Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر کوہ سلیمان میں ٹورسٹ سائٹ بنانے کا آغاز کر دیا گیا..

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت تحصیل کوہ سلیمان میں ٹورسٹ سائٹ بنانے کا آغاز کردیا گیا۔مبارکی اور گلکی ٹاپ پر کام شروع کردیا گیا ڈیرہ غازی خان میں پانچ اور ضلع راجنپور کی دو پہاڑی مقامات سیاحتی مقامات بنائے جائیں گے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن مدثر ریاض ملک نے ٹی ڈی سی پی اور دیگر محکموں کا اجلاس منعقد کرکے کام کو تیز تر کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویڑن مدثر ریاض ملک نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں سیاحتی مقامات بننے سے قبائلیوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے۔ضلع ڈیرہ غازی خان میں مبارکی،گلکی، مٹ چانڈیہ،یک بائی اور بارتھی میں ٹورسٹ ریزارٹ بنیں گے ضلع راجنپور میں ماڑی اور ہڑند قلعہ کو ڈویلپ کیا جائیگا۔کمشنر نے کہا کہ مبارکی ٹورسٹ ریزارٹ کا پچیس ستمبر کو افتتاح کرایا جائیگا متعلقہ محکمے اپنے انتظامات مکمل کرلیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر وقاص رشید،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن اظفر ضیاء،پی اے سید موسیٰ رضا،ایکسین ہمایوں مسرور، رسالدار وقار عزیز قیصرانی، ٹی ڈی سی پی ملتان کے اشعر اقبال،شیخ محمد اعجاز اور دیگر موجود تھے.

  • مقبوضہ  کشمیر میں کرفیو کو 42 دن گزر گئے ،کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن گئی ، دنیا تماشائی بنی ہوئی

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 42 دن گزر گئے ،کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل بن گئی ، دنیا تماشائی بنی ہوئی

    وادی کشمیر میں بھارتی مظالم کو 42 دن گزر گئے ،کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں قید ، دنیا تماشائی بنی ہوئیی
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی انتہا ہو گئی، کرفیو کو 42 روز ہو گئے، کشمیری مسلمانوں کو نہ کھانے پینے کی اشیا دستیاب ہیں اور نہ ہی دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جا رہی ہیں۔ نہتے کشمیری عوام اپنے حق خود ارادیت کی ہر قیمت دینے کو تیار ہیں۔

    وادی کے ہر گلی کوچے پر بھارتی فوجی تعینات ہیں جن کی قائم کردہ چیک پوسٹوں پر خطرناک اسلحہ موجود ہے، کوئی شہری انتہائی ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلنے کی کوشش کرے تو پیلٹ گنز سے شدید زخمی کر دیا جاتا ہے، ظلم کی انتہا کہ ہسپتالوں میں ادویات تک ختم ہو چکی ہیں اور مریضوں کی حالت انتہائی خراب ہے، آپریشن کرنے کیلئے بھی ضروری سامان مہیا نہیں اس کے باوجود مودی حکومت ذرا سی لچک دینے کو تیار نہیں۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو42 روز ہو گئے ہیں،بھارتی حکام نے گذشتہ 42 روز میں دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جن میں سابق وزرا اعلی سمیت 200 سے زائد سیاستدان شامل ہیں .بھارتی فوج نے 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو سنگ بازی کے الزام میں گرفتار کیا، ڈیڑھ سو سے زائد کشمیریوں کو عسکریت پسندوں سے تعلق کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے.
    لاکھوں لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوراک تک رسائی نہیں جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز مسلسل بند ہیں، اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور مقامی کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں. تعلیمی ادارے تا حال بند ہیں، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناتی ہے، کشمیر میں چھ ہفتے گزر گئے کشمیریوں‌کو نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایسی بات کر دی کہ مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    لاکھوں لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوراک تک رسائی نہیں جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز مسلسل بند ہیں، اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور مقامی کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں. تعلیمی ادارے تا حال بند ہیں، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناتی ہے، کشمیر میں چھ ہفتے گزر گئے کشمیریوں‌کو نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی.

    کشمیریوں کو بولنے دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مظالم پر ویڈیو جاری کر دی

  • وہاڑی : ملزمان کے خلاف کاروائی نہ ہو سکی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے لڈن نو عمر لڑکی کو اغواء کرنے کی کوشش ناکام، بااثر افراد کا ضعیف عورت پر بہیمانہ تشدد، کلہاڑی کے وار سے عورت شدید زخمی ، ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود پولیس تھانہ لڈن انصاف مہیا کرنے میں ناکام ، متاثرین کا احتجاج ڈی پی او وہاڑی اور آرپی او ملتان سے نوٹس لینے کا مطالبہ ۔

    تفصیلات کے مطابق اڈا کچی پکی کی رہائشی منیراں بی بی اپنے گھر میں معہ اہل و عیال موجود تھی کہ اللہ بخش، اللہ رکھا ، کاشف، فیصل و چار کس نامعلوم اس کی چادر چار دیواری کا تقدس پامال کر کے اس کی بہو کو اغواءکرنے کے لیے اس کے گھر میں داخل ہو گئے جس پر بوڑھی خاتون منیراں بی بی نے مزاحمت کی تو اللہ بخش و دیگران نے کلہاڑی کے وار کر کے اسے شدید زخمی کر دیا جس پر مضروبہ انصاف کے لیے پولیس تھانہ لڈن کے پاس درخواستیں لے کر گئی

    لیکن پولیس تھانہ لڈن نے کوئی انصاف نہیں کیا اور ایک ہفتہ سے بوڑھی خاتون تھانہ لڈن کے چکر لگا لگا کر تھک گئی ہے ، اس موقع پر منیراں بی بی کے بیٹے محمد عدنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا کہ میڈیکل سرٹیفکیٹ جاری ہونے کے باوجود ہمارا مقدمہ درج نہ کیا گیا ہے

    اب بھی ہمیں اللہ بخش وغیرہ کی جانب سے سنگین جانی و مال نقصان کا اندیشہ ہے ، ہمارا ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان محمود اور آر پی او ملتان وسیم احمد خان سے مطالبہ ہے کہ ہمارا فی الفور مقدمہ درج کیا جائے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے

  • انسداد ڈینگی اجلاس کا انعقاد

    شیخوپورہ ( نمائندہ باغی ٹی وی ):حکومت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھر پر اقدامات کر رہی ہے ڈینگی لارواکے خاتمے کے لیے تمام محکمے اپنا کردار ادا کریں ۔جن علاقوں میں گذشتہ سالوں میں ڈینگی لاروا رپورٹ ہوا ہے وہاں سرویلنس پر زیاد ہ توجہ دی جائے اس ضمن میں غفلت اور لاپرواہی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ،سید طارق محمود بخاری نے ڈینگی تدراک اور اس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔
    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،رانا شکیل اسلم،ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز سی ای ہیلتھ ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ نے ضلع بھر کے تمام محکموں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں موجودہ کباڑخانوں ،قبرستانوں اور ٹائر شاپس کو روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا سلسلہ جاری رکھیں۔کیونکہ موجودہ موسم ڈینگی مچھر کی افزائش کے لیے ساز گار ہے اس لیے ان ایام میں خصوصی ذمہ داری کا مظاہر ہ کرنا ہوگا تمام متعلقہ محکمے Sops کے مطابق کام کریں اور اس حوالے سے غفلت ،لاپرواہی اور کسی قسم کی کوتاہی کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر نے سی ای ہیلتھ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسدادڈینگی کی تشکیل کردہ ٹیمیں ڈور ٹو ڈور سرویلنس کو یقینی بنائیں اور لوگوں میں ڈینگی کی روک تھام کے متعلق شعور بیدار کریں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے ڈپٹی ڈاریکڑ لوکل گورنمنٹ عارف طفیل کے انسداد ڈینگی سے متعلقہ کام کو سراہا اور شاباش دی

  • برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کردیا

    برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے اسرائیل کے توسیع پسندانہ اقدامات کو روکنے کا مطالبہ کردیا

    ایک سو سے زائد برطانوی پارلیمنٹ ارکان نے صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات کے مقابلے میں ٹھوس موقف اپنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایک سو آٹھ اراکین پارلمینٹ نے وزیراعظم بورس جانسن کے نام خط میں مطالبہ کیا ہے کہ وہ وادی اردن کو مقبوضہ علاقوں میں ضم کرنے سے متعلق صیہونی وزیراعظم کے اعلان کا ٹھوس جواب دیں۔

    برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نے خط میں کہا ہے کہ برطانیہ اور اس کے یورپی اتحادیوں کو چاہیے کہ وہ تل ابیب پر واضح کردیں کہ عالمی قوانین کی پامالی کے نتیجے میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔اس خطے میں وادی اردن کو ضم کرنے سے متعلق نیتن یاھو کے انتخابی اعلان کو علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگیں خطرہ قرار دیا گیا ہے۔

  • فرانس یلوجیکٹ والوں کے 44 ویں ہفتے بھی احتجاجی مظاہرے

    فرانس یلوجیکٹ والوں کے 44 ویں ہفتے بھی احتجاجی مظاہرے

    پیرس : یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں نے مسلسل چوالیسویں ہفتے بھی ملک کے مختلف شہروں منجملہ نانت میں احتجاجی مظاہرے کئے اور حکومت کی اقتصادی پالیسیوں پر اپنی شدید ناراضگی کااظہار کیا۔

    فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بھی شہر کے اندر جبکہ اورلی ہوائی اڈے پر بھی مظاہرہ کیا گیا تاکہ ان کی صدائے احتجاج ان مسافروں تک بھی پہنچے جو بیشتر یورپی ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں کے چوالیسیوں ہفتے یہ احتجاجی مظاہرے ایک ایسے وقت ہوئے ہیں جب ایک روز قبل جمعے کو دارالحکومت پیرس میں ٹرانسپورٹروں کی ہڑتال سے پورا شہر مفلوج ہوکر رہ گیا تھا۔

    دوہزار سات کے بعد سے فرانس میں ٹرانسپورٹروں کی یہ سب سے بڑی ہڑتال تھی۔ یہ ہڑتال بھی حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف کی گئی تھی، یا د رہے کہ بعض فرانسیسی سابق سیکورٹی اہلکاروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان مظاہروں کے پیچھے امریکہ کا ہاتھ ہے اور وہ فرانس کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے

  • میں برطانوی قوم سے بریگزٹ تقسیم پر معافی مانگتا ہوں، ڈیوڈ کیمرون کی اعلیٰ ظرفی نے حیران کردیا

    میں برطانوی قوم سے بریگزٹ تقسیم پر معافی مانگتا ہوں، ڈیوڈ کیمرون کی اعلیٰ ظرفی نے حیران کردیا

    لندن: ڈیوڈ کیمرون کی اعلیٰ ظرفی اپنی قوم سے معافی مانگ لی ، اطلاعات کےمطابق برطانیہ کے سابق وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے بریگزٹ تقسیم پر معذرت کرلی۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ بریگزٹ کے لیے ریفرنڈم کے بعد ہونے والی تقسیم پر انہیں افسوس ہے جہاں عوام نے یورپی یونین سے علیحدگی کے لیے ووٹ دیا تھا۔

    یاد رہے کہ ڈیوڈ کیمرون نے جون 2016 میں وزارت عظمیٰ سے استعفیٰ دیا تھا کیونکہ وہ یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے مخالف تھے جبکہ ان کی حکمراں جماعت کے دیگر رہنما بریگزٹ کے حق میں تھے۔

  • برقعہ پہن کر وارداتیں کرنے والا ڈاکو گرفتار ، یہ برقعہ پوش ڈاکو کون ہے ؟ خبر نے ہلچل مچادی

    برقعہ پہن کر وارداتیں کرنے والا ڈاکو گرفتار ، یہ برقعہ پوش ڈاکو کون ہے ؟ خبر نے ہلچل مچادی

    لاہور : ڈاکو بھی زنانہ انداز اختیار کرکے ڈاکے ڈالنے لگے ، ایسے ہی ایک واقعہ میں لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں پولیس نے ایک برقعہ پوش ڈاکو کو پکڑ لیا۔لاہور پولیس کے مطابق خاتون کا روپ دھار کر وارداتیں کرتا تھا ، پولیس کےمطابق ڈاکو کا کریمنل ریکارڈ موجود ہے،

    پولیس حکام نے نواب ٹاون میں پکڑے جانے والے ڈاکوکے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ ملزم برقعہ پہن کر واردات کی تیاری کر رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر پولیس نے اسے رنگے ہاتھوں پکڑلیا، جبکہ ملزم کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔

  • کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی ، یہ دنیا کے امن کے لیے اچھا نہیں، سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن

    کشمیر میں مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور دنیا خاموش تماشائی ، یہ دنیا کے امن کے لیے اچھا نہیں، سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن

    سابق امریکی نائب صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی خاموشی کے باعث دنیا بھر میں انسانی حقوق کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کشمیر سمیت دنیا بھر میں جو کچھ ہو رہا ہے اس کو ہمیں تبدیل کرنا ہوگا۔

    سابق نائب امریکی صدر جوبائیڈن نے یہ بات پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین اور ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما طاہر جاوید کی بوماؤنٹ ٹیکساس میں واقع رہائش گاہ پر ایک استقبالیہ اور طاہر جاوید سے ون آن ون ملاقات کے موقع پر کہی۔

    جو بائیڈن نے کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں اور اس کے اثرات کو جنوبی ایشیاء میں امن کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو کچھ ہو رہا ہے اس کو تبدیل کرنا ہوگا۔جوبائیڈن نے خبردار کیاکہ بھارت کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے اور عالمی قوتوں کی خاموشی اچھی نہیں ، امریکہ کو بھی بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے

  • پاکستان سپر لیگ میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ، تحقیقات کی سفارش

    پاکستان سپر لیگ میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ، تحقیقات کی سفارش

    اسلام آباد:پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )میں ساڑھے 13ارب روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈیٹر جنرل نے پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کو معاملات کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔

    آڈٹ رپورٹ کے مطابق فرنچائزز کی نیلامی غیر منصفانہ طریقے سے کی گئی ،فرنچائزز کو طے شدہ حصے سے زائد ادائیگیاں کی گئیں اور دوسری طرف فرنچائزز سے مکمل وصولیاں بھی نہ کی جا سکیں۔آڈیٹر جنرل نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے دو آڈیشنز کا آڈٹ مکمل کرلیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پی ایس ایل ون میں 97 کروڑ 42 لاکھ آمدن اور 90 کروڑ 80 لاکھ روپےکے اخراجات ہوئے۔پی ایس ایل ٹو میں 1 ارب 46 کروڑروپے آمدن اور1 ارب 6 کروڑ روپے کےاخراجات ہوئے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں ایک کروڑ 88 لاکھ زائد اخراجات آئے۔

    آڈٹ رپوٹ میں کہا گیا ہےکہہ پی ایس یل میں یوں مجموعی طور پر پہلے دو آڈیشنز میں 47 کروڑ کمائی ہوئی ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیاہے کہ فرنچائزز کو شیئر سے24 کروڑ 86لاکھ روپے زائد ادائیگیاں کی گئیں۔فرنچائزز کو 5 کروڑ 44 لاکھ زر تلافی دئیے گئے۔