Baaghi TV

Author: +9251

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے پاس ہی رہے گی: پی سی بی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کے پاس ہی رہے گی: پی سی بی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی قیادت سرفراز احمد کے پاس پہ رہے گی ، بابراعظم قومی ٹیم کے نائب کپتان ہونگے، پی سی بی نے سرفراز احمد کی قیادت کا اعلان بروز جمعہ پریس ریلیز کے زریعے کیا ،
    تفصیلات کیمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکا سے شیڈول ہوم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے کپتان اور نائب کپتان کا اعلان کر دیا ، سرفراز احمد کو پی سی بی نے 2016 میں ٹی ٹوئنٹی کی قیادت سونپی تھی اور پھر 2017 میں ون ڈے اور ٹیسٹ کی قیادت بھی سرفراز کو دے دی گئی، سرفراز کی قیادت میں پاکستان نے اب تک 13 ٹیسٹ، 48 ون ڈے اور 34 ٹی ٹوئنٹی انڑنیشنل کھیلے ہیں جن میں سے 4 ٹیسٹ، 26 ون ڈے اور 29 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ ٹیم نے جیتے ہیں
    تمام تقرریوں کا فیصلہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی کی منظوری کے بعد کیا گیا ، جس میں چیف سلیکٹر و ہیڈ کوچ مصباح الحق اور پی سی بی کی کرکٹ کمیٹی کی تجویزات پر غور کرکے فیصلہ کیا گیا ،

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نے  خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ چیمپئن شپ کے شیڈول کا اعلان کردیا

    لاہور : پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹ چیمپئن شپ 19-2020 کا اعلان کردیا ، پی سی بی کے شیڈول کے مطابق یہ چیمپئن شپ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور میں ہوگی

    باغی ٹی وی کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹراینگولر ایک روزہ خواتین کا شیڈول جاری کرتے ہوئے تمام تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے،

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ چیمپئن شپ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی اور اس ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی

    کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق اس چیمپئن شپ کے بعد پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہےاس کے بعد پاکستان اے خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ کپ میں شرکت کرے گی

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ آئندہ سال جنوری میں ہوگی ، جس میں ملک بھر سے خواتین کرکٹ ٹیمیں شرکتی کریں گی

  • ہمت ہے تو مودی سری نگر میں کشمیریوں سے خطاب کرکے دکھائے ، شاہ محمود قریشی نے چیلنچ کردیا

    ہمت ہے تو مودی سری نگر میں کشمیریوں سے خطاب کرکے دکھائے ، شاہ محمود قریشی نے چیلنچ کردیا

    مظفر آباد: ہمت ہے تو مودی سرینگر میں کشمیریوں سے خطاب کر کے دکھائے۔مظفر آباد میں کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی تم نے کشمیریوں کو پابند سلاسل کر دیا ہے جبکہ آزاد کشمیرمیں کوئی سیاسی قیدی نہیں ہے۔

    مظفر آباد میں کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کے جلسے کے دوران شاہ محمود قریشی نے نریندر مودی سے استفسار کیا کہ کس قانون کے تحت مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو پابند سلاسل کیا ہے ؟ دنیا یہ سوال کرتی ہے کہ کشمیریوں کو کیوں اپنا مؤقف پیش کرنے نہیں دیا جا رہا۔

    شاہ محمود قریشی نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مودی یاد رکھ آزاد کشمیر میں ٹی وی چل رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں نہیں۔ آزاد کشمیر میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس چل رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر میں کیوں بند ہے ؟ آزاد کشمیر کے لوگ آزادی سے نقل و حرکت کر رہے ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں آزاد سلب ہے۔

  • طالب علموں کو سگریٹ کی فراہمی نہ رک سکی ، حکومت بے بس یا طالب علموں سے محبت

    طالب علموں کو سگریٹ کی فراہمی نہ رک سکی ، حکومت بے بس یا طالب علموں سے محبت

    وزیراعلیٰ کی نگری میں طالب علموں میں سگریٹ نوشی کا رجحان بڑھنے لگا، حکومت کم عمر بچوں کو سگریٹ کی فروخت پر پابندی پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہو گئی۔

    لاہور کی دوکانوں سے سیگریٹ باآسانیخرید لیتے ہیں جو کہ اپنے ہم عمر بچوں کے ساتھ کش لگاتے ہوئے بھول جاتے ہیں کہ سگریٹ نوشی زہر قاتل ہے، دوسری طرف مبصرین کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں‌آرہی کہ حکومت کنٹرول کرنے میں ناکام رہی یا طالب علموں سے محبت ہے کہ وہ ان کو روک نہیں سکتی

    یاد ہے کہ پاکستان میں 18 سال سے کم عمر بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے، تاہم پابندی پر عملدرآمد نہ ہونا انتظامیہ کی رٹ پر سوالیہ نشان ہے، والدین کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ بچے کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں

  • مقبوضہ کشمیر، مسلسل چھٹے ہفتے نمازجمعہ ادا نہ ہو سکی

    مقبوضہ کشمیر، مسلسل چھٹے ہفتے نمازجمعہ ادا نہ ہو سکی

    مقبوضہ کشمیر میں ، قابض حکام نے آج مسلسل چھٹے ہفتہ کو سری نگر کی تاریخی جامع مسجد اور دیگر اہم مساجد میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا۔

    واضح رہے کہ قابض حکام نے 5اگست سے جامع مسجد اور علاقے کی دیگر اہم مساجد میں نماز جمعہ کی اجازت نہیں دی ہے۔ 5اگست کو مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو نافذ کر رکھا ہے۔
    دریں اثنا ، بھارتی حکومت کی جانب سے نافذ کرفیو ، پابندیوں اور انٹرنیٹ، موبائل سروس کی بندش کی وجہ سے ، آج مسلسل 40 ویں دن معمولات زندگی متاثر رہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری کرفیو اور دیگر پابندیوں کوتوڑتے ہوئے سری نگر ، بارہمولہ ، بانڈی پورہ ، کپواڑہ ، پلوامہ ، شوپیاں ، اسلام آباد اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر نکل آئے اور مودی حکومت اور بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہرے کیے۔ انہوں نے بھارت مخالف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

  • گوجرانوالہ میں خواتین یکجہتی کشمیر کے لیے شاندار ریلی

    گوجرانوالہ: (باغی سپیشل ) مقبوضہ کشمیر پر انڈین جابرانہ قبضے کی خلاف خواتین کی ریلی۔
    گوجرانوالہ میں کشمیر وومین فورم کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر خواتین ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی شیخوپورہ بس سٹاپ سے شروع ہوئی جو کہ شیرانوالہ تک گئی شیرانوالہ باغ پہنچ کر جلسہ کا اہتمام کیا گیا ۔ جہاں پر کشمیر وومین فورم کے خواتین نے خطابات کیے ۔ یکجہتی کشمیر ریلی میں شہر بھر اور گوجرانوالہ کے دیہاتی علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں خواتین شرکت کی ۔ خواتین قافلوں کی شکل میں چاند گاڑیوں ، کاروں ، بسوں پر ریلی میں شریک ہوئی ۔ ریلی میں مختلف طبقہ کی خواتین ، بچوں کالجوں اور یونیورسٹیوں کی طالبات نے شرکت کی۔ ریلی کی شرکاء خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے تھام رکھے اور ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان ، ہم کیا چاہتے آزادی ، کشمیر سے ہمارا رشتہ کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگاتی تھیں ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواتین مقررین نے کہا کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بہنوں کے ساتھ ہیں اور آخری دم تک ان کا ساتھ دیتیں رہیں گی ۔ ہم انڈیا کے ظالمانہ اور جابرانہ قبضے سے کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں ، کشمیریوں کی آزادی تک ہم ان کے ساتھ ہیں ۔

  • سرگودہا کی ترقی میں اہم نام ،رانا منور غوث خاں

    سرگودہا کی ترقی میں اہم نام ،رانا منور غوث خاں

    آج کی سیاسی شخصیت
    رانا منور غوث خاں
    والد رانا غوث خاں (سابق ایم پی اے )
    تاریخ پیدائش 1 اپریل 1972 چک نمبر 120 جنوبی سلانوالی سرگودھا
    گورنمنٹ کالج سرگودھا 1991
    سیاست کا آغاز پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے شروع کیا

    2008 میں پہلی دفعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے میدان میں اترے پی پی 36 سرگودھا سے
    33221 ووٹ حاصل کئے مد مقابل امید وار فیصل فاروق گھمن امیدوار مسلم لیگ ق کو ھرا کر کامیابی حاصل کی
    2013 میں پاکستان پیپلز پارٹی کو خیر آباد کہہ کر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی
    2013 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے میدان میں اترے پی پی 36 سرگودھا اور کامیابی حاصل کی
    2018 میں پھر مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے میدان میں اترے پی پی 79 سرگودھا سے اور کامیابی حاصل کی
    اسی حلقے سے ان کے والد محترم رانا غوث صاحب کامیاب ھوتے رھے ہیں
    رانا منور غوث خاں صاحب اسی حلقے سے 3 دفعہ کامیاب ھوے
    یہاں پر سب سے زیادہ ووٹ راجپوت برادری کا ھے ارائیں برادری گجر برادری کا ووٹ بینک ھے

  • ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑااعلان کردیا، کنٹریکٹ اساتذہ کی موجیں

    ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے بڑااعلان کردیا، کنٹریکٹ اساتذہ کی موجیں

    لاہور : ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے کنٹریکٹ اساتذہ کو خوش کردیا ، اطلاعات کے مطابق تین سالہ کنٹریکٹ کا دورانیہ مکمل کرنے والے اساتذہ کو ریگولر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ، نئے نوٹیفکیشن میں مدت ملازمت 3 سال ہونے پر اساتذہ کو اپنے سروس کا ریکارڈ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے

    پنجاب میں اس سے قبل کنٹریکٹ اساتذہ کو ریگولر ہونے کے لیے 4 سال سروس کا دورانیہ مکمل کرنا ضروری ہوتا تھا، وزیر اعلیٰ پنجاب نے مدت کم کر کے 3 سال کردی ہے، اس سہولت سے پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو فائدہ ہوگا۔زونل ہیڈز متعلقہ اساتذہ کی فائلیں 2 دن کے اندر ڈی ای اوز کے پاس جمع کرائیں گے۔

  • فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ریڈ بال کرکٹ سے وقفہ لینے کی وضاخت دے دی

    فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ریڈ بال کرکٹ سے وقفہ لینے کی وضاخت دے دی

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ریڈ بال کرکٹ سے غیر معینیہ مدت کا وقفہ لینے کے بعد پریس کانفرنس کی اور اس وقفے کی وجوہات کو بتا دیا ،وہاب ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ میرے طویل دورانیے کی کرکٹ میں آرام کے حوالے سے پی سی بی نے پریس ریلیز کی، میں اپنی فیملی اور کرکٹ بورڈ کا بھرپور تعاون کرنے پر شکر گذار ہوں ۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے ریڈ بال کرکٹ میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ مجھے وقفہ لینا چاہیے ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کرکٹ میں میری کارکردگی اچھی ہے ۔ میں وائٹ بال کرکٹ میں اپنی کارکردگی اور فٹنس کا جائزہ لوں گا تو ٹیسٹ کرکٹ کے حوالے سے فیصلہ کروں گا ۔
    میں نے اپنی باڈی پر ورک لوڈ کا جائزہ لے رہا ہوں اس کے بعد فیصلہ کروں گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ میں کافی عرصے اس حوالے سے سوچ رہا تھا۔ میں گذشتہ کچھ عرصے سے میں ریڈ بال کرکٹ بہت کم کھیلا ہوں، مجھ میں اور باقی کرکٹرز میں فرق ہے میری عمر 30 سال سے زائد ہے ۔ یہ فیصلہ کرنے سے پہلے میں نےپی سی بی کے ساتھ مشاورت کی ۔

  • شہباز گل اور عون چوہدری کی چھٹی ، اسد کھوکھروزیر بن گئے ، آصف محمود کی قسمت جاگ اٹھی

    شہباز گل اور عون چوہدری کی چھٹی ، اسد کھوکھروزیر بن گئے ، آصف محمود کی قسمت جاگ اٹھی

    لاہور : درویش وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اپنی ناکامی وزراء کے کھاتے میں ڈال دی ، پنجاب کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر قابو پانے میں ناکامی پر خود استعفیٰ دینے کی بجائے دوسروں کو قربانی کا بکرا بنا دیاگیا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت میں تبدیلیاں شروع ہوگئیں ، ملک اسد کھوکھر نے حلف اٹھا لیا ہے

    ذرائع کے مطابق کابینہ میں‌ ملک اسد کھوکھر کی دبنگ انٹری جبکہ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل اور مشیر وزیر اعلی پنجاب عون چودھری ایوان اقتدار سے آؤٹ ہو گئے۔ سابق رکن اسمبلی آصف محمود کو مشیر وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا گیا، آصف محمود کا تعلق پنڈی سے ہے،

    پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز گل نے استعفیٰ دیا نہیں بلکہ ان سے استعفیٰ لیا گیا، شہباز گل پر حکومتی معاملات پر حد سےزیادہ مداخلت کی شکایات تھیں ، جبکہ جماعت کے اندر بھی ان کی مخالفت ان کے استعفی کی وجہ بنی۔