Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم سے ڈائریکٹر ایکسپو بینک روس کی ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی

    وزیراعظم سے ڈائریکٹر ایکسپو بینک روس کی ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی

    وزیراعظم عمران خان سے ڈائریکٹر ایکسپو بینک روس آئیگور ولادیمیروچ کم نے پارلیمنٹ ہاﺅس میں وزیراعظم کے چیمبر میں ان سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کے دوران آئیگور کم نے ملک کے مالیاتی شعبے میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ وزیراعظم نے ایکسپو بینک کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے سرمایہ کاری دوست پالیسیوں اور کاروباری مواقع کو اجاگر کیا.

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تعمیرات کے شعبے کے فروغ کے لئے ضروری ہے کہ اسے باقاعدہ صنعت کا درجہ دیا جائے تاکہ شعبے سے منسلک افراد کے لئے آسانیاں پیدا کی جا سکیں، لینڈ کورٹس کے قیام سے اراضی سے متعلقہ مسائل کو جلد حل کرنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

    یہ بات انہوں نے تعمیرات کے شعبے میں کاروبار کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے حوالے سے اقدامات کے بارے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، سیکرٹری ہاؤسنگ ڈاکٹر عمران زیب، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر و دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اسلام آباد میں کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا فیصلہ، وزیراعظم کو بریفنگ

    چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے وزیرِاعظم کو تعمیرات کے شعبے میں حائل مشکلات اور ان کے حل کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تعمیرات کے حوالے سے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے پالیسی، قوانین اور قواعد کو آسان بنایا جارہا ہے۔ تعمیرات سے متعلقہ معلومات کی آن لائن فراہمی کے لئے ویب پورٹل کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، تعمیرات کے لئے مختلف محکموں کی جانب سے مطلوبہ اجازت ناموں کے حصول کے نظام کو سہل بنایا جا رہا ہے اور کوشش کی جا رہی ہے کہ اجازت ناموں اور این او سی کی جگہ رائج قوانین سے مطابقت کے نظام کو رائج کیا جائے۔

    نئے بلدیاتی نظام کے تحت منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا گیا ہے، وزیراعظم

     

     

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    جنرل اسمبلی اجلاس، مودی کے بعد ہو گا پاکستانی وزیراعظم کا خطاب

     

     

     

    آئیں چلیں سب مظفرآباد،بن کر کشمیریوں کی آواز،فردوس عاشق اعوان

    پاک فوج میں مائیں اپنے بچوں کوشہادت کے جذبےسے بھیجتی ہیں،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

  • وزیراعظم سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب جا رہے ہیں سعودی عرب

    وزیراعظم سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب جا رہے ہیں سعودی عرب

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکل مورخہ 13ستمبر عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب جائیں گے-

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار مدینہ منورہ میں روضہ رسولؐ پر بھی حاضری دیں گے۔وزیراعلیٰ مسجد نبوی ؐ میں نوافل ادا کریں گے۔ وزیراعلیٰ ملک کی ترقی و خوشحالی اور استحکام کے لئے روضہ رسولؐ پر دعا کریں گے-وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لئے بھی خصوصی دعا مانگیں گے-

    سعودی ملٹری ایڈوائزر کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دفاعی تعلقات و دیگر اہم امور پر گفتگو

    وزیراعظم عمران خان بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے لئے امریکا سے قبل سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ سعودی حکام سے ملاقاتیں کریں گے.

    قبل ازیں رواں ہفتے سعودی عرب کے وفد نے وزیر توانائی کی سربراہی میں پاکستان کا دورہ کیا، سعودی وفد نے مشیر تجارت عبدالرزاق داود سے ملاقات کی ، جس میں سعودی عرب کی جانب سے بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ سعودی وزیر توانائی نے پاکستان میں کی گئی سرمایہ کاری کے معاہدوں پرعمل درآمد کو تیز بنانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا پاکستان میں پیٹرو کیمیکل ریفائری لگائی جائے گی جو کہ ایک بڑا اور اہم منصوبہ ہوگا۔

    عمرہ کرنے والوں کو سعودی حکومت نے سنائی خوشخبری، پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ ہوا پورا

    واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر20ارب ڈالر کے معاہدے ہوئے تھے ، جن میں قلیل مدتی، درمیانی اور طویل مدت کے منصوبے شامل ہیں، توانائی ، سیاحت ، معدنیات ، پیٹرو کیمیکلز ، ہوٹل انڈسٹری کے شعبوں میں سات معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

    قبل ازیں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا،وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر اور متحدہ عرب عمارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید بن سلطان النہیان نے بدھ کو وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بھی ملاقات میں موجود تھے

    وزیراعظم سےسعودی عرب اوریواےای وزرائےخارجہ کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے مقبوضہ کشمیرکی بگڑتی صورتحال پراظہارتشویش کیا،سعودی عرب،یو اے ای موجودہ چیلنجزسے نمٹنے کیلئےرابطے میں رہیں گے، امن وسلامتی کے فروغ کیلئےدونوں ممالک رابطےمیں رہیں گے،

  • کراچی ، سندھ میں نام نہاد خدمت کی ضرورت نہیں ، اگر ایسی کوشش ہوئی تو سندھو دیش اور پختونستان بنا دیں گے ، بلاول کی دھمکی

    کراچی ، سندھ میں نام نہاد خدمت کی ضرورت نہیں ، اگر ایسی کوشش ہوئی تو سندھو دیش اور پختونستان بنا دیں گے ، بلاول کی دھمکی

    حیدرآباد : بلاول بھٹو وفاقی حکومت کی طرف سے کراچی کے لوگوں کو مسائل اور مشکلات سے نکالنے کے دعوے کے بعد سخت اور لسانی تعصب پر مبنی دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں، اطلاعات کے مطابق بلاول نےکہا کہ کراچی اور سندھ میں اگر وفاقی حکومت نے خدمت کے نام پر مداخلت کی تو پھر یاد رکھیں اگر ہمیں نہ کھیلنے دیا گیا تو ہم بھی کھیلنے نہیں‌دیں گے ، اور اگر ایسا ہوا تو ہم اقتدار میں مداخلت کرنے والوں کو سندھو دیش اور پختونستان کا تحفہ دیں‌گے ،

    حیدرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس وقت ملک مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، پاکستان کو آج جمہوریت سے آمریت کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، جمہوریت کا سفر زوال کی طرف جا رہا ہے، غیر جمہوری قوتوں نے ہم سب پر حملے کیے، ہم سب کو مل کر اس کا مقابلہ کرنا ہے، کٹھ پتلی حکومت نے آئین پر حملے کیے، ملک کی معیشت کو کمزور کیا گیا، عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا گیا۔

    ذرائع کےمطابق چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے 18ویں ترمیم کی صورت میں آئین کو بحال کیا، لیکن وزیراعظم نے سندھ میں کہا کہ 18ویں ترمیم کے باعث وفاق دیوالیہ ہو رہا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وفاق کی وجہ سے صوبے دیوالیہ ہو رہے ہیں، وفاقی حکومت خود اپنا ٹیکس جمع نہیں کرتی، نااہل حکومت کی وجہ سے ہر صوبے کو کم پیسہ مل رہا ہے۔

    حسب عادت چیئرمین پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی کی حکومت کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ آئین کی خلاف ورزی کرتے جا رہے ہیں، کیا کراچی کو اسلام آباد والے چلائیں گے، اس حکومت کو گھر جانا چاہیے، ایم کیو ایم کے ارکان بھی استعفیٰ دیں، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ غیر آئینی طریقے سے کراچی کو اسلام آباد سے کنٹرول کیا جائے۔

  • میڈیا میں معاشی بحران،لاہور پریس کلب کا بڑا فیصلہ، رزق فاونڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

    میڈیا میں معاشی بحران،لاہور پریس کلب کا بڑا فیصلہ، رزق فاونڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

    لاہور پریس کلب میں بیروزگاری اور غربت کے خاتمے سمیت طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے سپر ٹاسکر، رزق فاونڈیشن، پلز ٹیک اور لاہور پریس کلب کے مابین مشترکہ جدوجہد کے لیے ایم او یو پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تقریب میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، محمداحمد رضا، رانا طاہر، نوازگل ،سپرٹاسکرکے سی ای اوعبدالواسع، رزق فاﺅنڈیشن این جی او کے سی اواو حذیفہ احمد، پلزٹک کے سی ای او ڈاکٹرعلی کامران ، گلریز خان سمیت ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

    صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت

    اس موقع پر سپر ٹاسکر، رزق فاو نڈیشن، پلز ٹیک کے سی ای اوز نے غربت کے خاتمے اور عوام کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کے لئے اپنے منصوبہ جات اور کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔ لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ان کے کام اور خدمت کو سراہتے ہوئے ملک میں خصوصا میڈیاانڈسٹری میں معاشی بحران اور اس کی وجوہات پر بھرپور روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار این جی اوز کی کارکردگی شاندارہے اور صحافی بھی ان این جی اوزکے پروگرام کے تحت بیروزگاری اور معاشی بدحالی میںبہتر اندازمیں فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔عوام میں غربت کے خاتمے کے لیے تین اہم اداروں سپرٹاسکر، رزق فاﺅنڈیشن اور پلز ٹیک نے ایک پلیٹ فارم پر یکجا ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

    لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت

    اس میں پہلا ادارہ سپرٹاسکر ہے جو ہنرمند افراد کو فری لانس آن لائن کام کی سہولت فراہم کرتاہے ۔ دوسرا ادارہ رزق فاو نڈیشن ہے ۔ جو ضرورت مند افراد کو چھ ماہ تک خوراک فراہم کرتا ہے ۔ تیسرا ادارہ پلز ٹیک ہے جو مستحق افراد کو صحت کی مفت سہولیات فراہم کرتا ہے ۔ لوگوں کو مختلف شعبوں میں آسانی دینے والے یہ تین ادارے اب ایک پلیٹ فارم پر مل کرکام کا آغاز کررہے ہیں ۔ رزق فاو نڈیشن ایسے افراد کی نشاندہی کرے گا جنہیں چھ ماہ تک مالی معاونت کی جائے گی ۔ پلز ٹیک انہیں صحت کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا اور سپر ٹاسکر انہیں ملازمت کے مواقع فراہم کرنے میں مدد دے گا۔معاشی سہولیات کی فراہمی کے لئے تقریب کے انعقاد پر لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے ممبر گورننگ باڈی احمد رضاکی کاوش کو سراہا۔

  • صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت

    صحافی کو قتل کر کے لاش کنویں میں پھینک دی گئی،لاہور پریس کلب کی مذمت

    پنجاب کے شہر میلسی میں نجی ٹی وی چینل کے نمائندہ کے قتل پر لاہور پریس کلب نے مذمت کی ہے اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، سینئرنائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق، سیکرٹری زاہد عابد، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی سالک نواز اور اراکین گورننگ باڈی نے نجی نیوز ٹی وی چینل 7 نیوز کے میلسی کے نمائندہ کے قتل کی شدید مذمت کی ہے۔

    لاہور،امن و امان کی مخدوش صورتحال، صحافی کے گھر چوری کی واردات،لاہور پریس کلب کی مذمت

    میلسی میں7 نیوز چینل کے نمائندہ ظفرعباس کو مجلس کی کوریج کے دوران قتل کرکے ان کی لاش کو کنویں میں پھینک دیا گیا ۔لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے اس بہیمانہ واقعہ پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مقتول صحافی ظفرعباس کے قاتلوں کو فی الفورگرفتار کرکے قرارواقعی سزادی جائے۔

  • ٹرین حادثے میں 70 افراد ہلاک

    ٹرین حادثے میں 70 افراد ہلاک

    کانگو : ریلوے حادثات پاکستان میں ہی نہیں‌دنیا کے دیگر ممالک میں ہوتےہیں، اطلاعات کے مطابق وسطی افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں مال گاڑی کے حادثے میں 70 سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    کانگو کے وزیر برائے انسانی امور اسٹیو مبکیا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’ جنوب مشرقی صوبے تانگانیکا میں مقامی وقت کے مطابق رات 3 بجے مائیباریدی شہر کے قریب ایک اور حادثہ پیش آیا جس میں مال گاڑی پٹری سے اتر کر الٹ گئی‘۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق عینی شاہدین اور مقامی میڈیا کو حادثے میں 100 سے زائد افراد کی ہلاکت کی خدشہ ہے۔جمہوریہ کانگو کی نیشنل ریل کمپنی (ایس این سی سی) کی یونین کے سربراہ وکٹر امبا نے کہا کہ مال گاڑی نیانزو سے نیمبا کی جانب گامزن تھی جب 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

  • بلدیو کمار اپنا گندا منہ لیکر دوبارہ پاکستان آنے کی کوشش نہ کرے،رنجیت سنگھ

    بلدیو کمار اپنا گندا منہ لیکر دوبارہ پاکستان آنے کی کوشش نہ کرے،رنجیت سنگھ

    خیبر پختونخواہ کی صوبائی اسمبلی اجلاس میں اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے کہا کہ بلدیو کمار نے بھارت جاکر پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے ہیں۔ بلدیو کمار اپنا گندا منہ لیکر دوبارہ پاکستان آنے کی کوشش نہ کرے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ اسمبلی کا اجلاس سپیکر کی زیر صدارت ہوا جس میں اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلدیو کمار پاکستان کے خلاف جھوٹے الزامات لگانے کی بجائے یہ بتائیں کہ اگر پاکستان میں مذہبی آزادی حاصل نہ ہوتی تو کیا وہ اسمبلی کے رکن ہوتے؟ پاکستان میں تمام اقلیتیں ازاد ہیں،دوسرے ہمارے متعلق نہ سوچیں۔ ہم مودی سرکار کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان میں ہمارے چرچ، مندر اور گوردوارے محفوظ ہیں۔

    بلدیو کمار نے سیاسی پناہ کی بات سستی شہرت کیلئے کی، کزن امرجیت ملہوترا کی گفتگو

    رنجیت سنگھ نے بلدیو کمار کو اسمبلی میں جوتی مارنے والے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ جوتی کے قابل ہی تھا. رنجیت سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ بلدیو کمار اس ایوان کے رکن سورن سنگھ کے قاتل ہیں۔ بلدیو کمار نے جن بہنوں کو راکھی باندھی ان کو چھوڑ دیا۔ میں جمعیت علمائے اسلام ف کا حصہ ہوں، کسی نے مسلمان بنانے کی کوشش نہیں کی، پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتیں آزاد اور خوش ہیں۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے سابق رکن اسمبلی بلدیو کمار نے انڈیا میں نریندر مودی حکومت سے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے،

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی کی بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست، خبر نے کھلبلی مچا دی

    پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر رکن اسمبلی سردار سورن سنگھ کے قتل کا الزام تھا جو کہ ان کے گھر والوں نے لگایا تھا تاہم عدالت میں‌ ثبوت کمزور ہونے کی بنیاد پر اسے رہا کر دیا گیا تھا جس کے بعد وہ اپنی فیملی کے تین افراد کے ہمراہ انڈیا چلے گئے اور اب انہوں نے سیاسی پناہ کیلئے مودی حکومت کو درخواست دے دی ہے، بلدیو کمار نے بھارتی شہریت حاصل کرنے کیلئے پاکستان میں اقلیتوں کے غیر محفوظ ہونے کا زہریلا پروپیگنڈا شروع کر رکھا ہے،

    بلدیو کمار نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی حکومت پاکستان میں‌ بسنے والی اقلیتوں خاص طور پر ہندوؤں اور سکھوں کیلئے پیکج کا اعلان کرے تاکہ وہ یہاں انڈیا میں آ کر رہ سکیں، پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تاہم سوشل میڈیا پر بھارتی شہریوں‌ کا کہنا ہے کہ حکومت چھان پھٹک کر سیاسی پناہ دے کہیں یہ شخص پاکستان کا ایجنٹ ہی نہ ہو، ادھر خیبر پی کے کے وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے بلدیو کمار کی ممبر شپ معطل کر دی تھی وہ پی ٹی آئی کے رکن نہیں ہیں، بلدیو کمار کی جانب سے پاکستانی اقلیتوں کو آزادی نہ ہونے کا الزام شرمناک ہے، دنیا جانتی ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل طور پر آزادی ہے، پاکستان تحریک انصاف کا جرائم پیشہ لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی پر قتل کا الزام ہوتو اس کے ساتھ نہ تو پی ٹی آئی کا کام ہے او رنہ ہی حکومت کا ،

    پاکستان میں اقلیتیں محفوظ، بلدیو کمار جھوٹا ہے، بھائیوں تلک کمار و دیگر کی پریس کانفرنس

    واضح‌ رہے کہ 22 اپریل 2016 کو خیبر پی کے میں بونیر ضلع میں وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر برائے اقلیتی امور اور رکن اسمبلی سورن سنگھ کو قتل کر دیا گیا تھا جس کا الزام ان کے سیاسی حریف بلدیو کمار پر لگا اور اسے گرفتار بھی کیا گیا تاہم 26 اپریل 2018 کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے بلدیو کمار کو شک کی بنیاد پر باعزت بری کرنے کے احکامات جاری کیے تھے، بلدیو کما رکے کئی رشتہ دار خیبر پی کے میں مقیم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ بلدیو کمار سے ان کا کوئی رابطہ نہیں‌ ہے،

    بلدیو کمار جیسے قاتلوں‌ کو پناہ دینا مودی کا شیوا ہے، اجمل خان وزیر

    خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان اجمل خان وزیرنے سابق پی ٹی آئی رکن اسمبلی بلدیو کمار کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم بین الاقوامی سطح پراقلیتوں کےحقوق کےعلمبردارہیں، بلدیوکمارتحریک انصاف کے رکن اسمبلی سردارسورن سنگھ کے قاتل ہیں، قاتلوں کوپناہ دینا گجرات کے قصائی مودی کا شیوا ہے،

    انٹرنیشنل سکھ کنونشن میں گورنر پنجاب کے خطاب کے دوران سکھوں کے پاکستان زندہ باد کے نعرے