Baaghi TV

Author: +9251

  • پی سی بی نے سال 2019-20 کیلئے ویمن کرکٹ کے ڈومیسٹک شیڈول کا اعلان کر دیا

    پی سی بی نے سال 2019-20 کیلئے ویمن کرکٹ کے ڈومیسٹک شیڈول کا اعلان کر دیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ کے ڈومسیٹک سیزن 2019-20 کا اعلان کردیا ، سیزن کا آغاز قومی ٹرائینگولر ایک روزہ خواتین کرکٹ چیمپئن شپ سے ہوگا، چیمپئن شپ 17 سے 26 ستمبر تک لاہور جمخانہ کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلی جائے گی،ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی،
    پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کو آئندہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز کھیلنی ہے،پاکستان اے خواتین کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ اے سی سی ایمرجنگ کپ میں شرکت کرے گی، قومی ٹرائینگولر ٹی ٹونٹی خواتین چیمپئن شپ آئندہ سال جنوری میں ہوگی

  • بستی ملوک نئے پاکستان میں پولیس کا سرعام تشدد

    بستی ملوک نئے پاکستان میں پولیس کا سرعام تشدد

    وردی بدلی پولیس کا رویہ نہ بدلہ
    نئے پاکستان میں پولیس سرعام تشدد کرتے ہوئے۔
    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ جلہ ارائیں کےتھانیدار کی بدمعاشی عروج پر چوری کے شبے میں غریب شخص کو پکڑ کر مدعی کے ڈیرے پر لے جا کر سینکڑوں افراد کی موجودگی میں تشدد۔جبکہ پولیس اہلکار مختار سادہ لباس میں ملزم کو ہتھکڑیاں لگائے کھڑا ہے اور ملزم کو تھانے لےجانے کی بجائے ڈیرے پر ہی اپنا تھانہ لگا لیا اہلیان علاقہ نے وزیراعظم پاکستان۔وزیراعلی پنجاب۔آئی جی پنجاب سے تھانہ جلہ ارائیں پولیس کی پولیس گردی کے خلاف نوٹس لینے اور پولیس اہلکار کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • پاکستان بھر میں خواتین یکجہتی  کشمیر کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں

    پاکستان بھر میں خواتین یکجہتی کشمیر کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں

    پاکستنان کے بڑے شہروں میں خواتین کے کشمیریوں کے حق میں مظاہرے ہورہے ہیں..لاہرر ،کراچی ، فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور دیگر شہریوں میں ماؤں ،بہنوں ، بیٹیوں نے گرمی اور موسم کی شدت کے باوجود احتجاج کیا اور کشمیری بھائیوں‌کےحق میں مظاہرے کیے.
    یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج پاکستان بھر میں تیسرا جمعہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منا یا جارہا ہے.. اس سلسلے میں پورے ملک میں جگہ جگہ .شہر شہر ، نگر نگر ، چوکو ں چوراہوں میں‌ پاکستانی بچے جوان ، خواتین ور بوڑھے شریک ہوئے ہیں.اس موقع میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہمقبوضہ کشمیر میں40روز سے کرفیو نافذ ہے, کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں, آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں,عوام کو خوراک اور ادویات فراہم کی جائے, اقوام متحدہ کشمیر میں ہو رہے بھارتی مظالم پر نوٹس لیں۔ بھارت نے جموں کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔

  • بستی ملوک موجودہ دور میں  ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی بہت اہم ہے  ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کا طلبہ سے خطاب

    بستی ملوک موجودہ دور میں ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی بہت اہم ہے ڈی ایس پی موٹر وے پولیس کا طلبہ سے خطاب

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )موجودہ دور میں ہرشخص کو ٹریفک کے قوانین کے بارے میں آگاہی انتہائی اہم ہے۔ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق تفصیل کے مطابق موٹروے پولیس بیٹ نمبر19بستی ملوک کے ڈی ایس پی موٹروے ملک احسان الحق،ایڈمن افیسر اللہ بخش بھٹی ودیگر افیسران نے نجی تعلیمی ادارے بوسٹن سکول وکالج میں روڈ سیفٹی بریفینگ مہم شروع کی جس میں طلباء وطالبات اور اساتذہ کو روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفینگ دی گئی ایڈمن اللہ بخش بھٹی نے دوران بریفینگ کہا کہ آج کے جدید دور میں ٹریفک کے قوانین کے بارے میں ہر شہری کو آگاہی ہوناضروری ہے ٹریفک قوانین کو جانتے ہوئے ہم اپنے ساتھ دوسروں کی زندگیوں کو بھی حادثات سے محفوظ رکھنے میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • سنسنی خیز قائداعظم ٹرافی 2019-20 کا آغاز ہفتے سے ہوگا

    سنسنی خیز قائداعظم ٹرافی 2019-20 کا آغاز ہفتے سے ہوگا

    سنسنی خیز قائداعظم ٹرافی 2019-20 کا آغاز ہفتے سے ہوگا

    • 6 فرسٹ کلاس ٹیموں کے کپتان ٹورنامنٹ کے آغاز کے منتظر
    • سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان مقابلہ پی سی بی کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا
    • ایبٹ آباد اور کراچی میں میچز کی تازہ ترین صورتحال پی سی بی کے سوشل میڈیا اکاونٹ پر جاری کی جائیں گی
    • پی سی بی روزانہ انگریزی اور اردو میں میچ رپورٹ کے ساتھ ساتھ تصاویرجاری کرے گا
    • دن کے اختتام پر پریس کانفرنسز کا اہتمام کیا جائے گا
    • اسکور کارڈز، شیڈول، ٹیموں کی معلومات، کوچنگ اسٹاف، انعامی رقم اور میچ آفیشلز سمیت ایونٹ کی تمام تر تفصیلات پی سی بی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہے

    لاہور، 13 ستمبر 2019ء:

    ملک بھر کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 6 ٹیمیں ڈبل لیگ کی بنیاد پر 31 میچز میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ میں 2 کروڑ روپے کے نقد انعامات سمیت فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی تھمائی جائے گی۔ ملک کا پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ 14 ستمبر سے شروع ہوگا۔ 4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی، کےہفتے سے شروع ہونے والے پہلے راؤنڈ کے میچز 3 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔

    پہلے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں، قومی کرکٹ کے گھر، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔ سنٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم اور سدرن پنجاب کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔

    سرفراز احمد کی قیادت میں سندھ کرکٹ ٹیم بلوچستان کے خلاف میدان میں اترے گی۔ کراچی میں شیڈول میچ میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی قیادت مڈل آرڈر بیٹسمین حارث سہیل کریں گے۔ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں خیبرپختونخوا اور ناردرن کرکٹ ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ خیبرپختونخوا کرکٹ ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے۔ عمر امین ناردرن کرکٹ ٹیم کی کپتانی کریں گے۔

    قومی کرکٹ ٹیم کے 6 کھلاڑیوں سمیت پی سی بی سنٹرل کنٹریکٹ یافتہ دیگر کھلاڑی بھی قائداعظم ٹرافی کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی اور مقامی کرکٹرز آئندہ بین الاقوامی مقابلوں کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    مصباح الحق ایونٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کے ناموں پر مشاورت کے لیے تمام ٹیموں کے ہیڈ کوچز پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی سربراہی کررہے ہیں۔ ارشد خان (بلوچستان)، اعظم خان (سندھ)، عبدالرحمٰن (سدرن پنجاب)، اعجاز احمد جونیئر(سنٹرل پنجاب)، محمد وسیم (ناردرن) اور کبیر خان (خیبرپختونخوا) سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہیں۔

    نئے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر سے معیاری کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ سلیکشن کمیٹی قائداعظم ٹرافی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کا انتخاب کرے گی جو قومی کرکٹ ٹیم کے متوازی اسکواڈ کی تشکیل کے ساتھ ساتھ قومی اور بین الاقوامی کرکٹ کے درمیان فرق کو کم کرنےمیں مدد دے گا۔

    پی سی بی ایونٹ میں مقابلے کی فضاء بڑھانے کے لیےمعیاری پچز، کوکابورا کے گیند کا استعمال اور نو ٹاس کے قانون کو متعارف کروارہا ہے۔

    علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ بورڈ نے تاریخ میں پہلی مرتبہ قائد اعظم ٹرافی کے ہر راؤنڈ کا ایک میچ آفیشل یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچ سے لائیو اسٹریمنگ کا آغاز کیا جارہا ہے۔

    قائداعظم ٹرافی کا فائنل میچ ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ 5 روزہ فائنل مقابلہ 9 سے 13 دسمبر نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ قائداعظم ٹرافی کو کھلاڑیوں کی میڈیا ٹریننگ کا بھی اہم سبب سمجھتا ہے۔ یہاں کھلاڑی ہر میچ سے قبل اور میچ کے دوران ہر دن کے اختتام پر میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جوابات دیں گے۔ تمام پریس کانفرنسز اسٹیڈیم میں موجود میڈیا کانفرنس کے لیے مختص کمروں میں ہوں گی۔

    قائداعظم ٹرافی کی سب سے بڑی خبر بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں میچز کا انعقاد ہے۔ اسٹیڈیم میں 11 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میچ کھیلا جائے گا۔ رواں سیزن میں قائداعظم ٹرافی کے 4 میچز کی میزبانی بگٹی اسٹیڈیم کو ئٹہ کو دی گئی ہے۔ ان تمام میچز میں یہ اسٹیڈیم بلوچستان کرکٹ ٹیم کا ہوم وینیو مقرر کیا گیا ہے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک سیزن 2019-20 کا شیڈول قومی اور بین الاقوامی کرکٹ میں ربط کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا ہے۔ اس سلسلے میں قائداعظم ٹرافی کو 2 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ قائداعظم ٹرافی کا پہلا حصہ4 راؤنڈز پر مشتمل ہوگا۔ اس کے بعد قومی ٹی ٹونٹی کپ کا آغاز کردیا جائے گا۔ ایونٹ 13 سے 24 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل ڈرافٹ میں اپنا نام شامل کروانے کے ساتھ ساتھ نومبر میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم کا حصہ بن سکتے ہیں۔

    بعدازاں ایک بار پھر قائداعظم ٹرافی کے بقیہ راؤنڈز کا کھیل شروع ہوجائے گا۔ ایونٹ کے پانچویں راؤنڈ کے میچز 28 اکتوبر سے شروع ہوں گے۔ یہ مقابلے طویل دورانیے کی کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑیوں کے لیے اہم ہوں گے۔بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شرکت کا موقع دیا جاسکتا ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ 21 سے 25 نومبر تک برسبین جبکہ دوسرا 29 نومبر سے 3 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔

    قائداعظم ٹرافی کے فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے میچز کا آغاز بیک وقت ہوگا۔ 3 روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سیکنڈ الیون ٹیموں کے درمیان کل 30 میچز کھیلے جائیں گے۔ ایونٹ کا فائنل مقابلہ 4 روز پرمشتمل ہوگا جو 26 سے 29 نومبر تک اسٹیٹ بنک اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

    جدید طرز پر قائداعظم ٹرافی میں چند اصلاحات کے بعد تمام 6 ٹیموں کے کپتان ایونٹ میں اپنی ٹیم کی کامیابی کے حوالے سے پرامید ہیں۔

    بابر اعظم، کپتان سنٹرل پنجاب:

    سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ وہ ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلیوں کے بعد قائداعظم ٹرافی میں شرکت کے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کے پاس بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔ کوشش کریں گے کہ ہر میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں۔

    شان مسعود، کپتان سدرن پنجاب:

    سدرن پنجاب کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ 6 ٹیموں کی شرکت سے قائداعظم ٹرافی میں مقابلے کی فضاء بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں شریک ہر ٹیم کے پاس 3 سے 4 بہترین باؤلرز موجود ہیں۔

    سرفراز احمد، کپتان سندھ :

    سندھ کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہےکہ ملک بھر سے معیاری کرکٹرز کی ایونٹ میں شرکت مقابلے کی فضاء بڑھائے گی۔

    حارث سہیل، کپتان بلوچستان:

    بلوچستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حارث سہیل کا کہنا ہے کہ وہ نئے ڈومیسٹک سیزن میں بلوچستان کرکٹ ٹیم کی قیادت کرنے لیے پرجوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں بہترین فرسٹ کلاس کرکٹرز کے درمیان مقابلے ہوں گے۔

    محمد رضوان، کپتان خیبرپختونخوا:

    خیبرپختوانخوا کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں تبدیلیوں سےقومی کرکٹ کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فرسٹ اور سیکنڈ الیون کے ٹورنامنٹس کا بیک وقت آغاز نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں نکھارلانے کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

    عمر امین، کپتان ناردرن :

    ناردرن کرکٹ ٹیم کے کپتان عمر امین کا کہنا ہے کہ قائداعظم ٹرافی درحقیقت نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک بہترین تجربہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایونٹ میں سینئر کھلاڑیوں کی شرکت سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی اسکلز میں بہتری کا موقع ملے گا۔

    پہلے راؤنڈ کا شیڈول:

    سندھ بمقابلہ بلوچستان بمقام یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس کراچی
    سنٹرل پنجاب بمقابلہ سدرن پنجاب بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
    خیبرپختوانخوا بمقابلہ ناردرن بمقام ایبٹ کرکٹ اسٹیڈیم

  • کشمیری بھائیوں کے حق میں‌ پاکستان میں بھر پور احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

    کشمیری بھائیوں کے حق میں‌ پاکستان میں بھر پور احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں

    یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں آج پاکستان بھر میں تیسرا جمعہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے سلسلے میں منا یا جارہا ہے.. اس سلسلے میں پورے ملک میں جگہ جگہ .شہر شہر ، نگر نگر ، چوکو ں چوراہوں میں‌ پاکستانی بچے جوان ، خواتین ور بوڑھے شریک ہوئے ہیں.اس موقع میں شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    مقبوضہ کشمیر میں40روز سے کرفیو نافذ ہے, کشمیری عوام 72 سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑرہے ہیں, آزادکشمیر کے عوام مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں,مقبوضہ کشمیر میں لوگ فاقہ کشی کا شکار ہیں,عوام کو خوراک اور ادویات فراہم کی جائے, اقوام متحدہ کشمیر میں ہو رہے بھارتی مظالم پر نوٹس لیں۔ بھارت نے جموں کشمیر میں انسانیت کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے۔
    خانیوال میں کشمیر یکجہتی کےسلسلے میں شرکاء
    .
    لاہور میں خواتیں کی کثیر تعداد میں یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکت


    ننکانہ میں کشمیر ریلی کا منظر


    نارووال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی

    پنوں عاقل میں کشمیر ریلی کا منظر

    سرگودھا میں پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے

    شیخوپور میں بھارتی قبضے خلاف اورکشمیریوں کے حق میں ریلی

    تلہ گنگ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے عوام

    ٹندوآدم میں کشمریوں کے حق میں ریلی کا منظر

    کشمیرکی صورت حال روز بروز ابتر ہوتی جارہی ہے 10 ہزار کشمیری نوجوان لاپتہ کردیئے گئے ، 4 ہزار گرفتار ، کشمیری بھارتی مظالم کی چکی میں پیس گئے ، لیکن عالمی دینا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، درجنوں کشمیری لڑکیوں کے ساتھ ریپ کیا گیا ، کئی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہوگئی ہیں، کریک ڈاون جاری ہیں . ہے کوئی جو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے آگے بڑھے ، ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد نے اپنے پیغام میں کیا
    گوجرانوالہ میں کشمیریوں کے حق میں شاندار ریلی نکالی جارہی ہے

  • کشمیر کی جیلیں بھر گئیں بھارت کشمیریوں کو دوسری ریاستوں میں منتقل کرنے لگا۔پبلک سیفٹی کا متنازعہ قانون اقوام عالم کا منہ چڑانے لگا۔

    کشمیر کی جیلیں بھر گئیں بھارت کشمیریوں کو دوسری ریاستوں میں منتقل کرنے لگا۔پبلک سیفٹی کا متنازعہ قانون اقوام عالم کا منہ چڑانے لگا۔

    لاہور شہباز اکمل جندران

    کشمیر کی جیلیں بھر گئیں بھارت کشمیریوں کو دوسری ریاستوں میں منتقل کرنے لگا۔پبلک سیفٹی کا متنازعہ قانون اقوام عالم کا منہ چڑانے لگا۔


    مودی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے کے اعلان کے بعد سے جہاں ایک طرف مقبوضہ کشمیر پر غیر اعلانیہ کرفیو نافذ ہے اور اس کا پوری دنیا سے انٹرنیٹ اور فون کے ذریعے رابطہ منقطع ہے۔وہیں اب تک سینکڑوں کشمیریوں کو شہید اور زخمی کردیا گیا ہے جبکہ قید اور حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد اس قدر زیادہ ہوگئی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی جیلیں بھر گئی ہیں اور مودی حکومت نے گرفتار افراد کو دوسری ریاستوں کی جیلوں میں منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔

    ایک طرف آئین کے آرٹیکل370 کے خاتمے کے بعدکشمیر میں قابض بھارتی فوج کی طرف سے مجموعی طورپر کتنے افراد حراست میں لیے گئے ہیں ان کی حتمی تعداد سامنے نہیں لائی جارہی تودوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں نافذالعمل پبلک سیفٹی ایکٹ یو این او سمیت اقوام عالم کا منہ چڑانے لگا ہے۔بی بی سی اور فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اس متنازع قانون کے تحت حکام کسی بھی شخص کو کم از کم دو سال تک مقدمہ چلائے بغیر حراست میں رکھ سکتے ہیں۔

    مقبوضہ وادی میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے بڑا انسانی المیہ جنم لینے کا خدشہ ہے۔وادی سے خوراک اور ادویات ختم ہونے کو ہیں۔لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے کی اجازت ہے نہ ہی مریضوں کو ہسپتال لیجایا جاسکتا ہے۔تاہم تمام تر خراب صورتحال، مظالم اور کرفیو کے باوجود کشمیر یوں کے حوصلے بلند ہیں اور کسی صورت بھی بھارتی ہٹ دھرمی اور جبر کے سامنے سرنگوں ہونے کو تیار نہیں ہیں۔

  • جمیعت علمائے ہند نے کشمیرکو بھارت کا حصہ قرار دیا،کشمیریوں کی مدد کی بجائے بھارت کی تعریفیں شروع

    جمیعت علمائے ہند نے کشمیرکو بھارت کا حصہ قرار دیا،کشمیریوں کی مدد کی بجائے بھارت کی تعریفیں شروع

    دیوبند : جمیعت علمائے ہند نے کشمیرپر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے، جہاں ایک طرف ساری دنیا بھارت کی مکاری اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف بھارت کی مذمت کررہی ہے وہاں جمیعت علمائے بھارت کی حمایت کرکے کشمیریوں پر مظالم کو جواز بخش رہی ہے

    پاکستان کے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل نے اس حوالے سے انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمیعت علمائے ہند نے ایک مہم بھی شروع کررکھی ہے. اس مہم میں جمیعت بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے، اس سے پہلے بھی جمیعت علمائے ہند کے بھارت کے حوالے سے اپنے نظریات تھے جمعیت اکھنڈ بھارت کی حامی رہی ہے، تازہ صورت حال میں جمیعت کے کردارسے باقی ہندوستانی مسلمانوں کو سخت تکلیف پہنچی ہے

    یاد رہے کہ پاکستان میں مولانا فضل الرحمن کی جماعت جعمیعت علمائے اسلام بھی بھارت کی جمیعت علمائے ہند کا ایک حصہ تصور کیا جاتا ہے. اس بات کا عملی ثبوت مولانا فضل الرحمن کی جماعت اور بھارتی جمیعت علمائے ہند کے درمیان مضوط روابط ہیں ،اس کے علاوہ بھی دونوں ایک دوسرے کو ایک دوسرے کا حصہ سمجھتی ہیں

  • اسے کہتے ہیں پیار! اداکارہ علینہ بھٹی عارف والا پہنچ گئیں،کس کی فرمائش پر، خبرنے تہلکہ مچادیا

    اسے کہتے ہیں پیار! اداکارہ علینہ بھٹی عارف والا پہنچ گئیں،کس کی فرمائش پر، خبرنے تہلکہ مچادیا

    لاہور:اسے کہتے ہیں پیار ، محبت اور الفت اداکارہ علینہ بھٹی پرستاروں کی فرمائش پر عارف والا پہنچ گئی۔اور اطلاعات ہیں کہ اس وقت اداکارہ پہلی بار نئے ڈانس ائٹم سونگ کے ساتھ نیلم تھیٹر عارف والا میں پرفارم کر رہی ہے

    شعلہ بدن حسن کی ملکہ، اداکارہ علینہ بھٹی اپنے پرستاروں کی بھر پور فرمائش پر پررفارم کرنے عارف والا پہنچ گئی ،اداکارہ پہلی بار نئے ڈانس ائٹم سونگ کے ساتھ نیلم تھیٹر عارف والا میں پرفارم کر رہی ہے ،

    عارف والا سے ذرائع کے مطابق علینہ بھٹی کا کہنا ہے کہ نیلم تھیٹر عارف والا میں پہلی بار نئے ڈانس آئٹم کے ساتھ پرفارم کر رہی ہوں اور میری پرفارمنس کو یہاں کے عوام مدتوں فرموش نہ کر سکے گی

  • ”گڈی ڈیزل والی“ حمیرا خان اور شاہد علی پرواز ، یہ معاملہ کیا ہے ، خبر نے تہلکہ مچادیا

    ”گڈی ڈیزل والی“ حمیرا خان اور شاہد علی پرواز ، یہ معاملہ کیا ہے ، خبر نے تہلکہ مچادیا

    لاہور:”گڈی ڈیزل والی“ تو بہت ہی مشہور ہوگئی ، کیوں ہوئی اس کے بارے میں اس وقت جو بات زیادہ زیر بحث ہے وہ یہ ہے کہ یہ خالصتا پنجابی زبان کےبول ہیں جو بہت ہی زیادہ مقبول ہیں.شاہدعلی پرواز اور حمیرا خان نے ایسے سوال وجواب پیش کیے کہ ان بولیوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچائی دی

    گلوکارہ حمیرا خان کی اور شاہد علی پرواز کی آواز میں نئی پنجابی بولیاں”گڈی ڈیزل والی“سوشل میڈیا پر ست رنگ یوٹیوب چینل پر ریلیز کی گئیں جن کو ریلیز ہوتے ہی بے حد مقبولیت حاصل ہو رہی ہے ،ان بولیوں میں میں پنجابی ثقافت کواجاگرکیا گیا ہے اس آئیٹم کے کے حوالے سے دونوں فنکاروں کا کہنا ہے کہ ہمارے اس آئٹم کی مقبولیت نے ہمارے حوصلے اور بھی بلند کر دیے ہیں اور بہت جلد نئے پنجابی ٹپے ماہیے ریلیز کروائینگے۔