Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈورین طوفان نے تباہی مچادی ، 2500 سے زائد لاپتہ ہوگئے ، امریکہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    ڈورین طوفان نے تباہی مچادی ، 2500 سے زائد لاپتہ ہوگئے ، امریکہ میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی

    واشنگٹن : امریکہ عزاب الٰہی میں غرق ہونے لگا ، اطلاعات کے مطابق امریکہ میں ڈورین طوفان کے باعث ب ڈھائی ہزار افراد لاپتہ ہوگئے ہیں۔ ڈورین طوفان میں گمشدگان کی فہرست میں دوہزار پانچ سو افراد کے نام درج ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق چند دن قبل جزیرہ باہاماس میں ڈورین طوفان میں مرنے والوں کی تعداد پچاس بتائی گئی تھی۔ امدادی ٹیمیں گمشدگان کی تلاش کا کام جاری رکھے ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

    امریکی ذرائع کے مطابق یہ طوفان اس قدر تیز تھا کہ دوسو اٹھانوے کیلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے آنے والا ڈورین طوفان، مجمع الجزائر باہاماس میں غیرمعمولی تباہی مچاتا ہوا شمالی و جنوبی کیرولائنا اور ویرجینیا سے آگے نکل گیا۔یہ طوفان تین ستمبر سے شروع ہوا ہے۔

  • پاکستان کے خلا ف ایک اور سازش ، 6 ہفتوں میں بلوچستان میں افغان طالبان کے حامی 6 عالم دین قتل

    پاکستان کے خلا ف ایک اور سازش ، 6 ہفتوں میں بلوچستان میں افغان طالبان کے حامی 6 عالم دین قتل

    کوئٹہ : کہیں یہ سازش تو نہیں کہ بغیر کسی وجہ کے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں گزشتہ چھ ہفتوں میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے چھ دینی علما نامعلوم افراد کی گولیوں یا مساجد میں بم دھماکوں کا نشانہ بنے ہیں۔قتل کرنے کی ذمہ داری کسی بھی تنظیم کی نے قبول نہیں کی جس سے لوگوں کے ذہنوں میں کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بلوچستان میں ان ہلاکتوں کا جائزہ لینے کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) عبد الرزاق چیمہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ افغان علما کو نشانہ بنانے کی تحقیقات بعض اہم خفیہ ادارے کر رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ جب کوئی پیش رفت ہو گی تو خفیہ ادارے پولیس سے معلومات کا تبادلہ ضرور کریں گے۔ اب تک ان اداروں نے تحقیقات کے بارے میں آگاہ نہیں کیا۔

    پاکستان کے ایک اہم خفیہ ادارے کے افسر نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ان کارروائیوں میں افغان خفیہ ادارے این ڈی ایس کے کارندے ملوث ہوسکتے ہیں کیونکہ اُن کا مقصد پاکستان کے بارے میں افغان طالبان میں بدگمانی پیدا کرنا ہے جبکہ وہ امریکہ اور طالبان میں مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں۔

    دوسری طرف بلوچستان کے بعض سیاسی مبصر خیال ظاہر کرتے ہیں کہ امریکہ چاہتا ہے کہ طالبان کو افغان حکومت کا حصہ بنانے سے پہلے اُن کے سخت گیر موؑقف رکھنے والے اہم نظریاتی رہنماﺅں کو راستے سے ہٹایا جائے

  • مقبوضہ کشمیر: کرفیو کا 40 واں روز، مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے ، آج وزیراعظم عمران خان اظہار ہمدردی کے لیے کشمیر پہنچ رہے ہیں

    مقبوضہ کشمیر: کرفیو کا 40 واں روز، مظالم رکنے کا نام نہیں لے رہے ، آج وزیراعظم عمران خان اظہار ہمدردی کے لیے کشمیر پہنچ رہے ہیں

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 40 واں روز ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،کشمیریوں کا قتل عام جاری ہے ، لوگ بھوک اور پیاس سے مررہے ہیں نام نہاد انسانی حقوق کی تنظیمیں خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہیں

    وادی میں مکلم لاک ڈاون ہے ، انٹرنیٹ ، موبائل سروس، اور حتی کی میڈیکل اسٹور بھی بند ہیں ، زخمی تڑپ رہے ہیں ان کو چپ کرانے والا نظر نہیں آرہا کوئی ، دوسری طرف وزیراعظم پاکستان آج آزاد کشمیر میں تشریف لا رہے ہیں اور کشمیریوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ان کی کوششوں کی بھرپور مدد کا اعلان ایک بار پھر کریں گے

  • روسی بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کردی ،عمران خان نے سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کرلیا

    روسی بینک نے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش کردی ،عمران خان نے سہولیات فراہم کرنے کا وعدہ کرلیا

    اسلام آباد: پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے دنیا متاثر ، اطلاعات کے مطابق روس کے بینک ایکسپو بینک رشیا نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کر دیا،
    اسلام اباد سے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے ایکسپو بینک رشیا کے ڈائریکٹر ایگور ولادیمیرووِچ کِم نے ملاقات کی، یہ ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں وزیر اعظم آفس میں ہوئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر نج کاری محمد میاں سومرو، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد بھی موجود تھے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے حوالے سے یہ ایک کامیاب اور مثبت اقدام ہے، رپورت کے مطابق روسی بینک کے ڈائریکٹر نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا وزیر اعظم نے رشین بینک ڈائریکٹر کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

  • غیر ملکی چور ، ڈکیت گینگ گرفتار  ، یہ غیر ملکی کون ہیں ، خبر نے ہلچل مچادی

    غیر ملکی چور ، ڈکیت گینگ گرفتار ، یہ غیر ملکی کون ہیں ، خبر نے ہلچل مچادی

    کراچی:مقامی نہیں بلکہ غیر ملکی افغانی کراچی میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ، اطلاعات کےمطابق مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 رکنی تالہ توڑ گروپ کو گرفتار کر لیا۔یہ گروہ شہر میں اور بھی مقامات پر تالے توڑ کر وارداتیں کرچکا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ اور کئی مقامات پر بھی یہی کارروائی کرتا تھا

    کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ ان افغانی ملزموں نے یہ تسلیم کیا ہے کہ وہ چوری اور ڈکیتی کی کاروائیوں میں ملوث تھے ، پولیس کے مطابق ان ملزمان سے پانچ 30 بور پستول، ایک 9 ایم ایم پستول، ایک لاک کٹر، 14 موبائل فون اور رکشا بر آمد کیے گئے ہیں۔پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں 5 افغان شہری شامل ہیں،

  • وائٹ ہاؤس کی جاسوسی سے بھی صہیونی باز نہ آئے، برطانیہ نے سارا پول کھول دیا

    وائٹ ہاؤس کی جاسوسی سے بھی صہیونی باز نہ آئے، برطانیہ نے سارا پول کھول دیا

    لندن: صیہونی ایجنٹ دو سال تک ڈونلڈ ٹرمپ اور ساتھیوں کی گفتگو سنتے رہے۔ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیاہے کہ اسرائیل نے امریکی صدر کی جاسوسی کرنے کیلئے وائٹ ہاؤس میں آلات نصب کیے۔

    برٹش میڈیا کے مطابق اس دوران اسرائیلی خفیہ ایجنسی دو سال تک ٹرمپ اور اس کے ساتھیوں کی ٹیلیفون اور دیگر گفتگو سنتی رہی۔اسرائیلی ایجنٹوں نے وائٹ ہاؤس کے نہ صرف باہر بلکہ اندر بھی چھوٹی ڈیوائسز لگائیں۔

    معروف برطانوی اخبار گارجین نے دعویٰ کیا ہے کہ جب امریکی صدر یا ان کے ساتھی ٹیلیفون کرتے ان ڈیوائسسز کے ذریعے اسرائیلی ایجنٹوں کو سگنل مل جاتا ، وہ یہ گفتگو سنتے۔

    تازہ ترین تحقیقات کے مطابق اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے تین سابق افسروں کے مطابق یہ رپورٹ سامنے آئی ہے کہ موبائل فون جاسوس ڈیوائسسز سے معلوم ہوا کہ یہ ڈیوائسسز اسرائیل ہی نے نصب کی تھیں

  • 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا  زر مبادلہ کے ذخائر میں  اضافہ

    18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ

    کراچی:پاکستان کی معیشت سنبھلنے لگی اور ملکی ذخائر میں اضافہ ہونے لگا ، اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی تازہ رپورٹ کے مطابق مجموعی ذخائر 15.61 ارب ڈالر سے بڑھ کر 15.75 ارب ڈالر ہو گئے۔اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ اگست میں کپیٹل مارکیٹس میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی نمایاں اضافہ ہوا،

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس کےمطابق پاکستان میں امریکی مالیاتی اداروں نے ٹی بلز میں 7 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔ٹی بلز میں مجموعی طور پر 7 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی۔

  • فاطمہ سہیل کو چاہیے تھا کہ وہ محسن عباس کی غلطی کو نظر انداز کردیتی ، اداکارہ میرا

    فاطمہ سہیل کو چاہیے تھا کہ وہ محسن عباس کی غلطی کو نظر انداز کردیتی ، اداکارہ میرا

    لاہور: بیوی کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطی نظر انداز کر دیتی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نامور اداکارہ میرا نے محسن عباس حیدر کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے

    اداکارہ میرا نے محسن عباس کے بارے میں اپنے خیالات کو اس طرح بیان کیا کہ وہ ایک باصلاحیت اداکار اور اچھے انسان ہیں، انسانوں سے غلطیاں ہو جاتی ہیں، فاطمہ سہیل کو چاہیے تھا کہ شوہر کی غلطیوں کو نظر انداز کرتی۔

    محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے لاہور کی فیملی کورٹ میں خلع کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔فاطمہ سہیل نے الزام لگایا تھا کہ محسن انہیں کئی برسوں سے تشدد کا نشانہ بناتے آرہے ہیں، یہاں تک کہ محسن نے انہیں اس وقت بدترین جسمانی اورذہنی تشدد کا نشانہ بنایا جب وہ حاملہ تھیں۔

  • آودے پیراں تے آپے ہی کلہاڑی مار بیٹھا آں ، شاہد خاقان عباسی نے یہ کیا کہہ دیا

    آودے پیراں تے آپے ہی کلہاڑی مار بیٹھا آں ، شاہد خاقان عباسی نے یہ کیا کہہ دیا

    اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے آج احتساب عدالت پیشی پر ایک عجیب ہی بات کہہ دی ، شاہد خاقان عباسی نے اس موقع پر کہا کہ چیئرمین قومی احتساب بیورو کی تعیناتی پر وہ قوم سے معافی مانگتے ہیں۔

    سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں احساس ہےکہ نیب کا ادارہ ہی غلط ہے اور اسے ن لیگ کو توڑنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کا نام پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے آیا تھا اور تقرری کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔