Baaghi TV

Author: +9251

  • وہاڑی : پولیس افسران کے بڑے پیمانے پر تبادلے

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے متعدد تھانہ جات کے ایس ایچ اوز اور چوکیوں کے انچارج تبدیل کر دئیے.

    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر اعجاز کو ایس ایچ او ساہوکا تعینات کر دیا گیا سب انسپکٹر محمد صدیق کو ایس ایچ او فتح شاہ تعینات کر دیا گیا.

    سب انسپکٹر ناصر تبسم کو ایس ایچ او لڈن تعینات کر دیا گیا. سب انسپکٹر رائے اکرم کو ایس ایچ او دانیوال تعینات کر دیا گیا.سب انسپکٹر محمد یعقوب کو ایس ایچ او صدر بوریوالا تعینات کر دیا گیا.

    انسپکٹر عمران صدیقی کو ایس ایچ او گگو تعینات کر دیا گیا. سب انسپکٹر فاروق رمضان کو ایس ایچ او صدر وہاڑی تعینات کر دیا گیا.

    سب انسپکٹر محمد عباس کو ایس ایچ او ٹھینگی تعینات کر دیا گیا.سب انسپکٹر حق نواز کو انچارج چوکی ڈلن بنگلہ تعینات کر دیا گیا.

    اے ایس آئی عبدالجبار جملیرا کو انچادج چوکی جلہ جیم تعینات کر دیا گیا.سب انسپکٹر افتخار کو انچارج چوکی جملیرا تعینات کر دیا گیا

    سب انسپکٹر فتح محمد شیر کو انچارج چوکی گڑھا موڑ تعینات کر دیا گیا.سب انسپکٹر محمد بشیر کو انچارج چوکی تاجپورہ تعینات کر دیا گیا.

    سب انسپکٹر محمد شبیر کو انچارج چوکی دوکوٹہ تعینات کر دیا گیا

  • بورے والا : زخمی کی حالت تشویشناک

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) زمین کے تنازعے پر ایک شخص شدید زخمی ہو گیا حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے

    تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی علاقے 333/ای بی زمین کا تنازعہ کسی کے وار کرکے محمد اصغر ولد غلام محمد کو شدید زخمی کردیا جسکو تشویشناک حالت میں ملتان ریفر کر دیا گیا.

    مقامی پولیس اسٹیشن میں واقعہ کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے

  • افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی

    افغان سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کے بعد افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ طلب کر کے سرحد پار سے پاک فوج کے جوانوں پر فائرنگ کے واقعہ پرشدید احتجاج کیا گیا، اور کہا گیا کہ افغان حکومت اپنی سرحد کومحفوظ بنانے کیلئے اقدامات کرے.

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دیر میں سرحد پرباڑ لگانے میں مصروف جوانوں پرسرحد پار سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید،ایک زخمی ہوا.شہید ہونے والے لانس نائیک امین آفریدی کی عمر28 سال ، تعلق ضلع خیبر سے تھا،شہید لانس نائیک محمد شعیب کی عمر31 سال،تعلق مانسہرہ سے تھا،نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 22 سال کے سپاہی کاشف علی بھی شہید ہو گیا

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    افغان سرحد، دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 4 جوان شہید

  • روس میں بس ٹرک تصادم، 9ہلاک، درجنوں زخمی

    روس میں بس ٹرک تصادم، 9ہلاک، درجنوں زخمی

    روس میں بس اورٹرک کے تصادم میں 9افراد ہلاک جبکہ 30زخمی ہو گئے۔

    روس : سڑک حادثہ میں4 افراد ہلاک، 44 زخمی

    روسی وزارت ایمرجنسی کے مطابق حادثہ ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 10:45پر پیش آیا جب ایک بس ماسکو کے شمال میں 350کلومیٹر ایک روڈ پر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

    حادثہ کے نتیجے میں 9افراد ہلاک جبکہ 30زخمی ہو گئے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ روس کے صوبہ کریسنوڈار کے شہر نوووروسیسک کے قریب بس اور کار کے درمیان زوردارتصادم جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چارافراد ہلاک ہو گئے جبکہ 44 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں21بچے بھی شامل ہیں۔

  • وزیر اعلی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان میں خوفناک حادثہ افسوسناک خبر آ گئی

    ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، کوٹ چھٹہ بائی پاس پر ہیوی ٹرالر کی موٹر سائیکل سوار کوٹکر، میاں بیوی سمیت دو معصوم بیٹے موقع پر جاں بحق، تین سالہ بیٹی شدید زخمی، ریسکیو اہلکاروں نے نعشوں اور زخمی بچی کو ہسپتال منتقل کر دیا تھانہ کوٹ چھٹہ پولیس نے ٹرالر قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے کوٹ چھٹہ بائی پاس پر تیز رفتار 22 ویلر ٹرالر ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باعث غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر مار کر کچل دیا حادثہ کے نتیجہ میں موٹرسائیکل پر سوار بلاک 45 محلہ سادات کے 30 سالہ مجاہد عباس اسکی اہلیہ مسز مجاہد اس کے دوبیٹے آٹھ سالہ کاشان عباس اور چھ سالہ ذیشان عباس زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ انکی ایک تین سالہ بیٹی علیشباہ کی حالت انتہائی خطرناک بتائی جا رہی ہے ریسکیو اہلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچ کرچاروں جاں بحق افراد سمیت زخمی بچی کو ٹیچنگ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کر دیا ادھر کوٹ چھٹہ پولیس نے ٹرالر کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کر دی ہے۔

  • کشمیریوں کو بولنے دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مظالم پر ویڈیو جاری کر دی

    کشمیریوں کو بولنے دو، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مظالم پر ویڈیو جاری کر دی

    انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹر نیشنل نے اپنی ویڈیو رپورٹ میں کشمیریوں‌ پر ہونے والے بھارتی مظالم کو بیان کر کے بھارت سرکار کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے 40 روز مکمل ہونے پر ایک ویڈیو جاری کی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ٹویٹر اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی جانب سے لاک ڈاون کی وجہ سے 80 لاکھ افراد متاثر ہیں جبکہ موبائل فونز، انٹرنیٹ کنکشن تاحال چالیس روز سے بند ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں آدھی رات کو بھارتی فوج کے چھاپوں، ٹارچر کی رپورٹس آئی ہیں،بزدل بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر آنسوگیس، ربڑ کی گولیاں، پیلٹ گنز کا استعمال کررہی ہے۔ پیلٹ گنز سے متعدد نوجوان زخمی بھی ہوئے ہیں، شہریوں کی بڑی تعداد نظربند ہیں

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں ڈاکٹرز، صحافی، سیاسی رہنما اور کارکنان زیرحراست ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم کرے اور کشمیریوں کو بولنے کا موقع دے. کشمیری خاندان والے اپنے پیاروں سے بات نہیں کر پا رہے، قابض سرکار نے مکمل طور پر انفارمیشن پر کنٹرول رکھا ہوا ہے۔

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر تشویش کا اظہار

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کو 41 روز ہو گئے ہیں،بھارتی حکام نے گذشتہ 40 روز میں دس ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جن میں سابق وزرا اعلی سمیت 200 سے زائد سیاستدان شامل ہیں .بھارتی فوج نے 3 ہزار سے زائد کشمیریوں کو سنگ بازی کے الزام میں گرفتار کیا، ڈیڑھ سو سے زائد کشمیریوں کو عسکریت پسندوں سے تعلق کے الزام پر گرفتار کیا گیا ہے.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایسی بات کر دی کہ مودی سرکار کو ہلا کر رکھ دیا، کیا کہا؟ جانیے تفصیل میں

    لاکھوں لوگوں کو ادویات اور اشیائے خوراک تک رسائی نہیں جب کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروسز مسلسل بند ہیں، اس کے علاوہ سکیورٹی فورسز اور مقامی کشمیریوں کے درمیان جھڑپیں معمول بن چکی ہیں. تعلیمی ادارے تا حال بند ہیں، سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوج کشمیری خواتین کو بھی تشدد کا نشانہ بناتی ہے، کشمیر میں چھ ہفتے گزر گئے کشمیریوں‌کو نماز جمعہ مسجد میں ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی.

    ایمنسٹی انٹرنیشنل نے رواں برس ماہ جون میں 44 صفحات پر کشمیر کے حوالہ سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے 2012 سے 2018 کے دوران 210 کشمیری قیدیوں کے مقدمات کا جائزہ لیا ، جن میں سے ستر فیصد مقدمات میں کشمیریوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ، ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں کہا گیا کہ حریت رہنما مسرت عالم جو ابھی تک جیل میں‌ہیں عدالت نے 28 بار ان کی نظربندی ختم کی اور رہا کرنے کا حکم دیا لیکن بھارت سرکار نے مسرت عالم کو رہا نہیں کیا، کشمیر کے مقامی وکلاء نے ایمنسٹی انٹرنیشنل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سرکار کشمیریون کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ہی گرفتار کرتی ہے کیونکہ اس میں عدالت میں زیادہ جواب نہیں دینا پڑتا.

    واضح رہے کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اس رپورٹ سے متعلق سری نگر میں پریس کانفرنس کرنا تھی، مگر ایمنسٹی انٹرنیشنل کو اجازت نہیں دی گئی تھی جس کے بعد ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی رپورٹ میڈیا کو جاری کر دی .

    واضح رہے کہ پبلک سیفٹی ایکٹ بھارت سرکار کا بنایا گیا ایک ایسا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو کوئی تسلیم شدہ جرم کئے بغیر نظر بند رکھا جاتا ہے. بھارتی سپریم کورٹ نے بھی پبلک سیفٹی ایکٹ کوغیرقانونی قرار دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھارت سرکار کشمیر مین یہ قانون استعمال کر رہی ہے

  • صومالیہ میں دھماکہ، ڈپٹی گورنر سمیت پانچ افراد جاں بحق

    صومالیہ میں دھماکہ، ڈپٹی گورنر سمیت پانچ افراد جاں بحق

    صومالیہ کے شابلا علاقے میں ہفتہ کو سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں ہوئے زبردست دھماکے میں ڈپٹی گورنر اور سابق وزیر سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ کئی دیگر زخمی ہوگئے۔

    صومالیہ، امریکی فوج کا الشباب عسکریت پسند پر فضائی حملہ

    پولیس نے بتایا کہ دھماکہ دارالحکومت موغادیشو سے 40کلومیٹر دوربلد علاقے میں ہوا۔

    ہریشابلے صوبہ کے صدر محمد عابدی وارے نے دھماکے اور اس میں وسطی شابلے علاقے کے ڈپٹی گورنر عبداللہ ستوے اور ہرشبلے صوبہ کے سابق وزیر تجارت عثمان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی

    اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق جولائی اور اگست کے مہینے میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی رقوم میں 8 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،
    موجودہ مالی سال کے پہلے دو مہینوں میں اوورسیز پاکستانیوں نے کل 1.69 ارب ڈالر کی رقوم پاکستان بھجوائی ہیں جبکہ پچھلے مالی سال کے اسی دورانیے میں اوورسیز پاکستانیوں نے 2.03 ارب ڈالر کی رقم بھجوائی تھیں ، اور پچھلے مالی سال کے اسی دورانیے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائی جانے والی رقوم میں 33 فیصد کا کل اضافہ دیکھا گیا تھا جس کا گراف اس مالی سال میں کافی نیچے آگیا ہے ،
    ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشنز کے جنرل سیکرٹری ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ اس کمی کی وجہ عید کی بعد ہونے والی چھٹیاں بھی ہو سکتی ہیں لیکن بنیادی وجہ روپے کی گراوٹ ہے ، جس کے سبب اوورسیز پاکستانیوں کے کم رقوم بھیجنے پر بھی زیادہ لوکل کرنسی ملتی ہے اس لیے اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے بھیجی جانے والی رقوم میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ،

  • جیل کے کھانے پر اعتماد نہیں، مریم نواز کو گھر کا کھانا دیا جائے، اسمبلی میں قرارداد

    جیل کے کھانے پر اعتماد نہیں، مریم نواز کو گھر کا کھانا دیا جائے، اسمبلی میں قرارداد

    جیل میں مریم نواز کے گھر کے کھانے پر پابندی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروائی گئی جس میں کہا گیا کہ یہ مقدس ایوان سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کو جیل میں کھانے کی فراہمی پر پابندی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جیلوں میں صاحب حیثیت بہت سے قیدیوں کو گھر کا کھانا پہنچانے کی قانونی اجازت موجود ہے، لیکن حکمران جس طرح انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں، اْس سے لگتا ہے کہ اس کا مقصد کچھ اور ہے اور دوسرا جیل سے ملنے والے کھانے پر اعتماد نہیں کیا جاسکتا۔

    قرارداد میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس ایوان کے معزز اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ مریم نواز کو گھر کے کھانے کی پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے.

     

    قومی احتساب بیورو نیب نے چودھری شوگر مل کیس میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کے لئے گھر سے کھانا لانے پر پابندی عائد کر دی ہے، گزشتہ روز مریم نواز کے عملہ نے دوپہر کو مریم نواز کے لئے کھانا نیب آفس پہنچایا مگر جب رات کا کھانا لایا گیا تو نیب نے کھانا لینے سے انکار کر دیا جس پر عملہ واپس چلا گیا اور ن لیگ کی قیادت کو اس حوالہ سے بتایا .

    مریم نواز کے اثاثے ہوں گے منجمند، نیب نے فیصلہ کر لیا

    ذرائع کے مطابق نیب کے پاس گرفتار اگر کوئی ملزم نیب سے تعاون نہ کرے تو اس کو دی گئی تمام سہولیات بھی واپس لی جا سکتی ہیں ،اب مریم نواز کو نیب جیل مینوئل کے مطابق کھانا دیا جائے گا، اس ضمن میں چیئرمین نیب کو آگاہ کر دیا گیا ہے

    آئندہ چند روز تک مریم نواز سے ملاقاتیں بھی محدود کی جائیں گی، یہ سب اقدامات تفتیش میں عدم تعاون کی وجہ سے نیب اٹھا رہا ہے

     

    ن لیگی رہنماؤں کی عدالت میں پیشی، مریم نواز کے شوہر کو پولیس نے کیا کہا؟

    مریم نواز کو کٹہرے میں لایا جائے، عدالت کا حکم

    اہل یا نااہل ، مریم نوز کو ایک اور موقع مل گیا

    حلال کی کمائی ہے، 5 ٹکے بھی ان کو نہ دیں، کیپٹن ر صفدر کا دعویٰ

    مریم نواز تعاون نہیں کر رہی،مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے، نیب کی عدالت سے استدعا

    واضح رہے کہ نیب نے چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز اورسابق وزیراعظم نواز شریف کے بھتیجے عباس شریف کو گرفتار کیا تھا ، جس کے بعد احتساب عدالت نے گرفتار مریم نواز اور عباس شریف کو  جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا تھا۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں بتایا تھا کہ 2008 میں مریم نواز کے نام پر11 ملین کے شیئر تھے، مریم نواز چوہدری  شوگرملزکی ڈائریکٹرہیں، مریم نوازکے84لاکھ روپے کے شیئر تھے، جو بڑھ کر 41 کروڑ ہوگئے

  • ترکی کے خلاف جنگ کرنے والوں کو اسلحہ کون فراہم کررہا ہے، اردگان نے بتا دیا

    ترکی کے خلاف جنگ کرنے والوں کو اسلحہ کون فراہم کررہا ہے، اردگان نے بتا دیا

    صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ امریکہ ترکی کے خلاف جنگ کرنے والے دہشت گردوں کو اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔

    اردگان، پیوٹن ٹیلیفون رابطہ، کیا ہوئی بات چیت

    خبر رساں ایجنسی رائٹر زکو سوالات کے جوابات دیتے ہوئے صدراردگان نے کہا کہ وائے پی جی، پی وائے ڈی دہشت گرد تنظیم PKK کی شاخ ہے، جسے ہم مغربی ممالک کو آگاہ کرانے میں قاصر رہے ہیں۔ امریکہ نے یہاں پر شامی دہشت گردوں کے لیے ہزاروں کی تعداد میں ٹریلروں پر فوجی سازو سامان بھیجا ہے۔ یعنی نیٹو کا اتحادی ملک ترکی کو قیمتاً فراہم نہ کردہ اسلحہ کو ان کو مفت میں دے رہا ہے۔ میرے خیال میں جنا ب ٹرمپ کو ہمیں سمجھ لینا چاہیے۔ کیا یہ ٹال مٹول کی پالیسیاں ہمارے صبر کا امتحان لے رہی ہیں؟ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے۔ اگر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تو ہم اپنے مسائل کا حل خود تلاش کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔
    صدر ترکی نے شامی شہر ادلیب کی چیک پوسٹوں سے ترکی کے اس مرحلے پر انخلاءکا معاملہ زیرِ بحث نہ ہونے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "اگر اسد قوتوں نے ہماری چیک پوسٹوں پر کسی قسم کا حملہ کیا یا پھر ہمارے فوجیوں سے چھیڑ خانی کی تو اسوقت حالات ایک مختلف سمت کی جانب بڑھ جائیں گے۔ ہم اسوقت کی طرح خاموش نہیں بیٹھیں گے۔”

    انہوں نے کہا کہ ماہ اکتوبر کے شروع میں روس، جرمنی، فرانس اور ترکی شاید مل کر ایک اجلاس کریں گے، جس میں ادلیب اور مہاجرین کے معاملات پر غور کیا جائیگا۔

    دوسری جانب صدر نے بتایا کہ روس سے خریدے گئے ایس۔400 کی ماہ اپریل تک تنصیب کا عمل مکمل ہو جائیگا، روس نے ہمیں سو۔35 اور سو۔57 جنگی طیاروں کو فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔ روس اس معاملے میں دفاعی صنعت سے متعلق ہر اقدام میں اپنی خدمات فراہم کرنے پر تیار ہے۔