Baaghi TV

Author: +9251

  • ڈیل یا ڈھیل : اسرائیل کا حزب اللہ پر حملے نہ کرنے کا اعلان

    ڈیل یا ڈھیل : اسرائیل کا حزب اللہ پر حملے نہ کرنے کا اعلان

    بیروت: ڈیل یا ڈھیل یا نئی جنگی حکمت عملی ، حزب اللہ کے جوابی حملوں پر اسرائیل نے دوبارہ حزب اللہ پر حملے نہ کرنے کا حلف اٹھا لیا۔

    عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کے بعد اسرائیل نے اپنے گھٹنے ٹیک دیے اور روس کو ثالث بناتے ہوئے شام کے ’’عقربا‘‘ میں حزب اللہ پر حملے نہ کرنے کا حلف اٹھایا۔

    دوسری طرف خلاف توقع اسرائیل نے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 1701 کی بھی مکمل پابندی کی یقین دہانی کرائی۔اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ وعدے کی پاسداری کرے گا

    چند دن قبل اسرائیل کی طرف سے لبنانی فضائی حدود کی کھلی خلاف ورزی اور حزب اللہ لبنان کے مراکز کو نشانہ بنایا تھا جس پر حزب اللہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیلی بکتر بند گاڑی کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا جس میں اسرائیلی کمانڈر سمیت متعدد اسرائیلی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے تھے۔

  • یہ ہوتی ہے تبدیلی ، گوگل فوٹوز کو میسجنگ ایپ بنانے کی تیاری

    یہ ہوتی ہے تبدیلی ، گوگل فوٹوز کو میسجنگ ایپ بنانے کی تیاری

    واشنگٹن : تبدیلی اسے کہتے ہیں ، اطلاعات کے مطابق گوگل نے اپنی فوٹو ایپ فوٹوز میں نیا فیچر میموریز متعارف کرایا ہے جو کہ انسٹاگرام سے بہت زیادہ ملتا جلتا ہے۔اس فیچر میں صارفین پرانی تصاویر اور ویڈیوز اسٹوریز جیسے فارمیٹ میں دیکھ سکیں گے۔

    ذرائع کےمطابق اس فیچر سے قبل گوگل فوٹوز میں پرانی تصاویر کے لیے ری ڈسکور دس ڈے نامی فیچر تھا جو ایپ کے اسسٹنٹ ٹیب میں منتقل کیا گیا تھا مگر میموریز نامی فیچر سب سے اوپر انسٹاگرام اسٹوریز جیسی شکل میں چھوٹے سرکل میں نظر آئے گا، جن میں ایک سال پرانی تصاویر یا ویڈیوز سے آغاز ہوگا اور پھر پیچھے چلتا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق گوگل کا یہ فیچر آج سے تمام صارفین تک پہنچنا شروع ہوجائے گا۔تصاویر کے پرنٹ آﺅٹ کا فیچر بھی متعارف کرایا جارہا ہے مگر فی الحال وہ صرف امریکا تک ہی محدود ہوگا۔

    تاہم ان تمام سوشل فیچرز کی بدولت گوگل کو توقع ہے کہ اس کی مقبول ترین ایپس میں سے ایک گوگل فوٹوز کے ذریعے وہ مزید آمدنی کے حصول کے ذرائع بناسکے گا۔خیال رہے کہ گوگل فوٹوز استعمال کرنے والوں کی تعداد ایک ارب سے زائد ہے۔

  • ہم نےشام میں  کوئی زیادتی نہیں کی امریکا نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی

    ہم نےشام میں کوئی زیادتی نہیں کی امریکا نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی

    واشنگٹن : امریکہ اور اقوام متحدہ آمنے سامنے ، پہلے اقوام متحدہ نے امریکہ کو شام کی تباہی کا ذمہ دار قرار دیا اور بعد ازاں امریکہ نے اقوا م متحدہ کو جھوٹا قرار دیا ، اطلاعات کےمطابق واشنگٹن نے جنگ زدہ ملک شام میں ’جنگی جرائم‘ کے مرتکب ہونے والے امریکی فضائی حملوں سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ کو مسترد کردیا۔

    شام کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندہ جیم جیفری نے اقوام متحدہ کی رپورٹ مسترد کردی جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ ’امریکی اتحادی فورسز کے فضائی حملوں میں عسکری اہداف اور شہریوں کے درمیان فرق کے لیے ضروری احتیاط کو خاطر میں نہیں لایا گیا‘۔

    یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے کمیشن نے امریکی فضائی حملوں سے متعلق تحقیقات کی تھی اور بتایا کہ اتحادی فورسز نے رواں برس جنوری میں شام کے جنوبی صوبے میں متعدد فضائی حملے کیے اور ان فضائی حملوں میں ایک حملے میں 16 شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

    اقوم متحدہ کے کمشین کی طرف سے جاری رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ امریکی اتحادی فورسز عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ضروری ہدایات کو اپنانے میں مکمل ناکام رہے۔کمیشن نے بتایا تھا کہ ’اندھا دھند حملوں کے نیتجے میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے اور ان کی تعداد اتنی ہے کہ یہ حملے جنگی جرائم کے مرتکب ہیں‘۔

    +

  • مسلئہ کشمیر ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے طول پکڑا، قمر زمان قائرہ

    مسلئہ کشمیر ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے طول پکڑا، قمر زمان قائرہ

    اسلام آباد: پیپلزپارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر قمر زمان قائرہ نے کہا ہے کہ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر طول پکڑتا جارہا ہے.

    تفصیلات کے مطابق قمر زمان نے مسئلہ کشمیر پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر طول پکڑتا جارہا ہے. ساتھ ہی انہوں نے حکومتی معاشی پالیسی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت غریب مکاؤ پالیسی پر کام کررہی ہے اورایک سال کے عرصہ میں 10 لاکھ افراد کو بے روزگارکردیا گیا ہے ،مہنگائی سے لوگ عاجز آچکے ہیں، اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے ہاتھوں میں ڈگریاں لئے پھر رہے ہیں، ملکی سٹاک مارکیٹ، زراعت، صنعتیں بند ہورہی ہیں، ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے مسئلہ کشمیر طول پکڑتا جارہا ہے.

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر کی خود مختاری اورکشمیری عوام کے حقوق سلب کرنے کیلئے بنایا جانے والا آرٹیکل کاغذ کے ٹکڑے کے سوا کچھ نہیں.

  • مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمہ کے لئے امریکی سینیٹرز کا ٹرمپ کو خط،کہا مودی پر دباؤ ڈالا جائے

    مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کے خاتمہ کے لئے امریکی سینیٹرز کا ٹرمپ کو خط،کہا مودی پر دباؤ ڈالا جائے

    امریکی سینیٹرز کے ایک گروپ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں مقبوضہ کشمیر کی موجودہ حالت اور امن کیلئے مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹرز نے صدر ٹرمپ کو خط لکھا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر فوری ایکشن لیں،خط لکھنے والوں میں سینیٹر وین ہولن، لنزے گراہم، ٹوڈیونگ، بین کارڈن شامل ہیں۔

    انٹرنیشنل میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وین ہولن، لنزے گراہم، ٹوڈیونگ، بین کارڈن نے صدر ٹرمپ سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی نرمی کے لیے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر دباؤ بڑھائیں اورپاکستان اور بھارت میں کشمیر پر جاری کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

    خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت سے مقبوضہ وادی میں شہریوں کو ریلیف مل سکتا ہے اور بھارت کرفیو کو ختم کر سکتا ہے۔

    مقبوضہ وادی میں کرفیو کا 39 واں دن ہے اور عالمی ضمیر ابھی بھی بے حس ہے جو کشمیریوں کے ان مصائب پر نہ تو آواز بلند کر رہا ہے اور نہ ہی بھارت پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے،دوسری طرف بھارتی مظالم کا سلسلہ جاری وساری ہے ،

    سری نگر سے ذرائع کےمطابق آج کا دن بھی حسب سابق بھارتی مظالم کے خلاف مزاحمت میں گزر گیا ، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے ، قابض بھارتی فورسز کشمیریوں پر فائرنگ کررہے ہیں ان کو زخمی کررہے ہیں ، لیکن عالمی برادری اس کے باوجود خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے، ۔ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارت کا لاک ڈاؤن 39 ویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

    مودی سری نگر میں مسلمانوں کے سامنے کھڑا نہیں ہو سکتا، قریشی کا ہندو برادری کے جلسے سے خطاب

    دوسری جانب مقبوضہ وادی میں کرفیو اور پابندیاں برقرار ہیں۔ دکانیں، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹرانسپورٹ غائب ہے۔قابض فورسز نے علاقے میں گھر گھر تلاشی بھی لی اس دوران دیگر آٹھ نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں موبائل، انٹر نیٹ سروس اور ٹی وی چینل بھی بند ہیں جبکہ سیاسی اور حریت رہنما بدستور گھروں میں نظر بند ہیں۔

    کرفیو اور دیگر پابندیوں کے باعث کھانے پینے کی اشیا ءکی قلت کے علاوہ مریضوں کو علاج معالجے میں بھی بے حد دشواریوں کا سامنا ہے۔کشمیریوں پر قیامت برپا ہے اور بھارت نے انسانی حقوق کی جماعتوں کو کشمریوں کو ادویات فراہم کرنے اور ان کا علاج معالجہ کرنے سے روک دیا ہے

    پاکستان کی ایک اور کامیابی، یورپی پارلیمنٹ میں ہو گی کشمیر پر بحث

    یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر کی صورت حال پر 17 ستمبر کو بحث ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے انسانی حقوق کے نمائندے کشمیر کی صورت حال پر بریفنگ دیں گے ،مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی تجاویز پر بھی بحث ہو گی ،رکن یورپی پارلیمنٹ شفق محمد مسئلہ کشمیر کو ایجنڈے پر لانے کے لیے متحرک رہے ،چیئرمین کشمیر کونسل یورپ علی رضا سید نے مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ کی کمیٹیوں میں اٹھایا تھا.

    قبل ازیں رواں ماہ ہی یورپی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور میں مقبوضہ جموں کشمیر کی کشیدہ صورتحال پر اِن کیمرہ اجلاس منعقد کیا گیا ،اجلاس میں بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور ایک ماہ سے جاری کرفیو اور ذرائع ابلاغ پر لگی بندشوں کی مذمت کی گئی۔ تمام اراکین نے یورپی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھی مسئلہ کشمیر کے ایشو کو اٹھانے کا فیصلہ کیا۔

    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف پاکستانی قوم سڑکوں پر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    مودی نے آخری پتہ کھیل لیا، اب کشمیر آزاد ہو گا، پاک فوج تیار،وزیراعظم عمران خان

    کشمیریوں سے یکجہتی، ملک بھر میں کشمیر آور منایا گیا، پاکستانیوں نے تاریخ رقم کر دی

  • عاشورہ پر شاندار سیکیورٹی انتطامات: پنجاب پولیس کو شاباش

    عاشورہ پر شاندار سیکیورٹی انتطامات: پنجاب پولیس کو شاباش

    فیصل آباد: ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو عاشورہ پر فول پروٖف سکیورٹی انتظامات پر شاباش دی ہے.

    تفصیلات کے مطابق غلام محمود ڈوگر نے پولیس کو عاشورہ پر فول پروٖ ف سکیورٹی انتظامات پرشاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئند ہ بھی پولیس فورس اسی جذبہ سے فرائض انجام دے گی.انہوں نے محرم الحرام بالخصوص یوم عاشور پر سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کرنے اور امن و اما ن برقرا ر رکھنے پرسٹی پولیس افسر فیصل آباد، ڈسٹرکٹ پولیس افسر چنیوٹ، جھنگ اورٹوبہ ٹیک سنگھ، ٹریفک پولیس سمیت تمام پولیس افسر وں اور جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا اور شاباش دی.

    انہوں نے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کے فضل و کرم سے تما م پولیس افسروں اور جوانوں کی طرف سے محنت، ایمانداری اور الرٹ ڈیوٹی انجا م دینے کی بنا پر امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔

  • معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    معروف اینکر مبشر لقمان کے خلاف سازشی عناصر ننگے ہوگئے ، سازش فیاض الحسن چوہان نے تیار کی ، سازشی کرداروں نے راز اگل دیئے

    لاہور : معروف اینکر ، تجزی نگار اور کھرا سچ پروگرام کے میزبان مبشر لقمان کے خلاف تیار کی گئی سازش کا پول کھل گیا ، سازش میں شریک کرداروں نے قوم کے سامنے آگر یہ تسلیم کرلیا کہ انہیں کسی خاص شخصیت نے مبشر لقمان کی شہرت ، عزت اور شخصیت کو نقصان دینے کے لیے کسی اہم شخصیت نے ہدف دے رکھا تھا

    ذرائع کے مطابق لاہور رنگ ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے سوشل میڈیا سٹار حریم شاہ اور صندل خٹک نے میزبان رائے ثاقب کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں مبشر لقمان کے جہاز تک کسی نے پہنچایا ہے، رائے ثاقب نے پوچھا کہ وہ کہ کیا مقاصد تھے تو صندل خٹک اور حریم شاہ نے تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ وہ فی الحال اس بڑی شخصیت کا نام نہیں بتاسکتیں لیکن یہ حقیقت ہےکہ مبشر لقمان کے خلاف یہ کہانی گھڑی گئی ہے اور اس کے لیے ہمیں استمعال کیا گیا

    رائے ثاقب کے سوال کے جواب میں سوشل میڈیا سٹارز نے یہ بھی تسلیم کیا کہ اسی شخصیت نے مبشر لقمان کے جہاز تک اور پھر جہاز کے اندر تک لے جانے میں مرکزی کردار ادا کیا ، جب رائے ثاقب نے پوچھا کہ کیا وہ شخصیت صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان ہیں‌تو دونوں سٹارز نے یہ تو تسلیلم کرلیا کہ وہ شخصیت تو ہے مگر اس کا نام لینے سے گریز کیا . رائے ثاقب نے اس موقع پر کہا کہ آپ نے غلط بیانی کی ہے تو ان سٹار ز نے یہ بھی تسلیم کرلیا

    یاد رہے کہ مبشر لقمان کے جہاز سے قیمتی چیزیں چرانے والی ان سٹارز کے خلاف جب ایف آئی آر درج کرانے کی کوشش کی تو پولیس نے ٹال مٹول سے کام لینا شرو ع کردیا ، بعد ازاں پولیس حکام کے ذریعے ہی پتہ چلا کہ صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کے حکم پر ہی مقدمہ درج نہیں‌کیا جارہا .یہ بھی یاد رہے کہ فیاض الحسن چوہان ایک انتہائی متنازعہ شخصیت کے طور پر سامنے آرہے ہیں

  • اسٹیو سمتھ دوبارہ ٹیم کے کپتان بن جائیں گے، سابق آسٹریلوی کپتان کا دعویٰ

    اسٹیو سمتھ دوبارہ ٹیم کے کپتان بن جائیں گے، سابق آسٹریلوی کپتان کا دعویٰ

    سڈنی: سابق آسٹریلوی کپتان مارک ٹیلر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو سمتھ دوبارہ ٹیم کے کپتان بن جائیں گے.

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان مارک ٹیلر نےکہا ہے کہ مڈل آرڈر بلے باز اسٹیوسمتھ پھرسے ٹیم کے کپتان بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسٹیو سمتھ کو دوبارہ قیادت کی ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ اشیز سیریز میں شاندار کارکردگی کے بعد اسٹیو سمتھ کو دوبارہ کپتان بنانے کی باتیں ایک بار پھر سے زیر گردش ہیں. مارک ٹیلر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو سمتھ آسٹریلوی ٹیم کے کپتان بن جائیں گے.

    واضح رہے کہ انہیں گزشتہ برس کیپ ٹائون میں پیش آنے والے بال ٹمپرنگ کے واقعے کے بعد جہاں ایک سال کےلئے ٹیم سے نکال دیا گیا تھا، وہیں ان پر ایک سال کی پابندی بھی لگادی گئی تھی. تاہم اب ایک بار پھر انہیں کپتان بنانے کی باتیں زیر گردش ہیں.