Baaghi TV

Author: +9251

  • وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن  کی جاسوسی سے اسرائیل کا انکار

    وائٹ ہاؤس اور واشنگٹن کی جاسوسی سے اسرائیل کا انکار

    اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو نے اسرائیل پر وائٹ ہاؤس کی جاسوسی کے متعلق امریکی رپورٹ کو "قطعی جھوٹ” اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے واضح کیا کہ امریکا کی جاسوسی اسرائیل کی پالیسی میں شامل نہیں ہے۔

    رپورٹ میں‌ امریکی حکومت کے تین سابق عہدیداروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ وائٹ ہائوس کے قریب سے ملنے والے جاسوسی کے آلات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہوسکتا ہے۔

    خبر رساں ادارے ‘پولیٹیکو’ کو بعض عہداروں نے نام نہ ظاہر نہ کرنے پر بتایا کہ ‘کچھ عرصہ قبل وہائٹ ہاؤس اور واشنگٹن ڈی سی میں دیگر مقامات کے آس پاس پائے جانے والے جاسوس آلات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہے جس کا مقصد صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیروں کی جاسوسی کرنا ہےتھا’۔یوں اس طرح دنیا کا اہم ترین اور طاقت ور سینٹ اور پارلیمنٹ اسرائیلی ریشہ دوانیوں سے نہیں‌بچا وہاں ایک عام فورم کاکیا حال ہوگا.

  • وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کاعزم

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کاعزم

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس، صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کاعزم
    باغی ٹی وی رپورٹ: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا. جس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے میں صنعتکاری اورسرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
    صنعتی سیکٹر کے فروغ کیلئے سپیشل اکنامک زونز بنائے جا رہے ہیں۔ ان زونز میں صنعتکاروں کو انڈسٹری لگانے پر خصوصی مراعات دی جائیں گی۔ نئے صنعتی زونز کے علاوہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔نئی صنعتیں لگانے کے لئے فائل کسی جگہ رکے گی نہیں۔صوبے میں صنعتوں کی زوننگ کیلئے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔صنعتوں کی زوننگ کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمیٹی صنعتوں کی زوننگ کے حوالے سے جامع سفارشات پیش کرے گی.
    صنعتکاری کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔تحریک انصاف کی حکومت کاروبارمیں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔سرمایہ کا روں اورصنعتکاروں کو ہرممکن سہولتیں دیں گے.پاکستان میں کاروباری ماحول بہتر ہواہے۔ حکومت چھوٹی صنعتوں کے فروغ کیلئے انقلابی نوعیت کے ا قدامات کر رہی ہے۔معیشت کی ترقی صنعت اور کاروبار کے استحکام سے مشروط ہے۔
    نئی انڈسٹریل پالیسی پنجاب میں صنعتوں کے فروغ کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔
    چند سال میں صوبے بھر میں 15لاکھ سے زائد ہنر مند افراد کیلئے روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔
    ٹیکنیکل ایجوکیشن کے بعد ہر طالبعلم کو انڈسٹریز میں آن لائن ٹریننگ کرائی جائے گی۔
    صوبائی وزیر صنعت و اطلاعات میاں اسلم اقبال، چیف سیکرٹری، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی.

  • کشمیریوں سے یکجہتی کے لئے مظفرگڑھ میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

    مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہزاروں افراد نے ریلی نکالی.ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور نے کی.مظفرگڑھ میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور کی قیادت میں ریلی نکالی گئی.گورنمنٹ جامع ہائی سکول سے شروع ہونے والی ریلی میں ہزاروں طلباء،اساتذہ،پولیس اور ریسکیو اہلکاروں اور شہریوں نے شرکت کی.ریلی جھنگ موڑ پر پہنچی جہاں خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ ڈاکٹر احتشام انور ودیگر مقررین کا کہنا تھا کہ 40 روز سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کرکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جاری ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے.اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے بھارتی مظالم کیخلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شدید نعرہ بازی بھی کی.

  • کہاں ہےحکومت، نجی سکولوں کوزائد فیسیں‌ لینے سے کون روکے گا،عمل درآمد چاہیے ، جوڈیشل ایکٹوازم کامراسلہ

    کہاں ہےحکومت، نجی سکولوں کوزائد فیسیں‌ لینے سے کون روکے گا،عمل درآمد چاہیے ، جوڈیشل ایکٹوازم کامراسلہ

    لاہور :کہاں ہے حکومت اور حکومتی رٹ ، نجی پرائیویٹ سکولوں نے اپنی حکومت ، اپنا نظام بنا رکھا ہے ، اپنی مرضی سے فیسیں لیتے ہیں ، کون پوچھے گا، اگر حکومت یہ بھی نہیں کرسکتی تو پھر اتنے بڑے دعوے کیوں کرتی ہے ، ان خیالات کا اظہار جوڈیشل ایکٹوازم فورم نے ایک مراسلے میں حکومت سے شکوہ کرتے ہوئے کیا ہے

    :سربراہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے گورنر پنجاب ،وزیر اعلیٰ پنجاب، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری سکولز کو انتباہی مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس جبر کو روکیں ، پرائیویٹ سکولوں سے پائی پائی کا حساب لیں،پرائیویٹ سکولز کو زائد فیسیں وصول کرنے سے روکا جائے

    سربراہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے عدالت عظمیٰ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا،سپریم کورٹ آف پاکستان نے 12جون 2019 کو پرائیویٹ سکولز کو فیسیں بڑھانے سے روکنے کا حکم دیا،نجی سکولز نے غیر قانونی طور پر فیسوں میں اضافہ کیا جو توہین عدالت کے مترادف ہے،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پرائیویٹ سکولز ناجائز منافع خوری کرکے والدین کا استحصال کررہے ہیں

    پرائیویٹ سکولز کے مالکان نے مجبور والدین کا خون چوس کر اربوں کے اثاثے بنائے ہیں، آڈٹ کا حکم دیا جائےپنجاب حکومت پرائیویٹ سکولز کو زائد فیسیں وصول کرنے سے روکے،اگر نجی سکولز کو زائد فیسیں وصول کرنے سے روکنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل نہ ہوا تو توہین عدالت کی درخواست دائر کی جائے گی

    :سربراہ جوڈیشل ایکٹوازم پینل اظہر صدیق ایڈووکیٹ نےکہا کہ اس درخواست میں عدالت سے پرائیویٹ سکولز سمیت ذمہ دار حکومتی محکموں کے سربراہان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی جائے گی

  • گجرات میں کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پرجوش احتجاجی ریلی

    گجرات میں کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے پرجوش احتجاجی ریلی

    گجرات (طارق نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر گجرات اور پرنسپل گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج گجرات کی زیر قیادت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف گورنمنٹ زمیندار کالج کے طلبہ کی احتجاجی ریلی تفصیلات کے مطابق آج ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد اور پرنسپل گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج گجرات غلام عباس زیر قیادت گورنمنٹ زمیندار ڈگری کالج گجرات کے طلباء نے مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں سے اظہار یک جہتی کے لیے ایک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی حکومت کیخلاف زبردست نعرے بازی کی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ طلبہ کا کشمیریوں سے محبت کا جذبہ قابل تحسین ہے ۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا ۔ وزیراعظم عمران خان آج مظفر آباد میں کشمیریوں کی آواز بنیں گے ۔

  • آئی سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مدد کرے، قومی کرکٹر سرفراز احمد

    آئی سی سی پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے مدد کرے، قومی کرکٹر سرفراز احمد

    نئے کرکٹ سٹرکچر سے نئے ٹیلنٹ کو موقع ملے گا.، آئی سی سی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے مدد کرے،
    قومی کرکٹر سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہیں.کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ آسان کام نہیں ہے کرکٹ اسٹرکچر کا ٹارگٹ کیا ہے اس کا کرکٹ بورڈ کو پتا ہے .ہمارا مقصد قومی کرکٹ اورکرکٹ ٹیم کو بہتر بنانا ہے .پاکستان میں کرکٹ واپس آنی چاہیے.ہر کھلاڑی کو پتا ہے کہ وہ کونسا فارمیٹ کھیل سکتا ہے ، نیا سسٹم آیا ہے مجھے نہیں پتہ کہ اس میں کرکٹ کی کیا اتھارٹی ہے.کسی نے ریٹارمنٹ کا کہا تو یہ اس کی اپنی مرضی ہو گی.پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کے لیے آئی سی سی مدد کرے . اب زیادہ زیادہ محنت کرنا پڑے گی.، نئے سٹرکچر سے نئے کھلاڑیوں کو مو قع ملے گا

  • نجی تعلیمی ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں‌ لیں ، وفاقی وزیرتعلیم کی ہدایت

    نجی تعلیمی ادارے سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق فیسیں‌ لیں ، وفاقی وزیرتعلیم کی ہدایت

    اسلام آباد : ملک میں‌ نجی تعلیمی اداروں نے اپنی مرضی کا نظام کیا ہوا ہے ، اب ایسے نہیں چلے گا جو تعلیمی اداراہ چلانا چاہتا ہے وہ شرائط کا بھی پابند ہوگا ، ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے اپنے پیغام میں کیا ،شفقت محمود نے کہا کہا نجی تعلیمی ادارے سپریم کورٹے کے احکامات کے مطابق فیس میں اضافہ کریں
    ·
    وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں سے متعلق زیادہ فیسیں لینے کی بہت زیادہ شکایات آرہی ہیں،میری ان سے درخواست ہے کہ براہ کرم سپریم کورٹ کے حکم کےمطابق فیسیں لیں ، شفقت محمود نے خبردار کیا کہ جو ایسا نہیں‌کرے گا وہ آگے نہیں چلے گا ، بے لگام نہیں ہونے دیں‌گے ، ایک سسٹم موجود ہے اس کے مطابق کام کریں

    یاد رہے کہ لاہور ہائی کورٹ میں بھی نجی سکولوں کی طرف سے بہت زیادہ فیسیں لینے کے حوالے سے ایک درخواست کی سماعت ہورہی ہے ، ہائی کورٹ سیکرٹری ایجوکیشن سے جواب مانگ رہی ہے اور سیکرٹری ایجوکیشن بہانے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں،

  • امریکہ نے ترکی کی ایف 35 لڑاکا طیاروں  کے پروگرام سے چھٹی کرادی

    امریکہ نے ترکی کی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے چھٹی کرادی

    امریکہ نے ترکی کی ایف 35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام سے چھٹی کرادی

    ٹفصیلات کے مطابق عربی روزنامے "الشرق الاوسط” نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایاہے کہ امریکا نے ترکی کی ایف 35 لڑاکا طیارے دینے اور ان کی سروس اور مینٹی نینس کی سہولت سے چھٹی کرا دی ہے .امریکا نے یہ اقدام ترکی کے روس سے "S-400” روسی فضائی دفاعی سسٹم خریدنے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے.امریکا کا کہا ہےکہ 17 جولائی 2019 کو جاری ایک بیان میں واضح کر دیا تھا کہ F-35 طیارے کسی طور بھی "روسی انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے والے نظام کے ساتھ منسلک نہیں ہو سکتے .
    امریکی ترجمان کے مطابق ا امریکہ F-35 لڑاکا طیاروں کے پروگرام میں ترکی کی شرکت غیر موثر کر دے گا اور اس پروگرام سے سرکاری طور پر ترکی کو بے دخل کرنے کے اقدام کرے گا.
    اسی طرح امریکہ نے ترکی کے ہوا بازوں کو بھی ملک سے بے دخل کردیا تھا جو ایف 35 اور اس جیسی ٹیکنالوجی کی تربیت لے رہے تھے.

    ۔

  • لاہوری کدھرجائیں‌، ڈینگی قابو سے باہر، تقدیرکے سامنے تدبیربے بس ، حکومتی کوششیں بےاثر، اب دعائیں ہی بچا سکتی ہیں‌

    لاہوری کدھرجائیں‌، ڈینگی قابو سے باہر، تقدیرکے سامنے تدبیربے بس ، حکومتی کوششیں بےاثر، اب دعائیں ہی بچا سکتی ہیں‌

    لاہور : تقدیر کے سامنے تدبیر بے بس ، حکومتی کوششیں بھی بے اثر ہونے لگیں‌ ، ڈینگی بے قابو ہوگیا، اطلاعات کے مطابق لاہور میں ڈینگی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی , 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی بخار کے5نئے مریض سامنے آگئے۔مچھروں کی افزائش کیلئے موزوں موسم ہونے کے باعث ڈینگی وائرس کی پیدائش بھی بڑھ گئی

    محکمہ صحت حکومت پنجاب کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی، شالامار ٹاؤن کی رہائشی 69 سالہ زرینہ بی بی اور ڈیفنس فیز فائیو کی رہائشی 23 سالہ رابعہ بی بی کے شالامار ہسپتال میں ٹیسٹوں کے بعد ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق لاہور کے نیشنل ہسپتال میں ڈیفنس کے رہائشی 77 سالہ محمد منیر، سروسز ہسپتال میں اوورسیز سوسائٹی رائیونڈ روڈ کے رہائشی 28 سالہ عبدالمنان اور حمید لطیف ہسپتال میں ماڈل ٹاؤن کے رہائشی 32 سالہ عدنان خالد کے ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی گئی ہے, شہر میں سرکاری طور پر ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے۔

  • اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ  پنجاب میں تقرر و تبادلے

    اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں تقرر و تبادلے

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں تقرر و تبادلے تفصیلات کے مطابق علی منصور کو ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ہیڈکوارٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب تعینات کردیا گیا انہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور A کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے عمران رضا عباسی کو ڈائریکٹر و جیلینس ہیڈ کوارٹر لگایا گیا ہے انہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد کا اضافی چارج دیا گیا ہے
    کاشف محمد علی کو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور تعینات کردیا گیا
    بابر رحمان وڑائچ کو ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سرگودھا تعینات کیا گیا ہے
    عبد السلام عارف کو ڈپٹی ڈائریکٹر ویجیلینس ہیڈکوارٹر تعینات کیا گیا ہے اور انہیں ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور B کا اضافی چارج دیا گیا ہے