Baaghi TV

Author: +9251

  • کشمیری سیاستدان شاہ فیصل نے اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف درخواست واپس لے لی

    کشمیری سیاستدان شاہ فیصل نے اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف درخواست واپس لے لی

    کشمیری سیاستدان ، شاہ فیصل نے کہا ہے کہ سینکڑوں کشمیریوں کو مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے اور ان کے پاس کوئی قانونی مدد نہیں ہے۔

    شاہ فیصل نے اپنی حراست کو چیلنج کرنے والی درخواست واپس لینے کی اجازت طلب کرتے ہوئے ، ایک حلف نامے کے ذریعے دہلی ہائی کورٹ کو بتایا کہ وہ اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف درخواست پر عملدرآمد نہیں چاہتے کیوں کہ بیشتر کشمیری نظربندوں کے پاس قانونی مدد کا کوئی ذریعہ نہیں ہے۔ .

    بھارتی حکومت کی طرف سے پیش ہونے والے ٹشر مہتا نے ، جسٹس منموہن اور سنگیتا دھینگرا سہگل کے بنچ کو بتایا کہ انہوں نے فیصل کی اہلیہ کی جانب سے درخواست واپس لینے کے لئے دائر حلف نامے کے مندرجات کو تسلیم نہیں کیا۔ فیصل کی اہلیہ کے حلف نامہ داخل کرنے کے بعد ہائی کورٹ نے فیصل کو اس کی درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔

    فیصل کی اہلیہ نے ہائیکورٹ کو بتایا کہ حال ہی میں وہ فیصل سے حراست میں ملیں اور انہیں درخواست واپس لینے کے لئے ہدایات موصول ہوئی جس کے تحت حراست میں رکھے ہوئے کسی فرد کو عدالت کے روبرو لایا جانا ضروری ہے۔

    فیصل کی اہلیہ نے کہا کہ 10 ستمبر کو ، میں (بیوی) نے سری نگر کے حراستی مرکز میں درخواست گزار (فیصل) سے ملاقات کی جہاں اسے نظربند کیا گیا ہے۔ اس ملاقات میں ، مجھے درخواست گزار کی طرف سے موجودہ درخواست واپس لینے کے لئے واضح زبانی ہدایات موصول ہوئی ہیں۔

    اہلیہ کے بقول درخواست گزار نے مجھے بتایا کہ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ سینکڑوں دیگر کشمیریوں کوغیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا ہے اور انہیں ابھی تک رہا نہیں کیا گیا ہے ، اس حقیقت سے بخوبی واقف ہونے کی وجہ سے کہ ان میں سے زیادہ تر حراست میں ہیں اور ان کے پاس کوئی قانونی مدد نہیں۔ وہ اب اپنی غیر قانونی نظربندی کے خلاف قانونی طور پر موجودہ درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتے۔ لہذا اس عدالت سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ درخواست دہندہ کو موجودہ درخواست کو واپس لینے کی اجازت دیں۔

    یاد رہے کہ شاہ فیصل کے پیروکار کی طرف سے اس کی رہائی کے لئے درخواست دائر کی گئی تھی۔ درخواست میں کہا گیا تھا کہ سابق بیوروکریٹ کو 14 اگست کو دہلی ہوائی اڈے پر غیر قانونی طور پر حراست میں لیا گیا تھا اور انہیں سری نگر واپس لے جایا گیا تھا ، جہاں انہیں نظربند رکھا گیا ہے۔

  • 5 خواتین سمیت 100سےزائد انسانی اسمگلراشتہاری قرار،ریڈبک میں شامل،انتہائی مطلوب،ایف آئی اے نے وارننگ دے دی

    5 خواتین سمیت 100سےزائد انسانی اسمگلراشتہاری قرار،ریڈبک میں شامل،انتہائی مطلوب،ایف آئی اے نے وارننگ دے دی

    اسلام آباد :انسانوں کی اسمگلنگ میں ملوث کرداروں کو بے نقاب کردیا گیا ، اطلاعات کے مطابق آج ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث اشتہاریوں کی ریڈ بک جاری کردی ہے۔ ریڈ بک میں ملک بھر سے سو افراد کو انتہائی مطلوب اور اشتہاری قرار دیا گیا ہے۔ انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی فہرست میں 5 خواتین بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کےمطابق ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں کہا گیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت میں گذشتہ سال کے 28 جبکہ رواں سال 3 انسانی اسمگلرز کا اضافہ ہوا۔ پنجاب میں کل 43 افراد انسانی اسمگلنگ میں اشتہاری ہیں، جن میں 2018ء کے 39 جبکہ 4 افراد رواں سال شامل کیے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث بہت خطرناک مافیا کا انکشاف ہوا ہے. ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ ریڈ بک میں سندھ کے 12، بلوچستان کے دو انسانی اسمگلر شامل ہیں۔ 2018ء کے 93 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز میں سے ایک سال کے دوران صرف 19 کو گرفتار کیا گیا

  • اگست کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت میں 41 فیصد کمی

    اگست کے مہینے میں گاڑیوں کی فروخت میں 41 فیصد کمی

    کراچی: آٹو موبائل سیکٹر میں اگست کے مہینے میں 41 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بنیادی وجہ روپے کی قدر کی گراوٹ، افراط زر کی بڑھتی ہوئی شرخ اور بڑی عید کی چھٹیاں اور قربانی کے اخراجات کو بتایا گیا ہے ،
    تفصیلات کے مطابق پچھلے سال اگست میں فروخت ہونے والی نئی گاڑیوں کی تعداد 17662 تھی جبکہ اس مالی سال کے اگست میں فروخت ہونے والی گاڑیوں کی تعداد 10496 بتائی گئی ہے جو کہ ایک ریکارڈ کمی ہے ،

  • لودہراں : یکجہتی کشمیر کے حوالے سے طلبہ کا جوش و خروش

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اسٹوڈنٹس کشمیر کمیٹی کے زیراہتمام کشمیر بنے گا پاکستان ریلی بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت

    تفصیلات کے مطابق آج نماز جمعہ سے پہلے لودہراں اسٹوڈنٹس کشمیر کمیٹی کے طلبہ نے پرائیویٹ سکولز کے طلبہ کے ہمراہ ایک بڑی ریلی نکالی جس میں طلبہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی

    ریلی میں شریک طلبہ نے کشمیری پرچم اٹھا رکھے تھے اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تحریر پلے کارڈز ہاتھوں میں تھام رکھے تھے

    طلبہ شرکاء ریلی نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیریوں کے حق میں نعرے بازی کی

  • عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    عثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ

    لاہور :  وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعلیٰ آج سہ پہر بغیر پروٹوکول علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ وزیراعلیٰ نے لاہورائیرپورٹ پر مسافروں سے مصافحہ بھی کیااوربعدازاں عمان ایئرلائن کے ذریعے لاہور سے روانہ ہوگئے۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار مدینہ دو روز قیام کریں گے اوراس دوران روضہ رسول ؐپر حاضری کا شرف حاصل کریں گے اورنوافل بھی ادا کریں گے۔وزیراعلیٰ روضہ رسولؐ پرسلام پیش کرنے کے بعد ملک کی ترقی و خوشحالی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے بھی خصوصی دعا کریں گے۔

  • نجی سکولوں کی من مانیاں ختم ، سپریم کورٹ نے فیسوں میں اضافہ کالعدم قرار دے دیا

    نجی سکولوں کی من مانیاں ختم ، سپریم کورٹ نے فیسوں میں اضافہ کالعدم قرار دے دیا

    اسلام آباد : جب نجی سکولوں سے کہہ دیاگیا تھا کہ وہ زائد فیسیں نہیں لیں گے تو پھر وہ باز کیوں نہیں
    ارہے ، نجی سکولوں کی من مانیاں نہیں چلنے دیں گے ، اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ نے جنوری 2017 کے بعد سے نجی سکولوں کی فیسوں میں اضافہ کالعدم قرار دیدیا

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 69 صفحات پرمشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا جس کے تفصیلی فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ سکولز نے 2017 سے خلاف قانون فیس میں بہت زیادہ اضافہ کیا۔

    اس حکم کے تحت جنوری2017 تک منجمد کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہے کہ پرائیویٹ سکولزکی فیس وہی ہوگی جوجنوری2017 میں تھی، فیسوں میں کی گئی 20 فیصد کمی والدین سے ریکور نہیں کی جائے گی، عدالت نے پرائیویٹ سکولز کو قانون کے مطابق فیسوں کا دوبارہ تعین کرنے کابھی حکم دیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نجی سکولوں کی من مانیوں کے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی میں کہا گیا ہے کہ فیس کی ری کی کولیشن کی نگرانی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کرے گی، متعلقہ اتھارٹی کی منظور شدہ فیس ہی والدین سے لی جاسکے گی، ریگولیٹرز سکولوں کی جانب سے وصول کی جانے والی فیس کی نگرانی کریں۔

  • تین طلاق قانون: بھارتی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    تین طلاق قانون: بھارتی سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر

    تین طلاق قانون کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کی گئی ہے۔
    بھارت، تین طلاق بل قانون بن گیا

    بھارتی میڈیا کے مطابق مسلم ایڈووکیٹ ایسو سی ایشن آف تامل ناڈو نے سپریم کورٹ میں تین طلاق کو جرم تصور کرنے کے خلاف آواز اٹھائی ہے اور اس قانون کو چیلنج کیا ہے۔

    بھارتی سپریم کورٹ نے اس درخواست پر مودی حکومت کو نوٹس جاری کر کے معاملے کو دوسری درخواستوں کے ساتھ نتھی کر دیا ہے۔

    واضح رہے کہ تین طلاق بل 25 جولائی کو لوک سبھا میں اور 30 جولائی کو راجیہ سبھا میں منظور ہوا تھا۔
    بیک وقت 3 طلاقوں پر پابندی کا متنازع بل بھارتی پارلیمنٹ نے منظوری کرلیا

    یاد رہے کہ تین طلاق بل میں تین طلاق کی روایت کو ختم اورغیرقانونی اعلان کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں مرد کو تین سال کی قید کی سزا اورجرمانے کے ساتھ مجرمانہ جرم تسلیم کیا گیا ہے۔تین طلاق بل میں اس شادی شدہ خاتون اوران کے بچوں کوالاونس دینے کی سہولت ہے۔

  • انڈیا میں دو مینڈکوں کی طلاق کیوں کروائی گئی ؟

    انڈیا میں دو مینڈکوں کی طلاق کیوں کروائی گئی ؟

    پاکستان کے پڑوس ملک بھارت سے بت پرستی کے عجیب و غریب واقعات کی خبریں اکثر اوقات آتی رہتی ہیں ، جن میں ایسے واقعات بھی شامل ہوتے ہیں جو کہ انسانی عقل ماننے سے انکار کر دیتی ہے ، اسی طرح کا ایک واقع بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہوا ہے جہاں دو مینڈکوں کی طلاق کروا دی گئی جن کی شادی دو ماہ پہلے ہوئی تھی،
    تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں آج سے دو ماہ پہلے بارشیں نہ ہونے کے سبب شدید قحط کی صورتحال برپا تھی،جس سے چھٹکارا پانے کیلئے دو مینڈکوں کی شادی کروا دی گئی، یہ عمل ہندو مذہب کے بارشوں کے خدا اندرا کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا تھا ، لیکن بھوپال کی حالیہ صورتحال ایسی ہے کہ شدید بارشوں سے جل تھل ایک ہو گیا ہے اور اب بارشوں سے چھٹکارا پانے کیلئے ہندو پنڈتوں نے ان دونوں مینڈکوں کی طلاق کروا دی گئی

  • چینی نائب صدر کی ملائیشین وزیرخارجہ سے ملاقات

    چینی نائب صدر کی ملائیشین وزیرخارجہ سے ملاقات

    چینی نائب صدر وانگ قیشان نے ملائشیا کے وزیر خارجہ سیف الدین عبد اللہ سے ملاقات کی۔
    چینی نائب صدر کی گورنر پنجاب سے ملاقات، سی پیک اوردیگر اہم امور پر گفتگو
    چینی نائب صدر وانگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دوطرفہ جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی وجہ سے دونوں ممالک کی عوام نے فوائد حاصل کیے ہیں۔ کسی بھی قوم کو خوشحالی کے حصول کے لیے ، اسے ایک طویل اور مشکل عمل سے گزرنا ہوتا ہے ۔

    وانگ نے دنیا میں مواقع سے فائدہ اٹھانے اورآج کے چیلنجوں پر قابو پانے کے لئے وژن اور خیالات پر زور دیا۔

    سیف الدین نے کہا کہ ملائیشیا چین کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کو بہت اہمیت دیتا ہے ۔ ملائشیا تجارتی جنگوں کی مخالفت کرتا ہے اور چین کے ساتھ معیشت ، تجارت ، اور عوام سے تبادلہ خیال میں تعاون بڑھائے گا۔

    سیف الدین نے مزید کہا کہ ملائیشیا نے آسیان چین تعلقات کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کرنے کا خواہاں ہے۔

    واضح رہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی سی) سنٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے ممبر اور سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے دفتر برائے امور خارجہ کے ڈائریکٹر یانگ جیاچی اور چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی سیف الدین سے ملاقات کی۔

  • وہاڑی : خواتین پر تشدد کی روک تھام کیلئے اقدامات کا فیصلہ

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات کی روک تھام اوران کی دادرسی کیلئے حکومتی سطح پر کیے جانیوالے اقدامات قابل ستائش ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے ویمن پروٹیکشن اتھارٹی پنجاب کی چئیرپرسن کنیز فاطمہ چدھڑ سے میٹنگ کے دوران کیا.

    تفصیلات کے مطابق چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کنیز فاطمہ چدھڑ نے ضلع وہاڑی کا دورہ کیا اور اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمودنے وہاڑی میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کے بارے میں بریفنگ بھی دی جبکہ میٹنگ کے دوران میں خواتین پر تشدد کی روک تھام اوران کے تحفظ کیلئے کیے جانیوالے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا.

    کنیز فاطمہ نے میٹنگ کے دوران کہا کہ ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کا ادارہ تشدد کا شکار خواتین کی دادرسی اورانہیں تحفظ فراہم کرنے کیلئے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے اوراس ادارے کوخواتین پر تشدد کی روک تھام اورتشدد کا شکار خواتین کی دادرسی کیلئے مزید موثر انداز میں کام کرنےکے لئے عوام میں شعور اورآگاہی کیلئے بھر پورمہم بھی چلائی جا رہی ہے.

    جبکہ ڈی پی او وہاڑی نے کہا کہ وہاڑی میں عورتوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں پر ضلع وہاڑی کے تمام تھانہ سے عورتوں مسائل کو حل کرنے کے لئے ایک ہی چھت کے نیچے تمام سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں. میٹنگ کے دوران ضلع وہاڑی کی سماجی رہنما نوشین ملک اور عظمی سلیم بھی موجود تھیں