Baaghi TV

Author: +9251

  • آئی ایم ایف ٹیم آئندہ چندروزمیں پاکستان پہنچےگی، ترجمان آئی ایم ایف

    آئی ایم ایف ٹیم آئندہ چندروزمیں پاکستان پہنچےگی، ترجمان آئی ایم ایف

    آئی ایم ایف ٹیم آئندہ چندروزمیں پاکستان پہنچےگی، ترجمان آئی ایم ایف

    باغی ٹی وی رپورٹ آئی ایم ایف کے ترجمان نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ڈپٹی ایم ڈی ڈیوڈلپٹن نے کہا ہے کہ عمران خان کےسامنےیہ تجاویزرکھی تھیں،اس پروگرام کےتحت سماجی اورترقیاتی اخراجات کوبڑھاناہے،آئی ایم ایف پروگرام کےتحت پاکستان کواپنےقرضےکم کرنےہیں،آئی ایم ایف پروگرام کامقصدمقامی ٹیکس آمدن بڑھاناہے،کیاپاکستان بجٹ خسارےکوکنٹرول کرنےکےلیےاخراجات میں کٹوتی کرسکتاہے.آئی ایم ایف ترجمان نےعالمی معاشی صورتحال پرسوالات کےجوابات دیئے

    حکومت کے معاشی اقدامات سے آئی ایم ایف غیر مطمئن 16ستمبر کو وفد پاکستان بھیجے گا

  • اسد خٹک کی چھٹی ، میرا سب کچھ میرے بچے ہیں ، ایک دوسرے کی عزت کرنے سے ہی عزت ملتی ہے، وینا ملک کی کھری باتیں

    اسد خٹک کی چھٹی ، میرا سب کچھ میرے بچے ہیں ، ایک دوسرے کی عزت کرنے سے ہی عزت ملتی ہے، وینا ملک کی کھری باتیں

    کراچی : میرا سب کچھ میرے بچے ہیں، میں‌ان کے لیے جی رہی ہوں ، 2015 میں شوہر سے علیحدگی ہوگئی تھی اور 2016 میں دونوں کےدرمیان طلاق ہوگئی ۔ یہ انکشافات پاکستان کی معروف اداکارہ وینا ملک نے ایک انٹریو میں کیے ، وینا ملک نے کہا کہ اپنے دونوں بچوں کی کسٹڈی حاصل کرنے کے لیے انہوں نے طویل قانونی جنگ لڑی تاہم جب بچوں کی کسٹڈی انہیں مل گئی تو ان کا سابق شوہران کے بچوں کے پاسپورٹ لے گیا جنہیں حاصل کرنے کے لیے انہوں نے ایک اور قانونی جنگ لڑی۔

    ماہرہ خان اورفردوس جمال تنازعے پر بھی بات کرتے ہوئے وینا ملک نے بہت بڑی بات کہہ دی ، وینا ملک کہتی ہیں‌کہ کوئی چھوٹا ہو یا بڑا ہر کسی کی عزت کرنی چاہیے ، عزت کریں گے تو عزت ملے گی ، وینا ملک نے کہا کہ جب پوری انڈسٹری فردوس جمال کے خلاف ہوگئی تو مجھے برا لگا کیونکہ ہم سب ایک ہیں اورہماری انڈسٹری ایک یونٹ ہے۔ اگر آپ فردوس جمال کو برا کہیں گے تو آپ پوری انڈسٹری کو برا کہہ رہے ہیں،اسی طرح اگر ماہرہ خان کو برا کہیں گے تو پوری انڈسٹری کو برا کہیں گے۔

  • فلسطین کے قضیے پر فلسطینی صدر اور سعودی عرب کے شاہ سلمان کے درمیان رابطہ

    فلسطین کے قضیے پر فلسطینی صدر اور سعودی عرب کے شاہ سلمان کے درمیان رابطہ

    فلسطین کے قضیے پر فلسطینی صدر اور سعودی عرب کے شاہ سلمان کے درمیان رابطہ
    فلسطین کے صدر محمود عباس اور سعودی عرب کے شاہ سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں اسرئیل کے وزیر اعظم کے حالیہ بیان کے تناظر میں دونوں رہنماؤن کے درمیان بات چیت ہوئی. سعودی عرب کی تاریخی طورپر مسئلہ فلسطین کی پشت پناہی پر محمود عباس نے سعودیہ کا شکرہ ادا کیا ہے.

    فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ سعودی عرب تاریخی طور پر ہمارے منصفانہ مقصد کے ساتھ کھڑا ہے۔
    واضح رہے کہ مغربی کنارے میں واقع علاقے کو پنا حصہ بنانے کا علان کیا تھا جس میں کہا کہ اگر وہ جیت گئے تو آئندہ اس مقبوضہ علاقے کو قانونی طور پر اسرائیل کا حصہ بنا لیں گے.

    مقبوضہ مغربی کنارے کو اسرائیل کا حصہ قرار دیے جانے پر سعودی عرب نے شدید مزمت کر دی

  • قدرت نے عام غذاوں میں بھی طاقت ور دواوں سے زیادہ طاقت اور مدافعت رکھ دی ہے ، برطانوی ماہرین طب کا دعویٰ

    قدرت نے عام غذاوں میں بھی طاقت ور دواوں سے زیادہ طاقت اور مدافعت رکھ دی ہے ، برطانوی ماہرین طب کا دعویٰ

    ہارورڈ: اللہ تعالیٰ‌نے انسان کے استعمال کی عام غذاوں میں بھی وہ طاقت اور مدافعت پیدا کردی ہے جو بڑی طاقت ور ادویات میں بھی نہیں‌پاگئی جاتی ، برطانوی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلیو بیری سے لے کر شاخ گوبھی تک کئی طرح کے پھل امراض کو روکتے ہیں اور جسمانی دفاعی نظام مضبوط کرتے ہیں۔

    عام استمعال کی غذاوں کی افادیت کے بارے میں تحقیقات کرتے ہوئے ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی نے اپنی نئی کتاب میں ایسی غذاؤں کا تذکرہ کرتے ہوئے کیا ہے جو طاقتور دواؤں کے طور پر کام کرتی ہیں۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی کا خیال ہے کہ غذا خود بطور دوا استعمال کی جاسکتی ہے کیونکہ پھلوں، سبزیوں اور دیگر سمندری غذاؤں میں دریافت ہونے والے بایو ایکٹیو کیمیکلز اور دیگر مرکبات زبردست تاثیر رکھتے ہیں۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ اگر کوئی شخص آنتوں کے کینسر سے شفایاب ہوگیا ہے اور وہ ہفتے میں 14 اخروٹ کھائے تو مرض دوبارہ لوٹنے کا خدشہ 44 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ اسی طرح چھاتی کے سرطان میں سویا کا پروٹین بہت مفید ثابت ہوتا ہے۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی کا کہنا ہے کہ ہمارے استعمال کی عام چیزیں مثلا کیوی، گاجریں اور بیریاں جسم میں شکستہ ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت کرتی ہیں کیونکہ ڈی این اے کی شکستگی کینسر سمیت کئی امراض کی بنیادی وجہ ہے۔ ڈاکٹر ولیم کہتے ہیں کہ اگر آپ صحت کی نعمت پانا چاہتے ہیں تو ہر سرخ گلابی پھل ضرور کھائیے؛ جن میں انار، تربوز، گلابی امرود اور گریپ فروٹ شامل ہیں۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی کہتے ہیں‌کہاگر آپ وٹامن اے، بی، سی، ڈی اور ای حاصل کرنا چاہتے ہیں تو پالک، سرخ شملہ مرچ، گاجر، دالیں، لوبیا، مشروم، انڈے اور تیل دار مچھلیاں استعمال کریں۔ ان کا استعمال کسی سپلیمنٹ سے کم نہیں۔کافی اور ہلدی، جسم کے حفاظتی جین کو جگاتی ہیں اور یوں ڈی این اے کی ٹوٹ پھوٹ کو دور کرتی ہیں۔

    ہارورڈ یونیورسٹی کے سائنسداں اور غذائی ماہر پروفیسر ولیم لائی نے حد کردی تحقیق کرتے ہوئے یہ دعویٰ کردیا کہ قدرت کی پیدا کی ہوئی کوئی چیز بھی بیکار نہیں بلکہ اس میں بے پناہ خزانے چھپے ہوئے ہیں، پروفیسر ولیم کہتے ہیں‌کہ سرخ اور گہری رنگت کی بیریاں بھی اپنے اندر شفا کا خزانہ رکھتی ہیں۔ دوسری جانب سپرفوڈ میں شاخ گوبھی یا بروکولی بھی کسی سے کم نہیں اور اس میں کئی طرح کے انتہائی مفید اجزا پائے جاتے ہیں۔ اگر صرف 10 روز تک ایک پاؤ بروکولی روزانہ کھائی جائے تو ڈی این اے کو ہونے والے نقصان کا ازالہ ہوسکتا ہے۔

  • اسرائیلی وزیر اعظم کو نفرت کا بیوپار کرنے پر فیس بک نے کیا سزا دی

    اسرائیلی وزیر اعظم کو نفرت کا بیوپار کرنے پر فیس بک نے کیا سزا دی

    ففرت کی سیاست عام اب کچھ لوگوں ملکوں اور گروہوں کا اہم ہتھارہے ، اسرائیل سمیت بھارت بھی ان ممالک میں شامل ہے فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں سے نفرت اسرائیلی قیادت کا سب سے زیادہ بکنے والا منجن ہے جس پر سوشل میڈیا کو بھی بعض اوقات صہیونی لیڈروں کا بائیکاٹ کرنا پڑتا ہے۔اور اس نفرت کے منجن کو اب یہ برے لوگ فیس بک اور سوشل میڈیا سائٹس پر بیچتے ہیں.

    کچھ عرصہ پیشتر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے بیٹے کا نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر فیس بک نے اکائونٹ عارضی طور بلاک کردیاتھا۔ اس طرح اسرائیلی وزیر اعظم کا بیٹا فیس بک کے ذریعے ذاتی پیغام بھیجنے سے محروم ہوگیا تھا۔ اب اس وقت نیتن یاھو کا عرب برادری کے خلاف نفرت پرمبنی ایک بیان فیس بک کوبرا لگا اور ناگوار گذرا جس پر ان کا اکاؤ نٹ بلاک کردیا گیا۔ نیتن یاہو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کنیسٹ کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔
    اس پیغام میں نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اگر اپوزیشن حکومت بنانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس میں‌موجود عرب اور دیگر ارکان عربوں کی یہودیوں کو ختم کرنے میٍں ایران کی مدد کریں گے.اور ایران کو جوہری بم بنانے کی مدد کریں گے..

  • مصباح الحق کی تقرری کے خلاف درخواست ، سماعت  آج ہو گی

    مصباح الحق کی تقرری کے خلاف درخواست ، سماعت آج ہو گی

    مصباح الحق کی تقرری کے خلاف درخواست دے دی گئی ، سماعت آج لاہور ہوئی کورٹ میں ہو ہو گی

    باغی ٹی وی رپورٹ مصباح الحق کی تقری عدالت میں چیلچ کر دی گئی سماعت لاہور ہائی کورٹ میں آج ہو گی لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس امیر بھٹی درخواست پر آج سماعت کریں گے درخواست گزار نے موقف اختیار کیاہ ہے کہ .مصباح الحق کے بطورہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرتقرر کو کالعدم قرار دیا جائے ، مصباح الحق کی تنخواہ اور مراعات قانون سے بہت زیادہ ہیں ، درخواست گزار.مصباح الحق کا بطورہیڈکوچ اورچیف سلیکٹرتقرر غیر قانونی ہے ،

    پی سی بی نے مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو باؤلنگ کوچ مقرر کر دیا

  • ایران من گرفتار آسٹریلوی اور برطانوی بلاگرز کی رہائی کا مطالبہ زور پکڑ گیا

    ایران من گرفتار کیے گئے آسٹریلوی اور برطانوی بلاگر کو رہا کیے جانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے.

    باغی ٹی وی رپورٹ آسٹریلوی ،برطانوی شہری ٹریول بلاگر جولی کنگ اور ان کے آسٹریلوی بوائے فرینڈ مارک فیرکین کو دس ہفتے قبل ایران میں غیر قانونی طور پر ڈرون اڑانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں ڈرون اڑانے کے لیے ان کے پاس کوئی لائسنس نہیں تھا
    آسٹریلیا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرفتار کیے گئے اس کے تین شہریوں سے بین الاقوامی قوانین کے مطابق انسانی حقوق دیتے ہوئے آسانی پیدا کرنے ۔
    لندن سے شائع ہونے والے اخبار ’’ٹائمز‘‘ کے مطابق برطانیا اور آسٹریلیا کی دوہری شہریت کی حامل خاتون بلاگر اور ان کے آسٹریلوی دوست ایشیا کے سفر کے دوران دس ہفتے قبل ایران میں گرفتار کر لئے گئے تھے۔اس کے ساتھ یی یہ بھی بتایا گیا کہ کیمبرج یونیورسٹی کی گریجویٹ اور آسٹریلیاکی یونیورسٹی میں پڑھانے والی خاتون دانشور کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، جسے قید میں رکھا گیا ہے اور یہ معلوم نہیں‌کہ اسے کس جرم کے اندر جیل میں رکھا گیا ہے.

    ایران میں برطانوی اور آسٹریلوی شہری گرفتار کر لیے گئے

  • میلسی : لاش نکال لی گئی

    میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) موضع بھڈا بھالو شاہ مترو تھانہ میلسی سے کنٹرول روم وہاڑی میں کال موصول ہوئی کہ ایک کنویں میں ایک شخص کی لاش ہے۔ریسکیو 1122وہاڑی کو اطلاع ملتے ہی ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل روانہ کر دیں..ریسکیو 1122وہاڑی نے بروقت رسپانس کرتے ھوئے کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد متاثرہ جانبحق شخص کی لاش نکال لی ہے۔ جانبحق شخص کا نام ظفر اقبال ولد ملازم حسین جس کی عمر 40سال اور رہائش کوٹ مالک دوکوٹہ میلسی ہے.

  • سات افغان فوجی ہلاک و زخمی ، افغان طالبان کے حملوں کے بعد کٹھ پتلی فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں

    سات افغان فوجی ہلاک و زخمی ، افغان طالبان کے حملوں کے بعد کٹھ پتلی فوجیوں کی دوڑیں لگ گئیں

    کابل : ایک طرف امن مذاکرات تو دوسری طرف افغان طالبان سے دھوکہ دہی ، اس دھوکہ دہی پر افغان طالبان سخت ناراض ، اطلاعات کےمطابق اسی ردعمل کے طور پر کابل کے نواحی علاقے میں ہونے والے خودکش دھماکے میں سات فوجی اہلکار ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

    کابل میں افغان طالبان کے حملے اور اس کے نتیجے میں نقصانات کی تصدیق کرتے ہوئے کابل انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ دھماکا کابل کے چہار آسیاب نامی علاقے میں واقع ایک مرکز کے باہر ہوا ہے۔انہوں نے کہا یہ ایک خودکش حملہ تھا جس میں چار فوجی اہلکار ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

  • ڈرپوک نیتن یاھو خطرے کے سائرن بجنے پر  انتخابی جلسہ چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا

    ڈرپوک نیتن یاھو خطرے کے سائرن بجنے پر انتخابی جلسہ چھوڑ کر بھاگ کھڑا ہوا

    تل ابیب ، اسرئیلی ڈرپوک وزیراعظم نیتن یاہوکی بہادری کا پول کھل گیا ، اطلاعات کے مطابق آج غزہ سے مقبوضہ فلسطین پر داغے جانے والے چند میزائلوں سے خوفزدہ صیہونی وزیر اعظم بنکر میں پناہ لینے پر مجبور ہوگیا۔

    اسرائیلی میڈیا نے تسلیم کیا ہے کہ یہ دوڑ اس وقت لگی جب فلسطین کی مزاحمتی قوتوں نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قائم صیہونی بستیوں پر کئی میزائل فائر کیے

    ظالم صیہونی حکومت نے غزہ پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے جس کے دوران ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوچکے ہیںصیہونی حکومت کے لڑاکا اور ڈرون طیارے، ہیلی کاپٹر اور توپ خانہ، حالیہ ہفتوں کے دوران متعدد بار غزہ کو اپنی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنا چکا ہے