آئی کا تو اب بس نام رہ گیا ہے اصل حکومت تو اسی کرپٹ ٹولے کے پاس جا چکی ہے جو پچھلے 50 سالوں سے غریب عوام پر مسلط ہیں بس چہرہ عمران خان کا سامنے کر دیا گیا ہے

    ایک اور صارف میان محمد عظیم نے کہا کہ فرحان ورک یہ بات تسلیم کرلو کہ اِس وقت عہدے بیچے جارہے ہے. کیونکہ جس طرح اِس 1 سال میں وزیروں مشیروں بندر بانٹ ہوئی ہے تاریخ میں اِس کی دوسری کوئی مثال نہیں ملتی، ہمیشہ یاد رکھو جو حکومت ایسے بندر بانٹ کرتی ہے وہ کبھی عوام کا نہیں سوچ سکتی ،ن لیگ دور میں کبھی ایسا نہیں ہوا

    ایک اور صارف تنویر شیخ نے لکھا کہ ترجمان کی اصل حقدار وینا ملک ہے

    ایک صارف محمد اویس حنیف نے کہا کہ جی فرحان بھائی میں اسی حلقے سے ہوں یہ میرے ساتھ والے گاؤں کی ہیں، میرا گاؤں 233 اور انکا 239 ہے، ان کی وجہ سے تحریکِ انصاف بہت ذلیل ہوئی ہے، ان کی تقرری کی مزمت کریں، ایسے لوگ پارٹی کے لیے باعث شرمندگی ہیں.یہ پارٹی کی گرتی ساکھ کے لیے ایک اور دھکا ثابت ہوگا۔

    انکے والد مشرف دور میں ایم این اے رہے ہیں انہوں سارے حلقہ میں گیس چلوائی لیکن جہاں سے اسے ووٹ کم پڑے وہاں کا ترقیاتی بجٹ کھا پیا گیا یوں میرے گاؤں بھی گیس نہیں دی گئی۔ نذیر جٹ کے پاس سکول دور میں وردی بھی نہیں ہوتی تھی اب یہی میڑک پاس اور اسکی اولاد کے پاس ڈیڑھ ارب روپے ہے

  • ڈی جی آئی ایس پی آر کا زید حامد کو برادرانہ مشورہ

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا زید حامد کو برادرانہ مشورہ

    زید حامد نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ” مجھے یقین ہے کہ پاکستان ایئر فورس کو اس وقت شدید غم و غصہ تھا جب وزیراعظم عمران خان نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو بھارت کے حوالے کیا، اس کے یقیننا پاک فضائیہ کا مورال کم ہوا ہو گا ، اور یہ سب ایک ایسی حکومت نے کیا جس کے پاس نہ کوئی ویژن ہے اور نہ جنگ لڑنے کا حوصلہ ، اور یہ فیصلہ انتہائی ایک ڈری ہوئی حکومت کا فیصلہ تھا”

    اس ٹویٹ کے جواب میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے لکھا "برائے مہربانی پاکستان کی افواج کے متعلق غلط معلومات نہ پھیلائیے، قومی دفاع کے فیصلے انتہائی سوچ بچار اور ملک کے عظیم ترین مفاد میں کیے جاتے ہیں ، آپ اس قدر باوثوق ہو کر جھوٹ پھیلا رہے ہیں خالانکہ آپ حقیقت سے ناواقف ہیں”
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1172929178183843840

  • چینی سفیر کے بیان نے اپوزیشن کی حکومت کے خلاف پراکسی ناکام کردی ، سفیر کہتے ہیں کہ سی پیک کی رفتار سے مطمئن ہیں

    چینی سفیر کے بیان نے اپوزیشن کی حکومت کے خلاف پراکسی ناکام کردی ، سفیر کہتے ہیں کہ سی پیک کی رفتار سے مطمئن ہیں

    اسلام آباد :سی پیک کی کامیابی کے چینی سفیر کے بیان نے اپوزیشن کے حکومت کے خلاف پراکسی وار کو بالکل ناکام کردیا . اس سے پہلے سوشل میڈیا پر سی پیک کے حوالے سے مختلف قسم کے پراپیگنڈے ہورہے تھے ، اطلاعات کےمطابق پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ نے کہا ہے کہ ان کا ملک سی پیک پر کام کی رفتار سے مطمئن ہے، پاکستان اور چین کے مابین آزادانہ تجارت کے معاہدے کا دوسرا مرحلہ اگلے ماہ حتمی شکل اختیار کر لے گا۔

    اسلام آباد ویمن چیمبر کی بانی صدرثمینہ فاضل کی قیادت میں آنے والے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ اس معاہدے کے بعد پاکستان کی زرعی پیداوار اور سی فوڈ سمیت نوے فیصد اشیاء پر صفر ڈیوٹی عائد ہو گی جس سے تجارت متوازن کرنے میں مدد ملے گی۔

    اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق چین کے سفیر یاؤ جنگ کا مزید کہنا تھا کہ ایف ٹی اے ٹو کے آپریشنل ہونے کے بعد پاکستان کی برامدات میں پانچ سو ملین ڈالر تک کا اضافہ ہو جائے گا۔پاکستان کے تعلیم صحت زراعت آبپاشی اور انسانی وسائل کے شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جس پر جلد عمل درامد ہو گا۔

  • ڈاکٹر سلمان شاہ نے معیشت کی بحالی کے لیے ٹائم فریم دے دیا ، کب ہوگی معیشت بہترہوگی یہ بھی بتا دیا

    ڈاکٹر سلمان شاہ نے معیشت کی بحالی کے لیے ٹائم فریم دے دیا ، کب ہوگی معیشت بہترہوگی یہ بھی بتا دیا

    لاہور : 70سالوں میں پیدا ہوئی خرابیاں چٹکیوں میں دور نہیں ہو سکتیں ہیں۔ مشیر برائے مالیاتی و ترقیاتی امور پنجاب ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا ہے کہ شفافیت، احتساب اور سو فیصد میرٹ کے بغیر ترقی ممکن نہیں

    ذرائع کے مطابق مشیر برائے مالیاتی و ترقیاتی امور پنجاب سالانہ ترقیاتی پروگرام اور گروتھ سٹریٹجی شارٹ ٹرم جبکہ سپیشیل اسٹریٹجی لانگ ٹرم پلاننگ کی گئی ہے جبکہ یب ایک حقیقت ہے اور بیوروکریسی کے اعتماد کی بحالی کے لیے مثبت اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع ترجمان امیر ترین خاتون، دو بار الیکشن ہار چکیں

    وزیراعلیٰ پنجاب کی متوقع ترجمان امیر ترین خاتون، دو بار الیکشن ہار چکیں

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان عائشہ نذیر جٹ کو مقرر کئے جانے کا امکان ہے، عائشہ نذیر جٹ امیر ترین خاتون ہیں ، گزشتہ عام انتخابات میں ان کے اندرون و بیرون ملک اثاثے 1 ارب 30 کروڑ سے زائد کے تھے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان خاتون کو مقرر کئے جانے کا امکان ہے، اس ضمن میں عائشہ نذیر جٹ کا نام سامنے آیا ہے جن کا تعلق وہاڑی سے ہے، وہ سابق رکن قومی اسمبلی چودھری نذیر احمد جٹ کی صاحبزادی ہیں ، عائشہ نذیر جٹ کے والد کا سعودی عرب میں کاروبار ہے اس لئے عائشہ نذیر جٹ نے اپنی ابتدائی تعلیم سعودی عرب میں حاصل کی اور اعلی تعلیم انگلینڈ سے حاصل کی۔ یونیورسٹی کالج لندن سے بی ایس سی کرنے کے بعد سرے یونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی۔عائشہ نذیر جٹ نے 2012 میں سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا .

    شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد وزیراعلیٰ کا ترجمان خاتون کو مقرر کرنے کا فیصلہ

    عائشہ نذیر جٹ نے عام انتخابات 2018 میں اپنے کاغذات نامزدگی میں اندرون اور بیرون ملک اثاثے 1 ارب 30 کروڑ 49 لاکھ95 ہزار 967 روپے ظاہر کیے،انہوں نے اندرون ملک اثاثہ جات کی مالیت 3 کروڑ 20 لاکھ روپے بتائی ہے جبکہ برطانیہ میں فلیٹ اور سعودی عرب میں کنسٹرکشن کمپنی میں وہ 18 کروڑ 83 لاکھ کی حصہ دار ہیں ،عائشہ نذیر جٹ کے ہاس زیورات اور فرنیچر کی مالیت 40 لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے انکے پاکستانی بنک اکاونٹس میں 2 لاکھ 79 ہزار روپے موجود ہیں۔ عائشہ نذیر جٹ کے سعودی عرب کے اکاونٹ میں 990 ریال اور برطانیہ میں دو جوائنٹ اکاونٹس میں ایک لاکھ 14 ہزار 468 پاونڈ ظاہر کئے گئے ہیں عائشہ نزیر جٹ نے اپنے اثاثہ جات کو اپنے شوہرکے ساتھ مشترکہ ظاہر کیا ہے.

    تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 162 سے عائشہ نذیر جٹ کو ٹکٹ جاری کیا تھا۔ تا ہم بعد میں ٹکٹ واپس لے لیا تھا،عائشہ نذیر جٹ نے اس سے قبل پی پی 232 گگو منڈی (بورے والا) سے مسلم لیگی امیدوار یوسف کسیلیہ کا 2016 کے ضمنی انتخاب میں مقابلہ کیا تھا تاہم وہ اس الیکشن میں ہار گئی تھیں۔

    شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

    این اے 162 وہاڑی سے آزاد امیدوارعائشہ نذیر جٹ نے مسلم لیگ ن پر دھاندلی کا الزام لگایا تھا،عائشہ نذیر جٹ کا کہنا تھا کہ انہیں ابھی تک 330 پولنگ اسٹیشنز کے فارم 45 نہیں ملے۔وہ اکثریت سے جیت رہی تھیں۔شہباز شریف کے بیان کے بعد نتائج آنا بند ہو گئے ۔ن لیگ کے امیدوارں نے ہنگامہ کر کے ماحول خراب کیا۔ اور ہمارے پولنگ ایجنٹ کو نکال کر گنتی شروع کی گئی۔ این اے 162 سے مسلم لیگ ن کے چوھدری فقیر احمد الیکشن جیتے تھے اور عائشہ نذیر جٹ ہار گئی تھی انہوں نے پارٹی ٹکٹ کی واپسی کے بعد دعویٰ کیا تھا کہ وہ آزاد حیثیت میں سیٹ جیت کر عمران خان کی جھولی میں دیں گی.

  • بھارتی مظالم کے خلاف ارکان پارلیمنٹ سمیت سیکڑوں افراد لیڈز کے میدان میں نکل آئے

    بھارتی مظالم کے خلاف ارکان پارلیمنٹ سمیت سیکڑوں افراد لیڈز کے میدان میں نکل آئے

    لیڈز: بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ دنیا بھر میں جاری و ساری ، کبھی امریکہ تو کبھی یورپ کی فضاوں میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے مسلسل گونج رہے ہیں، اطلاعات کے مطابق تازہ احتجاج اورمظاہرہ برطانوی شہر لیڈز کے ملینیم اسکوائر میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    لیڈز سے ذرائع کے مطابق لیڈز سِوک ہال کے باہر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، یہ مظاہرہ کشمیر میں بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف کیا گیا احتجاجی مظاہرے میں لیڈز کے شیڈو وزیر رچرڈ برگن اور فیبین ہملٹن نے بھی شرکت کی۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق لیڈز کے کی فضاو‌ں میں بھارت کے خلاف اس مظاہرے میں لیڈز کے شیڈو وزیر سمیت لوکل ممبران پارلیمنٹ، سیاسی ایکٹویسٹس، انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں اور کشمیریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکا نے کشمیر کے ساتھ اظہار یک جہتی کیا۔شرکت کرنے والے اراکین میں آلیکس ڈیوڈ سوبیل اور ہیلری بین شامل تھے، مظاہرے میں بچے، بوڑھے، جوان اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • بھارت کبھی بھی 27 فروری کو نہیں بھولے گا، آصف غفور کا تازہ ترین بیان

    بھارت کبھی بھی 27 فروری کو نہیں بھولے گا، آصف غفور کا تازہ ترین بیان

    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے تازہ ترین بیان دیا ہے کہ بھارت اور بھارتی ایئر فورس کبھی بھی 27 فروری 2019 کو نہیں بھول پائے گی.

    تفصیلات کے مطابق آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارت کو پیغام دیا ہے کہ تم کبھی بھی 27 فروری 2019 کو نہیں بھول پاؤ گے. انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فضائیہ کے شاہینوں پر فخر ہے. ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان کی سربراہی میں پاک فضائیہ شاندار کام کر رہی ہے.

    https://twitter.com/peaceforchange/status/1172915714384105477

    واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاک فضائیہ نے بھارتی ایئر فورس کے دو طیارے گرائے مار گرائے تھے. اب آصف غفور نے بھارت کو دوبارہ 27 فروری یاد دلایا ہے ، اور کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی 27 فروری کو کبھی نہیں بھلا پائے گا.

  • فیصل آباد میں محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام کشمیر ریلی کا انعقاد

    فیصل آباد(نمائندہ باغی ٹی وی )محکمہ سماجی بہبود کے زیر اہتمام کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے کی۔ریلی میں ڈپٹی ڈائریکٹر خالد بشیر،سوشل ویلفیئر افسران محمد طاہر،ریحانہ یاسمین ودیگر افسران کے علاوہ سوشل ویلفیئر کے اداروں میں مقیم بچے بھی شریک تھے جنہوں نے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور دیگر تحریروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔اظہار یکجہتی ریلی سوشل ویلفیئر کمپلیکس ڈی گراؤنڈ سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے گزرتی ہوئی واپس کمپلیکس پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔اس موقع پر ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نے بھارتی جارحیت کی پر زور مذمت کی اور کہا کہ ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں اور انہیں کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جسے کوئی آزادی سے محروم نہیں کرسکتا۔دیگر مقررین نے بھی کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار اوران کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔