Baaghi TV

Author: +9251

  • قندیل بلوچ قتل کیس، گواہ ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

    قندیل بلوچ قتل کیس کی گواہ ڈی ایس پی کے عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ملتان کی ماڈل کورٹ میں ہوئی، ڈی ایس پی عطیہ ناہید عدالت میں پیش نہ ہوئیں جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ڈی ایس پی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں طلب کر لیا

    ماڈل کورٹ نے ڈی ایس پی عطیہ ناہید کو 17 ستمبر کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا

     

    سیشن عدالت ملتان میں ماڈل قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزمان کو معاف کرنے کی درخواست مسترد کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت کے دورا ن کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کا فیصلہ تمام گواہوں کی شہادتیں قلم بند ہونے کے بعد کیا جائے گا .عدالت میں قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے بیٹوں کو معاف کرنے کی درخواست دائر کی تھی ،عدالت نے مزید گواہان کی شہادتوں کیلیےکیس کی سماعت 24 اگست تک ملتوی کردی.

    واضح رہے کہ قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قتل میں ملوث بیٹوں کو معاف کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا ،عدالت میں جمع کرائے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ بیٹی کے قتل میں نامزد بیٹوں وسیم اور اسلم کو اللہ کے واسطے معاف کر دیا۔والدین کی جانب سے جمع کرائے گئے بیان حلفی میں کہا گیا ہے کہ قندیل کے قتل میں غیرت کے نام پر بنائی گئی کہانی حقائق کے خلاف ہے

    ماڈل قندیل بلوچ کے والد محمد عظیم بلوچ نے اس وقت قندیل بلوچ کے قتل کا مقدمہ اپنے بیٹے محمد وسیم اوراس کے ساتھیوں حق نواز، محمد ظفر اور ان کے ڈرائیور عبدالباسط کے خلاف درج کروایا تھا، قندیل بلوچ کو ان کے بھائی محمد وسیم نے 15 جولائی 2016 کو ملتان میں قتل کر دیا تھا۔

  • بزدار صاحب اسے کہتے ہیں تبدیلی ! امریکی اداکارہ کو امتحان میں رشوت دینے پر جیل ، بیٹے کے نمبروں میں جعل سازی پر فیاض الحسن چوہان کو شاباش

    بزدار صاحب اسے کہتے ہیں تبدیلی ! امریکی اداکارہ کو امتحان میں رشوت دینے پر جیل ، بیٹے کے نمبروں میں جعل سازی پر فیاض الحسن چوہان کو شاباش

    نیویارک: یہ راولپنڈی ہے جہاں میٹرک کے امتحانات میں فزکس کے پریکٹکل میں جعل سازی کرنے کے باوجود صوبائی وزیر نے استعفیٰ نہیں دیا ،مگر امریکہ میں امتحان میں زیادہ نمبروں کے لیے رشوت دینے کا جرم ثابت ہونے پر امریکی اداکارہ کو 14 روز کی قید کی سزا سنادی گئی۔

    امریکی اداکارہ فلسٹی نے اپنی بیٹی کو زیادہ نمبر دلوانے کے لیے 15 ہزار ڈالر رشوت دی تھی، انہیں 14 روز قید کی سزا سنائی گئی ہے اور 30 ہزار جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔فلسٹی اپنی بیٹی کو کسی اچھے کالج میں داخل کرانا چاہتی تھیں

    امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ امریکی 56 سالہ اداکارہ ان 34 والدین میں سے پہلی ہیں جنہیں اس سلسلے میں سزا ہوئی ہے، انہین 30 ہزار ڈالر کا جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا اور نگرانی میں 250 گھنٹوں کے لیے سماجی خدمات کے کام بھی کرنا ہوں گے۔

    دوسری طرف پاکستان بھر سے اس امریکن سسٹم کے اس فیصلے کو ہر طرف سے سراہا جارہاہے ، اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا جارہاہےکہ اگر ایک امریکی خاتوں کو جعل سازی پر سزا ہوسکتی ہے تو پھر جعل سازی کےذریعے نمبر بڑھانےپر فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ کیوں نہیں لیا جاتا

  • بھٹوابھی زندہ ہے !  بیٹی کی لاش لانے والے باپ اور چچا بھی لاش بن گئے ، حادثے میں باپ اور چچا جانبحق

    بھٹوابھی زندہ ہے ! بیٹی کی لاش لانے والے باپ اور چچا بھی لاش بن گئے ، حادثے میں باپ اور چچا جانبحق

    میرپورخاص:بھٹو ابھی زندہ ہے ، بھٹو کے نام پر سیاست کرنے والوں کی بے حسی کی بھی انتہا ، ہسپتال میں وفات پانے والی غریب باپ کی غریب بیٹی کو ہسپتال سے گھر لانے کے لیے پیسے نہ ہونے پر باپ اور چچا نے قربانی دے دی ، اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر میرپورخاص میں 2 سال کی بچی کی لاش موٹر سائیکل پر لے جاتے ہوئے حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں بچی کے والد اور چچا بھی جاں بحق ہوگئے۔

    میر پور خاص سے ذرائع کے مطابق بھٹوکی نگری میں میرپورخاص میں ایمبولینس کی جانب سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپے طلب کرنے پر باپ بچی کی لاش کو موٹر سائیکل پر لے جارہا تھا کہ حادثے پیش آیا جس کے نتیجے میں والد اور چچا بھی جاں بحق ہوگئے۔

    ذرائع کے مطابق بھٹوکی نگری میں سرکاری ایمبولینس ڈرائیور کی جانب سے مبینہ طور پر 2 ہزار روپے طلب کیے گئے جس پر والد بیٹی کی لاش موٹر سائیکل پر رکھ کر کھپرو لے جارہا تھا۔دوسری طرف حسب روایت معاملے پر مٹی ڈالنے کی نیت سے میرپورخاص میں ایمبولینس نہ ملنے پر وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

    میر پور خاص سے ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مسعود سولنگی نے کہا کہ یہ ان کی ڈیوٹی ہے کہ بغیر پیسے سہولت فراہم کریں، 20 گریڈ افسران پر مشتمل 2 رکنی انکوائری کمیٹی بنادی ہے، انکوائری پیر تک مکمل ہوجائے گی، ذمے داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    Comments

  • کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

    کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم

    وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ ، معیشت کا استحکام اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    اسلام آباد ۔ 14 ستمبر (اے پی پی)وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ ، معیشت کا استحکام اور کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے اور بڑے شہروں میں تعمیرات کے حوالے سے فکس ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو حکومتی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا

    کوئی ایڈیٹ ہی ہوتا ہے جو یوٹرن نہیں لیتا، وزیراعظم عمران خان

    ۔وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں وزیرِ برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ، چیئرمین احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    مسلم لیگ ن، پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی نے وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ تسلیم کر لیا، اہم خبر

    حکومتی معاشی ٹیم کی جانب سے وزیرِ اعظم کو معیشت کی بہتری اور استحکام کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ان کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ کہ معیشت کی بہتری کی غرض سے کی جانے والی اصلاحات کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق برآمدات میں اضافہ، رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں برآمدات اور درآمدات کے ضمن میں تجارتی خسارے میں 38% کمی، ٹیکسوں کی وصولیوں میں بہتری، ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور نجی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

    لائن آف کنٹرول کی طرف کب جانا ہے؟ وزیراعظم نے مظفر آباد میں اعلان کر دیا

    سیکرٹری خزانہ نے مختلف وزارتوں بشمول کامرس، صنعت و حرفت، نیشنل فوڈ سیکیورٹی، وزارتِ پٹرولیم، ایف بی آر، سرمایہ کاری بورڈ، ایوی ایشن ڈویژن کی جانب سے مالی سال کی ہر سہ ماہی کے لئے مقرر کیے گئے اہداف پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِاعظم عمران خان نے مختلف وزارتوں کو ہدایت کی کہ ان سہ ماہی اہداف کے حصول اور اس ضمن میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کی جانچ کے لئے ٹائم لائن پر مبنی واضح طریقہ کار وضع کیا جائے تاکہ جہاں اہداف کی تکمیل ایک مقرر کردہ وقت میں مکمل بنائی جا سکے وہاں ان کے نتیجے میں اداروں کی کارکردگی اور خصوصاً سروس ڈیلیوری کو بہتر بنایا جا سکے۔

     

    دنیا میں کشمیر کا سفیر،مودی تم کشمیریوں کو شکست نہیں دے سکتے، وزیراعظم

    مودی کیا تم سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر سکتے ہو؟ وزیرخارجہ کا چیلنج

    کشمیر کی آزادی کے لئے قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، علی امین گنڈا پور

    ملکی معیشت میں زراعت کی اہمیت اور اسکے فروغ کے لئے حکومت کے انقلابی اقدامات پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ موجودہ حکومت نے زراعت کے ہر شعبے کے فروغ کے لئے ایک مفصل پالیسی تشکیل دی ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو اس پالیسی اور ان اقدامات سے آگاہ کیا جائے تاکہ زراعت کے ہر شعبے سے وابستہ افراد ان پالیسیوں سے استفادہ حاصل کر سکیں۔

    آج چالیسواں روز،پیاروں کی کوئی خبر نہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اس ضمن میں حکومت ایس ایم ایز کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کی پالیسی پر کاربند ہے۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ ماضی میں بد انتظامی،مالی و دیگر وجوہات کی بنیاد پر بند ہونے والے کارخانوں اور صنعتی یونٹس (sick units) کی بحالی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں سی آر آئی سی کے فعال و متحرک کردار اور تمام متعلقہ اداروں بشمول نیشنل بنک، اسٹیٹ بنک و دیگر اداروں میں کوارڈینیشن کو بہتر کیا جائے اور بیمار یونٹس کی بحالی کے لئے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے۔

    تعمیرات کے شعبے کے فروغ کے لئے حکومتی اقدامات پر بات کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے اور بڑے شہروں میں تعمیرات کے حوالے سے فکس ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ اس ضمن میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔ وزیرِ اعظم نے چئیرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ اپارٹمنٹس کی تعمیرات کو فروغ دینے اور اس میں سرمایہ کاری کے رجحان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے مراعاتی پیکیج دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جائے اور اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ گذشتہ ماہ کے مقابلے میں حالیہ مہینوں میں ٹیکس کی وصولیوں میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں ٹیکس نیٹ میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے جو کہ ملکی معیشت کے لئے ایک مثبت قدم ہے۔ وزیرِ اعظم نے چئیرمین ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا۔

  • نیب تحقیقات کے بعد خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل

    نیب تحقیقات کے بعد خورشید شاہ کے لئے ایک اور مشکل

    نیب تحقیقات کے بعد خورشید شاہ کو ایک اور مشکل کا سامنا درپیش ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کمیٹی کی جانب سے مستقل کیے گئے ملازمین کی تفصیلات طلب کی گئی ہے،تمام وزارتوں کو ملازمین سے متعلق فیصلوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،کابینہ سیکرٹریٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کی تفصیلات فراہم کی جائیں،ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق تمام تفصیلات تحقیقاتی کمیشن کو بھیجی جائیں گی،پی پی دور میں عارضی ملازمین کو مستقل کرنے سے متعلق نظرثانی کمیٹی قائم کی گئی تھی،خورشید شاہ نظرثانی کمیٹی کے چیئرمین تھے اورکمیٹی نے عارضی ملازمین کو مستقل کیا تھا

    خورشید شاہ کے حلقہ میں وڈیرے نے اپنی جگہ کسان کو بھجوایا جیل

    نیب نے خورشید شاہ کو طلب کرنے کے لئے اجازت مانگی ہے، نیب نے 27 اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو سید خورشید احمد شاہ اور ان کے اہلخانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ اب تک دو اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے نیب کو ریکارڈ جمع کرا دیا ہے جبکہ جن اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے ریکارڈ جمع نہیں کرایا انہیں یاد دہانی کے نوٹسز ارسال کیے جائیں گے۔

    حکومت کو ہٹانے میں سب کا ساتھ دیں گے، خورشید شاہ کا اعلان

    نیب کی جانب سے جاری کردہ لیٹرز میں خورشید شاہ سمیت ان کی دونوں اہلیہ، بیٹے، بیٹیوں اور بھیتجوں کی جائیداد کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں خورشید شاہ کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی تھی، اب انہیں باقاعدہ طلب کیے جانے کا امکان ہے تا ہم ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کے ابھی تک وارنٹ نہیں جاری کیے گئے.

     

    قومی اسمبلی اجلاس، شہباز شریف نے زرداری کے ساتھ کس کے پروڈکشن آرڈر کا مطالبہ کر دیا؟

    مجھے تقریر نہ کرنے دی گئی تو پھر دیکھتا ہوں کہ بلاول کیسے تقریر کرتا ہے؟ شیخ رشید

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ کو نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار کیا تھا وہ اڈیالہ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، زرداری کو چند روز قبل ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تا ہم انہیں دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا

  • 95 کروڑ مالیت کا سونے کا ٹائلٹ چوری ہوگیا ، کس نے کیا ، خبر نے حیران کردیا

    95 کروڑ مالیت کا سونے کا ٹائلٹ چوری ہوگیا ، کس نے کیا ، خبر نے حیران کردیا

    نیویارک:برطانیہ کے بلین ہیم محل میں آرٹ کی نمائش کے دوران رکھا گیا 18 کیرٹ سونے کا ٹوائلٹ چوروں کا گینگ لے اڑا، پولیس نے چوری کے شبے میں ایک 66 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق برطانیہ کے اس ٹائلٹ میں چوروں کا گینگ رات کو تقریباً 4:50 منٹ کے قریب محل میں داخل ہوا اور ٹوائلٹ لے اُڑا، پولیس کا کہنا ہے کہ سونے کا ٹوائلٹ چرانے کے شبے میں آکسفورڈ شائر سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے، نمائش جمعرات کے روز لگائی گئی تھی جس میں سونے کا ٹوائلٹ رکھا گیا تھا۔

  • ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، نوٹفکیشن جاری

    ویڈیو سیکنڈل، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنا دیا گیا، نوٹفکیشن جاری

    احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو ویڈیو سیکنڈل آنے کے بعد او ایس ڈی بنا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک کو لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی بنا دیا،او ایس ڈی بنانے کا نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے، جج ارشد ملک کو او ایس ڈی بنانے کی منظوری لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے دیا. سپریم کورٹ کے حکم کے بعد جج ارشد ملک کی خدمات احتساب عدالت سے لاہور ہائیکورٹ کے سپرد کر دی گئی تھیں، لاہور ہائیکورٹ میں جج ارشد ملک کے خلاف انکوائری چل رہی ہے.

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایات پر قائم مقام رجسٹرار نے نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، نوٹفکیشن میں کہا گیا کہ بادی النظر میں جج ارشد ملک مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوئے ،جج ارشد ملک کے خلاف تادیبی کارروائی لاہور ہائی کورٹ کرے گی

    سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ارشد ملک کے کردارسے ججوں کے سرشرم سے جھک گئے ، عجیب جج ہیں فیصلے کے بعد مجرمان کے گھر چلے جاتے ہیں،پھرمجرم کے بیٹے سے ملنے مدینہ منورہ جاتے ہیں،ارشد ملک کے کردارسے متعلق بہت سی باتیں دیکھنے والی ہیں،

    سپریم کورٹ نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ جج ارشد ملک کے خلاف کاروائی کرے، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ جنہوں نے کہانی بنائی انہوں نے جان چھڑا لی، چیف جسٹس نے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کاروائی کر سکتی ہے.

    چیف جسٹس نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ابھی تک ارشد ملک کواپنے پاس کیوں رکھاہے؟ جج ارشدملک کی خدمات فوری واپس کی جائیں،حکومت ارشدملک کوپاس رکھ کرکیاکرناچاہتی ہے؟حکومت ارشدملک کو واپس نہ بھیج کرتحفظ دے رہی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ ایسےکردارکےحامل جج کوبہت سےلوگ بلیک میل کرسکتے ہیں،

    واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں مبینہ طور پر بتایا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو نوازشریف کو سزا سنانے کے لیے بلیک میل کیا گیا تاہم جج ارشد ملک نے ویڈیو جاری ہونے کے بعد ایک پریس ریلیز کے ذریعے اپنے اوپر عائد الزامات کی تردید کی تھی،

  • وکلاء دلائل کے بجائے لاتوں اور مکوں سے اپنا کیس پیش کرتے ہیں، چیف جسٹس

    وکلاء دلائل کے بجائے لاتوں اور مکوں سے اپنا کیس پیش کرتے ہیں، چیف جسٹس

    اسلام آباد: آج کے وکلاء دلائل کے بجائے لاتوں اور مکوں سے اپنا کیس پیش کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے دور سے گزر رہے ہیں جہاں حقائق تخلیق کیے جارہے ہیں،
    ذرائع کےمطابق چیف جسٹس نے کہا کہ جج محنت کرکے ایمان داری سے فیصلہ دیتے ہیں شام میں تبصرہ شروع ہوجاتے ہیں، 99 فیصد ایسے لوگ ہوتے ہیں جنہیں قانون کا پتا ہی نہیں ہوتا ہے۔آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ مثبت سوچ کے ساتھ ہمیں آگے بڑھنا ہوگا، یہ ہمارا ملک ہے انہی حالات میں محنت سے کام کرنا ہوگا، اسی سسٹم میں رہتے ہوئے ہم نے کامیابیاں حاصل کیں۔

  • سرگودھا : کھیت سے بارودی سرنگ،گرنیڈ بم برامد ، لوگوں میں خوف وہراس

    سرگودھا : کھیت سے بارودی سرنگ،گرنیڈ بم برامد ، لوگوں میں خوف وہراس

    سرگودہا :سرگودھا بھاگٹانوالہ کے قریب سی ٹی ڈی کی کاروائی ، چک نمبر 65 سے فصلوں سے بارودی سرنگ برآمد لوگ خوف وہراس پیدا ہوگیا ، پولیس نے علاقے میں‌مزید تلاشی شروع کردی

    پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا ملنے والے بارودی مواد میں گرنیٹ بم اور بارودی مواد شامل ھے جسے کھیتوں سے برامد کر نے کے بعد مزید تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ، سرگودھا سی ٹی ڈی نے فی الفور بم ڈسپوزل سکواڈ کے ساتھ ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا