(جرار شاکر ، قصور)
تفصیلات کے مطابق چونیاں راجباہ چور کوٹ میں غیر قانونی طور پر پائپ لگا کر پانی چوری ہونے لگا محکمہ انہارکے اہلکار منتھلیاں لے کر خاموش ٹیل اور راستے میں آنےوالے موضع ساہنکے ہٹھاڑ کے زمیندار پانی کی بوند بوند کو ترس گے ان کی زمینوں کو پانی نا ملنے کی وجہ سے زمینیں پنجر ہونے کا خدشہ ہے جس کے باعث چھوٹے کاشتکار اپنی زمینوں کو مجبوراً بچنے پر تیار ہیں ان کا کہنا ہے کہ پانی چوری کرانے کے بدلے میں محکمہ میں چھپی کالی بھیڑیں مونجی اور گندم زمینداروں سے وصول کرتے ہیں موضع ساہنکے ہٹھاڑ کے زمیندار محمد سیلم صف جٹ۔ارشد جٹ۔ملک لطیف ۔گوہر نمبردار۔ملک ارشاد ۔ملک کرامت علی ۔رانا۔عاشق۔رانااعجاز خاں ۔الیاس جٹ علی احمد جٹ نے ڈی سی قصور اور محکمہ انہار کے اعلیٰ حکام سے پانی چوری کی روک تھام کا مطالبہ کیا ہے۔
Author: +9251
-
راجباہ چور کوٹ محکمہ انہار کے عملے کی ملی بھگت سے پانی چوری ہونے لگا
-

آرمی چیف کا ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل سنٹر کا دورہ یادگار شہدا پر فاتحہ خانی
آرمی چیف کا ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل سنٹر کا دورہ یادگار شہدا پر فاتحہ خانی
راولپنڈی ، 12 ستمبر 2019: آرمی چیف (جنرل) قمر جاوید باجوہ نے آج ایبٹ آباد میں آرمی میڈیکل سنٹر (اے ایم سی) کا دورہ کیا۔
چیف آف آرمی سٹاف نے لیفٹیننٹ جنرل خاور رحمان کو اے ایم سی کا کرنل کمانڈنٹ لگایا۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے کرنل کمانڈنٹ ، لیفٹیننٹ جنرل زاہد حامد ، ریٹائرڈ ، حاضر سروس / ریٹائرڈ افسران اور آرمی میڈیکل کور کے سپاہی موجود تھے
آرمی میڈیکل کور کے کمانڈنگ افسران اور جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قیمتی جانیں بچانے میں آرمی میڈیکل کور (اے ایم سی) کے کردار کو سراہا۔ سی او ایس نے پاک فوج اور عام شہریوں کو معیاری صحت کی نگہداشت کی فراہمی میں ڈاکٹروں اور پیرامیڈک عملہ کی خدمات کی تعریف کی۔
اس سے قبل آمد پر ،آرمی چف نےیاد گار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ -

ڈالر کی قدر میں کچھ اضافہ ہوا
ڈالر کی قدر میں کچھ اضافہ ہوا
کراچی: آج جمعرات یعنی کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں پانچ پیسے اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.30 سے بڑھ کر 156.35 روپے کا ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ مودجودہ حکومت کے آنے کے بعد دالر تیزی سے آگے بڑھا ہے اور اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا . پچھلے ماہ سے روپے قدرے استحکام آیا ہے اور ڈالر کے مقابلے میں روپیہ سٹیبل ہونا شروع ہوا ہے، -

"رسوائی ” کی بھی تو حد ہوگئی ، کیا ہونے والا ہے ، خبر نے کھلبلی مچادی
اسلام آباد :نیا ڈرامہ "رسوائی ” بہت جلد منظر عام پرآنے کے لیے تیار ، اطلاعات کےمطابقاداکارہ ثناء جاوید کے ڈرامہ سیریل ’’رسوائی ‘‘کی عکس بندی مکمل ہو گئی۔ اس ڈرامے کا نام پہلے’’زرد بہار‘‘ رکھا گیا تھا جسے تبدیل کر کے ’’رسوائی ‘‘ کر دیا گیا ہے، ڈرامے میں ثناء جاوید کے ساتھ میکال ذوالفقار دکھائی دیں گے۔
پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی
فملی دنیا کے ذرائع سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق اس ڈرامے میں ثناء ڈاکٹر سمیرا جبکہ میکال ذوالفقار پائلٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈرامے میں ثناء جاوید مضبوط اعصاب کی حامل خاتون ہیں ، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں عثمان پیرزادہ، ارسا غزل، محمد احمد، مینا طارق، سیمی راحیل، اُسامہ طاہر، شرمین علی اور دیگر شامل ہیں۔
-

بس ایک وقت مقرر ہے ! یمنیٰ زیدی نے تو یہ کہہ کر حد ہی کردی
اسلام آباد:شادی کا ایک وقت مقرر ہے اور اس حوالے سے وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتیں۔ ایک انٹرویو میں اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کہا کہ وہ ایکسٹرا رشتوں پر یقین نہیں رکھتیں کیونکہ جو خوبصورتی نکاح میں ہے وہ کسی اور میں نہیں ہے۔
پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی
پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے کچھ بہتر سوچا ہو گا اس لیے انہیں اپنے رب پر پورا یقین ہے اور اس حوالے سے وہ کبھی بھی پریشان نہیں ہوتیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوگ مجھے دقیانوسی سوچ کا حامل تصور کرتے ہوں گے لیکن انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا وہ جیسی ہیں اس سے خوش ہیں
صباقمر ” کملی ” ہوگئی
یمنیٰ زیدی نے توکل علی اللہ کی حد کردی وہ کہتی ہیں مجھے اپنے رب پر پورا یقین ہے میرے اللہ میرے لیے جو بہتر سمجھیں گے وہ مجھے بھی قبول ہے، میں اپنے رب کی مرضی پر راضی ہوں ، یمنیٰ زیدی نے کہا کہ فلم میں کام کے حوالے سے کہنا تھا کہ وہ فلموں میں کام کرنا چاہتی ہیں لیکن آئٹم نمبر نہیں کریں گی۔
-

سعودی طالب علموں کی موجیں ہوگئیں ، کینٹینزپر چیزیں سستیں ملیں گی
ریاض : طلباء کے لیے فراہم کی جانے والی اشیاء خورونوش کے نرخ مساوی رکھے جائیں۔ کوئی بھی چیز 4 ریال سے زیادہ میں فروخت نہ کی جائے ۔ سعودی اخبار کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے ملک بھرکے تمام سکولوں کو جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ کینٹینز میں وہ اشیاء ہی رکھی جائیں جن کی اجازت ہے۔
سعودی وزارت تعلیم کی طرف سے جاری کردہ سرکلر میں مزید کہا گیا ہے کہ کینٹین میں فروخت کیا جانے والی تمام مصنوعات 2 سے 4 ریال مقرر کئے گئے ہیں پر فروخت کی جائیں۔ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔دوسری جانب نجی سکولز کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وزارت تعلیم کی جانب سے جاری کردہ سرکلر پر عمل کو یقینی بنانے کے لئے کینٹین کنٹریکٹرز کو ہدایت کر دی گئی ہے ۔
پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی
سعودی وزارت تعلیم نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری چیزوں اور مضر صحت اشیا کینٹین میں نہ رکھی جائیں، ممنوعہ اشیائے خورونوش جن میں سربند تھیلوں کے سنیکس اور سافٹ ڈرنکس شامل ہیں سکولوں میں قطعی طور پر نہ رکھی جائیں۔
-

کشمیری بہن ارفع کی دردناک داستاں
ظلم و ستم کی کی ایک اور داستان ،بھارتی افواج نے جب کشمیری سولہ سالہ بیٹی کی زندگی میں اندھیر مجا دی
بھارتی درندے کس طرح کشمیری لڑکیوں کے ساتھ ظلم و ستم کر کے انہیں اپاہچ بنا رہےرہیں.ارفع کی دلدوز داستان سے اس کا اندازہ لگانا چنداں مشکل نہیں ہے.
ارفع روبینہ جس کی عمر سولہ 16 سال ہے اور وہ ایک سٹوڈنٹ ہے۔ اپنے گھر سرینگر میں سٹدی کر رہی تھی کہ اچانک انڈین آرمی کے دو اہلکار گھر میں گھس آئے اور ارفع سے کہا کے تمہارا بھائی کہاں ہے؟ ارفع اس وقت بجائے اس کے کہ ہندو فوجی درندوں کےسامنے سہم جاتی یا ڈر جاتی اس نے شجاعت اور بہادری سے پر عزم لہجے میں کہا کہارفع نے کہا کے میرا بھائی کشمیر کی آزادی کی جنگ لڑنے گیا ہے۔
ارفع کا یہ جواب دینا ہی تھا کہ اس بات سے آرمی کے اہلکار غصے سے آگ بگولہ ہوئے اور ارفع کو سر کے بالوں سے پکڑ کر ارفا سے کہا کے تم کو بھی آزادی چاہیئے؟تو ارفع نے چیخ کر کہا:
” کشمیر کے مسلمانوں کا ایک ستان, پاکستان یا قبرستان”اس کے بعد آرمی کے اہلکاروں نے ارفا پہ بدترین تشدد کیا، اس سے جب انکا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا تو ارفا کی آنکھوں پر پیلٹ گن سے فائر کیے جس سے ارفا کی دونوں آنکھیں مکمل طور پہ ضائع ہوگیئں۔
یہ ہے وہ سین جو آج کشمیرمیں ہر گھر کے اندر دھرایا جارہا ہے.اور ہر گھر میں ارفع کے ساتھ ہندو فوجی یہی عمل کر رہے ہیں اور ظلم کی داستاں اسی طرح دھرائ جا رہی ہے. -

’’الف‘‘ ڈرامہ رواں ماہ شروع ہوجائے گا ، یہ ڈرامہ کریں شروع کریں گے حمزہ علی عباسی اور سجل علی
اسلام آباد:ڈرامہ سیریل ” الف ” بھی پرتولنے لگی ، یہ ڈرامہ سیریل بہت جلد اپنی چمک دمک کے ساتھ شروع ہونے کی تیاریاں کررہاہے، اطلاعات کےمطابق اس ڈرامے کے مرکزی کردار پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی اور سجل علی ہوں گے ،
پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی
دوسری طرف اس ڈرامہ سیریل کے پروڈیوسر ثناء شاہ نواز نے ڈرامہ سیریل’’الف‘‘ کی آن ایئر کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب ڈرامہ رواں ماہ نجی ٹی وی پر پیش کیا جائے گا۔ جس کے لیے تمام انتظامات کرلئے گئےہیں، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں کبریٰ خان، احسن خان، فواد خان، جاوید شیخ، ثمینہ پیرزادہ، بلال اشرف، صدف کنول، یشما اور دیگر شامل ہیں۔
-

’’دیوانگی‘‘کی بھی حد ہوگئی ، ذویا ناصراب دانش تیمور کے ساتھ دکھائی دیں گی ، مداح بھی پریشان
اسلام آباد :ذویا ناصر نے تو حد ہی کردی ہے ، اب وہ کسی عام پاکستانی فلم نہیں بلکہ ایک خاص فلم میں وہ کردار ادا کرنے جارہی ہیں کہ جس سے اداکارہ کو مستقبل میں کامیابی مل سکتی ہے، اطلاعات کےمطابق چند دنوں تک پاکستانی اداکارہ ذویا ناصر ڈرامہ سیریل’’دیوانگی‘‘ میں دانش تیمور کے ساتھ دکھائی دیں گی۔
پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئیhttps://login.baaghitv.com/pakistani-actors-team-reached-in-siri-lanka/
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ذویا ناصر ڈرامہ سیریل’’ہانیہ‘‘ سے بہت زیادہ پذیرائی حاصل کرچکی ہیں، اور اب وہ مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لیے دانش تیمور کے ساتھ ڈرامہ سیریل’’دیوانگی‘‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائیں گی، ڈرامے میں وہ نرمین کا کردار ادا کریں گی ،ڈرامہ جلد آن ائیر کیا جائے گا۔
-

پاکستانی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی
اسلام آباد:پاکستانی ٹیم نے پہل کردی ، یہ ٹیم کرکٹ کی نہیں بلکہ پاکستانی اداکاروں کی جو فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں سری لنکا گئے ہیں، اطلاعات کے مطابق اس ٹیم میں پاکستانی اداکارہ صدف کنول اداکار شہریار منور اور ٹیم کے ہمراہ فوٹو شوٹ کے لیے سری لنکا پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا جانے سے پہلے صف اول کی اداکارہ صدف کنول نے انسٹاگرام پر شہریار منور اور اپنی ٹیم کے ہمراہ بنائی گئی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے نئے فوٹو شوٹ کے لیے شہریار منور کے ساتھ سری لنکا جا رہی ہیں جہاں وہ فوٹو شوٹ مکمل کروائیں گی۔یہ ٹیم چند دنوں کے بعد پاکستان واپس لوٹ آئے گی