Baaghi TV

Author: +9251

  • پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے، شان شاہد

    پوری قوم وزیراعظم کے ساتھ کھڑی ہے، شان شاہد

    شان شاہد نے سماجی رابطوں کی ویبسائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ محترم وزیر اعظم عمران خان پی ٹی آئی ہم سب مل کر کشمیریوں کے حقوق کے لئے کھڑے ہیں۔ پوری قوم آپ کے بلانے پر پیچھے کھڑی ہے۔

    مظفرآباد میں آج ہونے والے جلسے میں کشمیر کے لیے آواز اٹھائی گئی. وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ مظفرآباد میں بڑا جلسہ کیا جائے گا اور عوام سے اپیل ہے کہ کشمیر کے لیے جلسے میں شرکت کرے.

    وزیراعظم کے ٹویٹ کے جواب میں شاہد آفریدی، حریم فاروق اور دیگر سیلیبرٹیز نے کہا کہ وزیراعظم کے ساتھ ہم بھی جلسے میں شریک ہوں گے اور قوم سے بھی گزارش ہے کہ مل کر کشمیر کے ظلم کے خلاف آوز اٹھائی جائے.

  • بھارتی پولیس کی بکریوں سے زیادتی ، پودے کھانے پرگرفتار کرلیا!

    بھارتی پولیس کی بکریوں سے زیادتی ، پودے کھانے پرگرفتار کرلیا!

    تلنگانہ : بھارتی پولیس جہاں انسانوں کے ساتھ ظلم کرنے میں عار محسوس نہیں‌کرتی وہاں جانوروں کے ساتھ برا سلوک کرنے پر شرماتی نہیں، اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست تلنگانہ کی پولیس نے دو بکریوں کو پودے کھانے پرگرفتار کرلیا ہے ،

    بھارتی انگریزی اخباردی ہندو کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ کے علاقے حضورآباد میں ریاستی سطح پر درخت اگاؤ مہم کے تحت لگائے گئے پودوں کو یہ دونوں بکریاں نقصان پہنچا رہی تھیں۔جس کی پولیس کو شکایت درج کروائی۔جس کے بعد پولیس نے ان دونوں بکریوں کو گرفتار کرکے تھانے کے باہر باندھ دیا۔

    بھارتی پولیس نے گرفتاری کی وجوہات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ این جی او سے تعلق رکھنے والے رضاکاروں نے اپنی شکایت میں کہا کہ انہوں نے علاقے میں مہم کے تحت 900 پودے لگائے تھے جن میں سے 250 پودے ان بکریوں نے کھالیے۔

  • 10ہزارکشمیری نوجوان غائب ، 4 ہزار گرفتار،خواتین کی عصمت دری جاری ،عالمی طاقتیں خاموش تماشائی نہ بنیں‌،لارڈ نذیراحمد

    10ہزارکشمیری نوجوان غائب ، 4 ہزار گرفتار،خواتین کی عصمت دری جاری ،عالمی طاقتیں خاموش تماشائی نہ بنیں‌،لارڈ نذیراحمد

    لندن : 10 ہزار کشمیری نوجوان لاپتہ کردیئے گئے ، 4 ہزار گرفتار ، کشمیری بھارتی مظالم کی چکی میں پیس گئے ، لیکن عالمی دینا خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے ، درجنوں کشمیری لڑکیوں کے ساتھ ریپ کیا گیا ، کئی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہوگئی ہیں، کریک ڈاون جاری ہیں . ہے کوئی جو کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے کے لیے آگے بڑھے ، ان خیالات کا اظہار پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد نے اپنے پیغام میں کیا

    ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لارڈ نذیر احمد نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر قیامت برپا کردی گئی ہے اور دنیا کے نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار چپ بیٹھے ہیں، یہ اس سے بھی بڑا ظلم ہے کہ مظلوم کی مدد نہ کی جائے ، لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ ہر کشمیری کے گھر پر بھارتی فوجی مسلط ہیں‌ ہر وقت تلاشی لی جاتی ہے ، کریک ڈاون کیے جارہے ہیں لیکن دنیا پھر بھی چپ بیٹھی ہے،

    لارڈ نذیر احمد دنیا کو کشمیریوں کی مدد کے لیے پکار پکار کر کہہ رہے ہیں‌کہ کب اٹھوگے اس مخلوق خدا کے لیے جو ظالم ہندووں کے ظلم اور جبر میں اس قدر پس گئے ہیں کہ ان کی آواز بھی دبا دی گئی ہے. لارڈ نذیر احمد نے کہا کہ یہ تو وہ اعدادوشمار ہیں‌جو بھارتی حکومت نے خود جاری کیے لیکن اصل حقائق تو اس سے کہیں زیادہ خطرناک اور تکلیف دہ ہیں.لارڈ نذیر احمد نے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھیں اور کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات دلائیں

  • Untitled post 71856

    لاہور(شہباز اکمل جندران)

     

    بھارت میں معیار تعلیم روز بروز گرنے لگا۔بھارت کی ٹاپ یونیورسٹیاں انٹرنیشنل رینکنگ میں اوپر کی بجائے نیچے کا سفر کرنے لگیں۔کوئی بھی یونیورسٹی پہلی 300میں جگہ نہ بناسکی۔

     

    بھارت میں تعلیم کے معیار کی عکاسی کرتے ہوئے ، ایک بھی ہندوستانی یونیورسٹی ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2020 کی فہرست میں پہلی 300 یونیورسٹیوں میں شامل نہ ہوسکی ۔برطانیہ کی ٹائمز ہائیر ایجوکیشن (دی)کی مرتب کردہ رپورٹ نے بھارتی نظام تعلیم کی گراوٹ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

     

    بھارت کی سب سے بہترین یونیورسٹی انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز (آئی آئ ایس سی) بنگلور  50 درجے نیچے گر گئی ہے۔اور اس کی رینکنگ 251-300 کے گروپ سے نکل کر301-350  کے گروپ میں شامل ہوگئ ہے۔

    ۤۤائی آئ ایس سی کے علاوہ ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) کا معیار تعلیم بھی روبہ زوال ہے ، اس کے بعد آئی آئی ٹی اندور 351 سے 400 کی پوزیشن پر رہے۔

    ممبئی ، دہلی اور کھڑگ پور میں آئی آئی ٹی کو 401-500 رینکنگ بریکٹ میں رکھا گیا ہے۔  ہندوستانی اعلی تعلیم اپنی عالمی موجودگی میں بہتری لانے کے لئے کوششوں اور مرکزی حکومت کی طرف سےمتعدد جامعات کو شارٹ لسٹ کرنے کے باوجود کوئی بھی بھارتی یونیورسٹی عالمی معیارکی پہلی تین سو یونیورسٹیوں میں معام تلاش کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔

    
    

     

     

     

     

    
    

     

     

     

     

    
    

     

     

     

    
    

     

    
    

     

     

     

    
    

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

     

    
    

     

     

    
    
    
    
  • ایبٹ آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی ، اساتذہ ، طلبا کی کثیر تعداد کی شرکت

    ایبٹ آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی ، اساتذہ ، طلبا کی کثیر تعداد کی شرکت

    ایبٹ آباد میں یکجہتی کشمیر ریلی ، اساتذہ ، طلبا کی کثیر تعداد کی شرکت
    تفصیلات کے مطابق : ایبٹ آباد یکجہتی کشمیر طلباء ریلی کالج روڈ سے ہوتی ہوئی میزائل چوک تک ریلی سے نکالی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ( E D O) ایبٹ آباد محترم جناب سید تنویر صاحب نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم سب کشمیر کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار ہیں طلباء ریلی سے مختلف سکولوں اور کالجوں کے پرنسپلز نے بھی خطابات کیے.
    کشمیریوں سے ہمدری اور یکجہتی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ 40 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے.اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شدید نعرہ بازی بھی کی.

  • سکھر تا ملتان موٹر وے کا افتتاح‌آج جمعہ کو جانئے کس کے ہاتھوں

    سکھر تا ملتان موٹر وے کا افتتاح‌آج جمعہ کو جانئے کس کے ہاتھوں

    آئی جی موٹر وے اے ڈی خواجہ صاحب کل بروز جمعہ اقبال آباد انٹرچینج پر ملتان سکھر موٹر وے کا افتتاح کررھے ہیں,یہ 392 کلو میٹر لمبا راستہ M5 ہے جس کو منسٹری آف کمیونیکیشن اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے مکمل کیا ہے. اس کا افتتاح آج کیا جارہا ہے اور اس کو لائٹ ٹریفک کے لئے آج کھول دیا جائے گا.

  • مودی سرکار ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیےڈآرنا خواب بن گئی.

    مودی سرکار ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیےڈآرنا خواب بن گئی.

    لاہور(شہباز اکمل جندران)

    نریندر مودی بھارتیوں کے لیے ڈارونا خواب بن گئے ۔ پہلے 100دنوں میں ملکی و غٖیر ملکی سرمایہ کاروں کے 14لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ۔ معیشت میں زبردست مندی نے مودی سرکار کے لیے مشکلات پیدا کردیں ۔

    مودی سرکاری کے پہلے 100دن ملکی اور غٖیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایک ایسا ڈارونا خواب بن گئے ہیں ۔ جن کا دورانیہ طویل ہوتا جارہا ہے ۔ شرح نمو 5فیصد پر آگئی ہے جبکہ معیشت کے متعدد سیکٹرز میں مندی سے سرمایہ کاروں کے 14لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں ۔ یہ بات کھل کر سامنے آگئی ہے کہ مودی سرکا اعلانات کے باوجود سرمایہ کاروں کے لیے کچھ نہیں کرپارہی ۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دن بدن بگڑتی معاشی صورتحال نے مودی سرکار کو بھی پریشان کرکے رکھ دیا ہے ۔ اور وہ کسی بھی طرح سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرپارہی ہے نہ ہی انہیں نقصان سے بچانے میں کامیاب ہوپارہی ہے ۔ بھارت کی آٹو انڈسٹری تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ہے ۔ ہزاروں ورکر کو نکال دیا گیا ہے جبکہ مزید فہرستیں تیار ہوچکی ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے بجٹ میں ایسے اعلانات کئے ہیں ۔ جن سے 422سے زائد اہم سٹاکس کی قیمتو ں میں 10سے 15فیصد کی بھاری گراوٹ دیکھنے کو ملی ہے ۔ اور یہ سلسلہ اگر اسی طرح جاری رہا تو مودی سرکاری اندرونی و بیرونی سرمایہ کاروں کا اعتماد مکمل طوسرپر کھو بیٹھے گی

  • کوئٹہ سمیت ملک بھر میں سنسنی خیز قائداعظم ٹرافی کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔

    کوئٹہ میں 11 سال بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کھیلے جائے گے۔ رواں سیزن کے4 میچز کی میزبانی کوئٹہ کو دی گئی ہے،ان تمام میچز میں یہ بگٹی اسٹیڈیم بلوچستان کرکٹ ٹیم کا ہوم وینیو مقرر کیاگیا ہے ملک بھر کے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل 6 ٹیمیں ڈبل لیگ کی بنیاد پر 31 میچز میں مدمقابل آئیں گی۔ ایونٹ میں 2 کروڑ روپے کے نقد انعامات سمیت فاتح ٹیم کو چمچماتی ٹرافی تھمائی جائے گی۔
    ملک کا پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ 14 ستمبر سے شروع ہوگا۔ 4 روزہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ، قائداعظم ٹرافی، کےہفتے سے شروع ہونے والے پہلے راؤنڈ کے میچز 3 مختلف وینیوز پر کھیلے جائیں گے۔پہلے راؤنڈ میں سنٹرل پنجاب اور سدرن پنجاب کی کرکٹ ٹیمیں، قومی کرکٹ کے گھر، قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل آئیں گی۔ سنٹرل پنجاب کی قیادت بابر اعظم اور سدرن پنجاب کی کپتانی شان مسعود کریں گے۔

  • لاہور ہائی کورٹ نےمصباح الحق کی تقرری پر پی سی بی سے جواب طلب کر لیا

    لاہور ہائی کورٹ نےمصباح الحق کی تقرری پر پی سی بی سے جواب طلب کر لیا

    باغی ٹی وی رپورٹ ٌلاہور ہائی کورٹ میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنائے جانے کا اقدام چیلنج کیا گیاتھا.لاہور ہائی کورٹ نےمصباح الحق کی تقرری پر پی سی بی سے جواب طلب کر لیا.مصباح الحق کوہیڈکوچ اورچیف سلیکٹر بنائےجانےکےخلاف درخواست دی گئی تھی جس کے سماعت پر عدالت نے پی سی بی کو یہ آرڈر بھیجا ہے .
    واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس امیر بھٹی درخواست پر آج سماعت کی درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہ ہے کہ .مصباح الحق کے بطورہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرتقرر کو کالعدم قرار دیا جائے ، مصباح الحق کی تنخواہ اور مراعات قانون سے بہت زیادہ ہیں ، درخواست گزار.مصباح الحق کا بطورہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرتقرر غیر قانونی ہے ،

    مصباح الحق کی تقرری کے خلاف درخواست ، سماعت آج ہو گی

    پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا

  • اسٹاک ایکسچینج  میں‌ کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز

    اسٹاک ایکسچینج میں‌ کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مثبت آغاز دیکھا گیا ہے، کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں 67 پوائنٹس اضافہ ہوا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز کاروبار کا آغاز30 ہزار 954 کی سطح پر ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی تھی
    واضح رہے کہ کاروباری ہفتے کے تیسرے دن بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 30 ہزار 467 کی سطح سے ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے دوران 100 انڈیکس 63 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 30 ہزار 531 کی سطح پر موجود ہے۔
    مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 30 ہزار 214 سے ہوا اور پہلے ہی گھنٹے100 انڈیکس میں 57 پوائنٹس کم ہوئے۔

    آج ابتدائی دو گھنٹوں میں شدید کساد بازاری دیکھی گئی اور سرمایا کار کافی محتاط رہے۔ وقفے سے قبل 100 انڈیکس 203 پوائنٹ کی کمی سی 30011 تک گر گیا تھا۔