Baaghi TV

Author: +9251

  • بھارتی آرمی چیف کا بیان گیدڑ بھبکیاں ہیں، شاہ محمود قریشی

    بھارتی آرمی چیف کا بیان گیدڑ بھبکیاں ہیں، شاہ محمود قریشی

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان گیدڑ بھبکیاں ہیں،موجودہ بھارت پرہندوتواسوچ حکمرانی کررہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیراقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حل ہونا چاہیے،موجودہ بھارت پرہندوتواسوچ حکمرانی کررہی ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی بھارتی مظالم کی مذمت کی، اوآئی سی نےمقبوضہ کشمیرمیں کرفیوہٹانے کا مطالبہ کیا،بھارت پردباؤبڑھانے کیلئےجدوجہد جاری رکھیں گے،

    وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ترک ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

    شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھرمیں آج مسئلہ کشمیرپربحث ہورہی ہے، یورپین پارلیمنٹ،امریکی کانگریس میں بھی کشمیرپربات ہوئی، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکو41روزہوگئے، مقبوضہ کشمیرمیں موبائل فون،انٹرنیٹ سروس بندہے، کشمیرمیں بچوں اورخواتین پرتشدد کیا جارہاہے، مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوں کوبجلی کے جھٹکے لگائےجاتےہیں،دنیابھرمیں بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج ہورہاہے،جنیوامیں بھارت کامکروہ چہرہ دنیاکے سامنےبےنقاب کیا، جنیوامیں 58ممالک نےپاکستان کےبیانیےکاساتھ دیا،

    کشمیر بنے پاکستان، ہندو برادری کے نعروں سے بھارت ہوا پریشان

    شاہ محمود قریشی کا آئس لینڈ کے وزیر خارجہ سے رابطہ، کشمیر پر بات چیت

    وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کےجنرل اسمبلی میں خطاب کودنیا دیکھے گی ، وزیراعظم نےجس طرح مسئلہ کشمیراجاگرکیا اس کی مثال نہیں ملتی، بھارت مسلسل ایل اوسی پرسیزفائرمعاہدےکی خلاف ورزی کر رہا ہے.

    پاکستان کبھی بھی کسی بھی طرف سے پہل نہیں کرے گا،وزیراعظم، سکھوں کو سنائی خوشخبری

  • پنجاب پولیس نے بھی اپنا ترجمان مقرر کرلیا ، انعام غنی ترجمانی کریں گے

    پنجاب پولیس نے بھی اپنا ترجمان مقرر کرلیا ، انعام غنی ترجمانی کریں گے

    لاہور آئی جی پنجاب کیپٹن عارف نواز نے ایڈشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی کو پنجاب پولیس کا ترجمان مقرر کردیا۔ایڈشنل آئی جی انعام غنی کے پی پولیس،،اسلام آباد پولیس سمیت آیف آئی آے میں اہم ذمہ داریاں دیکھ چکے ہیں

    ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب کیپٹن عارف نواز نے 17 ویں کامن سے تعلق رکھنے والے ایڈشنل آئی جی آپریشنز پنجاب انعام غنی کو ترجمان پنجاب پولیس مقرر کردیا، ایڈشنل آئی جی انعام غنی ہر فورم پر پنجاب پولیس کی ترجمانی کریں گے اور میڈیا سے متعلق تمام امور کے ذمہ دار بھی ہوں گے

  • قائداعظم ٹرافی:ایونٹ کے آغاز کے موقع پر جادوگر اسپنرعبدالقادر کو خراج عقیدت

    قائداعظم ٹرافی:ایونٹ کے آغاز کے موقع پر جادوگر اسپنرعبدالقادر کو خراج عقیدت

    قائداعظم ٹرافی کے آغاز کے موقع پر لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تینوں سنٹرز پر میچ سے قبل جادوگر اسپنر کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سوگ میں تمام کھلاڑیوں نے سیاہ رنگ کی پٹیاں پہن رکھی تھیں۔
    عبدالقادر 6 ستمبر 2019 کو لاہور میں دل کا دورہ پڑنے کے سبب انتقال کر گئےتھے

  • محکمہ بلدیات پنجاب میں بدانتظامی عروج پر، ایک ہی آفیسر 4 جگہ تعینات ہونے کا انکشاف

    محکمہ بلدیات پنجاب میں بدانتظامی عروج پر، ایک ہی آفیسر 4 جگہ تعینات ہونے کا انکشاف

    تبدیلی سرکار کے انوکھے فیصلوں کا سلسلہ نہ رک سکا، ایک ہی وقت میں مختلف شہروں میں تعیناتی پرافسران پریشان ہو گئے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ بلدیات پنجاب میں بدانتظامی عروج پر،ایک آفیسر4 جگہ تعینات ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سنگین شکایات پرمعطل آفیسرکوبھی بحال کرکے3شہروں کاچارج دےدیا گیا، بڑےپیمانےپراکھاڑپچھاڑسےمحکمہ بلدیات پنجاب میں کھلبلی مچ گئی، میونسپل آفیسرمظفرگڑھ محبوب عالم کومیونسپل آفیسرعلی پور،جتوئی کااضافی چارج دے دیا، میونسپل آفیسرلیہ عمرفاروق کوڈسٹرکٹ آفیسرپلاننگ،میونسپل آفیسرچوبارہ کاچارج تفویض کر دیا گیا، ڈسٹرکٹ آفیسرپلاننگ حسین لیاقت کومیونسپل آفیسرخانپور،صادق آبادکاچارج دے دیا گیا،

    اعجازحسین کومیونسپل آفیسرخانیوال کااضافی چارج دےدیاگیا، ایڈیشنل آئی جی آپریشنزانعام غنی پنجاب پولیس کےترجمان مقرر،نوٹی فکیشن جاری،م یونسپل آفیسرمری سمیع اللہ نیازی کواسسٹنٹ میونسپل آفیسرمری کااضافی چارج تفویض، میونسپل آفیسرراولپنڈی عبدالسلام خان کومیونسپل آفیسرکہوٹہ کااضافی چارج تفویض، میونسپل آفیسرطارق عزیزکومیونسپل آفیسرپنڈدادنخان،ڈسٹرکٹ آفیسرجہلم کاچارج تفویض،
    میونسپل آفیسروزیرآبادعمران علی کومیونسپل آفیسرسمبڑیال کااضافی چارج سونپ دیاگیا، محمدبلال کومیونسپل آفیسرپنڈی بھٹیاں اورڈسٹرکٹ آفیسرحافظ آبادکاچارج تفویض، ڈسٹرکٹ آفیسرمنڈی بہاؤالدین محمدعثمان کومیونسپل آفیسرملکوال،پھالیہ کاچارج تفویض کر دیا گیا،

    میونسپل آفیسر ساہیوال سرگودھاتوقیراقبال کومیونسپل آفیسرسلانوالی کاچارج تفویض، میونسپل آفیسرخوشاب محمدحیات کوڈسٹرکٹ آفیسرخوشاب کااضافی چارج دےدیاگیا، میونسپل آفیسربھکرمختارحسین کومیونسپل آفیسرمنکیرہ کااضافی چارج تفویض، ڈسٹرکٹ آفیسرفیصل آبادخالدمحمود کو میونسپل آفیسرچک جھمرہ کاچارج دےدیاگیا، میونسپل آفیسرفیصل آبادمحمدفاروق کومیونسپل آفیسرسمندری،تاندلیانوالہ کاچارج دےدیا، میونسپل آفیسرجھنگ محمداسلم کومیونسپل آفیسراحمدپورسیال،شورکوٹ کاچارج تفویض، ڈسٹرکٹ آفیسرپلاننگ محمدیونس کومیونسپل آفیسرٹوبہ ٹیک سنگھ کاچارج دےدیاگیا، اسسٹنٹ زونل آفیسرگلبرگ زون لاہورفریحہ امین کوزونل آفیسرسمن آبادکا چارج تفویض، میونسپل آفیسرشیخوپورہ عرفان رضاکومیونسپل آفیسرصفدرآبادکااضافی چارج دےدیاگیا،

  • ملالہ یوسف زئی بھی کشمیریوں‌ کے حق میں بول پڑیں، کہا اقوام متحدہ کشمیر میں امن کیلئے کام کرے

    ملالہ یوسف زئی بھی کشمیریوں‌ کے حق میں بول پڑیں، کہا اقوام متحدہ کشمیر میں امن کیلئے کام کرے

    پاکستان کی نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک ہفتہ میں‌ انہوں نے زیادہ وقت کشمیر میں رہنے والے مختلف لوگوں سے رابطوں‌ میں گزارا اور صحافیوں، انسانی حقوق کے وکلاء اور طلباء سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملالہ یوسف زئی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ کشمیرمیں بچوں ،جوانوں سمیت ہزاروں افراد کی گرفتاریوں پرشدید تشویش ہے، کشمیری لڑکیوں نےمجھےبتایاکہ کشمیرکی صورتحال پرکہاجاسکتاہےکہ وہاں مکمل خاموشی ہے، کشمیری لڑکیوں کاکہناتھاکہ ہمارےپاس کوئی ذریعہ نہیں ہم جان سکیں ہمارےساتھ کیاہورہاہے، انہوں نےبتایاکہ ہم بس اپنےگھروں کےباہربھارتی فوجیوں کےبوٹوں کی آوازسنتےہیں جو بہت خوفزدہ ہے، کشمیریوں کارابطہ دنیا سےمنقطع ہےاور وہ اپنی آوازدنیا تک پہنچانےسےقاصرہیں، کشمیر میں مواصلاتی نظام کےبلیک آؤٹ کی وجہ سے اس رابطے میں بہت مشکل ہوئی، کشمیرمیں رہنےاورکام کرنیوالےصحافیوں،انسانی حقوق کارکنوں اورطلبا سےبات ہوئی،


    ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انہیں کشمیر سے 4 ہزار لوگوں کو گرفتار کیے جانے کی خبروں پر تشویش ہے, مجھے ان بچوں کے بارے میں بھی تشویش ہے جنہیں جیلوں میں بند کردیا گیا ہے، ان طلبہ کیلئے بھی پریشان ہوں جو گزشتہ 40 روز سے سکولوں میں نہیں جاسکے اور ان لڑکیوں کیلئے بھی تشویش ہے جو اپنے گھر سے باہر نکلنے پر خوفزدہ ہیں، ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں قیام امن کیلئے کام کریں، کشمیری لوگوں کی آواز سنیں اور بچوں کو حفاظت کے ساتھ سکول پہنچانے میں مدد کریں، ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماکشمیریوں کی آوازسنیں اور بچوں کا دوبارہ سے اسکول جانا ممکن بنوائیں،

  • قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں پہلے روز کا کھیل مکمل

    قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں پہلے روز کا کھیل مکمل

    قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں پہلے روز کا کھیل مکمل خاص خاص باتیں پہلے دن کے میچ کیں باغی ٹی وی کی زبانی

    • سدرن پنجاب کی جانب سے سمیع اسلم اور عدنان اکمل کی سنچریاں

    • سندھ کی اوپننگ جوڑی کے درمیان 212 رنز کی شراکت

    • خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیم کے اشفاق احمد کی سنچری

    • ایونٹ کے آغاز کے موقع پر جادوگر اسپنر عبدالقادر کو خراج عقیدت

    لاہو ر:قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے میچ میں سدرن پنجاب نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شان مسعود 26 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ سدرن پنجاب کی دوسری وکٹ 50، تیسری 70 اور چوتھی 74 رنز پر گری۔ تاہم اوپنر سمیع اسلم کی دوسرے اینڈ سے مزاحمت جاری رہی۔ سمیع اسلم نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں عدنان اکمل کے ساتھ مل کر 217 رنز جوڑے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آج پہلے دن کے اختتام پر سمیع اسلم نے 19 چوکوں کی مدد سے 151اور عدنان اکمل نے 14 چوکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے ۔ دونوں کھلاڑی میچ کے دوسرے روز سدرن پنجاب کی جانب سے 291 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ سے کھیل کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ شان مسعود 12، عمران رفیق 5، صہیب مقصود 6 اور عمر صدیق 4 اسکور بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سنٹرل پنجاب کی جانب سے وقاص مقصود نے 3 اور حسن علی نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں نو ٹاس قانون کا استعمال کیا گیا۔ بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس کیے بغیر بطور مہمان ٹیم پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ سندھ کی اوپننگ جوڑی نے سست رفتار بیٹنگ سے اننگ کا آغاز کیا تاہم خرم منظور 105رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ عابد علی 120رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 212رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سعد علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق اور عابد علی سندھ کی جانب سے کل اننگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلے روز کے اختتام پر سندھ کا اسکور237 رنز رہا اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

    ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ میں ناردرن کرکٹ ٹیم نے بطور مہمان ٹیم ٹاس کرنے کی بجائے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگ کا آغاز کیا۔ فخرزمان نے 33 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

    ذرائع کے مطابق اشفاق احمد اور افتخار احمد کے درمیان 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اشفاق احمد نے 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد 35رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے میچ کے دوسرے روز کپتان محمد رضوان 84 اور عادل امین 49 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔ ناردرن کی جانب سے عماد وسیم، صدف حسین اور موسیٰ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    قائداعظم ٹرافی کے آغاز کے موقع پر لیجنڈری کرکٹر عبدالقادر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تینوں سنٹرز پر میچ سے قبل جادوگر اسپنر کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ سوگ میں تمام کھلاڑیوں نے سیاہ رنگ کی پٹیاں پہن رکھی تھیں۔

  • قائداعظم ٹرافی: خیبر پختونخوا کے اشفاق احمد کی شاندار سینچری

    قائداعظم ٹرافی: خیبر پختونخوا کے اشفاق احمد کی شاندار سینچری

    ناردرن اور خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ میچ میں ناردرن کرکٹ ٹیم نے بطور مہمان ٹیم ٹاس کرنے کی بجائے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ میزبان ٹیم نے دن کے اختتام تک 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 343 رنز بنائے۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اننگ کا آغاز کیا۔ فخرزمان نے 33 رنز بنائے جبکہ صاحبزادہ فرحان 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جس کے بعد اشفاق احمد اور افتخار احمد کے درمیان 117 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اشفاق احمد نے 106 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔ ان کی اننگ میں 14 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ مڈل آرڈر بیٹسمین افتخار احمد 35رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے۔ خیبرپختوانخوا کی جانب سے میچ کے دوسرے روز کپتان محمد رضوان 84 اور عادل امین 49 رنز سے اپنی اننگز کا آغاز کریں گے۔ ناردرن کی جانب سے عماد وسیم، صدف حسین اور موسیٰ خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

  • پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی کے مسائل کا حل ناگزیر ہے ،مصطفیٰ‌کمال کا عمران خان کو مشورہ

    پاکستان کی ترقی کے لیے کراچی کے مسائل کا حل ناگزیر ہے ،مصطفیٰ‌کمال کا عمران خان کو مشورہ

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے عوامی مسائل کا حل ناگزیر ہے۔ جو مضبوط بلدیاتی حکومتوں کے قیام کے بغیر ناممکن ہے۔ اس لیے اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنے کے بجائے اس میں مزید ترمیم کی ضرورت ہے۔ جو اختیارات وفاق سے صوبوں کو ملے ہیں انہیں مزید نچلی سطح تک منتقل کرنا ہوگا۔

    اک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئین میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے پورے باب موجود ہیں جن میں انکے اختیارات، وسائل اور کام کا دائرہ کار طے کیا گیا ہے بالکل اسی طرح بلدیاتی حکومتوں کے حوالے سے بھی ایک باب ہونا چاہیے تاکہ بلدیاتی حکومتوں کا قیام خود بخود عمل میں آئے جیسے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا قیام عمل میں آتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی کے دورے کے دوران مختلف مقامات پر پارٹی ذمے داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    اک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر مختلف ٹاؤن کمیٹی کے ذمے داران سے علاقے کے مسائل سنے اور پی ایس پی میں شمولیت اختیار کرنے والے نئے کارکنان سے ملاقات کی۔ سید مصطفیٰ کمال نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ کے بعد پی ایف سی ایوارڈ جاری نہیں کیا جاتا جسے آئین میں ایک دوسرے سے مشروط ہونا چاہیے۔ ملک کے تمام بڑے شہروں کے مسائل کا واحد حل یہی ہے جو ممالک ترقی یافتہ ہیں انہوں نے برسوں پہلے یہ تمام اصلاحات کر لی تھیں۔ بالخصوص کراچی اور دیگر بڑے شہروں کی عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے اور ایک لاوا پک رہا ہے۔

    اک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آرٹیکل 149 اے کے بجائے وفاقی وزیر فروغ نسیم کو چاہیے وہ میڈیا کی موجودگی میں وزیراعظم عمران خان کو لے کر وزیر اعلیٰ سندھ کے پاس آئیں اور کراچی کا مقدمہ لڑیں تاکہ کراچی کی عوام بھی وفاقی حکومت کے ساتھ کھڑی ہو بغیر بات چیت کے آرٹیکل 149 اے کے نفاذ سے پیپلز پارٹی کو سندھ کارڈ کھیلنے اور لسانیت کی آگ بھڑکانے کا موقع مل جائے گا جسے پچھلے 3 سالوں کی انتھک محنت سے پی ایس پی کی قیادت اور کارکنوں نے بجھا دیا تھا۔

  • قائد اعظم ٹرافی: سندھ کی اوپننگ جوڑی کے درمیان 212 رنز کی شراکت

    قائد اعظم ٹرافی: سندھ کی اوپننگ جوڑی کے درمیان 212 رنز کی شراکت

    یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں کھیلے جانے والے میچ میں نو ٹاس قانون کا استعمال کیا گیا۔ بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل نے ٹاس کیے بغیر بطور مہمان ٹیم پہلے فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔ سندھ کی اوپننگ جوڑی نے سست رفتار بیٹنگ سے اننگ کا آغاز کیا تاہم خرم منظور 105رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ عابد علی 120رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 212رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ سعد علی 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اسد شفیق اور عابد علی سندھ کی جانب سے کل اننگ کا دوبارہ آغاز کریں گے۔ بلوچستان کی جانب سے یاسر شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ پہلے روز کے اختتام پر سندھ کا اسکور237 رنز رہا اور اس کے 2 کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔